iftikhar Hussain Naqvi Official
Alama Sayed Iftikhar Hussain Naqvi
کاظمین
سابق ممبراسلامی نظریاتی کونسل وچیئرمین امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس،میانوالی علامہ سیدافتخارحسین نقوی صاحب نےامام موسی کاظم اور امام محمدتقی جواد علیہما السلام کے حرم مبارک پر حاضری دی۔
بلد:
سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چئیرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے مرقد سید محمد فرزند امام علی نقی علیہما السلام پر حاضری دی
سامرا:
سابق ممبراسلامی نظریاتی کونسل وچیئرمین امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس،میانوالی علامہ سیدافتخارحسین نقوی صاحب نے حرم امام علی نقی علیہ السلام، امام حسن عسکری علیہ السلام، زوجہ امام حسن عسکری علیہ السلام و مادرامام زمانہ علیہ السلام نرجس خاتون، دخترامام محمد تقی جوادعلیہ السلام حکیمہ خاتون اور سرادب غیبت امام زمانہ علیہ السلام پرحاضری دی۔
کوفہ:سابق ممبراسلامی نظریاتی کونسل وچیئرمین امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس،میانوالی علامہ سیدافتخارحسین نقوی صاحب نےحرم مسلم بن عقیل علیہ السلام،مرقدمختارثقفیؒ،ھانی بن عروہؒ اورمسجد السہلہ میں زیارات کے لئے حاضری دی۔
عراق:
نجف اشرف سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب کی مجمع جہانی اہل بیت کے سربراہ ایت اللہ رضا رمضانی صاحب سے ملاقات
نجف اشرف
سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب کی حرم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام پر حاضری
بغداد: پہلی ۲روزہ انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان:’’غدیر کی روشنی میں نظریہ امام مہدی (عج) کی عملی شکل کے تقاضے‘‘میں شریک۱۷ ممالک سے شریک مہمانان کو کاظمین شریفین میں حرم مبارک باب الحوائج امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام جواد علیہ السلام کی زیارت کروائی گئی اور سامراء میں امام حسن عسکری علیہ السلام ، امام علی نقی علیہ السلام، سرداب مبارک (مقام غیبت)حضرت امام المہدی (عج) اور کربلاء معلیٰ میں سید الشہداء حضرت امام الحسین علیہ السلام، حضرت ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام سمیت اطراف کی تمام زیارات کروائی گئی۔
بغداد:
اسلامی جمہوریہ عراق میں بتاریخ:۲۶ و ۲۷ذوالحجہ ۱۴۴۵ھ کو
بعنوان:غدیر کی روشنی میں نظریہ امام مہدی (عج) کی عملی شکل کے تقاضے، پہلی ۲روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ۱۷ اسلامی ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان سے خصوصی طور پر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ السید افتخار حسین نقوی النجفی کو کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ۔ بعنوان ’’غدیر کی روشنی میں نظریہ امام مہدی (عج) کی عملی شکل کے تقاضے‘‘بہت اہم کانفرنس ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ۲نشتوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں تین کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن میں مختلف حوالوں سے ابحاث ہو رہی ہے۔ موجودہ دور میں ہونے والے واقعات، غزہ کی سرزمین پر اسرائیلی وحشی گری اور بین الاقوامی سطح پر خاموشی ، عوام میں بیداری اور آخری زمانے کی جو نشانیاں ہیں ان کی روشنی میں کیا ہونا چاہے اور نظریہ مہدویت کے تقاضوں کے حوالے سے عنوانات پر ابحاث جاری ہیں اور تمام نمائندگان تجاویز پیش کر رہے اور مقالہ جات و تقاریر جاری ہیں۔ وقت کا تقاضا بھی تھا کہ ایسی اہم کانفرنس کا انعقاد ہو کہ جس میں ان تمام عوامل پر بحث ہو جو کہ امام زمانہ (عج) کے ظہور کے حوالے سے آخری زمانے کے حوالے سے تاریخ اسلامی میں درج ہے؛ وہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے کہ کمزور اور پسے ہوئے طبقات کی مشکلات حل ہوں گی معاشرے میں عدل و انصاف پر مبنی اسلامی حکومت قائم ہو گی اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے امام زمانہ (عج) کے ظہور پرنور کے لیے زمینہ سازی کی راہ ہموار ہو گی۔
14جون 2024 ماڑی انڈس میانوالی :
جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں معارف اسلامی شارٹ کورس 2024 میں تشریف لانے والے بچوں کے لیے تقریب تقسیم اسناد و انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں معززین علاقہ نے شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب تھے جنہوں نے معارف اسلامی شارٹ کورس میں شرکت کرنے والے بچوں کو درس دیا اور بچوں میں اسناد و انعامات تقسیم کی
13 جون 2024 لاہور:
مدرسہ جامعہ فاطمۃ الزہرا بیت القران میں جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی کی زیر سرپرستی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 35ویں برسی کے موقع پر اتحاد امت سیمینار کا مفتی عاشق حسین بخاری صاحب کی طرف سے انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب نے کی جس کے مہمان خصوصی ڈی جی خانہ فرنگ ایران لاہور اصغر مسعودی صاحب تھے ان کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام مشائخ عظام نے شرکت کی جس میں پیر حبیب الرحمن عرفانی پیر عثمان نوری جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ حافظ کاظم رضا نقوی صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی نے شرکت کی
لاہور
سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب کا جامعہ فاطمۃ الزہرا بیت القران مدرسہ میں پہنچنے پر مفتی عاشق حسین بخاری صاحب نے استقبال کیا اس موقع پر حافظ کاظم رضا نقوی صاحب چوہدری صغیر عباس ورک ہمراہ تھے
12جون 2024لاہور:
سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب نے جامعہ المنتظر میں ایت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی اور محسن ملت صفدر حسین نجفی کہ بھائی مرحوم مولانا باقر حسین کی فاتحہ خوانی کی اور ان کے لیے دعائے مغفرت فرمائی اس موقع پر حافظ سید کاظم رضا نقوی صاحب جناب چوہدری صغیر عباس ورک صاحب جناب ساجد نقوی صاحب موجود تھے
ایران:
سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب نے گزشتہ دنوں اسلامی جمہوری ایران کا دورہ کیا وہاں پر مقامات مقدسہ کی زیارت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر ایت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے لیے فاتح خوانی کی اور دفتر رہبری میں جا کر اس بڑے حادثے پر تعزیت و تسلیت پیش کی اور مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کی
راولپنڈی
سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی صاحب سے ملاقات کی اور قائد محترم کے داماد سید عبدالحسین مہدی المعروف سید تہذیب الحسن نقوی مرحوم کی رحلت پر تعزیت و تسلیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی ملاقات میں سید سکندر عباس گیلانی ایڈوکیٹ محترم سید مہدی نقوی اور سید اسرار شاہ شریک تھے
میانوالی :
ایران کے شہید صدرآیت اللہ سیدابراھیم رئیسی اوران کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئےجامعہ امام خمینی ماڑی انڈس،ضلع میانوالی میں قرآن خوانی اورمجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا اس موقع پرملک بھرکے نامور ذاکرین اورجامعہ امام خمینی کے مدرس جناب مولانا قنبرعلی محمدی صاحب نے شہید کی قدرومنزلت کا اظہار کیااور سابق ممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخارحسین نقوی وچیئرمین امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس میانوالی نے اپنےخطاب میں کہا کہ ایران کے شہید صدر آیت اللہ سیدابراھیم رئیسی ایک بہادراوردرددل رکھنے والی شخصیت تھے جواُمت مسلمہ کے اتحاداورمظلوم مسلمانوں کی دادرسی کے لئے کام کررہے تھے۔علامہ صاحب نے کہا کہ وہ ایران کی ایسی شخصیت تھے جن کانعم البدل کوئی نہیں ہوسکتا اوروہ رہبرمعظم کے ہم خیال سا تھیوں میں سے تھےاورملت اسلامیہ پاکستان نے بھی اپنا حق اداکیا اس ملک کے ہرشخص،ہرقوم اورہرعلاقے کے لوگوں نے اس غم کواپنا غم سمجھا ہے اورہمارے ذرائع ابلاغ نے بھی فرض شناسی اورحق کاثبوت دیااورہونابھی اسی طرح چاہیئے تھا کیونکہ تمام مسلمان آپس میں جسد واحدکی طرح ہیں اور ہمارے ملک کی عوام کا ایران کے غم میں شریک ہونا ایک خوش آئین بات ہے آخرمیں علامہ صاحب نے ایران پاکستان اورتمام اُمت مسلمہ کی سربلندی اورسلامتی کے لئے دعا فرمائی خصوصاً کشمیراورمظلوم فلسطینی عوام کی آزدی کے لئے دعا فرمائی اس مجلس ترحیم میں اہل علاقہ نے بھرپورشرکت کی۔
اسلام آباد
سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی جی 15 بلوٹ ہاؤس آمد مخدوم زادہ سید محمد قیس کی عیادت کی اور ان کی صحت کے لیے خصوصی دعا فرمائی اس موقع پر مخدوم زادہ امرالقیس اور ملک اورنگزیب صاحب بھی موجود تھے
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔
خیبرپختونخواہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اوروزیراعظم کے کوآرڈینیٹرسمیع اللہ برکی نے سچ ٹی وی ،اسلام آباد کا دورہ کیا اورچیئرمین سچ ٹی وی علامہ سیدافتخارحسین نقوی سے ملاقات کی۔سمیع اللہ برکی نے چیئرمین سچ ٹی وی سے ملاقات کے دوران ایران صدرسیدابراھیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیااورکہا کہ ان کی شہادت سے مسلم اُمہ ایک عظیم لیڈرسے محروم ہوگئی۔انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی مشکلات دورکرنے کےلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اور بہت جلدعوام کی مشکلات دورکی جائیں گی۔انہوں نے سچ ٹی کے مختلف شعبوں کادورہ کیا اورسچ ٹی وی کی ذمہ دارانہ صحافت کی تعریف کی اخر پر علامہ صاحب نے ان کو اپنے لکھی ہوئی کتاب مسلم عائلی قوانین بمطابق فقہ جعفریہ پیش کی
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔
اتحادمسلم اُمہ کے داعی،مظلوم فلسطینی اورکشمیریوں سمیت مسلم اُمہ کے دُکھ ودردکومحسوس کرنے والےعظیم لیڈر ،رہنما، ایران کےصدرڈاکٹرابراھیم رئیسی کی شہادت پرتعزیت وتسلیت کاسلسلہ جاری ہے، جس میں سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب اوردیگرعلمائے کرام نے اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا،جس میں علامہ صاحب اوردیگرعلمائے کرام نےسابقہ ایرانی صدرڈاکٹرابراھیم رئیسی،وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اوردیگررفقاء جس میں مشرقی آذر بائیجان کے گورنر مالک رحمتی، تبریز کے امام سید محمد آل ھاشم،ایرانی صدر کے سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈر سردار سید مہدی موسوی سمیت باڈی گارڈ اور ہیلی کاپٹر کےعملہ کی شہادت پرپاکستان میں موجودایرانی سفیر اورسفارت خانہ کے عملے سے تعزیت وتسلیت پیش کی اور وزیٹر بک میں تعزیتی کلمات درج کیے۔علمائے کرام کا کہنا تھا خادم امام رضا علیہ السلام اورسابق ایرانی صدرابراھیم رئیسی کی شہادت کا گہرا دکھ وصدمہ ہے، ان کی کمی ہمیشہ عالم اسلام میں محسوس کی جائے گی۔
اسلام آباد :
مصطفی ؐ کے زیر اہتمام قرآن و حدیث کے حوالے سے سوالات و جوابات کا مقابلہ ہوا جس میں ڈھائی سو کے قریب مدارس کے طلباء نے شرکت کی ، آج اختتامی پروگرام میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو نقد انعامات اور شیلڈز دی گئیں۔ پروگرام میں مہمان خصوصی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی ، چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی اور جامعہ کوثر اسلام اباد کے پرنسپل شیخ اسحاق نجفی نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت آغائے تہرانی نے کی۔ اس موقع پر اسلام آباد ، راولپنڈی اور گرد و نواح کے علماء کرام نے شرکت کی، پروگرام مصطفی ؐ آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر، اسلام آباد میں منعقد کیا گیا، پروگرام میں شہید صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران و دیگر اہم شخصیات کی شہادت پر تعزیتی ریفرنس پیش کیا گیا۔
میانوالی :
سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے وفد کے ساتھ شہید میجر بابر خان نیازی کے والد نور خان نیازی سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وفد میں سید انتظار مہدی نجفی، علامہ سید جعفر حسین شاہ نقوی، سید قمر عباس شاہ (پکی شاہ مردان) اور سید عابد حسین شاہ (داؤد خیل) شامل تھے۔ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے شہید میجر بابر خان نیازی کی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور دفاع وطن میں شہادت کے عظیم مرتبہ کی فضیلت بیان کی اور شہید کے باپ کو اس کے بیٹے کی عظیم شہادت پر مبارک باد پیش کی
27 رمضان المبارک
کلول شریف کلور کوٹ میں مدرسہ حضرت ابو طالب علیہ السلام میں سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی زیر صدارت سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسہ حضرت ابو طالب علیہ السلام سے جن بچوں نے حفظ قران مکمل کیا ان بچوں کی دستار بندی علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب کے دست مبارک سے کرائی گئی اس پروگرام میں اغا سید افتخار حسین نقوی نے خطاب کیا
خطاب میں قران اور حفاظ کرام کی عظمت اور رمضان المبارک میں تلاوت قران پاک کی اہمیت اور غزہ میں ہونے والے مظالم پر تفصیلی گفتگو کی جو ظلم اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر کر رہے ہیں ان کے بارے میں لوگوں کو اگاہ کیا اس موقع پر علاقے کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام کے اختتام پہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں فرمائی پروگرام کے بعد افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا پروگرام کے بعد مدرسہ کے پرنسپل حافظ محمد اقبال صاحب نے شرکت کرنے والے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا
لاہور
جامعہ بیت القران سیدہ فاطمۃ الزہرا گلبرگ لاہور میں مولانا مفتی عاشق حسین نقوی صاحب کے زیر اہتمام بین المذاہب افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب نے کی اس پروگرام میں تمام مسالک کے علماء کرام مشائخ عظام ڈاکٹرز پروفیسرز اور سکیورٹی فورسز کے افراد نے شرکت کی اس پروگرام میں ہندو برادری سکھ برادری اور مسیح برادری کے رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈی ائی جی آپریشن لاہور سید علی ناصر رضوی ایس پی زنیر ایس ایس پی محمد رضا صاحب تھے اس کے علاوہ پرویز اکبر ساقی قاسم علی قاسمی مخدوم عاصم چوہدری صغیر عباس لال مہدی صاحب نے شرکت کی پروگرام میں مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں فلسطین پہ ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا گیا پروگرام کے اختتام پر سیکورٹی فورسز اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی
5 اپریل 2024
25 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کے موقع پر لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس میانوالی تحریک وحدت اسلامی پاکستان شیعہ علماء کونسل لاہور مسالک علماء و مشائخ بورڈ لاہور مودت اہل بیت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام اور علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب کی زیر صدارت نزول قران کی برکات اور تشکیل پاکستان اور یوم القدس کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر اور تمام مسالک کے علماء وہ مشائخ پروفیسرز ڈاکٹرز اور وکلا صاحبان اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی غزہ میں جاری ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اس پروگرام میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر آبپاشی جناب کاظم پیرزادہ صاحب اور ایرانی خانہ فرھنگ لاہور کے ڈی جی جناب جعفر روناس صاحب نے خصوصی شرکت کی ان کے علاوہ شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر علامہ سبطین سبزواری صاحب علامہ حافظ کاظم رضا نقوی صاحب پروفیسر رف رف پیر علی رضا شاہ صاحب پیر عبداللہ شاہ اف سندھ قاسم علی قاسمی چوہدری صغیر عباس ورک جناب پرویز اکبر ساقی صاحب اور ان کے علاوہ ہندو اور سکھ مذہب کے رہنماؤں نے شرکت کی مقررین نے نزول قران کی برکات اور تشکیل پاکستان پر تفصیلی گفتگو کی
لاہور :
سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب سے لاہور میں مولانا حافظ کاظم رضا نقوی صاحب قاسم علی قاسمی صاحب صداقت علی فریدی صاحب چوہدری صغیر عباس ورک صاحب مفتی عاشق حسین صاحب مولانا اظہر صاحب مفتی عارف اصغر نے ملاقات کی اور علامہ صاحب کی مرحومہ ہمشیرہ کے لیے فاتحہ خوانی کی
انا للہ وانا الیہ راجعون
میانوالی ماڑی انڈس :
جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں ایک روزہ مبلغین تربیتی پروگرام کا انجمن سماجی بہبود اور حسینی فاؤنڈیشن کے تعاون سے اہتمام کیا گیا جس میں ضلع میانوالی کے مبلغین نے شرکت کی سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب نے صدارتی خطاب کیا
میانوالی ماڑی انڈس :
28 فروری 2024ء
ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان مسرت حسین بلوچ صاحب نے ماڑی انڈس میانوالی میں الفجر انسٹیٹیوٹ الفجر کالج اور انڈس ماڈل ہائی سکول کا تفصیلی دورہ کیا اور سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و سربراہ العین ایجوکیشنل فاؤنڈیشن سید افتخار حسین نقوی صاحب سے ملاقات کی ای ڈی او صاحب نے سید افتخار حسین نقوی صاحب کے تعلیم کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا