PPP GB TV

PPP GB TV

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PPP GB TV, TV Channel, .

26/01/2022

ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے نیازی سرکار کے کھوکھلے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے، سعدیہ

گلگت (پ۔ر) ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے نیازی سرکار کے کھوکھلے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ہر طرف بربادی پھیلا کر تباہی سرکار ثابت ہو گئے ہیں دوسری سیاسی جماعتوں پر کرپشن کے الزامات لگانے والے عمران نیازی کی حکومت کا سب سے زیادہ کرپٹ حکومت ثابت ہونا ہی ان کے منہ پر بہت بڑا تمانچہ ہے ۔
نیازی حکومت چینی چوری، آٹا چوری, کھاد چوری اور مصنوعی مہنگائی پھیلانے والے تمام مافیاز کی پشت پناہی کررہی ہے۔ جس ملک کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے وہاں کسان کو کھاد نہ ملنے اور چور بازاری کے زریعے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کرنے سے جہاں کسانوں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں وہاں ملک کی معیشت تباہ و برباد ہو گئی ہے۔ دوسری طرف گیس اور بجلی کے بلوں کی مد میں عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے بے انتہا مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ وزیراعظم عوام سے خطاب میں بھی عوام کو ریلیف دینے کی کوئی بات کرنے کی بجائے اپنا رونا روتے رہے۔ ملک میں کرپشن روکنا تو دور کی بات موجودہ حکومت نے کرپشن کے نئے بین الاقوامی ریکارڈ قائم کر دیئے ۔ حکومت بنانے کے لئے جن کرپٹ سرمایہ داروں کے ٹولے کے زریعے تحریک انصاف وجود میں آئی انہیں سرمایہ داروں کو فائدے دینے کے لئے عوام کا خون چوسا جا رہا ہے اور غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر ان مافیاز کے مفادات کا تحفظ کیا گیا جن کی فنڈنگ سے تحریک انصاف کی جماعت بنی اور حکومت وجود میں لائی گئی جس کا پول کھل گیا ہے کہ یہ الیکٹڈ نہیں سیلکٹڈحکومت تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو آئینہ دکھانے کےلیے اپوزیشن کی ضرورت نہیں بلکہ ان کی اپنی ماضی کی تقاریر ہی کافی ہے جن پر وہ ہر بار یو ٹرن لیتے ہیں۔ اب نیازی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے جس کی مثال نام نہاد احتساب کا چمپیئن شہزاد اکبر ہے جس نے ماضی کا سیف الرحمنٰ بننے کی کوشش کی کروڑؤں اور اربوں روپے کے بھاری اخراجات پر ایسے ڈرامہ باز اور شعبدہ باز لوگوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔ دوسروں کے احتساب کی باتیں کرنے والے شہزاد اکبر کا نام فوری ای سی ایل میں ڈال کر ان کا سخت احتساب کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پر پت جھڑ کا موسم آ گیا ہے ایک ایک کر کے ہر پتہ گرنے والا ہے صدر آصف علی زرداری کی پیش گوئی سچ ثابت ہو رہی ہے کہ ہم آپ کو نہیں گرائیں گے گرنا آپ نے خود ہے۔ تحریک انصاف اپنے کارکنان بغاوت کے بعد پارٹی کی اندرونی باتیں سامنے لارہے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحیح کہا تھا کہ جمہوری نظام میں خلل ڈالنے کےلیے ایک چوتھے درجے کی جماعت کو مصنوعی طریقے سے پہلے درجے پر لایا گیا اور اب ایسی جماعت عوام اور ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر آئی ہے۔

23/08/2021

گلگت *پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام ضلعی اور ڈویژنل تنظیمیں تحلیل کردی گئی
سعدیہ دانش رُکن اسمبلی و صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان*

گلگت*تینوں ڈویژن پر تین تین رُکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے یہ کمیٹیاں نئی تنظیم سازی کے لئے کام کرینگی سعدیہ دانش رُکن اسمبلی

*گلگت *گلگت ڈویژن میں محمد علی اختر ،آفتاب حیدر ،علی مدد شیر کمیٹی کے ممبرز ہونگے، سعدیہ دانش

*گلگت*بلتستان ڈویژن کے لئے سید مہدی شاہ ،محمد جعفر اور عمران ندیم ہونگے ۔سعدیہ دانش رُکن اسمبلی

گلگت *دیامر استور ڈویژن کے لئے بشیر احمد ،غفار خان ،عبد الحمید خان ،محمد علی کمیٹی کے ممبرز ہونگے سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

*گلگت*قائد حزب اختلاف و صوبائی صدر پیپلز پارٹی کی ذیر صدارت اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے سعدیہ دانش

*گلگت* اجلاس میں رُکن اسمبلی و سیکریٹری جنرل انجینیر محمد اسماعیل ،سنئیر نائب صدر جمیل احمد ،سابق رُکن اسمبلی جاوید جاوید حُسین ،سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر ،پیپلز پارٹی ہنزہ کے سابق صدر ظہور کریم ایڈووکیٹ ،سابق وزیر تعلیم و صدر گلگت ڈویژن علی مدد شیر نے اجلاس میں شرکت کی ۔سعدیہ دانش

Website