Dadyal Educational Society

Dadyal Educational Society

A mission to establish an educational atmosphere in Dadyal city.

28/06/2021

Education is hope.

Become a part of DES community for brighter future.

26/06/2021

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد Fall 2021 سمسٹرز میں داخلے جاری ہیں۔ آن لائن داخلوں کے لیے یونیورسٹی کی ویبhttps://admission.iiu.edu.pk وزٹ کریں۔

22/06/2021

ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کے قیام کا بنیادی مقصد علاقہ اندرہل کے نوجوانوں کے تعلیمی سفر میں درپیش مشکلات کو یونیورسٹی کیمپس اور پبلک لائبریری کی صورت میں کم کرنا تھا۔

اس مقصد کے حصول کے لیے ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی سے منسلک ہر فرد بھرپور کوشش کر رہا ہے اور اسی لیے ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کے ممبرز قانون ساز اسمبلی کے امیدواران اور دیگر شخصیات سے ملاقات بھی کر رہے ہیں تاکہ اس الیکشن میں اپنی ووٹ کی طاقت سے اس خواب کو پورا کیا جا سکے۔

آئیے آپ بھی اس خواب کو تعبیر کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

Photos from Dadyal Educational Society's post 20/06/2021

آج ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کے وفد نے عاصم طالب چوہدری صاحب (چیرمین ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی) کی قیادت میں علی زمان راجہ صاحب ( آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی) سے انکے الیکشن آفس میں جبکہ لیاقت علی ایڈووکیٹ صاحب( آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی) سے کبابش ریسٹورنٹ میں ملاقات کی۔

ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کے وفد نے دونوں رہنماؤں کو تحریری شکل میں مسٹ یونیورسٹی کے ڈڈیال کیمپس اور پبلک لائبریری کے قیام کے لیے سفارشات پیش کیں۔سوسائٹی نے ان سفارشات کے ساتھ ساتھ مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

دونوں رہنماؤں نے نہ صرف ان تمام سفارشات اور تجاویز کا بغور مطالعہ کیا اور موقف کو بخوبی سنا اور ان پر عملدرآمد کی یقین دھانی بھی کروائی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ علاقہ ڈڈیال کے نوجوان خصوصاً طلباء اپنے حقوق سے باخبر ہیں اور وہ متحد ہو کر اس عظیم منصوبہ کو پورا کرنے میں مصروف عمل ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے تعلیمی سفر میں ہونے والی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں دونوں رہنماؤں نے نہ صرف تجاویز کو سنا بلکہ مزید تجاویز بھی پیش کیں۔ ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کی طرف سے دونوں راہنماؤں کو پیش کی جانے والی تحریری سفارشات کے ساتھ ماضی میں مسٹ یونیورسٹی کے ڈڈیال کیمپس کے نوٹیفکیشنز اور دیگر ڈاکومنٹس بھی منسلک تھے۔

تاہم لیاقت علی ایڈووکیٹ صاحب کو تحریری سفارشات ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کے ممبر کامران چوہدری ایڈووکیٹ صاحب جبکہ علی زمان راجہ صاحب کو یہ سفارشات ایڈووکیٹ قیصر شاہ صاحب نے پیش کی۔

ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی عنقریب ریگر رہنماؤں( امیدواروں) سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کرے گئی تاکہ ان تمام سفارشات پر عملدرآمد کرا کر اس خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔

17/06/2021

Most of the time, parents and teachers ask the question, “How can I motivate my child or my student to study harder and achieve their academic goals?”

Click on the link to read full article: https://medium.com//how-motivation-affects-academic-performance-fcde79e8ef09

How to Write Better Sentences 16/06/2021

DES EDUCATION

How to Write Better Sentences After hundreds of thousands of years of linguistic evolution, the sentence is perhaps our strongest way to share a single thought. It’s the…

15/06/2021

DES page is a definitive solution for all the students about education. We are always here to assist you for your brighter future.
So, if you have any questions regarding admissions, hostels, scholarships then ask us we will answer you as quickly as possible.

13/06/2021

کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کے ساتھ منسلک زیادہ تر افراد مختلف بڑے شہروں میں زیر تعلیم ہیں جو کہ بے شمار تکالیف کا سامنا کرتے ہوئے علم کی راہ پر گامزن ہیں۔ اور کچھ افراد اپنا تعلیمی سفر مکمل کر چکے ہیں۔

یہ تمام افراد اس بات سے باخبر ہیں کہ ڈڈیال میں یونیورسٹی کیمپس کا قیام شاید زاتی طور پر انکو کوئی فائدہ نہ پہنچا سکے لیکن پھر بھی اپنے زاتی مقاصد کو پس پشت ڈال کر تمام افراد یونیورسٹی کے قیام کے لیے مسلسل جدو جہد کر رہے ہیں تاکہ وہ ان تمام طلباء کے لیے اس تعلیم کے سفر کو آسان بنا سکیں جو ابھی اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔

دیگر شہروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نہ صرف بے شمار تکالیف کا سامنا کرتے ہیں بلکہ اس مقصد کے لیے انھیں خطیر رقم بھی درکار ہوتی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ بے شمار طلباء وطالبات اس تعلیم کے سفر کو ترک کر دیتے ہیں۔ خصوصاً طالبات کے لیے دیگر شہروں میں تعلیم حاصل کرنا زیادہ دشوار ہوتا ہے۔

لیکن اب نہیں کیونکہ ان کے مستقبل کی یہ جنگ اس تحریک سے جڑا ہر ایک فرد لڑ رہا ہے۔ آئیے آپ بھی اس مقصد میں ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کا حصہ بنیں اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اس تعلیمی سفر کو آسان بنائیں۔

12/06/2021

“Dadyal Educational Society” is a joint platform of Dadyal students. The core objective of this platform is to establish an educational atmosphere with the attainment of university campus and a public library in the city and to facilitate the students who take admission in the different universities outside of Dadyal.

With these initiatives we may assist the people who have completed their degrees and now looking for a good career.

These are the core objectives of DES.

• Attainment of university campus and public library in the city.
• Promote technical education and career counselling secondary and higher secondary students.
• Try to overcome the barriers and difficulties faced by students (after getting the admission in another city).

11/06/2021

Quote of the Day...

10/06/2021

It helps the people to become a better citizen, shows the difference among good and bad, and helps us grow and develop in our lives.

Share your valuable comments on the importance of education.

09/06/2021

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر سال ڈڈیال کے بے شمار طلباء وطالبات علم کے حصول کے لیے دیگر بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں جس کی خاطر انہیں انگنت تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگر ڈڈیال میں انھیں ایک یونیورسٹی کیمپس کی سہولت فراہم کی جائے تو نہ صرف ان کی تکالیف کم ہو پائیں گی بلکہ ہر سال بے شمار ہونے والے اخراجات سے بھی چھٹکارا حاصل کر پائیں گے۔

آئیے اس بار اپنے ووٹ کا استعمال تعلیم کے لیے کریں۔
ووٹ دینے سے قبل اپنے منتخب نمائندے سے تعلیمی منصوبے کے متعلق سوال ضرور کریں؟

08/06/2021

کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار وہاں پر موجود لائبریریوں پر کیا جا سکتا ہے مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ آج تک ہمارے منتخب نمائندوں نے اس طرف کوئی خاص توجہ مرکوز نہ کی جس کی وجہ سے ڈڈیال آج بھی ایک پبلک لائبریری سے محروم ہے۔

آئیے اس بار عہد کریں کہ ہم ووٹ کی طاقت سے اس خواب کو حقیقت بنائیں گے۔ لیکن یہ تب ہی ممکن ہو پائے گا جب ہم ڈڈیال کے دیگر مسائل کی طرح اس مسلئے کو بھی سرفہرست رکھیں گے۔

Photos from Dadyal Educational Society's post 07/06/2021

گزشتہ روز عاصم طالب صاحب (چئیرمین ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی) کی قیادت میں ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کے ساتھ منسلک طلباء نے شرکت کی۔ اس ملاقات میں نہ صرف سوسائٹی کے بنیادی مقاصد ( مسٹ یونیورسٹی کیمپس اور پبلک لائبریری کا قیام ) کے حصول کے لیے اب تک کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی بلکہ مستقبل کے لیے بھی منصوبہ بندی کی گئی۔

اس کے علاوہ تمام ممبران نے مختلف تجاویز پیش کیں تاکہ ڈڈیال میں علم کی فضا پیدا کی جا سکے۔ اور یہ فیصلہ کیا گیا یے کہ جلد ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کی ذیلی کمیٹی ڈڈیال میں پبلک لائبریری' مسٹ یونیورسٹی کیمپس کے قیام اور تعلیم کے لیے دیگر ضروری اقدامات کی طرف پیش رفت کیلئے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کے "جملہ امیدواران قانون ساز اسمبلی" کے ساتھ ملاقاتیں کرے گی تاکہ تعلیمی مسائل اور ضرویات کی نشاندہی کی جا سکے اور ہر امیدوار مسٹ یونیورسٹی کیمپس اور پںلک لائبریری کو الیکشن کمپین کا حصہ بنائے۔

27/05/2021

علم
علم کا کوئی نقطہء اختتام نہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کتاب پڑھ لی جائے، امتحان پاس کر لیا جائے اور ڈگری حاصل کر لی جائے۔ جس لمحے آپ پیدا ہوتے ہیں اس سے لے کر وقت نزع تک علم سیکھنے کا ایک مسلسل عمل ہے

26/05/2021

"The pen is the tongue of the mind."

• Miguel de Cervantes

22/05/2021

- -20121

For applying click below link* https://www.numl.edu.pk/admission
*Registration date open* 24 may 2021
*Last Date to Apply* 18 June 2021

For More Details Contact Us.

19/05/2021

"But man is not made for defeat," he said. "A man can be destroyed but not defeated."

09/05/2021

"Hope is a good thing,maybe the best of things ,and no good thing ever dies ."
$Stephen King $

05/05/2021

جہالت اور تاریکی کا خاتمہ علم لینے سے ہوتا ہے..... اور علم وہ ہے جسے آپ عمل میں استعمال کر سکتے ہوں 🤍

29/04/2021

“Books are the quietest and most constant of friends; they are the most accessible and wisest of counselors, and the most patient of teachers.”
-

26/04/2021

"What's the meaning of life ... I came to a conclusion that what really matters is trying to understand the right questions to ask & the more that we can increase the scope & scale of human consciousness the better we are able to ask these questions" —

16/04/2021

معاشرے علم و شعور کے بناء کھوکھلے اور بے معنی سے لگتے ہیں۔ ایسے معاشرے میں جہاں علم کو ایک اضافی سرگرمی سمجھا جائے، اور شعور کو پس پشت ڈالا جائے تو وہاں لوگوں کا ایک ایسا ہجوم پروان چڑھتا ہے جسے ہما وقت کہیں بھی ہانکا جا سکتا ہے۔ ایسے معاشرے میں لوگ اختلاف کا تصور اور سوال پوچھنے کی سکت نہیں رکھتے۔ جس کی وجہ سے معاشرہ جمود کا شکار رہتا ہے اور خود ساختہ شعور و عقل کے نام پر دوسروں کے آلہ کار بنتے رہتے ہیں ۔ ایسے معاشرے میں شخصیت پرستی عام ہوتی ہے اور نظریات کا سرے سے ہی وجود نہیں پایا جاتا۔ اسی لئے معاشرے کی بہتری کے لئے علم و شعور ایک اہم عنصر ہے۔ اختلاف و سوال کسی بھی معاشرے کا حسن ہیں۔ خضور ٌ کی زات ہی ایک کامل زات ہے جو ہر اعتبار سے مکمل شخصیت ہیں۔ دورِ حاضر میں کوئی بھی شخص ایسا نہیں جو مکمل علم کا دعوہ کر سکے۔ ہر شخص اپنی ہی زہنیت اور معیار کے مطابق سوچتا ہے۔ ہر شخص کا اپنا ایک نظریہ ہے۔ کسی کو فقط یہ کہہ کر جھٹلا دینا کے میں ایسا نہیں سوچتا ایک غیر اخلاقی عمل ہے۔ جب تک معاشرے میں ہر فرد عقل و شعور سے کام نہیں لے گا تب تک یہ معاشرہ دوسروں کے ہاتھوں یرغمال رہے گا۔ انسانیت کی بقاء کے لئے لازم ہے کہ انسان شعور کا متلاشی رہے اورحق و باطل میں فرق جانے۔ اور یہ سب علم کے بغیر ناممکن سا ہے۔
انسانی فلاح کے لئے ضروری ہے کہ مطالعہ کریں اور خوب مطالعہ کریں، غور فکر کریں ، سوال پوچھیں، جواب ڈھونڈیں اور اختلاف کو برداشت کریں۔





#علم ۔جدوجہد۔فتح

16/04/2021

"Let yourself fly through books Give your heart a break and READ !! It can make a difference in me and you."

16/03/2021

Books are good company, in sad times and happy times, for books are people – people who have managed to stay alive by hiding between the covers of a book.”

– E.B._White

25/02/2021

Reason Of Every Successful Person.
Yousaf Chughtai

11/01/2021

السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
ایسے تمام طلبا و طالبات جنھوں نے انٹر کے پیپرز کے بعد میڈیکل اور انجنٸیرنگ یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے لینے ہیں ان کے لئے "نوبل ایجوکیشن سسٹم اسلام آباد" نے آن لاٸن انٹری ٹیسٹ پریپیریشن کلاسز کا آغاز کیا ہے تا کہ آزاد کشمیر کے طلباء بھی آسانی سے ایڈمشن لے سکیں لہذا آپ نیچے دیے گے نمبرز پر رابطہ کرکے اس سیشن سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے بچوں کو ڈاکٹرز اور انجینئرز بنائیں۔
نوٹ:
آزاد کشمیر کے بچوں کے لیے خصوصی سکالرشپس بھی دی جا رہی ہیں۔
شکریہ

10/01/2021

Library is a place where you learn what teachers were afraid to teach you, a place where history comes to life 📕📙📘📗.

08/01/2021

"The very existence of libraries affords the best evidence that we may yet have hope for the future of man."
~T.S. Eliot

08/01/2021

JUMMA MUBARAK

DigiSkills Training Program 2021 - Online Registration (Batch-9) 03/01/2021

*DigiSkills Training Program 2021 - Online Registration ( Batch-09)*

2,30,000 Seats are available to Apply.
No Registration Fee
No Eligibility Criteria

All Pakistan Can Apply

Details: https://tinyurl.com/ycqdfyp8
Deadline: 30th Jan 2021

DigiSkills Training Program 2021 - Online Registration (Batch-9) Applications are now open for the DigiSkills Training Program 2021. These are free online training program by the Government of Pakistan.

03/01/2021

ایک تخلیقی انسان دوسروں کو لتاڑ کے نہیں بلکہ ان سے حوصلہ لے کر اور ان کو حوصلہ دے کر ہی آگے بڑھتا ہے۔

🌼🌼🌹🌼🌼

Photos from Dadyal Educational Society's post 02/01/2021

آج ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کے وفد نے عاصم طالب صاحب کی سربراہی میں صدر تحریک کشمیر برطانیہ جناب فہیم کیانی صاحب سے ملاقات کی اس ملاقات میں ڈڈیال میں بڑھتے ہوئے تعلیمی رجحان اور تعلیمی اعتبار سے پیش آنے والے مسائل اور ان کے تدارک پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور سوسائٹی کے وفد نے کیانی صاحب کو ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بریف کیا اور اس کے علاوہ مسٹ یونیورسٹی ڈڈیال کیمپس کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اس ضمن میں کیانی صاحب نے فرمایا کہ وہ کوشش کریں گے کہ چانسلر مسٹ یونیورسٹی میرپور جناب صدر ریاست کو مسٹ ڈڈیال کیمپس کو بحال کرنے پر رضامند کریں۔

01/01/2021

This is the start of a new journey we wish you good luck, happy new year. - Team DES🙂

28/12/2020

ڈڈیال میں پبلک لائبریری کا قیام ہر خاص و عام کی علمی تشنگی کو دور کرنے کیلئے ناگزیر ہے آج سول سوسائٹی کی طرف سے پیش کی جانے والی درخواست لائبریری قیام کی طرف ایک اہم پیش قدمی ہے۔ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی سول سوسائٹی کے اس انتہائی مثبت اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ انشاءاللہ میونسپل کمیٹی ڈڈیال جلد از جلد بہترین جگہ کے انتخاب کے بعد عمارت کی تعمیر کیلئے ضروری اقدامات کرے گی۔
اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

26/12/2020

"It is books that are the key to the wide world; if you can’t do anything else, read all that you can."
— Jane Hamilton

Photos from Dadyal Educational Society's post 16/12/2020

آج ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کے وفد نےعاصم طالب صاحب کی سربراہی میں ایڈمنسٹریٹر ڈڈیال جناب چوہدری آفتاب خان صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس ملاقات کا بنیادی مقصد ڈڈیال میں ایک پبلک لائبریری کے قیام کا حصول تھا جس کی مدد سے اہل علاقہ اور خصوصاً طلباء میں مطالعہ کے شوق کو فروغ دیا جا سکے اور طلباء کے لیے مختلف کتب تک رسائی کو ممکن بنائی جا سکے۔ ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کے وفد نے پبلک لائبریری کے لیے عمارت کے قیام اور زمین کی حصول کے لیے جناب ایڈمنسٹریٹر صاحب کو ایک تحریری درخواست بھی پیش کی۔

چوہدری آفتاب صاحب نے وفد کے جملہ اراکین کو بغور سننے کے بعد وفد کے مطالبہ کو جائز قرار دیا اور اس عظیم منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی ذاتی دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی کے وفد اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری آفتاب خان صاحب کے درمیان ہونے والی ملاقات کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔

1۔ ایڈمنسٹریٹر صاحب نے میونسپل کمیٹی کی زمین میں سے ایک سے دو کنال تک اچھی لوکیشن والی جگہ کو لائبریری عمارت کیلئے جلد مختص (الاٹ) کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

2۔ ایڈمنسٹریٹر صاحب نے پبلک لائبریری کی عمارت کے لیے درکار فنڈز کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا اور کچھ محکمانہ پیچیدگیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ فنڈز کے حوالہ سے فی الوقت کوئی مدد نہیں کر سکتے لیکن اس مقصد کی خاطر وزیراعظم صاحب سے جلد ملاقات کریں گے۔

3- اس کے علاؤہ ایڈمنسٹریٹر صاحب نے بتایا کہ وہ زاتی طور پر بھی میونسپل کمیٹی کے فنڈز میں سے تقریباً دس سے بیس لاکھ روپے کا فنڈ فراہم کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ عمارت کی تعمیر کو ممکن بنایا جاسکے۔

4۔ ایڈمنسٹریٹر صاحب نے تجویز پیش کی کہ خطہ اندرہل میں ایسے مخیر افراد موجود ہیں جو اس سلسلہ میں اہلیان ڈڈیال کی مدد کر سکتے ہیں اگر کوئی مخیر شخص خود یا اپنے احباب کے تعاون کے ساتھ لائبریری بلڈنگ بنوا کر دیتا ہے تو میونسپل کمیٹی ڈڈیال اس عمارت کو اس شخص کے نام کے ساتھ منسوب کر دے گی۔

ڈڈیال ایجوکیشنل سوسائٹی ڈڈیال کے جملہ عمائدین اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس نیک مقصد کے حصول کیلئے ہماری معاونت فرمائیں۔

شکریہ

15/12/2020

"Every book, has a soul. The soul of the person who wrote it and of those who read it and lived and dreamed with it. Every time a book changes hands, every time someone runs his eyes down its pages, its spirit grows and strengthens."
~

13/12/2020

Educational Quote of the Day...

What do you think about the significance of education? Share your feedback in the comments section.

Videos (show all)

چائے کے باغ سے یونیورسٹی تک کا سفر#Courtesy_BBC_News

Website