Dr Khadija Majid

Dr Khadija Majid

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Khadija Majid, Doctor, Sialkot, .

Photos from Dr Khadija Majid's post 01/04/2023
14/01/2023

🌟کھاٸیں یا نہ کھاٸیں انڈے

مجموعی طور پر انڈا بدن کے لیے غذاٸیت بخش ہے۔اس لیے اسے ہر عمر اور جنس کے لوگ بلا تردد کھاسکتے ہیں۔حتی کہ گود میں کھیلنے والے بچے بھی۔ماہرین غذا کے مطابق اچھی طرح ابالے گۓ انڈے کی زردی کو دودھ میں ملا کر 6-5 ماہ کے شیر خوار بچے کو دیا جاۓ تو کافی قوت بخش ہے۔کیونکہ اسطرح بچے کو تمام اجزا بھرپور مقدار میں حاصل ہوتے ہیں۔اس میں اعلی درجے کا پروٹین,وٹامنز اور بیشتر دیگر غذاٸ اجزا موجود ہوتے ہیں۔

بعض لوگوں کو انڈے سے الرجی ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں پیٹ میں درد,نفخ یا اسہال بھی ہوسکتا ہے۔اس لیے ایسے افراد کو انڈے کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

🌟کولیسٹرول اور انڈے

اگرچہ انڈوں میں غذائی کولیسٹرول کی اعلی سطح ہوتی ہے، تاہم حالیہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ انڈے کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی سطح پر کم سے کم اثر پڑتا ہے، خاص طور پر جب اسے صحت مند غذا کے حصے کے طور پر استعمال کیا جائے۔

موجودہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ انڈے کھانے کی تعداد اور دل کی بیماری کے خطرے کے درمیان کوئی ربط نہیں ہے۔ انڈوں کا دل کی صحت کے ساتھ غیر جانبدارانہ تعلق ہے، یعنی یہ عام آبادی میں دل کی بیماری کے خطرے کو نہ تو بڑھاتے ہیں اور نہ ہی کم کرتے ہیں۔١

14/01/2023

کھاٸیں یا نہ کھاٸیں انڈے

جواب:دیسی انڈا زیادہ طاقت بخش ہے یا انگلش انڈا۔یہ ایک عام بحث ہے جس کا حل نکلتا نظر نہیں آتا۔ساٸنسی اعتبار سے دونوں انڈوں میں کوٸ اہم فرق نہیں پایا جاتا۔البتہ تجارتی نظریات کو اہمیت دی جاۓ تو واضع ہوتا ہے کہ دیسی مرغیوں سے انڈے آزاد فضا میں حاصل ہوتے ہیں اور انگلش کہے جانے والے براٸلز انڈے قطعی طور پر پولٹری فام کے جیل نما ڈربوں سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ان کا ساٸز مرغیوں کی نسل کے اختلاف کی وجہ سے مختلف ہوتا ہے۔دیسی انڈوں کا خ*ل نسبتاً موٹا,قدرے سخت ہوتا ہے۔اور انڈوں کی زردی کا رنگ بھی کچھ گہرا ہوتا ہے۔

🌟غذاٸ اہمیت

انڈے کے غذاٸ خواص اور اس کے اجزا انڈوں کے ساٸز کی وجہ سے معمولی اختلاف رکھتے ہیں۔تقریباً پچاس گرام کے ایک انڈے میں درج ذیل غذاٸ اجزا پاۓ جاتے ہیں۔6 گرام پروٹین,6 گرام چربی,ایک گرام معدنی اجزا,87 کیلویز,کیلشیم,فاسفورس,لوہا,وٹامن اے اور معمولی مقدار میں وٹامن بی کمپلکس پاۓ جاتے ہیں۔اس طرح انڈے کی غذاٸ اہمیت یوں مسلم ہے کہ اس میں وٹامن سی کے علاوہ تقریباً ہر غذاٸ مادہ موجود ہوتا ہے۔انڈے میں پایا جانے والا پروٹین بہت زود ہضم اور مغذی ہوتا ہے۔اسے البومن کہتے ہیں۔پروٹین انڈے کی سفیدی میں موجود ہوتا ہے۔اس کے علاوہ انڈے میں پاۓ جانے والے دیگر غذاٸ اجزا اسکی زردی میں ہوتے ہیں

🌟کیا کچا انڈا کھانا چاہیے؟

انڈے میں بعض مادے ایسے بھی ہوتے ہیں جو چھوٹی آنت میں ٹرپسن نامی اینزاٸم,جو پروٹین کے ہاضمے کے لیے ضروری ہیں,کے عمل کو روک دیتے ہیں۔مگر انڈے کو پکا لیا جاۓ تو یہ مادے تباہ ہوجاتے ہیں۔اس لیے انڈے کو کبھی کچا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔خصوصاً بدنی طور پر کمزور لوگ,بوڑھے,بچے اور حاملہ عورتیں کچا انڈا قطعی استعمال نہ کریں۔کچا انڈا استعمال کرنے سے ٹاٸیفاٸڈ بھی ہوسکتا ہے۔

🌟توہمات

یہ ایک خیال ہے کہ انڈا گرم غذا ہے اس لیے گرمی کے موسم میں نہیں کھانا چاہیے۔یہ اصلاً ایک واہمہ ہے۔انڈے موسم گرما میں بدن پر کوٸ غلط اثر نہیں ڈالتے۔بعض نوجوان چہرے پر کیل مہا سے نمودار ہونے کو انڈوں کے استعمال سے منسوب کرتے ہیں۔یہ بھی ایک بے بنیاد خیال ہے۔

🌟کھاٸیں یا نہ کھاٸیں انڈے

مجموعی طور پر انڈا بدن کے لیے غذاٸیت بخش ہے۔اس لیے اسے ہر عمر اور جنس کے لوگ بلا تردد کھاسکتے ہیں۔حتی کہ گود میں کھیلنے والے بچے بھی۔ماہرین غذا کے مطابق اچھی طرح ابالے
(بقیہ اگلی پوسٹ میں)

22/12/2022

A patient's emotions are very important to a homoeopath because happiness, sorrow,fear,embarcement,e.t.c have a great effect on the patient's body

30/11/2022

کیا آپ کا نو مو لود newborn بچہ رات کو جا گتا ہے.

جب آپ دن بھر کی تھکان سے گہری نیند میں ہو تے ہیں اور چند گھنٹے آرام کر نے کی کو شش کرتے ہیں کیو نکہ آپ کو صبح سو یر ے پھر جا گنا ہے ۔

جی ہا ں یہ نو مو لود بچے کا با لکل نا رمل عمل ہے ۔کیونکہ نو مو لود بچے دما غ کی گھڑی یا سر کیڈین ر ید م circadian rhythm جو کہ انسا نی جسم کو دن کو جا گنے اور رات کو سو نے مد د کر تا ہے کا تا بع نہیں ہو تا ۔

نو مو لود بچہ دن اوررات کا فر ق تین مہینے کی عمر سے پہچا نناشرو ع کرتا ہے ۔

یعنی نار مل سر کیڈین ریدم circadian rhythm تین مہنے کی عمر سے کام کرنا شروع کرتا ہے ۔ یعنی ا گر اپ کے ہاں حا ل ہی میں پہلے بچے کی آمد ہو ئی ہے ۔تو تین مہنے تک اس نئے مہما ن کی رات تین بجے خا طر تو ا ضع کر نے کے لیے تیار رہیں ۔

اس کے بعد بھی اس ننھے مہمان کی مر ضی ہے کہ آپ پر کب ترس کھا تا ہے ۔
اھم با ت یہ ھے کہ لوگ اسکو ابنارمل سمجھ کر ادویات شروع کروادیتے جیسے کے میلاٹو نن کے ڈراپس جسکی ظررت نہیں بس آپکو برداشت کرنا ہے ۔

🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥

21/11/2022

*Mind & Homoeopathy*
(How to take the case?)
ماٸنڈ میتھڈ کے تحت پریکٹس کرنے والے،ہومیوپیتھک معالجین کا کہنا ہے،کہ آپ کے پاس آنے والا ہر مریض،کسی نہ کسی ریمیڈی کی ماٸنڈ انرجی لے کر آتا ہے،وہ مثبت یا منفی ہو سکتی ہے،اب وہ اس انرجی کا اظہار،اپنی زبان سے کرتا ہے۔ماٸنڈ میتھڈ ماہرین کے مطابق،اس کا یہی فی البدیہہ بیانیہ یا نیریٹو ہی،اس کیس کا،”کلیو“ ہے۔اگر اس کے بیانیہ کو مزید واضح کرنے کی ضرورت ہوتو،معالج،کیا،کیوں،کب،کیسے لگا کر،کیس کو مزید کھول لیتا ہے۔پھر بیانیہ کے تھیم کو سامنے رکھتے ہوۓ،ماٸنڈ ربرکس بنا کر،انھیں ریپرٹراٸز کر لیتا ہے۔

23/10/2022

پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں میں بڑی تعداد خواتین کی ہے۔

خواتین کو یہ لاعلاج مرض کے لاحق ہونے کی بڑی وجہ سستی اور لاپرواہی سے بھرپور طرزِ زندگی ہے۔

جو ذیابیطس کے ساتھ دوسرے امراض کو بھی دعوت دیتا ہے۔

ہمارا سوشل سیٹ اپ ایسا ہے جس میں خواتین کے ورزش کرنے کی کوئی خاص حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔

ورزش کے فوائد سے آگاہی نہ ہونا اور کھانے پینے میں بےاحتیاطی کئی امراض بشمول ذیابیطس کا سبب بنتی ہے۔

مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ کاہلی اور اور بےپرواہی کا مطاہرہ کرتی ہیں اور موٹاپے کا شکار ہو جاتی ہیں جو
ٹائپ 2 ذیابیطس کی بنیاد ڈال دیتا ہے۔

اگر وزن مقررہ حد سے 5 سے 7 کلوگرام بھی بڑھا ہو تو ذیابیطس ٹائپ 2 میں مبتلا کر سکتا ہے۔

۔ بار بار پیشاب آنا
۔ بصارت کا دھندلا پن
۔ کسی واضح وجہ کے بغیر وزن میں کمی
۔ گردن کے گرد جلد کا سیاہ ہونا

یہ مندرجہ بالا علامات ذیابیطس کی ہو سکتی ہیں۔

دیابیطس اور موٹاپے میں مبتلا خواتین میں چھاتی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

حاملہ خاتون اگر ذیابیطس کا شکار ہو تو اسقاطِ حمل اور بچے میں پیدائشی نقصان کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

ذیابیطس میں مبتلا خواتین کو حمل سے پہلے ہی اپنی بےقابو بلڈشوگر کو کنٹرول کرنا ازحد ضروری ہےتاکہ وہ خود اور نومولود پیچیدگیوں سے بچ سکیں۔

22/09/2022

HEPATITIS
Inflammation of liver is called Hepatitis
جگر کی سوزش کو ہیپاٹائٹس کہتے ہیں
Hepatitis is also known as cirrhosis of liver
Types
Hepatitis A
Hepatitis B
Hepatitis C
Hepatitis D
Hepatitis E

Photos from Dr Khadija Majid's post 22/09/2022

Picture discription of some homoeopatic medicines

11/09/2022

Three pillars of healthy life
1. Sleep
2. Nutrition
3. Exercise

It means you should have a good sleep, good and proper nutrition and daily a light exceecise for a good and healthy life

Website