Jamia hafsa

Jamia hafsa

•Not run by jamia hafsa official
•اردو
• text form

26/04/2020
23/04/2020

تنقیدی عینک اتار کر سائڈ پر رکھئے اور صرف یہ محسوس کیجیئے

کچھ تو ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس قدر جذبہ دیا ہوا ہے کہ تینوں طرف بھاری نفری کھڑی ہے اور یہ پاکیزہ بہنیں بہت ہی مطمئن اور آرام سے بیٹھیں ہیں ، کہیں ان فوجوں کا خوف ، ڈر نظر نہیں آرہا

کیوں ؟

کیونکہ جب آپ اللہ تعالیٰ کا ڈر دل میں بٹھا لیتے ہیں تو ان دنیاوی طاقتوں کی جانب سے بے خوف ہو جاتے ہیں

یہی تو ہے اللہ سے ہونے کا یقین
غیر اللہ سے کچھ نہ ہونے کا یقین

یقینا یہ بچیاں اس دور کے نوجوانوں کے لئے ہمت کی اعلیٰ مثال ہیں ، جو الحمدللہ اللہ ہی فضل و کرم سے ان طاقتوں کے آگے پچھلے چار ماہ سے کھڑی ہیں ،
کھانا پینا بند ہوا یا پوری پوری رات پہرے دینے پڑے انکے پایہ استقلال میں لرزش نہ آئی ۔ ۔
اللہ تعالیٰ کو یقیناً اپنی راہ میں قربانیاں دینے والے بڑے ہی محبوب ہوتے ہیں

نوجوانو !!!!
امت کی ان بیٹیوں سے سبق سیکھو ۔ ۔
جن کو رات دن خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔ ۔
لیکن یہ جوابا کہتی ہیں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کا خوف نہیں ۔ ۔ ۔

اپنے ایمان کو ٹٹولو اور اسے بیدار کرو ، ظالم کے آگے سر نگوں ہوجانا مومن کی شان نہیں ۔ ۔
مؤمن تو جب تک جیتا سر اٹھا کر جیتا ہے اور جب مرتا ہے تو سر کٹا دیتا ہے لیکن اسلام پر حرف آنے نہیں دیتا ۔ ۔

سلام تم پر اے میری بہنو !!
سلام تم پر ۔ ۔ ❣️
سلام تم پر ۔ ۔ ❣️

14/04/2020

Photos from Jamia hafsa's post 14/04/2020
14/04/2020

فی الحال دوبارہ محاصرہ کرنے کی کوئی وجہ بتائی نہیں جا رہی ۔ جس کی وجہ سے طالبات کی پریشانی یقینی ہے ۔ اور پہلے کی طرح پیدل آنے جانے والوں کے راستے بھی بند کرنے کے ارادے ہیں ۔
دعا کریں اللہ انکو ہدایت دے اور اگر ہدایت مقدر میں نہیں تو انکو اپنی خصوصی پکڑ میں لے لے ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل

12/04/2020

کیا اب بھی کسی کو اس بارے میں شبہ ہے کہ یہ صلیبی جنگجو ہیں
اب سلطان صلاح الدین ایوبی " یوسف بن تاشفین " حاجب منصور اور عثمان غازی کے ارواح کو کتنی تکلیف ہوتی ہو گی کہ عالم اسلام کے نوجوان ان کے کارناموں کو بھول گئی اسے فراموش کر دیا اور ٹک ٹاک یا اور کتنے نئے طریقوں سے اپنے آپ کو دنیا کے سامنے تماشہ بنا رہے ہیں اور اگر کسی سے بات کرو تو وہ کہتے ہیں یہ تو ٹیلنٹ ہے
کیا ان مجاہدین اسلام کا یہ ٹیلنٹ نہیں تھا یا ٹیلنٹ صرف فحاشی اور عریانی کو عروج دینا ہے صرف اپنے آپ کو دنیا کے سامنے رسوا کرنا ہے کیا امت مسلمہ کے نوجوانوں کے پاس اپنے اسلاف کے کارناموں کو زندہ کرنے یا اسے آگے بڑھانے کے لیے اور وقت نہیں یا یہ صلیبیوں کے بچاۓ ہوۓ وہ جال ہے جس میں ہم بخوشی پھنسے جا رہے ہیں

مسلمان کیا ہم اب بھی نہیں سمجھیں گے ۔“

26/03/2020

بریکنگ نیوز یہ ہے بحراوقیانوس روسی سمندری حدود میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ۔
پچھلے پندرہ دنوں میں یہ چوتھا زلزلہ ہے جو کورونا کی وبا کے دوران آرہا ہے
اور ہر زلزلے کی شدت پہلے سے کہیں تیز ہو رہی ہے
پہلا امریکہ میں آیا جسکی شدت 4 ریکارڈ ہوئی ، دوسرا کروشیا میں جسکی شدت 5 ریکارڈ ہوئی اور اس روس کے سمندر میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ ہوئی ۔
جسکے بعد سمندری طوفان (tsunami) کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
اگلا زلزلہ کہاں آنا ہے ؟ اور کتنا سخت ہوگا یہ کسی کو علم نہیں ،
اسی کے ساتھ ایک نئی وبا جسکا نام ہینٹا وائرس(Hanta virus) بتایا جا رہا ہے وہ بھی چائنا میں پھوٹ پڑی ہے اور ایک شخص اس سے ہلاک ہو چکا ہے ۔

یہ زلزلے اور وبائیں کیا پیغام دے رہی ہیں ؟
یہی کہ ہمارا خالق و مالک ہم سے شدید ناراض ہے

ہمیں چاہئیے ہم میں سے ہر فرد انفرادی توبہ کرے ۔

لیکن یہ بھی یاد رکھئے توبہ کی بھی کچھ شرائط ہیں ، خالی توبہ توبہ کرنے سے معافی نہیں ملے گی ۔

توبہ کی شرائط :

1 : اپنے گناہ پر نادم یعنی پشیمان ہونا
2 :دوبارہ گناہ نہ کرنے کا عزم مصمم ہونا
3 : اللہ کے حضور معافی کا خواستگار ہونا

ان شرائط کے ساتھ اگر ہم توبہ کرینگے تو یقینا اللہ تعالیٰ کی رحمت اسکے غضب پر غالب آئے گی

اس وقت ہم سب کو اجتماعی و انفرادی توبہ کی ضرورت ہے ۔
ہم کئی سالوں سے نافرمانیاں کرتے چلے آرہے ہیں ۔ اور ہمیں ڈھیل ملتی رہی ہے ۔

شرک ، شراب ، سود ، جوا، زنا ، بے حیائی ، فحاشی ، بے پردگی ،بد نظری ، بد دیانتی ، رشوت ، قرآن و سنت سے بیزاری ، یہود و نصاری کی پیروی اور ان جیسے سینکڑوں گناہ ہمارے میں عام ہو چکے ہیں ۔
یہ زلزلے اور وبائیں ایسے نہیں آرہی ہیں
یہ اللہ رب العزت کی جانب سے تنبیہ اور مہلت ہیں کہ ابھی وقت ہے توبہ کرلو ۔
دیکھئے !
ابھی بھی وقت ہاتھ سے گیا نہیں توبہ کا دروازہ آخر وقت تک کھلا رہتا ہے ،
آئیے ۔ ۔ ملکر توبہ و استغفار کرتے ہیں اور آئندہ ان گناہوں سے بچنے کا عزم مصمم کرتے ہیں
یقینا ہمارا رب قہار و جبار ہونے کے ساتھ رحمان و رحیم بھی ہے
وہ ہمارے لوٹنے کا انتظار کر رہا ہے ۔
اٹھیے دو نفل پڑھیئے اور سچے دل سے اپنے ہر گناہ کی معافی مانگئیے
اللہ تعالیٰ ہمارے ہر کبیرہ و صغیرہ گناہ و خطا کو معاف فرمائے اور ہمیں توبۃ النصوح نصیب فرمائے
اور ہم سب کو ان عذابوں سے محفوظ رکھے ۔۔

آمین یا رب العالمین

طیبہ دعاء غازی

20/03/2020

______المیہ_______

خدا کے گھر کا یہ منظر
تخیل نے کبھی سوچا
کتابوں میں پڑھا کوئی
نہ آنکھوں نے کبھی دیکھا

ہمیشہ ایسا ہوتا ہے
کوئی افتاد گر آئے
کسی مشکل میں پھس جائیں
مصیبت گھیر لے کوئی
یہیں تو چل کے آتے ہیں

منادی یہ ہوئی اب کے
در کعبہ پہ مت آنا
وبا اب کے وہ پھیلی ہے
نمازیں بھی پڑھو گھر پر

ہمیں تو چاہیے یہ تھا
کہ اک اعلان ہو جاتا
کہ سب مرکز پہ آ جاؤ
خدا سے عرض کرتے ہیں
مصیبت ٹال دے مولا

مرا ایمان کامل ہے
خدا کے اتنے بندوں میں
یقینا وہ بھی آجاتے
کہ جن کے اٹھے ہاتھوں کو
خدا واپس نہیں کرتا
زباں سےجب وہ کچھ کہہ دیں
تو پھر وہ ہو کے رہتا ہے

بتاتے ہم زمانے کو
یہی دارالشفاء ہے بس
ہمیں سب کو بتانا تھا
کہ ہم ایمان والے ہیں
ہمارا دین سچا ہے
ہمی قرآن والے ہیں

مگر ہم نے کیا ثابت
کہ ہم بھی ان کے جیسے ہیں

مجھے تو خوف آتا ہے
کہیں ایسا نہ ہو اب کے
کہ جب یہ دھند چھٹ جائے
حرم میں ہم جو داخل ہوں
تو آنسو خشک ہو جائیں
جو روئیں باب کعبہ پر
تو ہنسنے کی صدا آئے
جو چومیں حجر اسود کو
خوشی دل میں نہ ہو کوئی
غلاف خانہء کعبہ
سبھی کالک گناہوں کی
ہمیں واپس نہ لوٹا دے
کہیں زم زم کی سیرابی
ہمیں پیاسا ہی رہنے دے

ہمیں یہ ماننا ہو گا
کتاب حق بھی سچی ہے
نبی کا دین بھی سچا
سبھی احکام بھی سچے

مگر ہم لوگ جھوٹے ہیں

16/03/2020

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حکومتی نمائندوں کے بار بار چکر اور چند یہاں بھی فکرمند حضرات میسجز کر رہے ہیں
کہ کرونا سے نمٹنے کے لئے اپ کو بھی چھٹیاں دے دینی چاہئیں
تو بھائیو بات یہ ہے کہ کرونا ایک عالمی وبا کی طرح پھیل رہا ہے ، جہاں جہاں تک اللہ کا حکم ہوگا یہ پھیلے گا اور جانیں لے گا ۔
وبا کے پھیلنے کی صورت میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم کیا ہے ؟
جس علاقے میں وبا پھیل جائے اگر تم وہاں اندر ہو تو باہر نہ جاؤ اور اگر باہر ہو تو اس علاقے میں مت داخل ہو ۔

تو جو جہاں جہاں ہے وہیں وہیں رہے اور اللہ کے حضور گڑگڑا کے دعا کرے ، معافی مانگے ، آہ و زاری کرے ۔

یہ کرونا ایک عذاب خداوندی ہے ، اللہ تعالیٰ اپنی طاقت دکھا رہے ہیں بڑے بڑے فرعونوں کو ، جابروں کو ، جو لمحوں میں بستیوں کی بستیاں مٹا کر بھی اطمینان سے ، سکون سے بیٹھے رہتے تھے ، ہم نے تو امت کو ان ظالموں کے ہاتھوں تہس نہس ہوتے دیکھا ہے ، ایک ایک دن میں سینکڑوں لاشے اٹھتے دیکھے ہیں ، آج اللہ تعالیٰ دکھا رہے ہیں کہ تمہاری طاقت کی حیثیت کیا ہے ،
اللہ کے طاقت کے آگے سارے بے بس ہوئے پڑے ہیں ، اور اس سے بچنے کے راستے ڈھونڈھ رہے ہیں
ہمارا رب چھوٹے سے مچھر سے نمرودوں کو بے بس کر کے دکھاتا ہے
اور ایک وائرس سے فرعونوں کا تکبر خاک میں ملا دیتا ہے
ہم اسی رب کے بھروسے یہاں بیٹھے ہیں ، بیٹھے رہیں گے ۔
اور اسے معافی مانگیں گے اسی کے سامنے آہ و زاری کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اس کرونا کو ظالموں پر مسلط کر دے اور مظلوموں کے لئے اس کو باعث رحمت بنا دے
ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ ہوتا وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کا امر ہوتا ہے
لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہم احتیاطی تدابیر کو پس پشت پھینک دینگے
ہم نے تمام لوگوں کو کہا ہے کہ اپ ماسک کا استعمال کریں
اور طالبات بھی اندر رہیں گی ماسک کا استعمال کرینگی ،
باقی حد سے زیادہ خوفزدہ ہونا مومن کی شان نہین ہے
اگر ہماری موت کورونا سے لکھی گئی ہے تو کسی ویرانے میں موجود اندھیرے غار میں چھپ جانے پر بھی اسی سے موت آئے گی
لیکن ہم اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگتے ہیں
اللہ تعالیٰ ہم پر اور آپ سب پر رحم فرمائے
ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

(✍🏻 بنت عزّام)

16/03/2020

جب تک ہمارا وقت پورا نہیں ہوگا ، ہم قبر میں نہیں جایئں گے ، ایک کرونا نہیں لاکھوں کرونا آجاہیں بے شک ! ہمارے کل مجاہد ساتھیوں نے بتایا کہ ان کو عقوبت خانوں میں وہاں رکھا جہاں سانپ اور بچھو رہتے ہیں ، کرونا تو چھوٹا سا ایک وائرس ہے ، سانپ اور بچھو انہیں نہیں کاٹتے ! بتاتے ہیں ہر جگہ سانپ موجود ہوتے تھے ساتھ سوتے تھے ، لیکن کبھی نہیں کاٹا ۔ بتاتے ہیں کہ ہم پر نگران تھا بڑا ظالم ، ایک دن نہیں آیا تو پوچھا ، بتایا کہ اس پر ڈینگی نے حملہ کر دیا ہے ، تم لوگوں کے لیے ، مچھر کافی ہے ، وائرس کافی ہے ۔۔

یہ وائرس تو امریکہ کے لیے ہے ، چائنہ ، اٹلی ، ایران جیسے ظالموں کے لیے ہے ، تو یہ ہ۔اڑی طرف کیوں بڑھ رہا ہے ، کیوں کہ ہم بھی ظالم کے خلاف نہیں بولتے بلکہ ظالموں کا ساتھ د ے رہے ہیں ، ان کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں

~عبد العزیز غازی حفظہ اللہ

16/03/2020

یہ کرونا تو صرف ایک کرونا ہے ، میرے رب کے پاس ایسے کھربھا کھرب کرونے موجود ہیں ، جس طرح رب کے پاس عنایتوں کے خزانے ہیں ، نعموں کے خزانے ہیں ، تو عذاب کے خزانے بھی اس کے پاس ہیں ، ابھی تو اس نے چھوٹا سا منظر دکھایا ہے ، ساری دنیا ہل رہی ہے۔

کتنے مدارس بند کرو گے؟
یہ حل نہیں ہے ، آو حل کی طرف آو ، میں علماء سے بھی کہتا ہوں اور آپ سے بھی التماس و التجا ہے ، کیوں مدرسے بند کیے ، مدرسے قرآن پڑھ رہے ہیں ، کہتے ہو انہیں بند کرو! ، جیسے نعوذبللہ یہی مسلئے کا حل انہیں سمجھ آیا ہے ، جہاں قرآن پڑھا جاتا ہے ، وہاں سے تو اللہ کے عذاب ٹلا کرتے ہیں ، قرآن کی تلاوت سے تو اللہ کے عذاب دور ہوتے ہیں ، یعنی اسے تیز کرنا ہے؟ مطلب بو عذاب کی کمی ہے وہ پوری ہو جائیں، اور بڑھ جائے ، سینکڑوں مدارس بند کر دیے گئے ، قرآن کی تلاوت بند کر دی گئی ، کہ جو کمی کوتاہی رہ گئی تھی اللہ کی نافرمانی کی وہ بھی پوری ہو جائے ۔۔۔۔۔

عبد العزیز غازی حفظہ اللہ

16/03/2020

جب تک ہمارا وقت پورا نہیں ہوگا ، ہم قبر میں نہیں جایئں گے ، ایک کرونا نہیں لاکھوں کرونا آجاہیں بے شک ! ہمارے کل مجاہد ساتھیوں نے بتایا کہ ان کو عقوبت خانوں میں وہاں رکھا جہاں سانپ اور بچھو رہتے ہیں ، کرونا تو چھوٹا سا ایک وائرس ہے ، سانپ اور بچھو انہیں نہیں کاٹتے ! بتاتے ہیں ہر جگہ سانپ موجود ہوتے تھے ساتھ سوتے تھے ، لیکن کبھی نہیں کاٹا ۔ بتاتے ہیں کہ ہم پر نگران تھا بڑا ظالم ، ایک دن نہیں آیا تو پوچھا ، بتایا کہ اس پر ڈینگی نے حملہ کر دیا ہے ، تم لوگوں کے لیے ، مچھر کافی ہے ، وائرس کافی ہے ۔۔

یہ وائرس تو امریکہ کے لیے ہے ، چائنہ ، اٹلی ، ایران جیسے ظالموں کے لیے ہے ، تو یہ ہ۔اڑی طرف کیوں بڑھ رہا ہے ، کیوں کہ ہم بھی ظالم کے خلاف نہیں بولتے بلکہ ظالموں کا ساتھ د ے رہے ہیں ، ان کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں

عبد العزیز غازی حفظہ اللہ

16/03/2020

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حکومتی نمائندوں کے بار بار چکر اور چند یہاں بھی فکرمند حضرات میسجز کر رہے ہیں
کہ کرونا سے نمٹنے کے لئے اپ کو بھی چھٹیاں دے دینی چاہئیں
تو بھائیو بات یہ ہے کہ کرونا ایک عالمی وبا کی طرح پھیل رہا ہے ، جہاں جہاں تک اللہ کا حکم ہوگا یہ پھیلے گا اور جانیں لے گا ۔
وبا کے پھیلنے کی صورت میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم کیا ہے ؟
جس علاقے میں وبا پھیل جائے اگر تم وہاں اندر ہو تو باہر نہ جاؤ اور اگر باہر ہو تو اس علاقے میں مت داخل ہو ۔

تو جو جہاں جہاں ہے وہیں وہیں رہے اور اللہ کے حضور گڑگڑا کے دعا کرے ، معافی مانگے ، آہ و زاری کرے ۔

یہ کرونا ایک عذاب خداوندی ہے ، اللہ تعالیٰ اپنی طاقت دکھا رہے ہیں بڑے بڑے فرعونوں کو ، جابروں کو ، جو لمحوں میں بستیوں کی بستیاں مٹا کر بھی اطمینان سے ، سکون سے بیٹھے رہتے تھے ، ہم نے تو امت کو ان ظالموں کے ہاتھوں تہس نہس ہوتے دیکھا ہے ، ایک ایک دن میں سینکڑوں لاشے اٹھتے دیکھے ہیں ، آج اللہ تعالیٰ دکھا رہے ہیں کہ تمہاری طاقت کی حیثیت کیا ہے ،
اللہ کے طاقت کے آگے سارے بے بس ہوئے پڑے ہیں ، اور اس سے بچنے کے راستے ڈھونڈھ رہے ہیں
ہمارا رب چھوٹے سے مچھر سے نمرودوں کو بے بس کر کے دکھاتا ہے
اور ایک وائرس سے فرعونوں کا تکبر خاک میں ملا دیتا ہے
ہم اسی رب کے بھروسے یہاں بیٹھے ہیں ، بیٹھے رہیں گے ۔
اور اسے معافی مانگیں گے اسی کے سامنے آہ و زاری کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اس کرونا کو ظالموں پر مسلط کر دے اور مظلوموں کے لئے اس کو باعث رحمت بنا دے
ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ ہوتا وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کا امر ہوتا ہے
لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہم احتیاطی تدابیر کو پس پشت پھینک دینگے
ہم نے تمام لوگوں کو کہا ہے کہ اپ ماسک کا استعمال کریں
اور طالبات بھی اندر رہیں گی ماسک کا استعمال کرینگی ،
باقی حد سے زیادہ خوفزدہ ہونا مومن کی شان نہین ہے
اگر ہماری موت کورونا سے لکھی گئی ہے تو کسی ویرانے میں موجود اندھیرے غار میں چھپ جانے پر بھی اسی سے موت آئے گی
لیکن ہم اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگتے ہیں
اللہ تعالیٰ ہم پر اور آپ سب پر رحم فرمائے
ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

(✍🏻 بنت عزّام)

09/03/2020

‏وہ سمجھتی تھی کہ یہ آزادی ہے،
لیکن اسے یہ معلوم نہ تھا کہ
وہ اپنا حفاظتی سامان کھو چکی ہے۔

09/03/2020

09/03/2020

رجب كى فضيلت

اس کى فضيلت ميں کوئى حديث صحيح ثابت نہیں۔

حافظ ابن حجر رحمہ الله بيان كرتے ہیں " رجب كى فضيلت يا اس میں صيام و قيام كے مخصوص هونے میں کوئى حديث صحيح نہیں جو قابل حجت ہو"

پھر حافظ ابن حجر نے بيان كيا کہ اس متعلق دو قسم كى احاديث ہیں ضعيف يا موضوع پھر ان كو بيان كركے ان پر كلام كيا.

ان احاديث كے جمع كرنے يا ان كے ضعف كے متعلق علماء كى مستقل تصانيف ہیں :

فضائل رجب - أبوبكر الخلال البغدادي (وفات 439)

تبيين العجب بما ورد في فضل رجب - ابن حجر العسقلاني (وفات 852)

كتاب أداء ما وجب من بيان وضع الوضاعين في رجب - ابن دحية الكلبي (وفات 633)

جزء في فضل رجب - ابن عساكر (وفات 571)

پہلى دو كتابيں محدث مولانا ارشاد الحق اثرى كى مفيد تحقيق و تعليق سے اداره علوم اثريہ سے ايک جلد ميں طبع هوئى هيں۔

- ابوهشام قاضي

09/03/2020

Haya march

23/02/2020

اللہ تعالیٰ میری ان بیٹیوں کو اجر عظیم عطا فرمائے جو میرے ساتھ دن بھر فورسز کے سامنے کھڑی رہیں ، باوجود اسکے کہ سامنے آنسو گیس پھنکنے والی گاڑی ،پانی پھینکنے والا ٹینکر ،قیدیوں والی وین اور بھاری نفری لگا دی گئی ، اور افسران نے دھمکیاں بھی لگائیں کہ جلد ہم شیلنگ شروع کرنے لگے ہیں لیکن انکے قدم اللہ کے حکم سے نہ لڑکھڑائے الحمدللہ یہ ڈٹ کر کھڑی رہیں ۔ کہ بہادرو آؤ نہتی بچیوں پر شیلنگ کرو اور حملہ کرو ۔
اور اب رات کو جاگ کر پہرہ بھی دے رہی ہیں ۔
اور مجھے کہہ رہی ہیں آپ سو جائیں ہم جاگ رہی ہیں
لیکن میں کیسے سو جاؤں جب یہ جاگ رہی ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ان سب سے راضی ہو اور اس ملک میں اسلامی نظام کی صورتیں مقدر فرما دے ۔
ام حسان غازی
لال مسجد

23/02/2020

‎السلامُ علیکم
‎آج کی نازک صورت کے بعد ہم نے پرزور احتجاج کیا ، الحمدللہ اس وقت انہوں نے بکتر بند گاڑی اور قیدیوں والی بس اور باقی پانچ پولیس کے ٹرک واپس بھجوا دئیے ہیں
‎دعا فرمائیں آگے بھی اللہ تعالیٰ آسانی کرے

‎جزاکم اللہ خیرا کثیرا
‎آپکی بہنیں
‎لال مسجد

‎محاصرہ و باقی معاملات ویسے ہی ہیں

21/02/2020

اے امت محمد کے سوئے ہوئے لوگو !!!
حالات کیسے بھی ہوجائیں
دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ڈرا دھمکا کر ہمارے راستے سے نہیں ہٹا سکتی ، ان شاء اللہ
پہلے میں نے حسان دیا تھا ، اب میں خود ، میرا شوہر بھی اللہ کے لئے قربان ہونے کے لیے تیار ہیں ۔
یہ ڈراوے یہ کسی اور کو دین، ہم ان شاء اللہ نہ تو گھبرائیں گے نہ ڈگمگائیں گے ،
ہم روز شہادت کا انتظار کرتے ہیں ، یہی شہادت ہمیں ہمارے پیارے بیٹے حسان سے ملا دے گی ۔
اور اس قوم کو یہ پیغام دے کر جائیں گے کہ اسلام کے لئے ڈٹنا سیکھو اسی تمہاری بقا ہے
ورنہ ایک ایک کر کے مارے جاتے رہو گے ،جیسے آئے دن کبھی گولیوں کا نشانہ بنتے ہو اور کبھی بم دھماکوں میں مظلوما مار دئیے جاتے ہو ،
اور تمہارا جوان خون لفظ "مذمت" کے انبار میں رائیگاں چلا جاتا ہے۔
یہ "مصلحت پسندی" کے راستے تمہیں ذلت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں کی جانب لیکر جا رہے ہیں ،
اس لئے آگے بڑھو اور عزت کے ساتھ سر اٹھا کر جینا شروع کرو ،
ورنہ یاد رکھو تمہاری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں

ام حسان غازی
جمعہ المبارک
21 فروری 2020
رات 7:00

Videos (show all)

تنقیدی عینک اتار کر سائڈ پر رکھئے اور صرف یہ محسوس کیجیئے کچھ تو ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس قدر جذبہ دیا ہوا ہے کہ تینوں طر...
تنقیدی عینک اتار کر سائڈ پر رکھئے اور صرف یہ محسوس کیجیئے کچھ تو ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس قدر جذبہ دیا ہوا ہے کہ تینوں طر...
#yesterdaynight
Haya March 2020
Haya march 2020
نشید ✨🔥چلو کہ اب ہم جان دین پر وار دیں چھوڑ کہ گھر جنتوں میں جا بسیں ۔۔۔

Website