انجمن اساتذہ پاکستان

انجمن اساتذہ پاکستان

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from انجمن اساتذہ پاکستان, Education, .

18/04/2024

سرکاری سکول کا استاد اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں کیوں نہیں پڑھاتا؟ یہ اک اہم سوال ہے جو ہر کوئی پوچھتا ہے۔
تو کیا اگر کوئی شخص کسی پٹرول پمپ پہ کام کرتا ہے تو اس کے بچے اسی پٹرول پمپ سے تیل ڈلواتے ہیں؟

اگر کوئی شخص کسی فیکٹری میں کام کرتا ہے تو اسکے بچے اسی فیکٹری کی اشیاء استعمال کرتے ہیں؟

اور تو اور اگر کوئی مولانا صاحب کسی مسجد میں امامت کرتے ہیں تو کیا اسکے بچے کے لئے یہ لازم ہے کہ وہ وہیں نماز پڑھے یا پھر وہیں سے سبق پڑھے؟ کہیں اور نہ جائے۔

ایسے لاکھوں مثالیں ہیں ہمارے معاشرے میں، اگر ان کے لئے ایسا کوئی قانون نہیں تو پھر استاد کے لئے کیوں۔
اور
میں اک استاد ہونے کے ساتھ ساتھ اک والد بھی ہوں تو میں اپنے بچوں کو ایسے سکول میں کیوں پڑھاؤں جہاں پر

1. اک کلاس میں کم سے کم 80 تا 100 بچے ہوں۔ 40 منٹ میں اک استاد 80 تا 100 بچوں کو کس طرح فرداً فرداً وقت دے سکتا ہے۔

2. جہاں پر پرائمری لیول میں 6 جماعتوں کے لئے اک یا دو اساتذہ ہوں۔
ہر جماعت میں 10 مضامین ہیں تو مجھے کوئی یہ سمجھا دیں کہ 8 پیریڈز میں اک استاد کس طرح 50 سے 60 مضامین پڑھا سکتا ہے۔

3. جہاں پر بیٹھنے کے لئے کرسی نہ ہو۔

4. مڈل و ہائی سکولوں میں 10, 10 اساتذہ کی کمی ہو۔

5. جہاں پر اک استاد 40 تا 50 کلومیٹر دور سے بوجہ مجبوری آتا ہو۔

کیا میرے بچے کا حق نہیں کہ اسکو بھی وہ ماحول ملے جو کسی دوسرے سرکاری یا غیر سرکاری عوام کے بچوں کو مل رہی ہے؟ مجھے اپنے اوپر اور میرے ساتھیوں پر مکمل اعتماد ہے مگر مجھے سرکاری سکولوں کے ماحول پر اعتماد نہیں۔ سرکار اگر ہمیں تنخواہیں دیتی ہیں تو اس کے بدلے ہم کام کرتے ہیں۔ پھر اس سے کسی کا کوئی سروکار نہیں کہ ہم اپنی فیملیز کو کیا سہولتیں دے رہے ہیں کیا نہیں۔ کون ایمانداری سے ڈیوٹی کرتا ہے کون نہیں یہ فیصلہ ہر اک کے اپنے ضمیر نے کرنا ہے۔ اور اگر بات صرف سرکار سے تنخواہ لینے کی ہے تو پھر ہر وہ شخص اس بات کا پابند ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائے جو سرکار سے تنخواہ لیتا ہے۔ انسان جو بھی کماتا ہے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کماتا ہے۔

اسکے باوجود بھی اگر کسی کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی تو یقیناً وہ شدید قسم کے حسد اور بعض کا شکار ہے جس سے اساتذہ کے صحت پر تو کوئی اثر نہیں پڑھتا البتہ وہ خود ذہنی مریض بننےکے قریب ہے۔

*عالمگیر یوسفزئی*

28/09/2023

وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ لَمَاۤ اٰتَیْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّ حِكْمَةٍ ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَ لَتَنْصُرُنَّهٗؕ-قَالَ ءَاَقْرَرْتُمْ وَ اَخَذْتُمْ عَلٰى ذٰلِكُمْ اِصْرِیْؕ-قَالُوْۤا اَقْرَرْنَاؕ-قَالَ فَاشْهَدُوْا وَ اَنَا مَعَكُمْ مِّنَ الشّٰهِدِیْنَ(81)فَمَنْ تَوَلّٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ(82)
ترجمہ: کنزالایمان
اور یاد کرو جب اللہ نے پیغمبروں سے ان کا عہد لیا جو میں تم کو کتاب اور حکمت دوں پھر تشریف لائے تمہارے پاس وہ رسول کہ تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمائے تو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا فرمایا کیوں تم نے اقرار کیا اور اس پر میرا بھاری ذمہ لیا سب نے عرض کی ہم نے اقرار کیا فرمایاتو ایک دوسرے پر گواہ ہوجاؤ اور میں آپ تمہارے ساتھ گواہوں میں ہوںتو جو کوئی اس کے بعد پھرے تو وہی لوگ فاسق ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان
{وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ: اور یاد کرو جب اللہ نے نبیوں سے وعدہ لیا۔} حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کے بعد جس کسی کو نبوت عطا فرمائی ،ان سے سیدُ الانبیاء، محمد مصطفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کے متعلق عہد لیا اور ان انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی قوموں سے عہد لیا کہ اگر ان کی حیات میں سرورِکائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ مبعوث ہوں تو وہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ پر ایمان لائیں اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کی مددو نصرت کریں۔(خازن، اٰل عمران، تحت الآیۃ: ۸۱، ۱ / ۲۶۷-۲۶۸)

عظمتِ مصطفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کا بیان:

اس سے ثابت ہوا کہ ہمارے آقا و مولا، حبیب ِ خدا، محمد مصطفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ تمام انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں سب سے افضل ہیں۔اس آیت مبارکہ میں نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کے عظیم فضائل بیان ہوئے ہیں۔ علماء کرام نے اس آیت کی تفسیر میں پوری پوری کتابیں تصنیف کی ہیں اور اس سے عظمت ِ مصطفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کے بے شمار نکات حاصل کئے ہیں۔ چند ایک نکات یہ ہیں :

(1)…حضور پرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کی شان میں اللہ تعالیٰ نے یہ محفل قائم فرمائی۔

(2)…خود عظمت ِ مصطفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بیان کیا۔

(3)…عظمت ِ مصطفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کے سامعین کیلئے کائنات کے مقدس ترین افراد انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو منتخب فرمایا۔

(4)…کائنات وجود میں آنے سے پہلے حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کا ذکر جاری ہوا اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کی عظمت کا بیان ہوا۔

(5)…آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کو تمام نبیوں کا نبی بنایا کہ تمام انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بطورِ خاص آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ پر ایمان لانے اور مدد کرنے کا حکم دیا۔

(6)…انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو فرمانے کے بعد باقاعدہ اس کا اقرار لیا حالانکہ انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کسی حکمِ الہٰی سے انکار نہیں کرتے۔

(7)…انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اس اقرار کا باقاعدہ اعلان کیا۔

(8)…اقرار کے بعد انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ایک دوسرے پر گواہ بنایا۔

(9)…اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا کہ تمہارے اس اقرار پر میں خود بھی گواہ ہوں۔

(10)… انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے اقرار کرنے کے بعد پھر جانا مُتَصَوَّر نہیں لیکن پھر بھی فرمایا کہ اس اقرار کے بعد جو پھرے وہ نافرمانوں میں شمار ہوگا۔ اس آیتِ مبارکہ پر انتہائی نفیس کلام پڑھنے کیلئے فتاویٰ رضویہ کی 30ویں جلد میں موجود اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنْ کی تصنیف ’’تَجَلِّیُ الْیَقِین بِاَنَّ نَبِیَّنَا سَیِّدُ الْمُرْسَلِین‘‘ (یقین کا اظہار اس بات کے ساتھ کہ ہمارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تمام رسولوں کے سردار ہیں )کا مطالعہ فرمائیں۔

Photos from ‎انجمن اساتذہ پاکستان‎'s post 28/09/2023

جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم

25/01/2022
08/10/2021

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم
بہت مبارک ہو

Photos from ‎انجمن اساتذہ پاکستان‎'s post 04/03/2021

فیصل امین خان سٹی ایم پی اے کا آج ڈیرہ میں ہونے والے افسوسناک واقعے کا نوٹس
بجلی چوروں نے سکول سے بجلی کی تاریں کنڈہ لگا کر چوری رہے تھے، منع کرنے پر اساتزہ کرام پر جتھے کی شکل میں آکر اساتزہ پر حملہ آور ہوگئے،
گروہ کی شکل میں آکر اساتزہ کرام پر حملہ کیا اور انہیں زدو کوب کیا جس پر فیصل امین خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ پولیس سے واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف زبردست ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی،اساتزہ کرام کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا،اور ان تمام افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی ہوگی جنہوں نے آج یہ کاروائی کی۔
فیصل امین خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اساتزہ کرام کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہم اپنی نسلوں کے معماروں کے ساتھ کھڑے ہیں

04/03/2021

Photos from ‎انجمن اساتذہ پاکستان‎'s post 02/03/2021

02/12/2020

کے دوران
ہماری ترجیحات کیا ہیں؟

Photos from ‎انجمن اساتذہ پاکستان‎'s post 02/12/2020
28/11/2020

پی ڈی ڈے
پی ڈی ڈے کے حوالے سے ایک طرف بائیکاٹ کی دھمکیاں اور دوسری طرف حاضر نہ ہونے پر سخت ایکشن لینے کی دھمکیاں تو سامنے آ رھی ہیں ۔سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا پی ڈی ڈے پر آنے والے تمام اساتذہ یا فیسلیٹیٹرز کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے یا نہیں ۔اور ایک طرف کورونا کا وا ویلا مچا رکھا ھے اور دوسری طرف پھر سے ٹیچرز کو اکٹھا کیا جا رھا ھے تا کہ اگر کوئی بھی انفکٹڈ ہو تو باقی بھی ہو جائیں اور ان سے سٹوڈنس اور انکی فیمیلیز بھی یا پھر کورونا وائرس پی ڈی ڈے پر آرام فرما رھا ہو گا اور بعض پی ڈی ڈے سنٹرز پر فسلیٹیٹرز انہی سکولز سے ہیں جھاں متعدد اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔۔۔بات تو سچ ہے پر بات ہے رسوائ کی۔

08/10/2020

04/10/2020

In 2019, Boards of Intermediate and Secondary Education received millions of rupees from the students of 8th class on account of “Students registration fee”. Latter on when the government of Khyber Pakhtunkhwa announced the cancellation of 8th class exam, the board authorities didn’t return back the amount of these poor students, rather, issued a fresh notification in September 2020 for the registration of the same students’ once again.
Similarly, in 2020, the boards also collected a huge amount from the students of SSC as exam fee but after a single paper, it was also cancelled by the government because of the spread of Covid 19. As such, all the boards once again didn’t return back the money.
The question here arises that the schools of Khyber Pakhtunkhwa in spite of their financial crises, are not allowed to collect more than Rs:01 as student fine (in spite of the fact that no coin or paper note of rupee 01 is available in Pakistan) because the department is of the view that the students are very poor and extra burden cannot be put on them, however, the boards are robbing the same poor students again and again? 😰

17/09/2020

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا تابندہ و درخشندہ آفتاب۔۔۔۔۔عزم واستقلال کا کوہ ھمالیہ۔۔۔۔جرأت وبہادری کا پیکر۔۔۔۔۔حق وصداقت کا عظیم علمبردار۔۔۔۔۔۔انصاف اور میرٹ کی بالادستی کیلۓ سر ہتیلی پر رکھ کر عملی کردار کا مظہر۔۔۔۔۔ملنساری ،مہمان نوازی اور دوستی نبھانے میں اپنی مثال آپ شخصیت کے مالک۔۔۔۔۔بہترین معلم ،مدرس اور دلنشیں انداز کے مقرر۔۔۔۔۔دیانتدار آفیسر۔۔۔۔۔۔۔۔انجمن اساتذہ پاکستان کی روح رواں وراہنما۔۔۔۔ انتہاٸ مخلص و مشفق دوست محترم جمال احمد مرزا صاحب کے ملازمت سے سبکدوش ھونے اور الوداعی لمحات کی جھلکیاں۔۔۔۔اللہ تعالی انھیں عزت ، سلامتی ، صحت وعافیت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرماۓ اور تادیر انکا ساہہ شفقت ھمارے سروں پر قاٸم رکھے۔۔۔۔ھمیں انکی دوستی ، رفاقت اور سنگت پر فخر ھے۔۔۔۔

17/09/2020

اس استاد کی عظمت کو سلام ہو جو 6 مہینہ بعد سکول حاضر ہوا تو سجدہ شکر ادا کیا 🌹
🌹وہ جو کہتے تھے کہ اساتذہ گھر بیٹھے تعطیلات انجواۓ کر رہے ہیں ذرا دیکھیں کہ اساتذہ کرام کس قدر بے تاب تھے🍀

17/09/2020

Anjuman asateza Di khan k senior arakeen Mohtram Jamal Ahmad merza shb markazi rehnuma AAP k sath last working day k moqa pr in Ghs chehkan

21/06/2020

👈 *استاد اور شہد کی مکھی* 👉

ایک طالبِ علم نے اپنے استاد صاحب سے عرض کی :
استاد محترم، آپ کے پیریڈ میں ہم بات اچھی طرح سمجھ جاتے ہیں، آپ کی باتوں کا لطف بھی اٹھاتے ہیں اور اس لیے آپ کے پیریڈ کا انتظار بھی رہتا ہے۔
لیکن
جب ہم کتاب پڑھتے ہیں تو ہمیں وہ لطف حاصل نہیں ہوتا جو آپ کے پیریڈ میں حاصل ہوتا ہے۔
استاد صاحب نے فرمایا: شہد کی مکھی شہد کیسے بناتی ہے؟
ایک طالب علم نے جواب دیا : پھولوں کے رس سے۔۔۔
استاد صاحب نے پوچھا : اگر تم پھولوں کو یونہی کھا لو تو ان کا ذائقہ کیسا ہو گا؟
طالب علم نے جواب دیا : کڑوا ہوگا۔۔۔
استاد صاحب نے فرمایا : اے میرے بیٹے۔۔۔ درس وتدریس کا شعبہ بھی شہد کے مکھی کے کام کی طرح ہے۔ استاد شہد کی مکھی کی طرح لاکھوں پھولوں (کتب، تجربات، مشاہدات) کا دورہ کرتا ہے اور پھر اپنے طلبہ کے سامنے ان پھولوں کے رس کا نچوڑ میٹھے شہد (خلاصے) کی صورت میں لا کر رکھتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہر اس شخص کی حفاظت فرمائے جو انبیاء کے اس کام سے تعلق رکھتا ہے۔
ہمارے ہر استاد اور استانی کے لیے سلامتی ہو۔

-------------
اس حکایت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اگر کسی استاد کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ میرے درس میں شہد کے جیسی چاشنی نہیں، یعنی طلبہ دلچسپی نہیں لیتے تو دو وجوہات ہو سکتی ہے :
پہلی وجہ یہ کہ اس استاد نے شہد کی مکھی کی طرح پھول پھول کا دورہ نہیں کیا۔ یعنی تیاری کے لیے صرف ایک کتاب پر تکیہ کر لیا۔
دوسرا یہ کہ شہد کی مکھی کی طرح اس استاد نے پھولوں کا رس نکال کر شہد بنانے کے بجائے طلبہ کے سامنے کڑوے پھول لا کر رکھ دیے۔ یعنی جیسا کتاب میں پڑھا تھا ویسا کا ویسا طلبہ کو سنا دیا۔
اگر اس میں طلبہ کے ذہنوں کے مطابق مثالیں شامل ہوتی، تختہ سیاہ یا دیگر تعلیمی آلات سے مدد لی جاتی، مناسب سرگرمیوں کا انتخاب کیا جاتا تو اس محنت کا نتیجہ میٹھے شہد کی صورت میں نکلتا۔
استاد کا کام شہد کی مکھی کے کام کی طرح سخت اور تھکا دینے والا ہے۔ لیکن اس کا نتیجہ بھی شہد جیسا لذیذ وشیریں ہے

18/06/2020

ِ_سلاسل_کر_دو
کیونکہ
یہ
چینی چور
آٹا چور
پٹرول چور
ڈالر چور
یہ طاقتور اشرافیہ نہیں
اس لئے اسے پھانسی دو ****

زیرنظر تصویر میں جوان کسی کوٹھے سے نہیں پکڑا گیا نا ہی کسی میکدہ سے گرفتار ہوا ہے نا ہی نشہ بیچ رہا تھا اور نا ہی ذخیرہ اندوزی میں ملوث تھا
اس نے کسی بھی چیز کو منصوعی قلت پیدا کر کے بلیک پر فروخت نہیں کیا۔نا ہی کسی کمسن سے جنس پرستی میں یا دوشیزہ سے زنابالجبر کا مرتکب ہوا
ہاں انسانی سمگلنگ کے دھندے کا بھی اس پر مقدمہ درج نہیں ہوا ہے
۔اسکا جرم یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ جنوبی پنجاب کے شہر #جہانیاں ٹبہ سلطان پورہ میں ١٣ طالبعلوں کو گھر میں پڑھا رہا تھااور بچیاں بھی غالبا اسکی بھانجی بھتیجیاں تھیں۔
اور یہ تعلیم یافتہ نوجوان معلم تھا
بھیک نہیں مانگ سکا
ڈاکہ مارنے کی کوشش نہیں کی
منشیات کا اڈہ نہیں چلایا
ایک بند پرائیویٹ ادارے کا استاد. بس پھر دفعہ تو لگتا ہے
#سناہے ۔
کیا یہ سچ ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟!
۔

کاپی****

05/06/2020

ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمدابراہیم صاحب بیمار ہے تمام کیڈرز کےاساتذہ سے انکی جلد صحت یابی کیلئےخصوصی دعاوں کی اپیل

04/06/2020

السلام علیکم
4 جون 2017
یہ وہ تاریک دن تھا جب ہر دلعزیز شخصیت ضیاءالدین صاحب سب کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
انسانیت کے لئے انکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کو 2014میں جو میرٹ دیا وہ ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔
تعلیم کی بہتری ، اساتذہ کے حقوق کا تحفظ اور خاص کر بچوں کی تعلیمی حالت کو بہتر بنانا انہوں نے اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا تھا ۔وہ ہر وقت اسی تگ و دو میں رہتے کہ میں تعلیمی میدان میں کس طرح بہتری لاؤ ں۔ ان کی اس جدوجہد میں ان کو ہر دفعہ سیاسی مخالفین کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا اور کرپٹ مافیا سے بھی لڑنا پڑتا تھا ۔لیکن انہوں نے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ہمیشہ ثابت قدمی سے کام لیا ۔شاید اسی لیے قدرت نے بھی مزید دنیاوی تکالیف سے بچانے کے لیے ان کو جلدی اوپر بلا لیا

اس گلی نے یہ سن کے صبر کیا

جانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں

ان کی شہادت یقیناً ایک بہت بڑا سانحہ ہے جس نے ایجوکیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی

اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ضیاءالدین صاحب کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کے درجات کو بلند کرے اور ان کی اولاد کو ترقی دے اللہ تعالی ان کے عزیزواقارب کو ہمیشہ خوش رکھے اور ضیاءالدین صاحب کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین

02/06/2020

Well explained!

WHEN not HOW to teach kids...

بچوں کو نصیحت اس وقت کریں جب بچے receptive mood میں ہوں ۔4 اوقات ایسے ہیں جب بچہ receptive mode میں ہوتا ہے اس وقت آپ بچے کو جو بھی نصیحت کریں گے وہ بچے کے دل میں اتر جائے گی گا۔

(1) جب بچہ رات کو سونے لگے اس وقت بچہ learning mood میں ہوتا ہے اسلیے اس وقت بچے کہتے ہیں ہمیں کوئ کہانی سنائیں مائیں بچوں کو بلی چوہوں کی کہانیاں سنا دیتی ہیں پھر بچوں میں بلی چوہوں والی حرکتیں آتی ہیں ۔اس وقت بچے کو نبیوں اور اور نیک لوگوں کے واقعات سنانے چاہیےجس میں اچھی نصیحتیں ہوں ۔تاکہ آپ کا بچہ بھی نیک بنے ۔

(2) جب بچہ آپکے ساتھ گاڑی میں بیٹھا ہو۔اس وقت بھی بچہ learning mode .میں ہوتا ہےاس لیےاس وقت بچہ پوچھ رھا ہوتا ہے ابو یہ کیا ہے وہ کیسے ۔اسوقت ہم ڈانٹ ڈپٹ کر کے بچے کو چپ کروا دیتے ہیں وہ بہت قیمتی وقت ہوتا ہے ۔اس وقت بچےسے اچھی باتیں کریں اور اچھی نصیحتیں کریں وہ آپ کی باتوں پر توجہ دے گا اور آپکی باتوں پر عمل کرے گا ۔

(3)جب بچہ کھانے پے بیٹھے اس وقت بھی بچہ learningmode ہوتا اسوقت بھی آپ نصیحت کر سکتے ہیں ۔

(4)جب بچہ بیمار اس وقت بھی بچہ learning mod میں ہوتا ہے اس وقت آپ جو بھی نصیحت کریں گے وہ بچہ کے دل میں نقش ہو جائے گی آپ نے بچوں کو جو بھی نصیحتیں کرنی ہوں ان اوقات میں کریں بچے ضرور آپکی نصیحتوں پر عمل کریں گے ۔بے وقت بچے کو کبھی نصیحت نہ کریں کیونکہ کہ بچے کبھی کھیلنےیا کسی اور موڈ میں ہوتے ہیں ہم بچوں کو نصیحتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں اس سے بچہ کھچنا شروع ہو جاتا ہے اور آپکی 8باتوں کو اہمیت نہیں دیتا اسی وجہ سے بچہ نافرمانی کرتا ہے ہم پھر اسکو مار پیٹ کر تے ہیں اورزیادہ اپنا باغی بنا دیتے ہیں پھر لوگ کہتے مولانا دعا کرو ہمارے فرمابردار ہو جائیں ۔

25/05/2020

اپنے اس بہترین ٹیچر کو mention کریں جس کے ساتھ آپ چاۓ کا ایک کپ پینا پسند کریں گے۔

21/05/2020

🥰

Videos (show all)

وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ لَمَاۤ اٰتَیْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّ حِكْمَةٍ ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّ...
Halka Basta act by KPk government
A teacher departing from his institute after retirement
Kpk education minister announcement about vacation and future plan of  exams upto second year during holidays of #corona...

Website