KPK Police ko salam

KPK Police ko salam

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KPK Police ko salam, Government Organization, .

20/04/2023
Photos from PTC Hangu's post 09/09/2022
07/07/2022

فرض کی راہ میں ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان

مردان تھانہ صدر چوکی چمتار کے گیٹ پر بم دھماکے سے ہیڈ کانسٹیبل مقصود شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے جبکہ پی اے ایس آئی سہیل خان، کانسٹیبل کریم اور کانسٹیبل فیاض زخمی ہیں۔

09/06/2022

چکیسر آگ بجھانے والے ٹیم ریسکیو آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا ریسکیو اہلکار ایس ایچ او تھانہ چکیسر اجمل خان کندھوں پر اٹھا کر محفوظ مقام منتقل کر رہے ہیں

21/05/2022
21/05/2022

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کی گریڈ 22 میں ترقی

20/05/2022
20/05/2022

بونیر پولیس کی ڈی پی او عبدالرشید خان کے سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشان کےخلاف کامیاب کارروائیاں جاری

تھانہ ناوہ گئی پولیس کی کامیاب کارروائی اقدام قتل میں ملوث ملزم آلہ اقدام قتل پستول سمیت گرفتار اسی طرح بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارچرس برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج رجسٹر

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ناوہ گئی کے حدود گاؤں ناوہ گئی میں فائرنگ کا ایک واقع پیش ایا جسمیں مسمیان ذیشان اور اجمل ساکنان ناوہ گئی نے مسمی جہان محمد ساکن ناوہ گئی پر بذریعہ اسلحہ آتشین بہ ارادہ قتل فائرنگ کر کے جس کے فائرنگ سے وہ لگ کر زحمی ہوا، تھانہ ناوہ گئی پولیس نے مجروح مستعیث بالا کے مدعیت میں ملزمان بالا کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا، ایس ایچ او ناوہ گئی انسپکٹر عبدالوکیل خان ہمراہ ٹیم نے زیر نگرانی ایس ڈی پی او طوطالئی شیرولی خان کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان میں سے ملزم ذیشان ساکن ناوہ گئی کو 02 دن کے اندر اندر آلہ اقدام قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ اسی طرح بدنام زمانہ منشیات فروش بحتی سید ولد سیدزمان ساکن خانانو ڈھیرئی کو گرفتار کر کے جس کے قبضہ سے 725 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے جس کے خلاف مقدمہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ ناوہ گئی درج رجسٹر کر کے گرفتار ملزمان کو بندحوالات تھانہ کئے گئے۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Police's post 19/05/2022
19/05/2022

پشاور
ایس ایچ او تھانہ شاہ پور پشاور شکیل احمد خان نامعلوم افراد کی فائرینگ سے شہید اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام دیں۔امین۔😭😭😭

18/05/2022

نوشہرہ : ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران میں توصیفی اسناد اورنقد انعامات تقسیم کئے۔بہترین کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر سرزنش ہوگی۔

پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے پولیس افسران و جوانوں میں توصیفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا کہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہے گا۔ بہترین کارکردگی پر پولیس افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت کی صورت میں سرزنش کی جائے گی جس سے پولیس افسران کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔

Photos from DPO Kohat's post 18/05/2022
Photos from KPK Police ko salam's post 18/05/2022

صوابی :*صوابی پولیس کی ضلع بھر میں وسیع پیمانے پر سنیپ چیکنگ ، 04 ملزمان اور 34 مشتبہ افراد گرفتار*

*01 کلاشنکوف ، 02 پستول بمع ایمونیشن ، 1045 گرام چرس، 413 گرام آئس اور 620 گرام ہیروئن برآمد*

*سنیپ چیکنگ کا مقصد جرائم پر کنٹرول اور عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہے جرائم کے سدباب کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں* : ڈی پی او صوابی

تفصیلات کے مطابق صوابی پولیس عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے،انسداد جرائم، امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کےلئے ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر کاروائیاں کر رہی ہے.

آج ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کی گئی، جس میں چاروں سرکلز کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران نے حصہ لیا.دورانِ سنیپ چیکنگ مشکوک گاڑیوں اور اشخاص کی چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 04 ملزمان اور 34 مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے.

جبکہ اس دوران 01کلاشنکوف، 02 پستول بمع ایمونیشن،1045 گرام چرس، 413 گرام آئس اور 620 گرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی.
28 افراد پابند ضمانت کئےگئے جبکہ 87 موٹرسائیکلز کی ویریفیکشن کی گئی اور غیر رجسٹر موٹرسائیکل مالکان کو فوری طور پر محمکہ ایکسائز سے رجسٹریشن یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔

Photos from KPK Police ko salam's post 17/05/2022

لکی مروت
دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

لکی مروت
لکی مروت کے علاقے میرہزار خانزاد خیل کے قریب جابو خیل ہاٸی سکول سے امتحان ڈیوٹی سے واپسی پر دو پولیس اہلکاروں کو شرپسندوں نے فائرنگ کانشانہ بناتے ہوۓ شہید کردئیے

لکی مروت۔
شہید ہونے والوں کے نام لطف الرحمان ایف آر پی پنیالہ
2. زبیر خان زنگی خیل

Photos from KPK Police ko salam's post 17/05/2022

*شانگلہ*

*قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم عثمان غنی ولد رحمانی ذر سکنہ سکنہ مکڑا گرفتار*

*قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو پناہ دینے والے ملزم محمد حاضر کو بھی گرفتار کر لیا گیا*

*کاروائی ایس ایچ او تھانہ الوچ محمد عباس خان نے خفیہ اطلاع اور ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ محمد عمران پی ایس پی کی واضح ہدایات کے بناء پر عمل میں لائی*

*ایس ایچ او تھانہ الوچ محمد عباس خان کو مخبر نے اطلاع دی کہ ملزم عثمان غنی کو ان کے رشتہ دار مسمی محمد حاضر ولد یوسف زے سکنہ مکڑا نے اپنے مکان میں پناہ دی ہے*

*سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن بہار علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ الوچ محمد عباس خان معہ دیگر نفری پولیس اور لیڈی کانسٹیبل حسب ضابطہ بہ امید گرفتاری مزکورہ ملزم عثمان غنی بالا مسمی محمد حاضر ولد یوسف کے مکان پر چھاپہ زنی کی گئ*

*دوران خانہ تلاشی ملزم عثمان غنی کو مکان میں موجود پاکر جامہ تلاشی عمل میں لائی جاکر مزکورہ سے دوران تلاشی ایک ضرب پستول تیس بور معہ دس عدد کارتوس تیس بور برآمد کرکے حسب ضابطہ گرفتار کرکے جس کے خلاف علیحدہ مقدمہ تھانہ الوچ میں درج رجسٹر کر دیا گیا*

*ملزم کو پناہ دینے والا مسمی محمد حاضر ولد یوسف زے موجود پاکر مزکورہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرکےجس کے خلاف تھانہ الوچ میں علحیدہ مقدمہ درج رجسٹر کر دیا گیا*

*ملزمان کو گرفتاری کے بعد حوالات منتقل کر دئے گئے ہیں اور تفتیش کی جارہی ہے*

17/05/2022

زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ تمام امیدواروں کو ضروری معلومات حاصل ہوسکے

کوہاٹ میں ایٹا کے زیر اہتمام پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے جسمانی امتحانات کا سلسلہ کل مورخہ 18 مئی بدھ کے روز سے شروع ہورہا ہے

جسمانی امتحان کا انعقاد کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس گلشن آباد میں کیا جارہا ہے

تمام امتحانی امیدوار اپنا اصلی قومی شناختی کارڈ اور زیر نظر رول نمبر سلپ کی پرنٹڈ کاپی ہمراہ لائیں

امیدوار جسمانی امتحان کیلئے جوگرز بوٹ اور ٹراؤزر میں تشریف لائیں

امتحانی مرکز میں موبائل-فون لانا ممنوع ہوگا اور صرف امیدواروں کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی

Photos from KPK Police ko salam's post 17/05/2022

مردان۔ ڈی پی او عرفان اللہ خان کا دورہ تخت بھائی سرکل،
ڈی آرسی چیئرمین وممبران سمیت پولیس افسران و دیگر اہکاروں کیساتھ میٹنگ۔
ریکارڈ تھانہ و دیگر امور کا جائزہ۔
پولیس افسران کو عوام الناس کے ساتھ خوش اسلوبی اور حسن اخلاق کے ساتھ پیش آنے کی ہدایات جاری۔
ڈی آرسی کے ذریعے تنازعات کا حل عوام کو سستی اور بروقت انصاف کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے،
جس کو مزید فعال بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائے گی۔
ڈی پی او عرفان اللہ خان

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عرفان اللہ خان نے تخت بھائی سرکل کا دورہ کرتے ہوئے ڈی آر سی چیئرمین و ممبران کے ساتھ تعارفی ملاقات کی اور ڈی آرسی کی کارکردگی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ڈی آرسی عوام الناس کو غیرجانبدار، سستی اور بروقت انصاف فراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے جس سے کئی خاندانوں کے تنازعات باہمی رضا مندی سے حل ہوکر انہیں نقصان اور کورٹ کچہریوں کے چکر کاٹنے سے بچایا گیا ہے۔
انہوں نے ڈی آرسی ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بلا معاوضہ دلوں کو جوڑنے والا کام کررہے ہیں جس سے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوگی، انہوں نے ڈی آرسی ممبران کو عوامی تنازعات فریقین کی باہمی رضامندی، غیرجانبداری اور انصاف پر مبنی فیصلوں کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور ڈی آرسی کو مزید فعال بنانے کے لئے بھی ہدایات جاری کئے۔
دریں اثناء انہوں نے تخت بھائی سرکل پولیس آفسران کے ساتھ بھی میٹنگ کیا جسمیں ڈی ایس پی روخان زیب خان سمیت تمام سرکل ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ نرمی اور خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آیا کریں جبکہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف زیروٹالرینس کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائےگا۔
دریں اثناء ڈی پی او نے تھانہ تخت بھائی کے ریکارڈ اور احاطہ جات کا بھی جائزہ لیا اور تھانہ کے عملہ کو سیکورٹی و دیگر امور کو مزید بہتر بنانے کے بھی ہدایات جاری کئے۔

Photos from KPK Police ko salam's post 17/05/2022

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے ایبٹ آباد کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی چوتھی کلاس کی دس سالہ طالبہ دُعا عمران کی پولیس وردی میں آئی جی پی سے ملاقات کی خواہش پوری کرتے ہوئے انہیں پولیس کے خصوصی پروٹوکول میں آج اپنے دفتر مدعو کیا۔ دُعا عمران بمع اپنے والد پولیس کی گاڑی میں اپنے گھر واقع ایبٹ آباد سے پشاور خواتین پولیس کی خصوصی سیکیورٹی میں پولیس ہیڈکوارٹرز پہنچی۔

واضح رہے کہ دُعا عمران نے آئی جی پی سے سوشل میڈیاکے ذریعے پولیس وردی میں ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ آئی جی پی نے دُعا عمران کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے انہیں پولیس یونیفارم پہناکر اور ایس ایس پی رینک کے کراﺅن لگا کر متعلقہ اعلیٰ پولیس حکام کے ذریعے اپنے دفتر بلوایا۔
سنٹرل پولیس آفس پشاور پہنچنے پر پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں پولیس کی اعزازی سلامی پیش کی۔ سنیئر پولیس آفسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں آئی جی پی دُعا عمران کو اپنے ساتھ اپنے دفتر لے گئے جہاں کچھ دیر آئی جی پی کے ساتھ رہی۔ آئی جی پی نے دُعا عمران سے اس کی مصروفیات اور پولیس کی وردی پہننے سے متعلق ان کی دیرینہ خواہش کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ آئی جی پی نے اس کی تعلیم، پسندیدہ کھیل اور دیگر مشاغل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ دعا عمران نے جب آئی جی پی سے کہا کہ ان کا پسندیدہ کھیل فٹ بال ہے تو آئی جی پی نے اسی وقت فوراً بازار سے ایک عدد قیمتی فٹ بال منگوا کربطور تحفہ پیش کیا۔ دُعا عمران نے کہا کہ پولیس آفیسر بننا میرا خواب ہے۔ پولیس افیسر بن کر ملک کی بہتر خدمت، پولیس کو پروموٹ اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔آئی جی پی نے کہا کہ آپ کی پولیس کی یونیفارم پہننے کی خواہش خیبر پختونخوا کے عوام کی پولیس سے محبت کی آئینہ دار ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ دعا عمران ہمارے ننھے بچوں کی نمائندہ ہے, انہیں یہاں پاکر مجھے بہت خوشی حاصل ہوئی۔ آئی جی پی نے کہا کہ دعا عمران مستقبل میں پولیس آفیسر بن کر خیبر پختونخوا کے عوام کی بہتر خدمت کرسکے گی۔ آئی جی پی نے دُعا عمران کو 10 ہزار روپے نقد انعام ، پولیس سرٹیفیکیٹ، فٹ بال، بچوں کی کہانیوں پر مبنی کتابیں اور دیگر تحائف دیئے اور یادگار کے طور پر اُسے خصوصی پولیس شیلڈ بھی پیش کی۔ بعد ازاں آئی جی پی نے دعا عمران اور ان کے والد کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام بھی کیا۔

واضح رہے کہ آئی جی پی معظم جاہ انصاری نے پچھلے سال چارسدہ کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے تھیلیسیمیا کے مریض 14 سالہ شعیب اختر کی پولیس وردی میں آئی جی پی سے ملاقات کی خواہش پوری کرتے ہوئے انہیں پولیس کے خصوصی پروٹوکول میں اپنے دفتر بلایا تھا۔

Photos from KPK Police ko salam's post 15/05/2022

ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر ایس ایچ او سٹی سردار نازک کی تھانہ سٹی کی حدود، ڈگی محلہ ، لوہر ملکپورہ کے ایریا میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 02 مجرمان اشتہاری ،02 منشیات فروش گرفتار ، 04 افراد کے خلاف کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہ ہونے پر مقدمات درج ، 01 شخص بمعہ پستول گرفتار مقدمات درج

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں، قبضہ مافیا ، بھتہ خوروں کے خلاف ایبٹ آباد پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ سٹی سرداد نازک نے تھانہ سٹی کی حدود لوہر ملکپورہ ، محلہ ڈگی میں سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروش واجد ولد شفیع، سے 02 کلو چرس تنویر ولد عبدالرشید سے 01 کلو 780 گرام چرس برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ، اسی طرح مجرمان اشتہاری صدیق سکنہ کوپر اور واصل ولد شیر افضل سکنہ بگڑہ کو گرفتار کیا گیا اسی طرح قیصر ولد یونس سکنہ ملکپورہ کو 01 عدد پستول معہ 18کارتوس گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ، جبکہ سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہ ہونے پر 04 مالک مکانوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔

15/05/2022
15/05/2022

مردان۔ تھانہ لوندخوڑپولیس نے ایس ایچ او ولایت شاہ کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مویشی چورملزم سجادولدگل کریم سکنہ مکان آباد کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ بکری بھی برآمد کرلی گئی۔
ملزم لوگوں کی مال مویشی چوری کرکے سستے داموں فروخت کرتا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ لوندخوڑ میں مقدمہ درج ہوکرمزیدتفتیش جاری ہے۔

15/05/2022

ضلع مانسہرہ میں کسی بھی جگہ پر کسی کے پلاٹ ، گھر یا جائیداد پر قبضہ کیا گیاہویا قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہوتو فورا درخواست کے ہمراہ ڈی پی او آفس تشریف لائیں۔۔
قبضہ گروپوں سے حقداروں کو انکا حق واپس دلوا کر قبضہ مافیاکے خلاف سخت قانونی کاروائ کی جاۓ گی۔ (ڈی پی او مانسہرہ)

01/05/2022

تمام امت مسلمہ اور خاص کر خیبرپختونخوا کے دلیر پولیس جوانوں کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں ❤️

Photos from Swat Police's post 30/04/2022
Photos from DPO DIKhan's post 21/04/2022

Videos (show all)

آسلام علیکم
ماشاءاللہ ماشاءاللہ
گوڈ
😭😭
پریس ریلیز۔ *صوابی۔اُتلہ پولیس کی اہم کاروائی, طفلکہ انوشہ کے اندھے قتل کیس کا معمہ حل، قاتل سگی ماں اور اسکا آشنانکلا،آ...
گروپوں میں شیئر کرو اور اس غریب باپ کا مدد کرو۔تاکہ آس کو اپنا پھول سا بیٹھا مل جایئں شکریہ۔
تمام ملازمین کو مبارک ہو
آر-پی-او ملاکنڈ محمد اعجاز خان ملاکنڈ ریجن کے پولیس آفسران کو اچھی کارکردگی پر انعامات دے رہے ہے۔
سب مل کے اس میسج کو آگے شئیر کریں۔ تاکہ سب کو سمجھ آجائے کہ پاکستان کیسے ٹھیک ہوگا۔ شئیر کرنا نہ بھولے۔

Website