Sara Zia

Sara Zia

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sara Zia, Digital creator, .

03/11/2023

Aoa students!
Assignment # 1
(Script)

Comment me Apny roll number k sat apna assignment submit krwaye.
Shukaria.

21/10/2023

اسلام علیکم۔
فری ویڈیو ایڈیٹنگ+ یوٹیوب کورس
ویڈیو ایڈیٹنگ میں ہم سیکھیں گیں!
• scope of video editing
• search of script material
• how to write script
• Free website ( free video)
• video editing (different tools)
• video editing on mobile phone as well as laptop or PC
• Whiteboard animation
• 2D animation

اسکے ساتھ ساتھ ہر کلاس میں آپ کو assignment
دی جائے گی۔ اور آپکے منٹور چیک کرینگے۔

اسکے علاوہ میل ، فی میل کا الگ الگ
help desk
گروپ بنائیگے۔ جہاں پر آپ کے سوالات کا جوابات دیا جائے گا۔

شکریہ

20/10/2023

Free Video editing+ YouTube course kyley join kary









Follow this link to join my WhatsApp group:

16/10/2023

Free Video editing+ YouTube course kyley join kary
Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/DTj39u93sX0LelpeQ7nKQj

16/10/2023

Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/DTj39u93sX0LelpeQ7nKQj

16/10/2023

اسلام علیکم
فری ویڈیو ایڈیٹنگ اور یوٹیوب کورس کےلئے رابطہ کریں ۔
Basic-advance
سیکھایا جائے گا
ان شاءاللہ

13/10/2023

*🔴خود کو ایک chance تو دیں۔۔*
*سولہ سال پڑھ کر تین سال تک نوکری ڈھونڈ سکتے ہو؟*
*بےروزگاری کے ہاتھوں ذلیل ہوسکتے ہو*
*دل لگا کر محنت نہیں کر سکتے؟*
*ایک بار سمندر میں کود کر تو دیکھیں*
*کامیابی ہمت سے ملتی ہے نہ کہ صرف سوچنے اور باتیں کرنے سے
باتیں کرنے سے صرف مشورے ملتے ہیں کامیابی نہیں*

13/10/2023

ان میں سے کونسا کورس سیکھنا چاہتے ہو؟
• FIVERR
•SOCIAL MEDIA MARKETING
•YOUTUBE COURSE
•CONTANT CREATION (VIDEO EDITING)

12/10/2023

Hi, are you looking for professional video editor? Well, you are in right place.

About myself!

I'm a professional video editor
My services include;

•professional video editing(YouTube, Insta,f.b, f.b page, Instagram, TikTok.etc)
•shorts,reels editing
•typograhphy
•color grading
•Scroll text
•Green screen
•speed ramping
•blurring a certain part of the video
•resize video dimensions
•Adding subtitles
•multi-cam edit
•Gaming
•traveling
•WHITEBOARD ANIMATION
•audio editing.

Important;

Video editing is complex, so please contact me with your description of what you want, I'll back and we can get started right away.

Thank you.

Photos from Sara Zia's post 03/10/2023
28/09/2023

فری لانسنگ کی دنیا میں ، اگر آپ نے کوئی بھی کام کرنا ہو یا، کوئی نوکری شروع کرنی ہو ، تجربے کے لیے سہی ، خصوصا جس کا تعلق ڈیجیٹل پراڈکٹس یعنی ویب ، ای کامرس، سوشل میڈیا مارکٹنگ ، گرافکس ڈیزائنگ ، ویڈیو ایڈیٹنگ ، ویڈیو اینیمیشن ، ایس ای او ، کانٹینٹ رائیٹنگ، وغیرہ وغیرہ سے ہو تو
یاد رکھیں !
ایک چھوٹا سا اصول اپنے پلے باندھ لیں ۔
جس فیلڈ میں کام شروع کرنا ہو ۔
اس بارے میں تین چیزیں سرچ کریں ۔
-- لرننگ پاتھ Learning path
-- کیریر پاتھ - career path
-- پراجیکٹ/ سیمپل فار پریکٹس - projects/samples for practise
مثلا- graphics designer learning path
مثلا ، گرافکس designer کیریر پاتھ
گرافکس ڈیزائن پراجیکٹس فار پریکٹس

اب اس ترتیب سے چلیں
پہلے لرننگ پاتھ سمجھیں
یعنی ، کیاکیا سیکھنا ہے ، کس ترتیب سے سیکھنا ہے ، اور کن مراحل کو سر کرنا ہے ۔
پھر اس کے بعد کیریئر پاتھ یعنی سیکھنے کے ساتھ ساتھ یا اس کے بعد ، کیریئر کا آغاز، کتنے پیسوں ، کتنی تنخواہ ، کس درجے پر شروع کرنا ہے ، کن چیزوں سے بچنا ہے ، ظاہر ہے ، بنیادی لیول پر آپ ایڈوانس میں ہاتھ نہیں ماریں گے ورنہ نہ سیکھ پائیں گے نہ کما پائیں گے ۔
اور پھر کام نہ مل رہا ہو تو سیمپل پراجیکٹ ٹیسٹ پراجیکٹ کریں ، اس سے سیکھنے کو ملے گا اور اسی کو پورٹ فولیو میں چند تبدیلیوں کے ساتھ ایڈ کرلیں
کلائنٹ یا ایمپلائر سے صاف کہہ دیں
یہ آتا ہے ، اتنا آتا ہے اور پریکٹس کر کے یہ یہ کررکھا ہے
اب کام یا جاب دو گے خواہ کم پیسے دے دو
کرلوں گا ۔
کبھی بھِی جھوٹ یا بڑھک مت ماریں ۔
پیسے خواہ کم لے لیں لیکن جو کمٹمنٹ کریں پھر اتنا کرکے دیں اور اتنا ہی کریں جتنا آتا ہو۔
زیادہ نہیں تو سال چھ مہینے میں ، اعتبار، کمائی اور تجربہ گرو/grow کرنا شروع کردے گا ۔
شارٹ کٹ ، جلدی سے سیکھ لوں ، جلدی سے پیسے آجائیں کے چکر میں جتنا وقت ضائع ہوتا ہے ۔
صرف تریتب ، مستقل مزاجی اور ایمانداری اور صبر درکار ہے ۔

جس کسی اسکل کو سیکھنے میں آپ انٹرسٹڈ ہیں اس کو آج سے ہی سیکھنا شروع کریں ۔ محنت اور مستقل مزاجی سے لگے رہیں کامیابی ضرور مقدر بنے گی۔

ہاں دیر سویر اپنی جگہ 😍❤️

طلحہ زبیر کے وال سے copy

27/09/2023

03/04/2023

Photos from Lecturer islamyat preparation center's post 02/04/2023
02/04/2023

وہ پاکستان جو گندم کی پیداوار میں 7واں بڑا ملک ہے۔

یہ میری وہ کتابیں ہیں جو آج تک مجھ سے جدا نہیں ہوئی۔ کلاس نہم سے لیکر ماسٹر تک سارا نصاب ابھی تک موجود ہے۔ لیکن زندگی نے جو سبق دیا وہ ان میں سےکسی کتاب میں نہیں۔ جو ان کتابوں میں پڑھا ایسا کچھ بھی میری زندگی میں نہیں۔ نہ قائد اعظم کے چودہ نکات۔ نہ اکبر بادشاہ۔ نہ الجبرا۔ نہ مسٹر چپس۔ نہ سطح مرتفع پوٹھوہار۔ نہ ہی وہ پاکستان جو گندم کی پیداوار میں ساتواں خود کفیل ملک ہے۔
مجھے پیسے کمانے کا طریقہ تو بتایا نہ گیا۔ بس فوٹو سنتھسیز کا عمل پڑھاتے رہے۔ سارا دن کمسٹری کے فارمولے کو رٹہ لگواتے رہے۔ حالانکہ ہر چیز بنی بنائی ملتی ہے وہ بھی پیسوں سے۔ تو پیسہ کمانا تو کسی ماسٹر نے نہیں
سکھایا۔
بیالوجی کی کتنی شاخی ہیں اگر یاد نہ ہوا تو فیل۔ لیکن میرے سے کتنے لوگوں کی امیدیں وابسطہ ہیں یہ کہیں نہیں لکھا۔
تمام helping verb یاد ہیں مجھے لیکن helping work کوئی بھی یاد نہیں۔
مجھے my father مضمون آج بھی یاد ہے۔ لیکن father خوش کیسے رہتا ہے یہ نہیں پتا۔
میں نے پڑھا ہے کہ پاکستان میں نمک کی اپنے بڑے بڑے پہاڑ ہیں۔ لیکن مجھے اپنے اس پہاڑ کا ایک چھوٹا سا پتھر 100 روپے میں ملتا ہے۔
سوچنے لگا کہ اپنے اساتذہ سے پوچھو کہ آپ نے جو پڑھایا وہ صحیح تھا۔ جب استاد کا دروازاہ کھٹکھٹایا تو آواز آئی کہ وہ مردم شماری کے لئے گئے ہیں۔ دوسرے استاد کا پتا کیا تو معلوم ہوا کہ وہ سکول کے بعد ڈینگی مہم کی میٹنگ میں ہیں۔ تیسرے استاد کا کی طرف گیا وہ پولیوں ۔ یعنی میرے استادوں کو اصل مقصد سے ہٹا کر دوسرے کاموں میں لگا دیا۔ پھر ایک استاد یاد آیا کہ وہ اس وقت گھر ہوں گے۔ انکے گھر پہنچا تومعلوم ہوا کہ 3 گھنٹے ہو گئے وہ آٹا لینے گئے واپس نہیں آئے۔
پھر مجھے سمجھ آگیا کہ کچھ بھی نہیں ان کتابوں میں جو مجھے 3 وقت عزت کی روٹی دے سکے۔ اتنی کتابیں پڑھنے کا کیا فائدہ ہوا اگر مزدوری ہی کرنی تھی۔
آخر میں تلخ بات یہ کہ کتابیں مجھے اتنا بھی نہ سکھا سکی کہ جو کتابیں پڑھ کے میں زمانے میں معتبر ٹھہرا۔ لوگ مجھے پڑھا لکھا کہتے ہیں ۔ انہیں کتابوں پہ تبصرا کرنے لگ گیا۔ بندہ زیرک تو کتنا پاگل ہے۔ایک ایک لیکچر کے ہزاروں روپے دئیے۔ فیسیں جمع کروائی۔ داخلے جمع کروائیں۔ راتوں کو جاگ جاگ کر مشقیں لکھیں ۔ ایک ایک کتاب سینکڑوں ہزاروں میں خرید کر پڑھی تھی۔ اج ردی میں اسکا صرف 900 روپے ریٹ لگا۔ بہت دکھ ہوا مجھے کہ اتنا مہنگا علم اتنے سستے میں کیسے بیچ سکتا ہوں۔ لیکن کیا کرتا روٹی کمانا تو سیکھایا ہی نہیں گیا۔
پھر یوں ہوا کہ وہ ساری کتابیں 900 میں بیچ کر اپنے پاس سے 250 روپے ڈال کر 10 کلو آٹے کا تھیلا لے کر گھر آگیا۔

ہزاروں ڈگریاں لے کر، علم پر دسترس پا کر
چھلکتے لفظ آنکھوں سے ، نہ پڑھ پاؤ تو جاہل ہو۔💔

27/03/2023
18/03/2023

سوال 1:::::جنت کہاں ہے؟
جواب:جنت ساتوں آسمانوں کے اوپر ساتوں آسمانوں سے جدا ہے،کیونکہ ساتوں آسمان قیامت کے وقت فنا اور ختم ہونے والے ہیں،جبکہ جنت کو فنا نہیں ہے،وہ ہمیشہ رہے گی،
جنت کی چهت عرش رحمن ہے.:::::::

سوال 2:::جہنم کہاں ہے؟
جواب:جہنم ساتوں زمین کے نیچے ایسی جگہ ہے
جس کا نام "سجین" ہے.جہنم جنت کے بازو میں نہیں ہے،جیسا کہ بعض لوگ سوچتے ہیں.جس زمین پر ہم رہتے ہیں:یہ پہلی زمین ہے،اس کے علاوہ چھ زمینیں اور ہیں
جو ہماری زمین کے نیچے ہماری زمین سے علیحدہ اور جدا ہیں.

سوال 3 ::: سدر ة المنتهی کیا ہے؟
جواب:سدرة عربی میں بیری /اور بیری کے درخت کو کہتے ہیں،المنتہی یعنی آخری حد،یہ بیری کا درخت وہ آخری مقام ہے.جو مخلوقات کی حد ہے.اس سے آگے حضرت جبرئیل بهی نہیں جا پاتے ہیں. سدرة المنتهی ایک عظیم الشان درخت ہے،اس کی جڑیں چهٹے آسمان میں اور اونچائیاں ساتویں آسمان سے بھی بلند ہیں،اس کے پتے ہاتهی کے کان جتنے
اور پهل بڑے گهڑے جیسے ہیں،اس پر سنہری تتلیاں منڈلاتی ہیں ،یہ درخت جنت سے باہر ہے.
رسول اللہ ﷺ نے حضرت جبریل علیہ السلام کو اسی درخت کے پاس ان کی اصل صورت میں دوسری مرتبہ دیکھا تها،۔۔جبکہ آپ ﷺ نے انہیں پہلی مرتبہ اپنی اصل صورت میں مکہ مکرمہ میں مقام اجیاد پر دیکها تها.

سوال 4:::حورعین کون ہیں؟
جواب:حور عین جنت میں مومنین کی بیویاں ہوں گی،یہ نہ انسان ہیں نہ جن ہیں اور نہ ہی فرشتہ ہیں،اللہ تعالیٰ نے انہیں مستقل پیدا کیا ہے،یہ اتنی خوبصورت ہیں کہ اگر دنیا میں ان میں سے کسی ایک کی محض جھلک دکھائی دے جائے،تو مشرق اور مغرب کے درمیان روشنی ہو جائے.
حور عربی زبان کا لفظ ہے ،اور حوراء کی جمع ہے،
اس کے معنی ایسی آنکھ جس کی پتلیاں نہایت سیاه ہوں اور اس کے اطراف نہایت سفید ہوں.اور عین عربی میں عیناء کی جمع ہے۔اس کے معنی ہیں بڑی بڑی آنکھوں والی.

سوال 5:::ولدان مخلدون کون ہیں؟
جواب:یہ اہل جنت کے خادم ہیں،یہ بهی انسان یا جن یا فرشتے نہیں ہیں،انہیں اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کی خدمت کےلئے مستقل پیدا کیا ہے،یہ ہمیشہ ایک ہی عمر کے یعنی بچے ہی رہیں گے،اس لیے انہیں "الولدان المخلدون" کہا جاتا ہے.سب سے کم درجہ کے جنتی کو دس ہزار ولدان مخلدون عطا ہوں گے.

سوال 6::::اعراف کیا ہے؟
جواب:جنت کی چوڑی فصیل کو اعراف کہتے ہیں.
اس پر وہ لوگ ہوں گےجن کے نیک اعمال اور برائیاں دونوں برابر ہوں گی،ایک لمبے عرصہ تک وہ اس پر رہیں گے
اور اللہ سے امید رکهیں گے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی جنت میں داخل کردے.انہیں وہاں بهی کهانے پینے کے لیے دیا جائے گا،پهر اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے جنت میں داخل کردےگا.

سوال 7:::قیامت کے دن کی مقدار اور لمبائی کتنی ہے؟
جواب:پچاس ہزار سال كے برابر.جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے:*تعرج الملئكة و الروح اليه في يوم كان مقداره خمسين الف سنة.*
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
"قیامت کے پچاس موقف ہیں، اور ہر موقف ایک ہزار سال کا ہو گا."جب آیت*"یوم تبدل الأرض غیر الأرض و السماوات"*
نازل ہوئی توحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا کہ " یا رسول اللہ جب یہ زمین و آسمان بدل دئیے جائیں گے تب ہم کہاں ہونگے؟آپ ﷺ نےفرمایا:"تب ہم پل صراط پرہونگے.پل صراط پرسےجب گزرہوگااس وقت تین جگہیں ہونگی1.جہنم :2:جنت:3.پل صراط"رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"سب سے پہلے میں اور میرے امتی پل صراط کو طے کریں گے.
*پل صراط کی تفصیل*
قیامت میں جب موجودہ آسمان اور زمین بدل دئے جائیں گےاور پل صراط پر سے گزرنا ہوگاوہاں صرف دو مقامات ہونگےجنت اور جہنم.جنت تک پہنچنے کیلےلازماً جہنم کے اوپر سے گزرناہوگا.جہنم کے اوپر ایک پل نصب کیاجائےگا،اسی کا نام" الصراط "ہے،اس سے گزر کر جب اس کے پار پہنچیں گےوہاں جنت کا دروازہ ہوگا،وہاں نبی کریم ﷺ موجود ہوں گے،اور اہل جنت کا استقبال کریں گے.

::یہ پل صراط درج ذیل صفات کا حامل ہو گا::
1- بال سے زیادہ باریک ہوگا.2- تلوار سے زیادہ تیز ہو گا.
3- سخت اندھیرے میں ہوگا،اس کے نیچے گہرائیوں میں جہنم بهی نہایت تاریکی میں ہوگی.,سخت بپهری ہوئی
اور غضبناک ہوگی.
4- گناہ گار کے گناہ اس پر سے گزرتے وقت مجسم اس کی پیٹھ پر ہوں گے،اگر اس کے گناہ زیادہ ہوں گےتو اس کے بوجھ سے اس کی رفتار ہلکی ہو گی،اللہ تعالیٰ ہمیں اس صورت سے اپنی پناہ میں رکھے.اور جو شخص گناہوں سے ہلکا ہوگاتو اس کی رفتار پل صراط پر تیز ہوگی.
5- اس پل کے اوپر آنکڑے لگے ہوئے ہوں گےاور نیچے کانٹے لگے ہوں گےجو قدموں کو زخمی کرکے اسے متاثر کریں گے.لوگ اپنی بد اعمالیوں کے لحاظ سے اس سے
متاثر ہوں گے.
6- جن لوگوں کی بے ایمانی اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ان کے پیر پهسل کر وہ جہنم کے گڑهے میں گر رہے ہوں گے
ان کی بلند چیخ پکار سے پل صراط پر دہشت طاری ہو گی.
رسول اللہ ﷺ پل صراط کی دوسری جانب جنت کے دروازے پر کھڑے ہوں گے،جب تم پل صراط پر پہلا قدم رکھ رہے ہوگےآپ ﷺ تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہیں گے" یا رب سلم، یا رب سلم"
::آپ بهی نبی کریم ﷺ کے لیے درود پڑهئے:
لوگ اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے بہت سوں کو پل صراط سے گرتا ہوا دیکھیں گےاور بہت سوں کو دیکھیں گے
کہ وہ اس سے نجات پا گئے ہیں.بندہ اپنے والدین کو پل صراط پر دیکهے گا،لیکن ان کی کوئی فکر نہیں کرےگا،
وہاں تو بس ایک ہی فکر ہو گی کہ کسی طرح خود پار ہو جائے.روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قیامت کو یاد کر کے رونے لگیں،رسول اللہ ﷺ نےفرمایا اےعائشہؓ کیا بات ہے؟حضرت عائشہؓ نے فرمایا: مجهے قیامت یاد آگئی،
رسول اللہﷺ کیا ہم وہاں اپنے والدین کو یاد رکهیں گے؟
کیا وہاں ہم اپنے محبوب لوگوں کو یاد رکھیں گے؟
آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:ہاں یاد رکھیں گے،لیکن وہاں تین مقامات ایسے ہوں گےجہاں کوئی یاد نہیں رہے گا(1) جب کسی کے اعمال تولے جائیں گے
(2) جب نامہ اعمال دیئے جائیں گے
(3) جب پل صراط پر ہوں گے.دنیاوی فتنوں کے مقابلے میں حق پر جمے رہو.دنیاوی فتنے تو سراب ہیں.
ان کے مقابلہ میں ہمیں مجاہدہ کرنا چاہیے،اور ہر ایک کودوسرے کی جنت حاصل کرنے پر مدد کرنا چاہئےجس کی وسعت آسمانوں اور زمین سے بهی بڑهی ہوئی ہے.

یا اللہ ہمیں ان خوش نصیبوں میں کردیجئے
جو پل صراط کو آسانی سے پار کر لیں گے.
اے پروردگار ہمارے لئے حسن خاتمہ کا فیصلہ فرمائیے. آمین

Videos (show all)

#videoediting #picture #convert #video #reels
#videoediting

Website