Alaeyraaf Academy

Alaeyraaf Academy

Alaeyraaf Academy is an Education platform.

18/04/2024

*BOOK SUMMARY*
*EPISODE #7

📙 *BOOK NAME*:-

( *Understanding your Potential* )

🖋️ *اپنی صلاحیت کو سمجھنا*

14/04/2024

*BOOK SUMMARY*
*EPISODE #6

📙 *BOOK NAME*:-

( *Emotional Intelligence* )

🖋️ *جذباتی ذہانت*

05/04/2024

*BOOK SUMMARY*
*EPISODE #5

📙 *BOOK NAME*:-

( *BETTER DECISIOS, FEWER REGRETS* )

🖋️ *بہتر فیصلے،کم پچھتاوے*

04/04/2024

سعودی مملکت نے 3 دن کے لیے مسجد نبوی کی زیارت کے لیے 3D ورچوئل پروگرام بنایا ہے۔

اپنی انگلی سے سوائپ کریں اور آپ اپنے گھر سے مسجد نبوی میں کہیں بھی جا سکتے ہیں۔

اگر آپ اسے کھولتے ہیں، تو آپ وہاں موجود ہر چیز کو دیکھنے کے لیے ہر ٹیب کو تھپتھپا سکتے ہیں۔ یہ الفاظ سے باہر ہے۔
حیرت انگیز طور پر خوبصورت۔

https://vr.qurancomplex.gov.sa/msq/

جب آپ پہلے اس پر کلک کریں۔
یہ آپ کو مسجد کے خاص مقامات کی فہرست دے گا۔
آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ کون سا دیکھنا چاہتے ہیں۔
اور اپنی انگلی سے
آپ گھوم پھر سکتے ہیں اور دکھائے گئے مقام پر زوم ان کر سکتے ہیں۔

vr.qurancomplex.gov.sa

Photos from Alaeyraaf Academy's post 02/04/2024

Make Dua for phalestine in every night of shab e qadar

02/04/2024

*BOOK SUMMARY*
*EPISODE #4

📙 *BOOK NAME*:-

( *The personal MBA* )

01/04/2024

*BOOK SUMMARY*
*EPISODE #3

📙 *BOOK NAME*:-

( *Master your Success* )

🖋️ *اپنی کامیابی میں مہارت حاصل کریں*

31/03/2024

*BOOK SUMMARY*
*EPISODE #2

📙 *BOOK NAME*:-

( *7 HABITS OF HIGHLY EFFECTIVE PEOPLE* )

🖋️ *پر اثر لوگوں کی سات عادات*

26/03/2024

*BOOK SUMMARY*
*EPISODE #1*

📙 *BOOK NAME*:-

( *13 things mentally strong people don't do* )

🖋️ *13چیزیں جو ذہنی طور پر مضبوط لوگ نہیں کرتے*

25/03/2024

Al-Quran
اور اپنے رب کی طرف سے مغفرت اور وہ جنت حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے بڑھ کر تیزی دکھاؤ

24/03/2024

مصنوعی ذہانت۔ اے آئی | AI Tools | artificial intelligence 23/03/2024

مجھے یہ پوسٹ بہت مفید لگی اس لئے یہاں شئیر کی

اے آئی کے سارے ٹولز اس پوسٹ میں جمع ہیں

مصنوعی ذہانت۔ اے آئی | AI Tools | artificial intelligence مصنوعی ذہانت۔ اے آئی | AI Tools | artificial intelligence | YouTube| Channel Grow | earning tips

عربی زبان سے لگاؤ کب سے پیدا ہوا ؟#youtubeshorts #interview 23/03/2024

عربی زبان سے لگاؤ کب سے پیدا ہوا ؟
یوٹیوب لنک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عربی زبان سے لگاؤ کب سے پیدا ہوا ؟#youtubeshorts #interview

Ibcreations780: I will do excel data entry expert, data input, web research, search data, web search for $5 on fiverr.com 31/03/2023

https://www.fiverr.com/share/8e1gxz

Ibcreations780: I will do excel data entry expert, data input, web research, search data, web search for $5 on fiverr.com For only $5, Ibcreations780 will do excel data entry expert, data input, web research, search data, web search. | Greetings...A very warm welcome to my gig, Do you want to manage your data/tasks in your busy routine or tough job schedule? Are you looking | Fiverr

30/01/2023

*یکم فروری سے ڈجی سکلز (DigiSkills.pk پر خود کو رجسٹرڈ کریں) ٹریننگ پروگرام کے آن لائن کورسز میں مفت داخلے شروع ہو رہے ہیں۔ حکومت ورچوئل یونیورسٹی کے تعاون سے پندرہ کورسز کروا رہی ہے۔*
*فری لانسنگ*
*اس کورس میں آپکو سکھایا جا ئے کا کہ آن لائن فری لانس پلیٹ فارمز پر کیسے کام کر سکتے ہیں، اکاونٹ بنانے کا طریقہ کار کیا ہوگا، کلائنٹ سے کس طرح ڈیل کرنا ہے، پیسے کیسے لینے ہیں وغیرہ۔*
*ڈجیٹل مارکیٹنگ*
*اگر آپ سیکھنا چاہتے ہیں کہ آن لائن پراڈکٹ اور سروسز کو کسطرح پروموٹ کیا جاتا ہے تو یہ کورس سیکھنا آپ کیلئے مفید ہے۔*
*گرافک ڈیزائن*
*اس کورس میں میں تصاویر کی ایڈیٹنگ، لوگو، پوسٹر اور اشتہار وغیرہ بنانا سکھایا جائیگا۔*
*کمیونیکیشن اینڈ سافٹ سکلز*
*یہ کورس انگریزی بول چال، کلائینٹ سے بات کرنے کے اصول و ضوابط، وقت کی پابندی اور پراجیکٹ مینجمنٹ وغیرہ سکھا ئیگا۔*
*ورڈ پریس*
*اس کورس میں ہم آپکو بغیر پروگرامنگ سیکھے ویب سائٹ بنانا سکھائیں گے۔*
*سرچ انجن آپٹیمائزیشن*
*اس میں اپنی ویب سائٹ کو سرچ انجن جیسے گوگل وغیرہ میں اوپر لانے کے طریقے بتائے جائیں گے۔*
*ای کامرس مینجمنٹ۔*
*اس کورس میں ہم آپ کو آن لائن سٹور بنانے، اور اسے مینج کرنے کے مختلف طریقے سکھائیں گے۔*
*کری ایٹو رائٹنگ*
*اس کورس میں انگریزی زبان میں بلاگ، کہانی، مضمون، اشتہار وغیرہ لکھنا سکھایا جائگا۔*
*ویڈیو ایڈیٹنگ اینڈ اینی میشن*
*اس کورس میں ویڈیوز بنانا، انہیں ایڈٹ کرنا اور بیسک اینی میشن سکھائی جائے گی۔*
*ڈیٹا اینالیٹکس اینڈ بزنس انٹیلیجنس*
*یہ کورس کامرس، سٹیٹسٹکس، بزنس اور ریاضی کے طالبعلموں کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس میں ڈیٹا کو اینالائز کرنا، گراف بنانا مختلف سافٹ ویئرز جیسے ایکسل، گوگل شیٹس، پاور بی آئی، آر وغیرہ سکھاتے ہیں۔*
*ڈجیٹل لٹریسی*
*جن کو کمپیوٹر چلانا بالکل نہیں آتا وہ لوگ یہ کورس کر سکتے ہیں، اس میں ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ، انٹرنیٹ وغیرہ کی بنیادی معلومات موجود ہیں۔*
*ورچوئل اسسٹنٹ*
*اس میں ایمازون پر سٹور بنا کر بیرون ملک چیزیں بیچنا سکھایا جائیگا۔*
*افیلیئیٹ مارکیٹنگ*
*اس کورس میں ویب سائٹس جیسے کہ ایمازون پر دوسروں کی پراڈکٹس کی مشہوری کر کے پیسے کمانا سکھایا جائیگا۔*
*آٹو کیڈ*
*اس کورس میں آٹوکیڈ اور تھری ڈی ایس میکس میں ٹو ڈی اور تھری ڈی ہاؤس پلان بنانا سکھائے جائیں گے۔*
*کوئک بکس*
*اس کورس میں کسی بھی بزنس کے اکاونٹنگ کے ریکارڈ کو سافٹوئر کی مدد سے ریکارڈ کرنا سکھایا جائیگا۔*
*ان سب فیلڈز میں آن لائن کام کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی سٹوڈنٹ کورس کے ساتھ ساتھ پریکٹس کرتا جائے اور فری لانسنگ کی ویب سائٹس پر اکاؤنٹ وقت پر بنا لے تو تین سے چھے ماہ میں کام ملنا شروع ہو جاتا ہے اور یہ بھی سمجھ آ جاتی ہے کہ اپنی مرضی کی فیلڈ میں آگے کیسے بڑھنا ہے، سیکھنا کیسے ہیں اور کام کیسے ملے گا۔ توجہ سے کام کریں تو آپ فری لانسنگ کو ایک اچھا ذریعہ آمدن بنا سکتے ہے، اور اس کمائی میں نہ ڈگری کی شرط ہے نہ رٹے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اپنی مرضی اور شوق کے مطابق کورس سلیکٹ کریں اور پیسے کمائیں۔.*
Sign up.
Complete your profile. Profile. Complete trainee profile through Sign in to LMS.
Get. Enrolled. Enrollment. ...
Start Studying. Study. Click here to watch “How to study and use LMS”. ...
Take Assessments. Assessments. ...
Complete Courses. Completion. ...
Get Certificate*

06/10/2022

*مددگار سائٹس جہاں سے مفت میں پڑھا جا سکتا ہے اور کورسز۔کیے جا سکتے ہیں*

1. Coursera
2. edX
3. Khan Academy
4. Udemy
5. iTunesU Free Courses
6. MIT OpenCourseWare
7. Stanford Online
8. Codecademy
9. Open Culture Online Courses

*نوکری کی تلاش میں مدد گار ویب سائٹس*

1. LinkedIN
2. Indeed
3. Careerealism
4. Job-Hunt
5. JobBait
6. Careercloud
7. GM4JH
8. Personalbrandingblog
9. Jibberjobber
10. Neighbors-helping-neighbors

*کمپیوٹر سائنسز کی موجودہ اہم ترین فیلڈز*

1. Machine Learning
2. Mobile Development
3. SEO/SEM Marketing
4. Data Visualization
5. Data Engineeringj
6. UI/UX Design
7. Cyber-security
8. Cloud Computing/AWS
9. Blockchain
10. IOT

*انٹرویو کے حوالے سے ضروری لوازمات سیکھنے اور سمجھنے کے لیے مددگار سائٹس*

1. Ambitionbox
2. AceTheInterview
3. Geeksforgeeks
4. Leetcode
5. Gainlo
6. Careercup
7. Codercareer
8. InterviewUp
9. InterviewBest
10. Indiabix

23/09/2022

Different Size of Posts on Social Media
720px by 720px Re:300px (Canva Already high resolution)
1200px by 1200px Re: 300px plus
1080px by 1080px Re: 300px Plus
Hero Size 2000px by 2000px Re: 300px

Cover:
Mobile: 640px by 360px
Desktop Version: 861px by 317px

Profile/dp:
420px by 420px
500px by 500px

Types Posting:
Current/ New
Scheduled
Back to Date

23/09/2022

جب تک آپ خود کو چیلنج نہیں کرتے، بات نہیں بننے والی

آپکو سمجھنا ہے کہ ،

- آپکو زمہ داری ُاٹھانی ہے
- آپ نے ہنر سیکھنا ہے
- آپ نے سیکھنے کے بعد ُاس کام میں ماہر بننا ہے
- انگریزی کی کہاوت ہے “practice makes one perfect”
- کامیابی راتوں رات نہیں ملتی
- صبر کا پھل میٹھا
- اپنے competition کو مکمل study کریں
- نیت اچھی رکھیں، دوسروں کی کامیابی میں خوش ہوں
- صدقہ، خیرات دینے کی عادت ڈال لیں، ایسے جیسے آپکو کھانا کھانے، سونے کی عادت ہے
- والدین کی، لوگوں کی دعائیں لیں
- آمدنی کے مختلف طریقے ڈھونڈیں
- کامیاب لوگوں کی صحبت اختیار کریں
- نماز پڑھیں، قرآن پاک کی تلاوت کیا کریں
- ﷲ سے ایسے مانگیں، جیسے مانگنے کا حق ہے

ﷲ ہم سب کو کامیاب کرے ۔

آمین ثم آمین یا رب العالمین

23/09/2022

اسمارٹ ارننگ: (پانچویں قسط)
(ہنر کب زیادہ کام آتا ہے؟)
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے لوگ اپنے ہنر سے خوب کمارہے ہوتے ہیں اور بہت سے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے ہنر کے باوجود کچھ خاص نہیں کما رہے ہوتے ، اس کی جو بڑی وجہ میری سمجھ میں آئی ہے وہ یہ ہے کہ جو لوگ پیسے کے بجائے کام اچھا کرکے دینے پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہیں ان کام زیادہ پھلتا پھولتا ہے اور جو لوگ عارضی منافع کے لالچ میں معیار کو نظر انداز کردیتے ہیں ان کا کام ویسا ترقی نہیں کرتا۔
دراصل اس سب کے پیچھے ہمارے ایک جذبے کی کار فرمائی ہے اور وہ ہے خدمتِ خلق کی نیت۔
ہم سب انسان دنیا میں ایک دوسرے کی ضروریات پوری کر رہے ہیں ، دنیا میں کسی بھی پیشے سے منسلک لوگ اگر یکسر اپنا کام روک دیں تو ساری دنیا کا نظامِ زندگی معطل ہوکر رہ جائے گا ، حتی کہ گلی محلوں کی صفائی کرنے والے بھی اگر اپنا کام چھوڑ دیں تو زندگی مشکل تر ہوجائے گی۔
آپ مال کمانے کے لیے کوئی کام یا ہنر استعمال کر رہے ہیں تو سب سے پہلے تو اپنی اس نیت کی درستی کریں کہ آپ کو اپنے اس کام یا ہنر سے لوگوں کی خدمت کرنی ہے ، اس کے عوض آپ کو کیا ملے گا یہ ثانوی چیز ہے ، اسی نیت کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ آپ معیار کو بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
اس لیے اپنے کام یا ہنر کی لاج رکھیں اور یہی نیت رکھیں کہ دنیا میں جتنے لوگوں کو میرے اس کام یا ہنر کی ضرورت ہے میں ان سب کی ضرورت کیسے پوری کروں ، بس پھر آپ ہوں گے ، کام ہوگا اور دولت ہوگی۔ 🙂
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

23/09/2022

اسمارٹ ارننگ: (چوتھی قسط)
(زیادہ کمانے کے لیے سب سے پہلی ضروری چیز)
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
جب یہ طے ہوگیا کہ مال کمانا بھی درست ہے اور بہت زیادہ کمانا بھی غلط نہیں (بشرطیکہ اس کی وجہ سے اللہ کا کوئی حکم نہ ٹوٹے) تو اب یہ سوال حل طلب رہ جاتا ہے کہ کمائیں کیسے اور بہت زیادہ کمانے کے لیے کیا کریں؟
جواب یہ ہے کہ سب سے پہلے تو اپنے اندر مال کی اہمیت اور محبت پیدا کریں، اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ قرآن کریم نے تو مال کی محبت کی نفی کی ہے اور کہا ہے:
وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الۡخَيۡرِ لَشَدِيۡدٌ ؕ‏ ۞
(اور حقیقت یہ ہے کہ وہ مال کی محبت میں بہت پکا ہے۔)
یعنی اللہ تعالیٰ انسان کے بارے میں شکوے کے انداز میں میں کہہ رہے ہیں کہ یہ مال کی محبت میں بہت زیادہ مبتلا رہتا ہے۔
اصل میں یہی آیت جہاں مال کی غلط محبت کی نفی کر رہی ہے وہیں مال کی درست محبت کا اثبات بھی اسی آیت سے ہورہا ہے۔
چنانچہ علمائے کرام نے اس آیت کے تحت لکھا ہے کہ اس سے مراد مال کی وہ محبت ہے جو انسان کو اپنے دینی فرائض سے غافل کردے یا گناہوں میں مبتلا کردے۔
اور اوپر ہم کہہ چکے ہیں کہ مال خوب کمانا ہے ، مگر اللہ کا کوئی حکم توڑے بغیر ، پھر اس آیت میں مال کو خیر کہا گیا ہے ، نیز شکوہ حبِ مال کا نہیں بلکہ حبِ مال کی شدت کا ہے، علاوہ ازیں شدت سے بھی ہر شدت مراد نہیں بلکہ صرف وہ شدت مراد ہے جو اللہ کا کوئی حکم توڑنے پر مجبور کردے۔
دیکھیں، مال کی محبت پیدا کرنا اس لیے ضروری ہے کہ اس کے بغیر آپ زیادہ مال کمانے کی طرف راغب ہو ہی نہیں سکتے، لہٰذا یہاں سے آگے کی قسطوں میں میرے ساتھ وہی دوست سفر کریں جو مال کی جائز محبت کے قائل ہوں۔
پھر شریعت کے بعض مطالبے ایسے بھی ہیں جنھیں پورا کرنے کے لیے مال کمانا ضروری ہے ، جیسے بیوی بچوں اور بوڑھے والدین کا نفقہ ، مفلس رشتہ داروں کی نگہداشت ، یتیموں کی کفالت ، متعدد اسفار (جیسے اعلائے کلمۃ اللہ کے لیے ، تعلیم کے لیے ، حج عمرے کے لیے وغیرہ)
اس قسط کا خلاصہ یہ ہے کہ مال کمانے اور خوب کمانے کے لیے جو چیزیں ضروری ہیں ان میں سب سے پہلے چیز مال کی جائز محبت ہے، باقی چیزیں ان شاء اللہ اگلی قسطوں میں۔ 🙂
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

23/09/2022

Colour Mendala Art

23/09/2022

Meldala Art

23/09/2022

Half circle Mendala

21/09/2022

اسمارٹ ارننگ: (تیسری قسط)
(بہت زیادہ مال کمانا شرعا کیسا ہے؟)
پہلے تو یہ واضح کردوں کہ عنوان کے مطابق میں اب تک اسمارٹ ارننگ کی طرف نہیں آیا ہوں ، اب تک فقط تمہیدی گفتگو چل رہی ہے تاکہ کچھ کثیر الوقوع اشکالات و شبہات پہلے سے رفع ہوجائیں۔
ہم نے بات یہاں سے شروع کی کہ مہنگائی کی شدت کی صورت میں جو پریشانی آئی ہے تو اس کی وجہ اور علاج ہم نے پہلی قسط میں قرآن کریم سے ملاحظہ کیا ، پھر دوسری قسط میں ہم نے رزق میں برکت کے اعمال پڑھ لیے ، اللہ تعالیٰ ہمیں ان سب پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ رزق میں برکت کے لیے کیا صرف یہی اعمال ہیں یا ہمیں مادی لحاظ سے بھی کچھ اس میں لگنا پڑے گا ، یعنی اگر ایک بندہ دوسری قسط میں پیش کردہ دس اعمال میں لگا رہے اور کوئی دنیاوی محنت نہ کرے تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ کیا اس کی روزی میں برکت شروع ہوجائے گی اور وہ گھر بیٹھے سب کچھ پانے لگے گا؟ ہرگز نہیں ، بلکہ بات یہ ہے کہ رزق تو ہمیں دنیا میں اتنا ہی ملنا ہے جتنا اللہ نے مقدر میں لکھ رکھا ہے ، لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا میں اختیارات اور احکام دے کر بھیجا ہے ، اختیار یہ دیا ہے کہ ہم اپنی عقل کو جتنا چاہیں اچھے یا برے کاموں میں استعمال کرسکتے ہیں اور احکام یہ ہیں کہ ہمیں اللہ کے حقوق (عبادات) اور بندوں کے حقوق (معاملات ، معاشرت) ادا کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرنی ، اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے ہمارے جسم کے ساتھ کچھ ضروریات بھی لگادی ہیں ، ہمیں بھوک بھی لگتی ہے، پیاس بھی لگتی ہے ، بھوک بھی ہمارا رزق ہے اور کھانا بھی ہمارا رزق ہے اور کھانے سے بھوک کا مٹ جانا بھی ہمارا رزق ہے ، اب بھوک تو ہمیں گھر بیٹھے مل جاتی ہے ، مگر کھانا گھر بیٹھے نہیں ملتا ، پھر یہ بعد کی بات ہے کہ کھانے کے بعد ہمیں صحت ملے گی یا بیماری ، جو بھی ملے گا وہ بھی ہمارا رزق ہوگا ، اس گہرائی میں جانے سے یہ معلوم ہوا کہ کھانے کو حاصل کرنے کی جو مشقت ہے وہ اٹھانی ہی پڑے گی کہ پہلے ہم کچھ محنت کریں اور پھر اس کے بدلے ہمیں کھانا مل جائے یا کچھ ایسا مل جائے کہ جس کے عوض ہم خوراک حاصل کرسکیں۔
دوسری طرف ہمیں لایعنی سے منع کیا گیا ہے کہ اس سے ہمارے اندر ظلمت پیدا ہوتی ہے ، ظلمت پیدا ہونے سے ہم حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں ہی میں کوتاہی کا شکار ہوسکتے ہیں ، لایعنی سے مراد وہ کام یا وہ باتیں ہیں جن سے نہ دنیا کا فائدہ ہو نہ آخرت کا ، معلوم ہوا کہ جس کام سے دنیا کا فائدہ ہو وہ لایعنی نہیں ہے ، یعنی وہ ظلمت نہیں ہے ، یعنی اگر کوئی شخص سارا دن دنیا کمانے میں لگارہے تو محض اس وجہ سے اس کے دل میں ظلمت پیدا نہیں ہوگی ، ہاں اگر وہ احکامِ الہیہ میں کوتاہی کا مرتکب ہے مثلا نماز ہی نہیں پڑھتا یا لوگوں کے پیسے کھاکر بیٹھا ہوا ہے تو یہ کام چونکہ لایعنی سے کئی گنا زیادہ ظلمت لاتے ہیں اس لیے یہ تو خود کو ویسے ہی اندھے کنویں میں دھکیل رہا ہے۔
اس کے برعکس اگر کوئی شخص عبادات ، معاملات اور معاشرت وغیرہ میں کوتاہی نہ کرے اور سب احکام کی بجا آوری کے ساتھ خوب مال کمانے میں مصروف ہو تو وہ عند اللہ ملامت کا مستحق نہیں ٹھہرے گا۔
اس پوری تحریر کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ آپ جتنا ہوسکے مال کمائیں ، حلال طریقے سے کمائیں ، بس یہ خیال رکھیں کہ اس کے چکر میں اللہ تعالیٰ کا کوئی حکم نہ ٹوٹ رہا ہو۔
اب یقینا آپ سوچ رہے ہوں گے کہ مال کمانا تو سبھی چاہتے ہیں مگر کمائیں کیسے؟ تو ان شاء اللہ اس پر اگلی قسط میں بات کریں گے۔ 🙂
الاعراف آنلائن اکیڈمی

21/09/2022

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔
ایک شخص نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ کا کوئی بیٹا کمانے کے قابل نہیں ہے ؟
تو اس بوڑھی عورت نے کہا کہ ھے تو پھر آپ یہاں کیوں بھیک مانگ رہی ہیں؟
بوڑھی عورت نے کہا کہ میرے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔
میرا بیٹا نوکری کے لئے بیرون ملک گیا ہے۔ جاتے ہوئے اخراجات کے لئے مجھے کچھ رقم دے کر گیا تھا ،
وہ خرچ ہوگئی ہے ،
اسی وجہ سے میں بھیک مانگ رہی ہوں۔
اس شخص نے پوچھا - کیا آپ کا بیٹا آپ کو کچھ نہیں بھیجتا ہے؟
بوڑھی عورت نے کہا - میرا بیٹا ہر ماہ رنگا رنگ کاغذ بھیجتا ہے جسے میں گھر میں دیوار پر چپکا کر رکھتی ہوں۔
وہ شخص اس کے گھر گیا اور دیکھا کہ دیوار پر بینک کے 60 ڈرافٹ چسپاں کردیئے گئے ہیں۔
ہر ڈرافٹ 50،000 روپے کا تھا۔
تعلیم یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے ، وہ عورت نہیں جانتی تھی کہ اس کے پاس کتنی دولت ہے۔
اس شخص نے اسے ڈرافٹ کی اہمیت سمجھا دی تو وہ عورت بہت خوش بھی ہوئی اور حیران بھی ہوئی اور پریشان بھی ہوئی کہ دولت ہوتے ہوئے بھی وہ بھیک مانگتی رہی ہے.
ہماری حالت بھی اس بوڑھی عورت کی طرح ہے
ہمارے پاس قرآن ہے اور ہم اسے اپنے منہ سے چومتے اور ماتھے پر لگا کر اپنے گھر میں رکھتے ہیں
لیکن ہم اس کا فائدہ صرف اس صورت میں اٹھاسکیں گے جب ہم اسے پڑھیں گے،
اس کے معنیٰ اور تفسیر کو سمجھیں گے اور اس کو اپنی عملی زندگی میں لے آئیں گے۔
تب ہی ان شاءاللہ ہماری دنیا اور اس کے بعد کی زندگی دونوں بہتر ہوگی۔
بہت بڑا خزانہ ہمارے پاس موجود ہے لیکن ہماری جہالت کی وجہ سے اس میں چھپے انعامات سے آج ہم سب محروم ہیں،
اللہ پاک ہم سب کو قرآن پاک کی عظمت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین ۔
Mash'Allah سبحان الله

20/09/2022

Only for Females

18/09/2022

دکھ سُکھ تھا ایک سب کا
اپنا ہو ، یا بیگانہ
ایک وہ بھی تھا زمانہ
ایک یہ بھی ہے زمانہ

دادا حیات تھے جب
مٹی کا ایک گھر تھا
چوروں کا کوئی کھٹکا
نہ ڈاکوؤں کا ڈر تھا
کھاتے تھے روکھی سوکھی
سوتے تھے نیند گہری
شامیں بھری بھری تھیں
آباد تھی دوپہری
سکون تھا دلوں کو
ماتھے پہ بل نہیں تھا
دل میں کپٹ نہیں تھا
آنکھوں میں چھل نہیں تھا
تھے لوگ بھولے بھالے
لیکن تھے پیار والے
لیکن دنیا سے کتنی جلدی
ہوگئے سب روانہ

دکھ سُکھ تھا ایک سب کا
اپنا ہو ، یا بیگانہ
ایک وہ بھی تھا زمانہ
ایک یہ بھی ہے زمانہ

اب ابا کا وقت آیا
تعلیم گھر میں آئی
تعلیم ساتھ اپنے
تازہ خیال لائی
آگے روایتوں سے
بڑھنے کا دھیان آیا
مٹی کا گھر ہٹا تو
پکا مکان آیا
دفتر کی نوکری تھی
تنخواہ کا سہارا
مالک پہ تھا بھروسہ
ہو جاتا تھا گذارا
پیسہ اگرچہ کم تھا
پھر بھی کوئی نہ غم تھا
کیسا بھرا پڑا تھا
اپنا غریب خانہ

دکھ سُکھ تھا ایک سب کا
اپنا ہو ، یا بیگانہ
ایک وہ بھی تھا زمانہ
ایک یہ بھی ہے زمانہ

اب میرا دور ہے یہ
کوئی نہیں کسی کا
ہر آدمی اکیلا
ہر چہرہ اجنبی سا
آنسو نہ مسکراہٹ
زندگی کا حال ایسا
اپنی خبر نہیں ہے
دولت کا جال ایسا
پیسہ ہے مرتبہ ہے
عزت وقار بھی ہے
نوکر ہیں اور چاکر
بنگلہ ہے کا ربھی ہے
زر پاس ہے زمیں ہے
لیکن سکوں نہیں ہے
پانے کے لیئے کچھ
کیا کیا پڑا ہے گنوانا

دکھ سُکھ تھا ایک سب کا
اپنا ہو ، یا بیگانہ
ایک وہ بھی تھا زمانہ
ایک یہ بھی ہے زمانہ

اے آنے والی نسلوں
اے آنے لوگوں
بویا ہے جو ہم نے
وہ تم کبھی نہ کاٹو
جو دکھ تھے ساتھ اپنے
تم سے قریب نہ ہو
جھیلا ہے جو ہم نے
تم کو نصیب نہ ہو
جس طرح بھیڑ میں ہم
زندہ رہے اکیلے
وہ زندگی محفل
تم سے کوئی نہ لے لے
تم جس طرف سے گذرو
میلہ ہوا روشنی کا
راس آئے تم کو موسم
اس نئی صدی کا
ہم تو سکون کو ترسے
تم پہ سکون برسے
سکون ہو دلوں میں
جیون لگے سہانا

دکھ سُکھ تھا ایک سب کا
اپنا ہو ، یا بیگانہ
ایک وہ بھی تھا زمانہ
ایک یہ بھی ہے زمانہ

07/09/2022

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آج بھلا کیا ڈیٹ ہے ۔
آج تجدید وفا۔۔۔۔تجدید محبت کا دن ہے۔۔۔۔❣️
آج عشق نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مست و سرشار ہونے کا دن ہے❣️
آج بے انتہا خوشی کا دن ہے۔❣️
کیونکہ آج 7ستمبر ہے ۔۔۔۔اج علما حق کا اسمبلی میں فتح کا دن ہے ۔۔۔
خوب خوب درود شریف پڑھیے۔۔۔
اللہ کاشکر بجا لائیے۔۔۔۔
نوافل ادا کیجئے ۔۔۔۔
یہ احساس ہی بے حد پیارا ہے کہ ہمارے ملک میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت انکے منصب کی حفاظت کے لیے آئین میں تبدیلی کی گئی
الحمد للہ ثم الحمدللہ

24/06/2022
22/06/2022

"ارے واہ اس فولڈر میں اتنی ساری اسناد ہیں! یہ تمہیں کہاں سے ملیں؟"
فاطمہ نے حیرت سے آمنہ کے موبائل کی اسکرین کو توجہ سے دیکھتے ہوئے پوچھا جہاں آمنہ کے بہت سارے سرٹیفکیٹ تھے۔

"یہ میں نے کورسز کیے ہیں وہاں سے ملی ہیں، اس ادارے سے میں 2019 سے جڑی ہوں اور میرا تو یہاں دل لگ گیا۔" آمنہ نے محبت سے جواب دیا۔

" ہمت ہے تمہاری اتنے سالوں سے آ جا رہی ہو، اتنے سرٹیفکیٹ جمع کر لیے۔" فاطمہ نے تعجب سے کہا۔

" نہ میں کہیں آتی ہوں نہ جاتی ہوں یہ سب گھر بیٹھے ہی۔" آمنہ نے چہکتے ہوئے کہا۔

"گھر بیٹھے کیسے؟ " فاطمہ کی حیرت نہیں جا رہی تھی۔

" یہ ایک آن لائن ادارہ ہے جس سے ہم گھر بیٹھے سیکھ سکتے ہیں ہر قسم کے کورسز نہ وقت کی قید ہوتی ہے نہ الگ سے نیٹ پیکج کروانا پڑتا ہے، بلکہ واٹس ایپ پیکج کروا کہ سارے کورسز کر سکتے۔ویسے بھی تو آدھی زندگی موبائل اور واٹس ایپ پہ گزر رہی ہے نا اس سے اچھا ہے کہ اچھے طریقے سے گزرے،
علم کے ساتھ عمل اور معمولات پہ بھی توجہ دی جاتی ہے۔"آمنہ نے تفصیل بتائی

"یہ تو بہت اچھی بات ہے مجھے بھی رابطہ نمبر دو نا میں بھی ہمت کروں" فاطمہ نے کہا

" ہاں کیوں نہیں اور اگر تم کورس نہ کر سکو تو ان کے اصلاحی گروپز اور بیانات کے گروپز اور اچھی باتوں کے گروپز بھی ہیں وہ جوائن کرنا"
آمنہ نے مشورہ دیا۔

" واہ بھئی! جلدی سے تفصیلات بتاو لڑکی مجھ سے صبر نہیں ہو رہا" فاطمہ نے فوراً کہا۔

" ٹھیک ہے ادارے کا نام ہے *الاعراف آنلائن اکیڈمی* رابطہ نمبر 5573362 317 0 یہ ہے

اگر ڈائریکٹ لنک سے رابطہ کرنا ہو تو
https://chat.whatsapp.com/LIwBX2aR5Wy5WeGI7rzVDB
اس لنک پہ رابطہ کرنا

اور ان کا فیس بک پیج
https://www.facebook.com/alaeyraafacademy/

بھی لائیک کرنا سارے کورسز کی معلومات وہاں سے ملیں گی!"

اور ہاں ان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنا مت بھولنا https://youtube.com/channel/UC7S4U3o-UOmwYm4Z3QoAJRA

آمنہ نے تفصیل بتائی فاطمہ نے اس کا بہت شکریہ ادا کیا۔

Website