Awaz e Layyah
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awaz e Layyah, .
گاڑیLEA-12-3735 محمد عیسی ولد محمد یوسف کے نام پہ ہے اور ضلع لیہ کی گاڑی ہے۔ لیہ کے گروپس میں شئر کریں۔
کسی پر الزام لگانے سے پہلے ایک بار سوچ لیا کریں شکریہ ھمارے پیج کو لائیک کریں اور زیادہ شئیر کریں شکریہ
لیہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نرسری وارڈ میں عملہ غائب اور ساتھ ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک
کوئی ھے جو اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرے
کبھی کبھی کچھ لوگوں سے مل کر دل خوش بھی ہوتا ہے اور غمگین بھی اور کچھ لوگ ہمیں زندگی کا بہت بڑا سبق دے جاتے ہیں
ملتان کے نشتر ہسپتال میں جتوئی( بستی اللہ بخش) کا جنسی زیادتی اور کولہے پہ لگے فائر سے متاثرہ بچہ زین العابدین کم و بیش تین ماہ رہ کے گیا ہے۔ انسانیت کے احساس کے ناطے سے میں زین کے لیے جتنا کر سکتا تھا، کیا۔ آپ سبھی نے اپنے طور پر زین کے لیے جس طرح کا تعاون کیا، میں دل سے آپ سب کا ہاتھ جوڑ کر شکر گزار ہوں۔ زین کے دو ابتدائی آپریشنز یہیں سے ہو چکے ہیں لیکن اس کی اہم/ میجر سرجری ہونا باقی ہے۔ ملتان کے انجینئر سخاوت حسین مجھ ناچیز کی اپیل پر فرشتہ بن کر آئے اور انہیں کی کاوشوں سے زین کو نشتر ہسپتال ملتان سے شیخ زید ہسپتال لاہور شفٹ کر دیا گیا ہے۔ اب زین جانے اور لاہور والے جانیں۔ لاہور کے احباب میں سے جس جس کے پاس وقت ہو وہ زین کے پاس جائے اور اسے حوصلہ دے۔ زین کی متاثرہ فیملی کو آپ کی دعاؤں اور تعاون کی اب بھی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کیونکہ ملتان اور لاہور کے اخراجات میں بہت زیادہ فرق ہے۔ متاثرہ فیملی کے ترجمان کے طور پر آپ سے ذاتی طور پر اپیل کر رہا ہوں کہ زین کو زندگی کی رونقوں میں واپس لے آنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
ہسپتال آتے جاتے ہوئے میں نے زین کی ماں کو ساری ساری رات روتے ہوئے دیکھا ہے۔ مگر جب آپ ان کو کچھ بھیج دیتے ہیں تو وہ جھولی پھیلا کر دعائیں دیتی ہیں۔ زین کا غریب باپ آپ کو بے بسی سے دیکھتا رہتا ہے۔ اسے حوصلہ دیجیئے۔ اس کا حوصلہ بنیے۔ یقیناً میرے سمیت آپ سبھی بھی یہی چاہتے ہیں کہ زین کی فیملی میں ایک بار خوشیاں واپس آئیں اور وہ اپنے اپنے کاروبارِ زندگی کی پھر سے شروعات کر سکیں۔
پوسٹ کو شیئر کر کے بھی آپ اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ زین کے درد کو محسوس کیجیئے اور انسانیت پرستی کا ثبوت دیجیئے۔🙏 مہمد رضا بھٹی چیئرمین
انسان دوست فاؤنڈیشن لیہ
ایک واحد پرندہ جو شاہین کے راستے کی رکاوٹ بننے کی کوشش کرتا ہے اور وہ کوا ہے۔
وہ اس کی پیٹھ پر بیٹھ کر اس کی گردن پر چونچ مارتا ہے۔ تاہم ، شاہین جواب نہیں دیتا ، اور نہ ہی کوے سے لڑتا ہے۔ شاہین کبھی کوے پر اپنا وقت اور توانائی ضائع نہیں کرتا!
بلکہ آسانی سے اپنے پروں کو کھولتا ہے اور آسمان میں اونچا اڑنے لگتا ہے۔ اونچی اڑان سے کوے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کوا گر جاتا ہے۔۔۔!
لہذٰا زندگی میں کووں جیسے لوگوں کے ساتھ اپنا وقت ضائع کرنا بند کرو۔
شاہین بنو، خود کو بلند کرو کوے اپنے آپ مٹتے جائیں گے -
دس لاکھ کا جہیز
پانچ لاکھ کا کھانا
گھڑی پہنائی
انگوٹھی پہنائی
مکلاوے کے دن کا کھانا
ولیمے کے دن کا ناشتہ
پھر بیٹی کو رخصت کیا تو سب سسرالیوں میں کپڑے بھیجنا
برات کو جاتے ہوئے بھی ساتھ میں کھانا بھیجنا
بیٹی ہے یا کوئی سزا ہے
اور یہ سب تب سے شروع ہو جاتا ہے جب منگنی آ کر دی جاتی ہے کبھی نند آرہی ہے کبھی جیٹھانی آرہی ہے کبھی چاچی ساس آرہی ہے کبھی ممانی ساس آ رہی ہے ٹولیاں بنا کے آتی ہیں اور بیٹی کی ماں ایک مصنوعی مسکراہٹ چہرے پر سجائے سب کو اعلی سے اعلی کھانا پیش کرتی ہے اور سب کو اچھے طریقے سے ویلکم کرتی ہے باپ کا ایک ایک بال قرضے میں ڈوب جاتا ہے اور ایسے میں بیس لوگ گھیرے میں لے کے کہتے ہیں جی کتنے بندے برات میں ساتھ لے کر آئے 100یا 200 بندہ تو ہمارے اپنے رشتے دار ہی ہیں اور باپ جب گھر آتا ہے شام کو تو بیٹی سر دبانے بیٹھ جاتی ہے کہ اس باپ کا بال بال میری وجہ سے قرضے میں ہے خدا کا واسطہ ہے آپ کو خدارا ان ہندوؤں کی رسموں کو ختم کر دو تاکہ ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت کے ساتھ رخصت کر سکے♥
اپنے بچوں کو اسی طرح پکڑنے سے گریز کریں۔۔
ثواب کی خاطر شٸر کریں تاکہ سب کو پتہ چل جاٸیں۔۔
ایک جنوبی پنجاب کا ایم پی اے اور ایم این اے اس ترقی کے سوا کچھ زیادہ نہیں سوچ سکتا۔ انکو کب احساس ہوگا کہ اسکو ترقی نہیں شرمندگی بولا کریں