Awami National Party Khyber Pukhtoonkhwa

Awami National Party Khyber Pukhtoonkhwa

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awami National Party Khyber Pukhtoonkhwa, Political Party, .

04/09/2021

پی ایس ایف کے مرکزی چیئرمین حق نواز خٹک کی بلوچستان میں پی ایس ایف ذمہ داران و کارکنان کی گرفتاری کی مذمت
پرامن کارکنان کی گرفتاری انتظامیہ اور پولیس کی بے حسی کا ثبوت ہے، حق نواز خٹک
پی ایس ایف بلوچستان کے چئیرمین عالمگیر مندوخیل اوردیگر ساتھیوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے
پرامن احتجاج ریکارڈ کرنا ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے
شہریوں سے پرامن احتجاج کا آئینی حق کوئی بھی نہیں چھین سکتا
پی ایس ایف کے کارکنان باچا خان کے پیروکار ہیں اور جیلوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں
پی ایس ایف اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی
انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور گرفتار کارکنان کے جائز مطالبات کے حل کے لئے اقدامات کرے
پشاور(پ ر) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی چئیرمین حق نواز خٹک نے بلوچستان زیارت میں دھرنے کے حق میں پرامن احتجاج کرنے پر پی ایس ایف کے کارکنانوں کی گرفتاری پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تمام کارکنان کی جلد از جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ایس ایف کے ذمہ داران و کارکنان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین حق نواز خٹک نے کہا کہ پرامن کارکنان کی گرفتاری انتظامیہ اور پولیس کی بے حسی کا ثبوت ہے۔پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور شہریوں سے پرامن احتجاج کا آئینی حق کوئی بھی نہیں چھین سکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف کے کارکنان باچا خان کے پیروکار ہیں اور جیلوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ پی ایس ایف اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ، گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

22/07/2020

عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور کی نیوز کانفرنس

پشاور: صوبائی حکومت نے بغیر کسی قانونی کاروائی کے ایک شخص کو میڈیا کمپین دیا گیا ہے، ثمر بلور

پشاور: صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران نجی اللہ نامی شخص کو بغیر ٹینڈر کے اشتہارات دیے گیے، ثمر بلور

پشاور: صوبائی حکومت نے اشتہارات میں براہ راست مفادات سے متصادم اقدامات اٹھائے، ثمر بلور

پشاور: اشتہارات سکینڈل میں نجی اللہ خٹک، شہاب کے نام سامنے ہیں مگر بہرہ مند نامی اشخاص بھی شامل ہیں، ثمر بلور

پشاور: صوبائی حکومت کے ساتھ ایلیکٹڈ ممبران ہیں تو پھر باہر سے مشیر کیوں رکھے ہیں، ثمر بلور

پشاور: صوبائی حکومت چھوٹے ڈیموں میں سے تین ڈیم بھی دیکھائے ہم تالیاں بجا دینگے، ثمر بلور

پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا آخری مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں خاموش بیٹھے رہے، ثمر بلور

پشاور: وفاقی حکومت اب صوبائی حکومت کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار نہیں، ثمر بلور

پشاور: حکومت اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے، ثمر بلور

پشاور: حکومت بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیوں کررہی ہے، ثمر بلور

Photos from Awami National Party Khyber Pukhtoonkhwa's post 22/07/2020

اے این پی صوبائی ترجمان ایم پی اے ثمر ہارون بلور کا یوسی 14 کا دورہ صدر عدنان عظمت و نزیر باغی کے ہمراہ بچوں میں سیریلک خوراک کی تقسیم کی گئی

22/07/2020

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی انفارمیشن کمیٹی اراکین صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایڈویزر تیمور باز خان ایڈووکیٹ میں باچاخان مرکز پشاور میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
|

Photos from Awami National Party Khyber Pukhtoonkhwa's post 22/07/2020

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان ایم سی 3 چارسدہ میں صدر شیراز خان کے خالہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

Photos from Awami National Party Khyber Pukhtoonkhwa's post 22/07/2020

د پښتون سټوډنټس فېډرېشن خېبرپښتونخوا د الېکشن او ارګنائزنګ کمېټيو غونډه نن په باچاخان مرکز پېښور کښې ترسره شوه چې پکښې صوبائي اېډوائزر تېمورباز خان، صوبائي چيئرمېن جمشېد وزير، د صوبائي ارګنائزنګ کمېټۍ او ضلعي ارګنائزنګ کمېټو غړو ګډون وکړو۔ په دې غونډه کښې په تنظيمي او ارګنائزنګ عمل باندې تفصيلي بحث وشو۔ په خپله وينا کښې صوبائي اېډوائزر تېمورباز خان ووئيل چې په 26مه جولائۍ به د تاسيس ورځ به په توګه په شريکه لمانځو او د پارټۍ پاليسي به په شريکه مخ په وړاندې بوځو۔ هغه د عوامي نېشنل پارټۍ د صوبائي صدر اېمل ولي خان خصوصي مننه هم وکړه چې هغه ته ئې د پي اېس اېف ذمه واري ورکړه۔
په دې غونډه کښې ټولو ملګرو تحريري رپورټونه هم جمع کړل۔
|

21/07/2020

26جولائی اے این پی کا یوم تاسیس ہے۔ صوبہ بھر میں کا #دن منائیں گے۔ باچا خان کا ہر #پیروکار اس دن اپنے دُکان، حجرے، گاڑی غرض ہر جگہ #جھنڈے لہرائیں گے اور پورے صوبے میں لہرائیں گے۔

21/07/2020

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع شانگلہ کے صدر اعظم خان اور سیکریٹری اطلاعات گلاب شاہپوری کی صوبائی اسمبلی میں ملاقات ۔۔۔ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور پارٹی کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔۔۔

21/07/2020

‏عمران خان جس چیز کا نوٹس لیتا ہے، کل کو وہ غائب ہوجاتا ہے یا مہنگا کردیا جاتا ہے.کپتان صاحب کو ایک نوٹس اپنے نوٹسز کا بھی لینا چاہیئے جس نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔۔
ثمر ہارون بلور

21/07/2020

تياره خـــــــــوره ده، لالټېن راواخله
لاليه شپــــــــــــه ده، لالټېن راواخله

د بلا وېره،خــــــــــــــــــوره ده ډېره
دا ډېره ښــــــــــه ده،لالټېن راواخله

دڅـۀ کـــتاب دے؟د چـا کـتاب دے؟
دا څــــــۀ لانجه ده؟ لالټېن راواخله

باتــــــــــــــوره ځوانه! خبره واوره!
لاره اوږده ده،لالـــــــــــټېن راواخله

لړمان ډېر دي،ماران بې شــــــــمېره
وطــــــــن مېره ده، لالټېن راواخله

دا د ژوند پېـــــــغله، لړو کښې پټه
ډېره ښائېــسته ده، لالټېن راواخله

ممتازه خوف دے، بيا ګنګوسې دي
بيا څۀ قــیـصه ده؟ لالټېن راواخله

ممتاز اورکزے

Photos from Awami National Party Khyber Pukhtoonkhwa's post 21/07/2020

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی انفارمیشن کمیٹی اراکین صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کی سربراہی میں باچاخان مرکز پشاور میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
|

21/07/2020

ترجمان اے این پی زاہد خان ۔

زاہد خان نے دہری شہریت کے حامل ارکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

موجودہ سلیکٹیڈ وزیراعظم ملک کی بربادی کا سبب بن رہا ہے،

دنیا سے دہری شہریت کے حامل ارکان کو اکٹھا کیا گیا ہے،

وزیراعظم خود معید یوسف کو ایک حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر لیکر گیا،

کیا یہ کل قومی سلامتی کا مسئلہ نہیں بنے گا؟

ارکان کے نام ای سی ایل میں ڈال کر کیس کریں کہ یہ کس کے کہنے پر آئے ہیں،

قومی سلامتی سے متعلق کوئی معلومات باہر چلی جاتی ہے تو ذمہ دار کون ہوگا،

سلیکٹرز سے پوچھتے ہیں کہ کیا اس شخص سے ملک کا بیڑا غرق کروانا ہے؟

کرپشن کا ذمہ دار عمران خان بھی ہے،

عمران خان کرپٹ نہیں تو زلفی بخاری کے اثاثے باہر سے کیسے آئے ہیں،

زلفی بخاری کا اس ملک میں کیا کام ہے؟

موجودہ صورتحال ملک کی سلامتی کے لئے خطرناک نتائج آئیں گے،

وزیراعظم کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے،

اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،

اپوزیشن نے کردار ادا نہ کیا تو وہ بھی اتنی ہی مجرم ہوگی جتنی یہ حکومت

Photos from Awami National Party Khyber Pukhtoonkhwa's post 21/07/2020

عوامی نیشنل پارٹی کے خیبرپختونخوا کے کابینہ اراکین اور خدائی خدمتگار تنظیم کے عہدیداران کا مشترکہ اجلاس آج باچاخان مرکز پشاور میں ہوا جس کی صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے کی۔ اجلاس میں باچاخان ٹرسٹ کے لئے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
| |

Website