PTI Alert - پاکستان تحریک انصاف الرٹ
پاکستان تحریک انصاف الرٹ
*ایاک نعبد و ایاک نستعین*❤️
عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی بری، عدالت کا رہائی کا حکم
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل سیکریٹریٹ پر کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات کے نام پر دفتر کا ایک حصہ گرا دیا گیا۔
بانی چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کا پیغام:
پاکستان کی خاطر اب تک ہم نے بہت صبر سے کام لیا ہے۔ لیکن اب بہت ہوچکا!!
میری قوم کے لیے میرا پیغام: اس فاشسٹ مافیا کے خلاف ہمیں اب ہمہ وقت عملی جدوجہد کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ میری آپ سب کیلئے (جن میں میری مرکزی پارٹی قیادت، مرکزی، صوبائی اور مقامی پارٹی تنظیمیں، اراکین، کارکنان، سپورٹرز اور عام آدمی شامل ہیں) ہدایت ہے کہ آپ میری سڑکوں پر نکلنے کی احتجاجی کال کا انتظار کریں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اج رات 11 بجےپروفاٸل پر جھنڈا لگاو مہم شروع ہورہی سب بھرپور حصہ لیں اور اس پیغام کو سب تک پہنچا دیں.
*مخدوم شاہ محمود قریشی کا اڈیالہ جیل سے پیغام*
آج جیل میں قیام کے 250 دن مکمل ہو رہے ہیں۔ اپنے خاندان، اپنی پارٹی، اپنے حلقے سے دور۔ قید تنہائی میں رہنے پر مجبور۔
لیکن 250 دنوں میں بھی میرا سب کے لیے پیغام بالکل واضح ہے: نئے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رہنی چاہیے۔ ہمیں اپنے مشترکہ مقصد کے لیے متحد رہنا ھے۔ ہم سب کے لیے آزاد اور انصاف پسند پاکستان چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کی آواز سنی جائے اور اس کا احترام کیا جائے۔ ہم اپنے لیڈر عمران خان اور اپنے تمام کارکنوں اور حامیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔
کبھی نہ بھولیں: ہم نے ہر ممکنہ رکاوٹ کے باوجود 8 فروری کو جیت حاصل کی۔ ہم جیت گئے کیونکہ ہم متحد رہے اور ایک مقصد پر توجہ مرکوز کی۔
ہمارے اہداف کے حصول کے لئے ثابت قدمی سے بڑھتے رہیں ۔ کسی کو انتشار کے بیج بونے کی اجازت ھرگز نہ دیں۔
*مایوس نا ہونا. دن لمبے ہو سکتے ہیں۔ قربانی بڑی ہو سکتی ہے۔ لیکن پھل انشاء اللہ میٹھا ہو گا۔*
*پاکستان زندہ باد*
اڈیالہ جیل، 29 اپریل 2024
ہم پاکستان کے محب وطن شہری، پاکستان کی عزت، شان، آن کپتان عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کو کبھی کسی صورت قبول نہیں کرتے اور کپتان کی رہائی تک ہر ممکن لوشش جاری رکھیں گے-
ریاست پاکستان کا سب سے بڑا اور مظبوط ستون عوام ہیں اور عوام کی رائے کا احترام ریاست کے تمام اداروں پر فرض ہے- کپتان کی رہائی اور ووٹ چوری سے مسلط شدہ حکومت سے اپنے مینڈیٹ کی واپسی تک جدوجہد جاری رہے گی- انشاءاللہ
انا للہ وانا الیہ راجعون
پاکستان تحریک انصاف کے ایک کارکن *لطیف رفیق* جو کہ 9 مئی کے مقدمہ 96/23 میں 8 ماہ جیل میں رہے اور بہت سی مشکلات کا سامنا کیا وہ آج ہم سے بچھڑ گے ہیں فیملی کے مطابق رہائی کے بعد وہ کافی کمزور ہو چکے تھے اور ایک بات بار بار دہراتے تھے کہ میں بے گناہ تھا مجھے غلط سزا دی گئی لیکن کسی نے ہماری فریاد نہ سنی آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انکا نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد والٹن روڈ لاہور پر ادا کیا جائے گا میری تحریک انصاف لاہور کی قیادت سے گزارش ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اس فیملی کا سہارا لازمی بنیں اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین
۲۸ سال قبل جس تحریک کی بنیاد انصاف، انسانیت اور خودداری کے اصولوں پر رکھی گئی تھی، اسے قربانیاں، فسطائیت، جبر اور قید و بند کی صعوبتیں نظریے سے ایک قدم پیچھے نہ ہٹا سکیں
براہ کرم ضمنی انتخابات کے حلقوں میں اپنے دوستوں اور خاندان والوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ وائی فائی راؤٹر پر پاس ورڈز کو غیر فعال کریں
اس سے ہمارے سوشل میڈیا رضاکاروں کو دھاندلی کے ثبوت اپ لوڈ کرنے میں مدد ملے گی۔
*عمران خان کے کھلاڑیو، انہی کی طرح آخری بال تک کھیلنا ہے، ہمت نہیں ہارنی۔۔ ووٹ کیلئے نکلنا ہے*
"ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیت رہی ہے، اب فارم 47 45 والا ڈرامہ نہیں چلے گا، اس لیے انکے لیے درد سر بنا ہوا ہے ضمنی انتخابات کیسے مینیج کریں"۔
جنید سلیم
ان شا اللہ
جو یہ خواب دیکھ رہے ہیں
انکا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔۔۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز شدید سیکورٹی میں سروسز ہسپتال منتقل اللہ پاک مکمل شفا دے۔۔۔اور ظالموں کو تباہ کرے💔💔💔😭 بزدل قوم کی بہادر مائیں کیا یہ اپ لوگوں کو دہشت گرد لگتا ہے اتنا ظلم یہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے
*پنجاب* ہو یا *خیبرپختونخوا* عوام تیار ہے انشاء اللہ کپتان کے کھلاڑیوں کو کامیاب بنانے کے لیے ا *س بار صرف فارم 45 کی نہیں بلکہ فارم 47 کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے* ۔
*ووٹ بھی* دیں گے اور *ووٹ پہ پہرہ بھی* انشاء اللہ
*عمران خان کے نامزد امیدوار خیبر پختونخواه اسمبلى 21 اپریل 2024*
*باجوڑ*
*حلقہ* : این اے 08
*امیدوار* : گل ظفر خان
*انتخابی نشان:* گھوڑا
*ڈیرہ اسماعیل خان*
*حلقہ:* این اے 44
*امیدوار:* فیصل امین گنڈاپور
*انتخابی نشان:* گھوڑا
*باجوڑ*
*حلقہ:* پی کے 22
*امیدوار:* گل داد خان
*انتخابی نشان:* گھوڑا
*کوہاٹ*
*حلقہ:* پی کے 91
*امیدوار:* داؤد شاہ آفریدی
*انتخابی نشان:* گھوڑا
پاکستانی قوم سے اپیل ہے کہ 21 اپریل کے ضمنی الیکشن میں ہر سیٹ پر عمران خان کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور فارم 47 کے تحت چنتخب حکومت کو گھر بھیجنے میں عمران خان کا ساتھ دیں۔
بے شک ہمارا حق مارا گیا ہے- بےشک ظلم جبر اور ناانصافی کی تمام حدود پامال کی گئی ہیں- مگر ہم اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پاکستان کی حقیقی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
جس طرح 8 فروری کو اپنے اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کیا اسی طرح 21 اپریل کو بھی ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرائیں-
"پنجاب میں احتجاج شروع کرنے جا رہے ہیں، تاریخ دلیر اور بزدل دونوں کو نہیں بھولتی ,اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی، عدلیہ، ریٹرننگ افسران نے جمہوریت کا گلہ گھونٹ دیا ہے" شیر افضل خان مروت
*ڈاکٹر یاسمین راشد*- ایک محب وطن پاکستانی
- جنہوں نے اپنی ساری زندگی اس ملک اور اس میں بسنے والوں کی خدمت میں وقف کر دی-
- قوم کی یہ بہادر بیٹی اپنے اس فرض میں اس قدر مشغول تھیں کہ کینسر جیسا موذی مرض بھی انکو خدمت سے نہ روک نہ پایا-
- سماجی خدمت کے ساتھ، سیاست میں آ کر ملک میں نظام عدل اور صحت کے نظام میں بھی ملک کی خدمت کی جن میں پنجاب ہیلتھ کارڈ اور کوڈ-۱۹ میں بہترین کارکردگی سرفہرست ہیں
- اور اب قوم کی یہ عظیم بیٹی اس کمزور، غلام سامراجی نظام کی وجہ سے کزشتہ ۱۰ ماہ سے ناحق قید میں ہیں-
- ضعیف عمری میں بھی جواں حوصلے اور عزم کے ساتھ ملک اور عوام کی حقیقی آزادی کے لئے کھڑی ہیں-
*لیکن ہم کھڑے اس لیے ہیں کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں- میں کم از کم اپنے مرنے سے پہلے میں چاہتی ہوں کہ پاکستان کی دنیا میں عزت ہو*۔ *ڈاکٹر یاسمین راشد*