Waseeb Today

Waseeb Today

Waseeeb Today

07/10/2024

گذارش ہے کہ کسی انتہائی شریف النفس نے شوکت اشرف کے نام سے فیس بک آئی ڈی بنائی بندہ پرور کی تصویر لگا کر پروفائل لاک کردی اور اب فرینڈ ریکوسٹ بھیج رہے ہیں
آپ سے التماس ہے محتاط رہیں کیونکہ میری صرف ایک ہی فیس بک آئی ڈی ہے ۔۔
شکریہ ♥️♥️

05/10/2024
15/08/2024

دنیا گول ہی نہیں چھوٹی بھی ہے…

جس میں کمینے لوگوں کی وجہ سے ہم جیسے عام لوگوں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے

جس کا ان کو اندازہ نہیں ہے!!

27/07/2024

سر اُٹھا کر جینے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے جبکہ سر جُھکانے کا معاوضہ ملتا ہے۔

02/07/2024

اِک طُرفہ تماشہ ہے کہاس دور کے بونے
اپنے سے بڑے لوگوں کا قد ناپ رہے ہیں

18/06/2024

ہمارے ہاں اب ایک ایسی نئی پود آ رہی ہے جس نے کبھی صحافت نہیں کی، لیکن اپنے تعلقات یا لابینگ کی وجہ سے کالم نگار بن گئے ہیں اور اپنے آپ کو صحافی کہتے ہیں۔ صرف یاددہانی کے لیے کالم نگار اور صحافی کا فرق سمجھیں:

کالم نگار ایک ایسا مصنف ہوتا ہے جو اخبارات، رسائل یا ویب سائٹس میں باقاعدگی سے مضامین لکھتا ہے یا ڈیجیٹل دور میں وی لاگز پیش کرتا ہے، اکثر کسی خاص موضوع کے علاقے یا موضوع پر رائے یا تبصرہ فراہم کرتا ہے۔ ان کے پاس عام طور پر ایک وقف کالم ہوتا ہے اور وہ اپنا ذاتی انداز اور نقطہ پیش کرتا ہے۔

دوسری طرف، ایک صحافی، ایک ایسا پیشہ ور لکھاری یا پروڈیوسر ہے جو خبروں اور دیگر موجودہ معلومات کو جمع کرتا، لکھتا ہے اور قاری یا ناظر تک پہنچاتا ہے۔ صحافیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ حقائق کی اطلاع دیں اور واقعات کی معروضی کوریج فراہم کریں، حالانکہ وہ اداریے یا رائے بھی لکھ سکتے ہیں۔

بنیادی فرق ان کے کام کی نوعیت میں ہے: کالم نگار اپنی رائے کے لیے یا چڑیا جیسے پرندے کی وجہ سے جانا جاتا ہے، جب کہ صحافی حقائق کی رپورٹنگ کرتا ہے۔ اگرچہ ایک صحافی بھی کالم نگار ہو سکتا ہے اور کالم نگار بھی صحافی بن سکتا ہے، تاہم صرف یہ یاد رکھیے کہ ایک ہوائیاں چھوڑتا ہے، جبکہ دوسرا زمینی حقائق پیش کرتا ہے۔

13/06/2024

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کے حالیہ بجٹ کا مختصر خلاصہ
——————————————————-

امیروں کی مراعات' خادم عوام (پبلک سرونٹس)' جو خود کو افسران کہلاتے ہیں' کی پنشن میں ریکارڈ اضافہ …

جبکہ غریبوں کی ٹینشن میں مزید اضافہ!

Website