Bajaur youth organisation

Bajaur youth organisation

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bajaur youth organisation, Non-Governmental Organization (NGO), .

Photos from Bajaur youth organisation 's post 10/03/2024

باجوڑ سکاؤٹس میں منعقدہ باجوڑ رنگونہ کے نام سے کلچر فیسٹول کا انعقاد۔
علاقائ مشران سمیت نوجوانوں نے شرکت بھرپور شرکت کی
پشتو کے نامور شاعر اباسین یوسفزی سمیت دیگر شاعر بھی شریک رہیں باجوڑ یوتھ آرگنائزیشن کے جانب سے سٹال لگا ہوا تھا جس میں چئیرمین عثمان شاہ اور دیگر نوجوان شریک رہیں
فیسٹول میں دیگر مختلف سٹالز بھی لگے ہوئے تھے۔

Photos from Bajaur youth organisation 's post 18/01/2024

آئ جی ایف سی میجر جرنل نور ولی خان کا دورہ باجوڑ کے موقع پر باجوڑ کے نوجوانوں کیساتھ ملاقات
میرا بیٹا باجوڑ یوتھ آرگنائزیشن کے چئیرمین عثمان شاہ نے آئ جی ایف سی نور ولی خان کو روائتی لونگی پہنائے
باجوڑ یوتھ آرگنائزیشن کے چئیرمین عثمان شاہ نے اپنے خطاب میں آمن و امان کے حوالے سے ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر کے مسائل پاک افغان بارڈر اور دیگر اہم مسائل پر بات کی۔

Photos from Bajaur youth organisation 's post 13/01/2024

باجوڑ
اج مورخہ 13 جنوری کو 12 بجے باجوڑ سکاؤٹس خار میں گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا جس میں باجوڑ سکاؤٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈیر محسن جاوید، ڈی پی او، ڈی سی، ضلع باجوڑ کے سیاسی نمائندہ گان، علمائے کرام، وکلاء ، یوتھ اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔ جرگے میں امن و امان کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس دوران کچھ مشران اور سیاسی نمائندگان نے کھل کر رائے کا اظہار کیا۔

اپنے خطاب میں سید اخونزادہ چٹان نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ باجوڑ میں قیامِ امن کے لئے تین اہم ستون ہیں جو ہمارے اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ اداروں / فورسز کی سیکیورٹی، دوسری ضلعی انتظامیہ اور آخر میں باجوڑ کے غیور عوام۔

جماعت اسلامی کے سابقہ ایم این اے ہارون رشید نے جرگے سے مخاطب ہو کر کہا کہ پچھلے 20 سال سے جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔ مسئلے کا حل صرف بات چیت سے ہے جلد یا بدیر حکومت کو عسکریت پسندوں سے بات چیت ہی کرنا پڑے گی۔

کمر سر کے ملک ولی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے خلاف جنگ میں شامل عناصر کے ساتھ حکومت معاہدہ کرے اور ترجیحی بنیادوں پر ان کو اپنے علاقوں میں رہائش پذیر ہونے کی اجازت دے۔

اے این پی کے گل افضل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مُجھے ابھی تک دشمن ہی واضح نہیں اور یہ بھی نہیں معلوم کہ دہشت گرد کون ہیں۔

ڈی پی او باجوڑ کاشف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ پولیس اپنے تمام وسائل کے ساتھ ایف سی کے ساتھ مل کر ضلع میں امن و امان کے لیے کوشاں ہے اور رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ انور الحق نے بھی جرگے میں شامل عمائدین پر واضح کیا کہ ہمیں اپنی صفوں میں شکوک پھیلانے والے لوگوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور دشمن سب کو واضح ہے، اِس بات کی تائد عمائدین نے بھی کی۔

جرگے میں انتظامیہ اور فورسز کی طرف سے اِس بات کی نشاندہی کی گئی کہ اول ترجیح تو باجوڑ کی غیور اور بہادر عوام ہیں۔ تمام قبائلی اور سیاسی مشران کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ ریاست اور اس کے وسائل کا محور سب سے پہلے عوام اس کے بعد ادارے ہیں اور تمام ادارے یکجہتی کے ساتھ ایک دوسرے کے تعاون سے ضلع کے اندر امن و امان کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں.

کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس برگیڈیر محسن جاوید نے تمام شرکاء کو ضلع کے اندر جاری امن و امان کو بہتر کرنے کے لیے حالیہ عرصہ میں کی گئی کاروائیاں اور ایف سی باجوڑ سکاؤٹس کی تعلیم کے لیے کوششوں خصوصا علم تولو دا پارہ سے آگاہ کیا۔

جرگے کے اختتام پر کمانڈنٹ نے کور کمانڈر 11 کور کی طرف سے خیبر پختون خواہ کے تمام علاقوں کے ہر عمر کے معزور افراد کے لیے مصنوعی اعضاء لگانے والے مرکز کے بارے میں بتایا جو کہ حال ہی میں پاک فوج اور حکومت کے تعاون سے قیام کیا گیا ہے.

14/11/2023

Hasban media thanks for coverage ❤️

13/11/2023
Photos from Bajaur youth organisation 's post 12/11/2023

Thanks hasban media ❤️

Photos from Bajaur Times's post 11/11/2023
Photos from Said Badshah Chairman Sub Division Khar District Bajaur's post 11/11/2023
11/11/2023
11/11/2023

باجوڑ میں خصوصی افراد کےلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، چار سو سے زائد خصوصی افراد کا مفت معائنہ کیاگیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ باجوڑ سول کالونی خار جرگہ ہال میں باجوڑ یوتھ اۤرگنائزیشن کے زیر اہتمام سماجی تنظیم اے اۤر ڈی پی کے تعاون سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں پشاور سے آئے ہوئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے علاقے کے چار سوسے معذور افراد کا چیک اپ کیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی۔ میڈیکل کیمپ کے چیف آرگنائزرعثمان شاہ نے بتایا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہے اور ان کی خدمت ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے۔ انشاء اللہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہیگا۔

11/11/2023

اج باجوڑ یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اے آر پی ڈی کے تعاون سے جرگہ ہال میں منعقدہ خصوصی افراد کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
جس میں پشاور سے آئے ہوئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے علاقے کے تقریبا400 معذور افرادوں کے چیک اپ کی اور فری ادویات دی۔ میڈیکل کیمپ صبح 9 بجے شام 4 تک جاری تھا- میڈیکل کمیپ میں یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین عثمان شاہ، احسان اللہ عاجز، حیات سلارزی، ارشاد خان میا عرفان اور عبدالواجد نے رضاکارانہ طور پر اپنا خدمات دیا۔
کپٹن شیراز صاحب ،باجوڑ چیمبر اف کامرس گروپ لیڈر حاجی لعلی شاہ ، ای ڈی سی شاہ نواز صاحب،تحصل چیرمین حاجی سید بادشاہ نے کیمپ کا خصوصی دورہ کیا
یوتھ چئیرمین عثمان شاہ نے کہا کہ بہت جلد باجوڑ کے ہر تحصيل میں اسطرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ باجور یوتھ آرگنائزیشن کے ٹیم بریگیڈیئر محسن جاوید صاحب اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ انور الحق صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنہوں نے خصوصی دلچسپی لیکر میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔
میڈیکل کیمپ چیف آرگنائزر عثمان شاہ

Photos from Bajaur tez news's post 11/11/2023
Photos from Bajaur youth organisation 's post 11/11/2023

اج باجوڑ یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اے آر پی ڈی کے تعاون سے جرگہ ہال میں منعقدہ خصوصی افراد کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
جس میں پشاور سے آئے ہوئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے علاقے کے تقریبا400 معذور افرادوں کے چیک اپ کی اور فری ادویات دی۔ میڈیکل کیمپ صبح 9 بجے شام 4 تک جاری تھا- میڈیکل کمیپ میں یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین عثمان شاہ، احسان اللہ عاجز، حیات سلارزی، ارشاد خان میا عرفان اور عبدالواجد نے رضاکارانہ طور پر اپنا خدمات دیا۔
کپٹن شیراز صاحب ،باجوڑ چیمبر اف کامرس گروپ لیڈر حاجی لعلی شاہ ، ای ڈی سی شاہ نواز صاحب،تحصل چیرمین حاجی سید بادشاہ نے کیمپ کا خصوصی دورہ کیا
یوتھ چئیرمین عثمان شاہ نے کہا کہ بہت جلد باجوڑ کے ہر تحصيل میں اسطرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ باجور یوتھ آرگنائزیشن کے ٹیم بریگیڈیئر محسن جاوید صاحب اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ انور الحق صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنہوں نے خصوصی دلچسپی لیکر میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔
میڈیکل کیمپ چیف آرگنائزر عثمان شاہ

09/11/2023

ضروری اطلاع
باجوڑ میں معذور/خصوصی افراد کیلئے 11 نومبر بروز ھفتہ کو باجوڑ سیول کالونی جرگہ ہال میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد ترتیب دیا گیا ہے۔ جس میں پشاور سے آئے ہوئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز علاقے کے معذور افراد کے چیک اف اور دوائی فراہم کرینگے.یہ میڈیکل کیمپ سماجی آرگنائزیشن اے آر پی ڈی اور باجوڑ یوتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے صبح 9 بجے سے لیکر شام 4 تک جاری رہے گا-
میڈیکل کیمپ چیف آرگنائزر عثمان شاہ

06/11/2023

لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر اور این کے قدیر نے خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے جنت الفردوس۔ آمین ہمیں تم پر فخر ہے

Videos (show all)

Hasban media thanks for coverage ❤️
ضروری اطلاع باجوڑ میں معذور/خصوصی افراد کیلئے 11 نومبر بروز ھفتہ کو باجوڑ سیول کالونی جرگہ ہال میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد...
لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر اور این کے قدیر نے خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔ اللہ تعالی...
باجوڑ سکاوٹس گراونڈ خار میں باجوڑ یوتھ ارگنائزیشن  اور باجوڑ سکاوٹس ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں باجوڑ ی...

Website