Moon light school system

Moon light school system

''EDUCATION BRINGS ENLIGHTENTMENT OF THE HEART AND MIND''

Photos from Moon light school system's post 30/05/2024

*ایپسما وفد کی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقات*

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی کی صدارت میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے ملاقات کی۔ایپسما وفد نے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل جن میں خصوصاًرجسٹریشن پالیسی اور اس کادورانیہ، نجی تعلیمی اداروں پرٹیکسیز کی بھر مار، بجلی ٹیرف، سمر کیمپس کی اجازت اور ملکی ترقی میں نجی تعلیمی اداروں کے کردار کے حوالے سے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے نجی تعلیمی میدان میں ایپسما کے کردار کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی.

۔وزیر تعلیم نے ڈی آر اے کمیٹی کی سربراہی ڈی سی سے لے کر سی ای اوز کو ٹرانسفر کرنے، بجلی کے بلوں کا ٹیرف تبدیل کرنے،سمر کیمپ کی منظوری اور پنجاب منسٹر کی ایجوکیشن ایڈوائزری کمیٹی میں پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندے کی شمولیت کی یقین دہانی کروائی۔وفد میں کاشف ادیب جاودانی، امجد علی خان، نعیم اشرف، محمد حسنین،فیاض مقصود مدنی،میاں اعظم علی ساغر، چودھری محمد عباس، محمد اشفاق کمبوہ،وسیم باری، سلیم سپال، اعظم سعید،سلمان جاوید رضوان شاہد،چودھری یسین، سید علی عباس،عبدل کریم ،اسلم بھٹی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

10/04/2024

خوش رہیں آباد رہیں۔مشکلات میں گھرے مسلمان بھائیوں بہنوں کو دعاؤں میں یاد رکھئے گا ۔جزاک اللہ

Photos from Moon light school system's post 24/03/2024

آج آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینیجمینٹ ایسوسی ایشن APPSMA کے چار رکنی وفد نے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی کی سربراہی میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل جس میں کمرشل بلز ،اسکولوں کی کمرشلائزیشن،ایڈورٹائزنگ ٹیکسز،رجسٹریشن میں درپیش مُشکلات نیز رجسٹریشن کا دورانیہ بڑھانے اور رجسٹریشن کا پراسس آسان بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
انہوں نے کھلے دل سے تمام مسائل کو سنا اور خصوصا رجسٹریشن سے متعلق مسائل فورآ حل کروانے کی یقین دھانی کرائی۔
رانا سکندر حیات خان صاحب نے انتہائی اپنائیت کا احساس دلایا اور آپسما وفد سے افطار ڈنر پر غیررسمی گفتگو میں پرائیویٹ سکولز سیکٹر خصوصاً چھوٹے سکولز کی خدمات کا اعتراف کیا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دھانی کروائی۔

18/03/2024
Photos from Moon light school system's post 29/02/2024

ALHAMDULILLAH

Annual Result Day 2024 Junior and Middle Section Celebrations at Moon Light School System Nisbat Road Branch Lahore.Congratulations to Staff, Management and Students for execellent result and efforts.

Photos from Moon light school system's post 05/02/2024

کشمیر بنے گا پاکستان انشاء اللہ ۔۔۔۔

Photos from Moon light school system's post 28/01/2024

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے زیرِ انتظام ایجوکیشن سیمینار کی تقریب راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔
تقریب کی میزبانی کے فرائض شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان صاحب ،راولپنڈی ڈویژن کے صدر قاضی نور الحسن صاحب اور اُنکی ٹیم نے سر انجام دیے ۔ویمن ونگ کی نمائندگی میڈم سکینہ تاج صاحبہ نے کی۔

تنظیم سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ایونٹ کی صدارت مرکزی صدر APPSMA کاشف ادیب جاودانی نے کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی آزاد جموں و کشمیر کے پاور ڈیویژن کے صدر چودھری عبدالرشید تھے۔اپنی تقریر میں منسٹر صاحب نے پرائیویٹ سیکٹر کے کردار کو سراہا اور بہترین کارکردگی پر شرکا میں سرٹیفکیٹس اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیں ۔

Photos from Moon light school system's post 11/01/2024

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے نشاط ہوٹل لاہور میں ترکش یونیورسیٹی فیئر کی تعارفی نشت میں شرکت کی۔وفد میں صدر کاشف ادیب جاودانی ،جنرل سیکریٹری امجد علی خان صاحب ، ایپسما مرکزی مجلسِ شوریٰ ممبران فرحت صاحب،اسلم بھٹی صاحب،ریحان منہاس صاحب اور ویمن ونگ کی ایڈمن میڈم حجاب مظہر صاحبہ نے شرکت کی۔

ترکی یونیورسٹیوں میں پاکستان طلباء کی رسائی اور کورسز کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

آپسما کا وفد ترکی کا دورہ بھی کرے گا جس میں یونیورسیٹی کے وزٹ ،ٹیچر اور سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے بھی معاملات کو دیکھا جائے گا۔۔

Photos from Moon light school system's post 06/01/2024

نظریہ پاکستان کے زیرِ اہتمام سالانہ ایجوکیشن ایکسپو اور بک فیئر نظریہ پاکستان قائد اعظم جوہر ٹاؤن میں منعقد ہو رہی ہے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن اس ایکسپو کی آفیشل پارٹنر بھی ہے۔

صدر APPSMA اور ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹر اتھارٹی کاشف ادیب جاودانی نے ایکسپو میں شرکت کی اور سیکریڑی نظریہ پاکستان ٹرسٹ ناہید عمران گل صاحب کو بہترین ایونٹ منعقد کرنے پر مبارک باد پیش اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔

Photos from Moon light school system's post 04/01/2024

ہمدرد نونہال اسمبلی لاہور کے عہدوں (اسپیکر ؛ قائد ایوان ؛ قائد حزب اختلاف) کے انتخاب کیلیے آج نونہالان سعید کے درمیان مواد ادائیگی تلفظ کو جانچنے کے لیے تقاریر اور اسی طرح تحریری صلاحیت کو پرکھنے کے لیے مضمون نویسی پرمشتمل مقابلے ہمدرد سینٹر میں منعقد ہوۓ ۔

منصفین میں جناب پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم ،محترمہ آمنہ پروین صدیقی صاحبہ ،محترمہ ڈاکٹر صفیہ رحمان اور کاشف ادیب جاودانی نے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے نتائج مرتب کیے۔

بچوں نے بہترین صلاحیتوں کا مظاھرہ کیا۔سخت مقابلے کے بعد جیتنے والے بچوں کو انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔

22/12/2023

اسلام علیکم جمعہ
مبارک ۔ میرے مرحوم والدین اور امت مسلمان کے فوتشدگان کے لیے فاتحہ اور دعا مغفرت کردیجئے.جزاک اللہ.

Photos from Moon light school system's post 14/12/2023

*آج چلڈرن لائبریری کمپلیکس CLC کے مینیجنگ ڈائریکٹر احمد خاور شہزاد سے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کے نمائندگان نے میٹنگ کی۔
*میٹنگ میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں نئے کورسز کے اجراء اور پرائیویٹ سیکٹر کے رول کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔
*پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی لاہور کے ممبر کاشف ادیب جاودانی نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔
*جلد ہی CLC اور سرکاری سطح پر پبلک پرائیویٹ اسکولوں کے بچوں کے درمیان مقابلہ جات بھی شروع ہوں گے جس میں کیش پرائز دیا جائے گا۔
*پرائیویٹ اسکولوں کے بچوں کے لیے اسپیشل ممبرشپ پروگرام کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔
*چلڈرن لائبریری کی ٹیم لاہور کے اسکولوں میں ٹیچرز اور بچوں کو پروگرامز کے حوالے سے اسکول میں آکر بریفننگ بھی دیں گے ۔

Photos from Moon light school system's post 11/12/2023

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ،نظریہ پاکستان ٹرسٹ اورمون لائیٹ اسکول سسٹم نسبت روڈ لاہور کے زیرِ اہتمام کاروان امن کے شرکا کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔کاروان میں پاکستان کے تمام صوبوں سے پوزیشن ہولڈر سٹوڈنٹس اور ٹیچر حضرات نے شرکت کی۔

میزبانی کے فرائض صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن ممبر نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور چیئرمین مون لائیٹ اسکول سسٹم کاشف ادیب جاودانی نے سر انجام دیے ۔

نظریہ پاکستان کے سیکرٹری ناہید عمران گل صاحب اور محمد سیف اللہ چودھری صاحب نے خصوصی شرکت کی ۔اپنی تقریر میں ناہید صاحب نے سٹوڈنٹس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور بہترین میزبانی پر کاشف ادیب جاودانی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

کاشف ادیب نے بھی تمام مہمان گرامی کا شُکریہ ادا کیا اور ٹیچرز کو سوینیر پیش کیے۔

Photos from Moon light school system's post 11/12/2023

ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہمدرد مجلسِ شوریٰ کا اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ہمدرد فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن محترمہ سعدیہ راشد صاحبہ نے خصوصی شرکت کی۔

بعد ازاں لاہور جم خانہ کلب میں ہمدرد مجلسِ شوریٰ اور ایگزیکیٹیو ممبران کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

ممبر مجلسِ شوریٰ اور صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف ادیب جاودانی نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور محترمہ سعدیہ راشد صاحبہ کو سوینیر پیش کیا۔
پروگرام کے میزبانی کے فرائض ہر دل عزیز محترم علی بخاری بھائی اور ان کی ٹیم نے سرانجام دیے۔

Photos from Moon light school system's post 28/11/2023

آج چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں پرائیویٹ سیکٹر کی نمائندگی کرتے ہوئے ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ رجسٹرنگ اتھارٹی اور صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف ادیب جاودانی نے DG چلڈرن لائبریری کمپلیکس احمد خاور شہزاد اور اُنکی ٹیم سے ملاقات کی۔
میٹنگ میں سرکاری اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن کے افراد نے بھی شرکت کی۔پبلک پرائیویٹ اسکولز پارٹنرشپ ،لائبریری میں نئے کورسز کے اجراء ،ایونٹس ،ونٹر فیسٹیول اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی ۔
کاشف ادیب جاودانی نے پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی اور DG صاحب کے احسن اقدامات کو سراہا۔

Photos from Moon light school system's post 26/10/2023

گذشتہ روز ننکانہ صاحب میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا ۔مرکزی اور صوبائی قیادت کی طرف سے نئی منتخب ہونے والی باڈی کو مبارک باد پیش کی گئی ۔ننکانہ میں پرائیویٹ اسکولز کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ننکانہ میں تنظیم کے سینئر ممبر چودھری محمد یاسین صاحب کے ادارے پاک گیریژن اسکول و کالج کو لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن لینے پر مبارک باد پیش کی۔۔شاہکوٹ سے APPSMA کے سینئر رہنما محمد انور صدیقی صاحب کو DRA ممبر ننکانہ بننے پر مبارک باد پیش کی ۔۔

Photos from Moon light school system's post 24/10/2023

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن ،ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی لاہور کاشف ادیب جاودانی ،سیکریٹری جنرل APPSMA ،ریکٹر یونیک گروپ امجد علی خان صاحب ،سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود صاحب نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان صاحب سے ملاقات کی

۔۔مہنگائی اور ٹیکسز کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔۔

پنجاب کے کم فیس والے اداروں کی نمائندگی کاشف ادیب جاودانی نے کی اور گورنر صاحب کو پالیسی سازی اور تعلیمی پالیسی بنانے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی

Photos from Moon light school system's post 15/10/2023

* آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن KPK ریجن کے صدر ڈاکٹر ذاکر شاہ صاحب اور اُنکی ٹیم نے پشاور نشتر ہال میں اساتذہ کرام اور قابل سٹوڈنٹس کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

* تقریباً ۲۰۰ دو سو سے زائد اساتذہ کرام اور طالب علموں کو شیلڈز سے نوازا گیا۔

* تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختون خواہ حاجی غلام علی،ایجوکیشن منسٹر KPK محمد قاسم جان اور سیکرٹری اسکولز کے پی کے محتصیم باللہ تھے۔

* مرکزی صدر APPSMA اپسما کاشف ادیب جاودانی نے معزز مہمانانِ گرامی کا شُکریہ ادا کیا اور پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔

Photos from Moon light school system's post 05/10/2023

ھمدرد مجلسِ شوریٰ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔احترام انسانیت کا موضوع زیر بحث رہا۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن اور ممبر ہمدرد مجلس شورٰی کاشف ادیب جاودانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنا موقف بیان کیا۔

میزبانی کے فرائض ہمدرد سینٹر لاہور کے روحِ رواں محترم علی بخاری صاحب نے سر انجام دیے۔

Photos from Moon light school system's post 14/09/2023

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور لاہور ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کے ممبر کاشف ادیب جاودانی نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں شرکت کی۔

تعلیمی معاملات اور کم فیس والے پرائیویٹ اسکولوں کے کردار کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ تعلیم کے ساتھ تربیت کا موضوع بھی زیر بحث رہا۔

پروگرام کی میزبانی کے فرائض احسان احمد چھینا صاحب نے سر انجام دیے۔

08/09/2023

*گزشتہ روز مونال ریسٹورنٹ لاہور میں مرکزی صدر آپسما کاشف ادیب جاودانی صاحب کے ڈی آر اے ممبر لاہور منتخب ہونے پر ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

جنرل سیکرٹری آپسما جناب امجد علی خان صاحب،پارٹی کنوینئر جناب اویس احمد کاٹھیا صاحب،ممبر سپریم کونسل جناب محمد حسنین صاحب،صدر سنٹرل پنجاب جناب فیاض مقصود مدنی صاحب،انفارمیشن سیکرٹری آپسما پنجاب جناب میاں اعظم علی ساغر صاحب،ضلعی صدر لاہور و قصور جناب چوہدری محمد عباس صاحب، چئیرمین راوی ٹاؤن جناب عبد الحمید شاہین صاحب،ضلعی صدر شیخوپورہ جناب سید علی عباس صاحب اور صدر راوی ٹاؤن جناب احسان الٰہی بھلہ صاحب شامل تھے۔
ممبران نےکاشف ادیب جاودانی کو مبارکباد پیش کیاور نیکخواہشات کا اظہار کیا

۔تقریب میں مختلف تنظیمی امور ذیربحث آئے اور آپسما کی نئی ممبر شپ مہم پر تسلی کا اظہار کیا گیا۔مرکزی قیادت نے اس بات کا بھر پور یقین دلایا کہ آپسما قیادت اپنے ساتھ جڑے فرد/ادارے کو کسی بھی حالت میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور تعلیمی خدمات کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔*

07/09/2023

تاجدارِ ختم نبوت زندہ باد ۔۔۔🌹🌹🌹

05/09/2023

🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰پاکستان زندہ باد 🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰

27/08/2023

یا حی یا قیوم

👈🏻👈🏻👈🏻اللہ کا نام لے کر اسکو شیئر کر رہا ہوں۔۔
اللہ کے فضل و کرم اور میرے والدین کی دعاؤں کے طفیل اللہ تعالیٰ نے جس طرح 2015 میں میرے مرحوم والد ادیب جاودانی صاحب کو پرائیویٹ اسکولوں کی خدمت کرنے کا موقع دیا اور پنجاب کا پہلا DRA ممبر بنایا۔

اسی طرح اپنے والد مرحوم کی سنت پوری کرتے ہوئے میرٹ پر مجھے (کاشف ادیب جاودانی) صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کو لاہور DRA کا ممبر منتخب کر لیا گیا ہے۔

میں اپنے تمام ایسوسی ایشن ممبران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے بھرپور سپورٹ دی اور میرے حق میں آواز بلند کی۔میں لاہور مرکز سے امجد علی خان صاحب،محمد حسنین صاحب،اویس کاٹھیا صاحب،چودھری محمد عباس صاحب اور رفقاء ،

شیخوپورہ سے فیاض مقصود مدنی صاحب علی عباس صاحب اعظم علی ساغر صاحب اور اُنکے رفقاء ،
راولپنڈی سے ابرار احمد خان صاحب ،محمد رفیق قریشی صاحب اور رفقاء،

جناب CEO ایجوکیشن لاہور پرویز اختر صاحب جنہوں نےمجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،مرزا غلام حسین صاحب جنہوں نے پرائیویٹ سیکٹر اور میرا پیغام اربابِ اختیار تک پہنچایا اورہمیں بھرپور سپورٹ کیا،فیض رسول صاحب ۔

خاص کر DC لاہور رفیہ حیدر صاحبہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرٹ پر فیصلہ کیا اور APPSMA کی ورکنگ کو میٹنگ میں سراہا ۔

آپ سب APPSMA فیملی کو مبارک ہو۔انشاء اللہ نیا دور شروع ہوا چاہتا ہے ۔مجھے دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔۔

KASHIF ADEEB JAWADANI S /O LATE ADEEB JAWADANI SAHAB ،،

DRA MEMBER LAHORE

Photos from Moon light school system's post 24/08/2023

مون لائیٹ اسکول سسٹم فیصل آباد کے ہونہار طالب علم ہنزلہ عمران نے نویں جماعت کے امتحانات میں 549 نمبر لے اسکول میں اول اور فیصل آباد بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔چیئرمین مون لائٹ اسکول سسٹم کاشف ادیب جاودانی اور وائس چیئرمین واصف ادیب نے انکو شاباش اورمبارک باد پیش کی ۔
ساتھ ہی ساتھ اسکول کے میٹرک کے اساتذہ کے کردار کو سراہا اور میٹرک کے رزلٹ کے حوالے سے مبارک باد پیش کی۔

Videos (show all)

bangi dance in exhibition on moon light school system

Website