GPS Peranokaly U/C Dubair Bala
Govt primary school peeranokilli dubair bala
Enrollment campaign
#کوہستانی #کوستَیں
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
خداکرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
ٹیم جی پی ایس پیرانوکلے دوبیر کی طرف سے اہل وطن کو 77واں یوم آزادی پاکستان مبارک ہو۔🇵🇰🇵🇰❤️*
Days of the Month Poem
یُوْن٘ہاں دېْسواں نظم
مہینوں کے دنوں کا نظم
#کوستَیں #کوہستانی
💝"سکول داخلہ مہم 2024💝
آئیں مل کر داخلہ مہم 2024 کو کامیاب بنائیں ۔
گورنمنٹ پرائمری سکول پیرانوکلے دوبیر بالا میں نرسری تا پنجم داخلے جاری ہیں ۔
آپ سب والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو جلد از جلد داخل کرائیں۔۔۔
#علم
#تعلیم
ریزلٹ سالانہ امتحان 2024
الیاس تنویر ولد محمد جمیل
نے جماعت پنجم میں سکینڈ پوزیشن حاصل کی ۔
سکول انتظامیہ کی طرف سے بہت بہت مبارک
فسٹ پوزیشن ہولڈر
محمد اکمل ولد محمد اسلم
جماعت پنجم
گورنمنٹ پرائمری سکول پیرانوکلے نےاللہ کے فضل سے اپنی سابقہ روایت برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ دوبیر کے کلسٹر سکولز میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہیں ھیڈ ٹیچر حاجی سید علیم صاحب نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے ٹیم ورک کا جذبہ کارفرما ہے انہوں نے اس موقع پر تاریخی اور شاندار کامیابی پر اساتذہ کی کاوشوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دوبیر بھر میں سکول ھذا سے فارغ التحصیل طلباء زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سر انجام دے رہے ہیں اور تعلیم ہی وہ سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر ایک طالب علم کامیابی کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کے وہ زندگی بھر مرہون منت رہیں گے جنہوں نے انہیں صحیح معنوں میں معیاری تعلیم اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت سے لیس کیا ۔یاد رہے کہ محمد اکمل ولد محمد اسلم نے مجموعی طور پر750میں سے 620 نمبر لےکر پورے دوبیر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
Muhammad Shoaib Skr
جماعت اول اعلیٰ اور دوم کے طلباء سالانہ امتحان 2024 کے دوران پیپر حل کرتے ہوئے۔۔۔۔۔۔
محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ میدانی گرمائی علاقوں میں 23 سے 31 دسمبر تک, جبکہ ونٹر زون کے علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری تک تعطیلات ہوں گی۔۔
دنیا بھر میں 8 ستمبر کو عالمی یوم خواندگی منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد دنیا سے جہالت کے اندھیرے دور کرکے آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور روشن مستقبل کی ضمانت دینا ہے۔
اس دن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دوبیر میں جی پی ایس پیرانوکلے گزشتہ کئی سالوں سے اپنی خدمات سر انجام دے رہاہے۔جس کی وجہ سے ہزاروں طلباء نہ صرف خواندہ بنے بلکہ معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔یہ سلسلہ مشن کی تکمیل تک جاری رہے گا۔۔۔
ان شاءاللہ
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
* تمام محب وطن پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ھو۔۔۔🤗*
اس وقت جشن آزادی کی خوشی میں تقریب جاری ہے۔
*اللہ پاک پاکستان کو ہمیشہ شاد آباد رکھے اور اس میں بسنے والی پوری قوم کو صَحتِ ڪَــامَلہ نَصِیب ڪَـــرے اَمـنِ و سَڪُــون خُوشُیوں وَالَی زَنَدگی عَـطَـــا ڪَــرے...*
*آمِین ثُمَّ آآآمِین یَا رَب اَلعَــالّمِـین۔۔۔*
*ﭼﺎﻧﺪ ﮐﻮ ﺑﻬﯽ رفعت ﮐﯽ ﺗﻤﻨﺎ ﺗﻬﯽ
*ﺗﺒﻬﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺮﭼﻢ ﭘﮧ ﺍﺗﺮ ﺁﯾﺎ ﻫﮯ 🇵🇰🇵🇰*
* *
🇵🇰👑*
ضروری اعلان
کل انشاءاللہ 14 اگست 2023 بروز سوموار کو آل پرائمری سکولز سرکل بنکڈ میں جشن آزادی قومی و مذہبی جوش و جذبے سے منایا جائے گا.اس سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول پیرانوکلے دوبیر کےتمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کل مکمل سکول یونیفارم میں آئیں گھر کے کپڑے پہن کر آنے کی اجازت ہرگز نہیں.
اللہ ملک پاکستان اور اس کے باسیوں کو ہمیشہ حوشحال , پائندہ و تابندہ رکھے .آمین
پاکستان زندہ باد
جی پی ایس پیرانو کلے کے سابق شاگرد عبیداللہ آج صبح گھر کے چھت سے گر کر اللہ تعالٰی کو پیارے ھوگئے۔اللہ تعالٰی والدین اور پورے خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
غم کی اس گھڑی میں سکول انتظامیہ عبید اللہ کے خاندان کے ساتھ برابر شریک ہیں۔ 💔
تعلیم سب کےلئے
سکول داخلہ مہم
Annual admission campaign has been initiated by GPS Peranokaly U/C Dubair Bala. You are informed to dispatch your children to school.
داخلے جاری ہیں۔
داخلہ مہم
ضلع کوہستان لوئر میں، یکم مارچ 2023 سے تمام سکولوں میں داخلے جاری ہیں۔ والدین سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو داخلے کے لیے قریبی سرکاری سکولوں میں داخلے کے لئے بھیجیں۔
چھٹیوں میں اضافہ
گورنمنٹ پرائمری سکول پیرانوکلے سمیت خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں کے تمام سرکاری سکول اب 16 فروی کی بجائے یکم مارچ کو کھولیں گے ۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا فیصلہ ۔
جی پی ایس پیرانوکلے دوبیر کے تمام طلباءاور والدین کو مطلع کیاجاتا ہےکہ 26 دسمبر 2022 سے 15 فروری 2023
تک سکول بند رہے گا۔
اویس خان ولد محمد حسین جماعت سوم کو پورے یونین کونسل ٹاپ کرنے پر مبارک۔
اویس خان نے اپنے اس کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کو قرار دیا۔
یونیسیف کی طرف سے آج صفائی کے بارے میں سیشن منعقد ہوئی۔
مہمان خصوصی رحمت ولی صاحب دل آفروز جماعت پنجم کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے۔
صوبے کے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح گورنمنٹ پرائمری سکول پیرانوکلے دوبیر بالا میں بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی قومی مہم منایا گیا۔ اس مہم میں ابھی تک ایک سو پچاس سے زیادہ بچوں کو دوائی دی گئی۔یاد رہے کل اس مہم کا آخری دن ہے۔