Gulzar Hair oil

Gulzar Hair oil

100% Natural human hair extension long,Fall,Beautiful Hair,Naturally.

24/10/2018

You cannot grow a huge amazing tree by just planting it. A tree needs regular care and watering.

Same goes for your beard - you can't grow a great beard by just starting to grow one.

They need care, maintenance and regular "watering"

Beards are like trees.

They suck in nutrition and oils from your facial skin – so that they bore more fruit (in the form of confidence and dominancy). However….there is a limit to which your skin can provide natural oils. And there is a villain in this story too: Trees-eating-pests.

You see, dust, pollution, and bacteria are like pests to your beard. They cause havoc on your most precious manly gift…and that’s where our Premium Beard oils comes to your rescue. Just like fertilizers restore natural nutrients, our beard oils restore all the lost natural skin oils required for stronger healthier facial hair growth. Also, its antiseptic properties cleans and polishes your beard better than conventional soaps that cause dandruff and itchiness.

23/04/2018
13/02/2018

شروح اللّه پاک کے با برکت نام سے جو بے حد رحم فرمانے والا ہے .
یونیفیکشن تھیوری اور کیل مہاسے :-------
White Heads، Black Heads ، Pimple، Acne :------
اس موضو ع پر بات کرنے سے پہلے ہم انسانی جلد کی تہوں ( Skin Layers ) کی بات کرتے ہیں .
جلد کی تین layers ہوتی ہیں .
1. بیرونی تہہ ( Epidermis) :-----
اس کو جسم انسانی کے لیے ایک حفاظتی حصار بھی کہا جا سکتا ہے . اس تہہ کی بناوٹ میں زیادہ تر قشری بافت ( Epithelial Tissue ) استعمال ہوئی ہوتی ہے .اس تہہ میں قدرت نے مائکرو سائز کے غدد " Sabaceous Glands "" فٹ کیے ہیں .

Sabaceous Glands:---

یہ Exocrine Glands ہیں . پس پردہ یہ Testosteron Hormone کے ماتحت کام کرتے ہیں .
ان غدد کا کام بالوں کے فولیکلز کے ساتھ رابطہ میں رہنا اور ایک خاص آئلی رطوبت پیدا کرنا ہے ، یہ رطوبت بالوں کے فولیکلز میں سے گزر کر سکن کے باہر موجود بالوں اور سکن کو Lubricate کرتی ہے تا کہ بال سلکی رہیں اور سکن چمکدار اور پر کشش نظر آتی رہے . اگر یہ رطوبت مناسب مقدار میں بنتی رہے تو!! اس رطوبت کو "شحمی رطوبت ( Sebum ) "" کہتے ہیں .
جب sebum سکن کے pores سے باہر نکل رہی ہوتی ہے اس کا رنگ ہلکا زردی مائل ہوتا ہے اور اس میں تین اجزا ہوتے ہیں .
Sebum = Keratin + Fats + Cellular Debris( Dead cells، waste )
ان Dead Cells کو Immune System جسم سے باہر نکالنے کے لئے Sebum کے ساتھ ملا کر خارج کرنے کی کوشش کرتا ہے . سکن سے اخراج پاتے ہی Sebum میں فضا سے ذرات اور پسینہ وغیرہ سے اس کے رنگ میں کچھ تبدیلی بھی ہو سکتی ہے . make up کی وجہ سے بھی Sebum کے رنگ میں تبدیلی ہو سکتی ہے .
یہاں یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ Sebum کی مقدار کو Testosteron اور Projestrone Hormone کنٹرول کرتے ہیں . جبکہ یہ S*x Hormone ہیں . اس سے ثابت ہوتا ہے کہ Acne کا کچھ تعلق S*x سے بھی ہے .

2. درمیانی تہہ ( Dermis ) :-----

اس تہہ کا زیادہ تر حصّہ مخاتی بافت ( Connective Tissues ) سے ملکر بنا ہوتا ہے . سکن کی اس تہہ میں بلڈ ویسلز ، پسینہ کے غدد ، اعصاب اور بالوں کے فولیکلز وغیرہ ہوتے ہیں.

3. اندرونی تہہ ( Hypodermis ) :----

اس تہہ کا بھی زیادہ تر حصّہ کونیکٹو ٹشوز سے بنا ہوتا ہے لیکن ان ٹشوز میں کچھ لچک ہوتی ہے .اس تہہ میں Fats یعنی چر بیلے مادے جمع ہوتے ہیں .

Black Heads & White Heads:-----
مرض کا پہلا درجہ:----

جب Sebum کی مقدار سکن میں بڑھ جائے یا بڑھا دی جائے تو فولیکلز میں سوزش ( Inflamation ) ہو کر Pores بند سے ہونا شروع ہو جاتے ہیں . اس طرح Sebum کی تمام مقدار سکن سے باہر نہیں نکل پاتی اور یہ Sebum سکن میں رکنا شروع ہو جاتی ہے . قوت مدبرہ بدن ( Vital Force ) اور قوتدافعیت ( Immunity ) اس رکی ہوئی Sebam کو سکن سے باہر نکالنا یا کم کرنا چاہتی ہیں .
اسی کش مکش میں رکی ہوئی Sebum کا کچھ حصّہ جلد کے باہر اور زیادہ حصّہ جلد کے اندر کی طرف رکنا شروع ہو جاتا ہے ..

یونیفیکیشن تھیوری آف ڈیزیز ( جو کہ حکیم عاشق علی امجد اور ڈاکٹر و حکیم رضوان شاہ صاحب کی تحقیق ہے )

کے مطابق یہ مرض کا پہلا درجہ ہے یعنی Sebum کا زیادہ مقدار میں پیدا ہونا، Sebum کا رک کر سکن پر واضح ہونا یہی White Heads( کیل ) یا Black Heads ( مہاسے ) ہیں .
یہاں یہ بات بھی واضح کر دوں کہ کیل اور مہاسوں کے بننے کا Process ایک ہی ہے . جو کہ بیان ہو چکا ، فرق صرف اتنا ہے کہ فولیکلز سے نکلنے والی Sebum میں بعد از سوزش اگر ڈیڈ سیلز زیادہ ہوں تو سکن پر رکنے والی Sebum کو Black Heads کہا جایے گا اور اگر ڈیڈ سیلز بہت ہی کم ہوں یا نہ ہوں تو اس کو White Heads کہا جائے گا .
یہاں ایک بات اور واضح کرتا چلوں کہ Sebum میں ........................................

اگر Karatin ( ایک ریشہ دار پروٹین ) زیادہ ہو تو بننے والے کیل یا مہا سے میں جلن اور چبن کا احساس ہو گا .

اگر Fats زیادہ ہوں تو سکن موٹی موٹی اور بے رونق ہو گی .

اگر Cellular Debris زیادہ ہوں تو متاثرہ سکن میں جلد ہی تعفن کا عمل شروع ہو جایے گا .

اصول علاج :-------
Black Heads & White Heads:--------
سب سے پہلے Sabceous Glands میں تحلیل و تسکین پیدا کرنا ہو گی تا کہ Sebum کی مقدار کم پیدا ہو اور ساتھ ہی غدد ناقلہ Exocrine Glands کو تحریک دینا ہو گی تا کہ رکی ہوئی waste ( کیل مہاسے ) کا با آسانی اخراج ہو کر سکن صاف ہو سکے اور اس کی قدرتی خوبصورتی بحال ہو اس مقصد کے لیے بیرونی طور پر کریم "" AW". استعمال کروانی چاہیے.

اب اگر علاج نہ ہو سکے یا مریض علاج نہ کروا یے تو کیل ، مہاسوں کے باہر ایک Outer Layer بن جاتی ہے کہ مرضی مادہ سکن میں مزید پھیل نہ سکے .اس کا رنگ کبھی سفید ، کبھی سفیدی مائل زرد ، کبھی سرخی مائل زرد بوجہ مرضی مادہ و غذا و دوا، اس کو"" Pimple "" کہا جاتا ہے .

پھر اگر Pimples ٹھیک نہ ہو سکیں تو بار بار ان کے بننے سے خمیر درخمیر کے عمل سے وہاں پر pipmles کی شکل و صورت تبدیل ہو جاتی ہے ، اس کو ""Acne "" کہا جاتا ہے

ہوتا کیا ہے کہ وائٹل فورس خون کا دوران Epidemis کی طرف بڑھاتی ہے کہ مرضی مادہ تحلیل ہو جسم سے نکل جائے مگر کبھی یہ خون مرضی مادہ سے ملکر متعفن ہونا شروع ہو جاتا ہے یہی Acne کی شروعات ہے . اسی خون کی وجہ سے ایکنی میں سرخی ہوتی ہے .

اصول علاج :-----------------
Pimples & Acne ---------

سب سے پہلے Sebum کی پیدائش کو کم کیا جائے نظام انہضام کو بہتر کیا جائے اور ساتھ ضرورت کے تحت مرضی مادہ کو جسم سے خارج کرنے کے لئے مسہل کا بھی استعمال کیا جاۓ.
اور بیرونی طور پر روزانہ رات کو چہرہ اچھی طرح دھونے کے بعد "" A "" کریم کا استعمال کیا جائے ، فیس واش آئل کنٹرول استعمال کیا جاۓ ، اپنا تولیہ الگ رکھا جائے اور اس کو روزانہ واش کیا جاۓ.

اب بھی اگر مرض دور نہ ہو تو متاثرہ سکن پر سوجن شروع ہو جاتی ہے جو کہ ورم کی ابتدا ہے یعنی مرض اب دوسرے درجہ میں داخل ہو رہا ہے .

مرض کا دوسرا درجہ بمطابق یونیفیکیشن تھیوری :-------

اس درجہ میں سکن کے باہر ایکنی کچھ کم ہوتا ہوا محسوس ہوتا ہے جبکہ پس پردہ زیر جلد مواد رکنا شروع ہو جا کیوں کہ مزمن سوزش کی وجہ سے فولیکلز کافی حد تک بند ہو چکے ہوتے ہیں ، اس کو سادہ لوگ ""گھڑم "" کہتے ہیں اور طب میں اس کو ورمی کیفیت کہا جائے گا .اب اس میں سے کبھی خون آلود سرخی مائل، کبھی زردی مائل اور کبھی سفیدی مائل معمولی رطوبت اخراج پا جاتی ہے اور جہاں یہ رطوبت لگ جاۓ وہاں نیا ایکنی شروع . پھر دھیرے دھیرے اس کا اخراج بلکل نہیں ہوتا اور سرخی انتہا ئی کم ہو جاتی ہے اس وقت اس ایکنی کو "''""" Cystic Acne """" کہا جاتا ہے .یعنی اب اس کی شکل "" Cyst "" جیسی ہو جاتی ہے .

اصول علاج :-----------------
Cystic Acne. :-------------------

اس کنڈیشن میں کوئی بھی کریم استعمال نہیں کرنی چاہیے بلکہ کسی ماہر طبیب سے دوا اور غذا سلیکٹ کروانی چاہیے.
اب غدد ناقلہ میں تسکین پیدا کریں اور ساتھ مسہل دیں تا کہ مرضی مادہ کا اخراج ہو جب کافی حد تک ایسا ہو چکے تو پھر غدد ناقلہ میں تسکین اور ہلکی تحریک پیدا کریں اور Sebum کی پیدایش کو بھی کچھ کم کریں .
اگر اب بھی علاج نہ ہوا یا غلط ہوا تو متاثرہ سکن میں سے سرخی بلکل ختم اور زردی بھی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے ، سفیدی زیادہ ہونا شورو ہوجاتی ہے یہ ورم کی انتہا اور مرض کے تیسرے درجہ کی ابتدا ہے .

مرض کا تیسرا درجہ بمطابق یونیفیکیشن تھیوری:------

اب یہاں نوٹ کرنے کی یہ بات ہے کہ کبھی کبھی ورم میں تنا ؤ پیدا ہو کر سکن پھٹ کر زخم بھی ہو سکتے ہیں اور کبھی یہاں Vital Force کی مدد سے صالح رطوبات گرتی ہیں تا کہ مادہ مرض کو ایک جگہ پر روک دیا جائے تا کہ مزید سکن متاثر نہ ہو . یہ مرض کا تیسرا درجہ ہے . اب متاثرہ سکن میں کافی نرمی ہوتی ہے ، درد انتہائی کم اور جلن بلکل بھی نہیں ہوتی . یہ "" Pulpy Acne "" کہلاتا ہے .کبھی Pulpy Acne کی جگہ Skin Scar بھی بن جاتے ہیں .
اگر اب بھی مرض قابو میں نہ آیے تو رطو بات منجمند ہونا شروع ہو جاتی ہیں .

اصول علاج :----------------
Pulpy Acne :-----------------------

یہاں بھی کوئ کریم استعمال نہیں کرنی چاہیے .

صالح رطو بات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ رطو بات کا اخراج بھی کرنا چاہیے تا کہ مرض سے نکل جائے، جب ایسا ہو جائے تو باقی رطو بات کو جذب کروا دی اور Sebum کی مقدار پیدایش کو کچھ کم کرنا چاھیے.

مرض کا چوتھا درجہ بمطابق یونیفیکیشن تھیوری:-----

اگر رطو بات سخت ہونا شروع ہو جا ئیں اور درست علاج نہ ہو سکے تو یہ مرض کے چوتھے درجہ کی ابتدا ہے . یہ سخت ہونے والی رطوبات منجمند ہو کر گلٹی بھی بن سکتی ہے ، موہکا بھی بن سکتی ہے اور کئی سال کا سفر طے کرنے کے بعد سکن کینسر کی شروعات بھی ہو سکتی ہے .

اصول علاج :---------------------
Skin Cancer :-----------------

یہاں پر بھی کوئی کریم استعمال نہ کریں ، صرف سکن کو نرم کرنے کے لئیے مناسب Lubrication دے سکتے ہیں وہ بھی اگر سکن سخت اور خشک ہو تو .....!! مناسب حرارت بھی ضرورت کے تحت دی جا سکتی ہے .

دوا اور غذا ایسی سلیکٹ کریں کہ کم مقدار میں صالح رطو بات پیدا ہوں ، مناسب حرارت دی جائے تا کہ مادہ مرض نرم ہو اور ساتھ مسہل دیا جائے کہ مادہ مرض خارج بھی ہو ساتھ پسینہ دلایا جائے اور یہاں Sebum کی پیدایش کو کم نہ کیا جاۓ کہ پسینہ کے ساتھ بھی مرضی مادہ خارج ہو . !!

نوٹ:------
1. تمام درجات مرض میں نظام انہضام پر خاص توجو دی جائے.
2. لڑکوں میں Testical problems اور Testosteron Hormon پر توجہ دیں .
3. لڑکیوں میں Mensis Problems اور Projestrone Hormone اور Estrogen Hormone پر توجو دیں .

تحقیق و تحریر :--------

حکیم عاشق علی امجد

05/02/2018

اسگندھ ناگوری

اسگندھ ناگوری کو اشو گندھا بھی کہتے ہیں۔ انگریزی میں اس کا نام (Winter Cherry) ہے۔ اس کا پودا سیدھا تقریبا پانچ فٹ اونچا ہوتا ہے۔ جڑ لمبی اور مخروطی شکل کی ہوتی ہے۔ تنے پر باریک اور چمکدارو روئیں ہوتے ہیں۔ شاخیں گول اور پتے تین انچ سے پانچ انچ تک لمبے اور دو انچ سے پانچ انچ تک چوڑے ہوتے ہیں۔ جو سرے پر آ کر نوکدار ہو جاتے ہیں۔ ان پر باریک چمکدار روئیں نظر آتی ہیں۔ پھول چھوٹے زردی مائل سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل گول اور اس کے بیج زرد رنگ کے صاف گول اور پچکے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ پودا افغانستاں، پاکستان اور سری لنکا میں خوب پایا جاتا ہے۔ اسگندھ کی جڑوں میں کسی حد تک ضروری نبا تاتی تیل ملتا ہے۔ جڑوں کے پانی میں حل ہونے والے حصہ میں نا قابل شناخت غیر متشکل مادے اور کچھ شکر پائی جاتی ہے۔ جڑ کے اس حصہ میں ایک سیاہ رنگ کی گوند ہوتی ہے جس میں دیگر اجزاء کے علاوہ کچھ گاڑھے تیزاب ہوتے ہیں۔ اس میں پوٹاشیم نائیٹریٹ، رنگ دار مادہ، گلوکوز، اور کچھ الکلائیڈ بھی پائے جاتے ہیں۔

اسگند کا پورا پودا مختلف امراض کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے اجزاء میں اعصاب کو بے حس کر دینے کی بھی خاصیت موجود ہے۔ اس سے جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ پودے کی جڑیں مقوی اور محرک ہیں۔ اس کے بیج شباب آور ہوتے ہیں۔ جسم میں خارج ہونے والی دیگر قدرتی رطوبتوں کے اخراج میں بھی اس کا استعمال اضافہ کرتا ہے۔ جس میں بدن کے مساموں سے خارج ہونے والا پسینہ بھی شامل ہے۔ حالیہ تجربات نے ثابت کیا ہے کہ اس کی جڑوں اور پتوں میں اینٹی بائیوٹک اور انیٹی بیکٹیریل اجزاء موجود ہوتے ہیں۔

دو سے چار گرام جڑ کو دودھ یا گھی کے ساتھ لینا مقوی باہ ہے۔ اس سے جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ نسخہ سرعت انزال کے خاتمہ کے لیے بھی اکسیر ہے۔ زیادہ بہتر نتائج کے لیے دو سے چار گرام جڑ کا سفوف روزانہ شہد سیاہ مرچ اور گھی کے ساتھ لینا چاہیے۔

نظام ہضم کی خرابیاں
پودے کی جڑیں بد ہضمی فساد ہضم اور بھوک کی کمی جیسے امراض معدہ کی اصلاح کے لیے بہت مفید ہیں۔ یہ غذا کو جزو بدن بنانے والے نظام کی اصلاح بھی کرتی ہیں۔ اس کی جڑ جوشاندہ کی شکل میں پیٹ اور آنتیں صاف کرتی ہے۔

عمومی کمزوری
اس کی جڑیں عمومی کمزوری دور کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ایسی کیفیت میں پتے ۲ گرام مقدار روزانہ استعمال کرائی جاتی ہے۔

گٹھیا اور جوڑوں کا درد
جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے اسگندھ کی جڑیں بہت کار گر ہیں۔ اس کی جڑوں کا سفوف ۳ گرام روزانہ دودھ کے ساتھ کھانا چاہیے۔

تپ دق
تپ دق کے علاج میں بھی اسگندھ کی جڑیں اپنی اثر آفرینی ثابت کر چکی ہیں۔ جڑوں کا جوشاندہ کالی مرچ اور شہد کے ساتھ استعمال کرنا پھیپھڑوں کے علاوہ گردن کے غدود کی دق میں بھی شفا بخش ہے

بے خوابی
اس کی جڑیں نشہ آور ہونے کی وجہ سے گہری نیند لانے کا سبب بنتی ہیں۔ چنانچہ بے خوابی کا بہت اچھا علاج ہے۔

زکام اور کھانسی
اسگندھ چھاتی کے امراض مثلا زکام اور کھانسی میں بہت مفید ہے۔ ان کے علاج کے لیے جڑوں کا سفوف ۳ ماشہ مقدار میں یا جڑوں کا جوشاندہ پینا دونوں صورتوں میں مفید رہتا ہے۔ اس کا پھل اور بیج بھی چھاتی کے امراض دور کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور زیادہ بہتر بتائج دیتے ہیں۔

خواتین کے امراض
یہ بوٹی خواتین کا بانجھ پن دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جڑوں کا سفوف 6 گرام مقدار میں روزانہ رات کو دودھ کے ساتھ حیض کے بعد پانچ چھ دن تک استعمال کرنا مفید رہتا ہے۔

جلد کے امراض
پودے کے پتے جلد کے متعدد امراض کا موثر علاج ہیں۔ پھوڑے پھنسیاں اوپی سوجن کو ختم ہیں۔ پتوں کا لیاک کے زخمیوں کے لیے بہترین علاج ہے۔ پتوں کو کسی چکنائی مثلا گھی میں بھون کر زخموں پر لگانا شفا کا باعث ہوتا ہے۔ اس کے پتوں اور جڑوں کا لیپ بھی زخموں ناسور اور سوجن پہ لگانا مفید ہے۔

دکھتی آنکیھیں
اسگندھ کے پتوکور سے دکھتی آنکھیں تسکین پاتی ہیں۔

قوت مردمی
منی کو گاڑھا اور کافی مقدار میں پیدا کر کے وقت مردمی کو بحال کرتی ہے سنگھاڑا خشک ، اسگند ھ ناگوری ، دونوں اجزاء کو ہموزن لے کر باریک سفوف بنا لیں خوراک تین ماشہ صبح و شام ہمراہ دودھ استعمال کریں ۔
اسگند ناگوری 100گرام،بیج بدھارا 100گرام، کوزہ مصری 300گرام تمام ادویات کا سفوف بنا لیں تین گرام صبح و شام ہمراد دودھ کھانے سے پہلے کھائیں جریان اح**ام سرعت انزال کمر درد جسمانی درد جسمانی کمزوریوں کے لئے بے حد مفید ہے

دیگر استعمال
اس کے پتے سخت تلخ اور مصفیَ خون ہوتے ہیں اور جو شاندے کی شکل میں بخاروں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کا پھل پیشاب آور ہوتا ہے۔ پنجاب میں اسگندھ کا استعمال کمر درد اور ضعف باہ کے علاج میں کیا جاتا ہے۔ سندھ میں عورتوں کو اسقاط عمل روکنے کے لیے استعمال کراتے ہیں۔

مزید یہ کہ اسگند ھ ناگوری ، فلفل سیاہ، بلیک سالٹ برابر وزن سفوف بہترین ہاضم، کاسر ریاح ہونے کے ساتھ ساتھ Food Piosioning کا بھی خاتمہ کرتا ہے .
نو ٹ :---
یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ کسی بھی مرض میں باقی کی علامات کو مد نظر رکھ کر ہی علاج کیا جاتا ہے لہٰذا علاج ہمیشہ کسی ماہر طبیب سے ہی کروائیں نہ کہ تشخیص کے بغیر نسخہ استعمال کریں .

Photos from Gulzar Hair oil's post 04/01/2017
Timeline photos 04/01/2017

Telephone

Website