Nofap for always
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nofap for always, Health & Wellness Website, .
بہت سے بھائی جو پورن دیکھنے اور مشت زنی کی لت کا شکار ہیں اور نوفیپ گروپ میں پوسٹ کرتے ہیں یا پرائیویٹ میسج میں رابطہ کرتے ہیں ، تقریباً ان سب میں تین علامات ایک جیسی ہوتی ہیں یا کم ازکم ان میں سے دو ضرور موجود ہوتی ہیں۔
پہلی ؛ ڈپریشن (یعنی بلاوجہ پریشان یا اداس رہنا اور وجہ بھی سمجھ نہ آنا)
دوسری ؛ اینزائٹی (بےچینی ، دل گھبرانا ، ہاتھ پاؤں پھولے رہنا)
اور تیسری ؛ شدید مایوسی
ان تینوں پریشان کُن علامات کی چند وجوہات ہیں اور جب میں ان بھائیوں سے تفصیل پوچھتا ہوں تو وہ اقرار کرتے ہیں کہ وہ یہی غلطیاں بار بار دوہرا رہے ہیں۔
۱۔ ایسے لوگ اپنا زیادہ تر وقت ، کمرے میں بستر پر لیٹ کر موبائل دیکھتے ہوئےگزارتے ہیں۔ ہر وقت سوشل میڈیا کا استعمال ، غیر ضروری اور بلاوجہ سیاسی بحث ، مختلف اداکاراؤں کے پیج فالو کرنا اور ان کی رنگ برنگی تصویریں اور ویڈیوز دیکھنا ، یہ سب کچھ ان کی زندگی میں چل رہا ہوگا۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی وقت ملے موبائل پکڑ لیں اور سوشل میڈیا پہ وقت گزاریں۔ تھوڑی دیر اگر فیس بک یا واٹس ایپ کے نوٹیفیکیشن نہ دیکھیں تو ان کو بے چینی لاحق ہوجاتی ہے۔ اس طرزِ عمل سے وہ دن بدن سستی اور کاہلی کا شکار ہوتے جاتے ہیں۔ وقت ضائع کرنے کی عادت ایسی پُختہ ہوجاتی ہے کہ اگر کوئی کارآمد کام کرنا پڑجائے یا گھروالوں کے ساتھ کہیں باہر جانا ہو تو یہ کام انہیں عذاب اور بوجھ لگتا ہے۔
یاد رکھیے ! سوشل میڈیا شدید اینزائٹی پیدا کر رہا ہے۔ یہاں ہم دوسروں کی زندگیاں دیکھ کر ان سے اپنا موازنہ کرتے ہیں اور ناشکری کی عادت اپنالیتے ہیں۔ ہمیں اپنے سوا دنیا کا ہر انسان خوش قسمت دکھائی دیتا ہے اور یہ چیز ہمیں اللہ سے شکوہ سکھاتی ہے ، بھلے ہم یہ شکوہ زبان سے کریں یا نہ کریں۔ ہم نہیں جانتے کہ جس انسان نے سوشل میڈیا پہ ایک مسکراتی ہوئی سیلفی لگا رکھی ہے ، وہ اپنی ذاتی زندگی میں کن آزمائشوں سے دوچار ہے۔بہتر کی کوشش ضرور کریں لیکن جو ہمارے پاس موجود ہے ، اس میں خوش رہنا سیکھ لیں تو اللہ شکرکرنے والوں کو مزید دیتا ہے۔
۲۔ دوسرا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی انسان کسی لت کو چھوڑتا ہے تو وہ ایک لذت سے محروم ہوجاتا ہے۔ اس کا دماغ اس لذت کو یاد کرتا ہے اور دوبارہ اسے پانے کے لیے بے چین رہتا ہے۔ یہ کیفیت انسان میں ایک خالی پن پیدا کرتی ہے جس کی وجہ سے وہ چڑچڑا ہوجاتا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ جب