Fazal Muhammad Kakar

Fazal Muhammad Kakar

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fazal Muhammad Kakar, Media/News Company, .

16/05/2024
Photos from Fazal Muhammad Kakar's post 14/05/2024

#بوستان
نامعلوم آفراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار محمد حنیف بازئی شہید ہوگئے ۔
بوستان میں شہید ملک عبدالفتاح لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم آفراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار محمد حنیف بازئی شدید زخمی ہوگئے ۔ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔

13/05/2024

ایک ویڈیو گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں پرنسپل برشور کالج محمود خان اور اسفندیارخان کاکڑ کے بھتیجے نوشیروان کاکڑ پر نقل کا الزام لگایا جارہا ہے جس کی وضاحت لازمی ہے۔ سب سے پہلے یہ ویڈیو پرنسپل آفس میں بنائی گئ جو امتحانی حال سے دور ہے اور پرنسپل محمود خان کا نہ امتحانات سے کوئی تعلق ہے اور نہ ان کی عملے میں تعیناتی ہوئی تھی۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز کا بیٹا نوشیروان پچھلے سال ایف ایس سی کر چکا ہے وہ بھی کیڈٹ کالج پشین سے اور پیپر بھی وہیں دیے۔برشور میں کبھی پیپر دیے ہی نہیں۔ دوسری بات وہ وہاں اپنے کزن کو گاڑی میں لینے آیا تھا اور گاڑی میں انتظار کر رہا تھا پرنسپل محمود خان صاحب نے ان کو گرمی میں انتظار کے بجائے اپنے کمرے میں بیٹنھے کو کہا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک کتاب اور دو تین پین جو ایک تھیلے میں تھے اور زمین پر پھینکے گہے نہ کوئی نقل کے کاغذ تھے نہ کوئی چپڑاسی جو نقل دے رہا ہے۔جبکہ ویڈیو بنانے والا خود کہ رہا ہے کہ اس کا کنڈیڈیٹ ڈپلیکیٹ ہے اور سپرنٹنڈنٹ نے امتحانی حال میں بیٹھنے نہیں دیا اب تو نہ محمود خان سپرنٹنڈنٹ ہے نہ کوئی تعلق ہے۔ اس ویڈیو کو کچھ عناصر سیاسی بغض نکالنے کے لیے واہرل کر رہے ہیں جس سے برشور انٹر کالج، پرنسپل محمود خان صاحب کی ساکھ اور نوشیروان کاکڑ جو گزشتہ سال کیڈٹ کالج پشین کا ٹاپر ہے اس کے مستقبل کو سیاسی اختلافات کی نظر کیا جارہا ہے۔

11/05/2024

کوئٹہ(یو این اے)صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ کوئٹہ کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ اور پارٹی عہدیداروں نے حکومت سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے
صدر آصف علی زرداری سے کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب ثنا اللہ زہری،

اسفند یار خان کاکڑ، صمد گورگیج اور عبیداللہ گورگیج سمیت متعدد اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے حکومت سازی کے بعد ان سے پیش آنے والے مبینہ ناروا رویوں کا شکوہ کیا۔

پشین سے آزاد حیثیت سے کا میاب ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی اسفندیارخان کاکڑ نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا
کہ صدارتی انتخابات اور سینیٹ انتخابات میں پارٹی پالیسی کو مقدم رکھا لیکن پارٹی نے کابینہ کے قیام کے دوران ان کا نام محض دو گھنٹے قبل لسٹ سے نکال دیا جو زیادتی ہے

۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پشتون اضلاع میں اپنے مضبوطی کیلئے منصفانہ تقسیم کرنی چاہیے تھی
جو کہ نہیں کی گئی۔صدر مملکت سے ملاقات کے دوران آزاد حیثیت میں قلعہ سیف اللہ سے کامیاب ہونے والے رکن اسمبلی مولوی نوراللہ نے بھی وزیر نہ بنائے جانے پر ان سے گلہ کیا
جبکہ گورگیج فیملی سے تعلق رکھنے والے دو اراکین اسمبلی صمد اور عبید اللہ جنہیں پارلیمانی سیکرٹری کا درجہ دیا گیا تھا نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔صدر آصف زرداری سے ملاقاتوں میں بعض صوبائی عہدیداروں نے صوبائی قیادت کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کارکنوں کو وقت نہیں دیتے جس سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

Photos from Fazal Muhammad Kakar's post 09/05/2024

پشین بھائی پاس روڈ پر ٹیک ٹاک اڈہ مین روڈ پر الفجر ہوٹل کا شاندار اور پرہجوم افتتاح کردیا گیا ہے جس میں ہمارے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران اور پشین شہر کے دیگر تاجر برادری ، قبائلی ،سیاسی اور آغا خیل حضرات کثیر تعداد میں موجود ہیں ، اللہ تعالیٰ ان کو رزق حلال دے ۔
چیف ایگزیکٹو خلیل خان ترین عالیزئ ۔
۔۔۔۔۔۔۔مرکزی انجمن تاجران ضلع پشین ۔۔۔۔۔

01/05/2024

یکم مئی کے موقع پر پشین میں بلوچستان لیبر فاؤنڈیشن ریلی کی قیادت صدر گل محمد، واپڈا سرکل چیرمین محمد ایوب، آل پشین ملازمین چیرمین قائم کاکڑ، ایریگیشن یونیین سرپرست اعلیٰ جمال لالا، پیچی صدر نقیب اللہ اور دیگر کر رہے ہے ۔

29/04/2024

ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد مندوخیل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نسیم کٹکےزئی بھی موجود ہے ۔

27/04/2024

پشین ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر نسیم کٹکیزی صحافی حاجی فضل محمد کاکڑ کو بہترین کارکردگی کے حامل سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں

22/04/2024

پشین , ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے سوموار کے روز ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کی اجلاس صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ضلعی سربراہان اپنے دفتری امور پر زور دیتے ہوئے ترقیاتی اسکیمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں ، انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے عوام قیام امن کیلئے انتظامیہ کیساتھ تعاون برقرار رکھیں عوام اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھے پشین ایک پرامن ضلع ہے انکی حفاظت ہم سب پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت ، ایگریکلچر سمیت ایریگیشن اور دیگر محکمے اپنے جاری ترقیاتی اسکیمات کو پورا کریں اور ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ، ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے غفلت کے مرتکب ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Videos (show all)

یکم مئی کے موقع پر پشین میں بلوچستان لیبر فاؤنڈیشن ریلی کی قیادت صدر گل محمد، واپڈا سرکل چیرمین محمد ایوب، آل پشین ملازم...

Website