CMH

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from CMH, Library, Gujranwala.

26/07/2024

حالانکہ انگریزی میں ایک لفظ "انکل" اور اردو میں " ماموں، خالو، چچا, تایا اور پھوپھر وغیرہ" جیسے کئی الفاظ

26/07/2024

ایک شکاری نے کنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی ۔ ایک مچھلی اسے کھانے دوڑی ۔ وہیں ایک بڑی مچھلی نے اسے روکا کہ اسے منہ نہ لگانا ، اس کے اندر ایک چھپا ہوا کانٹا ھے جو تجھے نظر نہیں آرہا۔ بوٹی کھاتے ہی وہ کانٹا تیرے حلق میں چبھ جائے گا ، جو ہزار کوششوں کے بعد بھی نہیں نکلے گا ۔ تیرے تڑپنے سے باہر بیٹھے شکاری کو اس باریک ڈوری سے خبر ہوجائےگی۔ تو تڑپے گی وہ خوش ہوگا، اس باریک ڈور کے زریعے تجھے باہر نکالے گا، چھری سے تیرے ٹکڑے کریگا، مرچ مسالحہ لگا کر آگ پر ابلتے تیل میں تجھے پکائے گا، 10 ، 10 انگلیوں والے انسان 32 ، 32 دانتوں سے چبا چبا کر تجھے کھائیں گے۔ یہ تیرا انجام ہوگا۔
بڑی مچھلی یہ کہہ کر چلی گئی۔ چھوٹی مچھلی نے دریا میں ریسرچ شروع کردی ، نہ شکاری ، نہ آگ ، نہ کھولتا تیل ، نہ مرچ مسالحہ ، نہ دس دس انگلیوں اور بتیس بتیس دانتوں والے انسان ، کچھ بھی نہیں تھا ۔ چھوٹی مچھلی کہنے لگی یہ بڑی مچھلی انپڑھ جاہل ، پتھر کے زمانے کی باتیں کرنیوالی ، کوئی حقیقت نہیں اسکی باتوں میں ۔ میں نے خود ریسرچ کی ھے ، اسکی بتائی ہوئی کسی بات میں بھی سچائی نہیں ، میرا ذاتی مشاہدہ ھے ، وہ ایسے ہی سنی سنائی نام نہاد غیب کی باتوں پر یقین کیئے بیٹھی ھے ، اس ماڈرن سائنسی دور میں بھی پرانے فرسودہ نظریات لیئے ہوئے ھے۔
چنانچہ اس نے اپنے ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر بوٹی کو منہ ڈالا ، کانٹا چبھا ، مچھلی تڑپی ، شکاری نے ڈور کھینچ کر باہر نکالا ، آگے بڑی مچھلی کے بتائے ہوئے سارے حالات سامنے آگئے۔
انبیاء علیھم السلام نے انسانوں کو موت کا کانٹا چبھنے کے بعد پیش آنے والے غیب کے سارے حالات و واقعات تفصیل سے بتا دیئے ہیں ۔ بڑی مچھلی کیطرح کے عقلمند انسانوں نے انبیاء کی باتوں کو مان کر زندگی گزارنی شروع کردی۔ چھوٹی مچھلی والے نظریات رکھنے والے انبیاء کا رستہ چھوڑ کر اپنی ظاہری ریسرچ کے رستہ پر چل رہے۔
موت کا کانٹا چبھنے کے بعد سارے حالات سامنے آجائیں گے۔
مچھلی پانی سے نکلی واپس نہ گئی
انسان دنیا سے گیا واپس نہ آیا
بس یہی وقت ہے اگر سمجھ گئے تو

25/07/2024

*تَعَــــــــــــــــــــلُقات!*
جَلد ٹُوٹنے کی وجہ یہ ہے
کہ ہم!
اِک دُوجے کو *سَمَجھتے* کَم،
اور!
*پَرَکھتے زِیادہ ہیں*

25/07/2024

صدیوں پرانا قصہ ہے کہ بدقسمتی سے کسی گاٶں کے نیم حکیم ایک شادی شدہ عورت کی زلفِ گرہ گیر کے اسیر ہو گئے، جس کے حسن کے چرچے تھے۔ اس کی چشمِ قاتل کے تیکھے ورمے نے حضرت کے لوہے ورگے دل میں سوراخ کر دیا اور آپ اس پر لٹو ہو گئے۔ شادی بیاہ اور میلو ں ٹھیلوں میں ڈھول بجانا عورت کے خاندان کا پیشہ تھا۔ وہ کبھی دوا دارو کے لیے نیم حکیم صاحب کے پاس جاتی تو وہ بڑی دلچسپی اور تفصیل سے اس کی نبض چیک کرتے اور ملفوف الفاظ میں اپنا حالِ دل بھی ضرور سناتے۔ اس کا بچہ بھی جب کبھی حضرت کے سامنے آتا تو وہ اسے چپکے سے کہتے ”تمہاری ماں کا کیا حال ہے؟ اسے میرا سلام کہنا‘‘ خوش شکل خاتون نے بڑا عرصہ سلام برداشت کیے مگر جب اس کی خیریت کے متعلق نیم حکیم ضرورت سے زیادہ فکرمند رہنے لگے تو اس نے اپنے خاوند کو ان کی تشویش سے آگاہ کر دیا۔ اس سنگین مسئلے پر ڈھول بجانے والے خاندان کے مردوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں حضرت کی صحت کاملہ کے لیے دعا کی گئی اور ان کے دردِ دل کے علاج کے لیے مختلف طریقوں پر غوروخوض کے بعد ایک جوہر ہزار شفا اسلوب فائنل ہوا۔ طے شدہ علاج کے مطابق خاوند نے اپنی زوجہ سے کہا کہ وہ حضرت کو پیغام بھجوا دے کہ اس کا خاوند آج گھر پر نہیں، لہٰذا رات کا کھانا جھگی فقیراں میں تناول فرمائیں۔ نیز اس مبارک موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ عورت نے طے شدہ شیڈول کے مطابق پیغام بھجوایا تو حضرت خوشی سے لال و لال ہو گئے۔ تیر نشانے پر بیٹھا تھا، چنانچہ دو گھنٹے کی جان توڑ تیاری میں آپ نے خضاب کو زینت ریش مبارک بنایا، آنکھوں میں وافر مقدار میں سُرمہ لگایا اور کان میں عطر میں ڈبوئی روئی ٹھونس کر خراماں خراماں کوئے یار کی طرف رواں ہو گئے۔
دل پذیر محبوب نے نیم حکیم کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں ایک کمرے میں تشریف رکھنے کو کہا۔ عین اس وقت دوسرے کمرے سے خاندان کے مردوں پر مشتمل ظالم سماج کا ڈنڈوں سے مسلح ایک ٹولہ برآمد ہوا۔ انہوں نے عورت کو چھت پر جا کر ڈھول بجائے کو کہا۔ مراثیوں کے گھر میں ڈھول بجانے کی ریہرسل معمول کی بات تھی، چنانچہ اہل دیہہ کو حالات کی سنگینی کا ادراک نہ ہو سکا۔ اِدھر ظالم سماج کے ٹولے نے حضرت کی ڈنڈوں سے سیوا شروع کی تو انہوں نے بے ساختہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کا آغاز کر دیا۔ آپ بہت چیخے چلائے مگر ان کی آواز ڈھول کی دلفریب دھنوں میں دب کر رہ گئی۔ المختصر! جب سیوا کرنے والے ٹولے نے حضرت کو گھر سے باعزت رخصت کیا تو ان کا اَنگ اَنگ ڈھول بجا رہا تھا اور نیم حکیم، نیم جاں ہو چکے تھے ۔
حسب توقع مراثیوں کی ڈنڈا ڈولی تیر بہدف نسخہ ثابت ہوا اور حضرت کو عشق جیسے موذی مرض سے نجات مل گئی۔ تاہم اس علاج کا سائیڈ افیکٹ یہ سامنے آیا کہ وہ مستقل طور پر ایک نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہو گئے۔ نیم حکیم جب بھی کہیں ڈھول کی آواز سنتے تو ان کا ”تراہ‘‘ نکل جاتا اور آپ خوف سے جھرجھری لے کر فرماتے ”اوہ ! آج پھر کوئی مسکین پِٹ رہا ہے‘‘
سبق: پرہیز علاج سے بہتر
ہے۔

25/07/2024

*اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*
*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*

24/07/2024

*_🚨Whatapp Latest Update_*
‏*_🌟🌏 کیا آپ واٹس ایپ میں سال کی سب سے بڑی تبدیلی کیلئے تیار ہیں؟_*

*_🥏 واٹس ایپ میں رواں سال کی سب سے بڑی تبدیلی کے لیے تیار ہو جائیں جو بہت جلد صارفین کو دستیاب ہوگی۔_*

*_🥏 اس تبدیلی کے بعد آپ واٹس ایپ کو فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی استعمال کر سکیں گے۔_*

*_🥏 جی ہاں! واقعی بیشتر افراد واٹس ایپ میں اجنبیوں کے ساتھ فون نمبر کو شیئر کرنے میں ہچکچاتے ہیں، کیونکہ اس نمبر کو اشتہارات سمیت مختلف مقاصد کے لیے ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے۔_*

*_🥏 صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو فون نمبر کے بغیر لوگوں سے رابطہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔_*

*_🥏 بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایک زبردست فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں فون نمبر کی بجائے یوزر نیم کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔_*

*_🥏 جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم تیار کرلے گا تو اس کا فون نمبر دیگر افراد کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا جس سے صارفین کی سکیورٹی زیادہ مضبوط ہوجائے گی۔_*

*_🥏 ابھی اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ ویب کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔_*

*_🥏 جب اسے مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا تو یہ فیچر واٹس چیٹ کو مکمل طور پر بدل دے گا۔_*

*_🥏 اس فیچر سے ہر صارف اپنا ایک یوزر نیم تیار کرکے اسے دوستوں، گھر والوں اور کانٹیکٹس کے ساتھ رابطے میں استعمال کر سکے گا۔_*

*_🥏 رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین اپنا یوزر نیم کو تبدیل بھی کر سکیں گے جس سے انہیں پروفائل پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔_*

*_🥏 جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا_ ۔*

24/07/2024

> *اچھے لوگ سڑک کے کنارے لگے پھول اور روشنیوں کی مانند ہوتے ہیں . جو فاصلے کو کم تو نہیں کرتے ، البتہ راستےکو چلنے والوں کیلئے خوشگوار آسان اور محفوظ ضرور بنا دیتے ہیں.*

24/07/2024

🪐 آرزوئے سکون و ثبات عبث ہے 🪐

اگر کبھی آپ زندگی کے ہنگاموں اور الجھنوں سے گھبرا کر ہمت ہارنے اور سکون ڈھونڈنے لگیں۔۔۔
تو اس پہلو پر ضرور سوچنا کہ کائنات میں سکون تو کہیں بھی نہیں۔۔۔
سکون، استقلال، ثبات، جمود یا ٹھہراؤ غیر کائناتی اصول ہیں۔۔۔"
اپنے اردگرد نگاہ دوڑائیں تو عیاں ہوگا کہ کوئی منظر ایسا نہیں جس میں لمحہ بھر کیلئے استقلال ہو۔۔۔۔۔۔
کوئی چیز ایسی نہیں جس میں کسی لمحے کوئی تبدیلی نہ آرہی ہو ۔۔۔
ہوائیں چل رہی ہے ، بادل گرج رہے ہیں، بجلیاں تڑپ رہی ہیں، پرندے اڑ رہے ہیں،
اگر آپ کہیں بیٹھے یا لیٹے یا سوئے ہوئے ہیں تو بھی آپ کے اندر اور آپ کے باہر کہیں سکون نہیں
دل دھڑک رہا ہے، سانس چل رہی ہے، گردشِ خون جاری ہے اور جسم میں نئے خلیے بن رہے ہیں پرانے ٹوٹ رہے ہیں. زمین اور سورج کی گردش کے ساتھ ہی زمین پر موجود ہر ایک چیز کائنات میں اپنی جگہ بدل رہی ہے. ساکن و ساکت اور خاموش لگتا پہاڑ اور اپنی ابتداء سے ایک جگہ پر مقیم درخت بھی تبدیلیوں سے بچا ہوا نہیں ہے
ان میں ایٹموں کی شکست و ریخت نے ہر وقت ایک ہنگامہء غیر محسوس برپا کیے ہوئے ہے۔۔۔
آسمان کی جانب نگاہ ڈالیں چاند تاروں سے سجا آسمان اگر آپ کو پرسکون لگےتو یہ آپکی خام خیالی ہے۔۔۔ آسمان پر ہر وقت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں سیارے، ستارے اپنی جگہیں بدل رہے ہیں اور کوئی فلکی جسم ایسا نہیں جو ایک جگہ ٹھہرا ہوا ہو۔۔۔۔
چاند زمین کے گرد، تو زمین سورج کے گرد اور سورج کہکشاں کے مرکز کے گرد مصروف طواف ہیں۔۔۔۔
ہرکہکشاں کے ستارے حرکت میں ہیں اور خود کہکشاں بھی ساکت نہیں مثلاً ہماری کہکشاں لوکل گروپ کی دیگر کہکشاؤں کی جانب دیوانہ وار بھاگ رہی ہے. (کہکشائیں ملکر ایک گروپ بناتی ہیں جو گلیکسی کلسٹر کہلاتا ہے اور ہمارے گلیکسی کلسٹر کا نام لوکل گروپ ہے جس میں 54 کہکشائیں موجود ہیں)
اور یہ گلیکسی کلسٹر بھی ایک جگہ ٹھہرے ہوئے نہیں یہ بھی ایک دوسرے سے دور ہو رہے۔۔۔۔۔
ان کے بیچ موجود خلا وسیع سے وسیع تر ہورہاہے۔۔۔۔
ہر سیارہ، ہر ستارہ اور ایک اک چھوٹے سے چھوٹا فلکی جسم اپنی تشکیل سے اپنی تباہی تک ایک سیکنڈ کیلئے اپنی گردشیں نہیں روک سکتا۔۔۔
کائناتی قوتیں اپنی اپنی زمہ داریوں سے لمحہ بھر غافل نہیں ہوتیں
کوئی گھڑی ایسی نہیں جب کائنات میں کوئی نیا ستارہ بن اور پرانا ستارہ بگڑ نہ رہا ہو۔۔۔۔۔اور کوئی ساعت ایسی نہیں جس کے گزرنے کے دوران کائنات میں سپرنووا، ہائپرنوا جیسی قیامتیں برپا نہ ہوئی ہوں۔۔۔
ہر روز جانے کتنے دیوہیکل بلیک ہول کوئزار بن کر کائنات کی آنکھیں خیرہ کر رہے ہیں۔۔۔۔ہر آن، کہکشاؤں، بلیک ہولز اور نیوٹران ستاروں کے ملاپ ہو رہے ہیں۔ ہر سیکنڈ وقت بدل رہا ہے ازل سے یونہی چل رہا ہے. روشنی ایک شعاع اپنے جنم سے لیکر اپنے آخری فوٹان کے انجذاب سے پہلےتک ایک لمحے کیلئے نہیں رکتی۔۔۔
ایسے پر ہنگام عالم میں اگر آپ سکون اور جمود چاہیں تو شدید حیرت کی بات ہے. آپ بھی اس بے سکون و بے ثبات کائنات کا حصہ ہیں تو پھر آپ کیسے پرسکون رہ سکتے ہیں۔۔۔
یہاں تو مرنے کے بعد بھی ہمارے مادے کو سکون نہیں ملنے والا ہمارے جسم کے ہرعضو، ہرخلیے، ہر عنصر اور شاید ہر ایٹم نے پریشان ہوکر جانے کِتنی نئے وجودوں کا حصہ بنناہے۔۔۔
مجھے تو ہر کہیں سے یہ صدا آتی ہوئی محسوس ہوتی ہے" سکون و ثبات کے آرزو مندو۔!!!! یہاں آرزوئے سکون و ثبات عبث ہے"
اقبال نے کیا خوب فرمایا:

فریبِ نظر ہے سکُون و ثبات
تڑپتا ہے ہر ذرّۂ کائنات
ٹھہَرتا نہیں کاروانِ وجود
کہ ہر لحظہ ہے تازہ شانِ وجود
سمجھتا ہے تُو راز ہے زندگی
فقط ذوقِ پرواز ہے زندگی
بہت اس نے دیکھے ہیں پست و بلند
سفر اس کو منزل سے بڑھ کر پسند
سفر زندگی کے لیے برگ و ساز
سفر ہے حقیقت، حضَر ہے مجاز

24/07/2024

*محسوس اور غور کریں تو سوکھی ٹہنیاں بھی رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ مشکل حالات میں بھی پھر سے زندگی کا اچھا پہلو ڈھونڈ لیا کریں*

24/07/2024

نام کا پنگا🤣🤣🤣
جیسلمیر سے بیکانیر ( انڈیا ) بس روٹ پر ایک بڑا سا گاؤں پڑتاھے، جس کا نام ھے "ناچنے"
وہاں سے بس آتی ھے تو لوگ کہتے ہیں ناچنے والی بس آگئی۔
کنڈیکٹر بھی بس رکتے ہی زور زور سے چلانے لگتا ھے__ناچنے والی سواری اتر جائیں بس آگے جائے گی۔
ایمرجنسی کے دور میں" را " کا ایک آفیسر جیسلمیر آیا، رات بہت ہوچکی تھی، وہ سیدھا تھانے ہی پہنچا اور ڈیوٹی پر مامور ایک سپاہی سے پوچھا "داروغہ کہاں ھے؟"
سپاہی نے جواب دیا" داروغہ صاحب" ناچنے" گئے ہیں"۔💃😜
افسر کا ماتھا ٹھنکا، اور تلخ لہجے میں پوچھا، ڈپٹی صاحب کہاں ہیں؟
سپاہی نے بڑے ادب سے جواب دیا "صاحب! وہ بھی" ناچنے" گئے ہیں۔
افسر موصوف کو لگا کہ شاید سپاہی افیم کے نشے میں ھے،اس نے ایس پی کی رہائش گاہ پر فون کیا۔
ہیلو، ہیلو ،
ایس پی صاحب ہیں؟
ادھر سے ایک موٹی آواز کی محترمہ نے جواب دیا _جی نہیں، وہ" ناچنے" گئے ہیں۔💃🤣🤣🤣
افسر کا دماغ خراب ہوگیا، یار یہ کیا ہو رہاھے اس سرحدی ضلعے میں اور وہ بھی ایمرجنسی کے وقت!
پاس کھڑا منشی دھیان سے سن رہا تھا،تو وہ بولا"صاحب دہلی سے آج کوئی منسٹر" ناچنے" آئے ہیں، اسی لئے سب افسر لوگ بھی" ناچنے" گئے ہیں-💃😂😂😂

24/07/2024

✍🏻 اسرائیل کی فنڈنگ میں ملوث پراڈکٹس اور ان کا متبادل بہت محنت کے بعد یہ لسٹ تیار کی گئی ہیں خود بھی بائیکاٹ کریں اور اگے بھی شیئر کریں 👇🏻

📍سرف
Areil ❌
Surf Excel❌
Rin❌
Tide ❌
Express Powe❌
Brite❌
Sunlight❌
Bonus❌
Number✅
Bree_O✅
Brillo✅
Tidy✅
Sufi✅
📍مصالحہ جات
Knorr❌
Shan✅
National✅
Mehran✅
Ahmad✅

📍چائے پتی
Lipton❌
Supream❌
TAPAL✅
Vital✅
Qamar✅
Islamabad✅

📍کیچپ
Knorr❌
National✅
Shangrilla✅

📍شیمپو
Clear❌
Loreal❌
Lifebuay❌
Pomolive❌
Sunsilk❌
Head & Shoulder❌
Paintein❌
Hello Hair✅
Set & Touch✅
Hemani✅

📍نیل
Robin❌
Ujala✅
Power Plus✅

📍ڈش واش
Vim❌
LemonMax❌
Ujala✅
Safoon✅
Brillo✅

📍بلچن
Robin❌
Ujala✅

📍ٹائلٹ کلینر
Harpic❌
Ujala✅
Brillo✅
PowerPlus✅

📍بوتل
Pepsi❌
7up❌
Marinda❌
Due❌
Sting❌
Slice❌
Roar❌
Coca Cola❌
Sprite❌
Fanta❌
Cappy❌
Next Cola✅
Wizy Cola✅
Star Cola✅
Gourmet Cola✅_
Gourme lemon up✅_

📍جوس
Nestle❌
Shezan❌
Frutian✅
Smile✅
Fruti_O✅

📍پانی
Aquiafina❌
Nestle❌
Desani❌
Sufi✅

📍پالش
Charry❌
Bee & Flower✅
Power Plus✅

📍ٹوتھ پیسٹ
Colgate❌
Close_Up❌
Sansodine❌
Medicam✅
Nexra✅
Doctor✅

📍ڈش واش صابن
Vim❌
LemonMax❌
Safoon✅
Brillo✅

📍مچھر مار
Mortein❌
KingTox✅
Tiger✅
Razicam✅

📍روم سپرے
Airwiks❌
Paradise ✅

📍ریمور کریم
Veet❌
Anifrench❌
EU✅
Care✅
White Rose✅

📍ڈائپر
Pamper❌
Molfix✅
Rocket✅
Nana✅
Shield✅

📍برش
Sansodine❌
Colgate❌
Ezigrip✅
Doctor✅

📍دودھ
Olperal❌
Milk Pack❌
Dairy Omag❌
Asli Milk✅
Haleeb✅

📍فریش کریم
Olpeal❌
Milk Pack❌
Dubala❌
Haleeb✅
hama✅

📍صابن
Lux❌
Lifebuay❌
Dettole❌
Capri✅
Tibit✅
Himani✅
Sufi Classic✅
Brillo✅

📍سکول سامان
Dollor✅
ORO✅
Bahdur✅
Dux✅

📍آئیل اینڈ گھی
Dalda❌
Sufi✅
Shahtaj✅
Mujahid✅

📍کسٹرڈ
Rafan❌
Natinal✅

📍کریم
Fair and Lovely❌
Loreal❌
Golden Pearl✅
Sandal✅
Bio_Cos✅

📍پیٹرولیم جیلی
Vasline❌
Care✅

📍بسکٹ
LU❌
Oreo❌
English✅
Bisconni✅
Halal✅
Gibs✅

📍بے بی پراڈکس
Johnsons❌
Loreal❌
Care✅
Bimani✅

📍باڈی سپرے
Axe❌
Himani✅

📍لوشن
Vasline❌
Pound❌
NAVIA❌
Fair And Lovly❌
Care✅

📍سنیکس
Lays❌
Cheetos❌
Doritos❌
Kurkura❌
Fritos❌
Kurleez✅
Super Clips✅
Filz✅
Chipso✅

📍نوڈل
Meggie❌
Knoor❌
Shan✅

📍فروزن فوڈ
K&ns❌
Sabroso❌
Salwa❌
Sufi✅

📍آئس کریم
Omore❌
Walls❌
Thicko❌
Yummy❌
📍یمی کوالٹی ایشو
Home Made✅

📍کھانسی ٹافی
Stapsale❌
Max Cool✅
Havet✅

*یہ عام روٹین کی ہر گھر میں استعمال ہونے والی اشیاء ہیں اگر آپ انہیں خریدتے ہیں تو جان لیں کہ آپ اسرائیل کو اس گولی کے پیسے دے رہے ہیں جو ہمارے فلسطینی بہن بھائیوں ماؤں بیٹیوں کو لگ رہی ہیں لہٰذا ہماری ایمانی غیرت کا تقاضا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اسرائیلی پراڈکٹس کا بائکاٹ کرے شکریہ

●▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬●شیئر کرنا مت بھولیں
*محمّد فرید ہزاروی*

23/07/2024

I'm the type of person who tries to adapt to every relationship for fear of losing it and getting trampled badly!

22/07/2024

*ہر انسان کو احترام اور عزت کے قابل ہونا چاہیے۔ ہمیں اپنے آس پاس کے لوگوں کو سمجھنا اور ان کی باتوں کو سننا چاہیے*

22/07/2024

جب دنیاوی تدبیریں ناکام ہو جائیں تو ہمیں روحانی تدابیر اور اللہ رب العزت سے رجوع کرنا چاہیے۔ حضرت یونس علیہ السلام چالیس دن تک مچھلی کے پیٹ میں رہے۔ تمام تدبیریں ناکام تھیں، حضرت یونس علیہ السلام مچلی کے پیٹ میں آیت کریمہ کا ورد کرتے رہے۔
"لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین" (سورہ انبیاء آیت ۸۷)۔

اس آیت کریمہ کی فضلیت سے مچھلی کو اللہ نے حکم دیا کہ حضرت یونس علیہ السلام کو کھلے میدان میں اگل دو، مچھلی نے اگل دیا۔ حضرت یونس علیہ السلام بالکل چوزے کی مانند ، نوازئیدہ بچے کی طرح کمزور اور نحیف ہو چکے تھے۔ پھر اللہ نے حضرت یونس علیہ السلام پر کدو کی بیل کی چھاؤں کی۔ بعض مفسرین کے نزدیک حضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں 40 دنوں میں سواء لاکھ مرتبہ آیت کریمہ کا وظیفہ کیا تھا، بعض کے نزدیک ڈیڑھ لاکھ اور بعض فقہاء کے نزدیک روزانہ 111 مرتبہ آیت کریمہ پڑھی تھی۔

جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو نمرود نے آگ میں پھینکا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے نے اس آیت کا ورد کیا تھا۔ سورۃ آل عمران کی آیت ہے!

“حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ”

اس وظیفے سے اللہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آتش نمرود سے محفوظ رکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی مصیبت، پریشانی اور تکلیف کے وقت صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کو اسی آیت کے ورد کی تلقین فرماتے تھے۔ غزوہ احد کے موقع پر بھی اسی آیت کا ورد صحابہ کرام کرتے رہے تھے۔

کہنے کا مقصد یہ تھا کہ تمام دنیاوی خدا سابق وزیراعظم کے خلاف ہو چکے ہیں۔ اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہر روز 20/30 منٹ نکال کر جتنا ہوسکے، کلام الٰہی کا وظیفہ کریں اور رب کے حضور گڑگڑا کر التجا کریں کہ!

"اے اللہ پاک ہم کمزور ہیں، ہم لاغر ہیں، ہم فتنے کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ہم حق پرست ہیں۔ اللہ پاک ہمیں اور سابق وزیراعظم کو اس شر سے محفوظ فرما اور فرعون و نمرود کے پیروکاروں سے نجات عطاء فرما"
آمین

میرا کامل ایمان ہے کہ ہم سب مل کر یہ ایک مہینہ کرلیں تو اللہ رب العزت ہماری مدد ضرور فرمائیں گے۔

#شعورِ_بندگی

21/07/2024

*گفتگو ایسے کیجئے کہ امید کے دیئے جلیں، دل نہیں.*

*قدر ایسے کیجئے کہ آپ کے آس پاس والوں کو جینے کا حوصلہ ملے، مرنے کا نہیں.*
*احساس ایسے کیجئے کہ انسانوں کو انسانیت کا یقین ہو جاۓ، انسانیت کے اٹھ جانے کا نہیں*

21/07/2024

کچھ دن سے دل میں ایک خیال پیدا ہورہا تھا۔ دل چاہ رہا تھا ایک بار دو رکعت نماز ترجمعے کے ساتھ ادا کروں، تاکہ مجھے معلوم ہوسکے ۤآج تک جو نماز ادا کرتا رہا ہوں اسکا مطلب کیا ہے:😟😟😟😟😟😟😟😟😟😟
اپنے ارادہ کو حقیقت بنانے کے لئے وضو کرکے جائے نماز بچھائی اور پہلے تعوذ اور تسمیہ پڑھی:
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی شیطان مردود سے
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام کے ساتھ جو نہایت مہربان اور رحم والا ہے
🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲
اسکے بعد دو رکعت نفل نماز کی نیت کی اور ہاتھ کانوں تک اٹھائے اور کہا
اللہ سب سے بڑا ہے
☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️
اسکے بعد ثنا پڑھی
اے اللہ تو پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں اور تیرا نام برکت والا ہے اور تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴
اسکے بعد سورہ فاتحہ یوں پڑھی
تمام تعریفیں یا اللہ آپ کے لئے جو تمام جہانوں کے پالنے والے ہیں
نہایت ہی مہربان اور نہایت ہی رحم کرنے والے ہیں
قیامت کے دن کے مالک ہیں
ہم ۤآپ کی ہی عبادت کرتے ہیں اور آپ سے ہی مدد مانگتے ہیں
ہمیں سیدھا راستہ دکھلائیے
ان لوگوں کا راستہ جن پر آپ نے انعام کیا
نہ ان لوگوں کا جن پر آپ غصہ ہوئے اور نہ گمراہوں کا
🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳
اسکے بعد سورہ اخلاص پڑھی
کہہ دو کہ وہ اللہ ایک ہے
اللہ بے نیاز ہے
نہ اسکی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے
اور نہ ہی کوئی اسکی برابری کرنے والا ہے۔۔
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
اسکے بعد اللہ اکبر (اللہ سب سے بڑا ہے) کہ کر رکوع میں چلا گیا
رکوع میں تین بار یہ تسبیع پڑھی
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱
اسکے بعد یہ پڑھتے ہوئے کھڑا ہوا
سن لی اللہ نے جس نے اسکی تعریف کی
کھڑے ہوکر پڑھا
اے ہمارے رب تمام تعریفیں آپ کے لئے ہی ہیں
اسکے بعد اللہ اکبر(اللہ سب سے بڑا ہے) پڑھ کر سجدہ میں چلا گیا
اور سجدہ میں یہ تین تسبیعات پڑھیں
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾
اب دوسری رکعت بھی اسی طرح ادا کرنے بعد دوسرے سجدے
کے بعد تشعد میں بیٹھ گیا، اور اب یہ پڑھا
تمام قولی اور بدنی عبادتیں صرف اللہ کے لئے ہیں
اے نبی آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور برکت ہو
سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر
میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں
🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷
اسکے بعد درود شریف پڑھا
اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور انکی آل پر دورد بھیجئے
جیسے کہ آپ نے رحمت بھیجی حضرت ابراہیم علیہ السلام و انکی آل پر
بے شک تو تعریف کے لائق بزرگی والا ہے
اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور انکی آل پر برکت نازل فرمائے
جیسے کہ آپ نے برکت نازل فرمائی حضرت ابراہیم علیہ السلام و انکی آل پر
بے شک تو تعریف کے لائق بزرگی والا ہے
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️
اب میں نے دعا پڑھی
اے اللہ مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنا والا بنائیے
اے ہمارے رب ہماری دعا قبول فرمائیے
اے ہمارے رب مجھے اور میرے والدین اور تمام مومنین کو اس دن
بخش دیجئیے،جس دن حساب قائم ہوگا۔
اے ہمارے رب ہمیں دنیا اور آخرت میں اچھی زندگی عطا کیجیئے
اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچائیے۔
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
اسکے بعد دونوں کندھوں پر موجود فرشتوں کو سلام کیا۔

نماز کا یہ ترجمعہ اپنے جاننے والے تمام افراد کو بھیجیئے تاکہ سب لوگ سمجھ کر نماز ادا کرسکیں
یقین جانیئے ایک وقت آئیگا آپ اس صدقہ جاریہ پر فخر کریں گے۔
🌲🌻🌼🪷🌾🌱🍁🌳🪴☘️🌻🌲🌼🪷🌾

20/07/2024

*‏آپ ذہنی طور پہ سمجھدار ہو چکے ہیں۔ اس کی 9 نشانیاں ہیں..:*

1. آپ گلی محلے اور عوامی جگہوں پر بے فائدہ گپیں ہانکنے سے پرہیز کرنے لگتے ہیں۔
2. آپ اپنے سے کمزور کا مذاق اڑانا بند کر دیتے ہیں ۔ بالخصوص پاگلوں اور خواجہ سراؤں کا۔
3. آپ اپنی نیند، خوراک اور صحت کا خیال رکھتے ہیں۔
4. آپ لوگوں کی دل آزاریوں کے باوجود انھیں نظرانداز کر دیتے ہیں۔
5. آپ لوگوں کی رائے، عقیدے اور نظریات کا احترام کرنے لگتے ہیں۔
6. آپ جبری (زبردستی) محبت، رشتے داری اور دوستی نہیں کریں گے۔
7. آپ زندگی کی ہر مشکل کو خندہ پیشانی سے قبول کر کے اسے حل کرتے رہیں گے۔ لیکن گھبرائیں گے نہیں۔
8. آپ لوگوں کو جج کرنا بند کر دیتے ہیں۔ جو جیسا ہے بس ٹھیک ہے۔
9. آپ سوشل میڈیا پہ خود کو نمایاں نہیں کرتے اور اگر کریں بھی تو آپ کے انداز میں تصنع نہیں ہوتا۔۔

20/07/2024

پاکستان کے 4 ٹاپ موبائل نیٹ ورک پر فائر وال کے انسٹالیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ھے، امید ھے اگلے 4 دن تک فائر وال کا پراسس مکمل کر لیا جائے گا اس کہ بعد جیسے ہی کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی ناپسندیدہ مواد اپلوڈ ہو گا فائر وال کے زریعے اس مواد کو ہٹا بھی دیا جائے گا اور ساتھ اپلوڈ کرنے والے بندے کو بھی ٹریس کر لیا جائے گا، اس کے علاوہ یہ مواد جہاں جہاں کا سفر کر کے لاسٹ یوزر تک پہنچا ھے وہ سب ٹریس ہوں گے،
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ایڈریس انکا آئی پی ایڈریس اور موبائل نمبر اور موجودہ لوکیشن جہاں یہ بندہ اب بیٹھا ہوا ھے وہ لوکیشن تک بتائے گی، ایف آئی اے کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
لہذا ہر دوست اپنے سوشل میڈیا مواد کو سوچ سمجھ کر اپ لوڈ کرے۔ شکریہ
اھم اعلان
محدود رہیں ۔۔۔۔ محفوظ رہیں

واٹس ایپ اور واٹس ایپ کالز کے لئے مواصلات کے نئے قواعد کل سے نافذ ہوں گے

تمام کالز ریکارڈ کی جائیں گی اور تمام کال
ریکارڈنگ محفوظ ہوجائیں گی۔

واٹس ایپ فیس بک۔ ٹویٹرس انسٹاگرام اور تمام سوشل میڈیا پر نظر رکھی جائے گی۔

آپ کے موبائل یا کمپیوٹرز ڈیویس منسٹری سسٹم سے مربوط ہوں گے۔

کسی کو بھی غلط پیغام نہ بھیجنے کا خیال رکھیں۔

اپنے بچوں کو بہن بھائیوں کے رشتہ دار دوستوں سے جاننے والوں کو بتائیں.......

خبردار

گروپ میں سب سے زیادہ محتاط رہیں

گروپ ممبروں کو واٹس ایپ کے نئے قواعد کے بارے میں بہت اہم معلومات

1. ✓= پیغام بھیجا گیا

2.✓✓ = پیغام پہنچا

3. دو نیلے✓✓ = پیغام پڑھا

4 تین نیلے✓✓✓ = حکومت نے اس پیغام کا نوٹس لے لیا ۔۔

5. دو نیلے✓✓ = اور ایک سرخ ✓= حکومت آپ کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے

6. ایک نیلے ✓ اور دو سرخ ✓✓ = حکومت آپ کی معلومات کی جانچ کر رہی ہے

7 تین سرخ ✓✓✓ = حکومت نے آپ کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور آپ کو جلد ہی ایک عدالتی سمن مل جائے گا ..

20/07/2024

شادی کے بعد کی لائف میں
اگر آپکی بیگم میکے گئ ہیں اور وہ فون نہ اٹھائے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ سوئی ہوئی ہے،
سہیلیوں کے ساتھ ہے،
کھانا کھا رہی ہے،
ہمسائی کی عیادت کو آئی ہوئی ہے،
ہسپتال میں ہے، بیمار ہے،
امی کے ساتھ شاپنگ پر ہے،
کھانا بنا رہی ہے، تسبیح پڑھ رہی ہے،
وظیفہ کر رہی ہے، کپڑے دھو رہی ہے،
ابا جی کے پاؤں دبا رہی ہے،
بڑے بھائی سے فون پر بات کر رہی ہے،
چھوٹے بھائی کو ہوم ورک کروا رہی ہے،
دادی کو دوائی پلا رہی ہے،
گھر والوں کے ساتھ ڈنر پر ہے،
میڈیکل سٹور پر ہے،
دوپٹہ رنگوا رہی ہے۔۔

لیکن ۔۔۔۔۔

اگر آپ نے اُس کا فون نہیں اٹھایا تو اس کا ایک ہی مطلب ہے ۔۔۔۔۔۔۔
کہ آپ کسی اور کے چکر میں ہیں
🐒🐒😁

20/07/2024

*طالب علم متوجہ ہوں...*

*سرگودھا بورڈ نے میٹرک کے تصویر والے اوریجنل رزلٹ کارڈ جاری کر دیے ہیں ، پرائیویٹ طالب علم اپنے تصویر والے رزلٹ کارڈ جلد پرنٹ نکلوا لیں اور سرکاری سکولز میں پڑ ھنے والے طالب علم اپنے سکول سے جا کر تصویر والے ریزلٹ کارڈ وصول کریں..*
*تصویر والے رزلٹ کارڈ کی معیاد صرف 3 دن ہے ۔*

20/07/2024

تُمہیں بھی ہم ہی نظر آئے مات کے قابل
ہمیں بھی ترے مقابل چال چلنا نہیں آیا
جانے کتنے فسانے"ڈَھل گئے حقیقت میں
اِک ہم ہیں کہ تاحال ڈَھلنا نہیں آیا۔۔۔۔

20/07/2024

کسی کو اپنے کندھے کا سہارا نہ دے سکیں تو اِسے اپنے لفظوں کا سہارا دے دیں ٹوٹے ہوئےہارے ہوئے اور کسی کے حق میں بےبس لوگ اکثر لفظوں کے سہارے بھی سنبھل جایا کرتے ہیں باقی تو اللّٰہ پاک سے بڑی جوڑنے والی اور یکجا کرنے والی ذات کسی کی نہیں ہے

19/07/2024

‏"لوگ دو قسم کے ہیں: ایک مومن اور ایک جاہل؛ پس مومن کو تکلیف نا دو، اور جاہل کے ساتھ اُلجھ کر جہالت نا کرو!"

19/07/2024

*‏مرد مضبوط ہے یہ باتــــــــ مردوں کے ذہن میــــں اِســــــــں قدر مضبوطی سے بیٹھا دی گئی ہے کہ ابـــــــــ مرد دل کے درد کو آنسو بنا کر آنکھوں سے بہانے کی بجائے اِســــــــں درد کو دل میــــں لے کر مر جاتا ہے جسے لوگـــــــــ ہارٹ اٹیک کا نام دے کر دفن کر دیتے ہیــــــــں*

19/07/2024

تاریخ عالم کا وہ واحد ہندو جس کی چتا پر کئی من گھی ڈالاگیا مگر اُس کے جسم کو آگ نہ لگی، اُس کا قرآن سے کیا تعلق تھا ،

تقسیم ہند کے زمانے میں لاہور کے 2 اشاعتی ادارے بڑے مشہور تھے ۔ پہلا درسی کتب کا کام کرتا تھا اس کے مالک میسرز عطر چند اینڈ کپور تھے۔ دوسرا ادارہ اگرچہ غیر مسلموں کا تھا لیکن اس کے مالک پنڈت نول کشور قران پاک کی طباعت و اشاعت کیا کرتے تھے نول کشور نے احترام قرآن کا جو معیار مقرر کیا تھا وہ کسی اور ادارے کو نصیب نہ ہوسکا۔ نول کشور جی نے پہلے تو پنجاب بھر سے اعلی ساکھ والے حفاظ اکٹھے کئے اور ان کو زیادہ تنخواہوں پر ملازم رکھا احترام قرآن کا یہ عالم تھا کہ جہاں قرآن پاک کی جلد بندی ہوتی تھی وہاں کسی شخص کو خود نول کشور جی سمیت جوتوں کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی*
۔دو ایسے ملازم رکھے گئے تھے جن کا صرف اور صرف ایک ہی کام تھا کہ تمام دن ادارے کے مختلف کمروں کا چکر لگاتے رہتے تھے کہیں کوئی کاغذ کا ایسا ٹکڑا جس پر قرآنی آیت لکھی ہوتی اس کو انتہائی عزت و احترام سے اٹھا کر بوریوں میں جمع کرتے رہتے پھر ان بوریوں کو احترام کے ساتھ زمین میں دفن کر دیا جاتا۔وقت گزرتا رہا اورطباعت و اشاعت کا کام جاری رہا۔ پھر برصغیر کی تقسیم ہوئی۔ مسلمان،ہندو اور سکھ نقل مکانی کرنے لگے۔ نول کشور جی بھی لاہور سے ترک سکونت کرکے نئی دلی انڈیا چلے گئے۔ ان کے ادارے نے دلی مین بھی حسب سابق قرآن پاک کی طباعت و اشاعت کا کام شروع کر دیا۔ *یہاں بھی قرآن پاک کے احترام کا وہی عالم تھا۔ ادارہ ترقی کا سفر طے کرنے لگا اور کامیابی کی بلندی پر پہنچ گیا۔نول کشور جی بوڑھےہوگئے.اور اب گھر پر آرام کرنے لگےجبکہ ان کے بچوں نے ادارے کا انتظام سنبھال لیا. *اور ادارے کی روایت کے مطابق قران حکیم کے ادب و احترام کا سلسہ اسی طرح قائم رکھا۔آخرکار نول کشور جی کا وقت آخر آ گیا اور وہ انتقال کرکے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی وفات پر ملک کے طول و عرض سے ان کے احباب ان کے ہاں پہنچے۔ ایک بہت بڑی تعداد میں لوگ ان کے کریا کرم میں شریک ہونے کے لئے شمشان گھاٹ پہنچے . *ان کی ارتھی کو چتا پر رکھا گیا ۔ چتا پر گھی ڈال کر آگ لگائی جانے لگی تو ایک انتہائی حیرت انگیز واقعہ ہوا نول کشور جی کی چتا آگ نہیں پکڑ رہی تھی۔چتا پر اور گھی ڈالا گیا پھر آگ لگانے کی کوشش کی گئی لیکن بسیار کوشش کے باوجود بے سود۔ یہ ایک ناممکن اور ناقابل یقین واقعہ تھا۔ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔ لمحوں میں خبر پورے شہر میں پھیل گئی کہ نول کشور جی کی ارتھی کو آگ نہیں لگ رہی۔ مخلوق خدا یہ سن کر شمشان گھاٹ کی طرف امڈ پڑی۔ لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے اور حیران و پریشان تھے۔ یہ خبر جب *جامع مسجد دلی کے امام بخاری تک پہنچی تو وہ بھی شمشان گھاٹ پہنچے۔ نول کشور جی ان کے بہت قریبی دوست تھے۔ اور وہ ان کے احترام قران کی عادت سے اچھی طرح واقف تھے۔ امام صاحب نے پنڈت جی کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ آپ سب کی چتا جلانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گی۔ اس شخص نے اللہ کی سچی کتاب کی عمر بھر جس طرح خدمت کی ہےاور جیسے احترام کیا ہے اس کی وجہ سے اس کی چتا کو آگ لگ ہی نہیں سکے گی چاہے آپ پورے ہندوستان کا تیل اور گھی چتا پر ڈال دیں۔ اس لئے بہترہے کہ ان کو عزت و احترام کے ساتھ دفنا دیجئے۔
چنانچہ امام صاحب کی بات پر عمل کرتےہوئے نول کشور جی کو شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا۔ یہ تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ کسی ہندو کی چتا کو آگ نہ لگنے کی وجہ سے شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا*

روزنامہ اوصاف
29-10-2019۔
نوٹ
دعوتی تقاضہ کے پیش نظراس پیغام کودوسروں تک ضرور پہنچائیں تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپکے ذریعے بدل دے۔

💥 عبدالوحید ٨ ٨ تلہ گنگ 💥

19/07/2024

*حرام تعلق*

حرام تعلقات کو معمولی نہ سمجھیں ۔۔۔ گرل فرینڈز بوائے فرینڈ ، چھپے تعلقات جن کی اسلام میں اجازت نہیں وہ آج کل عام ہیں سوشل میڈیا پر تو ذیادہ ہی ہیں ۔۔
جب آپ کسی نامحرم سے بات کرتے ہیں دن رات ،جب ہر حد پار کرتے ہیں ، جب بغیر کسی جائز اور حلال تعلق کے اپنی تصاویر شئیر کرتے ہیں تو کیا آپ کا ضمیر ملامت نہیں کرتا ۔۔۔؟؟
کیا الله کی بنائی حدود سے تجاوز کر کے بےسکونی نہیں ہوتی ۔۔۔؟؟؟ آخرت میں جوابدہی کا احساس کیوں نہیں ہوتا ۔۔۔؟
جب الله سے ذیادہ نامحرم کو وقت دیتے ہو جسکا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آخر میں جب دھوکا ملتا ہے یا اس نامحرم سے نکاح نہیں ہوتا تو پھر اداسی، بےسکونی، ڈپریشن کا اشتہار بن جاتا ہے انسان ۔۔۔
جب ٹھوکر لگتی ہے تب الله یاد آتا ہے ۔۔۔۔ پہلے تو وقتی لذت کے لیے گناہ کرتے چلے جاتے ہیں پر احساس نہیں ہوتا ۔۔۔ کوئی احساس دلائے بھی تو برا لگتا ہے ۔۔۔
بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے اس دلدل میں نہ اتریں جس سے فقط بےسکونی ملے۔۔۔۔۔

کیا فائدہ ایسے راستے، ایسے رابطے کا، جس سے انسان الله سے دور ہو جائے ۔۔۔۔

بچیں اس فتنے سے ، اپنی دوستوں کو بھی بچائیں ۔۔۔کسی نامحرم سے کوئی تعلق نہ رکھیں ۔۔۔۔

19/07/2024

. . . . . . . . . ﷽
. . . *اچھی بات*
"جس طرح لیموں کا ایک قطرہ کئی لیٹر دودھ خراب کر دیتا ہے اسی طرح انسان کی انا اچھے سے اچھے رشتوں کو برباد کر دیتی ہے"
اللہ ربّ العزت ہمیں صبر و تحمل سے کام لینے اور غصہ پر قابو پانے کی ہمت اور توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

•┈•❀•🍃🌼•🌼•🌼🍃•❀•┈•

17/07/2024

کچھ دن پہلے ایک امریکی عیسائ بہن نے اسلام قبول کر لیا ہے
انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کو اسلام میں سب سے زیادہ کونسی چیز پسند آئ ؟
انہوں نے جواب دیا

"میرے ذہن میں تثلیث اور عیسائیوں کے دوسرے عقائد کے متعلق کئ شکوک و شبہات پیدا ہوتے تھے میں چرچ جا کر پادری سے سوالات پوچھتی تھی ، وہ مجھے جواب دینے کے بجائے خاموش رہنے کا کہتے اور فرماتے کہ یہ ایمان کا معاملہ ہے اس پر بس ایمان رکھیں اور جو پادری یا فادر بولیں اس پر سوچے سمجھے بغیر آنکھیں بند کر دیا کریں
لیکن جب میں نے قران پڑھا تو اندھی تقلید ، کسی دوسرے کے کہنے پر چلنے سے منع کیا گیا ہے اس کے بجائے تحقیق ، غور و فکر اور سوالات کی حوصلہ افزائ ہوتی ہے ، مسلمان بننے میں ایک یہ بہت اہم فیکٹر تھا اور اسی وجہ سے مجھے اسلام پسند ہے "

دوسری بات ، کہ میں نے قران کا مطالعہ اس عرض سے شروع کیا کہ عیسائیت کو درست اور قران کو نامعقول ثابت کر سکوں ، لیکن الٹا قران نے وہ جادو کر دیا کہ قران کے سامنے عیسائیت ہی نامعقول ثابت ہوی ۔۔۔

16/07/2024

رب کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی کرنا گھاٹے کا سودا ہے کیونکہ لوگوں کے بدلے اور لوگ مل سکتے ہیں لیکن رب کے بدلے کوئ دوسرا رب نہیں مل سکتا

15/07/2024

آج رات 12 بجے سے سارے گروپس کوپرائیوسی پر لگایا جارہا ہے کیونکہ واٹس ایپ اور فون کالز کے نئے مواصلاتی اصول پاکستان میں کل سے لاگو ہوں گے آنے والے دنوں میں گروپس اور پیغامات کی سخت نگرانی کی جائے گی ۔
01. تمام کالیں ریکارڈ کی جائیں گی۔
02. تمام کال ریکارڈنگ محفوظ ہو جائیں گی۔
03. واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر اور تمام سوشل میڈیا کی نگرانی کی جائے گی۔
04. جو نہیں جانتے ان کو بتائیں۔
05. آپ کے آلات منسٹری سسٹم سے منسلک ہوں گے۔
06. محتاط رہیں کہ کسی کو غلط پیغام نہ بھیجیں۔
07. اپنے بچوں، بھائیوں، رشتہ داروں، دوستوں، جاننے والوں کو بتائیں کہ آپ ان کا خیال رکھیں اور سوشل سائیٹز شاذو نادر ہی چلائیں۔
08. سیاست یا موجودہ حالات پر حکومت یا وزیر اعظم کے سامنے اپنی کوئی پوسٹ یا ویڈیو نہ بھیجیں۔
09. فی الحال کسی سیاسی یا مذہبی موضوع پر پیغام لکھنا یا بھیجنا جرم ہے... ایسا کرنے سے بغیر وارنٹ گرفتاری ہو سکتی ہے۔
10. پولیس نوٹیفکیشن جاری کرے گی... پھر سائبر کرائم... پھر کارروائی ہوگی، یہ بہت سنگین ہے۔
11 آپ سب، گروپ ممبرز، ایڈمنسٹریٹرز ... برائے مہربانی اس معاملے پر غور کریں۔
12. محتاط رہیں کہ غلط پیغام نہ بھیجیں اور سب کو بتائیں اور موضوع پر توجہ دیں۔
13. براہ کرم اسے شیئر کریں۔

14۔ گروپوں کو زیادہ ہوشیار اور چوکنا ہونا چاہیے

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gujranwala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Gujranwala

Other Libraries in Gujranwala (show all)
Tayyab Mughal Official Tayyab Mughal Official
No1
Gujranwala

I m make page every one connect each other

E-Library Gujranwala Sports & Youth Affairs Department E-Library Gujranwala Sports & Youth Affairs Department
Jinnah Cricket Stadium Gujranwala
Gujranwala, 52250

Open Monday to Saturday Near Jinnah Cricket Stadium Gujranwala 03016428119 03418829528

Babar khokhar  BSK Babar khokhar BSK
Ratta Road Saleem Colony Gujranwala
Gujranwala

Rah e HaQ Rah e HaQ
Gujranwala

دنیا اور آخرت کی کامیابی دین اسلام میں ھے یہ پیج راہ حق کے لیے ھے

VIP AQWAL VIP AQWAL
Gujranwala

Pathway to Islam Pathway to Islam
Gujranwala Asad Kaloni Street No 5
Gujranwala

Asslamo-o-Alikum friends. It page connceted people to islam so,you must licked it.

World of Physics and Maths. World of Physics and Maths.
Ratta Bajawah
Gujranwala, RATTAA

Physics rules governing the world.

Abrar Hussain Abrar Hussain
Gujranwala, 786

My Life Is So Empty Without U My Life Is So Empty Without U
Gujranwala
Gujranwala, 52250

Am aloneeeeeeeee

Unofficial: : PTV Sports Unofficial: : PTV Sports
Kohlowala
Gujranwala, 123

Gujrnwala Gujrnwala
Khokher Ki Gujranwala
Gujranwala, CHEEMA

Pak Army Pak Army
Wazirabad
Gujranwala, 52200

paK Army I L()vE y()U......