Daily Payam e Dera ڈیلی پیام ڈیرہ نیوز

Daily Payam e Dera     ڈیلی پیام ڈیرہ نیوز

News about D.I.Khan

Photos from ‎Daily Payam e Dera     ڈیلی پیام ڈیرہ نیوز‎'s post 04/07/2024

ڈیرہ اسماعیل خان۔ وزیراعلی علی امین گنڈاہور کے خصوصی تعاون اور خادم تھویافاضل سابق نائب ناظم عدیل کنجال کی نیک کاوشوں فوکل پرسن عادل یاسین اور نواز خان کے خلوص نیت کی بدولت بستی میکن شمالی کابند ٹرا انسفارمر چالو کراکے عوام دیرینہ مسلہ حل کر دیا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ک شدید گرمی میں ٹرانسفارمر بند یونے اور بجلی کی بندش سے ہمارا جینا محال ہو گیا تھا ٹرانسفاررمر دوبارہ بحال کرانے اور بجلی چالو کرنے پر ہم وزیراعلی علی امین گنڈاپور، سابق نائب ناظم عدیل کنجال فوکل پرسن عادل یاسین ، نواز خان سمیت پی ٹی آیی ٹائیگر شائد بادشاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

04/07/2024

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند اتوار 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان۔ 10محرم الحرام ( یعنی یوم عاشورہ) بروز بدھ 17 جولائی کو ہوگی۔

04/07/2024

محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد سے بچنے کے لیے

‏6 محرم سے 11 محرم تک فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، وٹس ایپ اور ٹک ٹاک کو بند رکھا جائے

پنجاب حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا دی.
چوہدری مجاہد حسین .......

04/07/2024

حکومت خیبرپختونخواہ نے نئے اسلامی سال *یکم محرم الحرام* پر سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا۔

Photos from ‎Daily Payam e Dera     ڈیلی پیام ڈیرہ نیوز‎'s post 04/07/2024

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت جنوبی اضلاع کے پارلیمنٹیرینز کا مشاورتی اجلاس۔ اجلاس میں جنوبی اضلاع سے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی شریک۔
اجلاس میں ترنول اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریوں سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامات اور لائحہ عمل کے بارے مشاورت کی گئی اور جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارلیمنٹیرینز اور دیگر پارٹی قائدین کو ذمہ داریاں دی گئیں۔
ممبران اسمبلی نے جلسے کو ایک کامیاب اور تاریخی جلسہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں ممبران اسمبلی کے حلقوں میں فوری نوعیت کے عوامی مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے سے متعلق معاملات پر گفتگو۔ ممبران اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں عوامی مسائل سے متعلق امور اور فوری نوعیت کے کاموں کے بارے وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔
وزیراعلٰی نے مذکورہ مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ضروری کاروائیاں عمل میں لانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی اور لوگوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے گورننس کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں مختلف سماجی شعبوں میں سروس ڈیلیوری کو بھی عوامی توقعات سے ہم آہنگ بنایا جائے گا۔

04/07/2024

ڈیرہ اسماعیل خان کے نامور سپوت کی پورے صوبہ میں مقابلہ کا امتحان پاس کرکے بحثیت تحصیل دار نامزدگی ، اقدس رحمان کو کامیابی پر مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق انجینئر اقدس رحمان ولد محمد رفیق جو کہ گزشتہ دو سال سے بحثیت سکول لیڈر محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے گزشتہ روز صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق موصوف نے تحصیل دار کی آسامی کیلئے مقابلہ کا امتحان اور زبانی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے پورے صوبہ میں ٹاپ کرلیا ہے۔ جبکہ زون فور کی ایک ہی نشست پر موصوف نامزد ہوچکے ہیں ان کی اس نمایاں کامیابی کو ڈیرہ کے عوامی،سماجی اور تعلیمی حلقوں میں سراہا جارہا ہے انکے اعزہ و اقارب اور دوستوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے

04/07/2024

پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے کفایت شعاری پالیسی کے تحت مختلف اقدامات کا اعلان کردیا اور نئی آسامیاں تخلیق کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ خزانہ کے پی سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے اپنی کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی رہے گی تاہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعلیٰ کی اجازت سے آسامیاں قائم ہوپائیں گی۔

صوبائی حکومت نے بتایا کہ ایمبولینسز، فائربریگیڈ، ٹریکٹرز، ٹرک، بسوں، مسافر گاڑیوں، قیدیوں کی گاڑیوں اور ریسکیو کے لیے درکار گاڑیوں کے علاوہ دیگر گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ خزانہ کے مطابق سرکاری اخراجات پر بیرون ملک تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز میں شرکت پر پابندی ہوگی، فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ورکشاپس اور سیمینارز کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔

کفایت شعاری پالیسی کے تحت حکومت نے صوبائی اخراجات پر بیرون ملک علاج کرانے پر پابندی عائد کردی ہے اور بغیر کسی مناسب وجہ کے کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام محکمے اپنے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے اخراجات کریں گے اور کوئی ضمنی یا اضافی گرانٹ نہیں مانگیں گے اور صوبائی آمدن میں اضافے کے لیے صوبائی ریونیو ریویو کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی کے ساتھ صوبائی وزیرخزانہ کی زیر صدارت منعقد کیاجائے گا۔

حکومت نے آگاہ کیا کہ محکمہ خزانہ کی منظوری سے ہی جاری سال کے دوران عارضی ملازمین کی بھرتی ہوپائے گی لیکن رخصت پر گئے ملازمین کی آسامیوں پر کوئی بھرتی نہیں ہوگی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ خالی آسامیوں پر سرپلس پول کی این او سی کے بغیر کوئی بھرتی نہیں ہوگی اور محکمہ خزانہ کی پیشگی کلیئرنس کے بغیر کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ زیر غور نہیں لایاجائے گا۔

صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اگلے تین برسوں کے لیے ضلعی اور سیکٹورل پلان ترتیب دے گا۔(c)

04/07/2024

ڈیرہ سٹی کے مغربی علاقے چہکان، پوٹہ، ابا شہید، سگو، یارا مانجھی خیل، میں بارش شروع اگر سسٹم ایکٹیو رہا تو کچھ دیر بعد ڈیرہ اسماعیل خان سٹی اور مضافات میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ان شاء اللّٰہ

04/07/2024

ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے صدر" سنیئر صحافی محمد یاسین قریشی شدید علیل ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ میں زیر علاج تھے جو کہ پشاور ریفر کردیئے گئے ہیں ۔تمام دوست احباب سے محمد یاسین قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دعائوں کی اپیل ۔

04/07/2024

04 جولائی بروز جمعرات
ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے علاقے مریالی مدینہ کالونی اور گرڈ روڈ سیمت ملحقہ علاقوں میں آج صبح ہلکی ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا

Photos from ‎Daily Payam e Dera     ڈیلی پیام ڈیرہ نیوز‎'s post 03/07/2024

ڈیرہ اسماعیل خان۔ بستی ناچ سی آر بی سی چوک کا 50KV کا ٹرانسفارمر جو کہ ایک دن پہلے جل گیا تھا انور خٹک اور عمر بلوچ کی کوشش سے مرمت کرکے چالو کردیا اہل علاقہ کا وزیر اعلی علی امین گنڈہ پور اور فوکل پرسن عادل یاسین کو خراج تحسین پیش کیا۔
شکریہ وزیر اعلی علی امین گنڈہ پور
شکریہ فوکل پرسن عادل یاسین

03/07/2024

چلو چلو 6 جولائی بروز ہفتہ کو اسلام آباد چلو
کامران دورانی

03/07/2024

🤲 اے عرش اور فرش کے مالکﷻ اپنے کریم محبوبﷺ کے طفیل
ہم پر خیر اور رحمت کی بارش🌧️ برسا دے اس لیے کہ تیری مخلوق سخت گرمی سے تڑپ رہی ہے۔۔
آمین یاربﷻ آمین

Photos from ‎Daily Payam e Dera     ڈیلی پیام ڈیرہ نیوز‎'s post 03/07/2024

باجوڑ ، ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت تین افراد جانبحق
مرحوم سابق گورنر خیبر پختونخواہ انجینیئر شوکت اللہ خان کے بھائی باجوڑ کے سابق ایم این اے حاجی بسم اللہ خان کے فرزند اور امیدوار پی کے 22 نجیب اللہ خان کے چچا تھے۔

03/07/2024

خیبر پختونخواہ کے میدانی اور وسطی علاقوں میں آج حبس اور گرمی کی شدت زیادہ ہوگی، جبکہ آج شام/رات سے بارشوں اور ہواؤں کو سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے

Photos from ‎Daily Payam e Dera     ڈیلی پیام ڈیرہ نیوز‎'s post 02/07/2024

ترقی و خشحالی کے رنگ امین برادران کے سنگ
جلسہ عام دولت پور منڈ !
ڈیرہ اسماعیل خان۔ این اے 44 سٹی 2 گاوں دولت پور منڈ میں جمال بلوچ اینڈ کمیٹی کی طرف سے منعقد عوامی اجتماع میں وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈہ پور کے فوکل پرسن برائے ترقیاتی کام نواز خان نے حاجی حسن کھر، طفیل بلوچ ، اورنگزیب دھپ ، خدا بخش ، جاوید بلوچ ، ملک رمضان کٹ ، ملک ہدایت سمیت دیگر معززین کے ہمراہ پروگرام میں خصوصی شرکت۔۔
اہلیان علاقہ نے امین برادرز کی طرف سے انکے حقوق انکی دہلیز پر پہنچانے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔۔
ڈیرہ دھرتی کی ترقی صرف اور صرف امین برادرز سے ہی منسلک ہے۔۔

Photos from ‎Daily Payam e Dera     ڈیلی پیام ڈیرہ نیوز‎'s post 02/07/2024

ڈیرہ اسماعیل خان۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈہ پور کی خصوصی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 44 ڈیرہ فیصل امین خان گنڈاپور کا محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تھلہ جات اور امام بارگاہوں کا دورہ اور متولیان سے ملاقاتیں، ایم این اے فیصل امین گنڈاپور نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید گلفام شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فصیح عباسی کے ہمراہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ اور مختلف تھلہ جات اور متولیان سے ملاقات کی اور انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا۔

02/07/2024

کوہاٹ، کرک اور لکی مروت کے مختلف علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش جاری... 🌦🌧🌦🌧
جھوک رند، جھوک منگل، چودھوان، درابن میں بھی موسم بن رہا ہے کہیں کہیں ہلکی بارش جاری.... 🌦🌧🌦🌧🌦

02/07/2024

کل رات اور جمعرات کے دن افغانستان سے ٹھنڈی ھواؤں کا سلسلہ خيبرپختونخوا ميں داخل ھونے کا امکان
بيشتر علاقوں ميں تيز اور موسلادھار بارشوں کا امکان

02/07/2024

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈی آئی خان ڈاکٹر مسرت حسین بلوچ نے ڈپٹی ڈی ای او محمد نور سلطان،ایس ڈی ای او محمد ہمایون خٹک،فوکل پرسن گل روف قریشی کی موجودگی میں مڈل اور تحصیل ڈیرہ کے پرائمری اساتذہ و سٹاف کے لیئے سروس کارڈ کا اجراء کر دیا۔

Photos from ‎Daily Payam e Dera     ڈیلی پیام ڈیرہ نیوز‎'s post 02/07/2024

02 جولائی 2024
ڈیرہ اسماعیل خان۔ ممبر قومی اسمبلی فیصل امین خان گنڈا پور شدید گرمی اور تپتی دھوپ میں کھلے آسمان تلے الامین ہاوس میں اپنے حلقہ کی عوام کے درمیان موجود لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ان کے ہمراہ ہرسنل سیکرٹری حسیب کنڈی بھی موجود ہیں۔ دور دراز کے علاقوں سے آئے لوگوں نے مسائل حل کرنےاور بروقت نوٹس لینے پر ایم این اے فیصل امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

02/07/2024

پشاور کے علاقہ پتنگ چوک کے قریب نامعلوم افراد کی ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی مذمت۔

وزیر اعلیٰ کا ٹریفک پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس۔

وزیر اعلی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔

جاں بحق اہلکار کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔

وزیر اعلی کی پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت۔

اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سردار علی امین گنڈاپور

فائرنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیر اعلی

از دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
نیوز ٹکرز: پشاور
2 جولائی 2024

Photos from ‎Daily Payam e Dera     ڈیلی پیام ڈیرہ نیوز‎'s post 02/07/2024

وعدوں سے تکمیل تک کا سفر !
ترقی کے رنگ امین برادران کے سنگ

ڈیرہ اسماعیل خان۔ ہمت کا چشمہ روڈ سے سی آر بی سی روڈ تک خستہ حال روڈ جس پر عوام کو آمدورفت میں کافی مشکلات درپیش تھی ۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین خان ، ایم این اے فیصل امین خان ، سٹی مئیر عمر امین خان کی خصوصی کاوشوں سے روڈ کی پختگی کا کام مکمل کر دیا گیا ۔
امین برادرز سے عوام کی محبت کا واضح ثبوت انکی بہترین کارکردگی ہے ۔۔
شکریہ ۔ پی ٹی آئی
شکریہ ۔ امین برادرز

02/07/2024

*محکمہ موسمیات نے 2جولائ سے 7 جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کر دی*⚡⚡🌩🌩🌩🌨🌨🌧🌧💧💧

Photos from ‎Daily Payam e Dera     ڈیلی پیام ڈیرہ نیوز‎'s post 02/07/2024

صلاح الدین کنڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات

Photos from ‎Daily Payam e Dera     ڈیلی پیام ڈیرہ نیوز‎'s post 01/07/2024

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود نے قیصر ہلال سیال کو انچارج ٹریفک ڈیرہ تعینات کردیا ۔
خلیل خان بلوچ مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے

Photos from ‎Daily Payam e Dera     ڈیلی پیام ڈیرہ نیوز‎'s post 01/07/2024

ڈیرہ اسماعیل خان۔ ممبر قومی اسمبلی فیصل امین خان گنڈا پور شدید گرمی کے موسم میں نواز خان کے ہمراہ الامین ہاوس میں اپنے حلقہ کی عوام کے درمیان موجود ہیں۔ اس موقع پر ایم این اے فیصل امین گنڈاپور عوام کے مسائل اور ان کے سد باب کے لیے مصروف عمل ہیں۔

01/07/2024

لکی مروت: تترخیل اور ملحقہ علاقوں میں باران رحمت جاری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

01/07/2024

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین مزدور جاں بحق۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی مذمت۔
وزیر اعلی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔ جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل دعا۔
وزیر اعلی کی پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت۔
نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، سردار علی امین گنڈاپور
ملوث افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا

01/07/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔07۔01
*تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن*
*03 منشیات فروش گرفتار، 1838 گرام چرس برآمد*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری
🔹 تھانہ گومل یونیوسٹی پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پروآ سرکل نور حیدر خان ہمراہ ایس ایچ او فہیم عباس خان نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اعجاز عرف عشرقہ ولد محمد نواز قوم کنیرا سکنہ بستی گازر کے قبضہ سے 418 گرام چرس،محمد ابراہیم ولد طارق شاہین قوم لوری سکنہ مریالی کے قبضہ سے 1035 گرام چرس اور دانش ولد محمد بخش قوم مغل سکنہ بنوں اڈہ کے قبضہ سے 385 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار اور علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرلئے ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

Videos (show all)

ڈیرا اسماعیل خان . وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین خان گنڈاپور نےعلاقہ ہمت کی عوام سے کیا ہوا  اپنا ایک اور وعدہ پورا ...
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں زبردست بارش سے موسم خوشگوار
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنحسن کی سربراہی میں وفد کی ملا...
*از دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا* نیوز ٹکرز: پشاور 27 جون 2024وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امی...
*قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو*
ڈیرہ اسماعیل خان کے  مکہ المکرمہ میں *#غارثور* کے مقام پر وفات پانے والے نوجوان عبدالحی قصوریہ مرحوم  کا مسجد عائشہ رضی ...
ڈیرہ اسماعیل خان سی پیک پر تیز گرد آلود آندھی و طوفان
ڈیرہ اسماعیل خان۔  جے یو آئی کے ضلعی امیر و ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ںطف الرحمن دھپ ہاوس میں تحصیل ممبر ملک سید رسول دھ...
ڈیرہ اسماعیل خان۔  ممبر صوبائی اسمبلی مولانا لطف الرحمن کی جے یوآئی کے نوجوان رہنماء ملک سید رسول دھپ کی رہائش گاہ دھپ  ...
ڈیرہ اسماعیل خان۔ ضلعی صدر حنان خان ناصر انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان کی پہاڑ پور ریلی میں شرکت ۔اور عمران خان...
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈہ پور کی خصوصی ہدایت پر عمران خان کی ناجائز گرفتاری اور فوری رہ...
ڈیرہ اسماعیل خان۔ چشمہ روڈ المعز شوگر ملز کے قریب نیازی ایکسپریس روڈ سے اتر گئی اور درختوں سے جا ٹکرائی

Website