Educators of Khanewal

Educators of Khanewal

social information ,Jobs,General Knowledge ,World News,Islamic information,Education etc.

27/07/2024

*جاپان نے اپنے سرکاری سکولز میں انگلش ٹیچرز کے لیے پاکستان سے درخواستیں طلب کر لی۔ماہانہ تنخواہ تقریباً 4لاکھ پاکستانی روپے ہوگی*
Urgently Required Assistant (English Language) Teachers at Japanese Public Schools in Japan.
Our esteemed client in Japan urgently seeks an Assistant English Language Teachers who meets the prescribed qualifications and experience as attached.
---
How to Apply:-
• Job Portal: Interested applicants can apply via OEC's website https://oec.gov.pk
• Help-Desk Team: for technical support, contact the OEC-Helpdesk team at UAN: 0311-0011-632 or Email:
[email protected]
• The applicant will submit/attach the deposited Bank challan amounting to Rs. 1000/- generated at the time of
online application submission
---
Closing Date: 5th August 2024

Photos from Educators of Khanewal's post 24/07/2024

تمام سرکاری ملازمین سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس کے تمام صفےکا پرنٹ اپنے اپنے ساتھ رکھیں

24/07/2024

فیصل آباد سے سو کلومیٹر دور ایک چھوٹے شہر کی یونیورسٹی کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں مبینہ طور پر دو نوجوان لڑکا لڑکی یونیورسٹی کی چھت پر بوس و کنار کر رہے تھے کہ کسی نے ڈرون کی مدد سے ان کی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی۔ وہ ویڈیو کئی لوگوں نے شئیر کی۔

مجھے کئی لوگوں نے اس ویڈیو پر مینشن کیا۔
اس پر کہوں گا کہ ہم تو اس پر بہت عرصے سے لکھ رہے ہیں لیکن آپ لوگوں کے سامنے یہ شاید پہلی بار آئی ہے۔ تقریباً سبھی جگہ یہ بہت عام سی بات ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں گروپس کی شکل میں اساتذہ کے بغیر ہی ٹور کے نام پر شمالی علاقہ جات میں جاتے ہیں، اور اکثر وہاں کپلز کی صورت میں ویسے ہی رہتے ہیں جیسے میاں بیوی ہوں۔ ان کے ساتھ والے سٹوڈنٹس کو یہ سب معلوم ہوتا ہے اور سب اس کو اسی طرح لیتے ہیں جیسے یہ میاں بیوی ہوں۔

کئی سٹوڈنٹس گروپس کی بجائے کپلز کی شکل میں بھی جاتے ہیں۔ اور مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ اکثر ان ٹورز کے بارے والدین کو معلوم ہوتا ہے اور وہ اجازت بھی دے دیتے ہیں۔

کوئی بھی یونیورسٹی ہو وہ اس طرح کے ٹورز کی اجازت نہیں دیتی اور معلوم ہونے پر ایکشن بھی لیتی ہے لیکن صرف تب جب کوئی واقعہ ہو جائے اور یہ معاملہ یونیورسٹی کے نوٹس میں آجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ عمر ہی ایسی ہے کہ جہاں نوجوانوں میں جنس مخالف کے لیے کشش عروج پر ہوتی ہے۔ پھر شادیاں تیس پینتیس سے پہلی ہوتی نہیں، روک ٹوک اب کوئی رہی نہیں، موبائل نے رابطے آسان کر دیے ہیں، کو ایجوکیشن نے ایک دوسرے کے ساتھ میل جول کو بہت بڑھا دیا ہے تو پھر یہ سب تو ہونا ایک لازمی امر بن جاتا ہے۔

اب نہ تو کسی کو، کو ایجوکیشن پر اعتراض رہا ہے، نہ کوئی جلد شادی کے لیے مانتا ہے، نہ نکاح کو آسان کرتے ہیں، کئی والدین تو ذات پات کی وجہ سے کئی جگہ رشتوں سے انکار کر دیتے ہیں، تو ایسے میں نوجوانوں نے اپنی آزادی کو ایسے ہی انجوائے کرنا ہے۔
یہ تو ایک ٹریلر تھا جو آپ تک پہنچا، کبھی رات کو گرلز یا بوائز ہاسٹل کا چکر لگائیں اور دیکھیں کہ ہر طرف موبائل کانوں کے ساتھ لگے ہیں۔

کبھی کسی بھی یونیورسٹی کے قریب ریسٹورینٹس کا چکر لگائیں اور دیکھیں کہ ہر ٹیبل پر ایک نوجوان کپل ملے گا۔
کبھی یونیورسٹی کے قریب کسی ہوٹل کا چکر لگائیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ وہاں کرائے دن کے حساب سے نہیں بلکہ گھنٹوں کے حساب سے ہونگے۔
پھر بھی آپ کی آنکھیں نہ کھلیں تو ایک ویڈیو سے کیا ہوگا۔
جیسے اس سب پر آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں، ویسے ہی اس ویڈیو کو بھی دیکھ کر گزر جائیں بس۔

ڈاکٹر عدنان نیازی

20/07/2024

*PPSC Advertisement No 14 published in today newspaper*

*Assistant BPS-16. S & GAD* No of Posts 108 has been announced

*Qualifications:* graduation 2nd Division
*Age Limit:* 18 to 25+ 5 = 30 for Male
18 to 25+ 8 = 33 for Female
*Syllabus:*. One Paper GK
*Last Date 05 Aguest*

20/07/2024
19/07/2024

*Breaking News:*

*PPSC Advertisement No 14:*

*Assistant BPS-16*

*S & GAD* department

No of Posts 108 has been announced.....

*Qualifications:* BA/BS 2nd Division

*Age Limit:* 18 to 25+ 5 = 30 for Male
18 to 25+ 8 = 33 for Female

*Syllabus:*. One Paper GK

15/07/2024

میٹرک میں اگر آپ کی مارکس 600 سے 900 تک ہیں۔ اور گھر والوں کی امید ہے کہ آپ جلد پاؤں پر کھڑا ہوں تو ایف ایس سی میں وقت کا ضیاع نہ کریں۔ فوری طور پر ٹیوٹا کے ٹیکنکل کالجز میں داخلہ لیں۔ جہاں تعمیر ملت پروگرام بذریعہ ٹیکنکل ایجوکیشن جاری ہے۔ Dual Diploma میں پہلے دو سال پاکستان اور آخری سال چائنہ میں پڑھنا ہوگا۔
میں ان والدین کو بھی مشورہ دوں گا کہ برائے مہربانی اپنے بچوں کی زندگی کو خراب نہ کریں۔ ان کی صلاحیت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالیں۔ میٹرک کے نمبروں کے مطابق قدم اٹھائیں کیونکہ یہ بہت نازک مرحلہ ہے اور اس مرحلے پر آپ کا فیصلہ آپ کے بچوں کے لیے ان کی زندگی کا راستہ طے کرے گا۔
انفارمیشن کے لئے مندرجہ ذیل اکاؤنٹس سے رابطہ کیا جا سکتا۔ اس کے علاؤہ [email protected] پر ایک میل کی جا سکتی۔
کال کے لئے رابطہ نمبر
04299263055-59
ہے۔ پنجاب کے تقریبا تمام اضلاع میں یہ کالجز موجود ہیں

سورس: Muhammad Zareef Sajid

تحریر فیاض محمود۔

11/07/2024

ہمارے گھر میں چھت والے پنکھوں کی تعداد 8 ہے لیکن چونکہ فیملی چھوٹی ہے تو زیادہ استعمال دو یا تین ہی ہوتے ہیں ، کچھ ماہ پہلے میرے شوہر نے ایک کام یہ کیا کہ وہ پنکھے جو زیادہ چلتے ہیں ان کو انورٹر میں تبدیل کردیا۔ پچھلے دو ماہ میں ان کا واضح فرق معلوم ہوا ۔ پرانے کیپسٹر والے پنکھوں کی بجائے یہ انورٹر پنکھے 70 فیصد کم بجلی کھاتے ہیں ، اگرچہ اے سی بھی چلتا ہے مگر ہر وقت تو نہیں چلتا لیکن بجلی کا بل اس لیے کنٹرول میں ہے کہ چوبیس گھنٹے چلنے والے دو پنکھے اب انورٹر ہیں ۔

جہاں اے سی چلتے ہیں وہاں بھاری بلوں کی بات تو سمجھ میں آتی ہے ، لیکن جن گھروں میں اے سی نہیں ہوتا گرمیوں میں ان کا میٹر بھی تین چار سو یونٹ کراس کرجاتا ہے، جبکہ سردیوں میں ایسا نہیں ہوتا ، اس کا مطلب ہے پرانے پنکھے بجلی زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔

جب یہ نئے پنکھے انسٹال ہوئے تو ہم نے ان میں بجلی کی کھپت کو کلیمپ سے باقاعدہ چیک کیا ۔ انورٹر فین نے چوبیس گھنٹے چلنے پر 1 یونٹ جبکہ دوسرے پنکھے نے 3 یونٹ لیے ۔ یعنی ایک انورٹر پنکھا پورا مہینہ 24 گھنٹے چلے تو تیس یونٹ اور دوسرا نوے یونٹ لے گا۔ ۔۔۔ اور اگر آپ کے دو پنکھے روزانہ چلتے ہیں تو 180 یونٹ تو صرف پنکھوں میں خرچ ہوگئے ، پھر آپ اپنے میٹر کو پروٹیکڈ کیسے رکھ سکتے ہیں جبکہ بجلی کے باقی آلات بھی گھر میں موجود ہوں ۔
مجھے ان لوگوں کا زیادہ دکھ ہوتا ہے جن کا اے سی بھی نہیں چلتا اور صرف پنکھوں سے بل 15 سے20 ہزار تک پہنچ جاتا ہے ۔ سولر لگوانے کی ہمت نہیں ، تو اتنا کر لیجیے زیادہ چلنے والے 100 واٹ کے پنکھے کو 30 واٹ کے انورٹر فین میں تبدیل کرلیں ۔ پرانا پنکھا بھی چند ہزار میں فروخت کردیں ۔ نیا اچھی کمپنی میں دس ہزار تک آجاتا ہے۔ ریموٹ سے آپ کسی بھی سپیڈ پر چلا سکتے ہیں ۔ زیادہ کی گنجائش نہیں تو کم ازکم ایک سیلنگ فین تبدیل کر لیں یہ آپ کو بھاری بلوں کی پریشانی سے کافی حد تک بچالیتا ہے ۔ خورشید فین ، SK فین اور تیمور فین پانچ سال کی وارنٹی کے ساتھ بہترین نتائج دے رہے ہیں ۔

آصفہ عنبرین قاضی

10/07/2024

25,000 rupess per month internship in punjab
Last date 20/07/2024

10/07/2024

Mind Tricks : PICS of MN
***PICS***
P - Pakistan
I - India
C - Ceylon
S - Srilanka
**MN**
M - Maritius
N - Nepal
***************************************************************
# # # # # # # # : S-E-S-U
Mind Trick : Sheshu(a name) plays in the Pond.
**S-E-S-U**
S - South Sudan
E - Egypt
S - Syria
U - UK
***************************************************************
# # # # # # # # : M-A-C C-P-U
MindTrick : just like MAC intosh…Cpu
**MAC**
M-Mexico
A-Argentina
C-Chile
**CPU**
C-Columbia
P-Philipines
U-Uruguay
*********************************************************
# # # # # # # #:
Mind Trick : denMARK on his norWAY to receive Crown
1) Denmark
2)Norway
***************************************************************
# # # # # # # #:
MindTrick : Korea’s Won in the Battle
1)South Korea
2)North Korea
************************************************************
# # # # # # # #:
MindTrick : Shilling sounds like ‘Shillong’
Both KEN and SOM like Shillong
1)Kenya
2)Somalia
***************************************************************
# # # # EURO # # # # : BIG -FAN-PI –SMS
Mind Trick : BIG FAN of PI and wished through SMS
**BIG**
B-Belgium
I-Ireland
G-Germany
**FAN**
F-France
A-Austria
N-Netherland
**PI**
P-Portugal
I-Italy
**SMS**
S-Spain
M-Malta
S-Solvaria
*************************************************************************
# # # # DINAR # # # # : K-S in J-A-I-L
**K-S**
K-Kuwait
S-Sudan
**J-A-I-L***
J-Jorden
A-Algeria
I-Iraq
L-Libya
***************************************************************
# # # # DOLLAR # # # : Li-Ne-US
-Ca-Fi-T-E-A
Mind trick: Li ne(a name) who lives in US likes Coffee(Ca- Fi) and Tea(T-E-A)
**Li-Ne**
Li-Liberia
Ne-New Zealand
** **
United States
**Ca-Fi**
Ca-Canadian
Fi- Fizzi
**T-E-A**
T-Taiwan
E-Ethiopia
A-Australia

Photos from Educators of Khanewal's post 08/07/2024

FPSC Jobs

21/06/2024

طلاقیں کیوں ہوتی ہیں.

آپ کمال ملاحظہ کریں گجرانوالہ میں ماسٹرز کی طالبہ نے وین ڈرائیور کے ” چکر ” میں اپنے پڑھے لکھے ، محبت کرنے والے شوہر سے طلاق لے لی ۔
یہ میرے نہیں سیشن کورٹ گجرانوالہ کے الفاظ ہیں ۔
آپ حیران ہونگے صرف گجرانوالہ شہر میں 2005 سے 2008 تک طلاق کے 75000 مقدمات درج ہوئے ہیں ۔ ایک نیوز رپورٹ کے مطابق محض 10 مہینوں میں 12913 خلع کے مقدمات تھے ۔ صرف ستمبر کے مہینے میں گجرانوالہ شہر میں 2385 خلع کے مقدمات آئے ۔

آپ ہماری جینے مرنے کی قسمیں کھانے والی نسل کی سچی محبت کا اندازہ اس بات سے کریں کہ 2017 میں 5000 خلع کے کیسسز آئے جن میں سے 3000 ” لو میرجز ” تھیں ۔

پاکستان کے دوسرے بڑے اور پڑھے لکھے شہر میں روزانہ اوسط 150 طلاقیں رجسٹرڈ ہوتی ہیں ۔

یہ تو دیگ کا صرف ایک دانہ ہے ۔
عرب ممالک میں طلاق و خلع کا اوسط تو کئی یورپی ممالک سے بھی گیا گذرا ہے ۔
اس سے انکار نہیں ہے کہ ان میں سے بہت سارے واقعات میں عام طور پر سسرال والوں کا لڑکی سے رویہ اور شوہر کا بیوی کو کوئی حیثیت نہ دینا بھی اصل وجوہات ہیں لیکن آپ کسی بھی دارالافتاء چلے جائیں ہفتے کی بنیاد پر سینکڑوں خطوط ہیں جو خواتین نہیں مرد حضرات لکھتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ہماری بیوی کو کسی اور کے ساتھ ” محبت ” ہوگئی ہے ۔ وہ مجھ سے طلاق مانگ رہی ہے ۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے یا بچہ بھی ہے ۔ بتائیں کیا کروں

نبی مہربانﷺ نے فرمایا ” اللہ تعالی کو جائز کاموں میں سب سے زیادہ نا پسندیدہ طلاق ہے “۔

ایک عالم دین نے کیا خوب فرمایا تھا ” یہ قوم اسلام پر مرنے کے لئیے تیار ہے لیکن اسلام پر جینے کے لئیے تیار نہیں ہے “۔

آپ قرآن کا مطالعہ کریں سورۃ البقرہ سے لے کر والناس تک چلے جائیں ۔ آپ کو نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ میں سے کسی ایک فرض کی تفصیلات نہیں ملینگی ۔ آپ کو یہ تک نظر نہیں آئیگا کہ نماز کا طریقہ کیا ہے ؟ آپ کو ان عبادات کی تسبیحات تک نہیں پتہ چل پائینگی ۔

لیکن نکاح ، طلاق ، خلع ، شادی ، ازدواجی معاملات ، میاں بیوی کے تعلقات ، گھریلو ناچاقی ، کم یا زیادہ اختلاف کی صورت میں کرنے کے کام ۔آپ کو سارا کچھ اللہ تعالی کی اس مقدس ترین کتاب میں مل جائیگا جس کو ہم اور آپ” چوم چوم ” کر رکھتے ہیں ۔

آپ مان لیں کہ ہمارے معاشرے میں طلاق اور خلع کی سب سے بڑی وجہ عدم برداشت ہے ۔

یاد رکھیں اچھا اور صحت مند گھرانہ کسی اچھے مرد سے نہیں بنتا بلکہ ایک اچھی عورت کی وجہ سے بنتا ہے۔

” جب دین گھر کے مرد میں آتا ہے تو گویا گھر کی دہلیز تک آتا ہے لیکن اگر گھر کی عورت میں دین آتا ہے تو اس کی سات نسلوں تک دین جاتا ہے “۔

قربانی، ایثار ، احسان، درگذر ، معافی، محبت اور عزت یہ اسلام اور قرآن کی ڈکشنری میں آتے ہیں ۔



خواتین کی نہ ختم ہونے والی خواہشات نے بھی معاشرے کو جہنم میں تبدیل کیا ہے ۔
الیکٹرانک میڈیا نے گوٹھ گاؤں اور کچی بستیوں میں رہنے والی لڑکیوں تک کے دل میں ” شاہ رخ خان “جیسا آئیڈیل پیدا کر دیا ہے ۔
محبت کی شادیاں عام طور پر چند ” ڈیٹس ” ، کچھ فلموں اور تھوڑے بہت تحفے تحائف کا نتیجہ ہوتی ہیں ۔ لڑکیاں اور لڑکے سمجھتے ہیں کہ ہماری باقی زندگی بھی ویسے ہی گذرے گی جیسا فلموں میں دکھاتے ہیں ، لیکن فلموں میں کبھی شادی کے بعد کی کہانی دکھائی ہی نہیں جاتی ہے ۔ اس سے فلم فلاپ ہونے کا ڈر ہوتا ہے ۔

گھریلو زندگی کی تباہی میں سب سے بڑا عنصر ناشکری بھی ہے ۔ کم ہو یا زیادہ ، ملے یا نہ ملے یا کبھی کم ملے پھر بھی ہر حال میں اپنے شوہر کی شکر گزار رہیں ۔

سب سے بڑی تباہی اس واٹس ایپ اور فیس بک سوشل میڈیا نے مچائی ہے ۔

پہلے لڑکیاں غصے میں ہوتی تھیں یا ناراض ہوتی تھیں تو ان کے پاس اماں ابا اور دیگر لوگوں تک رسائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہوتا تھا ۔شوہر شام میں گھر آتا ،بیوی کا ہاتھ تھام کر محبت کے چار جملے بولتا ، کبھی آئسکریم کھلانے لے جاتا اور کبھی ٹہلنے کے بہانے کچھ دیر کا ساتھ مل جاتا اور اس طرح دن بھر کا غصہ اور شکایات رفع ہوجایا کرتی تھیں ۔
لیکن ابھی ادھر غصہ آیا نہیں اور ادھر واٹس ایپ پر سارے گھر والوں تک پہنچا نہیں ۔
یہاں میڈم صاحبہ کا ” موڈ آف ” ہوا اور ادھر فیس بک پر اسٹیٹس اپ لوڈ ہو گیا ۔ اور اس کے بعد یہ سوشل میڈیا کا جادو وہ وہ گل کھلاتا ہے کہ پورے کا پورا خاندان تباہ و برباد ہوجاتا ہے یا نتیجہ خود کشیوں کی صورت میں نکلتا ہے ۔

مائیں لڑکیوں کو سمجھائیں کہ خدارا ! اپنے شوہر کا مقابلہ اپنے باپوں سے نہ کریں ۔ ہوسکتا ہے آپکا شوہر آپ کو وہ سب نہ دے سکے جو آپ کو باپ کے گھر میں میسر تھا ۔

لیکن یاد رکھیں آپ کے والد کی زندگی کے پچاس ، ساٹھ سال اس دشت کی سیاحی میں گذر چکے ہیں اور آپ کے شوہر نے ابھی اس دشت میں قدم رکھا ہے ۔ آپ کو سب ملے گا اور انشاء اللہ اپنی ماں سے زیادہ بہتر ملے گا اگر نہ بھی ملے تو بھی شکر گذاری کی عادت ڈالیں سکون اور اطمینان ضرور ملے گا ۔
بیویاں شوہروں کی اور شوہر بیویوں کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر تعریف کرنا اور درگذر کرنا سیکھیں ۔
زندگی میں معافی کو عادت بنالیں ۔
خدا کے لئیے باہر والوں سے زیادہ اپنے شوہر کے لئیے تیار ہونے اور رہنے کی عادت ڈالیں ۔ساری دنیا کو دکھانے کے لئیے تو خوب ” میک اپ” لیکن شوہر کے لئیے ” سر جھاڑ منہ پھاڑ ” ایسا نہ کریں ۔
خدا کو بھی محبت کے اظہار کے لئیے پانچ دفعہ آپ کی توجہ درکار ہے ۔ ہم تو پھر انسان ہیں جتنی دفعہ ممکن ہو محبت کا اظہار کریں کبھی تحفے تحائف دے کر بھی کیا کریں۔ قیامت کے دن میزان میں پہلی چیز جو تولی جائیگی وہ شوہر سے بیوی کا اور بیوی سے شوہر کا سلوک ہوگا ۔

یاد رکھیں
مرد کی گھر میں وہی حیثیت ہے جو سربراہ حکومت کی ریاست میں ہوتی ہے ۔ اگر آپ ریاست کی بہتری کی بجائے ہر وقت سربراہ سے بغاوت پر آمادہ رہینگی تو ریاست کا قائم رہنا مشکل ہوجائیگا ۔ جس کو اللہ نے جو عزت اور مقام دیا ہے اس کو وہی عزت اور مقام دینا سیکھیں چاہے آپ مرد ہیں یا عورت ۔

ایک مثالی گھر ایک مثالی خاندان تشکیل دیتا ہے اور ایک مثالی خاندان سے ایک صحتمند معاشرہ وجود میں آتا ہے اور یہیں اسلام کی منشاء ہے ۔🌷.

منقول
Copied from Junaid Attari

19/06/2024

Remembering currencies is very easy if you concentrate well. If You Remember like continent wise, like North America - Dollar, South America - Peso, Asia - Rupee and Dinar, Europe - Euro and Krone, Australia - Dollar.

A) Remember term PINS---RUPEE
=========================
I think you know very well this rupee keyword " PINS " Each capital letter denotes country name like....
P-----Pakistan
I------India
N-----Nepal
S-----Srilanka are Rupee Currency Countries

B) Remember term " U CAN SING in NZ E-HATTT "---- DOLLAR
==============================================
Remember story like this U CAN SING competition will held in NewZealand Prize will be E-HATTT & Each capital letter Denotes Country Name Follows
Usa, CANada, SINGapore, NewZealand, Ecuador, Hongkong, Australia, Taiwan, Trininad & Tobago are Dollar Currency Countries

C) Remember term " VC GF in SPAIN "--- EURO
===================================
STORY--For Every team their will be Vice Captain (VC) for him Girl Friend (GF) and she is in SPAIN. Vice Captain GirlFriend in SPAIN. Each capital letter Denotes Country Name
The Countries are Vaticancity, Cyprus, Germany, France,
SPAIN and in spain Each letter denotes one country name Portugal, Austria, Italy, Netherlands are Euro Currency Countries

D) Remember term " 3C PUMA "---PESO
===============================
U know PUMA Brand already remember like this 3Countries (Chile using PUMA brand Footware
3C--[ Chile, Cuba, Colombia ]
PUMA--Philippines, Uruguay, Mexico, Argentina are PESO Currency Countries

E) Remember term " BISKAT " ----DINAR
==============================
In Hindi DINar BISKAT means Daily BISKAT(Biscuit)
BISKAT-- [Bahrain, Iraq, Serbia, Kuwait, Algeria, Tunisia] are DINAR Currency Countries

F) Remember term " RUBLE " [ RUssia, BELarus ]
=====================================
The currency RUBLE first two Letters RU denotes RUSSIA next three letters BLE denotes BELARUS

G) Remember term " IRAN BODI MEN"----RIAL
===================================
Remember MEN BODY are IRON its Rial
IRON--[ IRAN ]
BODY--[ CamBODIa ]
MEN--[ YEMEN, OMAN ]
are Rial Currency Countries

H) Remember term " SU-LESS "----POUND
================================
Remember POUND LESSSU or SU-LESS
SU--[ Southsudan Unitedkingdom ]
LESS--[ Lebanon Egypt Syria Sudan ] are POUND Currency Countries

I) Remember term " CS "----FRANC
==========================
Cameroon & Switzerland

G) In the country Name THAILAND change ( ILAND = B ) as one Letter B then it will become THAB ( Read it Reverse BAHT Currency of THAILAND )

H) YEN & YUAN always Confusing Currencies of Japan & China here is smalll trick to avoid Confuse...For CHINA currency Both the Country name & Currency Name Ends with " NA " [ chiNA---yuAN ] & For Japan Currency Both the Country name & Currency Name end with " N " [ japaN----yeN ]

I) Atlast KOREANS (North & South ) has WON
===================================
Both North Korea & South Korea Using WON Currency

19/06/2024

ماچس کیسے ایجاد ہوئی
یہ 1826ء کا واقعہ ہے۔ جان واکر (برطانوی ادویات ساز) چند کیمیائی مادوں کو ایک برتن میں ایک تیلی کے ذریعے آپس میں ملا رہے تھے۔ انہوں نے دیکھا کہ تیلی کے سرے پر ایک سوکھا ہوا گولا سا بن گیا ہے۔ انہوں نے غیر ارادی طور سے تیلی کے سرے کو رگڑ کر سوکھا ہوا مادہ اتارنے کی کوشش کی تو ایک دم آگ جل اٹھی۔ اس طرح بالکل اتفاقاً ماچس ایجاد ہو گئی۔ جان واکر نے پہلی ماچس اپنے علاقے میں کتابوں کی ایک دکان میں بیچی۔انہوں نے اس ماچس کا نام ’’فرکشن لائٹس‘‘ رکھا تھا۔ تِیلیاں تین انچ تک لمبی تھیں۔ ڈبیا کی ایک طرف ریگ مال لگا ہوا تھا جس پر تیلیوں کو رگڑ کر جلایا جاتا تھا۔ جان واکر کو اپنی ایجاد پیٹینٹ (Patent)کروانے سے دلچسپی نہیں تھی۔ سیموئل جونز نے ماچس کی نقل بنائی۔ انہوں نے اپنی ماچس کا نام ’’لوسی فر‘‘ رکھا۔ ان کی ماچس کی تیلیاں چھوٹی تھیں۔ ان کی ڈبیا بھی چھوٹی تھی جسے ساتھ رکھنا آسان تھا۔
تاریخ میں ماچس جیسی کسی چیز کا پہلا تذکرہ چین میں لکھی گی ایک کتاب میں ملتا ہے۔ اس کتاب کا عنوان ’’غیر دنیاوی اور انوکھی چیزوں کا تذکرہ‘‘ تھا اور اسے تاؤ گو نے لکھا تھا۔ یہ کتاب اندازاً 950ء میں لکھی گئی تھی۔ آگ جلانے کے لیے سلفر استعمال کیا جاتا تھا لیکن ان تیلیوں کو رگڑ کر آگ نہیں جلائی جا سکتی تھی۔ فرانسیسی کیمیا داں ژاں چینسل نے 1805ء میں پہلی ایسی ماچس ایجاد کی جس کی تیلیوں کے سرے پر چینی اور پوٹاشیم کلوریٹ لگایا جاتا تھا۔ اس سرے کو مرتکز سلفیورک تیزاب میں ڈبو کر جلایا جاتا تھا۔ ژاں چینسل کی بنائی ہوئی ماچس کی تیلیاں جلانا خطرناک تھا۔ کیمیائی مادوں کا آمیزہ کلورین ڈائی آکسائیڈ نامی پیلے رنگ کی بدبودار گیس پیدا کرتا تھا، جو کسی بھی چیز سے چھونے پر بھک کر کے پھٹ جاتی تھی۔ آج کل ماچسیں سرخ فاسفورس سے بنائیں جاتی ہیں۔سرخ فاسفورس زہریلی نہیں ہوتی۔ اسے جوہان ایڈورڈ لنڈسٹروم نے دریافت کیا تھا۔ امریکہ میں سیفٹی ماچس فرخت کرنے والی پہلی کمپنی ڈائمنڈ میچ کمپنی تھی۔ اس سے حقوق خرید کر دوسری ماچس ساز کمپنیوں نے ماچسیں بنانا اور بیچنا شروع کیا تھا۔
-------------------======================
=====================--------------------
آپ کو یہ معلومات کیسی لگی، کومینٹ کر کے ضرور بتائیں اور دوستوں سے شیئر بھی کریں ۔!!!

18/06/2024

*100 Most Famous Urdu Proverbs with English Translation*

*1. جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے*
Jisay Allah Rakhay usay kon Chakhay.
If Allah wills not, no one can Harm.

*2. بھوکے کو سوکھی بھی چپڑی کے برابر*
Bhokay ko Sokhi bhi Chopri k baraber
Nothing comes amiss to a hungry man

*3. اندھا کیا چاہے دو آنکھیں*
Andha Kya Chahay doo Ankhan
A wish coming True.

*4. آنکھ کا اندھا نام نین سکھ*
Aankh ka Andha Naam Nain-Sukh
Opposite qualities of meaning of person’s name

*5. کھسیانی بلی کھمبا نوچے*
Khasyani Billi Khamba Nochay
To show anger after getting embarrassed.

*6. کہاں راجہ بھوج کہاں گنگوتیلی*
Kahan Raja Bhojh kahan Gangoteli
Big difference in status or Class.

*7. جتنے منہ اتنی باتیں*
Jitnay moun utni Baatain
More mouths will have more talks

*8. چھوٹا منہ بڑی بات*
Chota moun bari baat
To talk big without having a big position

*9. چوری کا مال موری میں*
Chori ka maal mori main
Money earned the wrong way will be taken away, would be lost

*10. دور کے ڈھول سُہانے*
Door k Dhol Sohanay
The grass is always greener on the other side

*11. مان نہ مان میں تیرا مہمان*
Maan na maan main taira mehmaan
Getting involved without having

*12. بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا*
Behti Ganga main Hath dhona
To use the available opportunity

*13. گنگا گائے گنگا داس جمنا گائے جمنا داس*
Ganga ga-ay ganga daas Jamna ga-ay jamna daas
A person of no principles

*14. گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے*
Ghar ka bhadi lanka dha-ay
Division is main reason for the damage

*15. چور کی داڑھی میں تنکا*
Chor ki Darhi main Tinka
One is afraid of his/her crime

*16. جیسی کرنی ویسی بھرنی*
Jaisi karni waisi Bharni
As you sow so shall you reap

*17. دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا*

Dhobi ka Kutta na ghar ka na Ghat ka
A person try to be on two sides goes nowhere
*18. ہاتھ کنگن کو آرسی کیا*
Hath kangan ko Arsi Kya
Evidence does not need proof

*19. انگور کھٹے ہیں*
Angoor Khatay hain
Sour grapes

*20. بندر کیا جانے ادرک کا سواد*
Bandar kya janay Adrak ka Sawad
Casting pearls before swine

*21. دال میں کالا*
Daal maen kala
More to it than meets the eye

*22. آگے کنواں پیچھے کھائی*
Aagy Kuwan pechay Khaee
Between the devil and the deep-sea

*23. جلے پر نمک چھڑکنا*
Jalay par Namak Cherkna
Rubbing salt on one’s wound

*24. ناچ نہ جانے آنگھن ٹیڑھا*
Naach na janay Angan Terha
A poor worker blames his tools

*25. انتھ بھلا تو سب بھلا*
Anth bhla to Sab bhla
All’s well that ends well

*26. اب پچھتائے کیا، جب چڑیاں چگ گئیں کھیت*
Ab Pachtay kya jab Chiryan chug gaen Khait
No use crying over split milk

*27. جتنی چادر ہو اتنا پیر پھیلاو*
Jitni Chadar ho utna pair phelao
Cut your coat according to your cloth

*28. تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی*
Taali aik hath say nahi bajti
It takes two to quarrel

*29. جہاں چاہ وہاں رہ*
jahan Chah Wahan Rah
Where there’s a will, there’s a way

*30. دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک کر پیتا ہے*
Doodh ka jala chach bhi Phonk kar pita hay
Once bitten twice shy

*31. کھوٹا چھنا باجے گھنا*
Khota chana bajay ghana
Empty vessels make more noise

*32. ایک میان میں دو تلواریں نہیں سماتیں*
aik Miyan main doo Talwarain nahi Samatein
No man can serve two masters

*33. جیسا دیس ویسا بھیس*
Jaisa dais waisa bhais
In Rome do as the Romans do

*34. اوس چاٹنے سے پیاس نہیں بجھتی*
Oas Chatnay say Piyas nahi Bojhti
A fog cannot be dispelled by a fan

*35. چور چور مسیرے بھائی*
Chor Chor masairay bhai
Birds of same feather flock together

*36. کر برا تو ہوئے برا*
Kar bura to hoay bura
Do evil & look for like

*37. اسکی عقل چرنے کو گئی ہے*
Us ki Aqal charnay ko g*i hay
His wits are gone a wool gathering

*38. آپ بھلے تو جگ بھلا*
Aap bhalay to Jag Bhala
Good mind, good find

*39. اپنے منہ میاں مٹھو*
Apnay moun miyan Mitho
Fool to others to himself a sage

*40. جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں*
Jo garjtay hain wo barastay nahi
Barking dogs seldom bite

*41. لالچ بری بلا ہے*
Lalich buri bala hay
Avarice is root of all evils

*42. لوہے کے چنے چبانا*
Lohay k chany Chabana
Hard nut to crack

*43. ڈوبتے کو تنکے کا سہارا*
Doobtay ko Tinkay ka sahara
Drowning man catches at straw

*44. بوئے پودے ببول کے آم کہاں سے ہوئے*
Boay poday babol k, Aam kahan say hoay
Gather thistles & expect pickles

*45. جیسا راجا ویسی پرجا*
Jaisa raja waisi Parja
As the King so are the subjects

*46. سانچ کو آنچ نہیں*
Sanch ko Aanch nahi
Pure gold does not fear the flame

*47. اونچی دوکان پھیکا پکوان*
Ounchi duyan Pheika pakwan
Great cry little wool

*48. بھینس کے آگے بین بجانا*
Bhains k Aagy been bajana
Crying in wilderness

*49. چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات*
Char din ki Chandni phir andhairi raat
A nine days wonder

*50. اونٹ کے منہ میں زیرا*
Ounth k moun main Zeera
A drop in the Ocean

*51. نیکی کر دریا میں ڈال*
Naiki kar Darya main daal
Do good & cast in to the river.

*52. لوہا لوہے کو کاٹتا ہے*
Loha Lohay ko Katta hay
Diamonds cut diamonds

*53. اندھوں میں کانا راجہ*
Andhon main Kana Raja
A figure among cyphers

*54. جان ہے تو جہان ہے*
jaan hay to jahan hay
Only if you are alive, things matter

*55. بخل میں چھری منہ پے رام رام*
Baghal main Churi moun pay ram ram
A wolf in lamb’s clothing

*56. نیم حکیم خطرہ جان*
Neem hakeem khatra jaan
A little Knowledge is a dangerous thing

*57. لکیر کا فقیر*
Lakeer ka Fakeer
To go about the same old beaten path

*58. بچہ بغل میں ڈھنڈورا شہر میں*
Bacha Baghal main Dhindhora shehar main
Child is in the armpit, chaos in the city

*59. تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو*
Tail dakho tail ki Dhar dekho
Watch the oil and watch it pour

*60. سانپ بھی مر جائے، لاٹھی بھی نہ ٹوٹے*
Sanmp bhi mar jay, lathi bhi na totay
The snake dies and the club doesn’t break

*61. ایک تیر سے دو شکار*
Aik teer say doo Shikar
Two hunts with one arrow

*62. بوڑھی گھوڑی لال لگام*
Borhi Ghori laal lagam
Old mare red reigns

*63. بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی*
Bhagtay Chor ki langoti hi sahi
Some thing is better than nothing.

*64. پتھر پے لکیر*
Pathar pay Lakeer
Line on the rock

*65. دودھ کا دودھ پانی کا پانی*
Doodh ka doodh pani ka pani.
Milk of milk, Water of water

*66. ضرورت ایجاد کی ماں ہے*
zaroorat ejad ki maan hai
Necessity is a mother of invention

*67. چور کا بھائی گٹھ کترا*
Chor ka bahi Gath Kutra
They agree like pick-pockets in a fair

*68. عقلمند اپنے ہی پھندے میں نہیں پھنستا*
Akalmand apnay hi phanday main nahi pahsta
A fox never dies in the dirt of his own

*69. کتاب ایک ایسا دوست ہے جو کبھی دھوکہ نھیں دیتا*
Kitab aik asa dost hay jo kabhi dhoka nahi daita A book is a friend that never deceives

*70. جو کم سوچتے ہیں وہی زیادہ بولتے ہیں*
Jo Kam sochty han wohi ziyada bolty han
The less people think the more they talk

*71. دِل میں زہر زبان پر شہد*
Dil main zehar zuban par shahd
Many kiss the hand they wish cut off

*72. مَری ہُوئی مَکّھی سے شہد نہیں نکلتا*
Mari hue makhi say shahd nahi nikalta
A dead bee make no honey

*73. ایک انار سو بیمار*
Aik anaar so bemar
One post and a hundred candidates

*74. دوست راہ چلتے نہیں بنتے*
Dost rah chaltay nahi bantay
Friendship is to be bought at a fair

*75. ننگی کیا نہاۓ گی, کیا نچوڑے گی*
Nangi kya nhay gee, kya nachoray gee
No one can strip a naked person

*76. جِس نے کی شرم اس کے پھوٹے کرم*
Jis nay kee sharm us kay photay karam
The modesty will be the ruin of you

*77. شرافت نیت سے ہے*
Shirafat neeyat say hay
The mind ennobles not the blood

*78. ٹال مٹول کام شیطان کا ہے*
Tal matool kaam shetan ka hay
When God says today, the devil says tomorrow

*79. ایک کو سائی ۔ دوسرے کو بدھائی*
Aik ko saai dosray ko badhai
To invite one and feast another

*80. ایک مچھلی سارے جال کو گندا کرتی ہے*
aik machli saray jal ko ghanda karti hay
A single sinner sink the boat

*81. نو نقد نہ تیرہ اُدھار*
Nou naqad na taira udhar
Batter an egg today than a hen tomorrow

*82. بھلا جو چاہے آپ کا ۔ دینا نہ رکھے باپ کا*
bhala jo chahay aap ka dena na rakhay baap ka
Out of debit, out of danger

*83. بھٹ پڑے وہ سونا جِس سے ٹوٹیں کان*
Bhat paray wo sona jis say totain kaan
Better cut the shoe than pinch the foot

*84. پھول میں کانٹا ہے*
Phool main kanta hay
Honey is sweet but the bee stings

*85. سیوا بن میوا کہاں*
Saiva bin maiva kahan
No pains no g*ins

*86. کاہل فقیر کا بھائی*
Kahil faqeer ka bhai
The slothful man is the beggar’s brother

*87. بھو سے بغیر اناج نہیں*
Bhosay baghair anaj nahi
No corn without chaff

*88. دوڑنے سے پہلے چلنا سیکھو*
Dhornay say pehlay chalna sekho
Creep before you gang

*89. مان نہ مان میں تیرا مہمان*
Maan na maan main tera mehmaan
Whether you recognize me or not i am your guest

*90. کوٹھی والا روۓ چھپر والا سوۓ*
Kothi wala roey chapar wala soey
Uneasy lies the head that wears the crown

*91. خالی باتوں سے بھی کہیں پیٹ بھرتا ہے*
Khali batoon say bhi kahin pait bharta hay
Do not give me words instead of meal

*92. مُفت کی شراب قاضی پر حلال*
Muft key sharab qazi per hlaal
An empty door will tempt a saint

*93. ایک اور ایک گیارہ*
Aik aur aik gyara
Union is strength

*94. شتابی میں خرابی ہے*
Shetabi main Khrabi hay
Error is always in hassle

*95. سارے انڈے ایک ہی ٹوکری میں مت رکھو*
Saray anday aik hi tokri main mat rakho
Do not put all your eggs in one basket

*96. سر منڈاتے ہی اولے پڑے*
Sar mundhatay hi olay paray
A poor man’s rain

*97. بڑھاپے کی مفلسی سب سے بُری*
Barhapay ki muflisi sab say buri
Poverty on an old man’s back is a heavy burden

*98. یہ منہ اور مسور کی دال*
Ye moun aur masoor ki daal
Honey is not for the ass’s mouth

*99. ہمت مرداں مددِ خُدا*
Himat-e- mardan madad-e-khuda
God helps those who helps himself

*100. آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا*
Asmaan say ghera khajoor main atka
Out of the frying pan into the fire...

13/06/2024

اسلام علیکم

ڈئیر طلباء و طالبات

*پنجاب فارمیسی کونسل کی جانب سے آج فارمیسی اسسٹنٹ 40th کے سالانہ امتحانات 2024 کا رزلٹ ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔*
*مجموعی طور پر پاس ہونے والے طلباء کی شرح 3% تین پرسنٹ رہی ۔*
*فارمیسی اسسٹنٹ کی سالانہ امتحانات 2024 میں پاس ہونے والے سٹوڈنٹ کی تعداد 178 ہے۔*
*فارمیسی اسسٹنٹ کی سالانہ امتحانات 2024 میں تقریبا چھ ہزار کے قریب سٹوڈنٹ نے حصہ لیا تھا۔*
*سٹوڈنٹ فارمیسی اسسٹنٹ 40th کا رزلٹ آفیشل ویب سائٹ پنجاب فارمیسی کونسل پر جا کر چیک کر سکتے ہیں*

08/06/2024

*اگر آپ نے PPSC کے Through سرکاری نوکری لینی ہے تو مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں*
۔. انشاءاللہ آپ کامیاب ضرور ہوں گے ۔.
*1* . اپنی قابلیت اور صلاحیتوں پر یقین رکھیں ۔
*2* . اپنے Targets اور Goals کو Set کریں اور پھر ان کو Achieve کرنے کے لئے محنت کریں ۔
*3* . لوگوں آپ پر پتھر پھینکیں گے آپ کو انہی پتھروں سے قلعہ تعمیر کرنا ہے نہ کہ ان سے ٹھوکریں کھانی ہیں ۔
*4* . اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں یہی آپ کے سگے ہیں ۔ اگر یہ آپ کو De-motivate کرتے ہیں تو آپ برداشت کیجئے یار بس یہی لوگ آپ سے Sincere ہیں ۔ وہ اصل میں آپ کے Future کو لے کر Depress اور پریشان ہوتے ہیں تو اکثر Negative بول جاتے ہیں ۔
*5* . ایسے دوست بنائیے جن کا مشن وہی ہو جو آپ کا ہے ۔ ایسے دوست Struggle کے Time Period میں آپ کا سہارا بھی رہیں گے اور آپ کو تیاری میں بھی آسانی رہے گی ۔
*6* . علم حاصل کرنے، نئی چیزیں سیکھنے اور اپنی شخصیت کو بہتر بنانےکی غرض اور نیت سے مطالعہ کیجئے ۔ اس سے آپ کو پڑھائی میں آسانی ہوگی ۔
*7* . پڑھائی کو نمازوں کے اوقات سے Set کریں ۔ مثلاً فجر کے بعد سے صبح 10 بجے تک *Chemistry* ظہر کے بعد *جنرل نالج* پھر عصر کے بعد *کمپیوٹر* etc ایسے اپنا ایک ٹائم ٹیبل سیٹ کیجئے اور بس اپنے Target کو Achieve کریں ۔ اس سے پہلے Study چھوڑیں مت اور اس سے زیادہ خود کو کھپائیں مت ۔ تاکہ آپ Motivate بھی رہیں اور Stress بھی نہ ہو ۔
*8* . جب Stress ہو یا آپ Mentally Upset ہوں یا تھکاوٹ کا شکار ہوں تو مت پڑھیئے اس سے انسان anxiety کا شکار ہوتا ہے اور فائدہ کے بجائے الٹا نقصان ہوتا ہے ۔

*Do work and Go ahead*

03/06/2024

میں نے مسیب قدوسی (میرا بیٹا) سے کہا کہ : "یار اتنے مایوس کیوں ہو رہے ہو۔ پاکستان میں ہمارا اچھا کاروبار ہے ، جتنے پیسے باہر جا کر تم کما سکتے ہو یہاں ایسا پوٹینشل ہے کہ تم سہولت سے اتنے پیسے یہاں بھی کما سکتے ہو۔"

اس پر اس نے مجھے جو جواب دیا ، اس نے جیسے مجھے لاجواب کر دیا ، کہا : "پیسہ تو کما لوں گا لیکن کوالٹی آف لائف کہاں سے لائیں گے ؟؟" میرے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں تھا۔

میں پچھلے 15 دن سے صبح شام ہسپتال میں ہوتا ہوں۔ پانچ ماہ کی نواسی ہے جس کو دو مہینے پہلے نمونیا بگڑا ہر طرح کی اینٹی بائیوٹک دی گئی لیکن مرض بڑھتا گیا ۔ نہایت لائق اور اپنے شعبے میں مکمل مہارت رکھتے ہوئے ڈاکٹر عطیہ باری بچی کو دیکھ رہی تھیں ، سچی بات ہے کہ ان کا انسان دوست رویہ مجھے متاثر کر گیا ۔ اپنے مریض سے اتنا گہرا ربط و تعلق کم کم دیکھا گیا ہے جو ان کا ہے ۔۔

انہوں نے بچے کا مدافعاتی نظام ٹیسٹ کروایا تو معلوم پڑا کہ قدرتی طور پر بچے کا مدافعاتی نظام نہ ہونے کے برابر کام کر رہا ہے ، اسی سبب ادویات بہت اچھے نتائج نہیں دے پا رہیں ۔ ڈاکٹر رضوان اسد خان کی محبت ہے کہ مسلسل رابطے میں رہے ، لیکن یہ کمال ہوا کہ جس جس مرحلے پر انہوں نے جو تجویز دی یا ٹیسٹ کروانے کا کہا ڈاکٹر عطیہ باری وہ کروا رہی ہوتیں یا کر چکی ہوتیں اس سے اندازہ ہوا کہ وہ اپنے شعبے میں کس قدر ماہر ہیں ۔۔ اسی طرح ڈاکٹر شعیب بھائی ہیں اُنہوں نے بھی مسلسل مفید مشوروں سے نوازا ۔

برادر معتصم الٰہی ظہیر نے کل بون میرو ٹرانسپلانٹ کے متعلقہ ڈاکٹر سے رابطہ کیا ، وقت لیا اور ساری رپورٹیں ان کے سامنے رکھیں تو انہوں نے کہا کہ اس کا میڈیکل سائنس میں واحد حل "بون میرو ٹرانسپلانٹ" ہے اور اگر چلڈرن ہاسپٹل میں سرکاری طور پر کروایا جائے تو دو سے تین برس بعد باری آتی ہے پرائیویٹ کروانے کی صورت میں بے تحاشا خرچ ہے البتہ کامیابی کی صورت میں بچے کی زندگی نارمل ہوگی ان شاءاللہ تعالی ۔

ساتھ ساتھ ڈاکٹر صاحب نے جو بات بتائی وہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھی ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو پیدائش کے فوراً بعد ہی اس کا یہ ٹیسٹ کر لیا جاتا ہے کہ اس کا مدافعاتی نظام کام کر رہا ہے یا نہیں کر رہا اور اگر کوئی خرابی ہے تو اسی وقت اس کا بون میرو ٹرانسپلانٹ کر کے والدین کے حوالے کیا جاتا ہے یعنی یہ ہفتہ دس دن کا سارا پروسیس ہوتا ہے ۔

یہاں پر یہ بات یاد رہے کہ ایسے بچے لاکھوں میں ایک ہوتے ہیں کہ جن کو یہ بیماری ہوتی ہے اور ان ممالک کی حکومتوں کی اپنی عوام کے لیے حساسیت کا عالم یہ ہے کہ وہ ان لاکھوں میں سے ایک کو بھی نظر انداز کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ہر پیدا ہونے والے بچے کا یہ ٹیسٹ کرتے ہیں ۔

بدقسمتی سے ہمارے حکمران طبقے نے قوم کو پہلے دن سے عمدہ معیار زندگی سے محروم کر رکھا ہے اس کے نتیجے میں بہت مثبت سوچ رکھنے والے نوجوانوں میں بھی بری طرح مایوسی پیدا ہو رہی ہے ۔

یہاں پر میں اپنے دوستوں کو یہ ضرور بتانا چاہوں گا کہ کسی بھی ملک میں ایسی سہولیات کا عوام کو فراہم ہونا خالصتا اس کے حکمران طبقے کی اپنے عوام کے لیے خلوص اور فلاح کے جذبے کے سبب ہوتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ مغربی ممالک اور کچھ ترقی یافتہ مشرقی ممالک کے حکمران اپنے عوام کے لیے واقعتا ماں کی طرح ہمدرد ہے اور بالفرض وہ ہمدرد نہ بھی ہوں تو وہاں کا نظام احتساب ایسا کڑا ہے کہ وہ عوام کے حقوق کے خلاف جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔

جبکہ ہمارے جیسے غیر ترقی یافتہ ممالک کے حکمران اول تو اپنی ساخت میں ہی مجرم ہیں اور کرپٹ ۔ دوسرا انہوں نے نظام احتساب کو کچھ اس طرح غیر مؤثر کر رکھا ہے کہ ان کے جرائم پر ان کا مواخذہ ممکن ہی نہیں رہا ، یہ ایسے ظالم کاریگر ہیں کہ انہوں نے جج بھی اپنی پارٹیوں کے سابقہ وکلاء لگا رکھے ہوتے ہیں یا ان کو جج تعینات کرکے زیر احسان کر رکھا ہوتا ہے ، روشنی کی کوئی کرن آئے تو کہاں سے ؟؟ ۔

اور ان کے جرائم کے تحفظ کی سب سے بڑی ذمہ دار خود عوام ہے کہ جو اس کے باوجود مستقل طور پر ان کو اپنا رہنما لیڈر سمجھتی ہے اور بار بار منتخب کر کے ایوانوں میں بھجوا دیتی ہے ۔

تحریر۔ ابوبکر قدوسی

Want your business to be the top-listed Media Company in Khanewal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Khanewal

Other Social Media Agencies in Khanewal (show all)
Ahtshamrog Ed Ahtshamrog Ed
Dr Shami Shiam
Khanewal, 147105

MrAhtshamrogMe

Saliha Anum_Digital Creator Saliha Anum_Digital Creator
Khanewal

Social Media Marketing Consultant

ASIF KWK ASIF KWK
Khanewal
Khanewal

i have a youtube channel i want to create a page for my channel

Social Media Marketing Agency Social Media Marketing Agency
Khanewal, 60000

Your Social Media Marketing Agency

Daily Views Khanewal Daily Views Khanewal
Khanewal

This is a News paper for News , Interesting Features , Stories and much more

Fazal Brand Fazal Brand
Moza Mehir Pur Tulamba Thasiel Mian Channu Tulamba District Khanewal
Khanewal, 58080

Videography Photography And Droon Operating please Contact For 03057518131

Khanewal Composing Center Khanewal Composing Center
Khanewal
Khanewal, 58150

I am a Professional Composer and Editing Master..

Muzammil  Sultan Muzammil Sultan
James Abad Khanewal
Khanewal, 58150

UC seller UC seller
Khanewal, 58221

Don't worry Less price Uc

Ijaz Habib Ijaz Habib
Khanewal

it is about affiliate marketing

Mr how Mr how
KHANEWAL
Khanewal, 58100

asalam.o.alokum ;

AR Digital HUB AR Digital HUB
Jahanian
Khanewal, 58200

GROW UP YOUR BUSINESS THROUGH SOCIAL MEDIA MARKETING