PTI Youthwing Italy
we love pakistan
فقیرم از تو خواہم ہر چہ خواہم
دل کوہ خراش از برگ کاہم
مرا درس حکیماں درد سر داد
کہ من پروردئہ فیض نگاہم
میں فقیر ہوں اور جو کچھ طلب کرتا ہوں آپ ہی سے طلب کرتا ہوں ۔ میں گھاس کا ایک تنکا ہوں ، اس کی ایک پتی سے پہاڑ جیسا سنگین اور مستحکم دل تراش دیجیے ۔ دانشمندوں اور فلسفیوں کی کتاب نے مجھے درد سر اور پریشاں خیالی کے سوا کچھ نہ دیا اس لیے کہ میں آپ کی نگاہوں سے فیض یافتہ ہوں۔
ـــــــــــــــــــــ
علامہ محمد اقبال رح
دیکھ آ کر کوچۂ چاک گریباں میں کبھی
قیس تو، لیلی بھی تو ، صحرا بھی تو، محمل بھی تو
علامہ محمد اقبالؒ ❤️
ہم غریبوں کے آقا پر بےحد درود
ہم فقیروں کی ثروت پے لاکھوں سلام
مصطفیٰ جان رحمت پے لاکھوں سلام ♥️
"1941ء میں قائدِاعظمؒ مسلم لیگ کے اجلاس مدراس سے واپس آرہے تھے، راستے میں ایک قصبہ سے آپ کا گذر ہُوا۔ ایک 8برس کا لڑکا جس کے تن پرایک لنگی تھی بہُت زورشورسے پاکستان زندہ باد کانعرہ لگا رہا تھا۔ قائدِاعظمؒ کی نظراس جوشیلے لڑکے پرپڑی۔ آپ نے اپنی گاڑی رُکوائی،لڑکے کوقریب بلا کر کہا،’’تم پاکستان کامطلب سمجھتے ہو؟‘‘ لڑکے نے کہا کہ پاکستان کا مطلب آپ بہترجانتے ہیں۔ہم تواتناجانتے ہیں جہاں مسلمانوں کی حکومت وہ پاکستان، جہاں ہندوؤں کی حکومت وہ ہندوستان۔ قائدِاعظمؒ کے ساتھ صحافی تھے۔ آپ نے ان سے مخاطب ہوکرکہاکہ مدراس کا 8 سال کا بچہ پاکستان کا مطلب سمجھتاہے،لیکن گاندھی جی نہیں سمجھ سکتے" ( اور ہمارے زیر تعلیم و زیر تعمیر دانشور بھی آج تک نہیں سمجھے)
(پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی “سوانح ِحیات رہبر ملت: قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ”)
میلاد النبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا چاند مبارک ہو رحمتوں کے ساتھ...
میلاد منانے کا طریقہ کیا ہے؟
کہ تم درورشریف پڑھو،باوضو بیٹھےرہو،حضور پاک "صلی اللہ علیہ وسلم" کے نام پر لوگوں پر رحمتیں کرو، اور دشمنوں کو معافی دو اور دوستوں سے معافی مانگو-
فرمان:
**حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ**
میلاد النبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو رحمتوں کے ساتھ
جس کا بابا علیؓ جس کا نانا نبیﷺ💚
اس حسنؓ ابنِ حیدرؓ پہ لاکھوں اسلام 💚
﴿حضرت حسنؓ حرم پاک کی شمع تھے ۔ انھوں نے بہترین امت یعنی ملت اسلامیہ کی جمیعت محفوظ رکھی﴾
آں یکے شمعِ شبستانِ حرم
حافظِ جمیعت خیر الامم
تا نشیند آتشِ پیکار و کیں
پشتِ پا زد بر سرِ تاج و نگیں
﴿اس لیے حکمرانی کو ٹھکرا دیا کہ آپس میں جنگ اور عداوت کی جو آگ بھڑک اٹھی تھی وہ بجھ جائے ۔ یہاں اس خانہ جنگی کی طرف اشارہ ہے جو حضرت علی کے عہد خلافت میں شام کی طرف سے شروع ہوئی تھی ۔ حضرت علیؓ کی شہادت کے بعد حضرت امام حسنؓ خلیفہ منتخب ہوئے اور آپ کو خانہ جنگی روکنے کی اور کوئی صورت نظر نہ آئی تو خلافت چھوڑ دی۔ اس طرح رسول ﷲ ﷺ کی پیش گوئی حضرت حسنؓ کے متعلق پوری ہو گئی یعنی میرا یہ فرزند امت کے دو بڑے گروہوں میں صلح کروا دے گا﴾
(کتاب: رموزِ بیخودی، درمعنی ایں کہ سیدة النسا فاطمۃ الزہراء اسوہ کاملہ ایست براے نساء اسلام، شعر نمبر ۷ و ۸)
امریکی اقبال شناس ڈاکٹر سیلین ابراہیم۔ ہارورڈ یونیورسٹی ، پرنسٹن یونیورسٹی اور برینڈیز یونیورسٹی امریکہ کی فارغ التحصیل ایک بلند پایہ علمی شخصیت۔ امریکی یونیورسٹیوں میں اقبال پہ لیکچرز دیتی رہتی ہیں۔
Via Ejaz Ul Haq Ejaz Sir
اللّه پاک حضرت محمد علی جناح رح کے درجات بلند فرماۓ 🌹
فکر اقبال سے متاثر مجاھد قائد اعظم رح سچا عاشق رسول ص عظیم لیڈر قانون دان محب وطن عظیم کردار کا پیکر
اقبال رح نے قائد اعظم سے جب فرمایا واپس ہندوستان چلیں مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ ملک بنانا ہے تو قائد اعظم رح علامہ اقبال رح سے کہتے ہیں سب ہندو سکھ انگریز ہمارے دشمن ہیں یہ بہت مشکل کام ہے اقبال رح فرماتے ہیں (جب حضور محمد ص نے فرما دیا ہے پاکستان بنے گا تو انشااللہ بنے گا) ❤ اب ہمیں کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ۔پاکستان پر الحمداللہ نبی کریم ص کی خاص نظر ہے تا قیامت رہے گا انشااللہ جو اس کو پیار اور حفاظت کریں گے جنتی ہیں اور جو دھوکہ دینگے بد بخت ہیں
11ستمبر یوم وفات بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح
بے اثر ہوگئے سب حرف نوا تیرے بعد
کیا کہیں دل کا جو احوال ہوا تیرے بعد
تو بھی دیکھے تو زرا دیر کو پہچان نہ پائے
ایسی بدلی کوچے کی فضا ترے بعد
اور تو کیا کسی پیمان کی حفاظت ہوتی
ہم سے ایک خواب نہ سنبھالا گیا ترے بعد
Leader❤❤
11.09.1946 یوم ولادت درویش اہلسنت قبلہء محترم پروفیسر الحاج حافظ صابر علی صابر صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ
اللّه پاک آپ کی قبر پر کروڑوں رحمتیں کرے آمین
May Allah grant him with an exalted place in paradise.
7 ستمبر 1974
یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت ﷺ
فتح بابِ نبوت پہ بے حد دُرود
ختمِ دورِ رسالت پہ لاکھوں سلام
7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت
تاجدارِ ختمِ نبوت زندہ باد♥
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ
اَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ
میں خاتم النبیین ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا"
خدا کے آخری رسولﷺ ❤
#6ستمبر
اور
#7ستمبر
6ستمبر “یوم دفاع پاکستان”کے طور پر منایا جاتا ہے۔1965 میں جب پوری قوم دفاع وطن کیلئے اکٹھی اور متحد تھی، پاک فوج نے ھندوستان کے حملے کو پسپہ کردیا اور ھندووں کو ناکام و نامراد کیا۔۔۔
اس لئے چھ ستمبر بطور یادگار منایا جاتا ہے
اور 1974 میں علماء بالخصوص علماء اھلسنت نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور دفاع کیلئے متحد ہوکر ایک طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دینے کے بعد 7ستمبر کو “عقیدہ ختم نبوت کادفاع”کرتے ہوئے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو آئینِ پاکستان میں غیرمسلم اقلیت قرار دیا گیا۔
اس لئے 7ستمبر” یوم دفاع ختم نبوت” کے طور پر پاکستان کے غیور مسلمان مناتے ہیں۔
کاپی
وہ مجھ سے غافل نہیں ہوتا
میں اس کے ہاتھ میں ہوں❤💙💚
جس میں کوئی برائی نہیں ہوتی وہ فرشتہ ہوتا ہے اور جس میں کوئی اچھائی نہیں ہوتی وہ شیطان ہوتا ہے اور جن میں یہ دونوں صفات ہوتی ہیں وہ انسان ہوتا ہے
ہم سب یہی غلطی کرتے ہیں نا ۔۔۔ہم انسان کو انسان نہیں سمجھتے یا تو اُسے فرشتہ سمجھ لیتے ہیں اور اُس کی زرا سی غلطی پر روتے ہیں کہ یہ کیسے کر سکتا ہے یا پھر جس سے نفرت ہو اُسے شیطان سمجھ لیتے ہیں اور پھر ہمیں اُس کی اچھائی بھی نظر نہیں آتی ۔۔انسان مکمل اچھا یا مکمل بُرا نہیں ہوتا اُس سے جڑی ہماری اُمیدیں بُری ہوتی ہیں ۔۔کوئی انسان کی اُمید پر سوفیصد پورا نہیں اُتر سکتا انسان کو اس کی اچھائیوں برائیوں کے ساتھ قبول کرنا پڑتا ہے📿
جس روز کوئی اور مدد گار نہ ہوگا ۔۔۔۔۔۔
اس روز شفاعت میرے سرکار ﷺ کریں گے۔
💕صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم💕
ہمارے مایوس نوجوانوں اور پژمردہ نظام تعلیم کے نام اقبال کا بیغام
"ہمارے نوجوان پیاسے ہیں مگر ان کے جام خالی ہیں چہرے دھوئے ہوئے اور چمکدار ہیں مگر ان کے دل تاریک ہیں اگر چہ ان کے دماغ روشن ہیں۔
کم نگاہ ہیں ان میں دور اندیشی نہیں، وہ بے یقین اور مایوس ہیں؛ ان کی آنکھ کو دنیا میں کچھ نظر ہی نہیں آتا۔
یہ ناکس اپنی عظمت کا انکار کرتے ہیں ؛ اور غیروں کی عظمت پر ایمان رکھتے ہیں؛ یہی وجہ ہے کہ بتخانے کا معمار ان کی مٹی سے اینٹیں گھڑتا ہے۔
تعلیمی ادارے کو بھی اپنے مقصود سے آگاہی نہیں؛ کیونکہ اس کی رسائی جذبِ اندرون تک نہیں۔ صرف ظاہر پر نگاہ رکھی ہوئی ہے۔
تعلیمی ادارے والوں نے نوجوانوں سے نورِ فطرت کو دھو دیا ہے یعنی جو نور وہ گھروں سے یونیورسٹی لاتے ہیں وہ بھی یونیورسٹی والے ان سے دھو لیتے ہیں؛ یہی وجہ ہے کہ تعلیمی اداروں کی شاخ سے ایک گلِ رعنا بھی نہیں پھوٹا بلکہ سب بے کار ہیں۔ یونیورسٹیوں کا اوٹ پٹ صفر ہے۔
ہمارے معمار (اساتذہ ) پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی رکھتے ہیں؛ وہ شاہیں بچوں کو بطخ کے بچے کی خو سکھاتے ہیں۔ ان کو توحید و یقین اور خودی کا درس نہیں دیتے بس غیر کی غلامی ہی سکھاتے ہیں"
نوجوانان تشنہ لب خالی ایاغ
شستہ رو تاریک جان روشن دماغ
کم نگاہ و بے یقین و نا امید
چشمِ شان اندر جہان چیزی ندید
ناکسان منکر ز خود مومن بہ غیر
خشت بند از خاکشان معمار دیر
مکتب از مقصودِ خویش آگاہ نیست
تا بجذبِ اندرونش راہ نیست
نورِ فطرت را زجانہا پاک شست
یک گل رعنا ز شاخِا او نرست
خشت را معمار ما کج می نہد
خوی بط با بچۂ شاہین دہد
(اقبال)
Our youth is thirsty but their glasses are empty; their faces are shining, intellect bright but their souls are in darkness.
Short-sighted, lacking faith and in despair; their eyes can’t see anything in this world.
The ignorant deny their own greatness but believe in others and that is why (the idol worshiper) moulds bricks out of his clay to build a temple for himself.
Their school does not know what it wants to achieve, because it is incapable of reaching the soul.
Teachers have deprived the youth of the light of the soul; that is why not a single ‘attractive flower’ has sprouted from their (schools) branches.
Our builders (teachers) lay wrongly the very first brick of foundation; they teach the ways of ducklings to chicks of falcon.
"ہاں میں اقبال کو بہت اچھی طرح جانتی ہوں۔"
میں نے شکاگو یونیورسٹی سے
ISLAMIC MODERNITY, LYRIC AMBIGUITY: MUHAMMAD IQBAL AND THE GHAZAL
کے عنوان سے مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔" (ڈاکٹر فرانسسکا)
Via Ejaz Ul Haq Ejaz sir
خِرد دیکھے اگر دل کی نگہ سے
جہاں رَوشن ہے نُورِ ’لا اِلہ‘ سے
فقط اک گردشِ شام و سحر ہے
اگر دیکھیں فروغِ مہر و مہ سے
علامہ محمد اقبالؒ❤
اگر مقصودِ کُل مَیں ہُوں تو مجھ سے ماورا کیا ہے
مرے ہنگامہ ہائے نَو بہ نَو کی انتہا کیا ہے؟
علامہ محمد اقبالؒ❤
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
اے میرے پروردگار! مجھے ظالموں میں شمار نہ کر
جمعہ مبارک 💚
فرمانِ مصطفیﷺ❤
حسن اور حسین رضی اللہ عنھما میری دنیا کے دو پھول ہیں
[صحیح البخاری: 3753]
عرش کا ہے کبھی کعبے کا ہے دھوکا اس پر
کس کی منزل ہے الہی مرا کاشانہ دل
علامہ محمد اقبالؒ❤
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو جی چاہتا ہے
وہ سونے سے کنکر وہ چاندی سی مٹی
نظر میں بسانے کو دل چاہتا ہے
جہاد محبت کی آواز گونجی
کہا حنظلہ نے یہ دلہن سے اپنی
اجازت اگر دو تو جام شہادت
لبوں سے لگانے کو دل چاہتا ہے
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 🌺صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ🌺💐🌺ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
MashaAllah 💕
💥اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ
اَللَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکتَ عَلٰی اِبراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبراھيمَ اِنَّك حَمِيدُ مَّجِيدُ💥
میں خاندانِ علیؓ المرتضیٰ کی محبت و عقیدت سے زندہ اور چمک رہا ہوں ۔
مرشدی اقبالؒ ❣️
جو آواز آپ کو
دروازہ بند ہونے کی لگ رہی ہے، ممکن ہے وہ دروازہ کُھلنے کی ہو
( مولانا رومی رح )
عشق رُومی، عشق جَامی، عشق کوہِ طُـور
عشق حَبشی، عشق قَرنی، عشق ہے منصُور ..
علامہ اقبال دریائے نیکر ہائیڈل برگ میں کشتی چلاتے ہوئے۔ (کیمرے سے کھینچی گئی ایک نایاب تصویر )