Sabawoon News سباون نیوز

Sabawoon News سباون نیوز

سباون نیوز ایک آزاد، خودمختار، تفتیشی اور تحقیقی صحافتی نیوز پیج ہے۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 10/06/2024

پاکستان میڈیا کونسل کے ممبر و ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر مجیب الرحمٰن وزیر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ خیبر پختونخوا ریاض غفور کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے،ڈسٹرکٹ پریس کلب کابینہ کے اراکین وممبرز نے ان کی والدہ ماجدہ کی ایثال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ کابینہ ممبران نے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وانا جنوبی وزیرستان لوئر ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر اور پاکستان میڈیا کونسل کے ممبر مجیب الرحمان وزیر نے محکمہ اطلاعات، و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض غفور کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے، صدر مجیب الرحمان وزیر نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا وانا کا کابینہ ودیگر ممبران نہ صرف انکے والدہ کی وفات پر غمزدہ ہیں بلکہ انکے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا نے وانا نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض غفور کی والدہ ماجدہ کی ایثال ثواب اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔کابینہ ممبران نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا،اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 10/06/2024

وانا یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین آدم خان وزیر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ خیبر پختونخوا ریاض غفور کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا، کابینہ اراکین نے انکے والدہ ماجدہ کی ایثال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ کابینہ ممبران نے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

جنوبی وزیرستان لوئر (پ ر) وانا یونین آف جرنلسٹس ( ڈبلیو یو جے) کے چئیرمن آدم خان وزیر نے محکمہ اطلاعات، و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض غفور کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے، چیئرمین آدم خان وزیر نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وانا یونین آف جرنلسٹس کے تمام کابینہ اراکین نہ صرف انکے والدہ کی وفات پر غمزدہ ہیں بلکہ انکے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، وانا یونین آف جرنلسٹس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض غفور کی والدہ ماجدہ کی ایثال ثواب اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے تاہم کابینہ ممبران نے ہمدردی کا اظہار کیا۔

09/06/2024

جنوبی وزیرستان اپر تحصیل مکین پولیس کا منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری،
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو ڈکیتی اور موبائل سنیچنگ کے وارداتوں میں مطلوب ملزمان مکین سے گرفتار چھنے گٸے 07 عدد موبائل برآمد مقدمہ درج رجسٹرڈ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک حبیب خان کے خصوصی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کی طرح مکین پولیس کی ڈی ایس پی لدھا سرکل ہدایت اللہ خان کے زیر نگرانی اور ایس ایچ او مکین سب انسپکٹر محمد شعیب خان کے زیر قیادت منشیات فروشوں و دیگر جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔
جس کے تحت مخبر خاص کی سے اطلاع ملی کہ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو ڈکیتی و موباٸل سنیچنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزمان بغرض رپوشی واردات کیلے کسی بھی وقت علاقہ مکین آسکتے ہیں اطلاع کو مصدقہ جان کر ایس ایچ او مکین محمد شعیب خان بمعہ نفری نے مکین کے داخلی راستے پہ ناکہ بندی کرکے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوے ملزم 01 طیب اللہ ولد محمد لطیف کمیٹی باغ تحصیل ملازٸی ضلع ٹانک ملزم 02 جنید ولد جاوید اماخیل ضلع ٹانک کو گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے مختلیف وارداتوں کے دوران چھینے گٸے 07 عدد موباٸل فون برآمد کرلیے واضح رہے کہ ملزمان کا ایک ساتھی پہلے ہی ڈی آٸی خان پولیس گرفتار کرچکی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے بند حوالات کردیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہے۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 04/06/2024

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا تباہی کے دہانے پر۔ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

وانا ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں کالے پٹیاں باندھ کر ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی۔ عملہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے اور کالے پٹھی باندھ کر خیبرپختونخوا حکومت سے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد، عملہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سامنے جمع ہوا اور پلے کارڈز کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف فنڈز جاری نہ کرنے کے نعرے درج تھے۔ مارچ 2022 سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میڈیکل ایمرجنسی ریسیلینس فاؤنڈیشن (MERF) کی انتظامیہ کے تحت عوامی نجی شراکت داری کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، اور صحت کی خدمات کو بحال کرنے میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ ایک بند اسپتال سے مکمل فعال ثانوی دیکھ بھال کے مرکز میں تبدیلی نے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع اور افغانستان کے سرحدی علاقوں کے مریضوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت اور میڈیکل ایمرجنسی ریسیلینس فاؤنڈیشن (MERF) کے درمیان معاہدے کے مطابق حکومت کو ہسپتال کے آپریشنز، بشمول تنخواہوں کی ادائیگی اور مریضوں کی خدمات کے لیے ہر تین ماہ بعد فنڈز جاری کرنے ہیں۔ تاہم محکمہ صحت گزشتہ آٹھ ماہ اکتوبر 2023 سے یہ فنڈز جاری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس تاخیر نے اسپتال کی تنخواہیں ادا کرنے اور خدمات کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو شدید متاثر کیا ہے۔ اس کے باوجود میڈیکل ایمرجنسی ریسیلینس فاؤنڈیشن ( MERF) نے اپنے وسائل سے اسپتال کو چلایا اور حالیہ تک تنخواہیں ادا کیں۔ فنڈز کے جاری نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور حکومت سے فوری کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔ عملے نے خیبرپختونخوا محکمہ صحت کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے فنڈز جاری نہ کیے گئے تو وہ اسپتال کی خدمات کو بند کر سکتے ہیں اور اس کے ذمہ دار صوبائی حکومت اور محکمہ صحت ہوں گے۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 03/06/2024

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میڈیکل ایمرجنسی ریسیلینس فاؤنڈیشن (MERF) انتظامیہ کے لئے کے پی حکومت کی جانب سے فنڈز کی روک تھام پر سیاہ پٹی کا احتجاج

وانا () ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا جنوبی وزیرستان لوئر جو مارچ 2022 سے میڈیکل ایمرجنسی ریسیلینس فاؤنڈیشن ( MERF ) کے زیر انتظام عوامی و نجی شراکت داری کے ذریعے چل رہا ہے، انہوں نے صحت کی خدمات کی بحالی میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسیلینس فاؤنڈیشن ( MERF ) نے یہ ہسپتال جو ایک بھوت ہسپتال سے ایک فعال ثانوی نگہداشت مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے، جنوبی وزیرستان کے اضلاع اور پاک افغان بارڈر انگوراڈا کے پار مریضوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور میڈیکل ایمرجنسی ریسیلینس فاؤنڈیشن (MERF) کے درمیان معاہدے کے مطابق، حکومت کو ہسپتال کے آپریشنز کی حمایت کے لئے ہر سہ ماہی فنڈز جاری کرنا لازم ہے، جس میں تنخواہوں کی ادائیگی اور مریضوں کی خدمات شامل ہیں۔ تاہم، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ آٹھ ماہ یعنی اکتوبر 2023 سے یہ فنڈز جاری نہیں کئے۔ اس تاخیر نے ہسپتال کی تنخواہوں کی ادائیگی اور خدمات کی برقرار ی میں شدید اثر ڈالا ہے۔ اس کے باوجود، MERF نے اپنی وسائل سے ہسپتال کو چلایا اور تنخواہیں ادا کیں۔

اس وقت فنڈز کی مسلسل غیر اجراء کی وجہ سے، تنظیم پچھلے ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر رہی ہے۔ نتیجتاً، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے ڈاکٹروں، نرسوں، اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپنی تنخواہیں وصول نہیں کی ہیں اور وہ آج یکم جون 2024 سے خیبرپختونخوا حکومت سے فنڈز جاری کرنے کے مطالبے کے لئے سیاہ پٹیاں پہن کر احتجاج شروع کریں گے۔ اسٹاف ممبران اپنی خدمات کے دوران سیاہ پٹیاں پہن کر اپنے مطالبات کو اجاگر کریں گے۔

اس موقع پر ہسپتال کے ہیلتھ منیجر / ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا، "ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے مطابق، ہمارے ہسپتال کی رینکنگ کے پی میں آخری پوزیشن سے بہتری کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے، جو میڈیکل ایمرجنسی ریسیلینس فاؤنڈیشن (MERF) انتظامیہ اور اسٹاف کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ حکومت کو فنڈز جاری کرنا چاہئے تاکہ مسلسل بہتری اور ہمارے مخلص اسٹاف کی حمایت یقینی بنائی جا سکے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہمارے ہسپتال کی واجبات 32 کروڑ ہیں، جو حکومت کو ہسپتال کی خدمات چلانے کے لئے ادا کرنی ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ فنڈز کے اجرا میں ناکامی ہسپتال کے عملے کے لئے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے، اور اس مسئلے کے حل کے لئے حکومت سے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ اسٹاف نے اشارہ دیا ہے کہ اگر فنڈز ایک ہفتے کے اندر جاری نہیں کیے گئے، تو انہیں ہسپتال کی خدمات مکمل طور پر بند کرنی پڑیں گی۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 02/06/2024

وانا / جنوبی وزیرستان لوئر میں جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی کی مہم آج باقاعدہ شروع کی گئی اور جمیعت علماء اسلام کے چیدہ چیدہ علماء اور مقامی مشران نے رکنیت کے فارمز فل کرکے رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا۔ رکن سازی کے افتتاحی تقریب میں جنوبی وزیر ستان لوئر کے ہر تحصیل اور حلقہ جات کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ضلعی کنوینئر مولانا نوراللہ وزیر نے رکنیت سازی کے بارے میں اہم ہدایات بیان کئے اور ضلعی معاونین و تحصیل ناظمین کا اعلان کردیا۔ ضلعی معاونین مولانا شیرعلی ، مولانا عصام وزیر اور فضل خان وزیر کو منتحب کئے۔ رکنیت سازی کا افتتاح ضلعی سابقہ امیر مولانا میرزاجان وزیر اور تحصیل چیئرمین مولانا صالح وزیر مولانا شاکراللہ وزیر اور ملک عالم جان وزیر نے کیا۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام جنوبی وزیرستان قبائلی اضلاع میں صاف و شفاف ریکارڈ تنظیم سازی کرے گی۔ ضلعی کنوینئر مولانا نور اللہ وزیر نے اپنے خطاب میں تنظیم سازی کی قواعد و ضوابط بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، اور جلد از جلد تمام تحصیلوں کیلئے کنوئنرز کا اعلان کریں گے۔ اس مہم کے آرگنائزر مولانا نور اللہ وزیر نے کہا کہ پارٹی کی ہدایت کے مطابق آج پورے ملک میں رکنیت سازی شروع کی جارہی ہے اور یہ مہم 25 جولائی تک جاری رہے گی۔ رکنیت سازی کے دوران لوگوں کو فارمز بھرنے کی دعوت بھی دی جائے گی تاکہ جنوبی وزیرستان لوئر میں جمیعت علماء اسلام ایک مضبوط پارٹی کے طور پر ابھرے۔ پروگرام کے آخر میں علماء کرام نے جنوبی وزیرستان لوئر اور خیبرپختونخوا کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 01/06/2024

وانا / خدائی خدمتگار ویلفیئر ایسوسی ایشن گنگی خیل کے وفد صدر سلطان وزیر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا جنوبی وزیرستان لوئر کا دورہ کیا ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود کے ساتھ ملاقات کی ، ملاقات میں خدائی خدمتگار ویلفیئر ایسوسی ایشن گنگی خیل کے صدر سلطان نے بڑی تفصیل سے بات چیت کی ، صدر سلطان وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود سے علاقے میں صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کے لئے مشترکہ کوشش کرنے پر بات کی۔ صدر سلطان وزیر نے ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود سے درخواست کی کہ ہمارا خدائی خدمتگار ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دوست ہمیشہ علاقے کے غریب عوام کے ساتھ ہسپتال آتے ہیں ، ہمارے ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ آپ لوگوں کی تعاون درکار ہے ، ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے عملہ دن رات جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام کی بہتری کیلئے سوچیں اور علاقے کے لوگوں کا خیال رکھیں ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ آپ کے ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ساتھیوں کا خیال رکھیں گے، اور کہا کہ انشاء اللہ ہماری کوشش ہوگی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے ڈاکٹر حضرات و دیگر سٹاف علاقے کے مریضوں کو وہ سہولتیں فراہم کریں ، جو پاکستان کی دیگر شہروں کی بجائے وانا میں باقاعدگی طور پر مریضوں کی علاج کروا سکیں ، اس کے علاؤہ صدر سلطان وزیر نے سرجن ڈاکٹر ثناء اللہ کے ساتھ ملاقات کی اور ڈاکٹر ثناء اللہ کو کامیاب او پی ڈی چلانے پر مبارکباد دی، اور کہا کہ آپ اور ڈاکٹر آصف انور کی وجہ سے جنوبی وزیرستان لوئر میں آپریشن میں آسانی پیدا ہوئے، آخر میں خدائی خدمتگار ویلفیئر ایسوسی ایشن گنگی خیل کے صدر سلطان وزیر نے ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود کا شکریہ ادا کیا۔ صدر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود، ڈاکٹر حضرات و دیگر سٹاف علاقے کے مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

31/05/2024

وانا / عوامی نشنل پارٹی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر نے وانا میں حالیہ مخدوش اور غیر یقینی صورت حال بشمول سب ڈویژن وانا کے دیگر محرومیوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کیا، پریس کانفرنس میں ضلعی صدر آیاز وزیر نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جان چکی ہے کہ موجودہ حکومت جنوبی وزیرستان لوئر کے امن وامان میں مکمل طور پر ناکام ہیں، چوری ، ڈاکہ زنی و دیگر جرائم میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے، لوٹ مار کی بازار گرم ہے حکومت امن بحالی کے بجائے بدامنی پھیلنے میں خوش ہوتے ہیں کیونکہ حالیہ غیریقینی صورت حال سے معلوم ہوتاہے کہ حکومت ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے امن کسی دوسرے نامعلوم افراد کے ہاتھوں میں دیتا ہے، عوامی نیشنل پارٹی کو ہرگز منظور نہیں ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں کیونکہ عوام مذید بدامنی کے متحمل نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہاکہ علاقہ مکین مہنگائی اور بے روزگاری سے بدحال ہوچکے ہیں حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، آیاز وزیر کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں صحت ، ایجوکیشن ، زراعت اور محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کے دوسرے علاقوں کے مقابلے میں ناگفتہ بہہ صورت حال سے دوچار ہے مضافاتی علاقوں میں سرکاری سکولز اور صحت کے مراکز بھوت بنگلے کی شکل اختیار کرچکے ہیں، زیادہ تر املاک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ہیں ہم حکومت سے فوری طور پر بحالی چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت اور جنگلات کو ملک کے دیگر اضلاع کیطرح سہولیات مہیا کریں ، جس سے غریب کسان اور باغبان مستفید ہوجائیں۔ آیاز وزیر نے کہاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنے ہوئے وانا ایگری پارک عرصہ دراز سے غیرفعال ہے آبادکاری کے حوالے سے ٹوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے آخر میں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی پر پابندی عائد کی جائے اور وانا گومل زام ڈیم سے فوری طور پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائیں ، ورنہ عوامی نشنل پارٹی بھرپور مذمت پر مجبور ہوجائے گے۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عابد وزیر ، سینئر رہنما سلطان وزیر اور سب تحصیلوں کے صدور موجود تھے۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 29/05/2024

وانا / وزیرستان خبرنامہ میڈیا گروپ کے قسمت اللہ وزیر اور عبداللہ وزیر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بدلون سکول سسٹم دانہ راغزائی کا دورہ کیا ، سکول کے بچوں کے ساتھ ملاقات کی ، اور کلاسسز کا معائنہ کیا گیا ، اس موقع پر عبداللہ وزیر نے کہانے کہا کہ ہمارے لوگوں کو چاہیےکہ تعلیم پر توجہ دے اور اپنے بچوں پر اعلی تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ علم روشنی ہے اور جہالت اندھیرا ہیں، دنیا اس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں کہ اگر ہم خود کو تعلیم سے آراستہ نہیں کرینگے تو نہ صرف ہم پیچھے رہ جائیں گے بلکہ ہمارا نام و نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔

بدلون سکول سسٹم کے طلباء سے بیان کرتے ہوئے صحافی قسمت اللہ وزیر نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے ۔ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے اور انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گیا ہے تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج کے اس پر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کا حامل ہے چاہے زمانہ کتنا ہی ترقی کرلے۔ تعلیم کی اولین مقصد ہمیشہ انسان کی ذہنی ، جسمانی او روحانی نشونما کرنا ہے تعلیم حصول کےلئے قابل اساتذہ بھی بے حد ضروری ہیں جو بچوں کو اعلٰی تعلیم کے حصوص میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی قوم چاہتا ہے کہ وہ ترقی کرے تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیمی اداروں کو مضبوط کریں ، آج تک جن قوموں نے ترقی کی ہے وہ صرف علم کی بدولت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر آپ تعلیم پر توجہ دیں، تو آپ اپنے قبیلے اور علاقے کے نام روشن کر سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تعلیم زندگی کی ایک بہترین ہُنر ہے انسان بہتر تعلیم حاصل کرنے سے اچھائی اور بُرائی کا تمیز کرسکتا ہے، تاہم معیاری تعلیم کیلئے پہلی شرط محنت ہے۔

بدلون سکول سسٹم کے ڈائریکٹر زاہد خان وزیر نے کہا کہ بدلون سکول سسٹم کو بغیر نفع و نقصان ( No Profit /No loss ) پالیسی کی بنیاد پر چلا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سکول میں یتیم بچوں سے فیس نہیں لیتے ، انشاء اللہ ہماری کوشش ہوگی کہ جولائی تک سکول کا پورا سسٹم کمپیوٹرائزڈ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ بھی کوشش ہے کہ لوگوں کو ایک مثبت سوچ کی جانب گامزن کریں گے ، جن قوموں نے تعلیم کو اولین ترجیح دی وہ آجکل ترقی کے منازل طے کررہے ہیں ، تعلیم ہی کی بدولت نئی نسل کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ اس موقع پر بدلون ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر اکرام وزیر اور جنرل سیکرٹری ارشد انجم و دیگر موجود تھے۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 28/05/2024

اسلام آباد : گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم خان کنڈی سے محسود پریس کلب رجسٹرڈجنوبی وزیرستان کے وفد کی ملاقات، صحافیوں کو درپیش مسائل سمیت علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی محسود پریس کلب جنوبی وزیرستان کی وفد نے صدر فاروق محسود کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری سکندر حیات ۔ سینئر صحافی انور محسود، محمد شعیب اور اسلم شریک تھے۔ محسود پریس کلب کی وفد نے فیصل کریم خان کنڈی کو گورنر بننے پر مبارکباد دی اور انہیں قبائلی اضلاع بلخصوص ضلع جنوبی وزیرستان میں عوامی مسائل کے بارے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران محسود قبائل کے تباہ شدہ مکانات کے معاوضہ کی کئی سال گزرنے کے باوجود بھی ادا ئیگی نہ ہونے کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا کو خصوصی طور پر آگاہ کیا۔ محسود پریس کلب کی وفد نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو محسود پریس کلب جنوبی وزیرستان لدھا کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے منظور شدہ وزیرستان ایجوکیشن سٹی کی تاخیری کو بھی سنجیدگی سے زیر بحث لایا گیا ، صدر محسود پریس کلب فاروق محسود نے گورنر خیبر پختونخوا کو قبائلی اضلاع اوع خصوصی طور پر جنوبی وزیرستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے محسود پریس کلب لدھا دعوت قبول کی اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ سینئر صحافی وزیر جعفر زکوڑی اور مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اخونزادہ چٹان بھی موجود تھے۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 26/05/2024

وانا / ایم این اے زبیر خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان نے گورنمنٹ گرلز کالج کا پانی کا مسلہ حل کردیا۔ آج ٹی ایم کے واٹر ٹینکر علی الصبح کالج پہنچ چکی ہے اور وہاں پر اب پانی کا مسلہ نہیں رہا۔ میڈیا سے بات چیت کے دورن ایم این اے کا کہنا تھا کہ فیمل ایجوکیشن ہمارے لسٹ میں سر فہرست ہے اور کالج کے تمام مسائل ہماری نظر میں ہین انشاءاللہ ایک ایک کر کے بہت ہی قلیل عرصہ میں کالج کے تمام مسائل حل کرینگے۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 26/05/2024

پشاور ( پریس ریلیز) موسیٰ نیکہ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے بڑوں کی بیٹھک! احمد زئی وزیر قبائل کے نامور بیوروکریٹس، آفسران ، قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ میٹنگ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شام کو پشاور میں سابق کسٹم کلکٹر حاجی ملک نصر اللہ خان کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔ موسیٰ نیکہ ویلفیئر ایسو سی ایشن کی لیڈرشپ نے رواں برس مارچ کے مہینے میں کا میاب ' شجر کاری مہم '' اور اسکول داخلہ مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ شجرکاری کیلئے لائحہ عمل پر غور کیا۔ تنظیم کے شرکاء نے موسیٰ نیکہ ویلفیئر کے دو اہم ترین آراکین جناب ملک نور الامین اور ڈرگ یونین کے صدر ، اور موسیٰ نیکہ کے روح رواں رحمت اللہ وزیر کے شبانہ روز کاؤشوں کو سراہا اور ان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس اہم ترین میٹنگ میں ویلفیئر کے حوالے سے متعدد امور پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ میٹنگ میں موسیٰ نیکہ ویلفیئر کے روح رواں ملک آمیر محمد خان وزیر، ملک نصر اللہ خان، ملک نور الرحمٰن ، ڈئیریکٹر نیشنل ہائی وے وزیر ذادہ ، لیکچرار ڈاکٹر سیف اللہ خان، حفیظ اللہ خان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چترال سردار علی وزیر ، حیات اللہ وزیر عرف خمینی وزیر، و دیگر نے شرکت کی۔ میٹینگ کے شرکاء نے کہا کہ ہم لوئر وزیرستان کے باشندوں کی فلاح و بہبود کیلئے بلا تفریق کام کریں گے۔ عزم مصمم کے ساتھ نکلے ہیں ، عنقریب اہلیان وزیرستان کو ایک بڑا سر پرائز دیں گے۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 23/05/2024

وانا / جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے کڑیکوٹ میں امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے متعلق ایک بڑا جلسہ ہوا ، جسمیں سیاسی قائدین، سماجی کارکنوں کے علاوہ قبائلی عمائدین اور علماء کرام نے بھی جلسے میں شرکت کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار تاج محمد وزیر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں امن کی بگڑتی صورتحال پر ہمیں سخت تشویش ہے اور امن کے قیام کے لئے احمد زئی وزیر قبائل نے بڑی قربانیاں دیکر علاقے سے بیرونی عناصر کو بھرپور قوت سے نکال باہر کر دیا تھا اور امن قائم کرنے کے بعد ترقی کا سفر شروع ہوا لیکن بدقسمتی سے دہشتگردی کی تازہ لہر میں جنوبی وزیرستان لوئر بھی ایک بار پھر لپیٹ میں آریا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں عوام بدامنی اور دہشتگردی برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے حکومت پر یہ واضح کرتے ہوئےکہا کہ اگر ہمارے علاقے میں دوبارہ ڈالر کے حصول کے لئے جنگ شروع کی گئی تو قبائلی عوام کی باقی ماندہ حب الوطنی ریزہ ریزہ ہو جائے گی، اور ملک دشمن قوتیں قبائلوں کے جذبات کو کیش کرکے ملک کی تباہی کے لئے آسانی سے استعمال کرسکیں گی اور ملک کی سالمیت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے ریاست کو خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اگر ملک کو ترقی کی طرف لے جانا ہے تو امریکہ کی ایماء دوبارہ دہشتگردی کی جنگ شروع کرنے سے ہاتھ کھینچ لینے چاہئیں۔ مقررین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں جتنے دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں ہم حکومت سے اس کا فوری سدباب کرنے کی التجاء کرتے ہیں کیونکہ بدامنی اور لاقانونیت کی وجہ سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو جائے گا اور غیر یقینی صورتحال اور نفرت ملک کی ترقی کے لئے ٹھیک نہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت اور ریاستی اداروں کو جنوبی وزیرستان لوئر میں امن کی فضاء قائم کرنے کی جانب پہل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر حالات ایک بار ہاتھ سے نکل گئے تو پھر ان کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 18/05/2024

وانا / خدائی خدمتگار ویلفیئر ایسوسی ایشن گنگی خیل کی ابتدائی میٹنگ سلطان وزیر آفس کاریز کوٹ گنگی خیل میں منعقد ہوئی۔ جسمیں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ خدائی خدمتگار ویلفیئر ایسوسی ایشن گنگی خیل اپنے قوم اور علاقے کی بہتری کیلئے بنائی گئی ، میٹنگ میں شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کی تشکیل کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ علاقے کی فلاح و بہبود اور علاقے کے مکینوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر روشن، کامیاب و کامران مستقبل کی طرف گامزن کرنا ہے۔ اور علاقے کی پسماندگی کا باقاعدہ طور پر خاتمہ کرنا ہے اور ہر اس چیلنج سے نمٹنا ہے جو علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ بننے والی ہیں۔ اس میٹنگ میں تنظیم کو باقاعدہ شکل دینے کیلئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان بھی کیا گیا۔ جسمیں سلطان وزیر کو صدر اور حبیب الرحمن وزیر کو جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ باقی کابینہ میں صدام وزیر سینئر نائب صدر ، حواژہ الدین نائب صدر ، محمد اسماعیل فنانس سکرٹری ، صورات وزیر پریس سکرٹری ، نور حنان وزیر جائنٹ سکرٹری مقرر کئے گئے، اس میٹنگ کی سب سے اہم بات شرکاء کے بلند حوصلے، اعلیٰ عزم اور خدمت خلق کا جزبہ سر چڑھ کر بول رہا تھا۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 18/05/2024

وانا / ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا جنوبی وزیرستان لوئر میں ورلڈ ہائپر ٹینشن ڈے کے موقع پر ایک جامع سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ہائپر ٹینشن، اس کے خطرات اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر محمد ناصر خان تھے۔ سیمینار میں ضلع کے اہم شخصیات، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر ڈاکٹر عنایت الرحمان اور اسسٹنٹ کمشنر وانا فیصل اسماعیل بھی شریک تھے۔

سیمینار کا آغاز میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر شان اللہ کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔ انہوں نے ہائپر ٹینشن کی تشخیص، علاج اور بچاؤ کے موضوع پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ ڈاکٹر شان اللہ نے ہائپر ٹینشن کے ابتدائی مرحلے میں پتہ لگانے کی اہمیت پر زور دیا، اور بے قابو بلڈ پریشر سے پیدا ہونے والے ممکنہ صحت کے خطرات جیسے دل کی بیماری، فالج، اور گردے کی ناکامی کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کی پریزنٹیشن نے طرز زندگی میں تبدیلیوں، ادویات کے باقاعدہ استعمال، اور معمول کے مانیٹرنگ پر عملی مشورے فراہم کیے، اور اس بات پر زور دیا کہ ہائپر ٹینشن کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے فعال انتظام ضروری ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر حماد محمود نے MERF (میڈیکل ایمرجنسی ریزیلینس فاؤنڈیشن) کے انتظام سنبھالنے کے بعد ہسپتال کی کارکردگی پر اپڈیٹ فراہم کی۔ ڈاکٹر حماد محمود نے صحت کی خدمات میں نمایاں بہتری، ایمرجنسی کے جوابی عمل میں اضافہ، مریضوں کی دیکھ بھال کے پروٹوکولز کی بہتری، اور نئے طبی آلات کے تعارف پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسپتال کے عملے اور MERF کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے اسپتال کو علاقے کی ایک اہم صحت کی سہولت میں تبدیل کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر ڈاکٹر عنایت الرحمان نے اسپتال کے عملے اور MERF کی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی اور لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے صحت کی فراہمی میں ان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور عوامی صحت کے لیے ان کے عزم کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عنایت نے عوامی شمولیت اور تعلیم کی اہمیت پر بھی بات کی، جو کہ وسیع پیمانے پر صحت کے مسائل جیسے ہائپر ٹینشن کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر محمد ناصر خان نے ورلڈ ہائپر ٹینشن ڈے کی اہمیت پر ایک مؤثر تقریر کی۔ انہوں نے ھسپتال کی اقدامات کے لیے ضلع انتظامیہ کی بھرپور حمایت کو اجاگر کیا اور عوامی آگاہی اور احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے عوام کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لیے عملی اقدامات کریں، جن میں باقاعدہ ورزش، متوازن غذا، اور معمول کے صحت کے معائنے شامل ہیں۔ ڈی سی نے صحت کی مہمات اور اقدامات کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا بھی وعدہ کیا جو کہ کمیونٹی کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

سیمینار کے بعد شرکاء نے ایک علامتی واک میں حصہ لیا جو آڈیٹوریم سے اسپتال کے ایمرجنسی بلاک تک کی گئی۔ یہ واک ہائپر ٹینشن کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور صحت مند زندگی کے فروغ کے لیے ان کے اجتماعی عزم کی علامت تھی۔ ڈاکٹروں، نرسنگ عملے، سول سوسائٹی کے نمائندوں، لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران، اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی، جس سے علاقے میں ہائپر ٹینشن کے اثرات کو کم کرنے کے لیے متحد کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔

یہ تقریب عوامی صحت کی تعلیم اور ہائپر ٹینشن کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ کامیاب سیمینار اور واک نے صحت کے فروغ اور بیماری کی روک تھام میں مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ یہ تقریب جنوبی وزیرستان میں عوام کو ہائپر ٹینشن کے بارے میں تعلیم دینے، صحت کی خدمات میں بہتری، اور ایک صحت مند کمیونٹی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم تھی۔

18/05/2024

پشاور / پاک افغان بارڈر انگوراڈا قومی مذاکراتی وفد کا پشاور میں پشتون تحفّظ مومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین کی دعوت پر ملاقات ہوئی۔ پشتون تحفّظ مومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین نے موجودہ بحران حل میں پاک افغان بارڈر انگوراڈا قومی مذاکراتی وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مسائل کے پُرامن حل کی حمایت کی ، انگوراڈا قومی مذاکراتی وفد نے منظور احمد پشین کی مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر پاک افغان بارڈر انگوراڈا میں پچھلے 7 ماہ سے احمد زئی وزیر کی قومی دھرنا جاری ہیں۔ اور 7 ماہ سے انگوراڈا گیٹ دوں طرفہ تجارت کے لئے مکمل بند ہیں۔ اور انگوراڈا گیٹ پر دونوں اطراف سے لوکل احمد زئی وزیر قوم آباد ہے ، ان کو انگوراڈا گیٹ پر بغیر پاسپورٹ کے انے پر پابندی عائد کردی گئی ہیں۔ 7 ماہ سے جاری دھرنا شرکاء نے ایک قومی وفد تشکیل دی۔ اور اس 7 ماہ سے جاری دھرنا کی پُر امن اور آئینی قانونی حصول یقینی بنانے کے لئے سفر پر گامزن ہیں، انگوراڈا قومی مذاکراتی وفد نے جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام و دیگر ذمہ داروں سے اپیل کی کہ انگوراڈا قومی دھرنا اور انگوراڈا قومی مذاکراتی وفد کو سپوٹ کریں۔ تاکہ موجودہ بحران حل مُمکن ہو سکے ہمارے لوگ کوئی غیر آئینی اقدام کے لئے نہیں نکلے ہیں۔ بلکہ اپنی آئین حق استعمال کرکے اپنی مسائل کی حل کیلئے پر امید ہیں۔ ہمارے جتنے بھی سیاسی قومی اور سماجی حلقے ہیں سب کو اقدامات کرنا چاہئے۔ انگوراڈا گیٹ کے ساتھ پوری احمد زئی قوم اور پورے وزیرستان کی اقتصاد جوڑا ہوا ہیں۔ انگوراڈا گیٹ پر دوں طرفہ آزاد تجارت دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ پورے بیلٹ کی مفاد میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہیں۔ لوکل احمد زئی وزیر قوم کو ون ڈاکومنٹ رجیم سے استثنیٰ دینا یہاں پر آباد لوگوں کی زندگیوں سے جوڑا ہوا ہیں۔ کئی صدیوں سے ہمارے لوگوں یہاں پر دوں طرفہ اپنی قومی ملکیت پر آباد ہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ رشتوں اور ثقافت میں منسلک ہیں ہمارے لوگ آئین اور قانون کے پابند رہے ہیں‌. قانون سازی کے تحت استثنیٰ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں پر تعلیم کا بہت زیادہ فقدان ہیں یہاں پر صحت کی کوئی ڈیپارٹمنٹ وجود نہیں رکھتا۔ یہاں پر کوئی نیٹ ورک کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ جو بھی آئینی حقوق ہیں۔ کسی کو بھی یہاں پر نظر نہیں آرہے ، انگوراڈا گیٹ کو سینٹرل ایشیاء تک روٹ میپ بنانے کی منظوری پی ڈی ایم گورنمنٹ دے چُکے تھے۔ اج تک کوئی سیمینار تک کی انعقاد نہیں ہوسکا، انگوراڈا گیٹ کے علاوہ یہاں کے لوگوں کے پاس کوئی دوسرا متبادل روزگار نہیں۔ انگوراڈا میں 7 ماہ سے ہر قسم کی روزگار اور تجارت بند پڑا ہیں انگوراڈا کے لوگ بہت بڑے پیمانے پر مسائل کے شکار ہو رہے ہیں۔ ائے ملکر اپنے انے والے کل کی بنیاد رکھے اور اپنے محرومیوں کی ازالہ کریں ایک خوشحال اور روشن مستقبل کے لئے ملکر ایک دوسرے کو سپوٹ کریں انگور اڈہ احمد زئی قومی دھرنا اور انگور اڈہ دھرنا مذاکراتی وفد کو سپوٹ کریں۔ قومی اجتماعی ایشو پر کیسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں رہتی ہر کوئی اپنا اپنا کردار قوم کی فلاح و بہبود کے لئے یقینی بنائیں اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 18/05/2024

پشاور / جنوبی وزیرستان انگوراڈا قومی مذاکراتی وفد کے مشران کے وفد کا نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چئیرمین محسن داوڑ کی رہائشگاہ آمد ، اور پاک افغان بارڈر انگوراڈا گیٹ پر دوطرفہ آمدورفت اور کاروبار میں درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چئیرمین محسن داوڑ نے مشران کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی، انگوراڈا قومی مذاکراتی وفد نے چیئرمین محسن داوڑ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک افغان بارڈر انگوراڈا گیٹ پیچھلے سات مہینوں سے بند ہے ، جس سے وہاں پر موجود باسیوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہوا ہے ، بارڈر کے دونوں اطراف سے احمد زئی وزیر قبائل آباد ہے ، انگوراڈا گیٹ کے ساتھ پوری احمد زئی قوم اور پورے وزیرستان کی اقتصاد جوڑا ہوا ہیں۔ انگوراڈا گیٹ پر دوں طرفہ آزاد تجارت دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ پورے بیلٹ کی مفاد میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہیں۔ لوکل احمد زئی وزیر قوم کو ون ڈاکومنٹ رجیم سے استثنیٰ دینا یہاں پر آباد لوگوں کی زندگیوں سے جوڑا ہوا ہیں۔ کئی صدیوں سے ہمارے لوگوں یہاں پر دوں طرفہ اپنی قومی ملکیت پر آباد ہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ رشتوں اور ثقافت میں منسلک ہیں ہمارے لوگ آئین اور قانون کے پابند رہے ہیں‌. قانون سازی کے تحت استثنیٰ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

14/05/2024

وانا / پاکستان تحریک انصاف سینئر رہنما گل محمد وزیر نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں گل محمد وزیر نے اپنے علاقے کی آمن و آمان اور علاقے کی ترقی یافتہ کاموں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، اس موقع پر گل محمد وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر وانا فیصل اسماعیل اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے میں قبضہ مافیا کی بڑی تعداد موجود ہے، اس کے خلاف سخت ایکشن لینے کی مطالبہ کیا، اور ساتھ ساتھ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ ڈوگ گاؤں کے ہسپتال اور ویٹرنری سنٹر کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی ، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان نے یقین دلایا کہ ہم آپ لوگوں کی علاقائی مسائل کو جلد از جلد حل کرینگے، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ڈوگ گاؤں کے جنرل سیکرٹری شمس وزیر اور خنظلہ وزیر بھی موجود تھے۔

Photos from ‎Sabawoon News سباون نیوز‎'s post 14/05/2024

انگوراڈا ینگ سوسائٹی نے سیاسی پارٹیوں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے ساتھ ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر ، جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے قیم اسد بھیر ، انگوراڈا ینگ سوسائٹی کے صدر وحید اللہ وزیر ، احسان ، خالد الدین وزیر و دیگر نے ڈپٹی کمشنر سے انگوراڈا گیٹ پر سٹوڈنٹس کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی ، انگوراڈا ینگ سوسائٹی کے صدر وحید اللہ وزیر نے کہا کہ پاک افغان بارڈر انگوراڈا گیٹ کے اس پار احمد زئی وزیر کے قبیلے موجود ہے ، اس کے بچے پاکستان کے مختلف شہروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، ابھی سٹوڈنٹس کے سیکنڈئر ائرز (2nd year) کی پیپرز شروع ہونے والے ہے، خُدارا سٹوڈنٹس پر رحم کریں ، اور وہ سٹوڈنٹس جس کے پیپرز شروع ہونے والے ہے، اس کیلئے کوئی طریقہ بنا دیں ، ان کو پیپرز دینے کی موقع فراہم کریں ، ایسا نہ ہو ، کہ اس کی پیپرز ضائع ہو جائیں ، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر نے کہا کہ انشاءاللہ ہم کوشش کریں گے اور عسکری قیادت و اعلیٰ حکام سے اس پر تفصیل سے بات چیت کریں گے ، اور احمد زئی وزیر کے وہ طلباء جس کے پیپرز شروع ہونے والے ہے، ان کیلئے کوئی طریقہ کار بنائیں گے۔ اور ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر اور جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے قیم اسد بھیر نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سے جتنا کوشش ہو سکے، اسلئے ہمارے علاقے کے سٹوڈنٹس کا مستقبل پر گہرے اثرات نہ پڑ جائیں ، اور پیپرز دینے کے مواقع فراہم کریں ، انگوراڈا گیٹ پر سٹوڈنٹس کے ساتھ تھوڑی رعایت کریں ، اور پیپرز ضائع ہونے سے بچائیں۔ ان سٹوڈنٹس کو بارڈر پر پاکستان آنے کی اجازت دی جائے ، تاکہ وہ امتحانات کیلئے کالج اور یونیورسٹیوں میں حاضر ہوسکیں ، اور ان کی قیمتی سال ضائع نہ ہو جائے ،

Videos (show all)

وانا / گورنمنٹ پرائمری سکول ہندی کچ کے طلباء ، علاقے کے نوجوانوں نے سکول داخلہ مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا ، ط...
وانا / جنوبی وزیرستان، لوئر کے علاقہ زیڑی نور میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے مولانا عبد الرحمان وزیر کے گھر کے ایک کمرہ اور ...
پختونخوا میں دہشتگردی کی وجوہات ، عمر شیرانی کی زبانی
پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر کا ٹائر یونین دکانداران اور مقامی سیاسی رہن...
جنوبی وزیرستان  وانا میں صوبائی امیدوار تاج محمد وزیر کے گھر پر گذشتہ روز  افطاری کے وقت پولیس کے چھاپے کے ردعمل میں وان...
جنوبی وزیرستان لوئر وانہ بارگین ایسوسیشن کے کابینہ نے. مشر تاج محمد وزیر پر سرکار کی جھوٹی آیف آئی آر کے متعلق ہنگامی می...
وانا/وزیرستان لوئر/فلاحی تنظیم '' موسیٰ نیکہ ویلفیئر ایسو سی ایشن'' نے اتوار کو وانا رستم بازار میں ''شجر کاری'' اور اسک...
Highlights
کڑیکوٹ ویلفییر سوسائیٹی کے چئیرمین کلیم وزیرنے موسیٰ ویلفییر ایسوسی ایشن میں اپنے دوستوں کے ہمراہ شرکت کی.  اور میڈیا پی...

Website