Mohabbat_Ab_ Nahi_Ho Ge
Mohabbat The Hi Kahan,,,,,,HAn yun hi Shouq hova tha Hayat Ganwany ka
Kuch Weerany basany ka.....Ab DIl yhi hi kehy
MOHABBAT NHI JO B THA MAIN KAR AYE.
MOOHABBAT AB_NAHI_HO_GE
اسلام وعلیکم...... نساء
میں دشت دشت رُسوا،
تُو سراب سا مُسلسل..
میں لمحہ لمحہ تنہا،
تُو خواب سا مُسلسل..
مشہور ہیں نگر میں
میری تشنگی کے قصے
میں قَریہ قریہ پیـاسا،
تُو آب سا مُسلسل..
میں عکسِ آشنائی،
تُو سراپا دل لگی ہے..
میں خار خار زندگی،
تُو گلاب سا مُسلسل..
میں گلی گلی مسافر،
تیرے قُرب کی دیوانی،
میں کوچہ کوچہ بکھری،
تُو نایاب سا مُسلسل...!
اسلام وعلیکم...
نومبر کس لیے آخر؟؟؟
(نساء)
اسلام وعلیکم کیسے ہیں سب؟؟
( نساء)
آسمان ملال کے نیچے
ھم وہ خانہ بدوش ھیں جن کو
تاقیامت سفر میں رھنا ھے
ہجرتوں کا عذاب سہنا ھے
نقشہ زندگی پہ اپنے لیئے
ابھی بھی ساعت قیام نہیں
ایک ٹکڑا بھی اپنے نام نہیں
لامکاں کے استغاثے کو
کس عدالت میں لے کے جائیں ھم
کون سے در کو کھٹکھٹایں ھم
آسمان ملال کے نیچے
وقت کی گردشوں سے
بچ بچ کر
اپنے ساے میں چھپتے پھرتے ھیں
اور تعاقب میں رائیگانی ھے
ھم سے ھجرت نصیب لوگوں کی
ھر جگہ ایک سی کہانی ھے
شاھین مفتی
بڑا ہی جان لیوا ہیے یہ ،،،
اہم ہونے کا وہم ہونا بھی،،،
(نامعلوم)
,, niSa,,
niSa,,
السلام و علیکم...
نساء..