رانا بلال عثمان خاں

Rana Bilal Usman Khan Official Page

31/07/2024

سیرت خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ ﷺ

عنوان: سیدہ خدیجہ رضی الله عنها سے نکاح

شاید وہ گزشتہ آسمانی کتاب کا کوئی عالم تھا اور اُس نے آپ کو پہچان لیا تھا، چناچہ بولا:
"آپ ٹھیک کہتے ہیں ۔"
اس کے بعد اس نے میسرہ سے علیحدگی میں ملاقات کی، کہنے لگا:
"میسرہ! یہ نبی ہیں ، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یہ وہی ہے جن کا ذکر ہمارے راہب اپنی کتابوں میں پاتے ہیں ۔"
میسرہ نے اس کی اس بات کو ذہن نشین کر لیا۔ راستے میں ایک اور واقعہ پیش آیا۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے دو اونٹ بہت زیادہ تھک گئے تھے اور چلنے کے قابل نہ رہے،ان کی وجہ سے میسرہ قافلے کے پیچھے رہ گیا، نبی کریم ﷺ قافلے کے اگلے حصے میں تھے۔میسرہ ان اونٹوں کی وجہ سے پریشان ہوا تو دوڑتا ہوا اگلے حصے کی طرف آیا اور اپنی پریشانی کے بارے میں آپ کو بتایا۔ آپ اس کے ساتھ ان دونوں اونٹوں کے پاس تشریف لائے،ان کی کمر اور پچھلے حصے پر ہاتھ پھیرا۔ کچھ پڑھ کر دم کیا۔ آپ کا ایسا کرنا تھا کہ اونٹ اسی وقت ٹھیک ہوگئے اور اس قدر تیز چلے کہ قافلے کے اگلے حصے میں پہنچ گئے۔ اب وہ منہ سے آوازیں نکال رہے تھے اور چلنے میں جوش و خروش کا اظہار کر رہے تھے۔
پھر قافلے والوں نے اپنا سامان فروخت کیا۔اس بار انہیں اتنا نفع ہوا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا، چنانچہ میسرہ نے آپ سے کہا:
"اے محمد! ہم سالہا سال سے سیدہ خدیجہ کے لئے تجارت کر رہے ہیں ، مگر اتنا زبردست نفع ہمیں کبھی نہیں ہوا جتنا اس بار ہوا ہے۔"
آخر قافلہ واپس مکہ کی طرف روانہ ہوا۔میسرہ نے اس دوران صاف طور پر یہ بات دیکھی کہ جب گرمی کا وقت ہوتا تھا اور نبی کریم ﷺ اپنے اونٹ پر ہوتے تھے تو دو فرشتے دھوپ سے بچانے کیلیے آپ پر سایہ کیے رہتے تھے۔ ان تمام باتوں کی وجہ سے میسرہ کے دل میں آپ کی محبت گھر کر گئی اور یوں لگنے لگا جیسے وہ آپ کا غلام ہو۔
آپ ﷺ دوپہر کے وقت مکہ میں داخل ہوئے۔ اپ باقی قافلے سے پہلے پہنچ گئے تھے۔ آپ سیدھے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے گھر پہنچے۔ وہ اس وقت چند عورتوں کے ساتھ بیٹھی تھیں ۔ انہوں نے دور سے آپ کو دیکھ لیا۔ آپ اونٹ پر سوار تھے اور دو فرشتے آپ پر سایہ کئے ہوئے تھے۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے یہ منظر دوسری عورتوں کو بھی دکھایا۔ وہ سب بہت حیران ہوئیں ۔
اب آپ ﷺ نے حضرت خدیجہ رضی الله عنہا کو تجارت کے حالات سنائے۔منافع کے بارے میں بتایا۔ اس مرتبہ پہلے کی نسبت دو گنا منافع ہوا تھا۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا بہت خوش ہوئیں ۔ انہوں نے پوچھا:
"میسرہ کہاں ہے؟"
آپ نے بتایا:
"وہ ابھی پیچھے ہے۔"
یہ سن کر سیدہ نے کہا:
"آپ فوراً اس کے پاس جائیے اور اسے جلد از جلد میرے پاس لائیے۔"
آپ واپس روانہ ہوئے۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے دراصل آپ کو اس لیے بھیجا تھا کہ وہ پھر سے وہی منظر دیکھنا چاہتی تھیں ۔ جاننا چاہتی تھیں کیا اب بھی فرشتے ان پر سایہ کرتے ہیں یا نہیں ۔ جونہی آپ روانہ ہوئے، یہ اپنے مکان کے اوپر چڑھ گئیں اور وہاں آپ کو دیکھنے لگیں ۔ آپ کی شان اب بھی وہی نظر آئی۔ اب اُنہیں یقین ہو گیا کہ اُن کی آنکھوں نے دھوکا نہیں کھایا تھا۔ کچھ دیر بعد آپ ﷺ میسرہ کے ساتھ اُن کے پاس پہنچ گئے۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے میسرہ سے کہا:
"میں نے ان پر دو فرشتوں کو سایہ کرتے ہوئے دیکھا ہے، کیا تم نے بھی کوئی ایسا منظر دیکھا ہے۔"
جواب میں میسرہ نے کہا:
"میں تو یہ منظر اس وقت سے دیکھ رہا ہوں جب قافلہ یہاں سے شام جانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔"
اس کے بعد میسرہ نے نسطورا سے ملاقات کا حال سنایا۔ دوسرے آدمی نے جو کہا تھا، وہ بھی بتایا۔ جس نے لات اور عزیٰ کی قسم کھانے کے لیے کہا تھا، پھر اونٹوں والا واقعہ بتایا۔ یہ تمام باتیں سننے کے بعد سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو طے شدہ اجرت سے دوگنا دی۔ جب کہ طے شدہ اجرت پہلے ہی دوسرے لوگوں کی نسبت دوگنا تھی۔
ان تمام باتوں سے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بہت حیران ہوئیں ۔ اب وہ اپنے چچا زاد بھائی ورقہ بن نوفل سے ملیں ، یہ پچھلی کتابوں کے عالم تھے۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے انہیں ، جو کچھ خود دیکھا اورمیسرہ کی زبانی سنا تھا، وہ سب کہہ سُنایا۔ ورقہ بن نوفل اس وقت عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے تھے،اس سے پہلے وہ یہودی تھے۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی تمام باتیں سن کر ورقہ بن نوفل نے کہا:
"خدیجہ! اگر یہ باتیں سچ ہیں تو سمجھ لو، محمد اس امت کے نبی ہیں ۔ میں یہ بات جان چکا ہوں کہ وہ اس امت کے ہونے والے نبی ہیں ، دنیا کو انہی کا انتظار تھا۔ یہی ان کا زمانہ ہے۔"
یہاں یہ بات بھی واضح ہو جائے کی نبی اکرم ﷺ نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے لیے تجارتی سفر صرف ایک بار ہی نہیں کیا چند سفر اور بھی کیے۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ایک شریف اور پاک باز خاتون تھیں ۔ نسب کے اعتبار سے بھی قریش میں سب سے اعلیٰ تھیں ۔ اُنہیں قریش کی سیدہ کہا جاتا تھا۔ قوم کے بہت سے لوگ اُن سے نکاح خواہشمند تھے، کئی نوجوانوں کے پیغام اُن تک پہنچ چکے تھے، لیکن انہوں نے کسی کے پیغام کو قبول نہیں کیا تھا۔
نبی اکرم ﷺ تجارت کے سفر سے واپس آئے تو آپ ﷺ کی خصوصیات دیکھ کر اور آپ کی باتیں سن کر وہ آپ ﷺ سے بہت زیادہ متاثر ہو چکی تھیں لہٰذا انہوں نے ایک خاتون نفیسہ بنت منيه کو آپ کی خدمت میں بھیجا۔ اُنہوں نے آکر آپ سے کہا کہ اگر کوئی دولتمند اور پاک باز خاتون خود آپ کو نکاح کی پیشکش کرے تو کیا آپ مان لیں گے۔
اُن کی بات سن کر آپ نے فرمایا:
"وہ کون ہیں ؟"
نفیسہ نے فوراً کہا:
"خدیجہ بنت خویلد۔"
آپ نے انہیں اجازت دے دی۔ نفیسہ بنت منیہ سیدہ خدیجہ رضی الله عنہا کے پاس آئیں ۔ انہیں ساری بات بتائی۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے اپنے چچا عمرو بن اسد کو اطلاع کرائی، تاکہ وہ آکر نکاح کر دیں ۔
سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اس سے پہلے دو مرتبہ شادی ہو چکی تھی۔ ان کا پہلا نکاح عتیق ابن مائد سے ہوا تھا۔ اس سے بیٹی ہندہ پیدا ہوئی تھی۔ عتیق کے فوت ہو جانے کے بعد سیدہ کا دوسرا نکاح ابوہالہ نامی شخص سے ہوا۔ ابوہالہ کی وفات کے بعد سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بیوگی کی زندگی گزار رہی تھیں کہ انہوں نے آپ ﷺ سے نکاح کا ارادہ کر لیا۔ اس وقت سیدہ کی عمر 40 سال کے لگ بھگ تھی۔
سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے چچا عمرو بن اسد وہاں پہنچ گئے، ادھر نبی کریم ﷺ بھی اپنے چچاؤں کو لے کر پہنچ گئے۔ نکاح کس نے پڑھایا ، اس بارے روایات مختلف ہیں ۔ ایک روایت یہ ہے کہ یہ نکاح چچا ابوطالب نے پڑھایا تھا۔ مہر کی رقم کے بارے میں بھی روایات مختلف ہیں ۔ ایک روایت یہ ہے کہ مہر کی رقم بارہ اوقیہ کے قریب تھی، دوسری روایت یہ ہے کہ آپ نے مہر میں بیس جوان اونٹنیاں دیں ۔
نکاح کے بعد نبی کریم ﷺ نے ولیمے کی دعوت کھلائی اور اس دعوت میں آپ نے ایک یا دو اونٹ ذبح کیے۔

رانا بلال عثمان خاں on TikTok 30/07/2024

رانا بلال عثمان خاں on TikTok 629 Followers, 14 Following, 41.9k Likes - Watch awesome short videos created by رانا بلال عثمان خاں

30/07/2024

سیرت خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ ﷺ

عنوان: ابرہہ کا انجام

ابرہہ کے ہاتھی کو اٹھانے کی مسلسل کوشش جاری تھی کہ اچانک سمندر کی طرف سے ان کی طرف اللہ تعالیٰ نے ابابیلوں کو بھیج دیا۔وہ ٹڈیوں کے جھنڈ کی طرح آئیں ۔
دوسری طرف عبدالمطلب مکہ میں داخل ہوئے ۔ حرم میں پہنچے اور کعبہ کے دروازے کی زنجیرپکڑ کر ابرہہ اور اس کے لشکر کےے خلاف فتح کی دعا مانگی۔ان کی دعا کے الفاظ یہ تھے۔
"اے اللہ! یہ بندہ اپنے قافلے اور اپنی جماعت کی حفاظت کررہا ہے تو اپنے گھر یعنی بیت اللہ کی حفاظت فرما۔ابرہہ کا لشکر فتح نہ حاصل کرسکے۔ان کی طاقت تیری طاقت کے آگے کچھ بھی نہیں ، آج صلیب کامیاب نہ ہو۔"صلیب کا لفظ اس لیے بولا کہ ابرہہ عیسائی تھا اور صلیب کو عیسائی اپنے نشان کے طور پر ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔
اب انہوں نے اپنی قوم کو ساتھ لیا اور حرا پہاڑ پر چڑھ گئے، کیونکہ ان کا خیال تھا، وہ ابرہہ کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔
اور پھر اللہ تعالیٰ نے پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دیے۔یہ پرندے چڑیا سے قدرے بڑے تھے۔ان میں سے ہر پرندے کی چونچ میں پتھر کے تین تین ٹکڑے تھے۔یہ پتھر پرندوں نے ابرہہ کے لشکر پر گرانے شروع کیے۔جونہی یہ پتھر ان پر گرے، ان کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے، بالکل اسی طرح جیسے آج کسی جگہ اوپر سے بم گرایا جائے تو جسموں کے ٹکڑے اڑ جاتے ہیں ۔ابرہہ کا ہاتھی محمود البتہ ان کنکریوں سے محفوظ رہا۔باقی سب ہاتھی تہس نہس ہوگئے۔ یہ ہاتھی 13 عدد تھے۔سب کے سب کھائے ہوئے نحوست کے مانند ہوگئے۔جیسا کہ سورۃ الفیل میں آتا ہے۔
ابرہہ اور اس کے کچھ ساتھی تباہی کا یہ منظر دیکھ کر بری طرح بھاگے۔لیکن پرندوں نے ان کو بھی نہ چھوڑا۔ابرہہ کے بارے میں طبقات میں لکھا ہے کہ اس کے جسم کا ایک ایک عضو الگ ہوکر گرتا چلا گیا۔یعنی وہ بھاگ رہا تھا اور اس کے جسم کا ایک ایک حصہ الگ ہوکر گررہا تھا۔
دوسری طرف عبدالمطلب اس انتظار میں تھے کہ کب حملہ ہوتا ہے، لیکن حملہ آور جب مکہ میں داخل نہ ہوئے تو وہ حالات معلوم کرنے کے لیے نیچے اترے۔مکہ سے باہر نکلے، تب انہوں نے دیکھا، سارا لشکر تباہ ہوچکا ہے۔خوب مال غنیمت ان کے ہاتھ لگا۔بےشمار سامان ہاتھ آیا ، مال میں سونا چاندی بھی بےتحاشا تھا۔
لشکر میں سے کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو واپس نہیں بھاگے تھے۔یہ مکہ میں رہ گئے تھے ان میں ابرہہ کے ہاتھی کا مہاوت بھی تھا جو محمود کو آگے لانے میں ناکام رہا تھا۔
ہمارے نبی .حضرت محمد ﷺ اس واقعہ کے چند دن بعد پیدا ہوئے۔آپ جس مکان میں پیدا ہوئے، وہ صفا پہاڑی کے قریب تھا۔.حضرت کعب احبار ؓ روایت کرتے ہیں کہ میں نے تورات میں پڑھا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کی پیدائش مکہ میں ہوگی، یہ کعب پہلے یہودی تھے، اس لیے تورات پڑھا کرتے تھے۔
دنیا میں آتے ہی حضور اکرم ﷺ روئے۔.حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ کی والدہ کہتی ہیں کہ جب .حضرت آمنہ کے ہاں ولادت ہوئی تو میں وہاں موجود تھی۔آپ ﷺ میرے ہاتھوں میں آئے۔یہ غالبآ دایہ تھی۔ان کا نام شفا تھا۔فرماتی ہیں : جب آپ میرے ہاتھوں میں آئے تو روئے۔
آپ کے دادا عبدالمطلب کو آپ کی ولادت کی اطلاع دی گئی۔وہ اس وقت خانہ کعبہ کا طواف کررہے تھے۔اطلاع ملنے پر گھر آئے۔بچے کو گود میں لیا۔اس وقت آپ کی والدہ نے ان سے کہا:
"یہ بچہ عجیب ہے، سجدے کی حالت میں پیدا ہوا ہے، یعنی پیدا ہوتے ہی اس نے پہلے سجدہ کیا، پھر سجدے سے سر اٹھا کر انگلی آسمان کی طرف اٹھائی۔"
عبدالمطلب نے آپ کو دیکھا۔اس کے بعد آپ کو کعبہ میں لے آئے۔آپ کو گود میں لیے رہے اور طواف کرتے رہے۔پھر واپس لاکر حضرت آمنہ کو دیا۔آپ کو عرب کے دستور کے مطابق ایک برتن سے ڈھانپا گیا، لیکن وہ برتن ٹوٹ کر آپ کے اوپر سے ہٹ گیا۔اس وقت آپ اپنا انگوٹھا چوستے نظر آئے۔
اس موقع پر شیطان بری طرح چیخا۔تفسیر ابن مخلد میں ہے کہ شیطان صرف چار مرتبہ چیخا، پہلی بار اس وقت جب اللہ تعالیٰ نے اسے معلون ٹھہرایا، دوسری بار اس وقت جب اسے زمین پر اتارا گیا، تیسری بار اس وقت چیخا جب آنحضرت ﷺ کی پیدائش ہوئی اور چوتھی مرتبہ اس وقت جب نبی کریم ﷺ پر سورہ فاتحہ نازل ہوئی۔
اس موقع پر .حضرت حسان بن ثابت ؓ کہتے ہیں :
"میں آٹھ سال کا تھا، جو کچھ دیکھتا اور سنتا تھا، اس کو سمجھتا تھا ۔ایک صبح میں نے یثرب یعنی مدینہ منورہ میں ایک یہودی کو دیکھا، وہ ایک اونچے ٹیلے پر چڑھ کر چلا رہا تھا۔لوگ اس یہودی کے گرد جمع ہوگئے اور بولے:
"کیا بات ہے، کیوں چیخ رہے ہو؟ "
یہودی نے جواب دیا:
"احمد کا ستارہ طلوع ہوگیا ہے اور وہ آج رات پیدا ہوگئے ہیں ۔"حضرت حسان بن ثابت ؓ بعد میں 60 سال کی عمر میں مسلمان ہوئے تھے۔120 سال کی عمر میں انہوں نے وفات پائی۔گویا ایمان کی حالت میں 60 سال زندہ رہے۔بہت اچھے شاعر تھے۔نبی کریم ﷺ کی اپنے اشعار میں تعریف کیا کرتے تھے اور دشمنوں کی برائی اشعار میں بیان کرتے تھے۔غزوات کے موقع پر اشعار کے ذریعے مسلمانوں کو جوش دلاتے تھے۔اسی بنیاد پر انہیں شاعر رسول کا خطاب ملا تھا۔حضرت کعب احبار ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے تورات میں پڑھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو آنحضرت ﷺ کی ولادت کے وقت کی خبر دے دی تھی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم بنی اسرائیل کو اس کی اطلاع دے دی تھی۔اس سلسلے میں انہوں نے فرمایا تھا:
"تمہارے نزدیک جو مشہور چمک دار ستارہ ہے، جب وہ حرکت میں آئے گا، تو وہی وقت رسول اللہ ﷺ کی پیدائش کا ہوگا۔"
یہ خبر بنی اسرائیل کے علماء ایک دوسرے کو دیتے چلے آئے تھے اور اس طرح بنی اسرائیل کو بھی آنحضرت کی ولادت کا وقت یعنی اس کی علامت معلوم تھی۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک یہودی عالم مکہ میں رہتا تھا، جب وہ رات آئی جس میں آنحضرت ﷺ پیدا ہوئے تو وہ قریش کی ایک مجلس میں بیٹھا تھا، اس نے کہا:
"کیا تمہارے ہاں آج کوئی بچہ پیدا ہوا ہے۔"
لوگوں نے کہا:
"ہمیں تو معلوم نہیں ۔"
اس پر اس یہودی نے کہا:
"میں جو کچھ کہتا ہوں ، اسے اچھی طرح سن لو، آج اس امت کا آخری نبی پیدا ہوگیا ہے اور قریش کے لوگوں ! وہ تم میں سے ہے، یعنی وہ قریشی ہے۔اس کے کندھے کے پاس ایک علامت ہے( یعنی مہر نبوت)اس میں بہت زیادہ بال ہیں ۔یعنی گھنے بال ہیں اور یہ نبوت کا نشان ہے۔نبوت کی دلیل ہے۔اس بچے کی ایک علامت یہ ہے کہ وہ دو رات تک دودھ نہیں پیے گا۔ان باتوں کا ذکر اس کی نبوت کی علامات کے طور پر پرانی کتب میں موجود ہے۔
علامہ ابن حجر نے لکھاہےکہ یہ بات درست ہے، آپ نے دودن تک دودھ نہیں پیاتھا-
یہودی عالم نے جب یہ باتیں بتائیں تولوگ وہاں سے اٹھ گئے-انہیں یہودی کی باتیں سن کر بہت حیرت ہوئی تھی-جب وہ لوگ اپنے گھروں میں پہنچےتوان میں سے ہر ایک نے اس کی باتیں اپنے گھرکےافرادکوبتائیں ، عورتوں کوچونکہ حضرت آمنہ کےہاں بیٹاپیداہونےکی خبرہوچکی تھی، اس لیے انہوں نے اپنےمردوں کوبتایاں :
ذراچل کر مجھے وہ بچہ دکھاؤ-،،
لوگ اسےساتھ لیےحضرت آمنہ کےگھرکےباہرآئے، ان سے بچہ دکھانےکی درخواست کی-آپ نے بچےکوکپڑے سےنکال کرانہیں دےدیا-لوگوں نے آپ کےکندھے پرسے کپڑاہٹایا-یہودی کی نظر جونہی مہرنبوت پر پڑی، وہ فوراًبےہوش ہوکرگر پڑا، اسے ہوش آیاتو لوگوں نے اس سےپوچھا:
تمہیں کیاہوگیاتھا-،،
جواب میں اس نےکہا:
میں اس غم سے بےہوش ہواتھاکہ میری قوم میں سےنبوت ختم ہوگئ..اور اے قریشیو! اللہ کی قسم! یہ بچہ تم پر زبردست غلبہ حاصل کرےگا اور اس کی شہرت مشرق سے مغرب تک پھیل جائےگی-،،

24/07/2024

اللہ ھو اکبر ❤️

18/07/2024

ماواں ٹھنڈیاں چھاواں 🥰❤️💚

17/07/2024

خدا خافظ پارٹی 😭😭
میں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
ہو سکتا ہے میری اس بات سے بہت سے بھائیوں کو
دکھ بھی ہو اور بہت سے دوستوں کو غصہ بھی آئے

لیکن میں نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے
مجھے میرے دوستوں نے سمجھایا کہ پارٹی۔چھوڑ دو۔۔
اور میں نے بہت سوچ بچار کے۔بعد پارٹی۔چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔۔
میں پارٹی چھوڑنا تو نہیں چاہتا تھا لیکن میرے ضمیر نے مجھے بہت ملامت کیا۔۔۔
اور پھر میں اسی نتیجے پر پہنچا کہ میرے دوست سہی کہتے ہیں۔
مجھے واقع پارٹی چھوڑ دینی چائیے۔۔کیونکہ میں نے دوستوں کو چیلنج کیا تھا کہ اگر پارٹی میں کوئی غلط چیز ثابت کردیں تو میں پارٹی چھوڑ دوں گا۔۔۔
اور انہوں پارٹی میں بہت سی چیزیں غلط ثابت کردی
۔جس کی وجہ سے میں نےپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔۔
جن جن دوستوں نے پیار دیا ان کآ بہت بہت شکریہ مگر میں اب اس پارٹی میں نہیں آؤں گا۔۔۔
میرے اس فیصلے پر کچھ دوستوں کا غصہ کرنا بھی بنتا ہے۔
لیکن میں اب مزید کوئی غلط کام نہیں کرسکتا۔۔اور پارٹی کو خدا حافظ کہتا ہوں۔۔
کیونکہ میرے دوستوں نے سمجھایا کے ‎ میں بہت سے غلط لڑکے اور فضول خرچی آئیں گی۔۔اور وہاں سب غلط کام ہوں گے۔اس لئے تم وہاں مت جاؤ۔۔میں نے ان کی بات مان لی اور ‎ #پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔
ویسے جو چیز آپ لوگ آخر تک ڈھونڈنے آئے ہو ایسا کوئی چکر نہیں ہے۔
میں پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑ دوں۔یہ کہاں لکھا ہے ۔۔؟🤔
پاکستان مسلم لیگ ن میری زندگی کاحصہ ہے میاں محمد نواز شریف صاحب کو چھوڑنے کا سوال ھی پیدا نہیں ھوتا ،

غور سے پڑھنےکا شکریہ۔.
معزرت 🙏🙏🙏

Photos from ‎رانا بلال عثمان خاں‎'s post 11/07/2024

مکہ مدینہ کی 10 مشہور کھجوریں۔

11/07/2024

باب السلام اور باب بقیع کے درمیان قبلے والی سمت ایک دروازہ ہے جہاں تک جنازے کے لیے گاڑیوں پر میتیں لائی جاتی ہیں اور وہیں سے انہیں گاڑیوں پر رکھ کر دفن کرنے کے لیے بقیع قبرستان میں لے جایا جاتا ہے۔ ضرورت کے تحت ایمبولینس اس دروازے تک یا کسی بھی دروازے تک آ جاتی ہے۔ پولیس یا دیگر سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں بھی وہاں تک آتی ہیں۔ دیگر ممالک کے حکمرانوں کے دورے کے دروان پروٹوکول کی گاڑیاں بھی وہیں تک آتی ہیں۔ یہ مسجد کا داخلی حصہ نہیں ہے۔ قبلے والی سمت امام صاحب سے آگے کی جگہ ہے۔ یہ حصہ بیرونی صحن کہلاتا ہے جس میں واش روم بھی بنے ہوئے ہیں۔ انہیں واش روم میں نام نہاد عشاق سب فطری حاجات بھی پوری کرتے ہیں اور یہی واش روم کچھ عشاق کو ائمہ حرمین کے پیچھے نماز پڑھنے کے "گناہ" سے بچانے کے لیے جماعت کے دوران محفوظ پناہ گاہ کا کام بھی دیتے ہیں۔
جہاں واش روم بن سکتا ہے وہاں گاڑی آنے پر پیالی میں طوفان اٹھایا ہوا ہے۔
جب جہالت اور مسلکی تعصب دو چیزیں اکٹھی ہو جائیں پھر اس کے سامنے کوئی بھی سچ، کوئی بھی حقیقت، کچھ بھی کارگر نہیں ہوتا، کوئی دلیل کار آمد نہیں ہوتی پھر بس اندر کا بغض ہوتا ہے جو نکلتا چلا آتا ہے۔۔منقول

Insta360 X4 8k 360 Action Cam - Unboxing 09/07/2024

Insta360 X4 8k 360 Action Cam - Unboxing Insta360 X4 8k 360 Action Cam - Unboxing

07/07/2024
02/07/2024

سب بولو آمین

02/07/2024

اللہ ہم پر رحم کر اور پاکستان کے بھی حلات بدل دے۔آمین

30/06/2024

اللہ ہم پر رحم کرے ، پہلے بجلی کے بل سے پریشان عوام پر ایک اور عزاب

30/06/2024

یہ بری بات ہے

29/06/2024

محسن قاسم انجوائے پارک

28/06/2024

جمعہ مبارک۔۔۔۔۔۔

28/06/2024

Ameen. جمعہ مبارک

Ma sha Allah 🥰 very beautiful 😍 #love 25/06/2024

سبحان اللہ۔۔۔۔

Ma sha Allah 🥰 very beautiful 😍 #love

25/06/2024

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیزی اور تشدد پر اکسانے کے مقدمے میں اشتہاری ہونے پر یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین صہبائی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کی جائیداد ضبط اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے اشتہاری ملزمان یوٹیوبر عادل راجہ ، شاہین صہبائی ، میعد پیر زادہ ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کیخلاف بڑا حکم ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے چیئرمین نادرا کو ملزمان کے شناختی کارڈ اور نائیکوپ جبکہ ایف آئی اے کے ڈی جی کو ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی بلاک کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ 15 دن میں طلب کرلی جبکہ ملزمان کیخلاف استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند بھی کرلیے گئے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دس جولائی تک تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی جبکہ جج طاہر عباس سپرا نے تحریری احکامات بھی جاری کردیے۔

واضح رہے کہ عادل راجہ، شاہین صہبائی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کے خلاف اشتعال انگیزی اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام کے مقدمات درج ہیں۔

20/06/2024
Wollen Sie Ihr Service zum Top-Medienfirma in Linz machen?
Klicken Sie hier, um Ihren Gesponserten Eintrag zu erhalten.

Telefon

Adresse


Linz

Andere Medienfirmen in Linz (alles anzeigen)
GLOBAL-print.com GLOBAL-print.com
Zamenhofstrasse 43-45
Linz, 4020

Flyer, Briefpapier, Broschüren, Visitenkarten, Roll-ups, Transparente, Blöcke uvm. professionell d

roomle.com roomle.com
Peter-Behrens-Platz 2
Linz, 4020

Bring your plan to life!

BildungsTV BildungsTV
Anastasius/Grün/Straße 22-24
Linz, 4020

BildungsTV - das Videoportal für Lehrkräfte und Schüler. BildungsTV ist ein Service der Education

Newcomer FM - Live Radio Show auf 105,o MHz + Online Stream Newcomer FM - Live Radio Show auf 105,o MHz + Online Stream
Kirchengasse 4
Linz, 4040

https://www.youtube.com/newcomerFM www.fro.at/livestream

Outdoor Adventures Austria Outdoor Adventures Austria
Linz, 4030

❤️ Folge der Community auf Instagram, für tägliche Outdoor-Abenteuer aus Österreich

BLappenTv BLappenTv
Linz, 4020

Auf meiner Seite werden vorzugsweise Spiele gestreamt

MINOmagazin MINOmagazin
Linz

Mia in Oberösterreich – das tagesaktuelle Landesmagazin. Mehr OÖ geht nicht!

XX GEVE XX XX GEVE XX
Linz, 4030

Dobro došli na stranicu xxGEVExx

Sheepy Hollow Production Sheepy Hollow Production
Linz

Hello and welcome to my DnB and Techno Site.

Speck & Chili Speck & Chili
Linz, 4040

Mit Tom & Ivy �Der ULTIMATIVE Podcast aus Linz �mit Themen von do, durt und rundummadum �?

Team HYPER Team HYPER
Linz

Aceasta pagina se bazeaza pe partea de Gaming, in special PUBG Mobile!

PaLa Gaming PaLa Gaming
Brunnenfeldstraße
Linz, 4030

Hallo, bin ab sofort für euch auf Facebook auch da und freue mich schon euch zu unterhalten. Die er