Wajid dot information

for information only

04/05/2024

آج دن بارہ بج کر پچاس منٹ پر چینی راکٹ آٹھ لاکھ کلو وزنی چینگ 6 نامی خلائی مشن لے کر چاند کی جانب بڑھنا شروع ہوگا۔ یہ مشن چاند کے جنوبی حصے میں نہ صرف لینڈ کرے گا بلکہ وہاں سے کچھ سیمپل کولیکٹ کرکے زمین پر بھی لوٹے گا۔ چاند کے جنوبی قطب کے آس پاس مستقبل میں انسانی کالونیاں بنائی جائیں گیں جس وجہ سے اس مشن سے ملنے والا ڈیٹا کافی اہم ہوگا۔ سن 2018ء میں چین نے مشن ترتیب دیتے ہوئے کچھ ممالک کو آفر کی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو دس کلو تک کے اپنے سائنسی آلات مفت میں اس مشن کے ساتھ بھیج سکتے ہیں۔ اس آفر کا فرانس، اٹلی، سویڈن اور پاکستان نے بروقت جواب دیا اور یہ آلات اب اس مشن کا حصہ ہونگے۔ پاکستان کی "آئی کیوب کیو" سیٹلائیٹ بھی ان میں سے ایک ہے، جس کا وزن آٹھ کلو ہے۔ اس کے نام میں "آئی کیوب" سیٹلائیٹ کی قسم ہے جبکہ "کیو" کا مطلب "قمر" ہے۔ یاد رہے کہ آئی کیوب سیٹلائیٹس کی انتہائی چھوٹی قسم ہوتی ہے، جن کا سائز شوز کے ڈبے جتنا ہوتا ہے، اس پر کیمروں سمیت مختلف سینسرز لگے ہوتے ہیں جو رئیل ٹائم ڈیٹا بھیجتے رہتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں ایسی ننھی سیٹلائیٹس یونیورسٹی کے طلباء عموماً اپنے پراجیکٹس میں ڈیزائن کرتے رہتے ہیں۔ کچھ دنوں تک چاند کے مدار میں پہنچ کر جب چینگ 6 کی خلائی گاڑی چاند پر لینڈ کرنے کی کوشش کرے گی تو اس دوران زمین سے مسلسل رابطہ قائم رکھوانے کے لئے ایک چینی سیٹلائیٹ (آربٹر) چاند کے مدار میں موجود رہے گا۔ "آئی کیوب کیو" کو بھی اسی آربٹر سے الگ کرکے چاند کے مدار میں چھوڑا جائے گا جہاں یہ نوے دنوں تک ایکٹو رہے گا، اس سیٹلائیٹ کو اسلام آباد میں موجود سپیس انسٹیٹیوٹ کے کنٹرول سینٹر سے کنٹرول کیا جارہا ہوگا۔ یہ سیٹلائیٹ نہ صرف چاند کی سطح کی تصاویر لے گی بلکہ چاند کے انتہائی لطیف مقناطیسی میدان کو ماپنے کی بھی کوشش کرے گی۔ یہ تفصیلات تو اس سارے معاملے کا سائنسی احاطہ کرتی تھیں۔ اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہمیں اس پر رونا پیٹنا چاہیے یا خوش ہونا چاہیے؟ اس سوال کا جواب جاننے سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ مہذب دنیا ایسے معاملات پر کیسے ریکٹ کرتی ہے؟ کیا فرانس، سویڈن اور اٹلی کی عوام بھی اپنے آلات چینی مشن کے ذریعے بھیجے جانے پر ماتم کررہے ہیں؟ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم من حیث القوم ذہنی طور پر اتنے مفلوج اور کنفیوز ہوچکے ہیں کہ کسی بھی موقع کو "سیلیبریٹ" کرنا حرام سمجھتے ہیں۔ مثلاً حالیہ معاملے پر ہی جہاں کچھ سائنسی و سیاسی لکھاری سپارکو کے عہد رفتہ کے قصے سنا کر قوم کو باور کروا رہے ہیں کہ یہ ننھی سیٹلائیٹس تو چین کے ذریعے بھیجنا ہماری توہین ہے تو کچھ دانشور حضرات غریب کا بھوک سے مرنے کا رونا رو رہے ہیں، یہ جانے بغیر کہ یہ سیٹلائیٹ صرف تیس لاکھ روپے میں بنائی گئی ہے اور بغیر کسی اضافی خرچے کے چینی مشن کا حصہ بن رہی ہے، خلائی مشن کے دوران ایک ایک گرام کو سوچ سمجھ کر مشن کا حصہ بنایا جارہا ہوتا ہے کیونکہ اس سے مشن کے اخراجات کافی بڑھ جاتے ہیں، اس کے باوجود چین کی جانب سے دیگر ممالک کے سائنسی آلات مفت میں لے جانا بہت احسن اقدام ہے جس کی پذیرائی بہرحال کرنی چاہیے۔ اس پر مزید افسوسناک عمل یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں سیاست اتنی رچ بس چکی ہے کہ اس سے نہ ہماری نجی محفلیں محفوظ ہیں نہ ہی سائنسی ڈسکشنز۔ سپارکو یقیناً ماضی میں بہترین سپیس ایجنسی رہی ہے اور اس کے بعد یہ کچھ غلط ہاتھوں میں جاکر عبرت کا نشان بھی بنی ہے لیکن کیا اس کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لئے اگر کوئی کوشش کی گئی ہے تو اس کی ایسی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے؟ لہٰذا اس معاملے پر جو کوئی بھی آپ کو ملک و قوم کا غم لیے روتا دکھائی دے تو اس کو توجہ دینے کی بجائے ہنس کر آگے بڑھ جائیں۔ یہ وقت ان باتوں کا ہرگز نہیں ہے، موجودہ موقع کو انجوائے کریں، تنقید کے لئے آگے بہت وقت پڑا ہوا ہے۔ اس وقت بھی وہی پرانی گھسی پیٹی باتیں دہرا دہرا کر سر پیٹنا کہاں کی دانشمندی ہے؟ بلکہ ہمیں تو بطور سائنسی طالبعلم خوش ہونا چاہیے کہ پاکستان فلکیاتی میدان عمل میں کچھ تو آگے بڑھا۔

April 26, 2024 04/05/2024

April 26, 2024

02/05/2024
02/05/2024

👇👇👇👇

"AI Apps"
چونکہ (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) AI ہر جگہ متعارف ہوچکی ہے تو اس کے بھی مختلف ٹولز ہیں مختلف Apps ہیں جو ہماری درکار ضروریات کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں.
ان میں اکثر فری Apps ہیں جبکہ چند Premium ہیں یعنی جن کے استعمال کرنے کے واسطے ہم انھیں ادائیگی کے پابند ہیں تاہم ان کا Trial period چند دن ملتا جو مفت ہوتا ہے.
کچھ کا ذکر ذیل میں ہے.
1- Chat GPT
سوالات کے جواب جاننے, معلومات لینے,مسائل کا حل پوچھنے, علمی میدان میں مدد کے لیے الغرض بہت کام لیا جاسکتا ہے, اس سے Siri کی طرح بات بھی کی جاسکتی ہے اور کمپیوٹر میں بھی اسی طور یہ کام کرتی ہے.
2-Elsa Speak
یہ واضح طور پہ کمزور انگریزی کے حامل افراد کی انگریزی اور اس کا تلفظ درست کرنے کے لیے مددگار ہے.
3-Microsoft Math
اس میں ہم ریاضی کے سوالات کا حل جان سکتے ہیں, ہم سوال type بھی کر سکتے ہیں اور صفحے پہ لکھے گئے سوال کی تصویر بنا کر بھی اس کا حل جان سکتے ہیں.
4-Microsoft swift key
ہمارے text کو کسی بھی زبان میں ترجمہ کرنے کے لیے یہ مددگار ہے یہ ہماری آواز کو بھی کسی مطلوبہ زبان میں translate کرنے کی اہلیت رکھتی ہے.
5-Pi 6
اسے ایک Therapy focused کہہ سکتے ہیں جیسے اگر آپ کو فون کی Battery life کے مسئلے کا سامنا ہے تو یہ آپکو ایسی سیٹنگ تجویز کرے گی جو بہت مفید ثابت ہوگی, اچھا مواد چاہتے ہیں تو یہ آپ کو تازہ ترین خبروں اور کھیلوں سے متعلق آگاہی بھی دے گی.
6-Perplexity
یہ آپ کو معلومات دینے کے ساتھ اس کا حوالہ بھی دیتی ہے کہ کن ذرائع سے یہ معلومات حاصل شدہ ہیں لیکن یہ pdf کا حوالہ دینے سے قاصر ہے.
7-Dolby On
تصاویر,ویڈیوز کے Back ground ہٹانے کے لیے, آواز ریکارڈ اور آواز کے پیچھے شور ختم کرنے کے لیے یہ فائدہ مند ہے.
8-CapCut
اگر آپ ایک ٹک ٹاکر ہیں یا ویڈیوز, شارٹس یا ریلز بناتے ہیں تو یہ ایک بہترین ایڈیٹر ہے.
9- Dopepics
پرانی تصاویر کو صاف بنانے یا دھندلی تصاویر کو واضح کرنے کے لیے یہ مستعمل ہے.
10-Photo leap
تصاویر یا گرافکس ڈیزائن کرنے کے لیے, فوٹو skyland میں تبدیلی کیلئے, یا کسی اور شے جیسے پیزا کی شکل میں تصویر ڈھالنے کے لیے یہ مفید ہے, اس میں پہلے سے Prompts بھی موجود ہوتے ہیں.
11-Motion leap
کسی منظر سے کچھ ہٹانے کے لیے, فوٹو کو متحرک بنانے کے لیے, بارش کا اضافہ, برفباری, اضافی روشنی, متحرک تتلی یا کوئی متحرک پرندہ , یہ سب اس سے ممکن ہے.
12-Photo Room
اگر آپ پروفیشنل تصاویر بنانا چاہتے ہیں تو یہ بہترین ایپ ہے اس میں کسی بھی شے کی فوٹو بنا کے اسکا Back ground ہٹا کے کچھ بھی خوبصورت اضافہ کیا جا سکتا ہے.
13-Design Sense
کرنا یہ ہے ایک عدد اپنے کمرے کی مکمل تصویر لیں اور یہ آپ کو بتا دے گا کہ کس جگہ کونسا فرنیچر یا Interior موزوں ہے اور فی الحال آپ کتنے غریب ہیں.
14- Clip Drop
تصویر میں کسی بھی رنگ کی روشنی کا اضافہ, کسی ناپسندیدہ شے کو ہٹایا جا سکتا ہے اس کی بدولت کسی image کا Water mark بھی ہٹا سکتے ہیں.
15-Starry AI
Magic canvas, Classy image, کسی فوٹو پہ کچھ تحریر کرنا ہو تو یہ بہت مفید ہے, یہ تصاویر کی Continuous sequence
میں ویڈیو بنانے میں بھی معاون ہے.

01/05/2024

اس بلڈنگ کو غور سے دیکھیے
اس پرعربی میں لکھا ہے
فندق وقف عثمان بن عفان
یعنی
یہ ہوٹل عثمان بن عفان کی جانب سے وقف ہے۔

یہ عثمان بن عفان کون ہیں ؟

داماد محمد رسول اللہ ﷺ
خلیفہ سوئم سیدنا عثمان بن عفان ؓ ہیں۔

ان کی ملکیت آج بھی مدینہ منورہ میں موجود ہے اور اس زمین پر سعودی حکومت کی جانب سے ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جس کی آمدن غربا اور مسکین میں سیدنا عثمان ؓ کی جانب سے صدقہ کی جاتی ہے۔

مدینہ منورہ 🥰🤍
کیا آپ کو معلوم ہے کہ سعودی عرب کے ایک بینک میں خلیفہ سوم حضرت عثمانؓ کا آج بھی کرنٹ اکاؤنٹ ہے۔ یہ جان کر بھی آپ کو حیرت ہوگی کہ مدینہ منورہ کی میونسپلٹی میں حضرت عثمان بن عفانؓ کے نام پر باقاعدہ جائیداد رجسٹرڈ ہے۔آج بھی حضرت عثمان بن عفانؓ کے نام پر بجلی اور پانی کا بل آتا ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ مسجد نبوی کے قریب ایک عالیشان رہائشی ہوٹل زیر تعمیر ہے جس کا نام ’’ عثمان بن عفانؓ ہوٹل ‘‘ہے۔ تفصیل جاننا چاہیںگے؟ یہ وہ عظیم صدقہ جاریہ ہے جو حضرت عثمان بن عفان ؓکے صدق نیت کا نتیجہ ہے۔
جب مسلمان ہجرت کرکے مدینہ منورہ پہنچے تو وہاں پینے کے صاف پانی کی بڑی قلت تھی۔ایک یہودی کا کنواں تھا جو مسلمانوں کو پانی مہنگے داموں فروخت کرتا تھا۔اس کنویں کا نام ’’ بیئر رومہ ‘‘ یعنی رومہ کاکنواں تھا۔ مسلمانوں نے رسول اکرمؐ سے شکایت کی اور اپنی پریشانی سے آگاہ کیا۔ رسول اکرمؐ نے فرمایا:
کون ہے جو یہ کنواں خریدے اور مسلمانوں کیلئے وقف کردے،ایسا کرنے پر اللہ تعالیٰ اسے جنت میں چشمہ عطا کرے گا۔حضرت عثمان بن عفانؓ ، یہودی کے پاس گئے اور کنواں خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ کنواں چونکہ منافع بخش آمدنی کا ذریعہ تھا اس لئے یہودی نے فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ حضرت عثمانؓ نے یہ تدبیر کی کہ یہودی سے کہا کہ پورا کنواں نہ سہی، آدھاکنواں مجھے فروخت کردو۔آدھا کنواں فروخت کرنے پرایک دن کنویں کا پانی تمہارا اور دوسرے دن میرا ہوگا۔ یہودی لالچ میں آگیا۔اس نے سوچا کہ حضرت عثمانؓ اپنے دن میں پانی زیادہ پیسوں میں فروخت کریں گے،اس طرح مزید منافع کمانے کا موقع مل جائے گا۔اس نے آدھا کنواں حضرت عثمان کو فروخت کردیا۔
حضرت عثمانؓ نے اپنے دن مسلمانوں کو کنویں سے مفت پانی حاصل کرنے کی اجازت دی۔ لوگ حضرت عثمان کے دن مفت پانی حاصل کرتے اور اگلے دن کیلئے بھی ذخیرہ کرلیتے۔یہودی کے دن کوئی شخص بھی پانی خریدنے نہیں جاتا۔ یہودی نے دیکھا کہ اس کی تجارت ماند پڑ گئی ہے تو اس نے حضرت عثمان سے باقی آدھا کنواں خریدنے کی گزارش کی۔ اس پر حضرت عثمانؓ راضی ہوگئے اور پورا کنواں خرید کر مسلمانوں کیلئے وقف کردیا۔
اس دوران ایک آدمی نے حضرت عثمانؓ کو کنواں دوگنا قیمت پر خریدنے کی پیشکش کی۔ حضر ت عثمانؓ نے فرمایا کہ مجھے اس سے کہیں زیادہ کی پیشکش ہے۔ اس نے کہا کہ3 گنا دوںگا۔ حضرت عثمان نے فرمایا مجھے اس سے کئی گنا کی پیشکش ہے۔ اس نے کہا کہ میں 4گنا دوں گا۔ حضرت عثمان نے کہا مجھے اس سے کہیں زیادہ کی پیشکش ہے۔اس طرح آدمی بڑھاتا رہا اور حضرت عثمان یہی جواب دیتے رہے۔یہاں تک اس آدمی نے کہا حضرت آخر کون ہے جو آپ کو 10گنا دینے کی پیشکش کر رہا ہے۔ حضرت عثمان نے فرمایا کہ میرا رب مجھے ایک نیکی پر 10گنا اجر دینے کی پیشکش کرتا ہے۔
وقت گزرتا گیا اور یہ کنواں مسلمانوں کو سیراب کرتا رہا یہاں تک کہ کنویں کے اردگرد کھجوروں کا باغ بن گیا۔ عثمانی سلطنت کے زمانے میں اس باغ کی دیکھ بھال ہوئی۔ بعد ازاں سعودی حکومت کے عہدمیں اس باغ میں کھجوروں کے درختوں کی تعداد1550 ہوگئی۔
یہ باغ میونسپلٹی میں حضرت عثمان بن عفانؓ کے نام پر رجسٹرڈ ہوا۔ وزارت زراعت یہاں کے کھجور، بازار میں فروخت کرتی اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حضرت عثمان بن عفانؓ کے نام پر بینک میں جمع کرتی رہی یہاں تک کہ اکائونٹ میں اتنی رقم جمع ہوگئی کہ مرکزی علاقہ میں ایک پلاٹ لیا گیا جہاں فندق عثمان بن عفانؓ کے نام پر ایک رہائشی ہوٹل تعمیر کیاجانے لگا۔
اس ہوٹل سے سالانہ 50ملین ریال آمدنی متوقع ہے۔
اس کا آدھا حصہ یتیموں اور غرباء میں تقسیم ہوگا جبکہ دوسرا آدھا حضرت عثمان کے اکائونٹ میں جمع ہوگا۔
اندازہ کیجئے کہ حضرت عثمانؓ کے اس مقدس عمل کو اللہ تعالیٰ نے کیسے قبول فرمایا اور اس میں ایسی برکت عطا کی کہ قیامت تک کیلئے ان کیلئے صدقہ جاریہ بن گیا۔

28/04/2024

میں دشت دشت رُسوا،
تُو سراب سا مُسلسل..
میں لمحہ لمحہ تنہا،
تُو خواب سا مُسلسل..

مشہور ہیں نگر میں
میری تشنگی کے قصے
میں قَریہ قریہ پیـاسا،
تُو آب سا مُسلسل..

میں عکسِ آشنائی،
تُو سراپا دل لگی ہے..
میں خار خار زندگی،
تُو گلاب سا مُسلسل..

میں گلی گلی مسافر،
تیرے قُرب کا دیوانہ،
میں کوچہ کوچہ بکھرا،
تُو نایاب سا مُسلسل..!

28/04/2024

پاکستانی وراثت کے قوانین کے مطابق، اسلامی اصولوں کی بنیاد پر، ایک بچہ اپنے والدین سے جائیداد کا وارث بن سکتا ہے۔ تاہم، وراثت کا حصہ مختلف عوامل پر منحصر ہے، بشمول بہن بھائیوں کی تعداد، شریک حیات کی موجودگی، اور بچے کی جنس۔

عام طور پر، ایک بچہ اپنی ماں کی جائیداد سے وراثت حاصل کر سکتا ہے، لیکن حصہ حالات کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ یہاں ایک مختصر جائزہ ہے:

- اگر ماں کا صرف ایک بچہ ہے، تو بچہ ماں کی جائیداد کا 1/2 (آدھا) حصہ پاتا ہے۔
- اگر ماں کے ایک سے زیادہ بچے ہوں، تو بچے ماں کی جائیداد کا 2/3 (دو تہائی) وارث ہوتے ہیں، جو ان میں برابر تقسیم ہوتے ہیں۔
- اگر ماں کا شوہر ہو تو اسے اس کی جائیداد کا 1/2 (آدھا) وراثت ملے گا، اور بچے باقی 1/2 (نصف) کے وارث ہوں گے، مندرجہ بالا قواعد کے مطابق تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ یہ قواعد منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد پر لاگو ہوتے ہیں، بشمول رئیل اسٹیٹ، نقدی اور دیگر اثاثے۔

تاہم، انفرادی حالات اور اسلامی قوانین کے مطابق وراثت کے مخصوص حقوق اور حصص کا تعین کرنے کے لیے قانونی ماہر یا اسلامی اسکالر سے مشورہ کرنا ہمیشہ بہتر ہے۔

20/04/2024

See

20/04/2024

یوسین بلٹ کو دنیا کا سب سے بڑا سپرنٹر مانا جاتا ہے. اس نے 3 اولمپکس گیمز میں ٹوٹل 9 سونے کے میڈلز جیتے ہیں اور اسکے لیے اسے محض 2 منٹ سے بھی کم لگے . اس نے ان 3 اولمپکس میں 119ملین ڈالرز کمائے یعنی ہر سیکنڈ ایک ملین ڈالر سے بھی زیادہ لیکن ان دو منٹ کی ڈور کے لیے اس نے سالوں ٹریننگ کی
کچھ پانے کے لمبی کوشش درکار ہوتی ہے
Usain Bolt the Jamaican former sprinter is considered the greatest sprinter of all time.
He won 9 gold medals in 3 olympics and had run less than 2 minutes on the track. He made $119 million in the 3 olympics. That is more than $1million for each second he ran. For those 2 minutes he ran, he had trained for years.

Success is indeed a process and it eludes most people because many are too preoccupied with the events while disregarding the process. Many don't care about what they are becoming in the process as long as they get the money hence end up doing the wrong things. Enjoy the process and focus on the step right in front of you and not the whole staircase.

Many have asked me how I came to this level. Well being disciplined and consistent are some of the things that have helped me. You have to do what you need to do even when you don't feel like doing it. Imagine if Usain Bolt only trained on days when he felt like training, we probably wouldn't have known him.

Jim John said "Success is a few simple disciplines practiced daily". Darren Hardy in his book "The Compound Effect" talks about how the small seemingly insignificant habits compound to either build us or break us. Those small things you do may look insignificant today, you may not seem like you are progressing but trust me they are compounding and one day they will pay off. Like I always say "Progress is progress even when it is only visible to you alone so don't be ashamed to take that small step
An African proverb says "If you want to move mountains tomorrow, you must start by removing stones today." Yes Rome was not built in a day, but everyday, a brick was laid. Keep laying those bricks.

Its saddening how people try to avoid the process and rush for quick success not knowing that the process is actually more important than the actual results. Pit Bull said "We are here for a marathon not a sprint. It's short steps, long vision". When you focus on the process or the steps, you will be amazed at how far you would have moved when you look back. As long as you are patient and persistent, it will be hard for success to elude you. Lack of patience is the worst enemy of ambition.

One good thing about starting and focusing on the process is that it opens up many other opportunities. Like Lao Tzu said "When the student is ready, the teacher appears." Many of us have missed Opportunities that would have changed our lives because we think the process is long and hence have ended up being scammed by the get rich schemes. Understand that everything great needs to be built and that free cheese is only found in a mouse trap.

Stop waiting for someone to walk for through the process of success for you while you just get the reward. There is no wisdom or personal growth gained in a journey that someone does for you. The journey is yours so start that process.Napoleon Hill said "Success is good at any age but the earlier you have it, the longer you will۔۔

19/12/2022

آج سے 100 سال بعد، مثال کے طور پر 2122میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے۔ ہمارے گھروں میں اجنبی رہیں گے۔ ہماری جائیداد اجنبیوں کی ملکیت ہوگی۔ وہ ہمیں یاد بھی نہیں کریں گے۔ ہم میں سے کتنے اپنے دادا کے والد کے بارے میں سوچتے ہیں؟ ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصہ بن جائیں گے، لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے. اس وقت ہمیں احساس ہوگا کہ سب کچھ حاصل کرنے کا خواب کتنا جہالت اور ناقص تھا۔ ہم ایک اور زندگی مانگیں گے کہ اسے صرف نیک اعمال میں گزاریں، لیکن بہت دیر ہو چکی ہوگی۔

یاد رکھیں، آج ہمیں اپنی اور دوسروں کی بھلائی کرنے کا موقع ملا ہے، صرف ایک چیز جو ہمیشہ باقی رہے گی وہ ہے ہماری دنیا اور آخرت کی زندگی میں نیک اعمال۔ ہمارے پاس اب بھی وقت ہے۔ نیک اعمال کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ اچھے کام شروع کرنے میں دیر نہیں لگتی، آج سے شروع کریں۔ اپنی آخرت کے لیے روزانہ چھوٹی چھوٹی کوششیں کریں۔ بڑے قدم مت اٹھائیں، آپ نے بھی سنا ہوگا کہ پانی کے چھوٹے قطرے ایک دن دریا بنا سکتے ہیں۔ اچھائی کی طرف ایک قدم بڑھاؤ وہ آپ کی طرف 10 قدم بڑھائے گی۔

روزانہ صدقہ دینے کی عادت بنالیں، خواہ تھوڑی مقدار میں کیوں نہ ہو، لیکن کوشش کریں کہ روزانہ کریں۔ اور اپنی بری عادتوں پر کام شروع کریں، روزانہ کی بنیاد پر ایک انسان اور ایک مسلمان کی حیثیت سے خود کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ روزانہ قرآن پڑھنے کی کوشش کریں چاہے صرف ایک صفحہ ہو لیکن ترجمہ کے ساتھ۔ خاموش رہیں، یقین کریں یہ عادت آپ کو بہت سے گناہوں سے بچائے گی۔ دن میں ایک نیکی کرنے کی کوشش کریں اور لوگوں کو اپنی نیکیوں کے بارے میں مت بتائیں ورنہ اللہ کے ہاں اجر سے محروم رہو گے۔ لوگوں کو اپنے گناہ نہ بتائیں، اللہ سے معافی مانگیں۔ اچھی چیزوں پر کام کرتے رہیں، شاید آپ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے لیکن خود کو مت روکیں۔ ایک بچہ صحیح طریقے سے چلنے سے پہلے بار بار گرتا ہے (اپنے آپ کو اس بچے کی طرح سمجھیں)۔

اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا فرما, تمام مسلمانوں کے تمام گناہوں کو معاف فرما اور تمام مسلمانوں کو دنیا و آخرت کی زندگی بہترین بنادے۔ آمین

29/08/2022

‏میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ وضاحت دینا چھوڑ دیتے ہیں اور خاموش ہوجاتے ہیں، بحث نہیں کرتے اگر کوئی آپکو برا بھلا بھی کہہ دے تو یہ کہہ کر مسکرا کر آگے بڑھ جاتےہیں کہ " Yes I'm....
اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ سچ میں ویسے ہی ہوتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ وہ بات آپکے لیے اہمیت ہی نہیں رکھتی۔
یاد رکھیں۔۔
گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک ہی کتا بھونکتا اور دوڑتا رہتا ہے،
نہ ہی کتا آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے
نہ گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے
اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے
ایسے ہی زندگی کے سفر میں کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔
اس لئے جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی منزل کی طرف متوجہ رہیں..
یاد رکھیں،
آپ کو تلخ نہیں ہونا،
آپ کو بدلہ لینے والا نہیں بننا۔
آپ کو چالیں چلنے والا،
جال بچھانے والا بھی نہیں بننا۔
آپ کو ایسا بھی نہیں ہونا کہ آپ شاطر کہلائیں۔
اور ایسا بھی نہیں کرنا کہ آپ گڑھے کھودیں۔
آپ کو لگے زخم ہیں، دل پر ہیں اور روح پر بھی ہیں،
لیکن ان کے لیے مرہم بدلہ لے کر تیار نہ کریں۔
مرہم آسمانی ہی اچھے ہوتے ہیں۔
مرہم رحمانی ہی شفاء دیتے ہیں۔
چھوڑ دیں جو ہوا، جانے دیں جس نے جو کیا
اپنے پیچھے دروازے بند کر کے آگے بڑھ جائیں۔
زخم دینے والوں، تکلیف پہنچانے والوں،
روح کو روند دینے والوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر اپنا حال ٹھیک کریں۔ کیونکہ آپ کو وہ نہیں بننا جو حالات آپ کو بنا رہے ہیں۔ آپ کو وہ بننا ہے جو اعمال بناتے ہیں۔
"رب کا بندہ بننے کی کوشش کریں"
یعنی ایک بہترین انسان۔

16/07/2022

((+ اپنی کم تنخواہ پر غم نا کریں ہوسکتا ہے آپکو رزق کے بدلے کچھ اور دے دیدیا گیا ہو

ایک بڑے محدث فقیہ اور امام وقت فرماتے ہیں کہ

○ ليس شرطا أن يكون الرزق مالا
قد يكون الرزق خلقا أو جمالا

رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت اچھا اخلاق یا پھر حسن و جمال دے دیا گیا ہو

○ قد يكون الرزق عقلا راجحا
زاده الحلم جمالا وكمالاً

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت میں عقل و دانش دے دی گئی ہو اور وہ فہم اس کو نرم مزاجی
اور تحمل و حلیمی عطا دے

○ قد يكون الرزق زوجا صالحا
أو قرابات كراما وعيالا

یہ بھی تو ہو سکتا ہے
کہ کسی کو رزق کی صورت میں بہترین شخصیت کا حامل شوہر یا بہترین خصائل و اخلاق والی بیوی مل جاے
مہربان کریم دوست اچھے رشتہ دار یا نیک و صحت مند اولاد مل جائے

○ قد يكون الرزق علما نافعا
قد يكون الرزق أعمارا طوالا

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُسے رزق کی صورت لمبی عمر دے دی گئی ہو

○ قد يكون الرزق قلبا صافيا
يمنح الناس ودادا ونَوالا

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا پاکیزہ دل دے دیا گیا ہو جس سے وہ لوگوں میں محبت اور خوشیاں بانٹتا پھر رہا ہو

○ قد يكون الرزق بالا هادئا
إنما المرزوق من يهدأ بالا

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ذہنی سکون دے دیا گیا وہ شخص بھی تو خوش نصیب ہی ہے جس کو ذہنی سکون عطا کیا گیا ہو

○ قد يكون الرزق طبعا خيّرا
يبذل الخير يمينا وشمالا

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت نیک و سلیم طبع عطاکی گئی ہو۔ وہ شخص اپنی نیک طبیعت کی وجہ سے اپنے ارد گرد خیر بانٹتا پھرے

○ قد يكون الرزق ثوبا من تقى
فهو يكسو المرء عزا وجلالا

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت تقوٰی کا لباس پہنا دیا گیا ہو اور اس شخص کو اس لباس نے عزت اور مرتبہ والی حیثیت بخش دی ہو

○ قد يكون الرزق عِرضَاً سالماً
ومبيتاً آمن السِرْبِ حلالاً

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا عزت اور شرف والا مقام مل جائے جو اس کے لئے حلال کمائ اور امن والی جائے پناہ بن جائے

○ ليس شرطا أن يكون الرزق مالا
كن قنوعاً احمد الله تعالى

○ پس رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں
جو کچھ عطا ہوا
اس پر مطمئن رہو
اور اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے رہو ❤️

10/07/2022

تمام عالم اسلام کو عید الاضحٰی کی پر خلوص مبارک باد ـ
حق تعالیٰ ہمیں جانور کی قربانی کے ساتھ رب کی رضا جوئی کے لئے خواہشات نفسانی کی قربانی، بغض و عناد، کبر و حق تلفی کی قربانی کی بھی توفیق مرحمت فرمائے،
اللہ تعالیٰ ہم سبھوں کے نیک اعمال کو قبول فرمائے اور برے اعمال سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ـ
١٠،ذی الحجہ،١٤٤٣ھ

02/07/2022

🦈🐬🐋
⚓⚓⚓

ایک شکاری نے کنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی ۔ ایک مچھلی اسے کھانے دوڑی ۔ وہیں ایک بڑی مچھلی نے اسے روکا کہ اسے منہ نہ لگانا ، اس کے اندر ایک چھپا ہوا کانٹا ھے جو تجھے نظر نہیں آرہا۔ بوٹی کھاتے ہی وہ کانٹا تیرے حلق میں چبھ جائے گا ، جو ہزار کوششوں کے بعد بھی نہیں نکلے گا ۔ تیرے تڑپنے سے باہر بیٹھے شکاری کو اس باریک ڈوری سے خبر ہوجائےگی۔ تو تڑپے گی وہ خوش ہوگا، اس باریک ڈور کے زریعے تجھے باہر نکالے گا، چھری سے تیرے ٹکڑے کریگا، مرچ مسالحہ لگا کر آگ پر ابلتے تیل میں تجھے پکائے گا، 10 ، 10 انگلیوں والے انسان 32 ، 32 دانتوں سے چبا چبا کر تجھے کھائیں گے۔ یہ تیرا انجام ہوگا۔
بڑی مچھلی یہ کہہ کر چلی گئی۔ چھوٹی مچھلی نے دریا میں ریسرچ شروع کردی ، نہ شکاری ، نہ آگ ، نہ کھولتا تیل ، نہ مرچ مسالحہ ، نہ دس دس انگلیوں اور بتیس بتیس دانتوں والے انسان ، کچھ بھی نہیں تھا ۔ چھوٹی مچھلی کہنے لگی یہ بڑی مچھلی انپڑھ جاہل ، پتھر کے زمانے کی باتیں کرنیوالی ، کوئی حقیقت نہیں اسکی باتوں میں ۔ میں نے خود ریسرچ کی ھے ، اسکی بتائی ہوئی کسی بات میں بھی سچائی نہیں ، میرا زاتی مشاہدہ ھے ، وہ ایسے ہی سنی سنائی نام نہاد غیب کی باتوں پر یقین کیئے بیٹھی ھے ، اس ماڈرن سائنسی دور میں بھی پرانے فرسودہ نظریات لیئے ہوئے ھے۔
چنانچہ اس نے اپنے زاتی مشاہدے کی بنیاد پر بوٹی کو منہ ڈالا ، کانٹا چبھا ، مچھلی تڑپی ، شکاری نے ڈور کھینچ کر باہر نکالا ، آگے بڑی مچھلی کے بتائے ہوئے سارے حالات سامنے آگئے۔
انبیاء علیھم السلام نے انسانوں کو موت کا کانٹا چبھنے کے بعد پیش آنے والے غیب کے سارے حالات و واقعات تفصیل سے بتا دیئے ہیں ۔ بڑی مچھلی کیطرح کے عقلمند انسانوں نے انبیاء کی باتوں کو مان کر زندگی گزارنی شروع کردی۔ چھوٹی مچھلی والے نظریات رکھنے والے انبیاء کا رستہ چھوڑ کر اپنی ظاہری ریسرچ کے رستہ پر چل رہے۔
موت کا کانٹا چبھنے کے بعد سارے حالات سامنے آجائیں گے۔
مچھلی پانی سے نکلی واپس نہ گئی
انسان دنیا سے گیا واپس نہ آیا
بس یہی وقت ہے اگر سمجھ گئے تو .😓💯

02/07/2022

*ٹیچر نے پہلی کلاس کے بچوں سے پوچھا*

ہر بچہ یہ بتائے کہ بڑا ہو کر وہ کیا بننا چاہتا ہے ؟

کسی نے کہا پائلٹ ، کسی نے کہا ڈاکٹر اور کسی نے کہا انجینئر، اُن سب کے جوابات کچھ اِسی طرح کے تھے۔ اُن میں صرف ایک بچہ نے کچھ عجیب بات کہی ، اس کی بات سن کر سب بچے ہنس پڑے ۔



کیا آپ کو معلوم ہے ، اُس نے کیا کہا ؟

اس نے کہا : "میں صحابی بننا چاہتا ہوں ۔ استاد کو طالب علم کی اس بات پر بڑا تعجب ہوا۔"

استاد نے کہا : صحابی بننا کیوں چاہتے ہو ؟

طالب علم نے جواب دیا : " أمی روزانہ سونے سے پہلے کسی نہ کسی صحابی کا قصہ ضرور سناتی ہیں

، وہ کہتی ہیں صحابی اللہ تعالی سے محبت کرتا ہے ، اِسی لئے میں اُنہی جیسا بننا چاہتا ہوں ۔"

استاد خاموش ہوگیا ۔ ۔ ۔
اِس جواب پر وہ اپنے آنسو روکنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا۔

وہ جان گیا تھا کہ اس بچے کی تربیت کے پیچھے ایک عظیم ماں ہے، اسی وجہ سے اِس کا نشانہ اتنا بلند ہو گیا ہے ۔

*ایک ڈرائینگ ٹیچر کہتی ہیں* : "ایک دن کا واقعہ ہے کہ میں نے پرائمری گریڈ کی ایک کلاس کے بچوں سے کہا کہ وہ موسم بہار کے منظر کی ڈرائینگ بنائیں ۔


ایک چھوٹی سی بچی اپنی ڈرائینگ لے کر آئی ، اس نے قرآن مجید کا اسکیچ بنایا ہوا تھا ۔۔۔ اس کی اس ڈرائینگ پر مجھے بڑا تعجب ہوا۔


میں نے کہا : موسم بہار کی ڈرائینگ بناؤ ، قرآن مجید کی نہیں ۔

سمجھیں؟ ؟!

اس بچی کا معصوم سا جواب میرے منہ پر ایک طمانچہ کی طرح پڑا ۔۔۔اس نے کہا : قرآن مجید میرے دل کی ربیع (بہار) ہے میری أمی نے تو مجھے یہی بتایا تھا۔ ۔ ۔

*کیسی عمدہ تعلیم تھی وہ ؟ ! !*

اللہ کی بے نیام ، ننگی تلوار "سيف الله" خالد بن الوليد جب قرآن مجید ہاتھ میں لیتے تو روتے ہوئے کہتے تھے . . .

( جہاد نے ہمیں تجھ سے غافل کردیا ہے ، اے قرآن ! )

کیا ہی خوب عذر تھا

کیا آپ اس تحریر کو کسی اور کو بھیجنا چاہتے ہیں ؟

( ہاں) یا ( نہیں) ؟
اگر ہاں ہے تو اسے اپنے پاس محفوظ نہ رکھیں بلکہ اسے آپ کے جو عزیز اور محبوب لوگ ہیں انہیں بھیج دیں ۔

ہماری زندگی کا ایک سیکنڈ ۔۔۔

اور گئی ہوئی سانسیں واپس لوٹنے والی نہیں ہیں
اس لئے زندگی کی جو سانسیں بچی ہیں انہیں اللہ کی اطاعت میں گزاریں ...!!

02/07/2022

وہ 10 ممالک جہاں جسم فروشی کی شرح سب سے زیادہ ہے
1۔ تھائی لینڈ (بدھ مت)
2۔ ڈنمارک (عیسائی)
3۔ اٹلی (عیسائی)
4۔ جرمنی (عیسائی)
5۔ فرانس (عیسائی)
6۔ ناروے (عیسائی)
7۔ بیلجیم (عیسائی)
8۔ اسپین (عیسائی)
9۔ امریکہ (عیسائی)
10۔ فن لینڈ (عیسائی)
وہ 10 ممالک جہاں چوری و ڈکیتی کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔
1۔ ڈنمارک اور فن لینڈ (عیسائی)
2۔ زمبابوے (عیسائی)
3۔ آسٹریلیا (عیسائی)
4۔ کینیڈا (عیسائی)
5۔ نیوزی لینڈ (عیسائی)
6۔ ہندوستان (ہندو)
7۔ انگلینڈ (عیسائی)
8۔ امریکہ (عیسائی)
9۔ سویڈن (عیسائی)
10۔ جنوبی افریقہ (عیسائی)
وہ 10 ممالک جہاں شراب نوشی کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔
1۔ مالڈووا (عیسائی)
2۔ بیلاروس (عیسائی)
3۔ لیتھوانیا (عیسائی)
4۔ روس (کیمونسٹ+عیسائی)
5۔ جمہوریہ چیک (عیسائی)
6۔ یوکرین (عیسائی)
7۔ آندورا (عیسائی)
8۔ رومانیہ (عیسائی)
9۔ سربیا (عیسائی)
10۔ آسٹریلیا (عیسائی)
وہ10 ممالک جہاں قتل ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔
1۔ ہونڈوراس (عیسائی)
2۔ وینزویلا (عیسائی)
3۔ بیلیز (عیسائی)
4۔ ایل ساوڈور (عیسائی)
5۔ گوئٹے مالا (عیسائی)
6۔ جنوبی افریقہ (عیسائی)
7۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس (عیسائی)
8۔ بہاماس (عیسائی)
9۔ لیسوتھو (عیسائی)
10۔ جمیکا (عیسائی)
دنیا میں خطرناک غنڈہ گردی کرنے والے گروپوں کے نام
1۔ یاکوزہ (غیر مسلم)
2۔ ایگبرس (عیسائی)
3۔ واہ سنگ (عیسائی)
4۔ جمیکا پوسی (عیسائی)
5۔ پریمیرو (عیسائی)
6۔ آریائی اخوان (عیسائی)
7۔ خون (عیسائی)
8۔ 18 ویں اسٹریٹ گینگ (عیسائی)
9۔ منگکی (عیسائی)
10 ۔ مارا سالاروتھا (عیسائی)

دنیا کے سب سے بڑےمنشیات اسمگلنگ مافیاز
1۔ پابلو اسکوبار(Pablo Escobar )-کولمبیا (عیسائی)
2۔ اماڈو کیریلو) (Amado Carrillo Fuentes)-میکسیکو(عیسائی)
3۔ کارلوس لیہڈر(Carlos Lehder) - جرمن (عیسائی)
4۔ گریسیلڈا بلانکو(Griselda Blanco) -کولمبیا (عیسائی)
5۔ جوکون گزمین- (Joaquín Guzmán) میکسیکو (عیسائی)
6۔ رافیل کیرو-( Rafael Caro Quintero) میکسیکو (عیسائی)

تاہم مغربی اور مشرقی میڈیا کا کہنا ہے کہ :
اسلام دنیا میں ہر طرح کی دہشت گردی کا سبب ہے

اس بنا پر بہت سارے سادہ لوح اور نادان مسلمان بھی ان بے بنیاد اور کھوکھلے دعووں پر یقین کرلیتےہیں۔ آپ اپنی سوچ اور عقل کا کنٹرول دوسروں کے ہاتھ میں نہ دیں

اپنے مذہب اسلام پر فخر کیجئیےاسلام خوشحالی ، سلامتی اور امن کا درس دینے والا سچا دین ہے۔
طالب دعا

12/06/2022

سوال ۔۔ سینماوں پہ ٹیکس ختم کیوں کیا اور فلمی بجٹ مولانا فضل الرحمن صاحب کے اتحادی مسلم لیگی حکومت نے کیوں بڑھایا ؟

جواب ۔۔ سب سے پہلے تو ہم شکرگذار ہیں تنقید کرنے والوں کے کہ ان حضرات محترمین کو اسلام کی دفاع کے وقت قائد جمعیت ہی یاد آتے ہیں جو ثبوت ہے مملکت خداداد میں گر اسلام و ملک کی صحیح نمائندگی و دفاع کوئی کرسکتا ہے تو وہ قائد جمعیت ہی ہے ۔۔

آتے ہیں سوال کے جواب کی طرف ۔۔۔
الف ۔۔۔کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد مشترکات پہ ہوتی ہے نظریات و منشور پہ نہیں یعنی نظریات و منشور ہر پارٹی کی اپنے ہوتے ہیں۔۔
ب۔۔۔ پیپلز پارٹی اپنا منشور و نظریات رکھتی ہے مسلم لیگ عوامی نیشنل پارٹی وغیرہ بھی اپنی سوچ مشن و نظریہ رکھتے ہیں ۔۔
مذکورہ اتحادی جماعتیں سیکولر لبرل سوچ رکھنے والے لوگ ہیں قائد جمعیت کو مذکورہ جماعت میں سے کسی بھی ایک جماعت سے اسلامی نظام کی توقع نہیں ہیں
اب سوال پیدا ہوا پھر اتحاد کیوں ؟
ان جماعتوں سے ہر دور میں اتحاد کسی بھی ایک سے ہونے یا نہ ہونے کے اپنے اپنے ترجیحات ہوا کرتے ہیں ۔۔
بحث و مباحثے سنجیدہ سوچ بچار کے بعد کچھ نکات ایسے مشترک آجاتے ہیں جن پہ اتحاد طے پاتا ہے
لیکن
اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ ان جماعتوں کا منشور ایک ہوا یا مذکورہ جماعتیں اپنے اپنے ایجنڈوں یا منشور سے دست بردار ہوئے ۔۔۔
جہاں تک ساتھ چلنا ممکن ہو ملک کی بہتری کیلئے ساتھ چلنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔۔
ضرور بالضرور ہر جماعت حتی الوسع چوری چھپکے یا برملا اپنے ایجنڈے کیلئے بھی کوشش ضرور کرتی ہے لیکن اجتماعی مشترکات کا بھی خیال رکھا جاتا ہے ۔۔۔ مذہبی جماعتیں اپنی جگہ اپنی کوششوں سے کچھ اپنا منشور و ایجنڈہ لانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جبکہ سیکولر و لبرل جماعتیں اپنی طور کچھ اپنا منشور و ایجنڈہ لانے کی کوششوں میں سرگرم رہتے ہیں ۔۔
کچھ مثالیں عرض کی جاتی ہے ۔۔
1_مفتی محمود رح کے دور میں قادیانی بحث اسمبلی تک پہنچانے میں مفتی رح و اس دور کے علماء کامیاب ہوئے اس دور کے لبرل و سیکولر ان کے قائل نہ تھے لیکن مفتی رح کی حکمت احتجاج یا پھر سیاسی دباؤ نے انکو مخالفت سے روکے رکھا اور ایک ایسے سیاست دان جو برملا لبرل و سیکولر تھا یعنی ذولفقار علی بھٹو صاحب کے ہی دور میں قادیانی مرتد و زندیق ٹہرا ۔۔
یاد رہے اس سے پہلے کم وبیش 10 ہزار تک شہداء کی قربانی سے بھی قادیانیوں کو حکومتی سطح پہ مرتد و زندیق ٹہرانے میں ہمارے اکابر کامیاب نہ ہوسکے تھے ۔۔
2__ نواز شریف نے ایک موقع پہ قادیانیوں کیلئے نرمی کے مظاہرے کی کوشش کی مگر سیاسی مذہبی مخالفین کی وجہ سے رجوع پہ مجبور ہوا ۔

3__ صدر ایوب صاحب نے عائلی قوانین کے آڑ میں مشرقی انداز خاندانی زندگی مغربی طرز پہ لانے کی ناکام کوشش کی مگر اس دور کے مذہبی قیادت مفتی محمود رح وغیرہ کی کوششوں نے سازش ناکام بنا دی ۔۔
4-- پچھلی دفعہ جب ہم مسلم لیگ کے پہلی دفعہ اتحادی بنے تو حقوق نسواں کی آڑ میں سابقہ وزراعلی پنجاب و موجودہ وزیراعظم شہباذ شریف صاحب نے بےحیائی کا خطرناک دروازہ کھولنے کی کوشش کی جو قائد جمعیت کی کوششوں سے ناکام ہوا ۔۔
5-- سندھ حکومت نے سابقہ حکومت میں کم عمر غیر مسلموں کو اسلام میں داخلے کی مبارک کوششوں کو طشت از بام کرنے کی جسارت کی تو جمعیت آڑے آکر انکے منصوبوں کیلئے رکاوٹ بنا ۔۔۔

اب اس خوش فہمی میں کارکن ہرگز نہ رہے کہ مسلم لیگ پیپلزپارٹی اے این پی ہمارے اتحادی بن کہ کوئی چار مہینے کے پرانے تبلیغی دوست بن چکے ہیں ۔۔
وہ
اپنی کوششیں جاری رکھیں گے
ہم
اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔۔

رہی بات سیاسی اتحاد کی تو وہ اسکا مشترک نکتہ یہی تھا کہ عمران کی حکومت جعلی تھی انکے خلاف جدوجہد مل کہ کرنے کی ضرورت تاکہ جمہوریت سے آمریت کا سایہ ہٹ سکیں ۔۔
باقی سب کی اپنی اپنی جہتیں منازل و منشور ہیں ۔۔۔ ہم موجودہ بل کو اچھا نہیں سمجھتے بلکہ مبنی برظلم گردانتے ہیں ___
لیکن جماعتی پالیسی میں چھپے بڑے خیر کا نیک گمان رکھتے ہیں ۔۔ اور اس کی ضروری مبنی بر سیاسی حکمت بھرپور مخالفت کی توقع رکھتے ہیں ۔۔

11/06/2022

●☆ ڈی این اے DNA میں خدا کی نشانیاں ۔۔۔ ☆●

100 کھرب One Hundred Trillion بے جان ایٹموں Atom
سے ملکر ایک انسانی خلیہ Cell بنتا ہے۔جس میں زندگی ہوتی ہے۔اس میں زندگی کون ڈالتا ہے۔100 کھرب (One Hundred Trillion) خلیوں (Cells) سے ایک انسان بنتا ہے۔اور ہر خلیہ Cell ایک DNA سالمہ کا حامل ہوتا ہے۔ہر DNA میں انسانی جسم کے متعلق تین ارب Three Billion مختلف موضوعات کی معلومات Information ہوتی ہے۔اگر اس معلومات کو آپ کسی کتاب میں لکھنا چاہیں تو اسکی ایک ہزار جلدیں Volume بنیں گی اور ہر جلد 10 لاکھ صفحات (Pages) پر مشتمل ہوگا۔ اگر آپ اس معلومات کو کمپیوٹر کی Hard Disk میں ڈالنا چاہیں تو اسکے لئے آپکو 215 ارب (215 Billion GB) کی Hard Disk چاہیئے ہوگی۔D.N.A میں جو معلومات درج ہوتی ہے۔اسی کے مطابق انسان کی ظاہری شکل و صورت عادات اور رویہ بنتا ہے۔
جس طرح کمپیوٹر کے براؤزر پر نظر آنے والے صفحہ(Page) کے پیچھے (HTML) کے (Codes) کار فرما ہوتے ہیں۔

اس لئے مشہور ملحد رچرڈ ڈاکنز نے بھی کہا ہے کہ:
The machine code of
the genes is uncannily computer like.
انسانی ڈے این اے میں جینز کا مشین کوڈ غیر معمولی طور پر کمپیوٹر جیسا ہے۔
(River out of Eden Page 17)

بل گیٹس (Bill Gates) نے کہا کہ:
“DNA is like a computer program but far,far more advanced than any software ever created.
ڈی این اے ایک کمپیوٹر پروگرام ہی کی طرح ہے۔
لیکن آج تک جتنے بھی سافٹ ویئر بنائے گئے ہیں ان سے زیادہ ترقی یافتہ ہے۔
(The Road Ahead Page 188)

یہ صرف ایک انسان کی بات ہے اور دنیا میں ساڑھے سات ارب (7.5 Billion) موجود ہیں اور اس سے پہلے کتنے انسان گذرے ہیں۔اور کتنے کھرب انسان گزریں گے۔ہم نہیں جانتے۔یہ صرف انسانوں کی بات تھی۔انسان کے علاوہ زمین پر ساڑھے آٹھ ملین 8.7 Million جانداروں کی نوع (Species) موجود ہیں۔ اور ہر جاندار کی مختلف انواع (Species) ہوتی ہیں۔

کیا یہ اتنا پیچیدہ(Complex) اور ڈیزائن کیا ہوا(Designed) ڈی این اے خودبخود بن گیا۔کیا اس میں یہ معلومات اپنے آپ آ گئی؟ کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایک کمپیوٹر پروگرام بغیر کسی سافٹ ویئر انجینئر کے بن گیا ہے۔جبکہ ڈی این اے دنیا کے بڑے سے بڑے کمپیوٹر پروگرام سے بھی کھربوں گنا زیادہ ترقی یافتہ Advanced ہے۔اور کسی سافٹ ویئر سے بھی بہت ہی زیادہ پیچیدہ ہے۔

معلومات کے لئے عالم کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈیزائن کے لئے DESIGNER کی ضرورت ہوتی ہے۔پروگرام کے لیے ایک اعلی باکمال PROGRAMMER کی ضرورت ہوتی ہے۔

هُوَ اللّـٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَـهُ الْاَسْـمَآءُ الْحُسْنٰى ۚ يُسَبِّـحُ لَـهٝ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِـيْمُ

وہ اللہ ہی ہے جو تخلیق کرنے والا ٹھیک ٹھیک وجود میں لانے والا چیزوں کو صورت دینے ولا ہے۔ تمام اچھے نام اسی کے ہیں۔ کائنات کی ہر چیز اسکی پاکائی بیان کرتی ہے۔ وہ بہت ہی غالب اور حکمت والا ہے۔الحشر:24

وَفِىْ خَلْقِكُمْ وَمَا يَبُثُّ مِنْ دَآبَّةٍ اٰيَاتٌ لِّقَوْمٍ يُوْقِنُـوْنَ

اور تمہاری تخلیق میں اور اان جانداروں میں جن کو زمین میں پھیلایا گیا ہے یقین کرنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Rajshahi Division?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Mulana Agya hy

Category

Address


Rajshahi Division

Other Writers in Rajshahi Division (show all)
Pradeep mahato -क्रांतिकारी Pradeep mahato -क्रांतिकारी
Rajshahi Division, 828402

MISSION गिरिडीह लोकसभा हमारी पहचान माटी राढ से हैं हमारी पहचान पारसनाथ पहाड़ से हैं! सुनो छात्र व नौजवान माटी मांगे उलगुलान

DPC Partai NasDem Mare DPC Partai NasDem Mare
Rajshahi Division

Restorasi Maybrat

Veera telugu Veera telugu
Rajshahi Division

BL STORY BL STORY
ประเทศลาว
Rajshahi Division

ສາມາດຝາກຮູບ ຫຼື ວິດີໂອ ແລະ ແຄັບຊັ່ນໄດ້ ແອັດຈະອັບລົງເພຈ Fc ສາມາດຝາກ ຫຼື ເຂົ້າຮ່ວມກຸ່ມໄດ້ທີ່ລິ້ງນີ້ໄດ້👇👇 https://chat.whatsapp.com/I9VfilCPA7H9QX7KrRVzPG << ກົດຕິດຕາມແດ່ເດີທຸກຄົນ >> ...

Al-Amin Al-Amin
Uttar Jamalpur
Rajshahi Division

নিয়মিত গল্প পড়তে আমাদের পেজটা Follow করে রাখুন।

Choti golpo Choti golpo
Mirpur 2
Rajshahi Division

আড্ডা গল্প সবার সাথে।।

Islamic Scholars Channel Islamic Scholars Channel
Rajshahi Division

The beauty of ‘The Quran’ is that you cannot change its message, but its message can change you..

Saint Saint
Rajshahi Division

Usman Bey Usman Bey
Rajshahi Division

Assalamualaikum🇧🇩❤️🇲🇾 Come to the path of Islam to find a beautiful life.☝️🤲🌹

Maill box Maill box
Rajshahi Division

" အသားအရောင် မ မဲ ဖို့ထက် ဘဝအရောင် မ မွဲ ဖို့က အဓိကပါ..."🍁

TomMy Du TomMy Du
Rajshahi Division

ណុច - NOCH ណុច - NOCH
Rajshahi Division, 070301

online 6 PM