Dost News Europe

Political and Social activities of immigrants based around the world

10/09/2024

سپین کا ایمپلائمنٹ بینیفٹ کا ادارہ ثے پے ان لوگوں کے ان ایمپلائمنٹ یعنی بیروزگاری بینیفٹس کو 570 یورو ماہانہ تک نہیں بڑھائے گا جو پہلے ہی بیروزگاری بینیفٹس حاصل کر چکے ہیں یا کررہے ہیں۔سپین میں یکم نومبر سے منظور شدہ یعنی اپروڈ بے روزگاری بینیفٹس کی 570 یورو کی نئی ادائیگی شروع ہو جائے گی، جبکہ پہلے سے بینیفٹس وصول کرنیوالے اپنی 480 یورو کی رقم کی وصولی کو ہی برقرار رکھیں گے۔

09/09/2024
09/09/2024

دعوت اسلامی بارسلونا کے زیراہتمام جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جلوس
سما ہیڈلائینز

09/09/2024

اسپین: ہسپانوی وزیراعظم پیدروسانچز سرکاری دورہ پر چین پہنچ گئے
وزیراعظم پیدروسانچز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ میں صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پرتپاک استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ چین اور اسپین دو دوست ممالک ہیں، جوامن کے محافظ اور کثیرالجہتی نظام کے پابند ہیں۔
آج ہمیں جن چیلنجوں کا سامنا ہے ان میں موسمیاتی ایمرجنسی، امن اور بین الاقوامی استحکام کو لاحق خطرات، غربت اور عدم مساوات کے خلاف جنگ شامل ہیں
انہوں نے کہا کہ ہمیں اختلافات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے،

09/09/2024

آپ کے قدموں میں جاں نچھاور کر دوں ۔آپ پر آنکھیں نثار کر دوں۔
‏کیا خوبصورت خراج تحسین پیش کیا ہے آقائے دوجہان صلی اللہ علیہ وسلم کو میر واعظ عمر فاروق صاحب نے۔

09/09/2024

پارلیمنٹ کے باہر سے شیر افضل مروت کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتاری کے مناظر۔۔

09/09/2024

بارسلونا میں لائن 34 کی بس میں ایک خاتون نے بحث وتکرار کے بعد نابینا شخص کے گائیڈ کتے پر حملہ کردیا،بس میں پولیس موسس اسکوادرا کا بغیر وردی سپاہی موجود تھا جس نے تمام واقعہ کو نقل کیا ہے،حملہ کرنے والے کو پکڑ لیا ہے۔ بس کو Carrer de Provence اور Carrer del Bruc کے درمیان 30 منٹ کے لیے روک دیا گیا تھا۔

09/09/2024

بارسلونا کے قریبی قصبہ مونتکادا آئی ریکساک ریلوے اسٹیشن پر لیول کراسنگ پر ٹرین کی زد میں آکر ایک نابالغ لڑکی کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ سوموار دوپہر 3 بجے کے قریب پیش آیا، جب لیول کراسنگ بیریئر سے دو لڑکیوں نے پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کی۔

سپین کی ڈپٹی وزیر اعظم کاغیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا مطالبہ - Daily Dost 09/09/2024

سپین کی ڈپٹی وزیر اعظم کاغیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا مطالبہ

سپین کی ڈپٹی وزیر اعظم کاغیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا مطالبہ - Daily Dost سپین کی ڈپٹی وزیر اعظم اور سیاسی پارٹی سمار کی بانی یولاندا دیاس نے ملک...

09/09/2024

سپین کے شہر ویلنسیا میں پولیس نے اپنی شریک حیات کے ساتھ بدسلوکی اور بے ہوش کرکے اس سے زیادتی کرنے کے الزام میں ایک38 سالہ شخص کو گرفتارکرلیا۔ملزم کا پہلے بھی جینڈر وائیلنس کے جرائم کا ریکارڈ ہے۔

09/09/2024

سپین کی نیشنل پولیس نے دو 20 سالہ مرد جرمن سیاحوں کو گرفتار کیا جنہوں نےپالما دے مایوریکا کے علاقے آرنل میں ایک لبلون ہوٹل کی لفٹ میں پاخانہ کردیا۔ملزمان نے ہوٹل کے گدے بھی پھاڑے،فرنیچر کو نقصان پہنچایا۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 500 یورو کی ضمانت کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا۔

09/09/2024

کاتالان حکومت کے سربراہ سلوادور ایا نے پارلیمنٹ میں اسکیراریپبلیکانا کی رکن اسمبلی نجات دیوریچ کے حجاب کا مذاق اڑانے کی مذمت کی اور انکے دفاع میں سامنے آگئے اور انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی دائیں بازو کی متصب جماعت کی رکن پارلیمنٹ سلوبیا اورلس کے روئے اور اسلامک فوبیا حملے کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ امتیازی اور متعصبانہ سلوک ناقابل قبول ہے۔

نومبر میں یورپی یونین بارڈرزپر انٹری،ایگزٹ سسٹم کا آغاز ہوجائیگا - Daily Dost 09/09/2024

نومبر میں یورپی یونین بارڈرزپر انٹری،ایگزٹ سسٹم کا آغاز ہوجائیگا

نومبر میں یورپی یونین بارڈرزپر انٹری،ایگزٹ سسٹم کا آغاز ہوجائیگا - Daily Dost یورپی یونین کے کمشنر برائے امور داخلہ جوہانسن نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے...

09/09/2024

سائپرس کے حکام نے کرپشن الزامات پرگولڈن پاسپورٹ یعنی انوسٹمنٹ کے ذریعے شہریت حاصل کرنے والے آٹھ افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دئیے ہیں۔سائپرس کے گولڈن پاسپورٹ پروگرام کے ذریعے حاصل کیے گئے 20 سے زیادہ کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔سائپرس کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ ماریوس ڈیمیٹریڈس پر بھی کرپشن، منی لانڈرنگ اور رشوت ستانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

09/09/2024

ناروے نے مڈل ایسٹ یعنی سعودی عرب،قطر،یواے ای اور پاکستان کے شینگن ویزا کے اپیلیکنٹس کو ویزا کی منظوری سے پہلے ٹکٹ نہ خریدنے کا مشورہ دیاہے۔یو اے ای میں ناروے کے سفارت خانے نے چار ممالک کے درخواست دہندگان کو سفر کی تاریخ سے دو ہفتے یعنی پندرہ روز قبل شینگن ویزا کی اپلیکیشن دائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اوراپلیکینٹس کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹکٹ نہ خریدیں جب تک کہ ان کا ویزا منظور نہ ہو جائےاورفی الحال، اگست کے پہلے نصف سے درخواستوں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

راجہ مظہر حسین 09/09/2024

منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد کیا گیا،نظامت کے فرائض قاری عطا المصطفی گیلانی نے سرانجام دئیے ،محفل میں معروف نعت خواں راجہ مظہر حسین ہدیہ نعت پیش کررہے ہیں

راجہ مظہر حسین منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد کیا گیا،نظامت کے...

09/09/2024

دیسیوں کا بارسلونا

Photos from DOST News's post 08/09/2024
08/09/2024

اسلام آباد

حاجی عبیدرضا عطاری مدنی کا بارسلونا میں خطبہ جمعہ 08/09/2024

78۔۔07ستمبر۔2024(78/03) جتنی زیادہ اطاعت رسول ﷺ ہوگی اسی قدرمحبت رسول ﷺ زیادہ ہوگی۔خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی کا بارسلونا میں خطبہ جمعہ
رپورٹ قمرفاروق نمائندہ سما بارسلونا اسپین

حاجی عبیدرضا عطاری مدنی کا بارسلونا میں خطبہ جمعہ 78۔۔07ستمبر۔2024(78/03) جتنی زیادہ اطاعت رسول ﷺ ہوگی اسی قدرمحبت رسول ﷺ زیادہ ہوگی۔خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی کا بارسلونا میں خطبہ جمعہ...

08/09/2024

انڈیا کی ریاست آندھرا پردیش میں تین ایسی خواتین کو گرفتار کیا ہے جو لوگوں سے دوستی کر کے ان کی جان لیتی رہی ہیں۔
ضلع تینالی میں پکڑی جانے والی خواتین کے نام موناگپا راجینی، مدیالا وینکیتشوری اور گُلرا رمانامہ ہیں اور ان کو پولیس نے ’تینالی کی سیریل کِلرز‘ قرار دیا ہے۔

08/09/2024

سعودی کلب النصر کلب کے کپتان اور پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ ان کے اور ان کی فیملی کے لیے سعودی عرب میں قیام پر آسان رہا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے سابق پرتگالی فٹبالر ریو فرڈینڈ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’سچ کہوں تو میں وہاں (سعودی عرب میں) بہت خوش ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میرے لیے سعودی عرب میں منتقلی بہت آسان رہی ہے۔ مجھے یہاں رہنا بہت اچھا لگتا ہے۔ یہ ایک پیارا ملک ہے۔ میری فیملی بھی یہاں رہنا پسند کرتی ہے۔‘

08/09/2024

برطانوی ہائی کورٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے الزام کا سامنا کرنے والے والد، ان کی اہلیہ اور بھائی کے خلاف درج قتل کیس کا ٹرائل 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق قتل کے الزام کے علاوہ تینوں افراد کو بچے کی موت کا سبب بننے یا اس کی اجازت دینے کے الزامات کا بھی سامنا ہے جب کہ وہ اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔

08/09/2024

امریکہ کے محکمۂ انصاف کے مطابق 20 سالہ پاکستانی شہری کو نیویارک میں یہودیوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں کینیڈا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
محکمۂ انصاف کی جانب سے جمعے کو جاری بیان کے مطابق پاکستانی شہری شاہ زیب جدون کو رواں ہفتے کینیڈا کے صوبے کیوبک سے گرفتار کیا گیا جس پر الزام ہے کہ وہ بروکلین میں یہودیوں کے ایک سینٹر پر خود کار اور نیم خود کار ہتھیاروں کے ذریعے قتل عام کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ اس مقصد کے لیے اسے داعش کی حمایت بھی حاصل تھی۔

08/09/2024

سعودی عرب بھارت میں 8 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔
‏سعودی عرب نے پہلے پاکستان سے 2 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا، لیکن بعد میں یہ کم ہوتے ہوئے 40 ہزار کروڑ روپے تک آ گیا، اطلاعات ہیں کہ اب یہ سرمایہ کاری بھی سعودی عرب نے روک دی ہے

07/09/2024

بارسلونا: بارسلونا کے نواحی ضلع اوہسپیتالیت کے محلہ بیلویچے میں مقامی میلہ،سیاسی جماعتوں کی جانب سے اسٹال لگائے گئے،پی ایس او سوشلسٹ کاتالونیا کے اسٹال پر معروف پاکستانی سوشلسٹ رہنما حافظ عبدالرزاق صادق اور محمد اقبال چوہدری کی ممبر قومی اسمبلی مرسے پیریا Marce pereaسے ملاقات اور مختلف مسائل پر گفتگو

07/09/2024

کویتی حکومت نے دھوکا دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر شہریت لینے والے 9 افراد کی شہریت منسوخ کردی۔
کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے خاتون سمیت 9 افراد کی شہریت شاہی فرامین کے تحت مختلف اسباب کی بنا پر منسوخ کی ہے۔

07/09/2024

بارسلونا: دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بادالونا میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیرہوگیا۔
جلوس میں سینکڑوں فرزند توحید نے شرکت کی اور اپنے قلوب کو ایمان کی روشنی سے منور کیا۔جلوس کی قیادت خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی نے کی جلوس میں نعرہ تکبیر،نعرہ رسالت سمیت دیگر نعرے فضا میں بلند ہوتے رہے اس موقع پر خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی نے آمد رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر سیر حاصل گفتگو کی جسے سامعین وحاضرین نے دلجمعی سے سنا

07/09/2024

بارسلونا: اسپین میں معروف کرکٹ لیگ “خیرونا کرکٹ لیگ”شروع ہونے جارہی ہے،منتظمین سر دار طارق اور محمد صغیر نے عزم کا اظہار کیا کہ اسپین بھر میں کرکٹ کی بہتری اور عروج کے لئے ہم کوشاں ہیں کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر غلام صابر نے کہا کہ فیڈریشن کرکٹ کی بہتری کے لئے اور خیرونا لیگ کی کوششوں کو سراہتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے،چوہدری امانت حسین مہر نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ میں خیرونا کرکٹ لیگ کا بڑا کردار ہے اور قومی ٹیم کی سیلکشن میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہے امید کرتا ہوں کہ اسپین میں جو بھی لیگز ہو رہی ہیں وہ کرکٹ کے معیار اور صلاحیت کو آگے بڑھا رہی ہیں اور ہمیشہ کی طرح ہمارا تعاون ان کے ساتھ ہے،دوست نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید انہوں نے کیا کہا اس ویڈیو رپورٹ میں سنئیے۔۔۔

¿Quieres que tu empresa sea el Compañía De Medios mas cotizado en Barcelona?
Haga clic aquí para reclamar su Entrada Patrocinada.

Teléfono

Dirección


Calle Sant Pau 115 1
Barcelona
08001

Otros compañías de medios en Barcelona (mostrar todas)
Underscore Underscore
Barcelona, 08001

http://www.underscore.es http://www.twitter.com/underscoreweb http://pinterest.com/undersco

Tendenciastv Tendenciastv
Consell De Cent, 159
Barcelona, 08015

Creamos y movemos contenido online.. Aqui y allá · http://www.tendencias.tv

Economía Digital Economía Digital
Carrer De Tuset 19, 3º 4ª
Barcelona, 08006

🔴Economía Digital: La información necesaria

Agente-K.com Agente-K.com
Barcelona

Fotos, vídeos y posts de moda, belleza, wellness, lifestyle. ¡Nos encanta compartir y que comparta

Mèdia.cat - Observatori crític dels mitjans Mèdia.cat - Observatori crític dels mitjans
Barcelona

Observatori crític dels mitjans impulsat pel Grup de Periodistes Ramon Barnils. https://t.me/MediacatCat

El Suplement El Suplement
Avinguda Diagonal, 614
Barcelona, 08021

Dissabtes i diumenges de 6 a 13 h, a Catalunya Ràdio, amb Roger Escapa fem ràdio amb esperit de cap de setmana!

Ràdio Barberà 98.1 FM Ràdio Barberà 98.1 FM
Calle Manuel De Falla 16, Bajos, Barberà Del Vallès
Barcelona, 08210

Emissora Municipal de Ràdio de Barberà del Vallès

Redfashion Redfashion
Barcelona

La primera red social de profesionales de la moda de habla hispana donde podrás hacer contactos y estar informado de todas las novedades de la industria de la moda y la belleza.

Good2b Good2b
Barcelona

http://www.good2b.es

Life Stars Life Stars
Dallas , TX , United States , Texas
Barcelona

Online Platgorm Online Platgorm
Barcelona, 45677

The main direction of our activity is technology. We develop technology in the field of robotics. Collection of direct equipment and creation of software for the work of this indus...

TREKKINGReview TREKKINGReview
PONS I GALLARZA 103 TIENDA 1
Barcelona, 08030

PROBAMOS y RECOMENDAMOS material de Trekking desde un punto de vista subjetivo y independiente