ALIF News

News

14/05/2024
07/05/2024

گندم سکینڈل ! سیاستدانوں ، بیوروکریسی اور اداروں کا پاکستان کو چند ماہ میں 17 سو ارب کرپشن کا ٹیکہ

09/01/2024

اسلام آباد میں اورسیز کشمیری تصرف شہید کے قتل کی تحقیقات پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیاں کریں قاتلوں کی گرفتاری جلد ممکن بنائی جاے

26/12/2023

آزادکشمیر میں انقلابی سیاسی تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں غلامی کی سیاست نے ریاست کے وجود کو کھوکھلا کر دیا ہے

𝐌𝐚𝐲𝐨𝐫 𝐨𝐟 𝐖𝐨𝐤𝐢𝐧𝐠, 𝐒𝐮𝐫𝐫𝐞𝐲, 𝐔𝐧𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐊𝐢𝐧𝐠𝐝𝐨𝐦 / 𝐑𝐚𝐣𝐚 𝐈𝐥𝐲𝐚𝐬 / 𝐯𝐢𝐬𝐢𝐭 𝐁𝐚𝐡𝐫𝐢𝐚 𝐓𝐨𝐰𝐧 / 𝐉 02/11/2023

𝐌𝐚𝐲𝐨𝐫 𝐨𝐟 𝐖𝐨𝐤𝐢𝐧𝐠, 𝐒𝐮𝐫𝐫𝐞𝐲, 𝐔𝐧𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐊𝐢𝐧𝐠𝐝𝐨𝐦 / 𝐑𝐚𝐣𝐚 𝐈𝐥𝐲𝐚𝐬 / 𝐯𝐢𝐬𝐢𝐭 𝐁𝐚𝐡𝐫𝐢𝐚 𝐓𝐨𝐰𝐧 / 𝐉 Honored to have 𝐌𝐚𝐲𝐨𝐫 𝐑𝐚𝐣𝐚 𝐈𝐥𝐲𝐚𝐬 𝐨𝐟 𝐖𝐨𝐤𝐢𝐧𝐠, 𝐒𝐮𝐫𝐫𝐞𝐲, 𝐔𝐧𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐊𝐢𝐧𝐠𝐝𝐨𝐦, visit our office and witness firsthand the remar...

15/05/2023

ویلڈن تھانہ پولیس سٹی کوٹلی
تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کی *بین الصوبائی منشیات سمگلرگینگ* کے خلاف بہت بڑی کارروائی۔

*ضلع کوٹلی کی تاریخ میں منشیات سمگلرز کیخلاف سب سے بڑی کاروائی*

*02من 02کلو 425گرام اعلیٰ کوالٹی چرس*
*ڈرگ منی , 04عدد پستول* *30بور معہ میگزین و29دانہ* *راؤند*
*ایلیٹ فورس کی وردی و ملزمان کے زیر استعمال کار/موٹرسائیکل ضبط ''*
*گینگ کے07کارندے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتار* '
تفصیلات کے مطابق
جناب انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر *ڈاکٹر امیر احمد شیخ* کی منشیات و اسلحہ ناجائز کی سمگلنگ کے منظم گینگز کے خلاف جاری شدہ حالیہ خصوصی مہم وحکم پر
جناب *ڈاکٹر خالد محمود چوہان* ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس ریجن میرپور کے احکامات و
*ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل صاحب* کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں *محمد شہزاد چوہدری انسپکٹر SHO/تھانہ پولیس سٹی کوٹلی* نے معہ اپنے ماتحت افیسران/اہلکاران کے بڑے پیمانے پرمختلف کارروائیاں عمل میں لائیں۔جن کی تفصیل بذیل ہے:۔
*کارروائی نمبر 1*
مورخہ 13مئی کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملنے پر پولیس نے محمد سجاد ولد محمد بشیر ملک،افتخار احمد بٹ ولد محمد عالم ساکنان ساوڑ تتہ پانی کو گرفتارکرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے چرس *01کلو130گرام،02عدد سمارٹ موبائل فون،ڈرگ منی30200روپے،موٹرسائیکل ہنڈا 125* برآمدکیا۔
گرفتار ملزمان نے تفتیش پر انکشاف کیا کہ ا نہوں نے یہ چرس بدنام زمانہ منشیات فروش عامر ولدصادق قوم وینس ساکن دھنا ہ تتہ پانی سے خرید کی ہے۔جس پر گرفتار ملزمان اور سورس ملزم محمد عامرکے خلاف مقدمہ علت نمبر 190/23مورخہ 13-05-23بجرائم CNSA 13/15/32/9Cتھانہ پولیس کوٹلی درج کیا جاکر تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
*کارروائی نمبر 2*
درج بالا مقدمہ کے سورس ملزم عامر ولد صادق قوم وینس ساکن دھناہ تتہ پانی جس کے خلاف قبل ازیں منشیات و دیگر جرائم کے *کل 23مقدمات* درج ہیں کی گرفتاری کے لئے مذکورکے گھر ریڈ کیا تو ملزم عامر درج بالا کے قبضہ سے *تقریباً01کلو چرس 02عدد پستول 30بور معہ میگزین و04دانہ روند زندہ* جبکہ ملزم مذکور کے بھائی مسمی عمران احمد جس کے خلاف قبل ازیں منشیات و دیگر جرائم کے کل 14مقدمات درج ہیں کے قبضہ سے دوران ریڈ *ایک عدد پستول 30بور معہ میگزین و03دانہ روند برآمد* کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیادوران تفتیش ملزمان مذکوریان عامر وغیرہ نے انکشاف کیا کہ اُن کو منشیات KPKکے مشہور سمگلر شمشاد خان سکنہ ورسک روڈ پشاوراور اُس کا گینگ خفیہ طور پریہاں سپلائی کرتا ہے جو ان دنوں منشیات سپلائی کی غرض سے کوٹلی و گردنواح میں موجود ہیں۔جملہ ملزمان معہ سورس ملزم شمشاد کے خلاف مقدمہ علت نمبر 191/23بجرائم CNSA 13/15/9B،15ضمن 2آرمز ایکٹ درج کر کے تفتیش رواں ہوئی۔
*کارروائی نمبر 3*
درج بالا مقدمات کی تفتیش کے دورانKPKکے مشہور منشیات سمگلر سورس ملزم شمشاد اور اس کے گینگ کی نسبت اطلاع ملی کہ ملزم شمشاد مذکور معہ اپنے 02دیگر ساتھیوں کے منشیات چرس کوٹلی و گردنواح میں ملزم عامر و دیگر کو سپلائی کرنے کی غرض سے سرساوہ روڈ سے کوٹلی میں داخل ہورہے ہیں اس اطلاع پر SHOتھانہ سٹی کوٹلی نے معہ نفری پولیس بمقام نزد دکھاڑی پارک سرساوہ روڈ پر علی الصبح،ناکہ بندی کررکھی تھی کہ ملزمان کارنمبری GTF-383سرساوہ کی جانب سے آئی جسے روکنے پر ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو اسلحہ سمیت قابو کرکے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ملزم شمشاد مذکور کے علاوہ سعید خان ولد خواص خان قوم اطان زئی سکنہ تحصیل چھوٹا لاہورضلع صوابی KPK،فرید احمد ندیم ولد میر عالم سکنہ خواجہ باغ AKحال محلہ امین آباد اٹک تصدیق ہوئے۔ملزمان کے زیر استعمال کار کی تلاشی پر کار کی ڈگی میں سے بھاری مقدار میں منشیات چرس برآمد ہوئی جس کا وزن کرنے پر *02من 125گرام (80کلو125گرام)برآمد ہوئی* جبکہ ملزم سعید خان کے قبضہ سے *پستول 30بور معہ 03عددمیگزین و22دانہ روند معہ گاترا،ایک عدد ایلیٹ فورس کی شرٹ* زیر ضبطی لائے گئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 192/23بجرائم CNSA 9C/32،APC 353/186/324/34،15ضمن 2آرمز ایکٹ،APCدریافت پر ملزمان سعید خان وفرید احمد SSGکے رئیاٹرڈتربیت یافتہ تصدیق ہوئے جہنوں نے اپنی زیر استعمال کار میں ایلٹ فورس کی ایک عدد شرٹ جس کے اوپر سب انسپکٹر کے رینکس لگے ہوئے ہیں۔کار میں لٹکا رکھی تھی جس سے وہ ناکوں پربوقت ضرورت اپنا تعارف کروا کر سہولت حاصل کرتے تھے۔
ملزمان کافی عرصہ سے ملزمان عامر مذکوریان کے علاوہ آزادکشمیر بھر میں منشیات چرس سپلائی کرنے کا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
منشیات سمگر اس منظم گینگ کی گرفتاری اورضلع کوٹلی کی تاریخ میں سب سے بڑی منشیات برآمدگی سے منشیات فروشوں کا نیٹ ورک ٹوٹ چکا ہے قبل ازیں بھی تھانہ سٹی کوٹلی نے بڑے بڑے 3/4گینگز گرفتار کر کے بہت بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی تھی آج اس بڑے گینگ کی گرفتاری سے کوٹلی کے اندر انشاء اللہ تعالیٰ منشیات فروشی بالکل ختم ہو کر رہ جائے گی۔اس گینگ سے انتہائی باریک بینی سے تفتیش کی جاکر اس کے مزید سہولت کاروں اور کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
تھانہ سٹی پولیس کی اس تاریخی کارروائی میں SHOتھانہ سٹی انسپکٹر شہزاد چوہدری کے ساتھ اشتیاق علی SI/ASHO،شبیراحمدSI، محمد خلیل ASIچوکی افسر تتہ پانی،،محمد جمیل ASI، عارف ASI،سیف الاسلام IHC،اظہر ایاز IHCرفاقت حسین،محمدبوستان،حسنین خان،صفدر صادق،اشرف علیDFC,s عابد شاہ،حمزہ،شہباز،تصور حسین،آصف،محمود،ساجد، شمریزکنسٹیبلان کا انتہائی اہم رول ہے۔
جملہ پولیس افسران واہلکاران کو تعریفی اسنا د اور انعامات دئیے جائیں گے۔
*ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل صاحب* نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ کوٹلی پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے جو منشیات فروشوں،سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
میڈیا اور عوام جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

05/05/2023

لندن
وزیر اعظم شہباز شریف نے آج سہ پہر لندن میں کامن ویلتھ لیڈرز کی تقریب میں شرکت کی۔ وہ کل ہونے والی بادشاہ چارلس III کی تاجپوشی میں شرکت کے لیے لندن میں ہیں۔ وزیراعظم نے تقریب میں کنگ چارلس سے ملاقات کی اور انہیں پاکستانی عوام کی جانب سے ان کی تاجپوشی پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کنگ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ شاہ چارلس نے وزیراعظم سے گفتگو میں اپنے سابقہ ​​دورہ پاکستان کو یاد کیا۔

04/05/2023

سینئر صحافی حافظ امتیاز بیگ کے جاں بحق ہونے کے معاملہ پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور کرائم سین وزٹ پر خود پہنچ گئے،

ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او صدر، ایس ایچ او سٹی اور پولیس کی بھاری نفری ہسپتال اور موقعہ پر موجود،

ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے،

موقع سے شواہد اکھٹے کر کے تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،

تمام زاویوں اور پہلوؤں سے تحقیقات کرتے ہوئے میرٹ پر تفتیش عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او جہلم

Photos from ALIF News's post 28/04/2023

اسلام آباد
صدر تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر و سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی سے چیئر پرسن جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نبیلہ ارشار اور سیاسی و سماجی شخصیت سردار واجد علی کی ملاقات ۔ صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

28/04/2023

چیرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان کا پنجاب اسمبلی کے آنے والے الیکشنز میں پی پی 234 وہاڑی سے زاہد اقبال چودھری کو ٹکٹ کے لیے نامزد کرنے پر ان کا اور پارٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چیرمین پی ٹی آںئ عمران خان صاحب کے برطانیہ اور یورپ کے لیے فوکل پرسن اور
اوورسیز پاکستانیز کی ہر دلعزیز شخصیت صاحبزادہ عامر جہانگیر (چِیکُو بھائی ) نے آنے والے الیکشنز اور پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے جو خصوصی دلچسبی لی اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آج ان کی لندن رہائش گاہ پر چودھری عمران کے ھمراہ ملاقات کی ۔ ملاقات میں ان کی اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور مبارکباد پیش کی ۔ اپنی طرف سے ، اپنے بھائیوں کی طرف سے اور حلقہ پی پی 234 وھاڑی کے عوام کی طرف سے صاحبزادہ عامر جہانگیر صاحب ( چِیکُو بھائی ) کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

27/04/2023

سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سید عزادار حسین کاظمی فیصل ممتاز راٹھور کو وزیر حکومت بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے

27/04/2023

سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد ریاض کی والدہ محترمہ کی وفات پر اوور سیز بزنس مین بشیر چغتائی، مرکزی سینئر نائب صدر ٹریڈرز ونگ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار امجد اعظم، سید قمر شوقید گردیزی اور دیگر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر سی ای او اب تک نیوز سید سجاد حسین شاہ اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سید عزادار حسین کاظمی بھی موجود ہیں۔

Photos from ALIF News's post 26/04/2023

اسلام آباد
سابق معاون خصوصی میاں شفیق جھگوی اور سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر عتیق الرحمان کی نومنتحب صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے سردار عبد القیوم نیازی کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پی ٹی آئی کی مضبوطی اور عمران خان کے ویژن کو گھر گھر تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

26/04/2023

*تھانہ پولیس کوٹلی*
کی عید کے تیسرے دن کاروائی، مشکوک شخص سے دوران تلاشی ایک پسٹل تیس بور سمیت بھاری مقدار میں گولیاں برآمد، مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق
جناب انسپکٹر جنرل پولس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر *ڈاکٹر امیر احمد شیخ*
و جناب ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور
*ڈاکٹر خالد محمود چوہان صاحب* کے احکامات کی روشنی میں
*ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل صاحب* کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او سٹی سردار فاروق کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی کوٹلی چوہدری محمد شہزاد نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او اشتیاق علی، تفتیشی عبدالرحمن اور حسنین خان نے دوران پڑتال اسلحہ منشیات وگشت کڑتی کے قریب گالا کے مقام پر سڑک پر مشکوک شخص جو کہ پولیس کو دیکھ کر پس و پیش ہونے کی کوشش کر رہا تھا
جس کو ہمراہ ملازمین کے دھر لیا جس نے اپنا نام محمد ساجد ولد خالق ساکن بنگ کڑتی بتایا معقول شعبہ کی بنیاد پر اس کی تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم کے قبضہ ایک پسٹل تیس بور سمیت بھاری مقدار میں روند اور میگزین برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 158/23بجرائم پندرہ ضمن دو آرمز ایکٹ سال 2016 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
دوران تفتیش سنسی خیز انکشافات متوقع

26/04/2023

اٹلی جانیوالے تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں
پاکستانیوں سمیت مصر،شام ،بنگلہ دیش اور تیونس سے تعلق رکھنے والے 57افراد لقمہ اجل بن گئے

25/04/2023

گوجرخان زمینی تنازعے پر فائرنگ دو سگے بھائی قتل مقتول کا بیٹا زخمی

گوجرخان تھانہ جاتلی کے علاقہ ٹھاکرا میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے دو حقیقی بھائی جانبحق ہو گئے اور مقتول کا بیٹا زخمی ہو گیا جانبحق ہونے والوں کی شناخت اشرف بٹ اور ارشد بٹ جبکہ زخمی کی شناخت محسن محمود کے نام سے ہوئی جو کہ مقتول ارشد بٹ کا بیٹا ہے ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا

25/04/2023

رب جیسے عزت دے بلوچستان کی جھونپڑیوں سے اٹھنے والے اس شخص کو اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر میں بلا کر ایک خوبصورت ادا کے ساتھ عزت دی اور کچھ لوگ لاکھوں روپے خرچ کر کے لاؤ لشکر کے ساتھ بھی جاکر گمنام ہوجاتے ہیں کیونکہ وہاں پر نیت ، دل خلوص اور محبت دیکھی جاتی ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسی حاضری کی توفیق عطا فرمائے آمین

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Oldham?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

انصاف کب ہو گا یا پھر ڈڈیال والے بھول گے ہیں اشفاق فاضل مرحوم کے مشن کو جاری رکھا جاے گا 😢
تھانہ سٹی میرپور آزادکشمیر کی حدود سیکٹر A 5 میں دن دھاڑے 3خواتین کی ایک گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے کی ناکام کوشش /تھانہ ...
ایک ماہ قبل اسلحہ کے زور پر ڈکیتی  کر کے فرار ہونے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
منگلا ہیملٹ ویلفیئر ہسپتال کی  تعمیر بہت جلد کی  جارہی  ہے
ڈی ایچ کیو میرپور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ
مںگلا ڈیم کے کنارے پرل کانٹیننٹل ہوٹل کی جلد تکمیل سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔کمشںر میرپور
۔ڈویزنل ٹیچںگ اسپتال میں مزید 500بیڈز کا اسپتال بنا رہے ہیں ۔صدر آزاد کشمیر
سپریم کورٹ میرپور رجسٹری برانچ میں روبکار بنام ڈپٹی کمشنر کی سماعت
چالیس سال سے قائم بن خرماں  کی ڈسپنسری کی حالت زار
بھمبر آزاد کشمیر۔۔کسمگہ میں لمب سکین بیماری جانوروں کی ہلاکت زوروں پر
ممتاز خاکسار کا ستایا شہری پولیس کے پاس جا پہنچا
بڑھنگ میں راستہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ایک شخص قتل

Category

Telephone

Website

Address


Oldham

Other Journalists in Oldham (show all)
Kit Vickery Kit Vickery
Oldham

Keep up-to-date with Kit, a journalist

Ahle Sunnat Wal Jamat Ahle Sunnat Wal Jamat
Oldham

I’m following ahle sunnaht

Adam Millington Adam Millington
Oldham

Freelance Football Journalist - The Oldham Times, VAVEL, The Gooner, GGFN etc. | Deputy Editor-in-Chief VAVEL.com | Views my own