The Right way

please subscribe my page and press the bell icon

06/06/2024
05/03/2022

طارق جمیل صاحب کی بیان کردہ روایتوں کی تحقیق

تحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللّٰہ

پہلی روایت:
طارق جمیل تبلیغی دیوبندی صاحب ایک مشہور واعظ ہیں، انھوں نے ایک واقعہ تفصیل سے بیان کیا ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ:
’’سعد السلیمی رضی اللّٰہ عنہ بنو سلیم کے بدصورت، کالے رنگ والے تھے۔
نبی کریم ﷺ نے انہیں فرمایا: ’’جاؤ عمرو (بن وہب الثقفی) سے کہو (وہ) اپنی لڑکی تیرے نکاح میں دے دے‘‘۔
جب سعد رضی اللّٰہ عنہ وہاں (عمرو رضی اللّٰہ عنہ کے گھر کے دروازے کے پاس) پہنچے تو معلوم ہونے کے بعد عمرو بن وھب نے انکار کر دیا: ’’بھاگ جا کہاں کی بات کرتا ہے؟‘‘
عمرو کی بیٹی جو خوبصورت اور حسن و جمال میں مشہور تھی، بولی: ’’اے ابا جان ! یہ سوچ لو کیا کر رہے ہو، تم نبی کی بات کو ٹھکرا رہے ہو ہلاک ہو جاؤ گے، میں تیار ہوں، نبی کے حکم کے سامنے میں کالے گورے کو نہیں دیکھ رہی، میں نبی کے حکم کو دیکھ رہی ہوں، جاؤ میں تیار ہوں اور کہہ دو: میں شادی کروں گی‘‘۔
اس کے بعد چار سو درہم حق مہر پر شادی ہو گئی‘‘۔
یہ مفصل واقعہ جناب طارق جمیل صاحب کے بیان کردہ ’’ایمان افروز اصلاحی واقعات‘‘ کے مجموعے ’’دلچسپ اصلاحی واقعات‘‘ (ترتیب محمد ارسلان اختر) میں درج ہے۔ (ص 220 تا 223)
مہربانی فرما کر اس واقعے کی تحقیق کر کے ماہنامہ
’’الحدیث‘‘ میں شائع کریں، جزاکم اللّٰہ خیراً۔

الجواب:
طارق جمیل صاحب کا بیان کردہ یہ واقعہ ’’سوید بن سعید: ثنا محمد بن عمر الکلاعی عن الحسن و قتادہ عن انس رضی اللّٰہ عنہ‘‘ کی سند کے ساتھ درج ذیل کتابوں میں موجود ہے: کتاب المجروحین لابن حبان (ج 2 ص 291، 292) الکامل لابن عدی (ج 6 ص 2215، 2216)۔
اس روایت کے راوی محمد بن عمر کے بارے میں امام حاکم النیسابوری فرماتے ہیں: ’’روی عن الحسن وقتادۃ حدیثاً موضوعاً، روی عنہ سوید بن سعید‘‘ (المدخل للحاکم: ص 205 ت 186 لسان المیزان: 5 ص 319 واللفظ لہ) یعنی یہ روایت، امام حاکم کے نزدیک موضوع (من گھڑت) ہے۔
اس روایت کے راوی محمد بن عمر الکلاعی کے بارے میں امام ابن عدی نے فرمایا: ’’منکر الحدیث عن ثقات الناس‘‘ وہ ثقہ راویوں سے منکر حدیثیں بیان کرتا ہے۔ (الکامل: ج 6 ص 2215)
حافظ ابن حبان نے کہا: ’’مُنْکَرُ الْحَدِیْثِ جِدًّا‘‘ یہ سخت منکر حدیثیں بیان کرنے والا ہے۔ (المجروحین: ج 2 ص 291)
خلاصۃ التحقیق:
یہ روایت موضوع (من گھڑت) ہے جسے طارق جمیل صاحب نے بیان کیاہے۔
اصل مضمون کے لئے دیکھئے فتاویٰ علمیہ ’’تخریج الروایات اور ان کا حکم‘‘ اور ماہنامہ الحدیث شمارہ 3 صفحہ 34
دوسری روایت:
طارق جمیل صاحب فرماتے ہیں:
’’نباتہ بن یزید نخعی حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ کے زمانے میں یمن کے علاقے سے اللّٰہ کے راستے میں نکلے، راستے میں گدھا مر گیا، ساتھیوں نے کہا، سامان ہمیں دے دو،کہا: نہیں، چلو میں آتا ہوں، ان کو آگے روانہ کیا، خود مصلی بچھایا، اللّٰہ اکبر، دو نفل پڑھے: اے میرے مولا، تو ہر چیز سے غنی، میں ہر چیز کا محتاج، تو مردوں کا زندہ کرنے والا، گدھے کی روح تو نے قبض کی ہے، مجھے لمبا سفر کرنا ہے، مجھے اس کی ضرورت ہے اے اللّٰہ اسے زندہ کر دے، یہ کہہ کر اٹھے، چھڑی اٹھائی اور ایک ماری، کہا: اٹھو اللّٰہ کے حکم سے، وہ ایک دم گدھا کود کے کھڑا ہو گیا‘‘۔ (دلچسپ اصلاحی واقعات ص 223)
الجواب:
یہ واقعہ حافظ ابن حجر نے الاصابۃ میں ابو بکر بن درید کی کتاب ’’الأخبار المنثورۃ‘‘ سے ’’ابن الکلبي عن أبیہ عن مسلم بن عبداللّٰہ بن شریک النخعي‘‘ کی سند سے نقل کیاہے۔ (ج 3 ص 582، القسم الثالث: ت 8850)
اس کا راوی محمد بن السائب الکلبی کذاب ہے۔
سلیمان التیمی نے کہا: ’’کان بالکوفۃ کذابان أحدھما الکلبي‘‘ کوفہ میں دو کذاب (جھوٹے راوی) تھے ان میں سے ایک کلبی ہے۔ (تہذیب التہذیب 9/157)
یزید بن زریع کہتے ہیں: ’’أشھد أن الکلبي کافر‘‘ میں گواہی دیتا ہوں کہ کلبی کافر ہے۔ (تہذیب التہذیب 9/158)
جوزجانی نے کہا: ’’کذاب ساقط‘‘ کلبی جھوٹا ساقط ہے۔ (تہذیب التہذیب 9/ 159)
اس کا دوسرا راوی ہشام بن محمد بن السائب الکلبی ہے۔
اس کے بارے میں امام دارقطنی نے فرمایا: ’’متروک‘‘ ، ابن عساکر نے کہا: ’’رافضي لیس بثقۃ‘‘ یہ رافضی ہے ثقہ نہیں ہے۔ (لسان المیزان 6/ 196)
تنبیہ: ابن الکلبی تک سند نامعلوم ہے۔
خلاصۃ التحقیق:
یہ روایت موضوع (جعلی، من گھڑت) ہے۔
اصل مضمون کے لئے دیکھئے فتاویٰ علمیہ ’’تخریج الروایات اور ان کا حکم‘‘ اور ماہنامہ الحدیث شمارہ 3 صفحہ 34

25/01/2022

رافضی حوثی کے رہنما عبد الملک الحوثی کو حماسی شہید کہہ رہے ہیں،کل سعودی عرب کے خلاف حماسی قبضہ والے غزہ میں جو جلوس نکالا گیا تھا اس میں یہ پوسٹر بھی دکھائی دیا تھا لگتا ہے انہیں ایران کے واسطے پکی خبر معلوم ہو چکی ہے کہ حوثیوں کا لیڈر مارا گیا🤣
بہت دنوں سے ٹی وی چینلز پر نہیں آرہا ہے۔۔
اللہ کرے کیفر کردار تک پہونچ چکا ہو۔
جس طرح حماسی کل غزہ میں حوثیوں کے حق میں سعودی عرب کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اس سے یہی لگ رہا تھا کہ وہ ایرانی رافضی ہیں جو طہران میں مظاہرہ کررہے ہیں۔
میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ حماسیوں اور رافضیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔۔ خمینی ہی کے زمانے سے اخوانی، اہل سنت کے خلاف رافضیوں کا ساتھ دیتے آئے ہے

Photos from The Right way's post 20/01/2022

*سید قطب کی حقیقت*
Sayyid Qutb ki Haqiqat

مصری مورخ ، حلمی نمنم نے سید قطب (1906-1966) کی نئی سوانح حیات شائع کی ہے۔ اس کتاب میں مؤرخ نے ایک مضمون پیش کیا جو قطب نے امریکہ جانے سے پہلے اور اخوان المسلمون کا حصہ بننے سے پہلے لکھا تھا، جس کا عنوان "میں ایک فری میسن کیوں بن گیا ہوں" 23 اپریل 1943 میں، "التاج المصری" جریدہ میں شائع ہوا تھا۔۔

پیش ہے امریکی ایجنٹ سید قطب پر ایک سرسری جائزہ جسے اخوانی، مودودین شہید کا درجہ دیتے ہیں :

20/01/2022

*لعنت ان سب مردودوں پر جو امیر المومنین سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر بھونکے!*

👈🏾جس طرح سید مودودی نے (خلافت وخمینیت) میں اور سید قطب نے (ظلم اجتماعی) میں رافضی جھوٹی روایتوں کا سہارا لیکر حضرات عثمان، معاویہ، ابو سفیان، عمرو بن عاص، مغیرہ اور ابو موسی اشعری جیسے کئی صحابہ کرام پر زبان درازی کی ہے

👈🏾اسی طرح یہ چھوٹا مودودی بھی جھوٹی روایت کا سہارا لیکر امیر المومنین سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر بھونک رہا ہے۔۔

حالانکہ صحیح روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“لعن الله من سبَّ أصحابی”
(حسَّنه الألبانی 5111 فی صحیح الجامع)
ترجمہ: اللہ تعالی کی لعنت ہو اس شخص پر جو میرے صحابہ کو بُرا بھلا کہے۔

✒️نوٹ: جس طرح زور دیکر جھوٹی روایت پڑھ رہا ہے اس سے اس رافضی کے اندر چھپے بغض صحابہ کا پتہ چلتا ہے، نیز یہ کہ نقلی نہیں بلکہ اسحاق جہلمی کی طرح اصلی رافضی ہے۔

Photos from The Right way's post 19/01/2022

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ترکی سلطنت کے دور میں انہوں نے مسجد حرم خانہ کعبہ میں مروجہ چار مشہور شخصی تقلیدی مذاہب کے اماموں کے نام سے مصلے بچھا کر بدترین بدعت کا اجراء کیا تھا اور امت مسلمہ کو خود اپنے ہی ہاتھوں سے تقسیم کرکے ہم مسلمانوں کے اسلاف کی ماضی کا شاندار اتفاق و اتحاد کو پارہ پارہ کر دیا تھا۔محمد بن عبدالوھاب نجدی اور امام عبدالعزیز آل سعود رحمۃباللہ علیہ نے مل کر عرب سے ان چار شخصی تقلیدی مصلوں کو ختم کرکے ایک مصلہ قرآن وحدیث کا بچھا دیا جو الحمد للہ اب بھی موجود ھے۔۔اس وجہ سے حنفی صوفی اخوانی قبوری تقلیدی دوبارہ کوششش کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں ہمارے ملکوں میں لوگوں کو مرؤجہ تقلیدی مذاھب میں تقسیم کیا ھے اور امت مسلمہ کا اتفاق اور وحدت کو پارہ پارہ کیا ھے اسی طرح یہ لوگ وہاں دوبارہ ان تقلیدی مذاہب کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔لیکن مقلدین اور رافضی بھول کر بھی کوشش نہ کریں کیونکہ محمد بن عبدالوھاب نجدی کے بچوں کے پاس حرم کا مصلہ اور امام عبدلعزیز آل سعود کے بچوں کے پاس اب بھی بادشاہت ہے۔۔۔ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ دوبارہ مقلدین کا پرانا تاریخ دہرائے۔۔۔۔ذرا تحقیق کرو ضد نہ کرو

14/01/2022

*شاہ سعود نے طواف کے دوران اپنے والد شاہ عبدالعزیز کو قاتلانہ حملے سے کیسے بچایا؟*



آج سے 86 سال قبل 1935ء کو حج کے موقعے پر طواف افاضہ کے دوران سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کی گئی۔ تاہم شاہ عبدالعزیز کے فرزند شاہ سعود نے یہ حملہ ناکام بنا دیا اور اپنے والد گرامی کو اس حملے سے بچا لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ عبدالعزیز نے اپنے صاحب زادے شہزادہ سعود اور اپنے ذاتی محافظ کے ہمراہ دوسرے حجاج کے ساتھ طواف کعبہ شروع کیا۔ جب انہوں نے طواف کعبہ کا پانچواں چکر شروع کیا اور حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے اس کے قریب پہنچے۔ اس دروان حجر اسماعیل کے قریب سے ایک شخص ان کی طرف لپکا اور اپنے ہاتھ میں موجود خنجر سے شاہ عبدالعزیز پرحملے کی کوشش کی۔

حملہ آور کو دیکھتے ہی ولی عہد شہزادہ سعود اپنے والد کے اوپر گر گئے۔ حملہ آور کے خنجرکا وار اپنی پشت پر برداشت کرلیا۔ اس حملے میں شہزادہ سعود شدید زخمی ہوئے۔ اسی موقعے پر زمزم کے کنوئیں اور ملتزم کے مقام سے خنجر لہراتے ہوئے اور شاہ سلمان کی طرف بڑھے تاہم شاہ عبدالعزیز کے محافظوں نے انہیں قتل کر دیا۔

جب حملہ آوروں کی شہریت معلوم ہوئی اور انتہا پسندوں کی طرف سے مزید حملے کا خدشہ پیدا ہوا تو سیکیورٹی عملے نے حرم مکی کو بند کردیا۔ اس کےبعد حرم مکی کو خون سے صاف کیا گیا۔ شاہ عبدالعزیز نے اپنا طواف مکمل کیا اور گھوڑے پر سعی کی۔

شاہ عبدالعزیز پر قاتلانہ حملہ کرنے والے تینوں مجرموں کی نایاب تصاویر آج بھی موجود ہیں۔ انہیں موقعے پر ہی کیفر کردار تک پہنچایا دیا گیا۔ ان کی لاشیں آہنی چارپائی پر دیکھی جاسکتی ہیں اور ان کے پیچھے شاہ سلمان کے محافظ کھڑے تھےجنہوں‌نے اس مجرمانہ واردات کو بہادری کے ساتھ ناکام بنا د یا

Ikhwaniyat Expose8️⃣🇹🇷🇮🇱🇮🇷 12/01/2022

مودودی صاحب کے دین کی فہم صرف حکومت /کرسی کے اردگرد گھومتی تھی یعنی ھر قسم کی عبادت و احکامات کا بس ایک ھی مقصد تھا حکومت ! بس حکومت کے چکر میں رہنا اور اسی کی دعوت دینا انکی زندگی کا مقصد تھا۔
اور جو انکی کتب پہ ایمان لایا وہ خوارجی ھو کر ھی مرا اس حال میں کہ سب مسلمان ملکوں اور اس مین رہنے والوان کی تکفیر کرتے ھوئے جیسا کہ خود مودودی صاحب کرتے تھے۔اس دور کہ بدترین خوارجی سب مودودی صاحب کی کتب پڑھ کر ھی گمراہ ھوئے اور مسلمانوں کا خون حلال جانا
یاد رہے بقول مودودی صاحب کئ بیگم کہ اور جیسا کہ ثابت بھی ھے کہ مودودی صاحب نے اپنی فیملی یعنی بیوی بچوں کو کبھی اپنی جماعت میں شامل ھونے کی اجازت نہئں دی نا ھی انکو کبھی ان تعلیمات کی دعوت دی جنکی وہ پوری دنیا کو دیتے تھے یعنی جس طرح کوئی بھی باپ اپنی اولاد کو گمراہی و زلالت سے دور رکھتا ھے ویسے ھی مودودی صاحب نے اپنی اولاد کو جماعت اسلامی اور اپنی تعلیمات سے دور رکھا !
بلکہ اپنی فیملی کو امریکہ میں رکھا ھوا تھا جہاں آخرکار مودودی صاحب خود بھی امریکہ آ گئے جب وہ کرسی حاصل کرنے کی سارے کوششوں میں ناکام ھو گئے اور وھیں امریکہ میں ھی مرے تھے۔

Ikhwaniyat Expose8️⃣🇹🇷🇮🇱🇮🇷 WhatsApp Group Invite

11/01/2022

جب کبھی 🇸🇦سعودی کا دفاع کرتے وقت دفاع 🕋حرمین شریفین کا نام لیا گیا تب تب تکفیری تحریکوں کے علمبرداروں کے پیٹ میں مروڑ اٹھتی رہی کہ سعودی کے دفاع سے حرمین کے دفاع کا کوئی تعلق نہیں۔

اب ذرا اس ویڈیو میں 🇮🇷ایرانی رافضی کے منہ سے نکلنے والے رجزیہ اشعار کو غور سے سنیے کہ جب وہ کہتا ہے کہ،

" کل جب ندائے حیدری کعبہ سے بلند ہوگی
معاویہ صفتوں کی تصویریں عیاں ہونگی"

ایرانی رافضی مزید اپنے دل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہتا ہیکہ،

"یا حیدر کرار کے نقوش اب بہت جلد
سعودی سبز پرچم کی زینت بنیں گے"

یہ اشعار درحقیقت ایرانی رافضیوں کے دلوں میں چھپے عزائم کا اظہار کررہے ہیں کہ ان کا منصوبہ کیا ہے، ان کی تدبیریں اور تیاریاں کس سمت میں ہیں۔
یہ بلاد توحید سعودی عرب بے شک رافضیوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھتا ہے

اور دن رات سعودی عرب کے خلاف جھوٹے سچے پروپیگنڈے کرکے سعودی عرب سے لوگوں کے دلوں میں موجود محبت کو نکالنے کی جی توڑ کوشش کرنے والوں کی سازش کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ لوگ جانے یا انجانے میں ایرانی رافضیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

یہ رافضی پرجوش نعرے تو لگا سکتے ہیں، پروپیگنڈے اور سازشیں تو کرسکتے ہیں لیکن کھل کر کبھی میدان میں آکر اہل سنت سے مقابلہ کرکے جیت نہیں سکتے ان شاء الله ۔
ان کی فطرت میں صرف چالیں چلنا، سازشیں کرنا، جھوٹ پھیلانا ہی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔
میر جعفر و میر صادق ، ابن علقمی اور طوسی جیسے امت کے غدار اسی رافضیت کی ہی دین ہیں جنہوں نے دشمنان اسلام کی ہمنوائی کی اور مسلمانوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔
یہ پیٹھ پیچھے سے حملے تو کرینگے لیکن جب ابوبکر و عمر رضی الله عنھما کے روحانی بیٹوں کے سامنے دوبدو آجائیں تو فورا انہیں امت کا اتحاد اور اسلامی اخوت کا نعرہ یاد آجائیگا۔

منقووول

نوٹ: ان چالبازوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو بڑی مکاری سے دشمنان اسلام کا ساتھ دیتے ہیں اور کہتے پھرتے ہیں کہ آل سعود چلے جائیں پھر کوئی بھی آئے اس سے مطلب نہیں مگر دل میں وہ بھی ایرانی سربراہی کو چھپائے ہوتے ہیں۔۔

Ottoman–Safavid relations - Wikipedia 31/12/2021

*کیا آپ کو پتہ ہے ایران اور ترکی کیوں سعودی عربیہ پر قبضہ کرنا چاہتے اور کیوں سعودی عرب سے نفرت کرتے ہیں؟ ؟؟؟*

ایران اور ترکی کی سعودی عرب سے نفرت کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عربیہ کے لوگ صحابہ کرام کی نسل سے ہیں اور اولاد اصحاب محمد ہیں .

شیعوں کا عالم باقر مجلسی اپنے کتاب میں لکھتا ہے کہ جب ہمارا بارواں امام آئے گا تو نعوذ باللہ حضرت عائشہؓ، حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمر کو قبروں سے نکال کر سزا دے گا.
اپنے اس ناپاک ارادے کو پورا کرنے کیلئے ایران سعودی عرب پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور اس کا ساتھ ترکی دے گا اب لوگ یہ بولیں گے کہ ترکی سنی ملک ہے وہ کیوں ایران کا ساتھ دے گا تو وہ لوگ شاید نہیں جانتے کہ جب ایران میں صفویوں نے سنیوں کا قتل عام کرکے ایران کو سنی اکثریتی ملک سے شیعہ اکثریتی ملک بنایا تھا تو سارے عرب میں سلطنت عثمانیہ کی حکومت تھی .لیکن عثمانیوں نے سوائے اپنی سلطنت بچانے کے علاوہ صفویوں کے خلاف کچھ نہیں کیا تھا الٹا صفویوں سے دوستی کرلی تھی.

Ottoman–Safavid relations - Wikipedia The history of Ottoman–Safavid relations (Persian: روابط عثمانی و صفوی) started with the establishment of Safavid dynasty in Persia (Iran) in the early 16th century. The initial Ottoman–Safavid conflict culminated in the Battle of Chaldiran in 1514, and was followed by a century ...

12/12/2021

For a few days, news is being heard that Saudi Arabia has banned Tablighi Jamaat, on Google you will get only the link of Indian media houses, in which such a thing has been said.

Despite a lot of searching, I could not find a link to any international news channel in which any such thing was said that Saudi has banned Tablighi Jamaat.

If Saudi Arabia had banned the Tablighi Jamaat, then trt world and al jazeera would have published two or four news because both these channels keep slamming Saudi Arabia on every small and big thing, but no such news on these two media houses as well. It is not.

Then the question arises that why is the news of ban on Tablighi Jamaat only in the Indian media?
Are Indian media people more intelligent? Or is the Indian media full of Einstein's grandchildren who cracked the news?
And the journalists of the rest of the world could not even know about this news!

The reality is that the news of banning Tablighi Jamaat is false and propaganda of the Indian media.

The reality is that Saudi Arabia has not imposed any ban on Tablighi Jamaat.
Rather, the North African organization 'Al Ahbab' has been banned, which also does Dawati and Tablighi work, the name of the organization is clearly written in the tweet.

This tweet by Saudi Arabia's Ministry of Islamic Affairs clearly writes that people should be warned in the khutb of Juma about the organization named Al Ahbab which does Dawati and Tablighi work.
Therefore, before making a ruckus and beating the chest on any news of the Indian media, the news should be verified.

06/12/2021

اردو ميں جسے ہم *“بيوی ”* بولتے هيں قرآن مجيد ميں اس کے لئے تین لفظ استعمال ہوئے ہیں
*1- إمرأة*
*2- زوجة*
*3- صاحبة*

*إمرأة :
امرأة سے مراد ايسی بيوی جس سے جسمانی تعلق تو ہو مگر ذہنی تعلق نہ ہو
*زوجة :
ايسی بيوی جس سے ذہنی اور جسمانی دونوں تعلقات ہوں يعنی ذهنی اور جسمانی دونوں طرح ہم آہنگی ہو
*صاحبة :
ايسی بيوی جس سے نه جسمانی تعلق ہو نہ ذہنی تعلق ہو
اب ذرا قرآن مجيد كی آيات پر غور كيجئے :

*1- امراءة:*
حضرت نوح اور حضرت لوط عليهما السلام كی بيوياں مسلمان نہیں ہوئی تھيں تو قرآن مجيد ميں ان كو
" امراءة نوح " اور " امراءة لوط " كہہ كر پكارا هے،

اسی طرح فرعون كی بيوی مسلمان هو گئی تھی تو قرآن نے اسكو بھی
" وامراءة فرعون" کہ كر پكارا هے

(ملاحظه كريں سورة التحريم كے آخری آيات ميں)

یہاں پر جسمانی تعلق تو تھا اس لئے کہ بيوياں تهيں ليكن ذهنی ہم آہنگی نہیں تھی اس لئے کہ مذہب مختلف تھا

*2- زوجة:*
جہاں جسمانی اور ذہنی پوری طرح ہم آہنگی ہو وہاں بولا گيا جيسے

( ﻭﻗﻠﻨﺎ ﻳﺎ آﺩﻡ ﺍﺳﻜﻦ ﺃﻧﺖ ﻭ ﺯﻭﺟﻚ ﺍﻟﺠﻨﺔ )

اور نبی صلی اللّٰہ عليه و سلم كے بارے فرمايا

( يأيها النبي قل لأزواجك .... )

شايد اللّٰہ تعالٰی بتانا چاہتا ہے کہ ان نبيوں كا اپنی بيويوں كے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا

ایک عجيب بات هے زكريا علیہ السلام كے بارے کہ جب أولاد نہیں تھی تو بولا
( و امراتي عاقرا .... )

اور جب أولاد مل گئی تو بولا

( ووهبنا له يحی و أصلحنا له زوجه .... )

اس نكته كو اهل عقل سمجھ سكتے هيں

اسی طرح ابولهب كو رسوا كيا يہ بول کر

( وامرأته حمالة الحطب )

كہ اس کا بيوی كے ساتھ بھی كوئی اچھا تعلق نہیں تھا

*3-* *صاحبة:*
جہاں پر كوئی کسی قسم کا جسمانی يا ذہنی تعلق نہ ہو

اللّٰہ تعالٰی نے اپنی ذات كو جب بيوی سے پاک کہا تو لفظ "صاحبة" بولا اس لئے كه یہاں كوئی جسمانی يا ذہنی كوئی تعلق نہیں ہے

(ﺃﻧﻰ ﻳﻜﻮﻥ ﻟﻪ ﻭﻟﺪ ﻭﻟﻢ ﺗﻜﻦ ﻟﻪ ﺻﺎﺣﺒﺔ)

اسی طرح ميدان حشر ميں بيوی سے كوئی جسمانی يا ذہنی كسی طرح كا كوئی تعلق نہیں ہو گا تو فرمايا

( ﻳﻮﻡ ﻳﻔﺮ ﺍﻟﻤﺮﺀ ﻣﻦ ﺃﺧﻴﻪ ﻭﺃﻣﻪ وﺃﺑﻴﻪ ﻭﺻﺎﺣﺒﺘﻪ ﻭﺑﻨﻴﻪ )

كيونکہ وہاں صرف اپنی فكر لگی ہو گی اس لئے "صاحبته" بولا

اردو ميں:
امراءتي , زوجتي , صاحبتي سب كا ترجمة " بيوی" ہی كرنا پڑے گا

ليكن ميرے رب كے كلام پر قربان جائيں جس كے ہر لفظ كے استعمال ميں كوئی نہ كوئی حكمت پنہاں ہے

اور رب تعالى نے جب دعا سکھائی تو ان الفاظ ميں فرمايا

‎( رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ
أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاما )

"وأزواجنا"

زوجہ سے استعمال فرمايا اس لئے كه آنكھوں کی ٹھنڈک تبھی ہو سکتی ہے جب جسمانی كے ساتھ ذہنی بھی ھم آہنگی ھو
یہ قرآن مکمل راہ ہدایت ہے اس میں نشانیاں ہیں غور و فکر کرنیوالوں کیلئے

05/12/2021

Illegal connections but administration failed

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Anantnag?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

جب کبھی 🇸🇦سعودی کا دفاع کرتے وقت دفاع 🕋حرمین شریفین کا نام لیا گیا تب تب تکفیری تحریکوں کے علمبرداروں کے پیٹ میں مروڑ اٹ...

Category

Telephone

Website

http://www.rightway.com/, http://www.rightway.com/, http://www.rightway.com/

Address


Near Airtel Tower Lisser
Anantnag
192202

Other Public Figures in Anantnag (show all)
Dawat-E-Haq Dawat-E-Haq
Anantnag

Scholors Of Haq

Aadil bin hameed official Aadil bin hameed official
Hapatnar
Anantnag, 192129

Like my page

Female Vs Male Female Vs Male
Anantnag, 192221

Paid promotion available contact me for promotion sponsor bissunes enquiry Instagram @salim_32X

Kashmiri shawaj Kashmiri shawaj
Anantnag

just for fun ���..lol

Rehan farooq offical Rehan farooq offical
Anantnag

no inbox �

Ubaid vlogs Ubaid vlogs
Anantnag

Musáfir.offiçial Musáfir.offiçial
Anantnag

لَا إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ ٱللَّٰهِ‎ ʾ https://youtu.be/C0Z8o00eKEI

Aaqib mushtaq Aaqib mushtaq
Anantnag

political analyst. @JKNationalConference

News times mirbazar News times mirbazar
Anantnag, 192101

media company

Fida-e-Mustafa ﷺ Fida-e-Mustafa ﷺ
Anantnag

Aasalaam aalikum dear muslim brothers and sisters , this page is only the purpose of islamic videos, audios &images, especially shani Mustafa s w a #Support_us #Follow_us #Like_&_s...

ᴊᴀɴᴀᴛ ᴇ ᴋᴀꜱʜᴍɪʀ ᴊᴀɴᴀᴛ ᴇ ᴋᴀꜱʜᴍɪʀ
Anantnag, 192201

ɪɴꜰᴏʀᴍᴀᴛɪᴠᴇ ᴠɪᴅᴇᴏꜱ

Mohd Hussain Dar Mohd Hussain Dar
NH244
Anantnag, 192202

God is One remember the him