Belgachia Muslim Library

This is an Social & Cultural Organisation to provid people, specially students the study materials f

07/05/2023
Photos from Belgachia Muslim Library's post 08/04/2023

Received with thanks the momento presented to me for being the one of the Judges of University & College level debate,Science News Reading and Essay Competition for IX and X students held on different days by Vigyan Mela O Pardashani Organized by Bigyan Manch and West Bengal Animal Husbandry and Fisheries University .

16/03/2023

السلام علیکم
بیل گچھیا مسلم لائبریری کی ادبی نشست برائے مارچ 2023 نہیں ہوگی۔
شاعر و ادیب نیز سخن فہم حضرات نوٹ فرمالیں۔

اسد جاوید ترابی
کنوینر،
ادبی و ثقافتی ذیلی کمیٹی
بیلگچیا مسلم لائبریری

12/02/2023

निकल के दिल से तुमहे अब जिगर में रहना है
किसी भी तौर हमारे हि घर में रहना है

Photos from Belgachia Muslim Library's post 21/12/2022
Photos from Belgachia Muslim Library's post 09/12/2022

مغربی بنگال میں اردو شعر و ادب کا مستقبل تابناک ہے۔

بیل گچھیا مسلم لائبریری کی 19 ویں ادبی نشست میں نو خیز اور نئی نسل کے نوجوان شعراء و قلم کاروں کی شرکت مغربی بنگال کے شعر و ادب کے لئے اک خوش آئند بات ہے اور ان نوجوان نسل کے قلم کاروں کو سننے کے بعد یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ مغربی بنگال میں اردو شعر و ادب کا مستقبل روشن اور تابناک ہے بشرطیکہ یہ اسی طرح مشق ِ سخن جاری رکھتے ہوئے نشستوں اور ادبی محفلوں میں شریک ہوتے رہیں۔یہ نوجوان یقینی طور پر مغربی بنگال کیلئے فخر کا باعث بنیں گے۔ ان باتوں کا اظہار آج کی نشست کے صدر اسلام اختر نے اپنے صدارتی خطبے کے دوران کیا اور انہیں اپنے تعلیمی سفر کو مکمل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔واضح ہو کہ حسبِ روایت بیل گچھیا مسلم لائبریری کی ١٩ویں ادبی نشست لائبریری کے وسیع ہال میں بعد نماز مغرب منعقد کی گئی جس کی صدارت جناب اسلام اختر نے فرمائی جبکہ نقابت کے فرائض اظہر الدین اظہر نے بحسن و خوبی انجام دئے ۔ نشست میں مہمانان کی حیثیت سے امر اعزازی،سمیع اللہ سحر ،مسلم نواز اور ماسٹر انور علی وغیرہ شریک بزم تھے ۔ نشست کا آغاز ماسٹر اسد جاوید ترابی نے تلاوتِ قرآن مجید سے کیا جبکہ بارگاہِ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ اسلم لکھنوی نے اپنی مترنم آواز میں پیش کیا ۔بعد ازاں نشست میں موجود شعراء کرام میں صدر نشست ماسٹر اسلام اختر کے علاوہ امر اعزازی, مرتضیٰ حسین مرتضیٰ، سمیع اللہ سحر ،ارشاد گوہر، مسلم نواز ، اسلم لکھنوی, اسلم اقبال ، ماسٹر انور علی ، یوسف اختر،شمیم‌ساگر،پرویز رضا وغیرہ کے علاوہ نئی نسل کے شعراءظفر احمد ظفر ،اسد جاوید ترابی، شارق ریاض، اظہر الدین اظہر، شہنواز عالم عادل ، بلال صابر، فرحان قادری،حفیظ اشرف، مدثر حسن ، عرشیان علی وارثی، ابھیشیک چوبے،عمران شمیم ، غلام حزیں ،احمد عزیزاور توصیف آرزو وغیرہ نے اپنے کلام سے سامعین کے دلوں کو جیت لیا۔ان کے ایک اک شعر پر سامعین نے ان پہ داد و تحسین کی بارش کر ڈالی ۔اس نشست کے اہم شرکاء میں ماسٹر افسر حسین ، ماسٹر رجب علی،صالح محمد ، ڈاکٹر شاہد عالم نقیب وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں عطاء الرحمن ،نعمت حسین وغیرہ نے بھر پور ساتھ دیا اور آخر میں توصیف آرزو کے اظہار تشکر پر نشست کا اختتام رات 10 بجے ہوا اور ساتھ ہی ساتھ آئند ہ نشست ٢٤ دسمبربروز سنیچر انعقاد ہونے کا اعلان بھی کیا گیا۔

24/11/2022

مغربی بنگال میں اردو شعر و ادب کا مستقبل تابناک ہے۔

بیل گچھیا مسلم لائبریری کی 19 ویں ادبی نشست میں نو خیز اور نئی نسل کے نوجوان شعراء و قلم کاروں کی شرکت مغربی بنگال کے شعر و ادب کے لئے اک خوش آئند بات ہے اور ان نوجوان نسل کے قلم کاروں کو سننے کے بعد یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ مغربی بنگال میں اردو شعر و ادب کا مستقبل روشن اور تابناک ہے بشرطیکہ یہ اسی طرح مشق ِ سخن جاری رکھتے ہوئے نشستوں اور ادبی محفلوں میں شریک ہوتے رہیں۔یہ نوجوان یقینی طور پر مغربی بنگال کیلئے فخر کا باعث بنیں گے۔ ان باتوں کا اظہار آج کی نشست کے صدر اسلام اختر نے اپنے صدارتی خطبے کے دوران کیا اور انہیں اپنے تعلیمی سفر کو مکمل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔واضح ہو کہ حسبِ روایت بیل گچھیا مسلم لائبریری کی ١٩ویں ادبی نشست لائبریری کے وسیع ہال میں بعد نماز مغرب منعقد کی گئی جس کی صدارت جناب اسلام اختر نے فرمائی جبکہ نقابت کے فرائض اظہر الدین اظہر نے بحسن و خوبی انجام دئے ۔ نشست میں مہمانان کی حیثیت سے امر اعزازی،سمیع اللہ سحر ،مسلم نواز اور ماسٹر انور علی وغیرہ شریک بزم تھے ۔ نشست کا آغاز ماسٹر اسد جاوید ترابی نے تلاوتِ قرآن مجید سے کیا جبکہ بارگاہِ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ اسلم لکھنوی نے اپنی مترنم آواز میں پیش کیا ۔بعد ازاں نشست میں موجود شعراء کرام میں صدر نشست ماسٹر اسلام اختر کے علاوہ امر اعزازی, مرتضیٰ حسین مرتضیٰ، سمیع اللہ سحر ،ارشاد گوہر، مسلم نواز ، اسلم لکھنوی, اسلم اقبال ، ماسٹر انور علی ، یوسف اختر،شمیم‌ساگر،پرویز رضا وغیرہ کے علاوہ نئی نسل کے شعراءظفر احمد ظفر ،اسد جاوید ترابی، شارق ریاض، اظہر الدین اظہر، شہنواز عالم عادل ، بلال صابر، فرحان قادری،حفیظ اشرف، مدثر حسن ، عرشیان علی وارثی، ابھیشیک چوبے،عمران شمیم ، غلام حزیں ،احمد عزیزاور توصیف آرزو وغیرہ نے اپنے کلام سے سامعین کے دلوں کو جیت لیا۔ان کے ایک اک شعر پر سامعین نے ان پہ داد و تحسین کی بارش کر ڈالی ۔اس نشست کے اہم شرکاء میں ماسٹر افسر حسین ، ماسٹر رجب علی،صالح محمد ، ڈاکٹر شاہد عالم نقیب وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں عطاء الرحمن ،نعمت حسین وغیرہ نے بھر پور ساتھ دیا اور آخر میں توصیف آرزو کے اظہار تشکر پر نشست کا اختتام رات 10 بجے ہوا اور ساتھ ہی ساتھ آئند ہ نشست ٢٤ دسمبربروز سنیچر انعقاد ہونے کا اعلان بھی کیا گیا۔

27/10/2022

حسبِ روایت بیل گچھیا مسلم لائبریری کی ۱۸ویں ادبی نشست لائبریری کے وسیع ہال میں بعد نماز مغرب منعقد کی گئی جس کی صدارت کہنہ مشق شاعر جناب سمیع اللہ سحر نے فرمائی جبکہ نقابت کے فرائض توصیف آرزو نے بحس و خوبی انجام دئے ۔ نشست میں مہمانان کی حیثیت سے فصیح احمد ساحر ، امر اعزازی،پرویز اختر وغیرہ شریک بزم تھے ۔ نشست کا آغاز ماسٹر رجب علی(لئب نے تلاوتِ قرآن مجید سے کیا جبکہ بارگاہِ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ اسلم لکھنوی نے اپنی مترنم آواز میں پیش کیا ۔اسکے بعد افتتاحی کلمات میں لائبریری کے صدر اسلام اختر نے تمام ہی شرکاء و سامعین کا خیر مقدم کرتے ہوۓ کہا کہ بیل گچھیا مسلم لائبریری کی ادبی نشستوں میں نئی نسل کے نوجوان قلمکار وں کی بڑی تعداد میں شرکت مغربی بنگال کے اردو ادب کیلئے یہ خوش آئند بات ہے۔ان کی ادبی صلاحیتوں کے اعتراف کے باوجود ان سے درخواست ہے کہ پہلے وہ اپنے تعلیمی سفر دل جمعی کے ساتھ مکمل اور اپنے کیرئیر کو بنانے کے بعد ہی اادبی سرگرمیوں میں حصہ لیں ۔ وگرنہ تلاشِ معاش کی فکر ان کے خاندان کے ساتھ ان کے ادب کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔لہذا ان باتوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔
بعد ازاں نشست میں موجود شعراء کرام میں صدر نشست سمیع اللہ سحر کے علاوہ فصیح احمد ساحر، امر اعزازی, مرتضیٰ حسین مرتضیٰ، ارشاد گوہر، پرویز اختر ، اسلام اختر ، اسلم لکھنوی, اسلم اقبال، ایاز خان ، ظفر احمد ظفر ،اسد جاوید ترابی، شہنواز عالم عادل ، توصیف آرزو وغیرہ نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔اس نشست کے اہم شرکاء میں ماسٹر افسر حسین ، صالح محمد، اعجاز الحق، محمد ارمان غلام، اشرف علی خان ، عطاء الرحمن وغیرہ قابلِ ذکر ہیں ۔ ارشاد گوہر نے اس موقع پر اپنا افسانہ بعنوان پیش کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں آذہان علی ، شمس تبریز وغیرہ نے بھر پور ساتھ دیا اور آخر میں شہنواز عالم عادل کے اظہار تشکر پر نشست کا اختتام ہوا اور ساتھ ہی ساتھ آئند ہ نشست ١٩ نومبر بروز سنیچر انعقاد ہونے کا اعلان کیا۔

Photos from Belgachia Muslim Library's post 22/10/2022

بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کی ادبی نشست کی جھلکیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Photos from Belgachia Muslim Library's post 22/07/2022

بیل گچھیا مسلم لاںٔبریری کی ماہانہ 15ویں ادبی نشست لائبریری ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحب کتاب شاعر فصیح احمد ساحر نے فرمائ اور نقابت کے فرائض جواں عمر شاعر اظہر الدین اظہر نے بڑی ہی خوبصورتی کے ساتھ انجام دیا.نشست میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بنگال کے استاد شاعر ڈاکٹر امر اعزازی ، ریٔس اعظم حیدری، ابوالکلام نامی،ماسٹر خورشید عالم ، سید محمد حسین (ریٹائر‌ ڈبلو بی سی ایس افسر)اور شاہد رضا وغیرہ تشریف فرما تھے ۔
۔نشست کا آغاز ماسٹر اسد جاوید ترابی نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا ۔بعدازاں بارگاہِ الٰہی میں حمد کا ہدیہ سعید آذر نے‌‌پیش کیا اور بارگاہِ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ اسلم لکھنوی نے بڑی ہی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا
خیر مقدمی کلمات میں اسلام اختر صاحب نے لایٔبریری کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور ادبی نشست کے تعلق سے کہا کہ نٔیے تخلیق کاروں کے لے یہ ایک اچھا پلیٹ فارم ہے اور وہ اس سے بھر پور استفادہ بھی کر رہے ہیں اور لایٔبریری بھی اپنی مقصد میں کامیاب ہے ۔بعد ازاں نشست میں موجود شعراء کرام میں ڈاکٹر امر اعزازی، فصیح احمد ساحر، ابوالکلام نامی، سمیح اللہ سحر، اسلم لکھنوی، سیعد آزر، ارشاد گوہر، ریسٔ اعظم حیدری، مسلم نواز،یوسف اختر ، اسلام اختر ، نشتر شہودی،ظفر احمد ظفر،نور اشرفی، پرویز رضا ،سلیم جاوید، جاویدچکدینوی ،شارق ریاض، اسد جاوید ترابی ،اظہرالدین اظہر، شہنواز عالم عادل ، توصیف آرزو وغیرہ نے اپنے خوبصورت کلام سے سامعین سے خوب داد

10/07/2022

تمام احباب کو بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کی جانب سے عیدالاضحی کی خوشیاں مبارک ہو

Photos from Belgachia Muslim Library's post 28/06/2022

توصیف آرزو)حسب روایت بیل گچھیا مسلم لاںٔبریری کی ماہانہ 14ویں ادبی نشست لائبریری ہال میں منعقد کی گئی جس کی صدارت بنگال کے استاد شاعر ڈاکٹر امر اعزازی نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے فصیح احمد ساحر ،ارشد رضا ،زرتاب غزل، دانش تنویر تشریف فرما تھے ۔ نشست کا آغاز ماسٹر اسد جاوید ترابی نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا .اسکے بعد یوسف اختر نے بارگاہِ رسالت مآب میں نعت پاک پڑھ کر محفل کو رونق بخشی۔ واضح رہے کہ نقابت کے فرائض جواں عمر شاعر اظہر الدین اظہر نے بحسن وخوبی انجام دیۓ۔
بعد ازاں نشست میں موجود شعراءوادباء مسلم نواز، اسلم لکھنوی ، ارشاد گوہر،اسلام اختر ، پرویز رضا ،یوسف اختر ، سلیم جاوید، اسد جاوید ترابی، محترمہ ذرتاب غزل ،محترمہ نصرت جہاں نصرت، صیام انجم، اظہر الدین اظہر، شہنواز عالم عادل ، توصیف آرزو وغیرہ نے اپنے خوبصورت کلام سے سامعین سے خوب داد وصول کیا ۔ جبکہ نثار میں ارشاد گوہر کے افسانچہ بعنوان " درار" ، دانش تنویر نے افسانہ بعنوان " میں پارٹنر نہیں بدلتا" ، ڈاکٹر ابوالبرکات جیلانی نے اپنے مزاحیہ مضمون سے سماں با ندھا ۔
موجود سامعین کرام میں نصرالدین احمد جلیس، ماسٹر رجب علی ، غلام حسین ، اذہان علی ، فیضان وغیرہ نے شریک بزم ہوکر محفل کی رونق بڑھا دی۔آخر میں لایٔبریری کے سکریٹری نصرالدین احمد جلیس کےاظہارِ تشکر پر نشست اختتام پذیر ہوئی ۔اور آیٔندہ ماہ کی نشست کا اعلان 21جولائ کو کیا گیا۔

23/06/2022

بیلگچھیا مسلم لائبریری کی ١٤ویں ادبی نشست بروز جمعرات ، ٢٣/ جون ٢٠٢٢......

19/05/2022

بیلگچھیا مسلم لائبریری کی ١٣ویں ادبی نشست

16/05/2022

آئندہ 19 مئی 2022 بروز جمعرات بوقت 7 بجے شب بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کی ماہانہ ادبی نشست ہوگی۔
لہذا آپ سے شرکت کی درخواست ہے۔
وقت پر تشریف لاکر نشست کی کاروائی کو آسانی سے انجام پذیر ہونے میں معاونت فرمائیں۔۔۔۔۔

الداعی، اسد جاوید ترابی (کنوینر) ادبی و ثقافتی شعبہ، بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری

17/03/2022

بارہویں ادبی نشست ، بروز جمعرات بتاریخ ١٧ مارچ ٢٠٢٢....

26/02/2022

بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات

17/02/2022

بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کی گیارویں ادبی نشست
بروز جمعرات، 17 فروری 2022

11/02/2022

بیلگچھیا کے تمام طلبہ متوجہ ہوں

Photos from Belgachia Muslim Library's post 25/01/2022

بیل گچھیا کی ادبی نشست میں نوجوان
تخلیق کاروں نے اچھا نقش قائم کیا۔

(توصیف آرزو )بیل گچھیامسلم لائبریری کی 10 ویں ادبی نشست سات بجے شام لائبریری ہال میں معروف استاد شاعر امر اعزازی کی صدارت میں ہوئی جبکہ جواں سال شاعر اظہر الدین اظہر نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئے۔ حسب روایت ماسٹر اسد جاوید نے تلاوت قرآن شریف سے نشست کا آغاز کیا۔ اسلم لکھنوی، شاہنواز عادل اور سعید آذر نے بارگاہِ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر اسلام اختر نے لائبریری کے نائب صدر مرحوم نعیم اختر کے تعلق سے اپنا اِک خاکہ،ماسٹر خورشید عالم نے مشہور شاعر ابراہیم اشک پر اک پرمغز معلوماتی مضمون، ارشاد گوہر نےافسانہ بعنوان 'سب سے بڑی کمی' اور اسکالر ابو البرکات جیلانی نے سائبر کرائم کے تعلق سے مکالمہ پیش کیا جنہیں موجود شرکاء نے کافی سراہا۔ اس نشست کے صدر نشست محترم امر اعزازی کے علاوہ خورشید دلد ار نگری، ارشاد گوہر، پرویزاختر، عبداللہ سنجر، مسلم نواز، ماسٹر انور علی، ڈاکٹر جمیل انجم، محمدایاز خان، سمیع اللہ سحر، اسلم اقبال، اسلم لکھنوی، سعید آذر، نشتر شہودی، مرتضی حسین مضطر وغیرہ نے اپنے متفرق اشعار اور غزلوں سے سامعین کو کافی محظوظ کیا۔خواتین شعراء شبانہ سحر اور نصرت جہاں نے بھی اپنی غزلوں سے نشست میں جان ڈال دی۔ اس نشست میں نوجوان شعراء کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی ۔ ان کی تخلیقات سے سامعین دم بخود ہوگئے۔ ان نوجوان شعراء میں شارق ریاض، اشرف کلکتوی، ظفر احمد ظفر،ماسٹر اسد جاوید، اظہرالدین اظہر ،سفیان صوفی، شاہنواز عادل، صیام انجم ، فرحان قادری،عمران شمیم اور توصیف آرزو وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ ان نوجوان شعراء سے بنگال کے اردو ادب کو مستقبل قریب میں کافی فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔آج کی اس نشست کے اہم شرکاء میں لائبریری کے سکریٹری نصیر الدین جلیس، نائب سکریٹری اسلم انصاری ، محمد قاسم اینڈ زبیدہ بیگم ٹرسٹ کے چیئرمین اور افسانہ نگار دانش تنویر، ماسٹر محمد ابراہیم، اظہار عالم(کلو)، ماسٹر غلام کبریا،نوجوان شاعر سلیم جاوید، غلام حسین ،ماسٹر رجب حسین لائبریرین، ماسٹر افسر حسین،شاہد عالم، رفیق، آجہان علی، انم، آفتاب (الیکٹرک) وغیرہ قابل ذکر تھے ۔ واضح ہو کہ غازی پور کے شاعر جناب خورشید دل دار نگری نے اپنا شعری مجموعہ 'وجودِ تمنا' کی ایک کاپی لائبریری کو پیش کیا جسے لائبریری کے صدر اسلام اختر اور نائب سکریٹری ماسٹر اسد جاوید نے بخوشی قبول کیا۔رات کے سوا دس بجے اس ادبی نشست کا اختتام ہوا۔ اور آئندہ مہینے کی نشست کی تاریخ 17/فروری بروز جمعرات کا اعلان بھی ہوا ۔

25۔ جنوری 2022 کے اخبار مشرق اور عوامی نیوز میں شائع کردہ رپورٹنگ

20/01/2022

بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کی ١٠ویں ادبی نشست پروز جمعرات، ٢٠ جنوری ٢٠٢٢..........
زیر صدارت محترم امر اعزازی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

17/01/2022

بیل گچھیا مسلم لائبریری میں تعزیتی نشست

بیل گچھیا مسلم لائبریری کے نائب صدر مرحوم نعیم اختر کی یاد میں ایک تعزیتی نشست کا اہتمام 7 بجے شام لائبریری میں کیا گیا جس کی صدارت حسب روایت محترم اسلام اختر نے فرمائی جبکہ نقابت کے فرائض ماسٹر ریاض الدین صاحب نے انجام دئے۔نشست کا آغاز عزیزی عرش اقبال بن ماسٹر جاوید اقبال نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور شاہنواز عادل نے بارگاہِ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا ۔
اس موقع پر لائبریری اور دیگر اداروں کے اراکین کے علاوہ علاقائی لوگ اور ان کے خویش و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔تمام ہی مقررین نے مرحوم کے ساتھ اپنی قربت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہمہ جہتی شخصیت کا مالک بتایا۔ مختلف اداروں کیلئے ان کے کار ہائے نمایاں کو بھی یاد کیا گیا۔ وہ اپنے حسن سلوک اور زمینی سطح پر کام کرنے کی وجہ سے علاقے کے عوام الناس بالخصوص نوجوانوں میں کافی مقبول تھے۔یہاں تک کہ مخالف سیاسی جما عت کے کارندے بھی انہیں قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے۔بستی کا تعلیمی یا سماجی یا معاشرتی معاملہ وہ متحرک نظر آتے ۔ملک کے موجودہ حالات پر بھی ان کی گہری نظر تھی۔ وہ شہریت مخالف بل کے خلاف بھی کافی سرگرم تھے ۔ مجموعی طور پر وہ مثبت سوچ کے ساتھ اک اچھےانسان اور قائد تھے۔اظہار خیال کرنے والوں میں مولانا حکیم عبدالرحمن جامی، ارشاد گوہر WBCS، غلام قادر جیلانی، آفتاب عالم WBCS,شمیم احمد خان، انور علی ہیڈماسٹر جوبلی انسٹی ٹیوشن، نصیر الدین احمد جلیس ،ماسٹر بدرالدجی ، ماسٹر محمد کلیم، اسلم لکھنوی،ماسٹر شاہ عالم، ماسٹر غلام کبریا ،عبدالسلام کامریڈ محمد مصطفی، کامریڈ ہارون رشید، ماسٹر اسد جاوید، جہاں گیر عالم، شمشاد اختر، ماسٹر مہتاب عالم قریشی، شاہنواز عادل،اظہار عالم جبکہ شرکاء میں نٹار احمدWBCS, غلام حسین،ماسٹر شاہنواز عالم،سلیم جاوید ،شاہد اختر،توصیف آرزو وغیرہ شامل تھے۔علاوہ ازیں الہ آباد کے مشہور شاعر واقف انصاری نے بھی اپنا منظوم خراج عقیدت ارسال کیا جسے حاضرین کے سامنے پیش کیا گیا۔آخری میں مولانا حکعبدالرحمن جامی نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت فرمائی ۔ ان کے ہر چھوٹے بڑے گناہ کو معاف کرنے اور جنت میں ان کے درجات کو بلند کرنے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کیلئے بھی دعا کی۔

15/01/2022

مرحوم نعیم اختر( اس ادارہ کے ناںٔب صدر ) کی یاد میں بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری ہال میں جلسۂ تعزیت

12/01/2022

تمام احباب سے شرکت کی استدعا ہے

Photos from Belgachia Muslim Library's post 30/12/2021

بیل گچھیا مسلم لائبریری کے نائب صدر نعیم اختر کا انتقال

بیل گچھیا مسلم لائبریری کے نائب صدر اور بہت سارے سماجی اور فلاحی اداروں سے وابستہ اور مشہور سیاسی رہنما اور سماجی خدمت گار کامریڈ نعیم اختر کا انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عشاء کاشی پورشہر بنگلہ قبرستان میں ان کی تدفین ہوئی جس میں مختلف شعبہ حیات کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ مولا نا حکیم عبدالرحمن جامی صاحب نے پڑھائی ۔مرحوم نعیم اختر صاحب بلا تفریق مذہب و ملت بیل گچھیا میں اپنی انفرادی شناخت رکھتے تھے اور ہر طبقے میں اپنی دور اندیشی نیز زمینی سطح پر کام کرنے کی وجہ سے کافی مقبول تھے اور عزت و تکریم کی نگاہوں سے دیکھے جاتے تھے۔ انھوں نے
بیل گچھیا مسلم لائبریری کے تمام ہی ترقیاتی کاموں کے علاوہ دیگر داخلی اور خارجی امور میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس کے تعلیمی پروگرام کو کامیاب کرنے میں بھی اہم رول ادا کیا۔مجموعی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کی حیثیت لائبریری کے گارجین کی طرح تھی۔اسکے علاوہ وہ اپنی سیاسی تنظیم سی پی آئی ایم کے متحرک سپاہی بھی تھے نیز بیل گچھیا اردو ہائی اسکول فاؤنڈیشن کمیٹی اور بنگال آزاد اسپورٹس کلب سے بھی تا دم حیات منسلک رہے۔ لائبریری کے تمام ہی اراکین ان کے غم
میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے نیز ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

23/12/2021

نویں ادبی نشست ، مسلم لابریری، بیلگچھیا

23/12/2021

نویں ادبی نشست ، بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری، کولکاتہ

18/11/2021

بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کی ٨ویں ادبی نشست بروز جمعرات، ١٨ نومبر ٢٠٢١

10/11/2021

"بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کی ادبی نشست"

مکرمی! بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کی اگلی ادبی نشست آنٔندہ 18 نومبر 2021 بروز جمعرات بعد نماز مغرب 6 بجے لاںٔبریری ہال میں منعقد ہوگی.
آپ سے مؤدبانہ گزارش ہیکہ محفل کو رونق بخشیں اور اپنی تخلیقات سے محظوظ فرمائیں۔۔
بصد خلوص ملتمس: اسد جاوید ترابی ( کنوینر)
ادبی و ثقافتی شعبہ

نوٹ: موسم سرما کے پیش نظر احباب سے وقت کی پابندی کرنے کی گزارش ہے کہ وقت پر محفل کا آغاز ہو سکے۔

احباب لاںٔبریری کے فیس بک پیج پر نشست کا لطف لے سکتے ہیں۔۔
Belgachia Muslim Library

Want your organization to be the top-listed Government Service in KOLKATA?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

بیلگچھیا مسلم لائبریری کی ١٤ویں ادبی نشست بروز جمعرات ، ٢٣/ جون ٢٠٢٢......
بیلگچھیا مسلم لائبریری کی ١٣ویں ادبی نشست
بارہویں ادبی نشست ، بروز جمعرات بتاریخ ١٧ مارچ ٢٠٢٢....
بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات
بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات
بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کی گیارویں ادبی نشستبروز جمعرات، 17 فروری 2022
بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری کی ١٠ویں ادبی نشست پروز جمعرات، ٢٠ جنوری ٢٠٢٢..........زیر صدارت محترم امر اعزازی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرحوم نعیم اختر( اس ادارہ کے ناںٔب صدر ) کی یاد میں بیلگچھیا مسلم لاںٔبریری ہال میں جلسۂ تعزیت

Category

Telephone

Website

Address


83A/H/16, Khudi Ram Bose Sarani, Belgachia Road
Kolkata
700037

Opening Hours

Monday 6:30pm - 9:29pm
Tuesday 6:30pm - 9:30pm
Wednesday 6:30pm - 9:30pm
Friday 6:29pm - 9:30pm
Saturday 6:29pm - 9:30pm
Sunday 10:30am - 1pm

Other Libraries in Kolkata (show all)
Ummha of mohammad Ummha of mohammad
Bhangar , 24south P. G. S
Kolkata

Shesikh yahya Shesikh yahya
Kolkata, 847405

Rapid Library Rapid Library
Kolkata

��Librarian �� ��English Teacher�� ��Author�� ��Translator�� ��Content Creator��

𝙸𝙰𝙼 𝚂𝚄𝙿𝙴𝚁 𝙰𝚆𝙰𝚁𝙰 𝙸𝙰𝙼 𝚂𝚄𝙿𝙴𝚁 𝙰𝚆𝙰𝚁𝙰
Kolkata
Kolkata, 712134

Video upload 𝚒𝚊𝚖 𝙶𝙰𝙽𝙴𝚂𝚑.

Pintu das Pintu das
113/n Keshab Chandra Sen Street Kolkata/9
Kolkata

Kazi abul kalam Kazi abul kalam
Kolkata

Best Quatation from Famous People Best Quatation from Famous People
Kolkata

Best Quotes

Imam Azam Library Imam Azam Library
G-130, Ramnagar Lane, Near Dhankheti Masjid
Kolkata, 700024

Established in the Year of 2014, Imam E Azam Library Is Named After Famous Imam, Muhadissen, Fuqah, Hazrat Nauman Bin Sabit Razi Allahu Anhu

Reader's Nook - Library & Reading room Reader's Nook - Library & Reading room
HB 14/4, Salt Lake
Kolkata, 700106

It is a library and reading room where kids can read books of various genres and expand their creativity.

Islamia Library Saheb Bagan & Free Reading Room Islamia Library Saheb Bagan & Free Reading Room
1/5 Raja Dinendra Street
Kolkata, 700009

Islamia Library (saheb bagan) & Free Reading Room established in 1922 , a place where poor students are allowed to read, study. students of class 9 & 10 of any school get coaching...

Petir 6 Petir 6
Kolkata, 700017

VRBooks is an online book rental library which provides you with books for children, age 0-15 years

Ranga Laxmi Smriti Pathaghar Ranga Laxmi Smriti Pathaghar
Ashabari
Kolkata, 700104

Club House