Talha Javaid Official
گیت لکھے بھی تو ایسے کہ سنائے نہ گئے
زخم یوں لفظوں میں اترے کہ دِکھائے نہ گئے
آج تک رکھے
میں نے دیکھا ہے دوستوں
جب مکان روڈ پر ہوتا ہے تو اس کی قیمت ہوتی ہے
جب کھیت روڈ پر ہوتا ہے تو اس کی بھی قیمت ہوتی ہے
لیکن جب انسان روڈ پر ہوتا ہے تو اس کی قیمت نہیں ہوتی
طلحہ جاوید ٣١٣
یا اللہ عزوجل آج جمعے کا دن ہے اس بابرکت دن کے صدقے جتنے بھی ہاتھ تیری بارگاہ میں دعا کے لئے اٹھیں وہ سب قبول اور مقبول فرما
یا اللہ پاک تیرے سوا ہمارا کوئی بھی نہیں ہے ہماری دعائیں قبول فرما لے
ہمارے تمام گناہ صغیرہ کبیرہ معاف فرما دے
آمین یارب العالمین
محبت ضرور کرو۔۔!!
تاکہ تمہارے جذبات کسی تک محدود ہوجائیں،
اورتمہیں انکو اٹھا کر مارے مارے پھرنا نہ پڑے!
یہ حاصل لاحاصل بعد کی بات ہے،
محبت کرو اس سے پہلےکہ
یہ تمہارے اندر ہی بوڑھی ہوکر ختم ہو جاۓ.....
اس شہد کی طرح جیسےاگر
وقت پر چھتے سے نہ اتارا جاۓ
تو
وہ ٹپک ٹپک کر ضائع ہو جاتا ہے..
🤍طب
✍️طلحہ جاوید ٣١٣
منقول
قربتیں ہوتے ہوئے بھی فاصلوں میں قید ہیں
کتنی آزادی سے ہم اپنی حدوں میں قید ہیں
کون سی آنکھوں میں میرے خواب روشن ہیں ابھی
کس کی نیندیں ہیں جو میرے رتجگوں میں قید ہیں
شہر آبادی سے خالی ہو گئے خوشبو سے پھول
اور کتنی خواہشیں ہیں جو دلوں میں قید ہیں
پاؤں میں رشتوں کی زنجیریں ہیں دل میں خوف کی
ایسا لگتا ہے کہ ہم اپنے گھروں میں قید ہیں
یہ زمیں یوں ہی سکڑتی جائے گی اور ایک دن
پھیل جائیں گے جو طوفاں ساحلوں میں قید ہیں
اس جزیرے پر ازل سے خاک اڑتی ہے ہوا
منزلوں کے بھید پھر بھی راستوں میں قید ہیں
کون یہ پاتال سے ابھرا کنارے پر سلیمؔ
سرپھری موجیں ابھی تک دائروں میں قید ہیں
✍️طلحہ جاوید ٣١٣
" خُدا ہر اُس شخص کو سُکون دے جو اپنی حالتِ زار کِسی سے کہنے سے قاصر ہے! ۔ " 💔🙂
طلحہ جاوید ٣١٣
” الفاظ سے بات سمجھ میں آتی ھے، لہجے سے دِل میں اُتر جاتی ھے ۔ جادُو الفاظ میں نہیں، لہجے میں ھوتا ھے۔ اَلف لیلوی خزانوں کا دروازہ ھر ایرے غیرے کے"کُھل جا سم سم“ کہنے سے نہیں کُھلتا۔ وہ الٰہ دین کا لہجہ مانگتا ھے۔ دلوں کے قفل کی کلید بھی لفظ میں نہیں، لہجے میں ھوتی ھے“
✒ طلحہ جاوید ٣١٣
جہاں کی بھیڑ میں جو بھی ملا ‘ ملا تنہا
سفر میں ساتھ تھے سب پر ہر ایک تھا تنہا
ستارے لاکھ چلے اس کے ساتھ ساتھ مگر
سحر کے ہوتے ہی پھر آسماں ہوا تنہا
یہ ایک قطرے کی کوشش تھی بس سمندر میں
وہ بادلوں میں اُڑا تو ‘ مگر گرا تنہا
غموں نے مجھ کو بنا ہی دیا تیرے قابل
خوشی ملی تو میں کترا کے چل دیا تنہا
سبھی تھے اپنے جو بیٹھے تھے گھیر کر مجھ کو
کوئی نہ ساتھ ہوا اٹھ کے جب چلا تنہا
جنونِ راز کی شدت تھی دیکھنے جیسی
وہ ایک آئینہ لے کر بہت ہنسا تنہا
رازدان راز
کہیں تو کاروان درد کی منزل ٹھہر جائے
کنارے آ لگے عمر رواں یا دل ٹھہر جائے
اماں کیسی کہ موج خوں ابھی سر سے نہیں گزری
گزر جائے تو شاید بازوئے قاتل ٹھہر جائے
کوئی دم بادبان کشتیٔ صہبا کو تہہ رکھو
ذرا ٹھہرو غبار خاطر محفل ٹھہر جائے
خم ساقی میں جز زہر ہلاہل کچھ نہیں باقی
جو ہو محفل میں اس اکرام کے قابل ٹھہر جائے
ہماری خامشی بس دل سے لب تک ایک وقفہ ہے
یہ طوفاں ہے جو پل بھر بر لب ساحل ٹھہر جائے
نگاہ منتظر کب تک کرے گی آئینہ بندی
کہیں تو دشت غم میں یار کا محمل ٹھہر جائے
فیض احمد فیض
❤️❤️❤️ جناب
اے پاک پروردگار ہمارے گھرانے پر خصوصی کرم نوازی کر ہمارے ایمان و اعمال کی حفاظت فرما ہمارے معاملات دینی ودنیاوی کی نگہبانی کر بہکنے اور بھٹکنے سے بچااور ہر آزمائش میں کامیابی عطا فرما
آمین یارب العالمین
اللّه پاک آل محمّد کے صدقے میرے والدین سمیت سب کے والدین کو صحت کاملہ برکت والی اور خوشیوں والی زندگی عطاء فرما جن کے والدین فوت ہو گے ہیں ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرما امین
تری مہک نے ہی تیرا پتہ دیا ہے مجھے
خدا کا شکر کہ تجھ سے ملا دیا ہے مجھے
میں ایک تیر تھا اس کی کمان میں رکھا
اور اس نے یوں ہی ہوا میں چلا دیا ہے مجھے
کسی نے آنکھیں سجائی تھیں میرے چہرے پر
کسی کا خواب تھا لیکن دکھا دیا ہے مجھے
طویل رات تھی اس کو سلا کے سویا تھا
اور اس نے خواب میں جا کر جگا دیا ہے مجھے
تو اس کی آنکھ میں آنسو ہیں کس لئے آربؔ
وہ کہہ رہا تھا کہ یکسر بھلا دیا ہے مجھے
خدا کو بھول گیا تھا تیری محبت میں
بچھڑ کے تو نے بتایا خدا ضروری ہے
میں ایک شہر بساؤں گا جس کے ماتھے پر
یہ لکھا ہو گا "یہاں پر وفا ضروری ہے"🖤🥀
Its my own
زمانہ
ہمارے درمیاں دوری کو بڑھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے
پھر ہر الزام بھی ہم پر ھی لگایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے
پہلے تو لذت الفت سے روشناس کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
پھر اسکے غم میں سلگنا بھی سکھایا اس نے
کبھی لیلیٰ ،کبھی مجنوں ،کبھی شیریں ،فرہاد
یاں سبھی کو ھے محبت میں رلایا ۔۔۔۔اس نے
کیا کہوں اور کہ ظالم ھے زمانہ یارو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
ایک میں ھی نہیں کتنوں کو ستایا اس نے ۔۔۔!
کتنے ھی لوگوں کے دل اس نے کردئیے پتھر
ایک پتھر کو نہ انسان بنایا اس نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طلحہ جاوید گلگامی
*مولانا سعد کاندھلوی کے افکار و نظریات کا پوسٹ ماٹم*
از
*حضرت اقدس مفتی محمد ایوب صاحب* دامت برکاتہم العالیہ
- ❣️
{Ameer Dawat Wa Tableegh J&K}
منقول
" ﯾﺎﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﺳﮯ ، ﺫﺭﺍ ﮔﺮﺩ ﺟَﮭﮍﯼ ﮬﮯ
ﻟﻮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍِﮎ ﺍﻭﺭ ، ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮐﯽ ﮔﮭﮍﯼ ﮬﮯ
ﻭﮦ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﺗﮭﺎ ، ﻣﮕﺮ ﺳﺮﺩ ﺗﮭﺎ ﻟﮩﺠﮧ
ﮐﯿﺎ ﺷﮩﺮِ ﻣﺤﺒﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﺮﻑ ﭘﮍﯼ ﮬﮯ؟؟
ﺑﺮﺳﻮﮞ ﮐﺎ ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺎﺗﮫ ، ﮐﮩﺎﮞ ﻣﺎﻧﮓ ﺭﮬﮯ ﮬﯿﮟ
ﮬﻢ ﮐﻮ ﺗﻮ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ ، ﯾﮧ ﺳﺎﻋﺖ ﮬﯽ ﺑﮍﯼ ﮬﮯ
ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﭼُﺮﺍ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ ، ﺳُﻮﺭﺝ ﮐﮯ ﺍُﺟﺎﻟﮯ
ﺍِﮎ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﺭﯾﭽﮯ ﻣﯿﮟ ، ﻭﮬﯽ ﺷﺎﻡ ﮐﮭﮍﯼ ﮬﮯ
ﺁﻧﺴﻮ ﺟﻮ ﺑﮍﯼ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ، ﭨﮭﮩﺮﺍ ﮬﮯ ﭘﻠﮏ ﭘﺮ
ﻟﮕﺘﺎ ﮬﮯ ، ﮐﺴﯽ ﺩﻭﺭِ ﻧﺪﺍﻣﺖ ﮐﯽ ﮐﮍﯼ ﮬﮯ
ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺷﺮﺍﺭﺕ ﺳﮯ ، ﮐﻮﺋﯽ ﺧﻮﺍﺏ ﻧﮧ ﺟﺎﮔﮯ
ﯾﮧ ﮐﮭﯿﻞ ﺗﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﮬﮯ ، ﻣﮕﺮ ﺷﺮﻁ ﮐﮍﯼ ﮬﮯ "...
طلحہ جاوید 313
💔🖤
اشک اپنا بے وفا آ نکھوں کو سونیا کیوں کروں ورد دنیا کو دکھا کر غم کو ستا کیوں کروں روٹھ جانا بھی بڑھاتا ہے تمھاری و دلکشی میں منا کر آنکھ کے گھاٹے کا سودا کیوں کروں دونوں جانب ہے اگر موجود کھو دینے کا ہی بتلاؤ کہ تنہا میں ہی تڑپا کیوں کروں کھیل ہے منظور لیکن بساط عشق ہے بازی عشق و وفا میں میں ہی ہارا کیوں کروں کوئی بستی ہجر زادوں کا ٹھکانا کب بنی ہجر کے نئے درون شہر گایا کیوں کروں 3 بات کر دیا آبادیوں نے تو ہی مجھ دشت نے بھی ساتھ چھوڑا اور بولا ، کیوں کروں اکمل دیوانہ ہوں اور نفر دیوانگی کو نذر صہبا اکمل الہ آبادی بزم ناز ہوں کروں یوں
منقول
لہو میں دوڑتی پھرتی جوانی ڈھونڈ لیتا ہوں کہیں ہلچل کہیں مدھم روانی ڈھونڈ لیتا ہوں کہیں پر وصل کے وعدے ، کہیں پر ہجر کے چرچے کوئی قصہ ہو میں اپنی کہانی ڈھونڈ لیتا ہوں نہ جانے کیوں سدا اقرار کی عجلت میں رہتا ہے میں اپنے عشق سے واقف ہوں ثانی ڈھونڈ لیتا ہوں وہ جس پل میں مجھے حرف غلط کہہ کر مٹاتا ہے ای لمح بقاۓ جاودانی ڈھونڈ لیتا ہوں مری گہری نظر کا یہ ہنر بھی دیکھتے جانا سرابوں کے کئی پردوں میں پانی ڈھونڈ لیتا ہوں اسے پہچانتا ہوں اس کی خوشبو سے ہمیشہ میں فلانی در فلانی میں فلانی ڈھونڈ لیتا ہوں گلوں کے شکوور بے داد کا قائل نہیں امل چمن کو چھوڑ کر صحرا میں رانی ڈھونڈ لیتا ہوں
طلحہ جاوید 313
منقول
اس تصویر کو پچھلے کئی سالوں سے بہترین تصویروں میں سے ایک تصویر سمجھا جاتا ہے۔...
کیونکہ اس نے (فوٹوگرافر) کو ڈپریشن کی حالت میں ڈال دیا تھا۔
کہانی کہتی ہے:یہ چیتے ایک ایسے وقت میں ہرن پر حملہ کرتے ہیں جب وہ اپنے کم عمر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی۔
ہرن کے پاس فرار ہونے کا موقع تھا اور اس کی زندگی کا فاصلہ اور بقا اس کے حق میں لیکن اس نے خود کو یوں چیتے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا.
جانتے ہو کیوں؟
اپنے بچوں کو فرار ہونے کا موقع دینے کے لیے.
تاکہ اس کے بچوں کو فرار ہونے کا موقع دیا جاسکے ۔
کیونکہ اگر وہ پہلے بچ جاتی تو اس کے چھوٹے بچوں کے بچنے کی نوبت ہی نہیں آتی ۔
یہ تصویر آخری لمحے کی ہے جب ماں نے چیتے کے منہ میں اس کا گلا گھونٹ دیا جب وہ ثابت قدمی سے دیکھ رہی تھی ماں دنیا کی واحد ہستی ہے جو مفت میں آپ پر جان وار دیتی ہے
اور وہ ثابت قدمی سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دیکھتی ہے کہ اس کا بچہ ان کا شکار ہونے سے پہلے ہی سکون سے فرار ہو جائے... دنیا میں ماں ہی وہ واحد ہستی ہے جو آپ کے لیے اپنی جان بلاوجہ قربان کر سکتی ہے۔✍🏽
طلحہ جاوید گلگامی
کون تھی تم؟
بوجھ تھی تم
ذلت کا باعث سمجھی جاتی تھی تم
زندہ دفن ہوتی تھی تم
کون ہو تم؟
سر کا تاج ہو تم
ذمہ داری ہو تم
عزت کا نشان ہو تم
محبت کی پہچان ہو تم
جنت کی سردار ہو تم
آج
تم ماں ہو تو جنت
بیٹی ہو تو رحمت
بیوی ہو تو محبت
بہن ہو تو عزت
کس نے دیا یہ مقام؟ تمھارے رب نے
کس نے دلایا یہ مقام؟ تمھارے نبی نے
کس کے ذریعے؟ اسلام کےذریعے
نہ تمھیں جہاد کا حکم
نہ تمھیں با جماعت نماز کا حکم
نہ تمھیں روزی کمانے کی فکر
نہ تمھیں زکوۃ ادا کرنے کی فکر
کیا حکم ہے تمھارے لیے؟
با پردہ رہو
اپنے آپ کو ڈھانپ کے رکھو
کہ تم قیمتی ہو
کہ تم اللہ کی رحمت ہو
کہ تم اسلام کی بیٹی ہو
کہ تم فاطمہ بنت محمد کی کنیز ہو
کہ تم عورت ہو
کہ تم عورت ہو
تم بچوں کو دودھ پلاو تو اجر
تم کھانا کھلاو تو اجر
تم شوہر کی تابع دار رہو تو اجر
تم رات جاگ کر گھر والوں کی دیکھ بال کرو تو اجر
تم خود سحری آدھی چھوڑ کر باقیوں کو کھلاو تو اجر
تم اپنے بھائی کا مان رکھو تو اجر
تم اپنے باپ کا فخر قائم رکھو تو اجر
تم ماں کی تربیت پر عمل کرو تو اجر.......
نے پردہ، نہ تعلیم، نئی ہو کہ پرانی،،
نسوانیت زن کا نگہباں ہے فقط مرد،،
جس قوم نے اس زندہ حقیقت کو نہ پایا،،
اس قوم کا خورشید بہت جلد ہوا زرد،،
طلحہ جاوید گلگامی
*-" اگر آپ نے مجھے لاکھوں میں چنا ہے تو وعدہ ہے میرا
*آپ کو کروڑوں کی بھیڑ میں کھونے نہیں دوں گا ..😘❤
Agar Kisi Sathi ko coart pant banvana ho to wo Mujhsey Raabta Karen
9797242481 / 9906242481
منقول
"غیر محرم کو پانے میں مصروف ہے
ہر کوئی دل لگانے میں مصروف ہے
جس کے ذمے ہے تلوار اٹھانا وہی
ناز و نخرے اٹھانے میں مصروف ہے
کیا بتاؤں یہ امت موبائل لیے
روٹھنے اور منانے میں مصروف ہے
بدنگاہی کی غلطی کی ظلمت لیے
خوامخواہ دل جلانے میں مصروف ہے
خالقِ دل کو دل میں تھا لانا مگر
غیر محرم کو لانے میں مصروف ہے
کوئی لڑکے سے ""سچی محبت"" کرے
کوئی لڑکی پھنسانے میں مصروف ہے....
لڑکا: کیا آپ مجھے اپنا فون نمبر دے سکتی ہیں؟
لڑکی: جی ہاں بالکل! نمبر 17:32 ہے
لڑکا: آپ کا 17:32 سے کیا مطلب ہے؟
لڑکی:- سورہ 17 آیت 32
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّه كَانَ فَاحِشَةً وَ سَآءَ سَبِیْلًا۳۲
اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بیشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بری راہ ہے .
ممکن ہے کہ کسی کے دل میں اتر جائے میری بات .....!!!...,....." آج کی سبق آموز بات "
اپنی خاص دعائوں میں یاد رکھیے گا
اللہ ہم سب کو حیا کا پیکر بنائے آمین ثمہ آمین ...
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
Kupwara
193222
Kupwara, 193223
I am a student I am studying in scondary school but we trust on our hard work professionally I