Darul Uloom Nadwatul Ulama
Darul Uloom Nadwatul
Ulama is an Islamic
institution at Lucknow, U.P, India Nadwa's
objective was reaching a
middle path between
classical Islam and
modernity.
Darul Uloom Nadwatul
Ulama is an Islamic
institution at Lucknow, India,
which draws large number of
Muslim students from all
over the country. It was founded at
Kanpur in 1894 in the first
annual convention of
Nadwatul Ulema
("Organisation of Scholars")
by Muhammad Ali Mongiri,
Ashraf Ali Thanwi, Mahmud-
ul-Hasan and Shibli Nomani
with an idea to counter the
challenge of western
education. The ins
دنیائے اسلام کے عظیم الشان عالموں میں
زر فہرست علامہ یوسف القرضاوی رحمہ اللہ
اپنے رب العالمین اپنے خالق و مالک سے جا ملے۔
إنا لله وإنا إليه راجعون 💔😥
نہ یقین آئے پر حقیقت تو حقیقت ہے
اور موت کسے چھوڑ جانے والی ہے۔
نیک صالح خوبصورت روح اپنے رب کے لیے بیقرار تھی
اور آج اللہ نے پاکیزہ روح کو قربت نصیب فرما دی...
اللَّهُمَّ اغْفِرْ له وَارْحَمْهُ، وَعَافِهِ وَاعْفُ عنْه، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَاغْسِلْهُ بالمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّهِ مِنَ الخَطَايَا كما نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ، وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِن دَارِهِ، وَأَهْلًا خَيْرًا مِن أَهْلِهِ، وَزَوْجًا خَيْرًا مِن زَوْجِهِ، وَأَدْخِلْهُ الجَنَّةَ، وَأَعِذْهُ مِن عَذَابِ القَبْرِ، أَوْ مِن عَذَابِ النَّارِ
اناللہ واناالیہ راجعون
مولانا سید جلال الدین عمری
اپنے رفیق اعلی سے جاملے۔
اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے اور جنت
میں اعلی درجات عطا فرمائے۔ آمین
Maulana Syed Jalaluddin Umri, former president of Jamaat-e-Islami Hind, and a renowned Islamic scholar, author of more than two dozen books, is no more. He died at Al Shifa Hospital in New Delhi at around 8.30 pm today.
مولانا يعقوب منشى قاسمى رحمة الله عليه
از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى
تو ہم بينى اگر آں روئے نيكو
شوى مانند من ديوانه او
آج (19 محرم سنه 1444ہجرى) عصر كے وقت برطانيه كے جليل القدر عالم وفقيه مولانا يعقوب منشى كاوى قاسمى رحمة الله عليه كے اندوہناك حادثةة وفات كى خبر ملى،دل كو صدمه پہنچا اور اس ملك ميں ايك ماتم پبا ہوا، إنا لله وإنا إليه راجعون۔
برطانيه ميں جن علمائے كرام نے مسلمانوں كى فقہى ودعوتى رہنمائى ميں حصه ليا ہے ان ميں آپ كا نام سر فہرست ہے، اور يہاں كى علمى وعملى زندگى ميں آپ كے اثرات نماياں ہيں۔
آپ كى پيدائش 14 محرم سنه 1350 ہجرى مطابق 1 جون سنه 1931م كو كاوى، راندير ميں ہوئى، گاؤں ميں ابتدائى تعليم حاصل كرنے كے بعد راندير كے ايك بڑے مدرسه دار العلوم الاشرفيه العربيه الاسلاميه ميں داخله ليا، جہاں عربى زبان اور شرعى علوم ميں دسترس پيدا كى، پهر دار العلوم ديوبند كا رخ كيا، وہاں سے سنه 1372ہجرى ميں فراغت حاصل كى، شيخ الاسلام حسين احمد مدنى رحمة الله عليه سے صحيح بخارى اور سنن ترمذى پڑهى، علامه ابراهيم بلياوى سے صحيح مسلم، مولانا اعزاز على امروہى سے سنن ابى داود، مولانا فخر الحسن صاحب سے سنن نسائى، اور مولانا ظہور احمد ديوبندى سے سنن ابن ماجه كى سماعت كى، رحمة الله عليہم۔
كچه دنوں تك گجرات ميں فقه اور اصول فقه وغيره كے مضامين پڑهائے، 15 رمضان سنه 1385 ہجرى مطابق سنه 1966م كو برطانيه ہجرت كى، اور شمال كے ايك قصبه ڈيوزبرى ميں سكونت اختيار كى، يہيں سنه 1409 ہجرى ميں مجلس تحقيقات شرعيه برطانيه قائم كى، آپ ہندوستان كى فقه اكيڈمي كے ممبر تهے اور فقيہانه نظر ميں قاضى مجاہد الاسلام صاحب رحمة الله عليه سے قريب تر۔
اوقات نماز اور رؤيت ہلال وغيره كے مسائل سے خاص دلچسپى تهى، " اسلامى ماه اور رويت ہلال شريعت وعلم فلك كى روشنى ميں"، "برطانيه ميں صبح صادق كا وقت"، " برطانيه ميں اوقات نماز كے مشاہده پر ايك نظر"، "اوقات صوم وصلاة"، جس ميں برطانيه كے 21 شہروں كے سال بهر كے صحيح اوقات نماز كمپيوٹر كى مدد سے مرتب كئے گئے ہيں، "اسلامى نكاح وطلاق"، "برطانيه واعلى عروض البلاد پر صبح صادق وشفق كى تحقيق"، " ايصال ثواب كے لئے اجتماعى ختم قرآن ويس شريف كى شرعى حيثيت" وغيره آپ كى اہم تصنيفات ہيں۔
تدريس اور تصنيف كے علاوه دعوت وتبليغ كے كام ميں بهى پيش پيش تهے، انگلينڈ ميں تبليغى جماعت كے كام كو مستحكم كرنے ميں آپ كى كوششيں لائق ستائش ہيں، تبليغى كام كرنے والوں كے غلو اور كج فہمى پر وقتا فوقتا تنبيه بهى فرماتے، ميرے دوست اور كرم فرما جيپور كے قابل احترام عالم مولانا مفتى ذاكر صاحب مد ظله كى روايت ہے: "مجهكو حضرت مرحوم نے بموقع سيمينار فقه اكيڈمى بمقام جيپور بتايا تها كه ان كو مفتى محمود حسن گنگوہى رحمة الله عليه سے سلوك وتصوف ميں اجازت بيعت تهى، حالانكه مفتى صاحب گنگوہى كے خلفاء كى فہرست ميں نام نہيں ہے، ليكن بسا اوقات اكابر نے صرف زبانى اجازت دى، لكهى نہيں"۔
مفكر اسلام حضرت مولانا سيد ابو الحسن على ندوى رحمة الله عليه سے خصوصى تعلق تها، ميرى كتاب "ارمغان فرنگ" ميں آپ كے نام حضرت مولانا كے پانچ خطوط شامل ہيں، پہلا خط 27 اگست 1969م كا ہے، يه خط حضرت مولانا كے سفر برطانيه سے واپسى كے بعد كا ہے، اس سے اندازه ہوتا ہے كه يه تعلق كس قدر قديم ہے، اس گرامى نامه كا شروع كا حصه يہاں نقل كيا جاتا ہے:
لكهنؤ، 13 جمادى الآخرة 1389ہجرى محب حبيب حفظه اللّه تعالى، السلام عليكم ورحمة اللّه وبركاته محبت نامه مورخه 8 اگست ميرے نام، اور دوسرا خط عزيزى مولوى معين اللّه صاحب كے نام 19 اگست كا لكها ہوا، دونوں پڑهے، آپ كى ياد جو فراموش نہيں ہوئى تهى، تازه اور شاداب ہوگئى، سارے مناظر آنكهوں كے سامنے تصوير كى طرح پهر گئے، آپ كى مخلصانه رفاقت، عاقلانه مشوره، اور كريمانه انتظامات، اور راحت كا بليغ اہتمام سب تازه ہوگيا، آپ كى شب وروز رفاقت ميں جو دس دن بسر ہوئے، وه زندگى كے بہت اچهے دنوں ميں تهے، الله تعالى آپ كو اور آپ كے رفقاء ومعاونين كو بہترين جزا عطا فرمائے اور پهر وه يكجائى، اور دينى كاموں ميں رفاقت ومحبت نصيب فرمائے، وما ذلك على اللّه بعزيز۔ فاران كے اگست كے شماره ميں شيفيلڈ كى تقرير پڑه لى، ڈيوزبرى كى تقرير يہاں ندائے ملت اور تعمير حيات ميں نقل ہوئى، اور اچهے اچهے اہل علم نے پڑها، حضرت شيخ نے بهى اس كو بہت اہتمام سے سنا، اميدہے كه ليڈس كى تقرير بهى آپ ہى مرتب كركے اگر ستمبر نہيں تو اكتوبر كے شماره ميں ضرور شائع كراديں گے، اور يه سلسله كچه عرصه تك جارى رہے گا، بمبئى سے ابهى اس ملفوف كے مضمون كے پہنچنے كى اطلاع نهيں ملى، امروز وفردا ميں اميد ہے كه مل جائے گى، آپ فكر نه كريں، اس سے خوشى ہوئى كه "الأركان الأربعة " آپ كو مل گئى، آپ كو ترجمه كے لئے چند كتابوں كے نام اور لكهتا ہوں، آپ جس كو انتخاب كرليں: " الوابل الصيّب في شرح الكلم الطيب علامه ابن قيم"، "الجواب الكافي لمن سأل عن الدواء الشافي علامه ابن قيم"۔
آپ نے ملك ميں تبليغى نقل وحركت كى جو تفصيلات لكهيں ان سے بڑى مسرت ہوئى، اللّه تعالى مزيد ترقيات سے نوازے، اس ملك ہى كے لحاظ سے نہيں، بہت سے ملكوں كے لحاظ سے بہت غنيمت ہے، اللّه تعالى قبول فرمائے، خدا كا شكر ہے كه آپ كى نزاكتوں پر نظر ہے، اور آپ كى موجودگى بہت كچه موجب طمانينت ہے"۔
مفكر اسلام حضرت مولانا سيد ابو الحسن على ندوى رحمة الله عليه جب بهى آكسفورڈ تشريف لاتے تو مولانا مرحوم آپ سے ملاقات كے لئے حاضر ہوتے، آپ سے مستفيد ہوتے اور اپنے كاموں ميں رہنمائى طلب كرتے، حضرت مولانا آپ كا احترام كرتے اور آپ كى طرف خصوصى توجه فرماتے۔
آپ نے حضرت مولانا كى كتابوں كا اچهى طرح مطالعه كيا تها، اور مولانا سے آپ كو فكرى مناسبت تهى، اس قديم تعلق اور توافق كا اثر آپ كے منہج اور طريقةة كار پر نماياں تها، صفت اعتدال سے متصف تهے اور زمانه كے تقاضوں سے با خبر، ذہن ميں وسعت تهى، تنگ نظرى سے دور تهے، مسائل كے حل ميں آسانى اور نرمى كو ترجيح ديتے، نفاق وافتراق سے متجنب تهے، عام مسلمانوں سے ہمدردى ركهتے، ان كے ساته نرمى سے پيش آتے، اور بلا تفريق لوگوں كى حاجت روائى كرتے:
نه چينى وعربى نه رومى وشامى
سما سكا نه دو عالم ميں مرد آفاقى
مولانا مرحوم سے ميرا تعلق سنه 1991م سے ہے، آكسفورڈ اور لندن وغيره ميں ملاقات رہتى، بار بار آپ كے گهر ڈيوزبرى جانا ہوا، كبهى كبهى اہل واولاد كے ساته حاضرى دى، اور زياده تر علماء اور طلبه كى معيت ميں ملاقات كى، آپ سے حديث كى مختلف كتابوں كا سماع كيا، فون پر بات ہوتى رہتى تهى، ميرا بہت خيال فرماتے تهے، مجهے اور ميرى بچيوں كو كئى دفعه اجازت عامه دى۔
اہل علم وفقه كى ايك بڑى تعداد فضل وكمال كے باوجود ايسى خاميوں پر نازاں ہے، جو مسلمانوں كى اجتماعيت اور امت كى وحدت كے لئے نقصان ده ہيں، خاص طور سے نخوت، تنگ نظرى، فرقه پرستى، اور كم ظرفى وه عيوب ہيں جنہوں نے علماء كى افاديت محدود كردى ہے، بلكه ان كى نا عاقبت انديشانه حركتوں سے ملت كو نا قابل تلافى نقصان ہوا ہے اور ہو رہا ہے، كچه لوگ ايسے بهى ہيں جن ميں كسى قدر گنوار پن ہے، اور بعض حد درجه روكهے پهيكے ہيں، يہى وه لوگ ہيں جن سے فقه وفتوى كا لفظ بدنام ہوگيا ہے، اور جن كى وجه سے عام پڑهے لكهے انسانوں كو علماء سے ايك قسم كى وحشت اور بيزارى ہے:
بلند ہو تو كهلے تجه په راز ہستى كا
بڑے بڑوں كے قدم ڈگمگائے ہيں كيا كيا
مگر مولانا مرحوم ان سب سے مختلف تهے، فقيہوں اور مفتيوں پر جتنے اعتراضات ہوتے ہيں ان ميں سے كوئى مثال آپ پر صادق نہيں آتى، آپ علم وفقه كے ساته متواضع تهے، سب سے نرمى اور محبت كے ساته ملتے، اپنے چهوٹوں كا بهى احترام كرتے، اور قلب ونظر كے سارے دريچے كهلا ركهتے:
حسد سے دل اگر افسرده ہے گرم تماشا ہو
كه چشم تنگ شايد كثرت نظاره سے وا ہو
آپ كى وفات سے برطانيه كى فقہى زندگى ميں عظيم خلا واقع ہو گيا ہے، الله تعالى آپ كے درجات بلند كرے، اور جنت الفردوس ميں جگه عطا فرمائے، آمين۔
ستارے بھی غم میں ہیں
کیا آسماں نے جگر کھویا
انتہائی افسوس کی ساتھ
آپ کو یہ بتانا پڑ رہا ہے...
کہ حسنی خاندان کا ایک نایاب
خوبصورت پھول مرجھا چکا ہے۔💔
مولانا سید محمود حسن حسنی ندوی صاحب
اس دار فانی سے کوچ کر کے اپنے مالک
اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔😥
انا للہ وانا الیہ راجعون 💦
اللہ ان پر رحم فرمائے
لغزشوں کو درگزر فرمائے
جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
پسماندگان و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
امت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین
نوٹ - ان کی نماز جنازہ بعد نمازِ جمعہ دار العلوم ندوۃ العلماء
میں ادا کی جائے گی ان شاء اللہ۔
اور دوسری نماز جنازہ، تدفین بعد #عصر رائے بریلی
تکیہ کلاں میں ہوگی۔
مولانا محمد حسن حسنی ندوی صاحب سخت علیل ہیں..
آپ سب سے خاص دعاؤں کی درخواست ہے.. جزاك الله خيراً
Whoever is good to his family is rewarded in this life
Hadhrat Abdullah Ibn Umar (may Allah be pleased with him) said: "Whoever fears his Lord and maintains family ties, his life will be prolonged, his wealth will be enriched, and his family will love him."
Al-Adab Al-Mufrad Book 4 Hadith 59 (Al-Bukhari)
#دعا #يوم #عرفة یوم عرفہ کی دعا
خير الدعاء دعاء يوم عرفة وخير ما قلت أنا والنبيون من قبلي
=======================================
”لا إله إلا الله، وحده لا شريك له، له الملك،
وله الحمد، وهو على كل شيئ قدير“
Laa ilaaha ill-Allah, wahdahu laa shareeka lah
Lahul mulk, wa lahul hamd, wa huwa alaa
Kulli shai-in qadeer
#अ़रफ़ह_के_दिन_की_दुआ
ला इलाह इल्लल्लाह, वह़दहू ला शरीक लह, लहुल मुल्क,
व लहुल ह़म्द, व हुव अ़ला कुल्लि शइ-इन क़दीर
======================================
#دعاء
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Website
Address
Darul Uloom Nadwatul Ulama, Behind Lucknow University, Tagore Marg, Hasanganj
Lucknow
226007
BBD CAMPUS
Lucknow, 227105
Community of Northern India Engineering College situated on faizabad road,Lucknow be a common platform to discuss and share our views,find solutions to our problems and above all t...
Lucknow University Main Building, University Road, Babuganj, Hasanganj
Lucknow, 226007
The University of Lucknow or Lucknow University (LU) is a public state university based in Lucknow, Uttar PradeshLU's main campus is located at Badshah Bagh, University Road area o...
Lucknow, 223103
Please follow our page improved your basic knowledge and subscribe our youtube channel #Study 4.8