AL-IMDAD EDUCATIONAL AND WELFARE TRUST - rg.

زندگی میں مکمل کامیابی کا راز تعلیم میں چھوپی ہے

Photos from AL-IMDAD EDUCATIONAL AND WELFARE TRUST - rg.'s post 05/02/2024
25/07/2023

*اناللہ واناالیہ راجعون*
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے نائب ناظم حضرت *مولاناسہیل احمدندوی* صاحب اب نہیں رہے
نماز جنازہ کے وقت کے متعلق اگلے خبر میں اطلاع دی جائےگی
واضح ہوکہ مولانامحترم یوسی سی کے مہم پر کٹک کے سفر پر تھے وہیں ظہر کی نماز کے دوران حالت سجدہ میں روح پرواز کی ہے
نوٹ: *مولانا محترم کاآبائی وطن بگہی دیوراج تھانہ لوریا ضلع مغربی چمپارن ہے*
*نفیس ذوالقرنین قاسمی*
تنظیم امارت شرعیہ مغربی چمپارن

Maulana Asrarul Haq Sahab Qasmi MP Salana jalsa 2017 28/06/2023

Maulana Asrarul Haq Sahab Qasmi MP Salana jalsa 2017 حضرت مولانا اسرارالحق قاسمی صاحب سابق ایم پی کشنگنج سالانہ جلسہ ۲۰۱۷ جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور بہار

Maulana Abdul Hamid Nomani Sahab salana jalsa 2017 28/06/2023

Maulana Abdul Hamid Nomani Sahab salana jalsa 2017 حضرت مولانا عبد الحمید نعمانی صاحب استاد فکر وفلسفہ دارالعلوم دیوبند سالانہ جلسہ ۲۰۱۷ جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور بہار

09/04/2023
Photos from JAMIA ISHA'ATUL ULOOM SAMASTIPUR's post 16/03/2023
Photos from AL-IMDAD EDUCATIONAL AND WELFARE TRUST - rg.'s post 27/12/2022

٠٠٠الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی سالانہ میٹنگ ٠٠٠
پریس ریلیز/سمستی پور

الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے ارکان شوری کی سالانہ میٹنگ حضرت مولانا ابو قمر صاحب قاسمی کی صدارت میں جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور کے مہمان خانہ میں منعقد ہوئی جس کا آغاز جامعہ ہٰذا کے طالب علم عبداللہ ابن ابو نصر کی تلاوتِ قرآن سے ہوا اور محمد فیصل ابن اشفاق احمد نے نعتیہ کلام پیش کیا، اس موقع پر مہمان خصوصی اور مشہور صحافی حضرت مولانا غفران ساجد صاحب قاسمی ڈائریکٹر بصیرت آن لائن نیوز، نےطلبہ واساتذہ اور مہمانوں کی موجودگی میں اپنے تاثرات کا اظہار کیاکہ مدارس اسلامیہ ہمارے دین کے قلعے ہیں۔ ان کی ترقی اور اس کا فروغ ہمارے دین کی ترقی ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نسلوں
تک دین باقی رہے تو اپنے مدارس کی فکر کریں اور اس کے فروغ کے لئے کوشش
کریں۔ ورنہ وہ دن دور نہیں جب ہمای نسلیں بغیر کلمہ اور نماز کے قبروں
میں جائے گی انہوں نے طالب علم کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ میں
زیر تعلیم طالب علم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان ہیں۔ آپ خوش قسمت ہیں کہ اللہ پاک نے آپ کو اپنے دین کی خدمت کے لئے قبول کیا
ہے۔ اللہ پاک نے ایک مقصد کی تکمیل کے لئےآپ کا انتخاب کیا ہے تاکہ آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وراثت کو عوام تک پہنچائیں نیزعلم نافع حاصل کرنے کے لئے اپنے اساتذہ کی تعظیم کریں ۔ اپنے والدین کی خوب خدمت کریں۔ اپنے
ادارہ کی کسی بھی چیز کو نقصان نہ پہنچائیں۔ چھٹیوں کے دنوں میں اپنے
آپ کو اپنے علاقہ کے لئے نمونہ بنا کر پیش کریں تاکہ دوسرے والدین بھی
اپنے بچوں کے لئے دینی تعلیم کا انتخاب کریں اور مولانا رضوان
قاسمی نے اس موقع پر کہا کہ آج جس طرح سے مدارس اسلامیہ کے خلاف چہار
جانب سازش ہو رہی ہے۔ حکومت مدارس کو نیست ونابود کرنے کے لئے طرح طرح کی جال بچھا رہی ہے۔ ایسے موقع پر تمام اہل علم اور اہل بصیرت کو آگے آکر
اپنے دینی اداروں کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے علاقوں اور محلوں میں مکاتب کے قیام کی ضرورت ہے۔ ہر محلہ اور ہر گلی میں مکاتب کا
قیام کیا جائے، مولانا رضوان نے مزید کہا کہ مدارس اسلامیہ کی روشن تاریخ ہے۔ آزادی کی لڑائی سے لے کر اب تک ملک و قوم کی ترقی میں ہمارے دینی اداروں کا اہم رول رہا ہے۔ لیکن افسوس کہ ہماری نئی نسل ہمارے مدارس کے خدمات سے ناواقف ہےپھر دونوں حضرات نے جامعہ ہذا کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ، انہوں نے علاقے کی رپورٹ اور تعلیم کا جائزہ لینے کے بعد جامعہ کی خدمات کا اعتراف کیا ۔
اس میٹنگ کے اندر ٧ ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا مگر خاص بات یہ رہی کہ غیر مستقل ممبران کی فہرست میں دو مشہور عالم دین مولانا محمد انجم صاحب امام و خطیب صدیقی مسجد بھوئیوارہ پول، کالوپور احمد آباد اور حضرت مولانا محمد اسجد یوسف قاضی صاحب امام و خطیب خوبصاحب مسجد و مہتمم مدرسہ تعلیم الدین سیدپورہ سورت کو شامل کیا گیا نیز مدرسے کی تعمیری بجٹ کو منظوری ملی
، شرکائے مجلس میں مولانا زین العابدین قاسمی بیگو سرائے، مولانا افروز صاحب قاسمی رانی پور بسیٹھا مدھوبنی، ماسٹر سید افسر اقبال صاحب دھرم پور سمستی پور، حاجی محمد اسلام صاحب تاج پور سمستی پور ، ماسٹر امتیاز صاحب کرھوا، مولانا شریح صاحب ، مولانا نصر اللہ قاسمی،مولانا جاوید اختر حلیمی ،مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی ،مولانا شارق انور صاحب قاسمی، مفتی عاشق الٰہی صاحب قاسمی اور حافظ محمد فخر عالم صاحب وغیرہ کے اسمائےگرامی قابل ذکر ہیں۔
اخیر میں مذکورہ ٹرسٹ کے سکریٹری قاری ممتاز احمد صاحب جامعی بانی و ناظم جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور صدر مجلس کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا

05/10/2022
Photos from AL-IMDAD EDUCATIONAL AND WELFARE TRUST - rg.'s post 16/08/2022

جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

پریس ریلیز/سمستی پور
جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور ،کرھوا،برھیتا،وایا کلیان پور،سمستی پور ،بہار میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیا اسلئے کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں دو دن انتہائ اہمیت کے حامل ہیں ،ایک ١٥,اگست جس میں ملک انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا، دوسرا ٢٦, جنوری جس میں ملک جمہوری ہوا، یعنی اپنے ملک میں اپنے لوگوں پر اپنا قانون لاگو ہوا، آزاد ہندوستان کا اپنا دستور بنانے کیلئےڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی صدارت میں ٢٩, اگست ١٩٤٧ کو سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جسکو ملک کا موجودہ دستور مرتب کرنےمیں ٢,سال ١١,ماہ اور ١٨, دن لگے، دستور ساز اسمبلی کےمختلف اجلاس میں اس نئے دستور کی ہرایک شق پر کھلی بحث ہوئی، پھر ٢٦, نومبر ١٩٤٩, کو اسے قبول کر لیا گیا، اور ٢٤,جنوری ١٩٥٠ کوایک مختصر اجلاس میں تمام ارکان نے نئے دستور پر دستخط کردیا، صرف مولانا حسرت علی موہانی نے اس دستور کو غیر جمہوری بتایا، ٢٦,جنوری ١٩٥٠ کو اس نئے قانون کو لاگو کرکے پہلا"یوم جمہوریہ" منایا گیا،اس طرح ہرسال ٢٦,جنوری "یوم جمہوریہ " کے طور پراور ١٥ اگست" یوم آزادی" کے طور پر پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا جانے لگا۔
اس تقریب میں جامعہ کے طلبہ اساتذہ کرام اور مہمانان عظام کی موجودگی میں جامعہ ھٰذا کے بانی و ناظم حضرت قاری ممتاز احمد صاحب جامعی، جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اور کرھوا پنچایت کے مکھیا ارون کمار عرف بابا کے ہاتھوں مشترکہ طور پر پر چم کشائی کا عمل انجام پایا پھر جامعہ ھٰذا کے مایہ ناز طالب علم محمد فیضان ولد محمد پرویز ،اور محمد عبداللہ ولد محمد ابونصر نے قومی ترانہ، محمد مشاہد سلمہ نے نظم اور محمد عدنان سلمہ دربھنگوی نے تقریر پیش کیا پھر جامعہ ہٰذا کے استاذ حضرت مولانا محمد عاشق الٰہی صاحب القاسمی نے آزادی کی مختصر تاریخ سے سامعین کو واقف کرایا اور اخیر میں حضرت مولانا محمد احسان صاحب القاسمی امام و خطیب چکمہسی نے جنگ آزادی میں مدارس کے کردار پر مفصل روشنی ڈالی۔
اس موقع پر پروگرام کو زینت بخشنے میں جامعہ ہذا کے نائب ناظم ماسٹر محمد امتیاز صاحب،صدر مدرس مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی،استاذ جامعہ حضرت مولانا محمد شارق انور صاحب قاسمی، حافظ محمد فخر عالم صاحب ،مہمانان مکرم محمد مقصود عالم خان صاحب ،محمد امجد خان صاحب کھجری ، ماسٹر محمد اختر صاحب پرشوتم پور، محمد اعجاز صاحب دربھنگہ، ہری شنکر داس صاحب ،کندن گپتا صاحب، سنجے رجک صاحب، اجیت رام صاحب، بیجناتھ داس صاحب ،محمد تسلیم صاحب،محمد منا صاحب ، محمد سبحان صاحب، محمد طفیل صاحب، محمد مجید صاحب، محمد سلیمان صاحب اور محمد شہادت صاحب کرھوا پیش پیش رہے اور اخیر میں ناظم جامعہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Photos from AL-IMDAD EDUCATIONAL AND WELFARE TRUST - rg.'s post 22/03/2022

جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں سالانہ امتحان واختتامی مجلس اختتام پذیر

پریس ریلیز/سمستی پور
الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ*_جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور_* کرھوا برہیتا،وایا کلیان پور ضلع سمستی پور میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ تعطیل سے قبل امتحان سالانہ کا انعقاد ہوا،جس میں مختلف علاقوں سے ممتحنین حضرات تشریف لائے اور جائزہ لینے کے بعد اچھے تأثرات سےبھی نوازا، امتحان میں کامیابی، وداعیہ اور پورے سال کی محنت کا نتیجہ اخذ کرنے کے لئے اختتامی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ ہذا کے طلبہ و طالبات میں سے امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے کو خصوصی اور بقیہ کو عمومی انعامات سے نوازا گیا اور حوصلہ افزائی کے کلمات کہے گئے۔اس اجلاس کا آغاز محمد حذیفہ سلمہ ولد قاری ممتاز احمد صاحب جامعی کی تلاوت سے ہوا،نعت نبی محمد عبداللہ لدورا اور محمد فیضان نیپالی نے پیش کیا جبکہ تقریر کرنے کی سعادت محمد شاھد نیپالی کو حاصل ہوئی، مذکورہ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا محمد احسان صاحب القاسمی امام چھوٹی مسجد چکمہسی فرما رہے تھے، نظامت کی ذمہ داری عزیزم آفتاب احمد ولد محمد امتیاز سلمہ نےنبھایا، موصوف نے جامعہ ہذا کے تعارف کے دوران بتایا کہ اس کی بنیاد ٢٠٠٥ میں ہی پڑی اور ١٧,سال کے عرصے سے تعلیمی و تربیتی خدمات انجام دے رہاہے، نیز یہاں مدارس کی ضرورت اس طور پر بھی تھی کہ اس علاقے کی اکثریت اسلام اور شعائر اسلام تک سے ناواقف تھی اور ہر چہار جانب تقریباً ٢٠,کیلو میٹر کے اندر کوئی معیاری ادارہ نہیں تھا جو صحیح رہنمائی کرسکے۔ مہمانان خصوصی میں حضرت مولانا صبغت اللہ صاحب مظاہری امام جامع مسجد چکمہسی اورماسٹر رضی احمد صاحب چکمہسی مدعو تھے، حضرت مولانا محمد خالد سیف اللہ صاحب ندوی نروچھ دربھنگہ نے اپنے تاثرات میں اس بات کا اظہار فرمایا کہ مدارس اسلامیہ ایک پاورہاؤس ہے جہاں سے علم کی روشنی ملتی ہے اور لوگوں کے دلوں کو علوم دینیہ کی روشنی سے منور کیا جاتا ہے نیز مولانا محمد انعام الحق صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ دینی تعلیم کا ڈھانچہ قرآن کریم ہےاور قرآن کریم کی صحیح تعلیم انہی مدارس سے ملتی ہے نیز صحیح مخارج، عمدہ اسلوب و آواز کے ساتھ پڑھنا بھی اہم ذمہداری ہے ورنہ پکڑ کا سبب بنے گا ۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار جامعہ ہذا کے نائب ناظم ماسٹر محمد امتیاز صاحب اور مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی صدر مدرس جامعہ ہذا نے مشترکہ طور پر ادا کیا، جبکہ دیگر شرکائےمجلس میں طلبہ کے والدین و رشتے دار کے علاوہ حافظ محمد فخر عالم صاحب امام مسجد کرھوا، حافظ محمد مراد صاحب امام سید پور مسجد اور حافظ محمد شمشیر عالم صاحب مالی نگر سمری کی موجودگی نے رونق بزم میں اضافہ کردیا۔
اخیر میں جامعہ ہذا کے ناظم و بانی قاری ممتاز احمد صاحب جامعی جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور صدر مجلس کی دعا پر پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔

Al Imdad Educational and Welfare Trust - Bihar 22/11/2021

https://alimdadtrust.com/

Al Imdad Educational and Welfare Trust - Bihar Al-Imdad Educational & Welfare Trust founded in 2009. This is a registered trust which is rendering good services at community and social levels. The trust emphasizes to establish Maktab in villages.

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Samastipur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Telephone

Address


Kudhwa, Barheta
Samastipur
848302

Other Non-Governmental Organizations (NGOs) in Samastipur (show all)
Narshing Nath Foundation Narshing Nath Foundation
Kalyanpur
Samastipur, 848302

Hey here we care you about everything that is related to your life

Sewa Prakalp Sewa Prakalp
Sewa Prakalp, Tajpur Road
Samastipur, 848101

Sewa Prakalp is a registered non-governmental organization(NGO) working in Samastipur,Bihar, India. Established in the year 2022, Sewa Prakalp works in the area of Health, Educati...

Ahir Viraj Yadav Ahir Viraj Yadav
Jitwarpur Nizamat Ward No 13
Samastipur

I am a student as well as do blogging and still live in social work.

Nestford International Organisation Nestford International Organisation
Samastipur, 848505

Social Work

Manish kumar Manish kumar
Ward No 36, Behind Kendriya Vidyalaya, Bahadurpur, Samastipur
Samastipur, 848101

�Aash welfare society is ready 24*7 hours in the service of every needy people.

Kyp02030002 Kyp02030002
Yaduparan, Kalyanpur
Samastipur, 848302

Hurry up & join for be a professionally skilled person

Child Care & Social Development Center Child Care & Social Development Center
Samastipur

Contribute to overall growth of society by empowering children and women.

Manav Seva India Manav Seva India
Samastipur

education

Morang Desh Foundation Morang Desh Foundation
Samastipur

We’re committed to investing our expertise and resources in order to further achieve our cause. Foll

Asimo, GEC Samastipur Asimo, GEC Samastipur
Samastipur

ASIMO - The Technical Club,GEC Samastipur is a group of self motivated students.

Aash welfare society Aash welfare society
Ward No 04 Magardahi Behind Kendriya Vidyalaya E. C. Rly
Samastipur, 848101

Together it is our duty to reach the needy peoples to the needy

M S Social Welfare Foundation M S Social Welfare Foundation
AT SALHA BUZURG PS BITHAN DISTRICT SAMASTIPUR PINCODE
Samastipur, 848207

Your trust is our foundation, your reference is our home