جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ

We are freedom fighter and we will fight till death no one can block our path... I request all followers please Pray for us Pray for KASHMIR.

18/08/2021
05/08/2021

اسلام آباد بھارتی ہائی کمیشن کے باہر 5 اگست یوم سیاہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے

Photos from ‎جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ‎'s post 04/08/2021
Photos from ‎جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ‎'s post 04/08/2021

پریس ریلیز اسلام آباد 4اگست 2021جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید ملک جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران کشمیری صحافی و کنویئنر پیپلز ایسوسی ایش خالد شبیر نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے سانحہ سرنکوٹ سیالاں کے شہید خاندان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 4 اگست 1998 کو بدترین دہشت گردی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 19 افراد کو شہید کیا جو کہ آج تک انصاف کے متظر ہیں اس خاندان کو انصاف نہ ملنا اقوام متحدہ اور عالمی انصاف کے اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے تینوں رہنماؤں نے کہا ہم ان شہدائے کو سلام پیش کرتے ہیں 5 اگست کے پرگرامز میں مصروفیت کے باعث ان شہدائے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان شاء اللہ بہت جلد ایک پروگرام کیا جائیے گا ریزے انتظام جموں کشمیر پیپلز موومنٹ جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ جموں کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کیا جائے گا انشاء اللہ

23/06/2021

پریس ریلیز اسلام آباد 23جون جموں کی آزادی پسند تنظیموں جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدلمجید ملک جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران کشمیری صحافی و کنوینر پیپلز ایسوسی ایشن خالد شبیر نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع راجوری تھنہ منڈی کے مراد پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان اعجاز احمد ڈار پر RSSاور ہندوں جنونیوں کے تشدد سے شہید کیے جانے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے گائے نام پر بھارت طرز کے واقعات مقبوضہ جموں کشمیر میں بھی مظلوم کشمیریوں کے قتل عام کا آغاز کیا ہوا اور جموں میں ہندوں غنڈے آئے روز مظلوم مسلمانوں کا مال مویشی چھین لیتے ہیں جیسا کہ گجر بکروال قبیلے لوگوں کے ایسے واقعات آئے روز ہوتے رہتے ہیں اس نوجوان اعجاز احمد ڈار سے بھی اس کا مال مویشی چھین کر اس کو شدید تشدد کر کے شہید کیا گیا جس کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت عالمی انصاف کے علمبرداروں سے مطالبہ کرتے ہیں اعجاز احمد ڈار کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے میں کردار ادا کریں اور بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیں تینوں رہنماؤں نے کہا ہم غم زدہ اعجاز احمد ڈار شہید کے خاندان کےغم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی ظلم سے آزادی عطا فرمائے

18/06/2021

پریس ریلیز اسلام آباد18جون۔ جموں کی آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے حزب المجاھدین کے خطہ پیر پنجال کے ڈویژن کمانڈر فرید احمد المعروف ناصر خان کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کمانڈر ناصر خان نے خطہ پیر پنجال میں تحریک آزادی جموں کشمیر کو مظبوت کرنے میں اہم کردار ادا کیا کمانڈر ناصر خان نے 1990میں اس وقت تحریک آزادی میں شمولیت اختیار کی جب اس خطے تحریک نہ ہونے کے برابر تھی وہ 1990جب تحریک آزادی میں شامل ہوئے اور اسی دوران وہ گرفتار ہوئے اور 6سال تک جیل میں رہے 1996میں جب رہا ہوئے تو وہ پھر اس تحریک آزادی میں شامل ہوئے اور انہوں نے صوبہ جموں خاص کر کے خطہ پیر پنجال میں آزادی کی تحریک کو مظبوت کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ پیر پنجال کے ڈویژن کمانڈر کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے جس کے بعد وہ 2000میں واپس آزاد کشمیر آئے یہاں پر بھی وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک میں پیش پیش رہے جموں کی آزادی پسند تنظیموں جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدلمجید ملک جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران کشمیری صحافی و کنوینر پیپلز ایسوسی ایشن خالد شبیر نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اپنے اس عظیم کمانڈر ناصر خان کو ان کی تحریکی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ناصر خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین کمانڈر ناصر خان کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر کے خطہ پیر پنجال کے ضلع راجوری بدھل سے تھا مرحوم کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اللہ ان کو صبر عطا فرمائے اور ان کا مدد گار ہو

Photos from ‎جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ‎'s post 02/06/2021

کشمیر ۔
ممتاز عالم دین مفتی فیض الوحید جموں کے ایک ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں ۔ مفتی فیض الوحیدکو سب سے پہلے گوجری زبان میں قرآن پاک کا ترجمعہ کرنے کا اعزاز حاصل تھا مفتی فیض الوحید 1966میں ضلع راجوری کے علاقے دودھاسن بالا میں پیدا ہوئے اور انہوں نے گوجری زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ کرنے کے علاوہ متعدد اسلامی کتابچے بھی تحریر کئے ۔
اللہ تعالی مغفرت فرمائیں۔آمین

29/05/2021

شوپیان :- آج ہی کے دن 29 مئی 2009ء کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں دو بیٹیوں نیلوفر اور آسیہ کو بھارتی قابض دہشتگردوں نے جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا۔ بھارت کے ان وردی پوش دہشت پسندوں کیخلاف کوئی تادیبی کاروائی نہیں کی گئی ۔۔۔

22/05/2021

پریس ریلیز اسلام آباد 22مئی. ,. جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدلمجید ملک اور جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ جموں کے خطہ پیر پنجال کے پونچھ سرنکوٹ مرہوٹ سے تعلق رکھنے والے آزادی پسند نوجوان مشتاق احمد المعروف عبدلماجد قریشی ولد محمد شریف کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم اس کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس نوجوان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے یاد رہے کہ مشتاق احمد المعروف عبدلماجد قریشی گزشتہ روز ایک ٹریفک حادثہ میں پاکستان کے شہر ٹیکسلا میں شہید ہو گئے ہیں مشتاق احمد المعروف عبدلماجد قریشی 2001 میں تحریک آزادی جموں کشمیر میں شامل ہوا تھا اس وقت وہ ٹیکسلا میں رہائش پذیر تھا مشتاق احمد المعروف عبدلماجد قریشی نے سوگوار میں تین بچے اور بیوہ چھوڑی

05/05/2021

پریس ریلیز اسلام آباد 5 مئی جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدلمجید ملک کی زیرے صدارت اسلام آباد میں جموں کی آزادی پسند تنظیموں نے افطار پارٹی کا احتمام کیا اس موقع پر تمام قائدین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت کرونا سے لڑ رہی ہے جبکہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں آئے روز مظلوم کشمیریوں پر دہشت گردی کرنے میں مصروف ہے اقوام متحدہ سمیت عالمی دنیا بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے افطار پارٹی میں شرکت والے قائدین جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدلمجید ملک جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران کشمیری صحافی و کنوینر جموں کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن خالد شبیر جموں کشمیر یونائیٹڈ فورم کے نمائندہ ڈاکٹر سجاد جموں کشمیر پیس موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدلماجد شیخ کمانڈر افضال بٹ نے شرکت کی اس موقع پر تمام تنظیموں کا مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری آزادی کی جد وجہد میں مل کر چلنے کا عظم کیا خصوصی طور پر صوبہ جموں میں تمام آزادی پسند تنظیموں کو ساتھ لے کر چلنے اور مل کر جد وجہد آزادی کو جاری رکھنے اور اتحاد سے چلنے کا فیصلہ کیا آخر میں تمام تنظیموں کا شہید قاضی خالد کو ان کے 19یوم شہادت پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی بھارت سے آزادی تک جدو جہد جاری رکھنے کا عظم کیا یاد رہے کہ قاضی خالد شہید قاضی ارشاد کا چھوٹا بھائی تھا اور 2 مئی 2002 کو مقبوضہ جموں کشمیر سرنکوٹ کے علاقے ہاڑی میں بھارتی فوج سے ایک معرکہ میں اپنے 7 ساتھیوں سمیت شہید ہوئے تھے

Photos from ‎جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ‎'s post 06/04/2021

پریس ریلیز 6 اپریل اسلام آباد جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید ملک نے اسلام آباد جاری مشترکہ بیان میں مقبوضہ جموں کے ضلع پونچھ سرنکوٹ میں ایک ہندو عورت آفیسر کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک پلانگ اور سازش کے تحت کشمیری مسلمانوں کے جذبات سےکھیل رہا ہے حریت رہنماؤں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر کو مکمل ہندو ریاست بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے جو کہ تحریک آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش ہے دونوں رہنماؤ نے جموں میں ایک ہندوں تنظیم کو پانچ سو کنال اراضی دینے کی بھی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بند کروانے اور بھارتی جیلوں میں قید حریت قیادت کو رہا کروانے میں کردار ادا کریں دونوں رہنماؤں نے حکومت پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ تجارت کو مسلہ کشمیر حل سے مشروط کرنے پر حکومت پاکستان اور کابینہ کاشکریہ ادا کرتے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری قوم کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دنیاں کی کوئی طاقت انہیں جدا نہیں کرسکتی

01/04/2021

پریس ریلیز 1اپریل اسلام آباد۔ جموں کشمیرپیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید ملک نے اسلام آباد سے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ پاک بھارت تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے مودی کو خط ارسال کر کے یہ پیغام دیا ہیکہ پاک بھارت کے درمیان امن صرف اور صرف مسلہ کشمیر کے حل سے ہی ممکن ہیے جس پر ہم پاکستانی وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں حریت رہنماؤں نے کہا کہ جموں کشمیر تنازے کا حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اقوام متحدہ مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے اور بیگناہ قید شہریوں اور حریت قائدین کی رہائی کے لیے قردار ادا کرے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پاک بھارت مزاکرات کے ماحول بنانے کے لیے سب سے پہلے یہ ضروری ہیے کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں قید تمام قائدین حریت کو رہا کرے اور مقبوضہ جموں کشمیرمیں جاری دہشت گردی کو بند کرے دونوں رہنماؤں نے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کے معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر آئے روز بیگناہ شہری نشانا بنتے تھے اب اس معاہدے پر مکمل عمل ہونا چاہیے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہماری ریاست جموں کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہو گا

08/03/2021

*کچھ تاریخی حقائق*

1919 میں ریاست پونچھ کے حکمران روح اللہ کی وفات کے بعد ریاست بکھر کر رہے گئی۔ 1823ء تک روح اللہ کے پوتے میر باز کی حکومت رہی مگر درحقیقت ریاست اندرونی افراتفری اور بد نظمی کا شکار رہی جس کے نتیجہ میں انتشار اس قدر بڑا کے 1823ء میں مہاراجہ رنجیت سنگھ نے مداخلت کرتے ہوئے میرباز کو گرفتار کر کے اس کی حکومت ختم کر دی اور لاہور دربار کی طرف سے مشیر دھنپت رائے کو اس علاقے کا گورنر مقرر کرتے ہوئے باقاعدہ خالصہ دربار کے تابے کردیا۔
مگر دھنپت رائے ریاست کو متحد رکھنے میں بری طرح ناکام ہوا اور گاوں گاوں میں چودھری اور مکھیارے راجے بن گے۔ دو چار گاوں کا سردار خود کو راجہ سمجھنے لگا۔ یہ راجے دوسرے دیہات کے راجوں سے لڑائی کرتے قتل و غارت گیری اور لوٹ مار کا دور دورا تھا جیسے آج بھی آپ راجی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کسی قسم کا کوئی قانون ریاست پر لاگو نا تھا۔ جس سے رایاست پونچھ کہیں حصوں میں بٹ گئی۔ ملدیال، سدھن ، دولی، تھکیال، فیروزال، ڈومال، راٹھور، گکھڑ اور ڈھونڈ قبائل نے اپنے اپنے علاقوں میں حکومتیں قائم کر لی تھی۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ نے ان حالات سے نمبٹنے کے لیے 20 جون 1827ء کو ریاست پونچھ بشمول بھمبر، راجوری و چھبال راجہ دھیان سنگھ کو بطور جاگیر دے دیے تاکہ ان علاقوں پر اپنی گرفت مضبوط کی جاسکے۔ دھیان سنگھ لاہور دربار کے کاموں میں مگن تھا جس وجہ سے اس کا پونچھ جانا ممکن نہیں تھا لہذا اس نے ریاست پونچھ میں دیوان دلباغ رائے کو گورنر بنا کر بھیج دیا اور ساتھ ہی اپنے بھائی راجہ جموں گلاب سنگھ کو ریاست پونچھ کے معاملات کی دیکھ بھال سونپ دی۔
اسی دوران دھیان سنگھ ریاست پونچھ کہ ایک مقامی زمیندار سردار شمس خان کی شہرت سنی جس کا اثر روسوخ پونچھ کے قریپ قریپ تمام دیہات تک پھیلا ہوا تھا۔ دھیان سنگھ نے سردار شمس خان کو ملاقات کے لیے لاہور دربار میں طلب کیا اور امور سیاست میں معاونت کی پیش کش کی جیسے سردار شمس خان نے قبول کر لیا چنانچہ راجہ دھیان نے سنگھ نے دیوان دلباغ رائے کو ایک خط لکھا جس میں اسے امور ریاست چلانے کے لیے سردار شمس خان کی مشاورت سے مشروط کر دیا۔ اور شمس خان کو دلباغ رائے کا نائب مقرر کر دیا۔
سردار شمس خان کو جیسے ہی طاقت ملی تو اس نے پونچھ میں اتحاد کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا۔ تمام قبائل کو رفتہ رفتہ ریاست پونچھ سے جوڑنا شروع کر دیا اور ریاست میں پھیلی انارکی ، بدنظمی اور لوٹ مار کو قریب ختم کر دیا۔ اس سے اس کے شہرت پوری ریاست پونچھ میں پھیل گئی اور لوگ اسے مسیحا سمجھنے لگے۔ پھر وہی ہوا جو شراکت اقتدار میں ہوتا آیا ہے دلباغ رائے کو سردار شمس خان کی عوام میں مقبولیت راس نا آئی جس کی وجہ سے طاقت کا توازن مکمل طور پر سردار شمس خان کی طرف ہو چکا تھا۔
ادھر شمس خان خالصہ دربار کی طرف سے آئے روز لگائے جانے والے ٹکیسوں اور مالیے سے سخت پریشان تھا۔ جنانچہ 1830ء کی دہائی میں شمس خان نے خالصہ دربار کو مالیہ دینے سے انکار کر دیا۔ ادھر دلباغ رائے جو پہلے سے ہی سردار شمس خان سے خائف تھا موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھیان سنگھ کو شمس خان کی بغاوت کے بارے لکھ بھیجا۔
شمس خان کو خبر ہوئی تو اس نے پونچھ سے خالصہ افواج کے خلاف جنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ ریاست پونچھ میں قائم تمام قلعے داروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا یا قید کر دیا گیا۔ صرف پونچھ شہر کے ایک قلعے پر ابھی شمس خان کا قبضہ نہیں ہو سکا تھا کیوں کے وہاں سے اسے خالصہ فوج کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جیسے میاں بنشان سنگھ لیڈ کر رہا تھا۔
دلباغ رائے ، میاں بشنان اور دھیان سنگھ نے اپنی افواج کی ناکامی کے باعث راجہ جموں گلاب سنگھ سے مدد کی درخواست کی۔
گلاب سنگھ نے درخواست قبول کی اور ایک بڑے لشکر کو لے کر پونچھ پر براستہ کوٹلی حملہ آور ہوا۔ ایک خون آشام مارکے کے بعد گلاب سنگھ نے منگ قلعے پر قبضہ کیا اور شمس خان کے ساتھیوں کو گرفتار و شہید کر دیا۔ سبز علی ملی خان سدھن جو شمس خان کے قریبی ساتھی اور قلعہ دار تھے وہ بھی گرفتار ہو ئے مہاراجہ گلاب سنگھ نے اپنی آنکھوں کے سامنے سبزعلی ملی خان کی زندہ کھالیں کھینچوائی اور ان میں بھوسہ بھر کر درختوں سے لٹکا دیا تاکہ لوگ عبرت حاصل کریں۔ منگ کے مقام پر جس درخت کے ساتھ یہ کشت و خون ہوا وہ آج بھی موجود ہے جس اس خونی جنگ کی یاد تازہ کیے ہوئے ہے۔
منگ فتح کرنے کے بعد گلاب سنگھ نے شمس خان کا پیچھا جاری رکھا جو باغ کی طرف نکل گیا تھا۔ گلاب سنگھ نے باغ میں ایک ماہ قیام کیا اور مقامی غدار نور خان تڑالہ کی مدد شمس خان کو گرفتار کروا کر اس کا سر قلم کر دیا۔ اور یوں ریاست پونچھ پر ایک مقامی زمییندا اپنے محنت کشوں کی مدد سے جس انقلابی حکومت کی بنیاد رکھی تھی اس کا خاتمہ کر دیا۔ تاہم وہ اس تحریک کو دبانے میں ضرور کامیاب ہوا تھا مگر اس کی جڑیں دھرتی کے سینے سے نکالنے میں کامیاب نا ہو سکا۔ انہی جڑوں سے نمو پانے والے پودوں نے تناور درختوں کا روپ دھار کر 1947ء میں جب تحریک کے لیے ماحول سازگار تھا تب مہاراجہ گلاب سنگھ کی باقیات کو پونچھ سمیت ریاست جموں کشمیر سے بدخل کر دیا اور آج شمس سبز علی ملی کے نام لینے والے تو اس دھرتی پر موجود ہیں مگر ڈوگرہ خاندان پر ریاست کی زمین تنگ کر دی گئی۔
الیسڑ لیمب اپنی تصنیف "Birth of a Tragedy" میں لکھتے ہیں کے 1947ء میں ریاست جموں کشمیر میں جو ہوا وہ اس واقعے کا ردعمل تھا
جاری
ماخذ ::
1-گلاب نامہ 1907ء مصنف کرپا رام ( وزیر و مشیر گلاب سنگھ)
2- پونچھ تہذیپ و ثقافت کے آئینے میں مصنف خوشدیو مینی (مقبوضہ جموں)
3- سمیط سدوزائی مصنف صابر حسین صابر
4-جموں فاکس مصنف باوا ستندر سنگھ
5- بائیو گرافی مہاراجہ گلاب سنگھ مصنف باوا ستندر سنگھ

07/03/2021

مظلوم کشمیریوں کی آواز وہ صبح کبھی تو آ ئے گی غیروں میں بھٹی میری درتی جب ایک وطن بن جائے گی انشاء اللہ

04/03/2021

, اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مقبوضہ جموں کشمیر جاری بھارتی دہشت گردی کے خلاف حریت کانفرنس آزاد کشمیر کی طرف سے احتجاجی مظاہرے وائس چیئرمین جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ قاضی عمران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

27/02/2021

پریس ریلیز اسلام آباد 27 فروری جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کو یقینی بنانے کیلئے پاک بھارت سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہیں قاضی عمران نے کہا کہ اس معاہدے پر عمل سے لائن آف کنٹرول پر بسنے والی کشمیری عوام کی قیمتی جانوں بچایا جا سکتا ہے قاضی عمران نے کہا کہ دنیاں کو یہ بات تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ مسلہ جموں کشمیر کا حل صرف اور صرف مزاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے اقوام متحدہ مسلہ جموں کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت کے درمیان مزاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرے قاضی عمران نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی سے جموں کشمیر کی عوام کو بے حد تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے تنازعہ جموں کشمیر کا حل مزاکرات سے ہی ممکن ہو سکتا ہے اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے تنازعہ جموں کشمیر کے حل کے لیے قردار ادا کریں

اقوام متحدہ اپنی پاس شدہ قراردادوں کے مطابق جموں کشمیر کی عوام کو رائے شماری کا حق دے قاضی عمران 19/02/2021

https://youtu.be/lyY78xHAvTE

اقوام متحدہ اپنی پاس شدہ قراردادوں کے مطابق جموں کشمیر کی عوام کو رائے شماری کا حق دے قاضی عمران مظفرآباد میں شہید افضل گُرو اور شہید مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ا...

10/02/2021

پریس ریلیز اسلام آباد 11فروری جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئر مین قاضی عمران نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید محمد افضل گُرو اور شہید مقبول بٹ پوری قوم کے ہیروز ہیں ہم ان عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں قاضی عمران نے کہا کہ ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم ان عظیم قومی ہیروز کے مشن کو نوجوان نسل تک منتقل کریں تاکہ ہم اپنی منزل آزادی تک پہنچ سکے قاضی عمران نے مزید کہا کے اقوام متحدہ اور عالمی انصاف کے اداروں کو مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہئے قاضی عمران نے کہا اقوام متحدہ اپنے وعدہ کے مطابق جموں کشمیر کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے قاضی عمران نے کہا کہ اقوام متحدہ 72 سالو سے مسلۂ کشمیر کا حل اور جموں کشمیر کی عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرنے مین ناکام ہے جو کہ افسوس کا مقام ہے قاضی عمران نے کہا کہ بھارت نے ہماری ریاست پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اقوام متحدہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس قبضے کو ختم کرنے اور مسلۂ جموں کشمیر کو وہا کی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کروائے قاضی عمران نے کہا ہم اپنے ان عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کے ہم اپنی ریاست سے بھارتی قبضے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے انشاء اللہ

05/02/2021

پریس ریلیز 5 فروری اسلام آباد جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے اسلا آباد میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر fm 89.4 کے پروگرام جموں کشمیر کی آواز میں بطور مہمان شرکت کی اس موقع پر قاضی عمران نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں جس انداز میں مظلوم کشمیری عوام سے بھرپوراظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں قاضی عمران نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری قوم کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں دنیا کی کوئی طاقت انہیں جدا نہیں کر سکتی قاضی عمران نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے باوجود جموں کشمیرکی عوام پاکستانی پرچم لہرا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر اپنی جانیں قربان کر رہےہیں اور پاکستان سے محبت کا اظہا کر رہے ہیں قاضی عمران نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی قاضی عمران نے کہا اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا ہو گا اور مسلہ جموں کشمیر حل کرنا ہو گا اقوام متحدہ جموں کشمیر کی عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے اور جموں کشمیر کی عوام کو ان کا پیدائشی حق خدورادیت دے تاکہ جموں کشمیر کی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں قاضی عمران نے کہا کہ بھارت کچھ بھی کر لے مگر جموں کشمیر کی عوام کبھی بھی بھارت کا ساتھ نہیں دے گی قاضی عمران نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت جموں کشمیر سے ذلیل و رسوا ہو کر نکلے گا اور جموں کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا انشاء اللہ

02/02/2021

تمام حریت قائدین باغ کوٹلی میر پور مظفرآباد سے آےہوہے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں خصوصاً جناب شیخ تجمل الاسلام صاحب ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کشمیر میڈیا سروس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے پروگرام میں شرکت کیلئے وقت نکالا منجانب ملک عبدلمجید وائس چیئرمین جموں کشمیر پیپلز موومنٹ قاضی عمران وائس چیئرمین جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ

13/01/2021

لندن میں موجود کشمیریوں کا معروف کشمیری رہنما قاضی عبدلواحدصاحب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Photos from ‎جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ‎'s post 13/01/2021

پریس ریلیز کوٹلی آزاد کشمیر 13 جنوری 2021 جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ جموں کشمیر پیر پنجال پیس فاونڈیشن نے سینئر کشمیری حریت رہنما قاضی عبدلواحد کی وفات پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہا کیا پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران اور پیر پنجال پیس فاونڈیشن کے وائس چیئرمین ایڈوکیٹ محمود قریشی نے کوٹلی آزاد کشمیر میں مرحوم قاضی عبدلواحد کی رہائش گاہ پر مرحوم کے لواحقین سے اظہار افوس کرتے ہوئے کہا کہ قاضی عبدلواحد کی اچانک وفات ہمارے لیے بہت تقلیف دے ہے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے بڑا نقصان ہے اس موقع پر دونوں حریت رہنماؤں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ قاضی عبدلواحد انتہائی نیک سیرت اور ہمدرد شخصیت تھے تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان جہدوجہد کو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا دونوں رہنماؤں نے کہا قاضی عبدلواحد نے اس وقت جموں میں تحریک آزادی کشمیر کا آغاز کیا جب جموں میں تحریک آزادی نہ ہونے کہ برابر تھی قاضی عبدلواحد جن کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع پونچھ سرنکوٹ ہاڑی سے تھا جہنو نے 90 کی دہائی میں تحریک آزادی کشمیر میں عملی طور پر حصہ لیا اور اپنا بھرپور کردار ادا کیا جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں قاضی عبدلواحد جو آج کل لندن میں رہائش پزیر تھے اور 11جنوری کو ان کا لندن بریڈفورڈ میں انتقال ہوا ہے اس موقع پر دیگر آزادی پسند رہنماؤں نے بھی قاضی صاحب کی وفات پر گھرے دکھ کا اظہا کیا جن میں ڈاکٹر عبدلعلیم قاضی کمانڈر جہانگیر خان عبدل ماجد محمد ایوب ابودوجانا قاضی جنید اور دیگر آزادی پسندوں نے بھی بات کی اور مرحوم قاضی عبدلواحد کو ان کی آزادی کی جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہوئے ان کے آزادی جموں کشمیر کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا

Photos from ‎جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ‎'s post 11/01/2021

پریس ریلیز اسلام آباد11جنوری جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں جموں صوبہ جموں کے پونچھ سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والے سینئر کشمیری رہنما قاضی عبدلواحد کی لندن بریڈفورڈ میں وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جموں کشمیر ایک عظیم انسان اور انسانیت کا درد رکھنے والے عظیم انسان سے محروم ہو گہی ہے قاضی عمران نے کہا کہ قاضی عبدلواحد وہ شخص تھا جس نے 1988سے ہی جموں کشمیر کی آزادی کی تحریک پر کام کرنا شروع کیا اور اس تحریک میں شامل ہو اپنا گھر بار چھوڑ کر عملی طور پر اس تحریک میں شامل ہو کر آزاد کشمیر میں آئے اور 90کی دہائی میں واپس مقبوضہ کشمیر ضلع پونچھ میں میں میدان جہاد میں گئے اور پھر کچھ عرصہ بعد وہ واپس آزاد کشمیر میں آئے قاضی عبدلواحد حزب المجاھدین کے سیکٹر کمانڈر بھی رہیے اس کے بعد قاضی عبدلواحد جموں کشمیر فریڈم موومنٹ کی طرف سے آل پارٹیز حریت کانفرنس میں نماہندگی کرتے رہیے قاضی عبدلواحد صوبہ جموں کے خطہ پیرپنجال کی عظیم ترین شخصیت تھے قاضی عمران گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا خطہ ایک عظیم شخصیت اور رہنما سے محروم ہو گیا ہے قاضی عبدلواحد انتہائی رحم دل انسان تھے وہ ابھی لندن میں رہتے ہوئے بھی بہت سے غریبوں کے لئے ایک مسیحا کا کردار ادا کرتے تھے قاضی عمران نے کہا کے قاضی عبدلواحد صاحب میرے سیاسی استاد بھی تھے جب بھی میری ان سے بات ہوتی تھی تو قاضی عبدلواحد صاحب کہتے تھے کہ ہمیشہ غریب اور بے سحارا لوگوں کی مدد کیا کرو تحریک آزادی جموں کشمیر کا درد دل میں آج یہ عظیم انسان اس دنیاں کو خیر بات کر گیا اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان بچوں اور ہمارے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Srinagar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Qazi Muhammad Imran
jKPPFM

Website

Address


Srinagar
185101

Other Charity Organizations in Srinagar (show all)
Shahi Jeelan Yateem Trust Kashmir Shahi Jeelan Yateem Trust Kashmir
Zoonimar, Soura
Srinagar, 190008

Provide and extend social welfare services to children, youth and women. Work for their social envir

The Hope Foundation The Hope Foundation
Srinagar Kashmir
Srinagar

. وَآتِ ذَا الْقُرْبَىٰ حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْن?

Hope Kashmir Hope Kashmir
Srinagar, 190001

JAM Helping Hands JAM Helping Hands
Srinagar, 191121

A non-profit voluntary organization, founded for the service of local community in the catchment area of Brein Nishat Srinagar by Mr. Jawaid Ahmad Wani, in the memory of his belove...

J&K Yateem Foundation, Bait-ul-Hilal J&K Yateem Foundation, Bait-ul-Hilal
Srinagar, 190008

Registered Trust vide No. 4343 of 2001 & Registered under Income Tax Act 12A & Exemption under 80G (based on Trust).

Kashmir Charitable Society Kashmir Charitable Society
Ussan Khoie
Srinagar, 193121

Working For needy And destitute Sect of Society!

Chirag International Chirag International
Srinagar

Chirag International is a NGO with a vision to social amalgam that will be free from the pain and trauma of war/terror and oppression, the mission of organization will be reconcili...

ActionAid Eductrain Foundation ActionAid Eductrain Foundation
Srinagar, 190001

We are on a mission to enhance and empower Skilling ,Education, Health, Environment, Self Employment Program, and help Unmarried Girls who have crossed their age of 35 Years & Weak...

Rahi Haq Foundation Rahi Haq Foundation
Srinagar

Helping hands for needy peoples.

Masjid e Shahi Hamdaan Masjid e Shahi Hamdaan
Srinagar, 190015

Rahe-haq-foudation palapora Srinagar Rahe-haq-foudation palapora Srinagar
Srinagar, 246174

an organisation helpinging marriage arrangments we sport orphan and poor families

All J&K PTDWS All J&K PTDWS
Srinagar, 190001

Established to promote education amongst educationally backward sections of the society and far upli