Madrasa Hira Tahfeez Ul Quran Gyotoku

Madrasa activities update

10/01/2024
27/11/2023

یہ تین دعائیں ہمارے اسلاف نے کبھی نہیں چھوڑیں۔
اپنی ڈیلی روٹین میں ضرور شامل کر لیجیے:

1۔ اللّٰهُمَّ إنِّي أَسأَلُكَ حُسْنٌ الخَاتمه۔۔۔🤲
اے اللّٰــــــہ میرا انجام اچھا کرنا۔۔۔۔🌼

2۔ اَللَّھُمّ اِنّی أسئلُکَ توبَةً نَّصُوْحَا قَبْلَ الْمَوت۔۔۔۔🤲
اے اللّٰہ موت سے پہلے پہلے مجھے سچی توبہ نصیب فرما۔۔۔۔🌼

3۔ اللّٰهُم يا مُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّت قَلبِي عَلٰى دِينِك۔۔۔۔۔🤲
اے اللّٰه اے دلوں کو پھیرنے والے میرے دل کو دین پہ ثابت قدم رکھ۔۔۔۔🌼
آمــــین♥️

09/10/2023

Copied
وه ابتدا میں چار تھے
دارارقم میں 45 ھو گئے
شعب ابی طالب میں 82 هو گئے
هجرت کے وقت وه 115 هو گئے
تو غزوه بدر میں 313 تهے
پهر رفته رفته برهتے چلے گئے
صلح حدیبیه میں تعداد 1400 هوئی
تو فتح مکه پر 10 هزار تهے
پهر غزوه حنین میں 12 هزار هو گئے
غزوه تبوک میں 40 هزار تهے
خطبه_حجته_الوداع میں ان کی تعداد سوا لاکھ تهے۔

عرصه 23 سال میں اس قدر افرادی قوت کسی اور مذھب کا اعجاز نہیں
یه امتیاز صرف اسلام کو هی حاصل هے
وه لوگ اسلام میں اس قدر گھل مل گئے تھے که وه خود اسلام نظر آتے تھے
مٹی کے بنے ھوئے مگر پرواز آسمان سے اوپر تھی
وه موت سے نہیں ڈرتے تھے بلکه موت ان سے ڈرتی تھی
زمانه انھیں نھیں بلکه وه زمانے کو مسخر کرتے تھے

صحابه وه جن کا رب ﷲ
صحابه وه جن کا مدرسه بیت ﷲ
جن کے استاد رسول صلی ﷲ علیه وسلم
جن کا نصاب کتاب ﷲ.
جنکا امتحان لینے والا خود ﷲ

نتیجه
رضی ﷲ عنه
صحابه خود
حزب اللّٰـــــــه

ﷲ ہمیں بھی صحابہ رضی ﷲ عنہ سا ایمان اور جذبہ عطا فرمائے۔

آمین اللهم امين يارب العالمين 🤲

27/03/2022

🌷 *من هم خيرُ الناس؟*
*لوگوں میں سب سےبہترکون ہیں؟*

🍀 قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:

🌱( *خيركم من تعلم القرآن وعلمه* )
تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا۔
📙صحيح البخاری:5027

🌱 ( *خياركم أحاسنكم أخلاقا* )
تم میں بہتر وہ ہیں جن کے اخلاق تم میں سب سے بہتر ہیں۔
📙 صحيح البخاری:6035

🌱( *خيركم أحسنكم قضاء* )
أي عند رد القرض.
تم میں بہتر وہ ہیں جو تم میں ادائیگی میں سب سے بہتر ہیں۔
📙 صحيح البخاری::2305

🌱 ( *خيركم من يُرجى خيره ويُؤمٓن شره* )
تم میں بہتر وہ ہیں جن سے خیر کی امید کی جائے اور ان کے شر سے امان ہو۔
📙 صحيح الترمذی:2263

🌱 ( *خيركم خيركم لأهله* )
تم میں بہتر وہ ہیں جو اپنے گھر والوں کے لئے اچھے ہیں۔
📙صحيح ابن حبان:4177

🌱 ( *خيركم من أطعم الطعام وردَّ السلام* )
تم میں بہتر وہ ہیں جو کھانا کھلاتے ہیں اور سلام کا جواب دیتے ہیں۔
📙 صحيح الجامع:3318

🌱 ( *خياركم ألينُكم مناكب في الصلاة* )
أي: يفسح لمن يدخل الصف في الصلاة .
تم میں بہتر وہ ہیں جو نماز میں کندھے نرم رکھیں
یعنی: جو نماز کے دوران صف میں داخل ہو اس کو جگہ دیں۔
📙 الترغيب والترهيب:234/1

🌱 ( *خير الناس من طال عمره وحسن عمله* )
تم میں بہتر وہ ہے جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل نیک ہو۔
📙 صحيح الجامع:3297

🌱 ( *خير الناس أنفعهم للناس* )
لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ دینے والے ہیں
📙صحيح الجامع:3289

🌱 ( *خيرالأصحاب عند الله خيركم لصاحبه، وخير الجيران عند الله خيركم لجاره* )
اللہ کے ہاں سب سے بہتر ساتھی وہ ہے جو اپنے ساتھی کے لئے بہترین ہے اور اللہ کے ہاں سب سے بہتر ہمسایہ وہ ہے جو اپنے ہمسائے کے لئے بہترین ہے۔
📙صحيح الأدب المفرد/84

🌱 ( *خير النَّاس ذوالقلب المَخْمُوم واللِّسان الصَّادق* ) قالوا : صدوق اللسان نعرفه ، فما مخموم القلب ؟ قال :
( *هو النقي، التقي، لا إثم عليه، ولا بغي، ولا غل، ولا حسد* ) .
لوگوں میں سب سے بہتر مخموم دل والے اور سچی زبان والے ہیں
صحابہ نے کہا : سچی زبان تو ہم جانتے ہیں مخموم دل سے کیا مراد ہے؟
فرمایا: وہ (دل) جو صاف ، بچنے والا ، جس پر کوئی گناہ نہ ہو ، باغی نہ ہو ، نہ اس میں دھوکہ ہو اور نہ حسد۔
📙صحيح الجامع:3291

*جعلني الله وإياكم منهم*
اللہ مجھے اور آپ کو ایسے لوگوں میں سے بنا دے
آمین یا رب العالمین

❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
*🌼join🌼*

🇵🇰 افکارِ مودودی رح گروپ جوائن کرنے کیلئے اس نمبر03182632632 پر افکار مودودی لکھ کر واٹس ایپ میسج کریں
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

28/07/2021

قرات کا بادشاہ الشیخ قاری عبد الباسط رحمۃ اللہ علیہ

20/07/2021

Eid Mubarak

Photos from ‎احیاء فکر اسلامی‎'s post 17/07/2021
Photos from ‎احیاء فکر اسلامی‎'s post 17/07/2021

Announcement Eid-ul-Adha prayer
Dar Al Arqam Mosque Tokyo
اعلان نماز عیدالاضحیٰ
دارالارقم مسجد ٹوکیو

Photos from ‎احیاء فکر اسلامی‎'s post 17/06/2021

Alhamdolillah
Quran class with Tajweed and translation every day after Isha at Darul Arqam Masjid Asakusa Tokyo Japan
الحمدللہ درس القرآن مع التجويد والترجمة كل يوم بعد العشاء في مسجد دار الأرقم أساكوسا طوكيو اليابان
Alhamdolilloh
Darul Arqam masjidi Asakusa Tokyo Yaponiyada har kuni Ishadan keyin Tajvid va tarjimasi bilan Qur'on darsi.

الحمدللہ جامع مسجد دارالارقم اساکسا ٹوکیو میں ہر روز عشا کے بعد تجوید اور ترجمہ کے ساتھ قرآن کلاس ہوتی ہے
アルハムドリラ
ダルルアルカムマスジッド浅草東京でのイシャ後の毎日のタジュウィードと翻訳によるコーランクラス

14/06/2021

اللّٰہ کی راہ میں انفاق

14/06/2021

غیبی مدد نہ اسپین کے وقت آئی, نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے کے لئے آئی, نہ اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی, نہ بابری مسجد کے وقت آئی, نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے وقت آئی, نہ گجرات کے وقت آئی، نہ کشمیر کے لئے آئی۔

پھر بھی گھروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا ؟؟؟؟؟

غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پّیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد افغانستان میں آئی۔ جب بھوکے پیاسے مسلمان بے سرو سامانی کے عالم میں میدانِ جنگ میں اُترے۔

دنیا کا قیمتی لباس پہن کر, مال و زر جمع کر کے, لگژری ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں بیٹھ کر, جُھک جُھک کر لوگوں کے ہاتھ چومنے کی خواہش لے کر, لوگوں کی واہ واہ کی ہنکار کی خواہشات لئے مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر بددعائیں کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

طاغوت کے نظام پر راضی اور پھر غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟

اللہ کی زمین پر اللہ اور اُس کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کے بجائے صرف نعت خوانی, محفلِ میلاد یا تسبیح کے دانوں کو دس لاکھ بیس لاکھ گھما کر غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟

آفاقی دین کو چند جزئیاتِ عبادت میں محصور و مقید کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

مسلمانوں کو مجاہد کے بجائے مجاور بنا دینے کے بعد غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

جہاد فی سبیل اللہ اور جذبہ شہادت سے دُور رہ کر اور دُور رکھ کر مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و جبر اور مصائب و مشکلات دیکھ کر

*اللہ دشمن کو غرق کر دے.*

*اللہ دشمن کو تباہ و برباد کر دے.*

*یا اللہ مظلوموں کی مدد فرما.*

*یا اللہ دشمنوں کو ہدایت عطا فرما دے اور اگر اُن کے نصیب میں ہدایت نہیں تو انہیں غرق کر دے.*

جیسی بددعاؤں پر اکتفاء کر کے سکوت اختیار کر لینے اور سکون سے نوالہ حلق سے نیچے اُتار کر پیٹ بھر بھر کر گہری نیند سونے والے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

یعنی سب کچھ اللہ کے ذمہ لگا کر اور خود کنارہ کشی اختیار کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

میدان جہاد میں اُترنے سے ڈرتے اور کتراتے ہوئے آسمانوں سے فرشتوں کے نازل ہو کر مسلمانوں کی غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

*کیا نعوذباللہ اللہ اور اُس کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ڈرامہ کرتے ہو ؟؟؟؟*
*اتنی جرأت تو شیطان میں بھی نہ تھی اور نہ ہے.*

سُنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو ہمیں بتاتی ہے کہ پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میدانِ جنگ سجایا اور بعد میں اللہ کی غیبی مدد کے لئے دُعا کے لئے ہاتھ بلند فرمائے جبکہ آج کا جہاد صرف بددعا کی دعا ہے اور نہ دُعا سے پہلے اور نہ دعا کے بعد کوئی عملی اقدامات و جدوجہد.

*ایسی صورت میں صرف اللہ کی پکڑ اور عذاب ہے جو آتا ہے نہ کہ کوئی غیبی مدد.*

Photos from ‎احیاء فکر اسلامی‎'s post 13/06/2021

Dar Al Arqam Masjid Asakusa Tokyo

あなたの事業を礼拝所のトップリストIchikawa-shiにしたいですか?
ここをクリックしてあなたのスポンサー付きリスティングを獲得。

ビデオ (すべて表示)

قرات کا بادشاہ الشیخ قاری عبد الباسط رحمۃ اللہ علیہ

カテゴリー

電話番号

ウェブサイト

住所


Ichikawa-shi, Chiba

営業時間

月曜日 04:00 - 22:00
火曜日 04:00 - 22:00
水曜日 04:00 - 22:00
木曜日 04:00 - 22:00
金曜日 04:00 - 22:00
土曜日 04:00 - 22:00
日曜日 04:00 - 22:00

宗教団体のその他Ichikawa-shi (すべて表示)
天台宗 泉養寺 天台宗 泉養寺
市川市国府台5-26-18
Ichikawa-shi, 272-0827

深川の名前の由来になった深川八郎右衛門の建てた寺です 関東大震災のの

Tokyo Mizo Christian Fellowship Media Tokyo Mizo Christian Fellowship Media
Ichikawa 3-29-7, KS Building B1
Ichikawa-shi, 272-0034

I thinlung zawng zawngin LALPA ring la, Nangma hriatnaah innghat suh; Thufingte 3:5

Great Commission Christian Church Great Commission Christian Church
1 Chome-1-31 Suehiro
Ichikawa-shi, 272-0121

We are a international Pentecostal church in JP dedicated in making Christian disciples 🌻

聖愛台福基督教會 聖愛台福基督教會
Ichikawa-shi, 272-0034

在東京有個充滿溫暖的大家庭歡迎您的到來!

Gospel Tube ወንጌል ቲዮብ Gospel Tube ወንጌል ቲዮብ
Japan
Ichikawa-shi

Jesus Christ is the same yesterday today's and fo