Traffic Police ATD
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Traffic Police ATD, Government Organization, Abbottabad.
To protect lives, properties and honour of the people; maintain public order and enforce the laws of the land to the best of our ability and without any discrimination, through modern, proactive policing and community participation.
ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی ہدایت پر انسپکٹر ٹریفک ایبٹ آباد وسیم خان تمام تر قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ لائیسنس کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں سے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیں رہیں۔
انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سےتمام مانیٹرنگ افسران اور امیدواروں کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خالد اقبال کی زیر صدارت جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایبٹ آباد/ ڈی جی گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شارخ علی، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن عارف جاوید خان، مانیٹرنگ آفیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس رابعہ سجاد، اسسٹنٹ ٹو کمشنر پولیٹیکل /ڈیویلپمنٹ سید آصف اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ محمدجنید، سٹیٹسٹیکل آفیسر ایگریکلچر، ٹی ایم او ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر ایبٹ آباد، ایس ڈی او بلڈنگ ایبٹ آباد، اکاونٹس آفیسر جی ڈی اے و دیگر تمام مانیٹرنگ آفیسرز، سٹاف نے شرکت کی۔
اجلاس میں الیکشن کی تیاری، تمام جماعتوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق، کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد اور الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر من و عن قانون کے مطابق مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔
ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان محکمہ پولیس میں نئے بھرتے ہونے والے ملازمین سے خطاب کر رہیں ہیں۔
انسپکٹر غلام عباس کی ریٹائرمنٹ کے موقع ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کے افسران کی جانب سے تحائف دیے جا رہیں ہیں۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے انسپکٹر غلام عباس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد۔
انسپکٹر غلام عباس ایک ایماندار اور اپنی نوکری سے مخلص انسان ہیں۔ایس ایس پی ٹریفک
انسپکٹر غلام عباس نے جتنا وقت سروس میں گزارا انتہائی مخلصانہ انداز میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔عارف جاوید خان
ٹریفک وارڈن آفس ایبٹ آباد میں ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی جانب سے محکمہ پولیس سے ریٹائرہونے والے انسپکٹر غلام عباس کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن ایبٹ آباد مختار شاہ، ایس ایس پی سپیشل برانچ ہزارہ خبیر خان، جملہ ٹریفک ڈی ایس پیز، جملہ انسپکٹر ٹریفک، ٹی ایس آئیز اور دیگر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف افسران کی جانب سے انسپکٹر غلام عباس کے لیے خوبصورت الفاظ کا تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس کے بعد ایس ایس پی ٹریفک کو دعوت خطاب دیا گیا۔ ایس ایس پی ٹریفک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر غلام عباس ایک انتہائی ایماندار اور مخلص انسان ہیں انہوں نے جہاں بھی سروس کی کبھی بھی شکایت کا موقع نہیں دیا اپنے کام اور محکمہ کے ساتھ انتہائی مخلصانہ انداز میں رہے دعا گوہ ہیں کہ وہ جہاں بھی رہے ہمیشہ خوش رہیں ۔ آخر میں انسپکٹر غلام عباس کو افسران کی جانب سے تعریفی لیٹر اور تحائف دیے گئے۔
اسپائر سکول سسٹم کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں ایس ایس پی ٹریفک کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
بہترین رزلٹ لانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی جانب سے اسپائر سکول سسٹم کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی گئی۔ جہاں سکول انتظامیہ کی جانب سے انکا بھرپور استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی او میل اور ڈی او فی میل، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے ممبران، میڈیا پرسنز، والدین اور کثیر تعداد میں بچوں نے موجود تھے۔ ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے سکول انتظامیہ کا تقریب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔
آخر میں سکول انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ٹریفک کو شیلڈ پیش کی گئی۔
ملک عادل ٹی ایف سی کی والدہ اور طاہر نقاش ٹی او کی دادی وفات پا گئیں ہیں جنکی نماز جنازہ آج مورخہ 11 جنوری 2024 دن 2 بجے کسکی خورد میں ادا کی جائے گئی۔
خدا پاک آنے والے منازل آسان فرمائے آمین
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سوزوکی کی سائیڈوں پر سواریوں کی اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں شروع۔
متعد سوزوکیوں کے کے سائیڈوں پر لگے غیر قانونی پائیپوں کو کاٹ دیا گیا۔
ڈی ائی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سوزوکی گاڑیوں کے سائیڈوں پر سواریوں کی اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے حویلیاں، سٹی ایریاہ، منڈیاں، مری روڈ اور قلندرآباد کے مقامات پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے پہلے روز میں ہی 368 سوزوکیوں کی سائیڈوں پر لگے غیر قانونی پائیپوں کو کاٹ کر پھیک دیا گیا اور سوزوکی ڈرائیوران کو وارننگ جاری کی گئی کہ دوبارہ یہ پائپ نہ لگائے جائیں۔
ایس ایس پی ٹریفک کا ایشین انٹر نیشنل سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقسیم انعام کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔
بہترین رزلٹ لانے والے والے طلباہ و طالبات میں شیلڈ اور سکالر شب چیک تقسیم کیے گئے۔
جلال بابا آڈوٹوریم میں ایشین انٹر نیشنل سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا نعقاد کیا گیا۔ جس میں سیکٹری جنگلات و ماحولیات سید نظر حسین شاہ اور ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر سالانہ امتحنات میں بہتریں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر طلباہ و طالبات میں مہمان خصوصی کی جانب سے شکالر شب چیک اور شیلڈ تقسیم کیں گئیں۔
ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی جانب سے تقریب کے شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایشین انٹر نیشنل سکول کی انتظامیہ کا انتہائی مشکور ہو کہ انہوں نے مجھے یہاں آنے کا موقع دیا میں تمام تمام پوزیشن ہولڈر طلباہ و طالبات اور انکے والدین کو مبارک باد دیتا ہوں اور آگے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں خدا ہم سب کا ہامی و ناصر ہو۔
مسلم سکول سسٹم کی سالانہ تقسیم انعام تقریب کا انعقاد۔
ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان اور جنرل ر ایاز سلیم رانا کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
جلال بابا ایڈوٹوریم میں دی مسلم ایجوکیشن سکول ایبٹ آباد کی سالانہ تقسیم انعام کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ڈی دی مسلم سکول محمد حنیف کی جانب سے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن عارف جاوید خان اور جنرل ر ایاز سلیم رانا کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی اس موقع پر اے سی ایبٹ آباد، ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسر، ایبٹ آباد بورڈ کے نمائدگان دیگر سکولوں کے پرنسپلز، والدین اور کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران بچوں کی جانب سے تقریریں ملی نغمے ٹیبلو وغیرہ پیش کیے گئے۔ آخر میں ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے سالانہ امتحنات میں بہترین کارگردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور سکول انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ٹریفک اور جنرل ر ایاز سلیم رانا کو شیلڈ دی گئیں۔
سرکل سٹی میں جا بجا ریڑئی بانوں اور تھڑے فروشوں کے خلاف عوام شکایات پر ڈی ایس پی سرکل سٹی شائین خان کی جانب سے گرینڈ آپریشن جاری۔ جگہ جگہ ریڑی اور تھڑے لگانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ریڑیوں اور تھڑوں کا صفایا کروا کر راستہ کلہئر کروا دیا گیا۔
عوام الناس کو انکی دہلیز پر لائیسنس مہیا کرنے کی خاطر لائیسنس برانچ ایبٹ آباد کا تحصیل لورہ کا دورہ.
180لوگوں کو لرننگ جاری کیں گئیں اور 35 لوگوں کے لائیسنس ریوونل کیے گئے۔
تحصیل لورہ کی عوام کی جانب سے ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں عوام کی سہولت کی خاطر تحصیل لورہ میں لائیسنس یونٹ بھیجوائی اور لوگ نے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لائیسنس کا پراسس کیا۔
عوام الناس کو انکی دہلیز پر لائیسنس مہیا کرنے کی خاطر لائیسنس برانچ ایبٹ آباد کا تحصیل لورہ کا دورہ.
180لوگوں کو لرننگ جاری کیں گئیں اور 35 لوگوں کے لائیسنس ریوونل کیے گئے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ہزارہ محمد اعجاز خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی جانب سے تحصیل لورہ کے دور دراز علاقوں کی عوام کی سہولت اور انہیں انکی دہلیز پر لائیسنس مہیا کرنے کی خاطر لائیسنس برانچ ایبٹ آباد کے عملے کو تحصیل لورہ بھیجوایا گیا۔ جہاں کثیر تعداد میں عوام الناس نے آ کر اپنے لائیسنس کا شروواتی پراسس(لرننگ سلپ) اور اپنا لائیسنس ریوونل کروایا۔ اس موقع پر 180 لوگوں کو لرننگ سلپ جاری کی گئیں اور 35 لوگوں کے لائیسنس ریوونل کیے گئے۔
تحصیل لورہ کی عوام کی جانب سے ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں عوام کی سہولت کی خاطر تحصیل لورہ میں لائیسنس یونٹ بھیجوائی اور لوگ نے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لائیسنس کا پراسس کیا۔
ڈی ایس پی ٹریفک سرکل سٹی شائین خان سے ایبٹ آباد سوزوکی یونین کے عہدیدران کی ملاقات۔
دوران ملاقات ایبٹ آباد میں درپیش ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سوزوکی یونین کی جانب سے ڈی ایس پی سٹی کو نئی تعیناتی پر گلدستہ بھی دیا گیا۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سال 2023 کی کارگردگی رپورٹ جاری۔
گزشتہ سال کی نسبت سال 2023 میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کاروائیاں تیز۔
سیکڑوں بنا نمبر، بنا ہیلمنٹ اور کمسن موٹر سائیکل سواروں پر ایف آئی درج اور بند تھانہ جات۔
ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے جملہ ٹریفک سرکلز میں سال 2023 میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف ناکہ بندیاں کرکے بھرپور طریقے سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔
اس حوالے سے جملہ سرکلز میں دوران ناکہ بندی بنا ہیلمنٹ اور کمسن موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 4830 موٹر سائیکل بند تھانہ جات کیے گئے اور 9743180 روپے جرمانہ کیا گیا۔
بنا نمبر کے موٹر سائیکل چلانے پر 658 موٹر سائیکل سواروں کے موٹر سائیکل 523/550 ض ف کے تحت بند تھانہ جات کیے گئے۔
پریشر ہارن کے استعمال پر 4600 گاڑیوں پر 1018200 روپے جرمانہ کیا گیا۔
جابجا منی اڈے اور پارکنگ بنانے پر 4354 گاڑیوں پر 2332800 روپے جرمانہ کیا گیا۔
کالے شیشوں کے استعمال پر 36080 گاڑیوں سے کالے پیپر ختم کرکے انہیں18040000 روپے جرمانہ کیا گیا۔
فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹوں کے استعمال پر 30127 گاڑیوں کو 3012700 روپے جرمانہ کیا گیا.
حسب گفتہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تحصیل لورہ کی عوام سے گزارش ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے لائیسنس کا پراسس اپنے دہلیز سے شروع کروائیں۔
گورنر خیبرپختونخواہ غلام احمد علی کا دورہ ایبٹ آباد کے موقع پر ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان گورنمنٹ ٹیکلنیکل کالج فار گرلز منڈیاں میں سیکورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لیں رہیں ہیں۔ اس موقع پر افسران اور دیگر اہلکاروں کو ہدایات دیں رہیں۔
گزشتہ روز مری روڈ پر کالج طلباہ سے بدتمیزی سے بات کرنے والے سوزوکی ڈرائیور کی نشر ہونے والی ویڈیو پر ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے رات کوہی اس ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ایس ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو بھاگنے سے پہلے ہی گرفتار کر کے تھانہ کینٹ میں علت نمبری بجرم 294 504 509 511 ppcکے تحت ایف آئی آر درج کروا کر بند حوالات کر دیا گیا
ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایبٹ آباد سیکورٹی برانچ کے اہلکار معیز خان کو سرٹیفکیٹ دیں رہیں ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نذیر خان بھی موجود ہیں۔
ایبٹ آباد پولیس میں بذریعہ ایٹا نئے آنے والے امیدواروں سے پولیس گرائونڈ میں سائیکولوجیکل ٹیسٹ لینے کا عمل جاری ہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان نے چیکنگ کی خاطر پولیس گرائونڈ کا دورہ کیا۔
دوران چیکنگ ٹیسٹ لینے آئے ایٹا سٹاف اور ٹیسٹ دینے آئے امیدواروں کو ضروری ہدایات جاری کیں گئیں۔
پبلک ریلیشن سیل ٹریفک پولیس ایبٹ آباد
انجمن شہری اتحاد کی جانب سے ٹانچی چوک میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔
جہاں انسپکٹر ٹریفک وسیم خان، ایس ایچ او سٹی سمیت مختلف شعبوں سے وابسطہ افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شہری اتحاد کے چیئرمین معین قریشی کی جانب سےایس ایس پی ٹریفک کو شہر کے اندر درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔
جس پر ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ میں انجمن شہری اتحاد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس تقریب کا انعقاد کیا میں آپ لوگوں سے یہ کہنا چاہوں گا کہ شہر میں درپیش مسائل ہم لوگوں کو مل کر حل کرنے ہیں آپ لوگ بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں کسی بھی قانون شکن شخص کی حمایت نہ کریں پولیس کے ساتھ مل کر اسکے خلاف کاروائی کروائیں تاکہ ایک بہتر اور مضبوط معاشرہ تشکیل پائے۔
جس پر شہری اتحاد کے تمام ممبران کی جانب سے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد اور ڈسٹرک پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
بتاریخ 14 دسمبر 2023
ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے ڈرائیونگ لائیسنس کے حصول کے لیے آئےامیدواروں سے ڈرائیونگ ٹیسٹ۔
ٹیسٹ کے لیے آئےامیدواروں سے مکمل میرٹ کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ٹیسٹ لیا جائے۔ایس ایس پی ٹریفک
کسی امیدوار کی جانب سے اگر کسی اہلکار کی شکایت آئی تو اسے اسی وقت ٹریفک سے بھیج دیا جائے گا۔ایس ایس پی ٹریفک
تمام امیدوار دوران ٹیسٹ اپنی تمام تر توجہ سائیڈ والے شیشوں پر مرکوز رکھیں تاکہ آپ باآسانی اپنا ٹیسٹ پاس کر سکیں۔
اگر آپکو لائیسنس برانچ کے کسی بھی عملے سے کسی قسم کی شکایت ہو تو آپ بلا ججک مجھے بتلا سکتے ہیں میرے دفتر کے دروازے آپکے لیے ہر وقت کھلے ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی جانب سے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلزار خان اور دیگر افسران کے اعزاز میں الودائی تقریب منعقد کی گئی۔
جہاں ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے افسران کے ساتھ ساتھ ڈسٹرک پولیس ایبٹ آباد کے بھی افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے بہترین کارگردگی کا مظاہر کرنے پر افسران کو تعریفی سند سے بھی نوازا گیا۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے ماہ دسمبر میں بھی مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔
کمسن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بلا تعطیل کاروائیاں موٹر سائیکل بند تھانہ جات کر دیے گئے۔
ڈی آئی جی ہزارہ اعجاز خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ دس دنوں میں دوران ناکہ بندی 231 بنا نمبر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 523/550ض ف اور 279 پی پی سی کی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
321 بنا ہیلمنٹ اور 243 کمسن موٹر سائیکل سواروں کے موٹر سائیکل بند کیے گئے۔
456 کالے شیشوں والی گاڑیوں سے کالے شیشے اتار کر انہیں بھاری جرمانے کیے گئے۔
پریشر ہارن کے استعمال پر 56 ڈرائیوران کو چالان کرکے انکے ہارن اتارے گئے۔
پولیس لائیٹس اور فلیشنگ لائیٹس کے استعمال پر 122 گاڑیوں پر جرمانے کیے گئے۔
عوام الناس کی جانب سے ذاہد کرایہ لینے کی شکایات پر 453 لوکل ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔
پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر سواریوں کی اوور لوڈنگ کرنے پر 321 لوکل اور سکول کی گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔
جابجا منی اڈے اور پارکنگ بنانے پر 254 پرائیویٹ اور پبلک گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے جاری مہم ایک بچہ ایک سیٹ کے تحت سکول کے گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
Makka Street
Abbottabad, 22010
I am Rabia Zakeer a supervisor at Khyber Pakhtunkhwa Abbottabad Dar-ul-Aman, the department of socia
Abbottabad
Civil Registration and Vital Statistics (CRVS) system registers Birth, Death, Mairages and Divorce.
Police Lines Panjpeer Road Abbottabad
Abbottabad, 22010
عام عوام اور پولیس کے مابین فاصلے پر قابو پانا اور جرم سے پاک معاشرے کی فراہمی۔
1st Floor, Jalal Baba Auditorium, Allama Iqbal Road
Abbottabad, 22010
Know Your Rights - فوری احتساب - یقینی انصاف
Abbottabad, 22010
Any Complaint About Traffic Plz Contact us Helpline#1915 Officw09929310042
FTO, House No 1, Street No 1, Musazai Colony, Mirpur
Abbottabad
Addressing the grievances of taxpayers against the federal taxing agencies.