Abbottabad Home Tuition Providers
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abbottabad Home Tuition Providers, Education, Abbottabad.
Home Tuition
03339115040
بچوں کی ہوم ورک میں مدد کب اور کیسے کی جائے؟
والدین اپنے بچوں کو ہوم ورک کروانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے والدین کو بچوں کی پڑھائی کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا اور بچوں میں پڑھنے کی اچھی عادات پیدا کرنا ہوں گی چاہے بچے سکول میں جا کر پڑھ رہے ہوں یا چھٹیوں کا ہوم ورک دیا گیا ہو۔
جان ڈیوی جوکہ دور جدید کا ماہرتعلیم ہے۔ اس کے مطابق والدین درجہ ذیل طریقوں سے اپنے بچوں کی سکول کے کام میں مدد کرسکتے ہیں
1۔ پڑھائی کی جگہ معین کرنا۔
باورچی خانے کا ٹیبل یا کھانے کا کمرہ چھوٹے بچوں کا ہوم ورک کرنے کے لیے پسندیدہ مقام ہے۔ وہ باورچی خانے میں ماں کے قریب رہنا زیادہ آرام دہ محسوس کرتے ہیں، جہاں آپ ان کی حوصلہ افزائی اور مدد کر سکتے ہیں۔
البتہ زیادہ تر بچے اپنے کمروں میں پڑھنے کو
ترجیح دیتے ہیں تاہم کام کرتے وقت ان سے رابطے میں رہیں۔
2۔ جگہ کی تیاری پر توجہ دیں
اگر آپ کا بچہ اپنے کمرے میں ہے تو آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی کاپی کے علاوہ سکول کا سامان (قلم، پنسل، کاغذ، کیلکولیٹر، سکیل وغیرہ) وہاں موجود ہوں۔
اور یہ کہ اس کا کمرہ پرسکون اور خلل سے آزاد ہے، جیسے ٹیلی ویژن، ویڈیو گیمز، موبائل یا فون کالز کا شور کمرے میں نہ ہو یا فیملی کے دیگر ممبران وہاں موجود نہ ہو۔
3۔ مشترکہ کمپیوٹر
اگر بچوں کو اپنا گھر کا کام کرنے کے لیے کمپیوٹر کی ضرورت ہو تو اسے سونے کے کمرے میں نہیں بلکہ ان سب کے لیے مشترکہ جگہ پر رکھنے کی کوشش کریں، تاکہ آپ بچوں کی ہونے والی چیٹ کی نگرانی کر سکیں۔
4۔ مشورہ دینے کے لیے اپنی موجودگی یقینی بنائیں
اپنے بچے کے آس پاس رہیں، بچوں کے سوالات کے جوابات دیں۔ کچھ ایسی معلومات کی وضاحت کریں جو ان کے لیے مشکل ہے، پھر ان کے کام کا جائزہ لیں۔
بچوں کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں جس پر انہیں قابو پانے کی ضرورت ہوگی، کیونکہ اس سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔
5۔ ایک ایسا معمول قائم کریں جو قانون کی طرح محسوس ہو
اپنے بچے کو یہ سمجھا دیں کہ سکول کا کام اولین ترجیح ہے اور سکول کے کام کو مکمل کرنے کے لیے ہر دن باقاعدہ وقت اور جگہ طے کریں۔
بچے کے مزاج کے مطابق ہوم ورک سیشن کے لیے حکمت عملی مرتب کریں۔ کچھ بچے پہلے مشکل کاموں سے نمٹنا چاہتے ہیں، جب ان کی ذہنی توانائی سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
6۔ بچے کے اساتذہ سے رابطہ رکھیں
اپنے بچے کی تعلیمی سطح سے آگاہ رہنے کے لیے پورا سال اساتذہ کے ساتھ اچھے رابطے میں رہیں۔ والدین اساتذہ کی میٹنگز کو مت چھوڑیں، جہاں اساتذہ آپ کو یہ بتا سکتے ہیں کہ کلاس روم میں کیا ہو رہا ہے اور آپ کے بچے کو کامیاب ہونے میں کس طرح مدد مل سکتی ہے۔
بچے کے امتحانات کی تاریخوں کو دیکھیں، تاکہ گھر میں ان کی مدد کرسکیں۔ خاص طور پر جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں تو ان کا ہوم ورک واقعی مشکل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
7۔ ہوم ورک کا شیڈول بنائیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے اپنے کام کو صحیح طریقے سے لکھ رہے ہیں۔ انہیں روزانہ ہوم ورک لکھنےکی ترغیب دیں، اس سے بچوں اور آپ کو اپنے روزمرہ کے فرائض جاننے میں مدد ملیں گی۔ اگر کوئی خاص کام آپ کے بچے کے لیے دوسروں کی نسبت زیادہ پریشانی کا باعث بن رہا ہے تو اساتذہ کو ایک نوٹ بھیجیں جس میں ان مشکلات کی نشاندہی کریں۔
لیکن اگر بچے کو ہوم ورک اسائنمنٹس سمجھنے یا اسے مکمل کرنے میں مستقل دشواری ہوتی ہو تو آپ کو اسے ڈاکٹر کو دکھانا ہوگا، کیونکہ وہ کسی بھی پریشانی میں مبتلا ہو سکتا ہے (جیسے سیکھنے میں دشواریوں، یا سماعت کی دشواریاں وغیرہ۔
8۔ بچوں کے لیے اچھی مثال بنیں
بچوں کو سکھاتے ہوئے اور ہوم ورک کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کریں۔ مثال کے طور پر کتابیں، رسالے اور اخبارات پڑھیں، خطوط، فہرستیں اور ای میل لکھیں۔ اسے بتائیں کہ سیکھنا ایک اہم عمل ہے۔
Home Tuition
Contact
03339115040
Education is the most powerful weapon we can use to change the world
A good teacher is like a candle — it consumes itself to light the way for others
Education is not preparation for life; education is life itself.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Perfect Pharmacy, Doctors Plaza Opposite Ayub Teaching Hospital Abbottabad
Abbottabad
The objective of this page is child health promotion by health education and awareness.
Abbottabad
This page is made only for study.... Everyone can discuss about study related issues
Cant Plaza Abbottabad
Abbottabad, 22010
Asalam o alykum Wellcome to Islamic Media Abbottabad page. This Page is Islamic Page to listen the Ho
Muree Road Nawanshair Abbottabad
Abbottabad
Private group
Abbottabad
In this page we provide a best home tutor for student ... class 1st to fsc ( Male and Female) WhatsApp : 03108215246 : 03088153728 :...