Child Health Education Corner

The objective of this page is child health promotion by health education and awareness.

26/10/2021

سوال ۔ کیا میں اپنے بچے کو فلو ویکسیں دلوا دوں اس سے کوئ نقصان تو نہیں ہوگا ۔
جواب - ڈاکٹر اور ماہرین چھ مہنے سےبڑے بچوں کو فلو یا موسمی زکام کا ویکسن لگانے کی ہدایت کرتے ہیں, خاص طور پر وہ بچے جو پہلے سے ہی کسی پیدائشی طو ر پر مرض قلب یا پھےپھڑے کے امراض میں مبتلا ہو ۔ سی ڈی سی یا Centers for Disease Control and Prevention (CDC ہر سال اکتوبر کے مہنے میں بچو ں او بڑوں کو انفو نزا ویکسین لگانے کی ہدایت کرتا ہے ۔اس سے بچہ مو سمی زکام سے بچ جاتا ہے ۔ اس کے کوئی مضر اثرات یا نقصانت نہیں دیکھے گئے ہیں ۔

25/10/2021

سوال ۔ میرا بچہ نو مہینے کا ہے ۔ اس کا گلہ بار بار خراب ہوتا ہے ۔بخارہو جاتا ہے ۔ ڈاکٹر کے پاس جا ئیں تو اینٹی یبائوٹک دیتا ہے جس سے کچھ دن ٹھیک ہو جاتا ہے اور دو تین ہفتے بعد پھر یہی مسئلہ ہوتا ہے ۔میں کیا کروں آپ کی رہنمائی چا ہئے ۔
جواب ۔ا س سلسلے میں تین چیزوں کو ذہین میں رکھنا ضروری ہے ۔ پہلا یہ کہ اپنے ڈاکٹر سے ایک دفعہ مکمل چیک اپ کرواکے اس با ت کو یقینی بنا ئیں کہ بچے کے قوت مدا فعت کا مسئلہ تو نہیں ۔اگر بچہ جسمانی طور پر تندرست ہے تو پھر کوئی گھبرانے کی بات نیہں ۔اس عمر میں وائرس کے انفکیشن عام ہوتے ہیں ۔ اور بچہ جلدی سے انفیکشن پکڑسکتا ہے ۔یہ انفکشن گھر میں سکول جا نے والے بچوں سے یا ایسے بڑوں سے جو زیادہ ہجوم والی جگھوں میں کام کرتے ہیں سے آتا ہے مثلا اگر ماں ایک ٹیچر ہے ۔یا گھر کا ایک اور بچہ کسی نرسری میں ہے تو انفکشن گھرلا کرچھو ٹے بچے کو لگانے کا چانس زیادہ ہوتا ہے ۔اس کو احتیاطی تدا بیر سے ہی روکا جا سکتا ہے ۔ مثلا کام سے ائے تو بچے کو ہاتھ لگانے سے پہلے ہا تھ دھو لیں۔ ہو سکے تو کپڑے بدل لیں یا شاور لیں ۔ اگرگھر کے کسی فرد کو نز لہ زکام ہو تو بچے سے دور رہیں غیر ضروری پیار اور بوسہ دینے سے گریز کریں ۔ہاتھ دھونے اور ماسک کا استعمال کر یں
۔ دوسری بات یہ کہ ہر رزکام یا گلا خراب ہونا بیکٹریا کا
انفیکشن نیہیں ہوتا اس لیے ہردفعہ زکام بخار اور گلا خراب ہو تو اینٹی بائیوٹک دینے کی ضرور ت نہیں ۔ بچے کو بخار کنٹرول کر نے کے لئے پینا ڈول دیے سکتے ہیں۔اینٹی بائیوٹک دیں یا نہ دیں تقریبا تینمیں بچہ بہتر ہوجائے گا اور بخار اتر جا ئے گا ۔اور اگر بچہ سست نہیں ہے ۔ بخا ر اتر جا ئے تو کھیل رہا ہے ۔ سانس تیز نہیں چل رہی ۔پسلیاں نہیں چل اور بیماری کے دوسرے علامات نہں ہیں تو صرف پینا ڈول دے کر اڑتا لیس گھنٹے تک انتظارکیا جا سکتا ہ ۔اگر بخار کم نہ ہو ڈاکٹر سے مشورہ کر کے گلا چیک اکر ائیں اور ضرورت پڑے تو ڈاکٹر اینٹی بائوٹک دے گا۔ غیر ضروری اینٹی بائیوٹک نقصان دہ ہیں ۔اور قوت مدا فعت کو کم کرتے ہیں ۔اور جراثیم کو طاقتور بناتے ہیں ۔
تیسری بات یہ کہ جوں جوں بچہ بڑا ہو جاتا ہے انفیکشن کم ہوجاتا ہے ۔پہلے سال میں زیادہ دوسرے سال میں کم اور تیسرے ساال میں مزیید بہتر ہوتا ہے ۔

09/01/2021

سوال : کیا نو مو لود بچے کو اپنی ماں کا دودھ نہ ہونے کی صورت میں ڈبے کا دودھ دے سکتے ہیں ؟
جواب :نو مو لود بچے کے لئے بہترین غذا اپنی ماں کا دودھ ہے ،اور سب سے پہلا دودھ جسے colustrum کہا جاتا ہے بہت ہی مفید اور نہایت ہی ضروری ہے ،جس کے کیئ ایک فوائد سائنس کے تحقیق سے ثابت ہیں ، اور بچے کی پیدائش کے بعد ایک گھنٹہ کے اندر اندر اپنی ماں کا دودھ پلانے کا آغاز کرنا چاہۓ، پہلے چھے ماہ تک کلی طور پر ماں کا دودھ پلا نا لازمی بنتا ہے ،چھے ماہ کے بعد ٹھوس غذا نرم ٹھوس غذا دینے کا آغاز کرنا چا ہۓ، اور اگر میسر هو تو دودھ 2 سال تک جاری رکھنا چاہیے ، یاد رکھیں ماں کے دودھ کا کوئی متبادل نہیں تا ہم اگر کسی وجہہ سے جز وی یا کلی طور پر ماں کا دودھ میسر نہیں تو اگلا مناسب اور مو زو ں غذا ڈبے یا فارمولا دودھ ہے جس میں بھرپور کوشش کی گی ہوتی ہے کے دودھ کے اجزا ماں کے دودھ کے قریب تر بنے ۔

08/01/2021

السلام عليكم ۔میرا نا م ڈاکٹر ظہیر ہے ،میں ماہر امراض اطفال ہوں اور ایوب تدریسی ہسپتال کے شعبہ اطفال سے وابستہ ہوں۔وقتاً فوقتاً بچوں کے صحت کے حوالہ سے اپنے ناقص علم اور تجربہ کے مطابق رہنمائ کرں گا ۔
اگر بچوں کے صحت یا کسی بھی بیماری کے مطلق کوئی سوال هو تو اپنے کمینٹ میں پوچھیں اور جوا ب کا انتظار کریں ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Perfect Pharmacy, Doctors Plaza Opposite Ayub Teaching Hospital Abbottabad
Abbottabad

Other Education in Abbottabad (show all)
Ehtasham Musa Ehtasham Musa
Abbottabad

Teacher , writer and speaker

Al Buraq International Montessori & School Al Buraq International Montessori & School
Abbottabad

Al Buraq International

SEED DEED SEED DEED
Abbottabad

Agriculture is the art and science of cultivating the soil, growing crops and raising livestock.

Special etea mcqs Special etea mcqs
Abbottabad

This page is made only for study.... Everyone can discuss about study related issues

Islamic Media Abbottabad Islamic Media Abbottabad
Cant Plaza Abbottabad
Abbottabad, 22010

Asalam o alykum Wellcome to Islamic Media Abbottabad page. This Page is Islamic Page to listen the Ho

Biosafety & Biosecurity for Science Students Biosafety & Biosecurity for Science Students
Abbottabad
Abbottabad, 2

Education

Abbott Home Tutors Abbottabad Abbott Home Tutors Abbottabad
Abbottabad

Hometutor provider from play group to Fsc

Women institute of learning & Rehabilitation Sciences Abbottabd Women institute of learning & Rehabilitation Sciences Abbottabd
Muree Road Nawanshair Abbottabad
Abbottabad

Private group

Al -Furqan Education Academy Manchora Oghi Al -Furqan Education Academy Manchora Oghi
Manchora
Abbottabad, 21400

knowledge is power

Gulzeb Shah Gulzeb Shah
Abbottabad

To get mathematics solutions in easy and simple way.

Home tuition Abbottabad Home tuition Abbottabad
Abbottabad

In this page we provide a best home tutor for student ... class 1st to fsc ( Male and Female) WhatsApp : 03108215246 : 03088153728 :...