Hazara Youth Wing
Hazarey wal
ایبٹ آباد
بورڈ آف ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد، پشاور،مالاکنڈ کے ایف اے ایف ایس کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تینوں بورڈز کے نتائج کا اعلان ایبٹ آباد بورڈ کے ھال میں ایک تقریب میں کیا گیا۔جس کے مہمان صوبائی وزیر تعلیم ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا فیصل ترکئی تھے۔تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود خان ،ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا ثمینہ الطاف ،ایبٹ آباد بورڈ کے چیئرمین ملک شفیق الرحمن اعوان ،پشاور بورڈ کے چیئرمین نصر اللہ خان ،مالا کنڈ بورڈ کے چیئرمین عارف خان ،مختلف کالجز کے سربراہان ،پرنسپلز ،طلباء وطالبات شریک تھیں۔سالانہ امتحان میں ایبٹ آباد بورڈ سے ایف اے ایف ایس سی پارٹ ii میں کل 31195 طلباءوطالبات نے حصہ لیا ۔جن میں 31033 پاس ہوئے مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 86.64 فیصد رہا ۔اسی طرح پارٹ فرسٹ گیارویں میں 42ہزار 329 میں سے 30806 پاس ہوئے جن کی کامیابی کا تناسب 73.76 فیصد رہا ۔ایبٹ آباد بورڈ میں پری میڈیکل گروپ اوور آل میں آمنہ ریاض تعمیر وطن مانسہرہ نے 1137نمبر لے کر پہلی، تعمیر وطن ایبٹ آباد کی صوفیہ انتخاب نے 1136 نمبر لے کر دوسری جبکہ تعمیر وطن ایبٹ آباد کی مستبشرہ جدون نے 1135نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول حویلیاں کی عریشہ ارشد نے 1055 نمبر لے پہلی پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ گرلز ہائیر سکول چھپڑہ ہری پور کی ام حبیبہ، لائبہ حور گورنمنٹ گرلز ہائیر سکول گاندھیاں مانسہرہ نے مشترکہ 1040 نمبر لے کر دوسری ،گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کلنجرکی رابعہ بی بی مانورطارق نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول شیروان نے مشترکہ 1035 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کمپیوٹر اینڈ جنرل سائنس گروپ میں پیس گروپ آف کالجز ہری پور کی شہزادی مریم عباسی نے 1121 نمبر لیکر پہلی ،تعمیر وطن کی ایمان طاہر سواتی نے 1107 نمبر لیکر دوسری اور تعمیر وطن کی نیہا سرفراز نے 1103نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجنیئرنگ گروپ میں پیس گروپ ہری پور کی حیا علی نے 1112 نمبر لے کر پہلی ،پیس گروپ ہری پور کے شہریار احمد نے 1111 نمبر لے کر دوسری ,تعمیر وطن مانسہرہ کی اریشہ احمد نے 1110نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پشاور بورڈ میں کل 60ہزار 907 میں سے 55ہزار 8 سو 72 پاس ہوئے ۔جن کی کامیابی کا تناسب 91فیصد رہا۔ گیارہویں جماعت میں پری میڈیکل میں 31 ہزار 585میں 28 ہزار 825 پاس ہوئے .جن کی کامیابی کا تناسب 85 فیصد رہی ۔پری انجینئرنگ میں 3630 میں سے 2924 پاس ہوئے۔جنرل کمپیوٹر سائنس میں 11152 میں 8694 پاس ہوئے۔آرٹس گروپ میں 11 ہزار ایک سو 23 میں 8606پاس ہوئے۔درس نظامی گروپ میں جواد احمد نے 876 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔آرٹس گروپ میں پہلی اقراء حفاظ سکول کی حافظہ عمامہ سید ،ساحرہ گل نے مشترکہ پوزیشن حاصل کی ۔حسنہ نے 1093 نمبر لیکر دوسری اور جناح کالج کی حفصہ عامر نے 1089 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جنرل کمپیوٹر سائنس میں حضرہ مختار نے 1129 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور پچاس ہزار نقد انعام حاصل کیا۔فرحان علی، اکرام اللہ نے مشترکہ 1125 نمبر لیکر دوسری پوزیشن لی ۔تیسری اساویر بنت آصف 1122 نمبر حاصل کی ۔پری انجینئرنگ گروپ میں خانسہ خان نے 1140 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔نور الایمان نے 1135 نمبر حاصل کرکے دوسری ،شمع نے 1129 نمبر حاصل تیسری پوزیشن حاصل کی۔اوور آل پری میڈیکل گروپ میں ہری پور کی رہائشی فاروڈ گرلز کالج حیات آباد کی خانسہ بی بی نے1166 نمبرلے کر کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔جناح کالج فار وومن یونیورسٹی کی یمنی طبیب 1162نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ایمان خالد نے 1160نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مالاکنڈ بورڈ میں آرٹس گروپ میں گورنمنٹ ہائر سکینڈری لوئر دیر کےصاحبزادہ سعود مصباح نے 1042نمبر لےکر پہلی ،محسنات اکیڈمی دیر کی سپنا بیگم نے 1029 نمبر حاصل کرکے دوسری ، خالد خان نے 1027 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جنرل سائنس اینڈ جنرل گروپ میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سرائے بالا کے محمد الیاس نے 1100 سو نمبر لے کر پہلی ،سخا کوٹ کی منزہ بیگم نے 1086 نمبر لے کر دوسری اور رومیہ خان نے 1067 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری انجینئرنگ گروپ میں اسلامیہ کالج جندول کی رومیسے 1075 حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔اسلامیہ کالج جندول لوئر دیر کی مدیحہ ثانی نے 1070 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ بٹ خیلہ کی عمرہ گل نے 1054 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری میڈیکل گروپ اوور آل میں صباء گل نے 1114 نمبر لے کر پہلی مسکان احمد سخا کوٹ مالاکنڈ نے1111 نمبر لیکر دوسری ،گلینہ رحیم نے 1103 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔صوبائی وزیر تعلیم نے تینوں بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ثمینہ الطاف ،ایبٹ آباد بورڈ کے چیئرمین ملک شفیق الرحمن سے کنڑولر پروفیسر بابر ایاز ،کنڑولر سوات اور پشاور کے عارف علی خان سے خصوصی شیلڈ وصول کیں۔چیئرمین بورڈ ایبٹ آباد نے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان مہمان اعزاز سیکرٹری ایجوکیشن کو اعزازی شیلڈ دی۔جب کہ پشاور اور مالاکنڈ بورڈ کی جانب سے مہمان خصوصی کو شیلڈ دی گئیں۔
اہل وطن کو جشن آزادی کی خوشیاں مبارک
حکومت پاکستان میں بھی بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی کے دھرنے کے باوجود بجلی مزید2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بھرتی مقامی لوگوں کا حق ہے
ایبٹ آباد
گورنر پختونخواہ کی ایبٹ آباد آمد پروٹوکول کی وجہ سے شہر کے چاروں اطراف ٹریفک جام ہو گئی شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔
یاد رہے کہ مقامی پولیس اہلکار شدید گرمی اور حبس میں چوکوں چوراہوں میں رل گئے
شکیل تنولی شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ اہلیان ہزارہ و علاقہ تناول کا مطالبہ
پاکستانیوں کمر کس لو کل یکم جولائی سے شروع ہونے والی مہنگائی تمہیں ملک، قوم، ماں، باپ، بیوی بچے، حتیٰ کہ اپنی ذات سے بھی نفرت کرنے پر مجبور کر دے گی
حساب کر کے دیکھ لیں
آئی۔ایم۔ایف کی قسط کم ہے اور بجلی کے بلوں میں لوٹی رقم اس سے زیادہ ہے
تو سوچیں یہ پیسہ جا کہاں رہا ہے
ایبٹ آباد
ہزارہ قومی محاذ پاکستان کا اہم اجلاس آمدہ جنرل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے۔ہزارہ بھر سے قومی و صوبائی کے ہر حلقہ سے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہزارہ قومی محاذ پاکستان کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ طیب اردگان پلازہ ایبٹ آباد میں منعقد ہوا اجلاس کی صدرات مرکزی چیئرمین ہزارہ قومی محاذ پاکستان قاضی محمد اظہر ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں مرکزی وائس چیئرمین اسد جاوید خان، مرکزی سیکریٹری جنرل زوالقرنین جدون، مرکزی نائب صدر اعجاز احمد اعوان، مرکزی نائب صدر قادر نواز خان، مرکزی سیکریٹری فنانس عابد جدون، مرکزی سیکریڑی اطلاعات بابو محمد بشیر، صوبائی نائب صدر حاجی شیراز راجپوت، ملک ہمایون تنولی، ڈویژنل صدر محمد ضیاء جدون، ڈویژنل نائب صدر عالمزیب خان جدون، لائرز ونگ ہزارہ ریجن کے صدر اویس خان علی زئی ایڈوکیٹ، ضلعی صدر ایبٹ آباد جان محمد بنگش، ہزارہ سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی صدر قاضی اعزازاللہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں آمدہ الیکشن کے حوالے سے اسد جاوید خان کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کا قیام کیا گیا پارلیمانی بورڈ میں ہریپور سے قادر نواز خان، حاجی شیراز راجپوت، افتخار بدر، حسن مشوانی اور نسیم اعوان، ایبٹ آباد سے محمد ضیاء جدون، جان محمد بنگش، اویس خان علی زئی ایڈوکیٹ، تحصیل صدر ایبٹ آباد راشد خان جدون،اور عابد جدون، مانسہرہ سے اعجاز احمد اعوان، امجد قدوس خان، ملک ہمایون تنولی ممبران منتخب کیئے گئے۔ اجلاس میں ہزارہ قومی محاذ پاکستان کے مانسہرہ میں 3 فروری بعد از نماز جمعہ اور ایبٹ آباد بار کلب میں 12 فروری کو ورکرز کنونشن کا بھی اعلان کیاگیا۔ مرکزی چیئرمین قاضی محمد اظہر ایڈوکیٹ نے تمام تنظیموں کو ٹاسک سونپتے ہوئے بھرپور عوامی رابطہ مہم کے آغاز کی ہدایات بھی جاری کیں
پاکستانی قوم سے گزارش ہے
ماں دھرتی ہزارہ کے عظیم سپوت چوہدری محمد اسلم شہید کی نویں برسی 8 جنوری کو عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
عظمیٰ خان سواتی نے تحریک انصاف چھوڑ کر ہزارہ قومی محاذ میں شمولیت اختیار کر لی
ایبٹ آباد
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جبرائل رضا ریڈیو پختون خواہ FM92.4پر کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل اور ان کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Website
Address
Abbottabad
Youth Parliament Pakistan is a Leadership Institution working for the Education Empowerment & Reforms | www.ypp.com.pk Established in @2021
Zia Plaza Opposite Ayub Medical Complex Small Industry Chowk
Abbottabad, 22020
we help our youth to get skilled under professional environment with firm based classes and we give you opportunity to become entreprenuners , freelancers , work internationally ,...
District Youth Office, , Hockey Stadium Near Press Club Abbottabad
Abbottabad, 22010
Abbottabad
The team at Honda works around the clock to make leaps in technology, innovation and environment in
Butkanala Ganiakhor
Abbottabad, 123456789
انجمن شباب الوحد ت کا مقصد عزاداری امام حسین ع کو فروغ د
Abbottabad, 22020
Helping someone brings happiness and if you dare, God will help you.
Abbottabad, 22010
This is the Students Federation for Akhundkhail Community. To raise voice for students.