APNA City News

hi Pakistan � please like and special request for spot me, news update local and International Apna City News

13/02/2023

Tehreek-e-Insaf Pti Lover

13/02/2023

13/02/2023

IK Army Tehreek-e-Insaf

Photos from APNA City News's post 12/02/2023
12/02/2023

Sheekh Rasheed k.khobsorat Alfaz.

Photos from APNA City News's post 12/02/2023

رپورٹ: پرویز احمد شیخ

*****

پندرہواں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023 اسلام آباد میں پاکستان کی جیت پر اختتام پذیر ہوگیا۔

*****

پاکستان نے صرف اپنا کھویا ہوا ٹائٹل دوبارہ حاصل کیا بلکہ پاکستان میں ایونٹ کے انعقاد سافٹ امیج کی بحالی کا باعث بھی بنا۔

******

ایونٹ کا انعقاد، صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ کا کارنامہ اور پاکستان میں بانی بیس بال سید فخر علی شاہ مرحوم کو انکی پانچویں برسی پر زبردست تحفہ ہے۔

(رپورٹ: پرویز احمد شیخ)پندرہواں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023 پاکستان اسپورٹس بورڈ کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان کی جیت پر اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال PFB کے صدر و بیس بال فیڈریشن آف ایشیا BFA کے نائب صدر سید فخر علی شاہ کی سربراہی میں منعقدہ ایونٹ میں گرین شرٹس نے پہلی بار انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرکے حیران کن طور پر فائنل میں پہنچی فلسطین کی ٹیم کو شکست دے کر اپنا کھویا ہوا ٹائٹل دوبارہ حاصل کیا اور پاکستان میں بانی بیس بال سید فخر علی شاہ مرحوم کو انکی پانچویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

ایونٹ میں فلسطین نے دفاعی چیمپیئن سریلنکا کو ٹھکانے لگا کر سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔سریلنکا گزشتہ دو ویسٹ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر چیمپیئن بنا تھا۔ ایونٹ کا افتتاح CDA کے چیف کمشنر و چیئرمین نورالامین نے کیا۔افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 17-0 سے اور دوسرے میچ میں سریلنکا نے نیپال کو 26-0 سے شکست دی جبکہ انڈین حکومت کی جانب سے تاخیر سے ملی این او سی کے باعث انڈیا کی ٹیم فلسطین سے میچ کے وقت کے بعد پنہچی اور فلسطین کو فاتح قرار دیا گیا۔

دوسرے روز پاکستان، فلسطین اور سری لنکا نے بنگلہ دیش، نیپال اور انڈیا کے خلاف اپنے میچز جیت لیے۔مہمان خاص پی ایس بی کے سابق ڈی جی ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا و ڈپٹی شاہد اسلام تھے۔دوسرے روز پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے بنگلہ دیشن کو صفر کے مقابلے میں 14 رنز سے شکست دی.دوسرے میچ میں فلسطین ٹیم نے اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں نیپال کو ایک کے مقابلے میں 22 رنز سے ہرایا۔تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے انڈیا کو 2 کے مقابلے میں 11 رنز سے شکست دی اور یوں پاکستان، سریلنکا اور فلسطین سپر فور لیگ مرحلے میں داخل ہوگئے۔

تیسرے روز بنگلہ دیش، افغانستان کو 2-12 رنز سے ہرا کر سپر فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔دوسرے میچ میں انڈیا نے نیپال کو 15-0 سے ہرا کر آخری گروپ میچ میں رسما واحد فتح اپنے نام کی جبکہ آخری لیگ میچ میں پہلی بار انٹرنیشنل انٹری دینے والے فلسطین نے دفاعی چیمپیئن سریلنکا کو 10-0 سے ہرا کر سب کو حیران کردیا۔اس موقع پر گورنر گلکت سید مہدی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ فلسطین کے سفیر احمد رابعی اعزازی مہمان تھے۔

چوتھے روز کے سپر فور رائونڈ کے لیگ میچز اسلام آباد میں بارش کے باعث ملتوی کردیئے گئے اور یوں گروپ A کی ونر فلسطین اور گروپ B کی رنرزاپ بنگلہ دیش اور گروپ B کی ونر پاکستان اور گروپ A کی رنرزاپ سرینکا کے مابین براہ راست سیمی فائنلز منعقد کئے گئے۔پہلے سیمی فائنل میں فلسطین نے بنگلہ دیش کو 3- 14 رنز سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپیئن سری لنکا کو 16-1 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

فائنل میں پاکستان، فلسطین کو 3-11 رنز سے شکست دے کرایشین گیمز و ایشین چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا.مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سید فخر علی شاہ کے ساتھ میڈلز و ٹرافیاں تقسیم کیں۔میچز کو امپائرنگ پینل میں شامل محمد جمیل کامران، ظفر حسین وڑائچ، زبیر وٹو،مخدوم مظفر، عمران مغل، ندیم سجاد شاہ نے سپروائز کیا جبکہ محمد زوہیب ملک اور محمدعمر فاروق اسکور تھے۔

ایونٹ میں چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد محسن خان، ٹورنامینٹ ڈائریکٹر محمد حمود لکھوی، آرگنائزنگ سیکریٹری سید منظر شاہ، میڈیا ہیڈ پرویز احمد شیخ، سپروائزر طاہر محمود، ٹیکنیکل ڈائریکٹر شاہد رضا و ممبران کمیٹی میں شامل شفقت نیازی، اعظم پال، رائو آصف، لاجسٹک ہیڈ سید فخر امیر کاظمی، مینٹینینس ہیڈ رمضان قصوری، پریس کمیٹی کے زاہد اعوان،

ٹیموں کے رابطہ آفیسرز طارق ندیم؛ پاکستان، روح اللہ؛ سریلنکا، بلال مصطفی؛ بنگلہ دیش، شاہ رخ اور عمر ندیم؛ فلسطین، سید محب شاہ و کاشف ندیم؛ نیپال، محمد حسین؛افغانستان اور ناصر اقبال؛ انڈیا اور سب سے بڑھ کر تمام کمیٹیز اور معاملات کے ہیڈ سید فخر علی شاہ نے اپنے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیئے اور ایونٹ کا کامیاب انعقاد اور بہترین میزبانی کرکے دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج کی بحالی میں کردار ادا کیا۔

پرویز احمد شیخ

پاکستان فیڈریشن بیس بال میڈیا مینیجر

03363057849

12/02/2023

Insaf Ka nizamm ghareeb mara jaa Raha haaa

31/01/2023

پریس ریلیز

پانچویں سندھ کالج گیمز حیدرآباد کے افتتاح کے بعد ریجن بھر میں مقابلے جاری ہیں۔فوکل پرسن عقیل احمد

ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ نے افتتاح کیا۔ٹگ آف وار ٹرافیاں،۔میزبان ڈگری کالج و شاہ لطیف گرلز کالجز لطیف آباد کے نام۔

بوائز میں ٹنڈوجام و ماتلی،گرلز میں کوٹری و قاسم آباد نے دوسری،تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔کوآرڈینیٹرز خرم رفیع، ظفر وحید

کوٹری/حیدرآباد(عائشہ پرویز) محکمہ کالج ایجوکیشن حکومت سندھ کی زیر نگرانی وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاھ اور سیکریٹری کالجز ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کے احکامات پر ڈائریکٹوریٹ کالجز حیدرآباد ریجن کے زیراہتمام پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کا بوائز ٹگ آف وار سے آغاز ہوگیا۔گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اینڈ پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد میں ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ حیدرآباد نے رنگارنگ تقریب میں افتتاح کیا۔ٹیموں کے مارچ پاسٹ اور افتتاح کے اعلان کے بعد ٹگ آف وار بوائز مقابلوں سے گیمز شروع ہوگئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹرز کالجز پروفیسر شوکت بلوچ، پروفیسر شازیہ اخوند، سینٹرل کمیٹی ممبر و فوکل پرسن عقیل احمد، سید محمد ندیم،کوآرڈینیٹرز،خرم رفیع صدیقی,ظفر وحید راجپوت، ڈسٹرکٹ کنوینیئرز، سلیم رضا سومرو سجاول، محمد علی میرجت ٹنڈومحمد خان، عبدالعزیز خاصخیلی ٹھٹہ، عبدالجواد راہوجہ دادو،رحیم علی ٹنڈوالہیار، عائشہ ارم جامشورو، عبدالرحیم راجپوت مٹیاری، جہانگیر علی سہروردی بدین، ممبرز کمیٹی محمد یاسین شیخ، سلیم اقبال، خلیل الرحمن، احمد نواز،نعیم وحید راجپوت، فیضان شیخ، شاہدہ مجیب، سیدہ نسیمہ شاہ، عائشہ رزاق، مصباح راحین،ثروت افزاء، بشری عارف، ریجن بھر کے مختلف کالجز کے پرنسپلز،ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن، مہمانان اور طلبہ کی کثیر تعداد میں موجودگی میں ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔قبل ازیں سندھ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تمام مہمانوں کو پھولوں کے ہار اور اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔کالجوں کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن نے طلبہ کے ہمراہ اس رنگا رنگ شاندار افتتاح میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی اپنی خدمات سر انجام دیں۔میزبانی کے فرائض گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر گل محمد کوندھر، ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن طارق توفیق، شاہد ولی اور خود فوکل پرسن عقیل احمد نے بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن شاہد ولی کی نگرانی میں ٹگ آف وار ایونٹ کا انعقاد ہوا جس میں میزبان کالج پہلے،ٹنڈوجام کالج۔دوسرے اور ماتلی کالج تیسرے نمبر پر رہے۔ گرلز ٹگ آف وار گورنمینٹ گرلز کالج قاسم آباد کے زیر انتظام منعقد ہوا جس میں شاہ لطیف گرلز کالج نے پہلی، گرلز ڈگری کالج کوٹری نے دوسری اور خود قاسم آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر چیف ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن محمد جاوید حفیظ، محمد جاوید، محمد ایوب، زینب ارباب، عشرت جمال، ریحانہ بھٹی، محمد اقبال، راشد خانزادہ، راحیلہ میمن، تحسین میمن، رائو غلام مصطفی اور دیگر موجود تھے

عائشہ ارم

کیپشن

ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ پانچویں سندھ کالج گیمز حیدرآباد کا افتتاح اور بعد ازاں ہوئے بوائز اینڈ گرلز ٹگ آف وار ایونٹس کے فاتحین گورنمینٹ ڈگری کالج لطیف آباد، ٹنڈوجام، شاہ لطیف گرلز کالج اور کوٹری گرلز کالج کے کپتانوں کو ٹرافیاں دے رہے ہیں

C/o

پرویز احمد شیخ

03363057849

[email protected]

27/01/2023

پریس ریلیز

ریجنل انٹر کالیجیٹ گرلز باسکٹ بال و ٹگ آف وار ٹرافیاں بی این بی گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کے نام

پانچویں سندھ کالج گیمز لاڑکانہ کے دونوں ایونٹس کے فائنلز میں گرلز کالج مدیجی اور گرلز کالج لاڑکانہ کو شکست

ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احمد بخش بھٹو اور بی این بی کالج کی پرنسپل و ممبر ریجنل کمیٹی پروفیسر ثمینہ ناز ابڑو نے ٹرافیاں تقسیم کیں

لاڑکانہ(پرویز شیخ) کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے زیر نگرانی جاری پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن لاڑکانہ میں گرلز باسکٹ بال اور ٹگ آف وار ایونٹس بیگم نصرت بھٹو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ میں منعقد ہوئے۔دونوں ٹرافیز بیگم نصرت بھٹو گورنمنٹ ڈگری کالج لاڑکانہ نے جیت کر جنرل چیمپیئن شپ کے لیئے پیش قدمی شروع کردی۔فاتح کالج نے باسکٹ بال فائنل میچ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مدیجی کو 4-6 سے شکست دی جبکہ ٹگ آف وار فائنل میں انہوں نے اپنے مدمقابل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کو 0-2 سے زیر کرکے آج کی دونوں ٹرافیز پر قبضہ جما کر ریجنل چیمپئین شپس اپنے نام کیں۔ مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر کالجز لاڑکانہ پروفیسر احمد بخش بھٹو جبکہ اعزازی مہمانوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر امتیاز علی شاہ، ممبر ریجنل آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر اعجاز احمد کھوکھر، مختلف کالجز کی پرنسپلز پروفیسرز، صدورا، رضیہ سومرو، عنایت اللہ جانڈیو، عبداللہ، اعجاز احمد جمالی، عامر علی، انعام سپریو، کوارڈینیٹر پروفیسر عقیل احمد لاكهیر، مانیٹرنگ آفیسر تنویر احمد, ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن،فوکل پرسن, ممبر کمیٹی، پروگرام کووآرڈینیٹر،پرویز احمد شیخ، شفقت حسین مکانی، خادم حسین گوپانگ،انیلا ابڑو اور دیگر کو میزبان پرنسپل و ممبر ریجنل آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر ثمینہ ناز ابڑو نے کالج کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن مونا مکانی اور مینیجمینٹ کمیٹی کے ہمراہ خوش آمدید کہا اور اجرک و گلدستے پیش کیِے۔ قومی ترانے کے بعد تمام ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔آخر میں پروفیسر احمد بخش بھٹو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

پرویز احمد شیخ
03363057849
کیپشن
پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کے ڈائریکٹوریٹ آف کال ایجوکیشن لاڑکانہ کے زیر نگرانی میں بیگم نصرت بھٹو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ میں منعقدہ گرلز ٹگ آف وار ایونٹ کی فاتح ٹیم کی کپتان کو مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احمد بخش بھٹو اور بی این بی کالج کی پرنسپل و ممبر ریجنل کمیٹی پروفیسرز ثمینہ ناز ابڑو، اعجاز احمد کھوکھر ٹرافیاں تقسیم کررہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر امتیاز علی شاہ،فوکل پرسن پرویز احمد شیخ،پروگرام کووآرڈینیٹر خادم حسین گوپانگ ساتھ ہیں

18/01/2023

پریس ریلیز

گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ پانچویں سندھ کالج گیمز لاڑکانہ کا ریجنل چیمپیئن بن گیا۔

مدیجی کالج کے زیر انتظام منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں گورنمنٹ سی اینڈ ایس ڈگری کالج شکارپور کو 6-1 سے شکست۔

ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر احمد بخش بھٹو،ڈائریکٹر تعلیمی بورڈ محمد رمضان جمالی،پروفیسر اعجاز کھوکھر نے انعامات تقسیم کیئے۔

شکارپور(پرویز شیخ)پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کےحوالے سے آج ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن لاڑکانہ ریجن کے زیر اہتمام گورنمینٹ کالج مدیجی کے زیرانتظام منعقدہ ریجنل انٹر کالیجیٹ بوائز ہاکی ایونٹ کے فائنل میں پرنسپل پروفيسر الطاف حسين ابڑو کی نگرانی میں سندھ کالج گیمز لاڑکانہ ریجن کی شاندار افتتاحی تقریب و ابتدائی ٹگ آف وار ایونٹ کی میزبانی کرنے والے گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ کی ٹیم نے گورنمنٹ سی اینڈ ایس ڈگری کالج شکارپور کو 1-6 گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔فاتح ٹیم کی جانب سے جواد اور بھلے ڈنو مغیری نے 2-2 گول جبکہ مزمل اور اندراس نے 1-1 گول اسکور کیا۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز لاڑکانہ پروفیسر احمد بخش بھٹو مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر اسپورٹس تعلیمی بورڈ لاڑکانہ محمد رمضان جمالی بطور اعزازی مہمان مدعو تھے۔ مدیجی کالج کے پرنسپل و ممبر ریجنل کمیٹی پروفیسر اعجاز احمد کھوکھر اور فوکل پرسن ضلع شکارپور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن نصراللہ میمن نے مہمانوں، آفیشلز اور ٹیموں کی آمد پر انکا استقبال کیا اور تقریب میں موجود ریجنل کوآرڈینیٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عقیل احمد لاکھیر، پروگرام کوارڈینیٹر خادم حسین گوپانگ، فاتح کالج کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و ریجنل کمیٹی ممبر شفقت حسین مکانی،سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ذولفقار حسین اور عبدالوہاب کاغذی کو اجرک پہنائیں اور ٹیموں کے تعارف اور یادگاری شیلڈز پیش کرنے کے بعد مہمان خصوصی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں و اسناد تقسیم کیں۔

کیپشن

پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 لاڑکانہ ریجن کے زیر اہتمام منعقدہ ریجنل انٹر کالیجیٹ بوائز ہاکی ایونٹ کی فاتح گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ کی ٹیم کا مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احمد بخش بھٹو،ڈائریکٹر اسپورٹس تعلیمی بورڈ محمد رمضان جمالی، میزبان گورنمینٹ کالج مدیجی کے پرنسپل و ممبر ریجنل کمیٹی پروفیسر اعجاز احمد کھوکھر اور دیگر کے ساتھ گروپ

پرویز احمد شیخ

03363057849

Photos from APNA City News's post 17/01/2023

پریس ریلیز

پانچویں سندھ کالج گیمز لاڑکانہ کا بوائز ٹگ آف وار ٹائٹل گورنمینٹ کالج میرو خان نے کھینچ لیا

فائنل میں عضلات شکن رسہ کشی,کشمور کالج کو 2-1 سے مات۔پروفیسر احمد بخش بھٹو نے ٹرافی تقسیم کیں

ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر الطاف ابڑو سمیت ریجنل کمیٹی کو کامیاب افتتاحی تقریب کے انعقاد پر اعلی افسران کی مبارکباد

لاڑکانہ(پرویز شیخ) کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی زیر نگرانی سندھ کے تمام ریجنز میں شیڈول پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کے سلسلے میں لاڑکانہ ریجن میں گزشتہ روز افتتاح کے بعد منعقدہ ابتدائی انٹر کالیجیٹ بوائز ٹگ آف وار ایونٹ کا ٹائٹل گورنمینٹ کالج میرو خان نے کھینچ لیا۔ گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ تماشائیوں سے بھرپور فائنل میں فاتح کالج نے عضلات شکن رسہ کشی کے بعد گورنمینٹ کالج کشمور کو 2-1 پل سے مات دے کر ریجنل چیمپیئن لاڑکانہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔قبل ازیں سیمی فائنل میں انہوں نے نصیر آباد کو اور کشمور نے مڈیجی کالج کو شکست دی تھی۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز لاڑکانہ پروفیسر احمد بخش بھٹو مہمان خصوصی تھے جنہوں نے میروخان کالج کے کپتان کو چیمپئیں ٹرافی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر امتیاز چنا نے کشمور کے کپتان کو رنرزاپ ٹرافی دی جبکہ میزبان کالج کے پرنسپل پروفیسر الطاف حسین ابڑو، کووآرڈینیٹر پروفیسر عقیل احمد لاکھیر، پروفیسر اعجاز کھوکھر، فوکل پرسن پرویز احمد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز شاہ، پروفیسرز، لعل بخش کلہوڑو،عبیداللہ دایو، غلام محمد جونیجو، محمد عتیق، سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن شفقت حسین مکانی،پروگرام کووآرڈینیٹر خادم حسین گوپانگ نے تمام کھلاڑیوں کو انفرادی ٹرافیاں دیں۔میچز کو خادم حسین گوپانگ، شفقت حسین مکانی، نصراللہ میمن، ظہور تنیو، حیدر کھوسو نے سپروائز کیا۔ اس موقع پر مشتاق مگسی، ذوالفقار حسین، محفوظ مکانی اور دیگر موجود تھے۔

کیپشن

پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 لاڑکانہ ریجن کی گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ میں منعقدہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احمد بخش بھٹو،ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر امتیاز چنا,پرنسپل پروفیسر الطاف حسین ابڑو ٹرافیاں دے رہے ہیں۔

پرویز احمد شیخ

03363057849

16/01/2023

پریس ریلیز

لاڑکانہ ميں پانچویں سندھ کالج گیمز کا بوائز کالج لاڑکانہ میں ٹگ آف وار ایونٹ سے آغاز

ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر احمد بخش بھٹو نے رنگارنگ افتتاح کیا۔ریجن بھر کے کالجز کی شرکت۔

دستوں نے مارچ پاسٹ کیا.میزبان پرنسپل پروفیسر الطاف ابڑو و آرگنائزنگ کمیٹی کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد

لاڑکانہ(پرویز شیخ) کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے زیر نگرانی سندھ کے تمام ریجنز میں شیڈول پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کے سلسلے میں لاڑکانہ ریجن میں کھیلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔اسپورٹس کمپلیکس گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ میں منعقدہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احمد بخش بھٹو نے کالج کے پرنسپل و ممبر مین ریجنل آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر الطاف حسین ابڑو، ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر امتیاز چن, کووآرڈینیٹر پروفیسر عقیل احمد لاکھیر، فوکل پرسن پرویز احمد شیخ، پروگرام پروگرام کووآرڈینیٹر خادم حسین گوپانگ، سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن شفقت حسین مکانی و دیگر کمیٹی ممبران و پرنسپلز کے ساتھ افتتاح کیا۔انہوں نے افتتاحی ربن کاٹی اور گیمز کے افتتاح کا اعلان کیا۔اس موقع پر ایرینا کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور بینرز سے سجایا گیا تھا۔ تقریب میں ریجن بھر کے تمام بوائز و گرلز کالجز کے پرنسپلز، ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن و کھلاڑیوں پر مشتمل دستوں نے شرکت کی اور خوبصورت واک پاسٹ کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان بورڈز کی جانب سے آزربائیجان کا انٹرنیشنل ٹور کرنے والے کھلاڑی بھلے ڈنو مغیری نے کھلاڑیوں کی جانب سے "پلے فار پاکستان" سلوگن کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلوں کی اصل اسپرٹ کے ساتھ "فیئرپلے" کا مظاہرہ کرنے کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احمد بخش بھٹو، پرنسپل پروفیسر الطاف حسین ابڑو نے ریجنل ریجنل آرگنائزنگ کمیٹی جن میں پروفیسر ثمینہ ابڑو، پروفیسر اعجاز احمد کھوکھر،کالج کے پروفیسرز عبدالخالق شیخ، شفیق بگھیو، عمران سوڈھر،رضوان گل، محمد ابراہیم لاشاری و اسٹاف پر مشتمل آرگنائزنگ و گرائونڈ کمیٹی کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے تمام پرنسپلز،ضلعی فوکل پرسنز و ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کو دستوں کی تیاری کے ساتھ شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں ٹگ آف وار بواٙز مقابلوں کا آغاز کردیا گیا۔افتتاحی میچ میں گورنمنٹ کالج کندھ کوٹ نے گورنمینٹ کالج گھڑی حسن کو 2-0 سے ہرادیا۔ دیگر رائونڈ میچز، پری کوارٹر اور کوارٹر فائنل مقابلوں کے بعد گورنمینٹ کالج مڈیجی، گورنمینٹ کالج کشمور،گورنمینٹ کالج میرو خان اور گورنمینٹ کالج نصیر آباد نے سیمی فائنلز کے لیئے کوالیفائی کرلیا۔ میچز کو خادم حسین گوپانگ، شفقت حسین مکانی، نصراللہ میمن، ظہور تنیو، حیدر کھوسو نے سپروائز کیا۔ اس موقع پر پروفیسرز عبیداللہ دایو، غلام محمد جونیجو، نزہت شاہ، محمد عتیق، مشتاق مگسی، ذوالفقار آرائیں، انیلا ابڑو، نیلم کھوکھر، محفوظ مکانی اور دیگر موجود تھے

کیپشن

پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 لاڑکانہ ریجن کی گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ میں منعقدہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احمد بخش بھٹو، پرنسپل و ممبر ریجنل آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر الطاف حسین ابڑو، پروفءسر اعجاز کھوکھر کووآرڈینیٹر پروفیسر عقیل احمد لاکھیر، فوکل پرسن پرویز احمد شیخ، سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن شفقت حسین مکانی کے ساتھ ربن کاٹ کر افتتاح کررہے ہیں۔

پرویز احمد شیخ
03363057849

14/01/2023

پریس ریلیز

پانچویں سندھ کالج گیمز کا افتتاح تمام ریجنز میں 16 جنوری کو ہوگا۔سیکریٹری سی ای ڈی احمد بخش ناریجو

گرانڈ افتتاحی تقریب 17 جنوری کو کراچی میں ہوگی۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ افتتاح کریں گے۔

سیکریٹری کالج ایجوکیشن کی ہدایات پر ڈاکٹر محمد علی مانجھی کی سربراہی میں سینٹرل و ریجنل کمیٹیز تشکیل دے دی گئی ہیں

کراچی(پرویز شیخ)محکمہ تعلیمات کالج حکومت سندھ کے زیراہتمام پانچویں سندھ کالج گیمز کا ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلوں کا سندھ بھر کے تمام ریجنز میں افتتاح 16 جنوری کو ہوگا، جبکہ گرانڈ افتتاحی تقریب 17 جنوری کو کراچی میں ہوگی۔ پانچویں سندھ کالج گیمز کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کریں گے۔ سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی ھدایات پر پانچویں سندھ کالج گیمز کے انعقاد کے لیئے مرکزی و ریجنل سطح کی آرگنائزنگ کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دی جاچکی ہیں۔ڈی جی کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین ہیں، جبکہ ممبران میں تمام ریجنل ڈائریکٹرز کالجز، ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ حیدرآباد، پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو،شہید بینظیرآباد، پروفیسر میرچند اوڈھ میرپورخاص، پروفیسر احمد بخش بھٹو لاڑکانو، پروفیسر عبیداللہ ناریجو سکھر اور ڈاکٹر محمد علی مانجھی کراچی، ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ کو کریکیولر ڈاکٹر قاسم راجپر، ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ کوکریکیولر ڈی جی آفس پروفیسر راشد احمد کھوسو، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عقیل احمد، سینیئرڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن سید گوہر رضا، مسز زرقا سہتو، ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن سید محمد ندیم اور بتول کاظم شامل ہیں.ریجنل کمیٹیز تمام ریجنل ڈائریکٹرز کالجز کی چیئرمین شپ میں متعلقہ ریجنز ميں سینٹرل کمیٹی کی طرز پر ہی ڈائریکٹوریٹ کے افسران اور تمام اسکیل کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن پر مشتمل ہیں۔مزکورہ گیمز میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کرکٹ، فٹبال، ہاکی، تھرو بال،ٹیبل ٹینس، ٹگ آف وار، والی بال جبکہ گرلز میں فٹبال کی کی جگہ نیٹ بال شامل ہیں۔ باقی تمام کھیل گرلز و بوائز دونوں کے لیئے ہیں۔مذکورہ گیمز میں ٹرافیز کے حصول کے لیئے سندھ بھر کے 343 کالجز کے مرد و خواتین کھلاڑی مقابلہ کریں گے۔

ڈاکٹر قاسم راجپر
ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ کو کریکیولر
03022938295

پرویز احمد شیخ
03363057849

Photos from APNA City News's post 10/01/2023

پریس ریلیز


سندھ گرین،پاکستان آرمی، نیشنل وومین جمناسٹکس چیمیئن شپ کے مشترکہ چیمپیئن قرار

پنجاب کی تھرڈ پوزیشن،سندھ کی زوحاحسن بہترین جمناسٹ، سندھ و آرمی کی حنا فیصل،عائشہ نے سلور،فاطمہ ثمر،سودا نے برونز حاصل کیئے۔
مہمان خصوصی سید محفوظ الحق،اصغربلوچ، احمد علی راجپوت، پرویز شیخ، خرم رفیع، محمد مستقیم و دیگر نے انعامات تقسیم کیئے

جامشورو(پرویز شیخ) نیشنل وومین جمناسٹکس چیمپیئن شپ 2023 سندھ گرین و پاکستان آرمی کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔جمنازیم اکیڈمی ہال سندھ یونیورسٹی جامشورو میں منعقدہ ایونٹ میں سندھ گرین و پاکستان آرمی مشترکہ چیمپیئن قرار پائے۔پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن کے صدر احمد علی راجپوت نےسندھ جمناسٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد مستقیم انصاری اور چیئرمین ٹیکنیکک کمیٹی سید محمد مرتضی کے ہمراہ نتائج کا اعلان کیا۔انتہائی سخت و دلکش مقابلوں کے بعد فاتح ٹیموں نے 172.8 پوائنٹس حاصل کیئے اور یوں دونوں کو مشرکہ چیمپیئن قرار دیا گیا جبکہ پنجاب نے 121.5 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انفرادی ایونٹس میں والٹ میں 13.59 پوائنٹس لے کر سندھ کی فاطمہ ثمر اور انوارہ نے گولڈ میڈل، سندھ کی عنایہ فیصل و آرمی کی سودا نے 13.55 پوائنٹس لے کر سلور میڈل جبکہ آرمی کی عائشہ،سندھ کی عنایہ مستقیم اور پنجاب کی ایمان فاطمہ 13.5 پوائنٹس لے کر برونز میڈلز کی حقدار قرار پائیں۔ بیلینس بیم میں سندھ کی ضوحہ حسن، کرن و عالیہ نور نے 12.0 پوائنٹس لے کر گولڈ میڈلز، آرمی کی عائشہ و سندھ کی حنا فیصل نے 11.6 پوائنٹس لے کر سلور میڈلز جبکہ آرمی کی سودا، پنجاب کی ایمن غوری اور کے پی کے کی مہروش نے 11.0 پوائنٹس لے کر برونز میڈلز حاصل کیئے۔ فلور ایونٹ میں آرمی کی عائشہ اور سندھ کی زوحا حسن نے 12.15 پوائنٹس لے کر گولڈ میڈلز، سندھ کی عالیہ نور و حنا فیصل نے 12.0 پوائنٹس لے کر سلور میڈلز جبکہ سندھ کی سونیا و دائمہ اور پاکستان ریلوے کی علشبا حیدر نے 11.10 پوائنٹس لے کر برونز میڈلز حاصل کیئے. اسی طرح سندھ کی زوحاحسن 37.95 پوائنٹس لے کر بہترین جمناسٹ قرار پائیں اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سندھ و آرمی کی حنا فیصل،عائشہ نے 37.25 پوائنٹس لے کر سلور میڈلز جبکہ سندھ و آرمی کی ہی فاطمہ ثمر و سودا نے 35.59 پوائنٹس لے کر برونز میڈلز حاصل کیئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینیئر سید محفوظ الحق و ایسوسی ایٹ سیکریٹری اصغر بلوچ تھے جنہوں نے پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن کے صدر احمد علی راجپوت، پرویز احمد شیخ، خرم رفیع صدیقی، محمد مستقیم و آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر عہدیداران کے ساتھ فاتحین میں میڈلز، اسناد و ٹرافیاں تقسیم کیں۔قبل ازیں تمام معزز مہمانوں و آرگنائزنگ و ٹینکیل کمیٹی کے ممبران کو اجرک کے تحائف پیش کیئے گئے۔ چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی سید محمد مرتضی کے ساتھ خدیجہ رضا، عظمت شاہ، پرویز سلیمی، محمد عمیر، حفیظ ملک، عبدالحسین، عبدالرحیم راجپوت، محمد شہباز باجوہ، محمد عفان خان، روئف بٹ، وحید خان، عبدالحق، محمد طاہر، محمد اشرف، فرحان تھانوی، کاشف احمد فاروقی،رمیز راجہ نے مقابلوں کو سپروائز کیا۔اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری مریم کیریو، آفیشلز محمد شریف، خالد بروہی، ثمرین بلوچ و دیگر موجود تھے۔

09/01/2023

پریس ریلیز

نیشنل وومین جمناسٹکس چیمپیئن شپ سندھ یونیورسٹی جامشورو میں شروع ہوگی۔

پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن کے صدر احمد علی راجپوت نے افتتاح کیا۔آرگنائزنگ سیکریٹری مریم کیریو ہیں۔

آرمی، ریلوے سمیت چاروں صوبوں کی جمناسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔محمد مستقیم،خرم رفیع ، پرویز شیخ، کاشف فاروقی و دیگر موجود تھے

جامشورو( ) نیشنل وومین جمناسٹکس چیمپیئن شپ 2023 جمنازیم اکیڈمی ہال سندھ یونیورسٹی جامشورو میں شروع ہوگئی۔ پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن کے صدر احمد علی راجپوت نے چیمپیئن شپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صدر سندھ جمناسٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد مستقیم انصاری، آرگنائزنگ سیکریٹری مریم کیریو، ممبر ایس او اے پرویز احمد شیخ، صدر حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی خرم رفیع صدیقی، ڈاکٹر راج کمار رتنانی اور دیگر نے ان سے ٹیموں کا تعارف کرایا۔تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ سندھ جمناسٹکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن کی نگرانی میں منعقد ہورہا ہے اور یقینا اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد سے جمناسٹکس مذید فروغ پائے گی۔ بعد ازاں پاکستان آرمی، ریلوے اور چاروں صوبوں کی جمناسٹ نے اپنے اپنے فنوں کا مظاہرہ کیا اور شائیقین سے داد حاصل کی۔چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی سید محمد مرتضی کے ساتھ خدیجہ رضا، عظمت شاہ، پرویز سلیمی، محمد عمیر، حفیظ ملک، عبدالحسین، عبدالرحیم راجپوت، محمد شہباز باجوہ، محمد عفان خان، روئف بٹ، وحید خان، عبدالحق، محند طاہر، محمد اشرف، فرحان تھانوی، پرویز احمد شیخ، کاشف احمد فاروقی،رمیز راجہ، و آفیشلز محمد شریف، خالد بروہی، محمد فرحان و دیگر شامل ہیں۔

کیپشن

جامشورو: پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن کے صدر و سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت نیشنل وومین جمناسٹکس چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے ہیں

پرویز احمد شیخ

03363057849

Photos from APNA City News's post 08/01/2023

پریس ریلیز

لاڑکانہ میں پانچویں سندھ کالج گیمز کا افتتاح 10 جنوری کو ہوگا۔پروفیسر احمد بخش بھٹو

11 جنوری سے مختلف گورنمنٹ بوائز و گرلز کالجز میں 10 مختلف گیمز کا آغاز کردیا جائے گا۔

پروفیسرز،الطاف حسین ابڑو،ثمینہ ناز ابڑو،اعجاز احمد کھوکھر،عقیل احمد لاکھیر و ڈائریکٹرز فزیکل کی موجودگی میں فیصلے۔

لاڑکانہ(پرویز شیخ)کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے زیر نگرانی رواں ماہ شیڈول پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کےحوالے سے آج ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن لاڑکانہ ریجن کی میٹنگ ریجنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احمد بخش بھٹو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ریجنل آرگنائزنگ کمیٹی لاڑکانہ ریجن کے میمبرز پروفیسر الطاف حسین ابڑو پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج لاڑکانہ ،پروفیسر ثمینہ ناز ابڑو پرنسپل بیگم نصرت بھٹو گرلس کالج لاڑکانہ، پروفیسر اعجاز احمد کھوکھر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مدیجی ،پروفیسر عقیل احمد لاکھیر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاڑکانہ ریجن،شفقت حسین مکانی سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ،خادم حسین گوپانگ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن نے شرکت کی۔میٹنگ میں مختلف ڈسٹرکٹس فوکل پرسن کے فوکل پرسن انیلا ابڑو، لاڑکانہ، ذولفقار حسین آرائیں، کندھ کوٹ کشمور، ظہور حسین تنیو، قمبر, نصراللہ میمن, شکارپور, سید ظہیر حسین شاہ, جیکب آباد کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ لاڑکانہ ریجن کے فوکل پرسن چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ کے مطابق میٹنگ میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ لاڑکانہ ریجن میں 10 جنوری کو پانچویں سندھ کالج گیمز کا افتتاح بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ میں کیا جائے گا جبکہ 11 جنوری سے پورے ریجن میں مختلف گورنمنٹ بوائز اور گرلز کالجز میں طے شدہ 10 مختلف گیمز کا آغاز کردیا جائے گا۔گیمز کا افتتاح پروفیسر احمد بخش بھٹو ریجنل ڈائریکٹر کالجز لاڑکانہ کریں گے۔
کیپشن

ریجنل ڈائریکٹر کالجز لاڑکانہ پروفیسر احمد بخش بھٹو کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی زیر نگرانی رواں ماہ شیڈول پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کےحوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں۔پروفیسر الطاف حسین ابڑو،پروفیسر ثمینہ ناز ابڑو، عقیل لاکھیر و ریجن بھر کے میل و فیمیل ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن موجود ہیں۔

پرویز احمد شیخ

03363057849

06/01/2023

پریس ریلیز

نیشنل وومین جمناسٹکس چیمپیئن شپ کل 7 جنوری کو سندھ یونیورسٹی جامشورو میں شروع ہوگی۔

پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن کے سیکریٹری پرویز احمد کی نگرانی میں منعقد ہوگی۔آرگنائزنگ سیکریٹری مریم کیریو ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر اکرم انصاری افتتاح کریں گے۔احمد علی راجپوت، مستقیم انصاری و آرگنائزنگ و ٹیکنیکل کمیٹی جامشورو پہنچ گئی۔

جامشورو( ) نیشنل وومین جمناسٹکس چیمپیئن شپ 2023 کل 7 جنوری کو جمنازیم اکیڈمی ہال سندھ یونیورسٹی جامشورو میں شروع ہوگی۔صدر سندھ جمناسٹکس ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت کے مطابق چیمپیئن شپ میں تمام صوبوں کے علاوہ پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹس شرکت کریں گے۔ سندھ جمناسٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد مستقیم انصاری نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انکا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل پرویز احمد کی نگرانی میں منعقد ہوگا جسکی آرگنائزنگ سیکریٹری مریم کیریو جبکہ سید محمد مرتضی چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض انجام دیں گے۔سندھ یونیورسٹی جامشورو کے سینٹر فار فزیکل ایجوکیشن، ہیلتھ اینڈ اسپورٹس سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اکرم انصاری چیمپیئن شپ کا افتتاح کریں گے

پرویز احمد شیخ

03363057849

Photos from APNA City News's post 01/01/2023

پریس ریلیز

حیدرآباد کلب میں آل پاکستان نیشنل بیڈمنٹن رینکنگ چیمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل

تمام کوارٹر فائنلز و وومین ڈبلز سیمی فائنل مکمل۔ سیکریٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی مہمان خصوصی تھے

وومین ڈبلز فائنل میں ماہور شہزاد و غزالہ صدیق، واپڈا اور الجہ طارق اور سمیہ طارق،آرمی مد مقابل ہونگیں۔

حیدرآباد(پ۔ر)حیدرآباد کلب حیدرآباد میں آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں.جس میں مینز سنگلز و ڈبلز کے کوارٹر فائنلز جبکہ وومین ڈبلز کے سیمی فائنلز مکمل ہوگئے۔ گزشتہ روز میچز کے دوران سیکریٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی مہمان خصوصی تھے۔ جنہیں آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے راجہ اظہر محمود نے شیلڈ پیش کی جبکہ عقیل قادر جونیجو اور فرحان لاشاری نے ٹیموں کا ان سے تعارف کرایا۔ اس موقع پر انچارج ایس ایس بی ہاسٹل مظہرالدین خاصخیلی و ٹیم آفیشلز انکے ساتھ موجود تھے۔کووآرڈینیٹر پرویز شیخ کے مطابق مرد سنگلز کوارٹر فائنل مراد علی,کے پی نے اویس زاہد (واپڈا) کے خلاف 5-4 اسکور پر ریٹائرڈ ہرٹ کے باعث کامیابی حاصل کی۔ انجم بشیر، آرمی نے شعیب ریاض،آرمی کو 21-10، 21-13 سے، ایم علی لاروش،واپڈا نے مقیت طاہر،واپڈا کو 21-14، 22-20 سے، عرفان سعید، واپڈا نے عبداللہ لطیف، آرمی کو 21-14، 21-13 سے شکست دی۔ ویمن سنگلز کوارٹر فائنلز میں الجہ طارق،آرمی نے بشریٰ قیوم، واپڈا کو 21-5، 21-3 سے، ماہور شہزاد،واپڈا نے فرزانہ علی،واپڈا کو 21-9، 21-6 سے, صائمہ وقاص, واپڈا نے ثنا حنیف,سندھ کو 21-17، 21-14 سے, غزالہ صدیق, واپڈا نے صبا رشید, واپڈا کو 21-16,21-12 سے, مینز ڈبلز کوارٹر فائنلز میں راجہ محمد حسنین، آرمی اور راجہ ذوالقرنین حیدر، واپڈا نے یاسر علی، ایس این جی پی ایل اور عدنان عزیز، واپڈا کو 21-16، 21-15 سے، عرفان سعید اور زونین جاوید، واپڈا نے عامر سعید اور ایم عتیق، واپڈا کو 21-11، 21-16 سے، مقیت طاہر، واپڈا اور انجم بشیر، آرمی نے اویس زاہد اور ایم علی لاروش، واپڈا کو 21-12، 21-19 سے، مراد علی، کے پی اور شعیب ریاض، آرمی نے عظیم سرور، واپڈا اور ابوذر رشید، ایس این جی پی ایل کو 21-18، 19-21، 21-16 سے شکست دی۔ ویمنز ڈبل سیمی فائنلز میں ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق، واپڈا نے خضرہ رشید، واپڈا اور زبیرہ اسلام، ایس این جی پی ایل کو 21-12، 17-21، 21-18 سے، الجہ طارق اور سمیہ طارق، آرمی نے صائمہ وقاص اور بشریٰ قیوم، واپڈا کو 21-9، 21-13 سے شکست دی۔میچز کو راجہ اظہر محمود، ندیم جاوید اور محمد عرفان سرور کی نگرانی میں مجتبی الحسن، مجاہدالاسلام ہاشمی، عامر سعید، ندیم احمد، نرمینا علی، مہوش خان، تحسین احمد، احسن اقبال، سعید ظفر اور رمیز راجہ سپروائز کررہے ہیں۔ اس موقع پر انچارج ایس ایس بی ہاسٹل مظہرالدین خاصخیلی، رضوان جتوئی، ظفراللہ عباسی، عمران لاشاری، انوارالحق،عائشہ ارم، سید سلمان حیدرجعفری، نرملا دیوی اور دیگر موجود تھے۔

کیپشن گروپ

سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی حیدرآباد کلب میں شروع ہوئی SSB آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی کے ساتھ گروپ

کیپشن شیلڈ

سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی حیدرآباد کلب میں شروع ہوئی SSB آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مہمان خصوصی سیکریٹری سیکریٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی کو کھلاڑی گلدستہ پیش کررہی ہے۔

پرویز احمد شیخ

03363057849

فرحان علی لاشاری

+92 333 2616003

Photos from APNA City News's post 30/12/2022

پریس ریلیز

آل پاکستان نیشنل بیڈمنٹن رینکنگ چیمپئن شپ کا حیدرآباد کلب میں آغاز

سینئر نائب صدر سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن۔عقیل قادر جونیجو نےافتتاح کیا۔ راجہ اظہر محمود نے شیلڈ پیش کی۔

فرحان علی لاشاری، طیب سہیل کے ساتھ کمیٹی نے گلدستہ پیش کیا۔ٹیموں سے تعارف کے بعد پہلے رائونڈ کے میچز کھیلے گئے

حیدرآباد(پرویز شیخ)نیشنل بیڈمنٹن رینکنگ چیمپئن شپ آج سے حیدرآباد کلب نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں شروع ہوگئی۔ چیمپئن شپ کی منظوری پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن نے دی ہے اور سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے اس چیمپئن شپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ چیمپئن شپ میں تمام صوبوں، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس اور ایس این جی پی ایل کے 200 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔عقیل قادر جونیجو سینئر نائب صدر سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔کووآرڈینیٹر پرویز شیخ کے مطابق آج کھیلے گئے میچوں میں مینز سنگلز پہلے راؤنڈ میں مراد علی (کے پی) نے طاہر سبحانی (پی بی) کو 21-19، 21-13 سے، حمزہ خان (کے پی) نے محمد مسعود (پولیس) کو 21-16، 21-18 سے، راجہ حسن مجتبیٰ (آرمی) نے کاشف نواز (واپڈا) کو 21-13، 21-15 سے، اویس زاہد (واپڈا) نے شایان تنویر (پی بی) کو 21-14، 21-12 سے، محمد رضوان (واپڈا) نے رحمان حیدر نظامی (آرمی) کو 21-8، 21-9 سے، زوہیب خان (پولیس) نے احمد طارق (پی بی) کو 21-17، 21-11 سے، عبداللہ لطیف (آرمی) نے یوسف خان (آرمی) کو 21-8، 21-6 سے، اشان تنویر (پی بی) نے ابوذر رشید (ایس این جی پی ایل) کو 21-11، 21-17 سے، عظیم سرور (واپڈا) نے سید ماجد علی شاہ (آرمی) کو 21-13، 21-12 سے، طاہر خان (پولیس) نے محمد زید (کے پی) کو 19-21، 21-18، 21-12 سے، عرفان سعید (واپڈا) نے ایم افنان خان (کے پی) کو 21-11، 21-11 سے، طیب شفیق (پی بی) نے محمد عزیر (کے پی) کو 21-5، 21-9 سے شکست دی.میچز کو راجہ اظہر محمود، ندیم جاوید اور محمد عرفان سرور کی نگرانی میں مجتبی الحسن، مجاہدالاسلام ہاشمی، عامر سعید، ندیم احمد، نرمینا علی، مہوش خان، تحسین احمد، احسن اقبال، سعید ظفر اور رمیز راجہ سپروائز کررہے ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت، ممبر پرویز احمد، صدر حیدرآباد اولمپک کمیٹی خرم رفیع صدیقی، عمران لاشاری، انوارالحق اور دیگر موجود تھے۔

کیپشن

سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی حیدرآباد کلب میں شروع ہوئی SSB آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی عقیل قادر جونیجو سینئر نائب صدر سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے ساتھ گروپ.

سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی حیدرآباد کلب میں شروع ہوئی SSB آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا مہمان خصوصی عقیل قادر جونیجو سینئر نائب صدر سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن افتتاح کررہے ہیں۔دوسری جانب ٹیموں کا تعارف اور راجہ اظہر محمود انہیں شیلڈ پیش کررہے ہیں.
پرویز احمد شیخ

03363057849

فرحان علی لاشاری

+92 333 2616003

Want your business to be the top-listed Media Company in Bahawalpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Ofsos nak khabar fasalabad mn aik our Behin k sath ziyadti
Pm Imran Khan Today Exclusive CNN News

Address

Bahawalpur
63100

Other Media/News Companies in Bahawalpur (show all)
Amroz News Amroz News
Bahawalpur, 63100

Everybody who visit, like, and join my page and than who get reliable knowledge, information ...

Aliza sehar vlogs.pk Aliza sehar vlogs.pk
Bahawalpur

Its aliza sehar vlogs official

SHANI MART SHANI MART
Bahawalpur

Youth News Hd TV Youth News Hd TV
Zanana Hosp Road Old City Bwp
Bahawalpur, 63100

Youth News Official page like, Follow and do Share for latest news

Tahir Prince Tahir Prince
Bahawalpur

Friends is page pe ap ko news aupdats milen gean Tahir Prince

Usman News Usman News
Bahawalpur

News Sensor News Sensor
Ward No. 14
Bahawalpur, 59320

News/Media There's a lot of News,Facts,and daily updates

Stay Tuned Stay Tuned
Bahawalpur
Bahawalpur, 63350

"Your ultimate news hub: stay informed, stay engaged. 📰🌐 Join our community for diverse updates"

Har Khabar pr Nazar Har Khabar pr Nazar
Bahawalpur

World waqiat in urdu for public awareness

The ReporT The ReporT
Bahawalpur, 63100

Welcome to "The Report" - your go-to destination for timely and comprehensive global news coverage.

Bahawalpur Headlines Bahawalpur Headlines
The City Of Nawab
Bahawalpur, 63100

Azaad Pakistan Azaad Pakistan
Bahawalpur, 63100

Azaad paKistan