BWP Online News
بہاولپور آن لائن نیوز نیٹ ورک
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، سول ایوی ایشن کے مطابق 150 حجاج کرام کو لے کر پہلی پرواز ملتان، دوسری لاہور اور تیسری اسلام آباد آئے گی۔مجموعی طور پر 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔
بجٹ 2024/25 ٹیکس میں اضافہ ⬆ !!
ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ واپس ـ
بیرون ملک سے لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹیز میں رعایت ختم ـ
موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس انجن کی طاقت کے بجائے گاڑی کی قیمت کے مطابق وصول کیا جائے گا ـ
موبائل فونز پر 18 فیصد سٹینڈرڈ ریٹ ٹیکس عائد ہوگا ـ
سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصد ہوگی ـ
نان فائلرز سے ایڈوانس ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ایک فیصد کے بجائے بڑھا کر 2.25 فیصد کر دی ہے ـ
کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح بڑھا کر فائلز کے لیے 15 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 45 فیصد ہوگی ـ
نئے پلاٹوں، رہائشی اور کمرشل پراپرٹی پر پانچ فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) عائد ـ
اسٹیل اور کاغذ کی مصنوعات پر بیرون ملک سے درآمد پر ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز ہے۔
سگریٹ کے فلٹر میں استعمال ہونے والے ایسیٹیٹ ٹو 44000 ہزار روپے فی کلو ایف ای ڈی لگانے کی تجویز ہے۔
شیشے کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ (سبسڈی) ختم کر دی گئی ـ
ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعت پر جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔
تانبے، کوئلے، کاغذ اور پلاسٹک وغیرہ کے سکریپ پر سیلز ٹیکس ود ہولڈنگ کا اطلاق ہوگا ـ
مزید تفصیلات اگلی پوسٹ میں ـ
وسیم اقبال
بخشن خان ریلوے اسٹیشن || پاکستان ریلویز
بخشن خان ریلوے اسٹیشن بہاولپور کی تحصیل حاصل پور اور بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے درمیان سمہ سٹہ سے بہاولنگر، منڈی صادق گنج، امروکا کے راستے بھارت جانے والی ریلوے لائن پر واقع ہے۔
بخشن خان ضرور کوئی اہم شخص رہا ہو گا جس کے نام پر بستی کا نام پڑا ہو گا۔ بخشن خان ریلوے اسٹیشن منڈی چشتیاں کے قریب واقع ہے۔ کبھی ریاست بہاول پور کا حصہ تھا۔ تبھی تو اس کے شیڈ کی بناوٹ سے نوابوں کے محلوں کی جھلک دکھائی پڑتی ہے۔
©️Rail Eyeshot
PAK TEA HOUSE LAHORE SCINCE 1948 لاہور میں موجود دانشوروں کا تاریخی کیفے #explore #lahore #love The Sanctuary of Literature PAK TEA HOUSEFor a stranger, this sitting lounge established in 1940s may merely be a tea house, nevertheless, the truth is that ...
Chahat Fateh Ali's Bado Badi got deleted from YouTube after reaching 28 million views due to copy right claim , as the original song was property of Noor Jahan.
*حکومت سے اپیل ہے کہ مہربانی کریں پٹرول کی جو قیمت ہے وہی رہنے دیںجس حساب سے پٹرول سستا اور بجلی مہنگی ہو رہی ہے اس طرح تو پھر پٹرول 64 روپے اور بجلی 264 روپے ہو جائے گی۔*
ایک قافلہ سفر پہ جارہا تھا ۔۔وہ پچاس لوگ تھے،راستے میں ایک بڑی نہر آگئی جس پہ نزدیک کوئ پل نہیں تھا،اسکے سوا کوئ چارہ نہیں تھا کہ تیر کر نہر عبور کی جاۓ،سب لوگوں نے اپنے اسباب سنبھالے اور تیرنے لگے،،جن ایک دو کو تیراکی نہیں آتی تھی ان کو بھی ساتھ لے کر چلے ،،آخر سب دوسرے کنارے پہ پہنچے ،سانس کچھ بحال ہوئی تو امیرِ قافلہ کہنے لگے کہ ،ہمیں اپنے بندے گن لینے چاہیئیں ،کیا ہم پچاس ہی ہیں،امیر نے ,ِگنا اور چلّااٹھا۔۔۔۔ہمارا،ایک ساتھی نہر میں بہہ گیا۔۔سب مغموم ہوگئے،لیکن وہ کون تھا،
،،یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ ،بس ہم انچاس لوگ ہیں ،،
ایک اور آدمی سامنے آیا۔۔تم نے ٹھیک سے گنا نہیں ،میں گنتی کرتا ہے۔۔۔اس نے دوبار ہ سے گنتی کی،لیکن نتیجہ پھر وہی،اب قافلے میں بے چینی پھیلی گئی تھی ،ایک اور آدمی نے رضاکارانہ طور پر آدمی گنے لیکن یہ کنفرم ہو چکا تھا کہ ایک بندہ غائب ہے ،ہر ایک سے گننے میں غلطی نہیں ہو سکتی،اب یہ پتہ کرنا باقی تھا کہ مرحوم کس قبیلے ،کس خطے یا گروہ کا تھا،یہ بات ابھی تک معمہ تھی۔۔
ایک کسان جو اپنے کھیتوں کو پانی لگانے کی غرض سے گزرا۔۔۔دیکھا کہ تمام اہل قافلہ مغموم وحیران بیٹھے ہیں ،حال۔پوچھا ،جواب میں تمام ماجرا سنایا گیا ،کسان لمحوں میں معاملے کی تہہ تک پہنچ گیا،
،،میں تمہارے بندے کو بازیاب کروا سکتا ہوں،لیکن۔میرا انعام کیا ہو گا،،
،،یہ اشرفیوں کی تھیلی رکھو،،امیر نے اسکے ہاتھ پہ تھیلی رکھی ،کسان نے جوتا اتارا ،اور کہا،،جس کو میں جوتا لگاؤں ،وہ دوسری طرف ہوتا جاۓ،
کسان ایک مسافر کو جوتا مارتا،وہ دوسری طرف ہوجاتا،اسی طرح کرتے کرتے ،پچاس کی گنتی پوری ہو گئی،ان میں سے جو کوئ بھی گنتی کرتا تھا ,خود کو گننا بھول جاتا تھا۔۔
اب جیسے ہی وہ لوگ پورے ہوۓ ،خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ،اپنے رہ پہ ہو لیئے۔۔۔۔۔
ہم میں سے اکثر اپنی روز مرہ زندگی میں جب ،کسی قسم کا حساب کتاب کرنے لگتے ہیں ،محاسبہ کرنے لگتے ہیں تو امیرِ قافلہ اور دوسرے مسافروں کی طرح ،خود اپنی زات کو بھول جاتے ہیں ،نصیحت کرتے ،خود کو استثنیٰ ،دیتے ہیں۔۔حالانکہ ہم بھی وہیں کھڑے ہوتے ہیں ،اسی بھیڑ میں شامل ہوتے ہیں ،ایسے میں خود آگہی کے لئے ہمیں جوتوں کی ہی ضرورت پڑتی ہے ،جب جوتا پڑتا تو اپنی زات منکشف ہوتی ہے ۔۔
صراطِ مستقیم
#بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی کے اساتذہ کاواٸس چانسلر سیکرٹریٹ کے باہرعیدالاضحی کے مہینے میں اساتذہ کرام کو آدھی تنخواہ ملنے اور حکومت کی طرف سے صوبائی جامعات کی گرانٹ بند کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے کہا کہ کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں اور اب آدھی تنخواہ دی گئی ہے۔ عید سر پر ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے وائس چانسلر نے بھی پوری تنخواہوں کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ مگر اس کے باوجود اس ماہ أدھی تنخواہ دی گٸی ۔مقررین نے کہا کہ گورنر پنجاب کا جامعہ کو دسمبر میں مالی گرانٹ دینے کا وعدہ بھی تاحال پورا نا ہوا۔ اس طرح کے حالات رہے اور حکومت نے بھی گرانٹ نہ دی تو یونیورسٹی چلانا ممکن نہیں رہے گا۔ہزاروں طلبا و طالبات کا تعلیمی مستقبل داٶ پر لگ جاۓ گا۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ بروقت مکمل تنخواہیں نا دی گئیں تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائیگا۔
تربوز کے ٹیکے پر تو ہر کوئی بول رہا ہے مگر
بجلی کے بلوں میں جو ٹیکا لگتا ہے اس پر خاموشی کیوں ہے،🤔
3 جون 2019
محفلیں تو ہوں گی تیرے بعد بھی لیکن
یہ اور بات ہے کے ان میں روشنی نا ہوگی
یوم وفات مرد درویش
فرزند بہاولپور ڈاکٹر سید وسیم اختر مرحوم رحمہ اللہ
پنجاب میں بلدیاتی ادارے ایک سال کے لئے بحال
لاھور: بلدیاتی اداروں کو جون 2024 سے دسمبر 2025 تک ایک سال سات ماہ کے لیے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.
موجودہ پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے اعلان میں دو صورت حال سامنے آئی ہیں ایک تو 15 روپے کی کمی کا اعلان کردیا گیا اور کمی محض 4 روپے ہی کی گئی۔ اس خبر کی کھوج لگائی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ وزیر اعظم نے 15 روپے کمی کے احکامات وزارت خزانہ کو جاری کیے لیکن عملی طور پر کمی محض 4 روپے ہی کی گئی اب یہ کس نے شہباز شریف کو یہ پیغام دیا ہے کہ بھئی آپ کا نہیں حکم ہمارا ہی چلے گا آپ محض کٹھ پتلی ہیں۔
دوسری طرف بہت سارے دوستوں نے پٹرول کی قیمت میں "بڑی" کمی پر سوشل میڈیا پر پوسٹس داغ دیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی اور اس پر پی ٹی آئی کے سپورٹرز پر تنقید کے نشتر بھی چلائے حالانکہ اگر قیمتوں میں واقعی کمی واقع ہوتی بھی ہے تو یہ نون لیگ کا انتخابی وعدہ ہے اس پر اچھل کود کیسی خیر اب جب وہ کمی واقع نہیں ہوئی جس کا پراپگنڈا کیا گیا۔ تو اب چاہیے تو یہی کہ وۃ سب اس پر رجوع کریں اپنی پوسٹس کو ہٹادیتے اور کم ازکم اتنی اخلاقی جرات کا مظاہرہ ضرور کرین اور اس حکومت کی واردات پر دو حرف لازمی لکھتے لیکن اس کے لیے شاید ان میں وہ مادہ موجود نہیں ہے۔
اخے ویلکم تو پرانا پاکستان جہاں پٹرول 150 روپے لیٹر تھا۔
#بہاولپور امیر جماعت اسلامی پاکستان
حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر
غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے
31 مئی 2024 بروز جمعۃ المبارک،
ملک گیر یوم احتجاج
تمام ارکان و کارکنان نماز جمعہ "جامع مسجد الصادق" میں 01:30 بجے ادا کریں۔ مظاہرے کی قیادت
امیر ضلع محترم سید ذیشان اختر
امیر شہر حلقہ 254 ملک عبدالحی
امیر شہر حلقہ 253 نصر اللہ خان ناصر کریں گے۔
نوٹ: اس مظاہرہ میں شہر کے دونوں حلقوں 253، 254 سے ارکان و کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہوں۔
منجانب: جماعت اسلامی بہاولپور
فری میڈیکل/ریہیب کیمپ
مفت معائنہ، مفت دوائی اور مناسب مشورے کے لئے سینیئر ڈاکٹر/ لیڈی ڈاکٹر کی زیر سرپرستی میڈیکل کیمپ بھی ہوگا۔
علاؤہ ازیں ایسے افراد/بچے جو جسمانی یا ذہنی معذوری کا شکار ہوں، اور ایسے بچے جو سننے/بولنے سے قاصر ہوں ان کا جدید آلات اور ورزشوں کی مدد سے علاج اور اس کی رہنمائی کے لئے فری ریہیب کیمپ لگایا جا رہا ہے۔
دونوں کیمپ بروز جمعرات 2024-05-30 کو صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک الرباط ماڈل سکول میں ( زیر انتظام نصراللہ خان ناصر صاحب ) ہوں گے جس میں خواتین، بزرگوں اور بچوں کو مندرجہ بالاہ سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔
منجانب:
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ بہاولپور
زیر انتظام :
الرباط ماڈل سکول مقبول کالونی بہاولپور
03018688599
یوم مئی 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، نوٹیفیکیشن
تربوزوں کے پہچھے پڑا ڈاکٹر سموسہ، کسی ہسپتال، سرجن یا فارمیسی کے راز نہیں کھولے گا۔ سی سیکشن کمائی کا ذریعہ ہے، کبھی نہیں بتائے گا۔ شوکت خانم ریسرچ سینٹر کیسے کینسر کو جان لیوا بنا دیتا ہے، کبھی نہیں بتائے گا۔ او متیروں کے ٹیکے سے ویوز کمانے والے، شوکت خانم کا ایک ٹیسٹ 20000 کا ہوتا ہے، ایک رات کے 7500 لیتا ہے، یہ بات بتائو جو تمہیں معلوم ہے۔ کسانوں سے نہیں گالیاں ہی کھانی ہیں تو ڈاکٹروں سے کھائو، بھلا کروڑں کی تعداد میں پیدا ہونے والے تربوز کو جن انجیکشن لگائیں گے۔
ہوتا ہو گا لیکن ویسے نہیں جیسے ڈاکٹر سموسے نے بتایا۔
خود کتنی فیس لیتے ہو یہی بتا دو۔
تحریر: ڈاکٹر فیاض عالم
تربوز کے حوالے سے چند زیادہ اہم نکات:
1- لوگ تربوز خریدتے وقت اصرار کرتے ہیں کہ فروخت کرنےوالا اسے کاٹ کر اس کا رنگ دکھائے- سرخ ہو تو خریدتے ہیں، اور گھر لاکر فریج میں رکھ دیتے ہیں یا کچھ دیر میں کاٹ کر اسے کھالیاجاتا ہے-
چھری کتنی صاف ستھری ہوتی ہے، فروخت کرنے والے کے ہاتھ کس قدر صاف ہوتے ہیں، کٹے ہوئے تربوز میں اگلے کچھ گھنٹوں میں کتنے بیکٹیریا پیدا ہوجاتے ہیں؟ کیا ڈاکٹر عفان یا دیگر لوگوں کو اس کا کچھ احساس ہے؟
2- پکا ہوا تربوز عام طور پر سرخ ہی ہوتا ہے- وہ تربوز جس کا رنگ پوری طرح سرخ نہیں ہوتا، وہ کچھ کچا ہوتا ہے یا تھرپارکر جیسی زمین کا ہوتا ہے جہاں تربوز کا رنگ گہرا سرخ نہیں ہوتا لیکن ذائقہ میٹھا ہوتا ہے-
3- پکے ہوئے تربوز کی ایک نشانی یہ بھی ہوتی ہے کہ اس کے ایک حصے کا رنگ پیلا ہوتا ہے جو حصہ زمین سے مس ہورہا ہوتا ہے ( جب تربوز کو توڑا جاتا ہے)
4- کوئ طریقہ ایسا ایجاد نہیں ہوا ہے کہ ایک یا کئ انجیکشز لگا کر پورے تربوز کو یکساں طور پر سرخ کیا جاسکے-
5- ہم نے جامعہ کراچی کے فوڈ سائنس کے شعبے کے ماہرین اور کئ ماہرین زراعت سے اس موضوع پر بات کی ہے- وہ مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ " ڈاکٹر عفان سے کہیں کہ تربوز کو ٹیکے لگا کر لال کرنے کی بھی ایک وڈیو بنادیں"
براہ کرم کسانوں کی زندگیوں کو مزید مشکل نہ بنائیں، وہ پہلے ہی گندم اسکینڈل کے ہاتھوں پریشان ہیں!
ڈاکٹر فیاض عالم
تعمير وطن سكول حاصل پور آخری فقرہ پڑھیں ابھی 1 تاریخ آی نہیں اور دو ماہ کی فیس اڈوانس جمع کرنے کے بعد بچہ امتحان میں بیٹھے گا اور تمام کتب اور دیگر سامان سکول شاپ سے لینا ہوگا۔۔۔۔لمحہ فکریہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Website
Address
Bahawalpur
63100
Zanana Hosp Road Old City Bwp
Bahawalpur, 63100
Youth News Official page like, Follow and do Share for latest news
Bahawalpur
Bahawalpur, 63100
This page create for update real news critics political affairs.
Garden Road, Model Town A
Bahawalpur
Are you interested in the current affairs of Pakistan? Want to watch an unbiased view. Afaq news is t