Dar-E-Arqam Schools Air port Road, Noon House Campus Bahawalpur

Pre-School is the most important part of a child's Education and learning age. Aim of Dar-E-Arqam Sc Because we believe that:

"HER BACCHA HOTA HAI KHAASS"

"Excellence in the World and Hereafter"

The mission of Dar-E-Arqam Schools is to provide our students Education of highest quality, Groom their personality and Inculcate in them a sense of Responsibility, Confidence, Commitment and Dedication towards their society.

26/06/2019

Important Note for PARENTS :
Regular classes of HIFZ ( Boys &Girls ) will be started from 01, July ,2019.
You are requested to make sure 100% attendance.
Kind regards.

11/06/2019
10/06/2019

"فخر ھوتا ھے قبیلے کا سدا ایک ھی شخص"
تحریر:سید وقاص جعفری

دوعشرے قبل مطالعہ کی ھوئ تحریر کا نقش اب بھی یادداشت کے افق پر جگمگاتا ھے ،صاحب تحریر نے اسے Medics with Mission کا عنوان دیا تھا ،یعنی وہ ڈاکٹرز جو ایک مشن کی تکمیل میں لگے ھوئے تھے۔یہ وہ لوگ تھے جو اپنے گھر بار اور پریکٹس کو تج کے ایسے علاقوں میں لوگوں کو فائدہ پہنچانے گئےتھے جہاں کے لوگ شدید خطرات سے دوچار تھے ،یہ سب ماھر ڈاکٹرز اور نامور پیشہ ور اپنے علم اور فن کو ان مجبوراور مظلوم لوگوں کی خدمت پر لگارھے تھے جوانسانی اور قدرتی آفات کی لپیٹ میں تھے-
میں جب جب ڈاکٹر سیدوسیم اختر صاحب کو یاد کرتا ھوں ،یہ تحریر مجھے ان کے مناسب حال اور وہ اس تحریر کے مصداق محسوس ھوتے -Medics with Mission کے حامل تو جسموں کو لگے گھاو پر مرھم رکھتے تھے جبکہ ھمارے "یہ مسیحا" لوگوں کے دلوں کو مقصدزندگی اور اقامت دین کے شعور سے تندرست و توانا کرتے-حسرت موھانی کے بقول
ھے مشق سخن جاری،چکی کی مشقت بھی۔۔۔۔۔۔۔

ان محسنین کا ایک ہاتھ اگر مریضوں کی نبض پر تھا،تو دوسرا ھاتھ ،بڑی محبت اور حکمت کے ساتھ انہی افراد کے دل اور دماغ پر لگی غلط افکار واعمال کی گرھوں کو کھول رھا ھوتا-بلاشبہ یہ کام اللہ کے گھر کی دیکھ بھال اور بیت اللہ کے مہمانوں کی ضیافت سے کہیں بڑھ کر ھے -

أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَجَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ لَا يَسْتَوُونَ عِندَ اللَّهِ ۗ

تحریک اسللامی پر یہ اللہ کا احسان ھے کہ اس کے پاس وہ روشن اور اجلے کردار ھر دور میں پائے جاتے رھے ہیں، جن سے مل کر دین کی معرفت اور جدوجہد کا آھنگ ملے-یہ لوگ زندگی کے ھر دائرے اور پروفیشن میں پائے جاتے ہیں -ایسے چمکتے دمکتے مسیحاوں کی ایک کہکشاں ھے ،کچھ زندگی کی روشنی میں آج بھی جگمگاتے ہیں اور کچھ کا کردار انہیں زندہ رکھے ھوئے ھے
ثلة من الاولين و قليل من الاخرين
کے مصداق یہ کل بھی تھے اور آج بھی ہیں ڈاکٹر نذیر شہید ۔ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ مرحوم ،ڈاکٹر عبدالمحسن ھادی مرحوم ،ڈاکٹر وسیم شیخ مرحوم،
ڈاکٹر حفیظ الرحمان (الخدمت) ،ڈاکٹر محمد فاروق (سرگودھا)ڈاکٹر صفدر ھاشمی (ملتان)،ڈاکٹر واسع شاکر(کراچی)،ڈاکٹر نجیب الحق(پشاور),ڈاکٹر زاھد ستار(ٹوبہ ٹیک سنگھ)،ڈاکٹر ریاض احمد (میرپور)
ڈاکٹر سید وسیم اختر اسی قبیلے کے گل سرسبد تھے۔
انہوں نے ایک بار جب اپنے رب سے عہد وفا استوار کرلیا تو پھر واپسی کے سارے راستے بند کردیے - وہ لاھور سے تعلیم حاصل کرنے بہاولپور آئے اور پھر یہیں کے ھورھے-اگر بہاولپور کے لوگوں نے اپنی محبت اور عقیدت کے گلاب ان پر نچھاور کیے تو ڈاکٹر وسیم اختر نے اپنی پوری زندگی "بہاولپوریوں" کو دان کردی -دارالسلطنت سے کئی مرتبہ انہیں "بلاوے" دیے گئے مگر انہوں نے ' لاھور' کے بجائے 'چولستان' کے خاک نشینوں سے رفاقت کو ھی ترجیح دی- وہ اسمبلی میں ھوں یا اس سے باھر،بہاولپور کی سیاسی شطرنج کے بادشاہ،وزیر اور پیادے ،انہیں راستہ دیں یا نہ دیں،جماعت اسلامی انہیں پنجاب کی ذمہ داری سونپے یا جنوبی پنجاب کا محاذ ان کے حوالے کرے ،ڈاکٹر وسیم اختر نے اپنی پہلی محبت۔۔۔۔بہاولپور کو سر کا تاج بنائے رکھا-
ڈاکٹر سید وسیم اختر ،اپنی پوری زندگی کئی محاذوں پربیک وقت نبرد آزما رھے۔جماعت اسلامی شہر اور ضلع بہاولپور کی امارت سے لے کر پنجاب اسمبلی کی ممبر شپ تک،صادق آباد سے لے کر اٹک کے پل تک پھیلے پنجاب میں تحریک اسلامی کی کمان سنبھالنے سے لیکر تحریک بحالی صوبہ بہالپور میں جان ڈالنے تک،گذشتہ پانچ سال تو وہ تن تنہا پنجاب اسمبلی میں اسلام،عوام اور پاکستان کا مقدمہ لڑتے رھے،عوامی مفاد کا شاید ہی کوئ عنوان ایسا ھو جس کی بازگشت ڈاکٹر وسیم اختر کے ذریعہ پنجاب کے ایوانوں میں نہ سنائ دی ھو-گنے کے کاشتکاروں کے مسائل ھوں یا ذہین طلبہ کے سر پر لٹکتی ایم بی بی ایس کے انٹری ٹیسٹوں کی تلوار،صوبہ بھر کے اسکولز میں قران پاک معہ ترجمہ کی لازمی تعلیم کا بل ھو یا صوبہ بہاولپور کی بحالی کی قراداد۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر وسیم اختر عوام کے لیڈر تو تھے ھی ،وہ عوام کے حقوق اورمفادات کے پاسبان اور چوکیدار بھی تھے ۔
2013 سے 2018 تک ڈاکٹر صاحب پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے نمائندے تھے مگر یہ ایک فرد درجنوں نہیں سینکڑوں پہ حاوی تھا-میں ا س دور میں انہیں "یکہ تاز" کہوں گا۔۔۔۔۔ وہ شہ سوار جو گھوڑا دوڑانے میں بے مثل ھو،وہ جواکیلا حریف کے مقابلے پر نکل آئے،وہ جری اور بہادر جو کسی کی مدد کے بغیر مقابلہ کرے-
مہربان،مخلص اور محنتی ۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر صاحب کی شخصیت ان تین لفظوں سے عبارت تھی-وہ سب پر یکساں مہربان تھے،مریض،سائل،تحریکی کارکن یا کولیگ-تنظیمی دورہ ھو یا اسمبلی اجلاس کی تیاری ،وہ جو کام بھی کرتےانتہائ یکسوئ اور سنجیدگی سے انجام دیتے ، ان تھک،جفاکش، اور ایثار پیشہ۔صوبہ پنجاب کی امارت (2009-2015)کے دوران ان کا ایک قدم لودھراں بہاولپور ھوتا تو دوسرا وسطی اور شمالی پنجاب۔اور یہ ان کا ھر ھفتہ کا معمول تھا-ھفتہ میں دودن وہ بہت معمولی فیس اور بغیر فیس کے مریضوں کو دیکھتے تو اگلے دودن دکھ درد میں ڈوبے سائلین کے ساتھ عوامی دفتر میں گذارتے ،یوں اگلے تین دن وہ قریہ قریہ اللہ کے دین کا پیغام پہنچانے نکل کھڑے بوتے -
کسی نے درست کہا ھے کہ بڑا آدمی وہ نہیں ھوتا جو حسب نسب یا مقام و مرتبہ میں بڑا ھو بلکہ بڑا وہ ھوتا ھے جس کی مجلس میں چھوٹے بھی اپنے آپ کو بڑا سمجھیں -ڈاکٹر صاحب کسی بھی تعلی ،نفسانیت اور عجب سے کوسوں دور تھے-وہ عام آدمی کی زبان بھی تھے اور ترجمان بھی،انکساری اور درویشی کا وصف ،ان میں بدرجہ اولی موجود تھا ۔وہ کلینک،گھر،پارلیمنٹ اور منصورہ میں یکساں قابل رسائی تھے.جماعت اسلامی کی امارت ،صوبائی اسمبلی کی رکنیت اور نفع بخش میڈیکل پروفیشن کے بجائے ان کی شناخت،پہچان اور ترجیح ،عام انسان سے محبت،تعلق،دلجوئ اور خبر گیری تھی ۔یہ کیسے ممکن ھے کہ انسان اللہ کے کنبہ سے محبت کرے اور اللہ اس کی محبت لوگوں کے دلوں میں نہ اتاردے!

وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ ۚ لَوْ أَنفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ ۚ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

ڈاکٹر صاحب کے اس کردار کی گواہی ان کی زندگی سے لے کر دم واپسیں تک ھر خاص و عام نے دی ۔ خالق کی رحمتوں اور برکتوں سے بھرے ماہ رمضان کے آخری دن، ھزاروں مغموم چہرے،نم آلود آنکھوں اور مضمحل قدموں کے ساتھ اس بات کی گواھی دے رھے تھے کہ خدمت،محبت اور انکساری کا خوگر یہ فرد لوگوں کے جسموں نہیں دلوں پر حکومت کرتا ھے

ھر گزرنے والا دن نہ جانے کتنے افراد کو موت،قبر اور گمنامی کے اندھیروں میں دھکیل رھا ھے۔لیکن ان میں کچھ لوگ یقینا ایسے ھوتے ہیں جو زندگی کی مہلت ختم ھونے کے بعد بھی افراد اور جماعتوں کو مہمیز دیتے ہیں۔ڈاکٹروسیم اختر کی زندکی اور جدوجہد، ذوق عمل رکھنے والے ھر فرد کے لئے مشعل راہ بن سکتی ھے------------
اپنی صلاحیتوں کے ٹھیک ٹھیک مصرف سے آگاہ ھوکرجدوجہد کا حق ادا کرنے کی سعی کے لئے،
زندگی کی ایک ایک ساعت کو رب العالمین کے دربار میں جوابدھی کے احساس کے ساتھ گذارنے کے لئے،
انسانوں کے رب کی محبت میں ،انسانوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنےاوران کے کام آنے کے لئے-

شکستہ دل کا گلہ کریں کیا،یہ سانحہ کب گمان میں تھا
اسی نے گل کردیا ھے لوگو،چراغ جس کی امان میں تھا بصارتوں سےھواھےاوجھل،بسا ھوا ھے بصیرتوں میں
وہ اب ھے کتنی کہانیوں میں،جو ایک ھی داستان میں تھا

09/06/2019

محترم والدین ۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم

امید ہے ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔. . عید الفطر کی تعطیلات کے بعد مورخہ 10 جون بروز سوموار کو سکول آفس دوبارہ کھلے گا۔آفس ٹائمنگ 07:00 سے 02:00تک ہو گی آپ سے گزارش ہے کہ اپنے تمام واجبات کی ادائیگی کے بعد بچوں کا سمر وکیشن ٹاسک سکول آفس سے حاصل کریں اور اپنی نگرانی میں بچوں کو مکمل کروایں۔


دارارقم سکول
سٹلائیٹ ٹاون کیمپس بہاولپور
گورنمنٹ ہاوسنگ سوسائٹی کیمپس بہاول پور
نون ہاوس کیمپس یزمان روڈ بہاولپور
ماڈل ٹاون اے کیمپس بہاولپور

09/06/2019

محتر م والدین!
السلام علیکم۔
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نون ہاوس کیمپس کا ایڈمن آفس صبح 7:00 تا02:00 کھلا رہے گے۔
شکریہ

08/06/2019

Respected parents

20/05/2019

ڈپٹی کمشنر بہاولپور محترم جناب شوذب سعید صاحب نے مورخہ 24 مئی 2019 بروز جمعہ المبارک کو بہاولپور میں نواب آف بہاولپور کی برسی کے سلسلے میں لوکل چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

30/04/2019

Respected Parents!
School will remain close on 1st May 2019 "LABOUR DAY"
Dar E Arqam Schools
Noon House Campus

Photos from Dar-E-Arqam Schools Air port Road, Noon House Campus Bahawalpur's post 19/04/2019

*Black Color Day Celebration*
” ‘Black’ colour is sentimentaly bad,
But Every ‘Black Board’ makes The students life Bright.”

Photos from Dar-E-Arqam Schools Air port Road, Noon House Campus Bahawalpur's post 18/04/2019
Photos from Dar-E-Arqam Schools Air port Road, Noon House Campus Bahawalpur's post 17/04/2019

اخبارات میں ڈائریکٹر کانگرس ملتان کی خبریں

15/04/2019

محترم والدین
السلام و علیکم
امید ہے کہ مزاج بخیر ہوں گے۔
اسکول میں ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ ہے جس میں بہاولپور ڈویژن کے پرنسپلز اور اساتذہ شرکت کریں گے جس کی وجہ سے کل بروز منگل 16 اپریل 2019 سکول جماعت پلے گروپ سے دہم تک بند رہے گا۔ جب حفظ کلاس معمول کے مطابق سکول آئے گی۔
*شکریہ*
*سکول انتظامیہ*

14/04/2019

﷽اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
آج دار ارقم سکول نون ہاوس کیمپس یزمان روڈ بہاول پور کے شعبہ حفظ قرآن کے استاد محترم جناب قاری تیمور صاحب اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے (بوجہ ہارٹ اٹیک) انا للہ و انا علیہ راجعون
ان کی نماز جنازہ 11 بجے دلاور کالونی میں ادا کی جائے گی شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔۔۔😭😭😰😰

Photos from Dar-E-Arqam Schools Air port Road, Noon House Campus Bahawalpur's post 07/04/2019

*Orange color day celebration*

"There is no blue without yellow and without orange"

04/04/2019

دارارقم سکولز میں بچوں کی خوشخطی پر باقائدہ توجہ دی جاتی ہے اور اس ضمن میں خصوصی نصاب بھی تشکیل دیا گیا ہے
تاکہ بچوں کو ابتدائ کلاسسز سے ہی خوشخط لکھنا سکھایا جاۓ

Photos from Dar-E-Arqam Schools Air port Road, Noon House Campus Bahawalpur's post 29/03/2019

*Yellow day celebration*
How wonderful the colour yellow is. It stands for the sun -...................💛🌠🌞

27/03/2019

اپنے بچوں کو مطالعے کا عادی بنائیں۔ ان کے لیے اچھے میگزین کا انتخاب کریں۔ ماہنامہ ارقم آپ کے بچوں کی تربیت کا معاون، بہترین کہانیوں ، معلومات اور سرگرمیوں کا خزانہ ہے۔
ممبرشپ کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں
سالانہ ممبرشپ 1125
ششماہی ممبرشپ 825
https://goo.gl/forms/E5mPyTO7RMcyQ1kh1

Photos from Dar-E-Arqam Schools Air port Road, Noon House Campus Bahawalpur's post 23/03/2019

Iman, Ittihad, Tanzeem
Happy Resolution Day 🇵🇰
Happy Pakistan Day! 🇵🇰

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Qurrat ul Ain From Play Group :)
Mahnoor Nadeem from Class Nursery :)
Faisal Abrar from class 3
Abdullah From Play Group Stating Jmmay Ki Sunnaten :)
Magic Show

Telephone

Website

www.das.edu.pk

Address


Noon House Road, Street # 1, Hafeez Town, Airport Road
Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 07:30 - 14:30
Tuesday 07:30 - 14:30
Wednesday 07:30 - 14:30
Thursday 07:30 - 14:30
Friday 07:30 - 12:30
Saturday 07:30 - 12:00

Other Elementary Schools in Bahawalpur (show all)
Admission is open NOW Admission is open NOW
Bahawalpur, 54000

We have vision to make our child Creative,Confident and Develop Character. By applying 3C Rule.

Beaconhouse Main Campus Bahawalpur Beaconhouse Main Campus Bahawalpur
12-A Rehman Garden Airport Road
Bahawalpur, 63100

Its all about the Beaconhouse Bahawalpur news & activities..

Askari-Kids High School Askari-Kids High School
Satellite Town
Bahawalpur, 062

Askari-Kids High School 32/A Wakeel wali chaki Satellite Town Bahawalpur Kindergarten to Grade-10

Blooming Sprouts Montessori Blooming Sprouts Montessori
Bahawalpur, 63100

Montessori School for precious children.

Brilliant Child Montessori School. Khair Pur 03007850275 Brilliant Child Montessori School. Khair Pur 03007850275
The Educators Brilliant Campus, Thana Moor Khair Pur Tamewali
Bahawalpur, 63060

A Brilliant School for your children future.

NGS Preschool And Junior Campus Bahawalpur NGS Preschool And Junior Campus Bahawalpur
Gulzar-e-Sadiq Backside On Sohail Road Beside Punjab College, House#15, Model Town A
Bahawalpur, 63100

NGS is London Montessori System based Preschool established in 1988. We encourage creativity , indiv

Resource Academia - Bahawalpur campus Resource Academia - Bahawalpur campus
House No 14, Block A, Satellite Town
Bahawalpur, 63100

Punjab group of colleges present a premium brand of education Resource Academia. We proudly present

Irfan Maths Club Irfan Maths Club
Bwp
Bahawalpur, 0622

Free O elvel maths Physcis computer science and much more

Saint Peter's School Bahawalpur Saint Peter's School Bahawalpur
15-Model Town A, Sohail Road, Gulzar-e-Sadiq
Bahawalpur, 63100

Official Page of SAINT PETER'S SCHOOL BAHAWALPUR

The Country School, Model Town-Fahad Campus, Bahawal Pur The Country School, Model Town-Fahad Campus, Bahawal Pur
Street No. 6, Near HBL/UBL, Model Town-B
Bahawalpur, 63100

This is the official page of The Country School, Model Town Branch, Bahawalpur. One of the best scho