Ch News Burewala

Like and share for latest update & news of Burewala City
Burewala ka wahd Channel Jahan sab se pehle

30/06/2024
28/06/2024

انا للہ وانا الیہ راجعون !
ہمارے ہمسائے اور پیارے دوست محمد رمضان دبئی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔
اللہ پاک مغفرت فرمائیں اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائیں

12/06/2024

پاکستان کا واحد پیٹرول پمپ جہاں صرف باپردہ لڑکیاں ہی کام کرتی ہیں

07/06/2024

❤اَلسؔـــــــــــــــــلام وعَلَیکم❤

🕋🌷Jumma Mubarak🌷🕋

🕌❤جمعہ مبارک ❤🕌

ﷲ مُجھے اور آپ سب کو آسمان کے ستاروں
اورسمندرکی لہروں سے بھی
زیادہ خوشیاں نصیب کرے۔۔
اَمِين🤲🏻
يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن❤

Photos from Ch News Burewala's post 27/05/2024

𝐅𝐮𝐥𝐥𝐲 𝐟𝐮𝐧𝐝𝐞𝐝 𝐬𝐜𝐡𝐨𝐥𝐚𝐫𝐬𝐡𝐢𝐩𝐬 𝐢𝐧 𝐂𝐡𝐢𝐧𝐚 For Diploma ,Bachelor's , Master's and PhD programs

✅Tuition Fee Free
✅Hostel Fee Free
✅Monthly Stipend (1000 RMB–3500 RMB)

▶𝐀𝐥𝐦𝐨𝐬𝐭 𝐚𝐥𝐥 𝐟𝐢𝐞𝐥𝐝𝐬 𝐨𝐟 𝐬𝐭𝐮𝐝𝐲 𝐚𝐫𝐞 𝐚𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞.

For Scholarships updates All over the world join what’s app group https://chat.whatsapp.com/BmEwmyDIjiJ5t3vxKtFVAo

𝐇𝐮𝐬𝐬𝐧𝐚𝐢𝐧 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐂𝐨𝐧𝐬𝐮𝐥𝐭𝐚𝐧𝐭𝐬 (𝐏𝐯𝐭) 𝐋𝐭𝐝.
www.Hussnainedu.com
03001330180
0321-1113401

17/11/2023

بورے والا: ممتاز ماہر تعلیم فادر آف سٹی آف ایجوکیشن چوہدری شاہ محمد مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق اراکین پارلیمنٹ سید شاہد مہدی نسیم،سید ساجد مہدی سلیم،چوہدری فقیر احمد آرائیں،چوہدری نذیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری خالد محمود چوہان،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،سول سوسائٹی نیٹ ورک کےپیٹرن انچیف شیخ شہزادمبین،سی ای او ایجوکیشن چوہدری سعید احمد،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور،سابق پرنسپلز گورنمنٹ کالج پروفیسر راشد سدھو،خوشی محمد شہزاد،ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر،پرنسپل دی سپرٹ سکول امجد علی بھٹی،صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ،سابق صدور میاں افتخار احمد صابر،مہر طاہر امجد،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری احتشام داود،صدر حلقہ یاراں پروفیسر ظفر عبداللہ،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور،صدر پی ایم اے ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں،سابق صدور پی ایم اے ڈاکٹر خالد محمود چوہدری،ڈاکٹر عمران سمیع اللہ،ڈاکٹر مقصود شیخ،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران چاچا ملک محمد اسلم،عثمان جمیل بھٹی ،شیخ عابد فاروق،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،سابق صدر و بانی پریس کلب اصغر علی جاوید(کامریڈ)چوہدری اکرام الحق ثاقب،محمد کریم سیفی،شاہد ندیم بھٹی،ماہرین تعلیم،ڈاکٹرز،وکلاء،تاجروں،سیاسی، مذہبی و ادبی شخصیات اور مرحوم کے ہزاروں شاگردوں نے شرکت کی مرحوم کی قل خوانی کا ختم آج 18 نومبر بروز ہفتہ کوٹھی حاجی خوشحال محمد ڈوگر سیٹلائٹ ٹاون میں صبح 10 سے 11 بجے ادا ہوگا

17/11/2023

بورےوالا()میپکو ملتان کی طرف سے گھریلو صارفین کے لاکھوں خراب میٹرز تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے ہر ماہ ہزاروں لاکھوں روپے کی ڈیٹیکشن کا سامنا، میپکو اور وازرت پانی بجلی کی آمدنی میں کروڑوں روپے اضافہ ،صارفین کنگال ہوگئے،عدم ادائیگی بل پر کنکشن منقطع ہونے کے خوف سے صارفین ذہنی مریض بن گئے، بھاری بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی، وفاقی وزیر پانی و بجلی، چیرمین واپڈا اورچیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق میپکو ڈویژن بورےوالا سمیت میپکو ملتان کے ایریا میں ہزاروں گھریلو،کمرشل اور زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے میٹر گزشتہ ایک سال سے تقریبا2 لاکھ میٹرز خراب ہونے کے بعد انہیں ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر سابقہ مہینوں کی ریڈنگ کے مطابق موجودہ ٹیرف لگا کر بھاری بل بھیجنے کے علاوہ انکو ہزاروں ،لاکھوں روپے کی ڈیٹیکشن ڈال کر انکی کمر توڑ کر رکھ دی ہے بھاری بل ادا نہ کرنے والوں کے کنکشن منقطع کرکے بجلی کی سہولت سے محروم کردیا جاتا ہے اور ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں وازرت پانی و بجلی، واپڈا اور نیپرا اور عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ سے پاکستان کے بجلی صارفین کو میپکو کی طرف سے نافذ کردہ نئے ٹیرف کے مطابق بلوں کی ادائیگی غریب مزدور اور سفید پوش طبقہ کے لئے ناممکن ہوچکی ہے میپکو ڈویژن بورےوالا کے مختلف سب ڈویژنوں کے صارفین،مرکزی انجمن تاجران کےجنرل شیخ عابد فاروق، سول سوسائٹی نیٹ ورک بورےوالا کے سنیر ممبر محمد شیر خان کھچی، پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر منظور برکت ماڑی والا،شیخ محمد عمران اور دیگر نمائندہ شہریوں نےنگران وفاقی وزیر پانی و بجلی،چیرمین واپڈا، چیرمین نیپرا،کمشنر ملتان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو سے خراب میٹرز کی فوری تبدیلی اور بجلی نئے ٹیرف پر نظر ثانی کرکے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہےجبکہ میپکو ملتان میپکو ملتان کے ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی یدایت پر جلد ہی مختلف سرکلز میں میٹرز پہنچ جائیں گے اور تمام سرکلز کے آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہےکہ صارفین کیلئے آسانیاں پیدا کی جائے ، بجلی چوری اور نادھندگان کے خلاف کاروائی کی جائے گی،

16/11/2023

بورےوالا ٹریفک حادثہ

بورےوالا ملتان روڈ چونگی نمبر 5 کے قریب بس اور کوسٹر میں خوفناک تصادم حادثہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع

16/11/2023

تلاش گمشدہ
محمد عثمان ولد محمد اسلم سکنہ امجد ٹاؤن بوریوالا
صبح سے گھر سے نکلا ہے ابھی تک واپس نہیں آیا. اگر کسی نے اس بچےکو دیکھا ہو یا کہی ملے تو برائے مہربانی اس نمبر اطلاع کردیں. آپکی مہربانی ہوگی اس کے گھر والے پریشان ہیں.
03192519321؛03017176328

15/11/2023

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

15/11/2023

‏ایک سنجیدہ سوال
بدتمیزی کا تعلق تعلیم سے ہوتا ہے یا تربیت سے؟🤔

15/11/2023

بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استفی دے دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی مقرر

15/11/2023

بریکنگ نیوز

‏محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ قومی ٹیم کا ڈائیریکٹر لگا دیا گیا ۔

سہیل تنویر کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا

نگران وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنا دیا گیا

14/11/2023

*بورے والا۔علاقہ تھانہ صدربورےوالہ کی بڑی کارروائی*

*ڈی پی او وہاڑی عیسی خان سکھیرا کی قیادت میں*

*ایس ڈی پی او سردار ظفر ڈوگر کی سربراہی میں*

*تھانہ صدربورےوالہ کے SHO مجاہد خان بلوچ نے منشیات فروش موت کے سوداگر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا*

*تھانہ صدربورےوالہ کے SHO مجاہد خان اور اس کی ٹیم نے اپنی ڈیوٹی کو سر انجام دیتے ہوئے ریڈ کیا بھاری مقدار میں چرس برآمد مقدمہ درج*

1۔ *مقدمہ نمبر 1131/23*
محمد رزاق عرف جاقاولد منشاء قوم جٹ سکنہ 259 آلہ آباد سے 2600 گرام چرس اور وٹک رقم 28430 روپےقبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج۔

*تھانہ صدربورےوالہ SHO مجاہد خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی اس معاشرے میں کوئی جگہ نہیں جو موت کے سوداگر ہیں ان کے ساتھ میری جنگ ہے اور یہ جنگ آخری دم تک لڑتا رہوں گا*

14/11/2023

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب لاہورجناب مرزا فاران بیگ صاحب کے احکامات کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسٰی خان صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر وہاڑی رانا تنویر سرور کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اور انچارج ٹریفک سرکل بوریوالا محمد عمران ارشد TW نے سموگ اور دھند کے موسم کے پیش نظر ضلع وھاڑی کے تمام ھائی ویز پر واقع دو رویہ سڑک کے آغاز اور اختتام پر اور ھائی ویز پر واقع پلوں پر ریفلیکٹر بورڈ لگائے جا رہے ہیں تاکہ روڈ پر سفر کرنے والے افراد کو سموگ اور دھند کے موسم میں جانی ومالی نقصان سے بچایا جا سکے ۔جس کا باقاعدہ آغاز آج اڈا ماچھیوال پر ریفلیکٹر بورڈ لگا کر کیا گیا ہے۔ جبکہ گورنمنٹ ھائی سکول عظیم آباد بوریوالا میں بچوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی کہ آپ نے پیدل چلتے ہوئےروڈ کیسے کراس کرناہے اور سائیکل پر سکول آتے جاتے روڈ پر سائیکل کیسے چلاناہے تاکہ روڈ حادثات سے بچا جاسکے۔بچوں کو سموگ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا اور ماسک استعمال کرنے کا کہا گیا تاکہ سموگ کی وجہ سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔بچوں میں ماسک بھی تقسیم کئے گئے اور آخر میں پرنسپل سکول عظیم آباد بوریوالا محمد وکیل بھٹی صاحب کے ساتھ سکول میں میاواکی جنگل میں پودا بھی لگایا ۔

14/11/2023

*صأحب جی رینٹ اے کار*
*نزد الاٸیڈ بینک لاہور روڈ بورےوالا*
*ایک بااعتماد ادارہ*
*ہمارے ہاں ہر قسم کی کاریں ڈراٸیور اور بغیر ڈراٸیو انتہاٸی مناسب ریٹ پر دستیاب ہیں*
*پروپراٸٹرز*
*ولید برکی*
*03211714558*
*اسد گجر*
*03206972222*

12/11/2023

*بورے والا۔۔۔۔۔*

*اڈا حاجی شیر المدینہ ڈیری فارم۔۔۔۔۔۔۔*

*دودھ والی ٹینکی سے دودھ ڈیری پر ٹرانسفر کرتے ہوئے موٹر سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق۔۔۔*

*تفصیل کے مطابق*

*اعجاز ولد ارشاد سکنہ چکنمبر 507ای بی دودھ والی ٹینکی پر دودھ سپلائ کرتا تھا کہ المدینہ ڈیری فارم اڈا حاجی شیر پر دودھ ٹرانسفر کرتے ہوئے دودھ والی ٹینکی کی موٹر شارٹ ہونے کی وجہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا زرائع۔۔۔۔*

12/11/2023

*گگو منڈی دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات*

*تفصیلات کے مطابق تھانہ گگو کی حدود چک نمبر 233 ای۔بی پل کے قریب دن دہاڑے 2 نامعلوم مسلح افراد نے طیب نامی سیل مین کو اسلح کے زور پر روک کر لاکھ سے زائد نقدی رقم اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔تھانہ گگو پولیس اطلاع ملتے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔*

12/11/2023

بورےوالا چک نمبر 281 ای بی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے بچے سمیت دو کی جان لے لی۔تفصیل کے مطابق بورےوالا چک نمبر 279 ای بی کا رہائشی شاکر علی دو بچوں حسنین اور اسد علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ چک نمبر 281 ای بی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں شاکر علی اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔جاں بحق شخص اور بچے کی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔

12/11/2023

ضلع وہاڑی

*لڈن پولیس مقابلہ / 1 ڈکیت ہلاک، 1زخمی*

وہاڑی۔ ہلاک ہونے والا ملزم مشتاق ڈکیتی، رابری، اقدام قتل سمیت 27 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتی کے مقدمہ میں اشتہاری بھی تھا

وہاڑی۔ ہلاک ہونے والے اشتہاری ڈکیت مشتاق کا ساتھی عرفان سہو 15 اکتوبر کو پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

ایس ایچ او لڈن نے خفیہ اطلاع پر اشتہاری ڈکیت مشتاق اور اصغر کی گرفتاری کیلئے موضع غلام شاہ چھاپہ مارا۔

وہاڑی۔ 4 کس نامعلوم ملزمان نے ایس ایچ او تھانہ لڈن کی گاڑی پر سیدھی فائرنگ کر دی

وہاڑی۔ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

وہاڑی۔ اس دوران تھانہ جات کی نفری اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

وہاڑی۔ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 1 ملزم ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوا

وہاڑی۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت مشتاق سہو سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت اصغر سے ہوئی

وہاڑی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈکیت کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا ہے۔

وہاڑی۔ ملزمان کے 2 ہمراہی ساتھی موقع سے فرار ہو گئے جن کو ٹریس کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

10/11/2023

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک ماڈل سٹی منصوبہ کے تحت شہر میں تعمیر ہونے والی سڑکیں اور دیگر تعمیراتی کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز ورلڈ بنک ماڈل سٹی منصوبہ کے تحت بنائی جانے والی سڑکوں کے کالج روڈ وہاڑی بازار میں تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایم ڈی ایف سی زاہد عزیز،ڈائریکٹر افتخار رسول،اسسٹنٹ کمشنر عبد الباسط صدیقی،چیف آفیسر امتیاز احمد جوئیہ،انجینئر حافظ محمد وسیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے

10/11/2023

*این آر ایس پی بینک میں ساتھ کام کرنے والی ساتھی خاتون کی عزت لوٹ کر اسے حاملہ کرنے والا ملزم تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ساتھی سمیت پکڑ لیا ملزم اور اس کے ساتھی کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہو گیا ملزم 829/21 زنا بالجبر کے مقدمہ کا ملزم بھی ہے.*

09/11/2023

*▪️علامہ اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے*

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکیم الامت کا لقب پانے والے علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا، قوم کو بیداری کا سبق دیا۔

علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو یک جہتی کا پیغام دیا۔

یوم اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

08/11/2023

نگران حکومت پنجاب کا گندم کے کوٹے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 4000 روپے فی من مقرر

گنے کی امدادی قیمت 400 روپے فی من مقرر

07/11/2023

سموگ کے باعث: پنجاب حکومت کا 4 ڈویژن میں جمعرات سے اتوار تک تمام سکولز دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ
وہاڑی ضلع سمیت ملتان ڈویژن شامل نہیں ہے.

07/11/2023

آج مورخہ 7نومبر 2023 بروز منگل: محترم پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان وائس چانسلر صاحب کی ہدایات کی روشنی میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، سب کیمپس بورے والااور گورنمنٹ آف پنجاب محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے تعاون سے 8 روزہ "گندم اُگاو مہم " کا باقاعدہ آغاز چک نمبر 427ای بی پیر محمد اقبال چشتی صاحب کے ڈیرہ پر منعقدہ تقریب سے کیا گیا۔ جس میں فیکلٹی ممبران طلباء و طالبات اورمحکمہ زراعت توسیع پنجاب کے نمائند گان اور کاشتکاران نے شرکت کی ۔ پرنسپل ڈاکٹر ساجد محمود ندیم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد زمینداران کوگندم کی کاشت کے بارے میں آگاہی دینا ہےتاکہ کاشتکاران گندم کاشت کرتے وقت تصدیق شدہ و منظورشدہ اقسام بروقت کاشت کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ گندم کیلئےمتوازن و متناسب کھادوں کا استعمال کریں جس سے گندم کی اچھی پیداوار حاصل ہوسکے جس سے کسان اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہو۔ انہوں نے کہا کہ محترم وانس چانسلر صاحب کی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی یونیورسٹی کے طالب علم اس مقصد کے لیے کسان برادری تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈاکٹر محمد اقبال خان ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ضلع وہاڑی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنا کر زرعی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر کاشتکار ان گندم کا پرانا بیج استعمال کرتے ہیں اور پرانے طریقہ سے گندم کی بوائی کرتے ہیں جس کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے ۔اس لیے ہمارا تربیت یافتہ عملہ اور یونیورسٹی کے ہزاروں پر جوش نوجوان محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے ساتھ مل کر کھیت کھیت کھلیان کھلیان پہنچ کر کاشتکاران کو گندم کی کاشت کے بارے میں آگاہی دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاران کو جدید اقسام کے بیج پر مبلغ 1500روپے فی ایکڑ / بیگ پر سبسڈی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ ضلع وہاڑی میں 17 مراکز قائم کیےگئے ہیں جو کہ 54 روڈ شو 63 فارمر ٹریننگ 18 میڈیا بریفنگ اور 16 بڑی گندم اُگاو مہم کی ریلیاں منعقد کروائیں گے جس سے کاشتکاران استفادہ حاصل کرتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرسکیں گے۔ محمد آصف عزیز اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع بورے والا نے شرکاء سے سموگ کی روک تھام کے حوالے سے بات کی ۔ آخر میں ایک بڑی ریلی کا بھی انقعاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طالب علم ، فیکلٹی ممبران ، محکمہ زراعت کے نمائند گا ن اور کاشتکاران نے بھرپور شرکت کی ۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Mandi Burewala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

بورےوالا ٹریفک حادثہبورےوالا ملتان روڈ چونگی نمبر 5 کے قریب بس اور کوسٹر میں خوفناک تصادم حادثہ میں متعدد افراد کے زخمی ...
Real Mean of Educations
ضلع وہاڑی اور بوریوالا کے جانبازوں اور عوام کے نام سید اقرارالحسن کا پیغام، عوام الناس کو ٹیم سرعام کی ملتان میں منعقد ک...
شکریہ ولید بھاٸی
حاجی محمد جمیل بھٹی سابق صدر انجمن تاجران ,محمد وکیل بھٹی پرنسپل گورنمنٹ ھاٸی سکول عظیم آباد  کا بھانجا ,عثمان جمیل بھٹی...
بورےوالاضلعی صدر مرکزی تنظیم تاجران وہاڑی چوہدری صدیق یوسف آرائیں نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے ،ناقابل ...
بورےوالا تھانہ فتح شاہ میں تعینات اے ایس آٸی ظفر اقبال بھٹی کی نماز جنازہ پولیس لاٸن وہاڑی میں ادا کردی گٸ۔
بورے والا ۔۔۔۔۔۔ بلوں پر بے تحاشا ٹیکسز کے خلاف سول سوسائٹی ، مرکزی انجمن تاجران اور ذیلی تاجر تنظیموں کا پریس کلب بورے ...
بورےولا 1970 سے 1990 کے درمیان پیدا ہونے پیج فالورز اور گروپ ممبرز کے لٸے خصوصی ویڈیودعاٶں کا طلبگار زین چوہدری

Telephone

Website

Address


Chak No 505/EB
Mandi Burewala
61010

Other News & Media Websites in Mandi Burewala (show all)
Viral Videos Viral Videos
Al Yaqeeen Trade Center 40
Mandi Burewala, 61010

Stories of Successful Startups

Khabarnama Burewala 360 خبرنامہ Khabarnama Burewala 360 خبرنامہ
Mandi Burewala

It is about NEWS about Burewala & nearby areas.

Mohsin Ali Voice Mohsin Ali Voice
Mandi Burewala, 61010

Here you will find videos full of Education, Entertanmint, World History Islamic History and News

Burewala Updates Burewala Updates
Mandi Burewala, 61010

Burewala Local News

ARI News Online ARI News Online
Opposite Ladies & Children Park Near DY Kitchen Showroom Burewala
Mandi Burewala, 61010