Khpal Olas Falahi Tanzeem خپل اولس فلاحی تنظیم عمرزی-رجسٹرڈ

An organization that is helping the widows and orphans
Kindly Donate Us
Easy Paisa:0303 88 98 998

10/09/2024
10/09/2024

اچھے انسان کی سب سے پہلی اور سب سے می آخری نشانی یہ ہے کہ وہ ان لوگوں کی بھی عزت کرتا ہے جن سے اسے کسی قسم کے ” فائدے یا مفاد کی توقع نہیں ہوتی ۔

10/09/2024

کسی ضرورت مند کا تیری طرف آنا خدا کی طرف سے ہے، کیونکہ خدا اگر تجھے صرف ضرورت کے مطابق دیتا تو شاید تیرے پاس کچھ بھی نہ ہوتا۔

شیخ ابراھیم عجمی

07/09/2024

اپنے رزق میں دوسروں کو شامل کریں....!!!
اگر آپ اچھا رزق کما رہے ہیں تو یقین جانیں اس میں آپ کی ذہانت یا صلاحیتوں کا کوئی کمال نہیں، بڑے بڑے عقل کے پہاڑ خاک چھان رہے ہیں۔
اگر آپ کسی بڑی بیماری سے بچے ہوئے ہیں تو اس میں آپ کی خوراک یا حفظانِ صحت کی اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کا کوئی دخل نہیں۔ ایسے بہت سے انسانوں سے قبرستان بھرے ہوئے ہیں جو سوائے منرل واٹر کے کوئی پانی نہیں پیتے تھے مگر پھر اچانک انہیں برین ٹیومر، بلڈ کینسر یا ہیپاٹائٹس سی تشخیص ہوئی اور وہ چند دنوں یا لمحوں میں دنیا سے کوچ کر گئے۔
اگر آپ کے بیوی بچے سرکش نہیں بلکہ آپ کے تابع دار و فرمانبردار ہیں، خاندان میں بیٹے بیٹیاں مہذب، باحیا و با کردار سمجھے جاتے ہیں، تو اس کا سب کریڈٹ بھی آپ کی تربیت کو نہیں جاتا کیوں کہ بیٹا تو نیک لوگوں کا بھی بگڑ سکتاہے
اگر آپ کی کبھی جیب نہیں کٹی، کبھی موبائل نہیں چھنا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بہت چوکنّے اور ہوشیار ہیں، بلکہ اس سے یہ ثابت ہوا کہ اللہ نے بدقماشوں، جیب کتروں اور رہزنوں کو آپ کے قریب نہیں پھٹکنے دیا تاکہ آپ ان کی ضرر رسانیوں سے بچے رہیں۔
یہ غالباً ہر انسان کی فطرت ہے کہ جب وہ خود دوسروں سے اچھا کما رہا ہو تو یہ سوچنا شروع کر دیتا ہے کہ وہ ضرور دوسروں سے زیادہ محنتی، چالاک اور منضبط (organised) ہے اور اپنے کام میں زیادہ ماہر ہے۔ پھر وہ ان لوگوں کو حقیر سمجھنا شروع کر دیتا ہے جن کو نپا تلا رزق مل رہا ہے، ان پر تنقید کرتا ہے، ان کا مذاق اڑاتا ہے۔ مگر جب یکلخت وقت کا پہیہ الٹا گھومتا ہے تو اس کو پتہ چل جاتا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس تھی جو وہ سمجھ بیٹھا تھا۔
اگر کوئی چاہتا ہے کہ اسے رزق کے معاملہ میں آزمایا نہ جائے تو تین کام کرے:
اوّل: جو کچھ مل رہا ہے اسے محض مالک کی عطا سمجھے نہ کہ اپنی قابلیت کا نتیجہ اور ساتھ ہی مالک کا شکر بھی بجا لاتا رہے۔
دوئم: جن کو کم یا نپاتلا رزق مل رہا ہے انہیں حقیر نہ جانے نہ ان لوگوں سے حسدکرے جن کو "چھپر پھاڑ" رزق میسر ہے۔ یہ سب رزّاق کی اپنی تقسیم ہے۔ اس کے بھید وہی جانے۔

سوئم: جتنا ہو سکے اپنے رزق میں دوسروں کو شامل کرے۔ زیادہ ہے تو زیادہ، کم ہے تو کم شامل کرے۔۔ یقین رکھیں کہ جب بہت سے دعا کے ہاتھ اس کے حق میں اٹھیں گے تو برکت موسلا دھار بارش کی مانند برسے گی جس کی ٹھنڈی پھوار اس کی زندگی کو گلشن گلشن بنا دے گی

06/09/2024

‏محبتیں اور خوشیاں بانٹتے رہا کیجئے کیوں کہ جس کنویں سے لوگ پانی بھرنا چھوڑ دیں وہ کنواں سوکھ جاتا ہے۔۔۔۔ !!!
🖤🖤🖤

02/09/2024

زندگی میں سکون چاہتے ہیں تو تنقید کرنے، گلہ کرنے، مذاق اڑانے، چغلی کرنے، حوصلہ شکنی کرنے، تکبر کرنے اور منفی سوچ سے اجتناب کریں۔

01/09/2024

اسلام علیکم دوستوں
ایک بہن جو کہ بیمار ہے اور ۔۔۔سدیس میڈیکل کمپلیکس ۔۔چارسدہ میں ایڈمٹ ہے ۔۔۔
اس بہن کا کل 4 بجے آپریشن ہے جس کے لیے اسے تین بیگ خون کی ضرورت ہے ۔۔۔
اس کا بلڈ گروپ B positive
سب دوستوں سے گزارش ہے کہ اس بیمار بہن کو خون کا عطیہ دے کر اس کی مدد کرے ۔۔۔جزاکاللہ
03459692849
03339057378

30/08/2024

اس گاڑی کی قیمت تقریبا 25 لاکھ روپے ہے اور اسکے ساتھ سرخ الائے رم والی گاڑی کی قیمت 25 ہزار روپے ہے۔ یہ دونوں وہیل چئیرز ہیں۔ بات سمجھ آئی؟ سفید وہیل چئیر میں اضافی بس ایک انجن اور چھت ہی ہے ورنہ وہیلز پر چئیر ہی ہے جس پر ہم بیٹھتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت ایک ہزار میں سے 20 افراد کے پاس گاڑی موجود ہے۔ جب کہ یہاں پر ہی ایک ہزار میں سے 10افراد کو وہیل چئیر کی ضرورت ہے۔ اگر صرف ہر دوسرا فرد جس کے پاس گاڑی ہے وہ اپنے گاؤں گلی محلے کو دیکھ کر کسی سپیشل پرسن کو وہیل چئیر تحفہ کر دے تو چند دن میں سو فیصد چارپائیوں یا زمین سے اٹھ کر وہیل چئیر پر بیٹھ سکتے ہیں۔

اگر اللہ رب العزت نے ابھی تک آپ کو اپنی سواری یعنی گاڑی جیسی سہولت سے نہیں نوازا تو ایک لمحے کے لیے سوچیں۔ آپ کو آپ کا کوئی دوست گاڑی گفٹ کر دے۔ تو کیسی خوشی ہوگی؟ آپ کسی ایسے فرد کو جب وہیل چئیر تحفہ کرتے ہیں جس نے زندگی میں کبھی بھی وہیل چئیر نہیں خریدی تو اسے آپ کو گاڑی ملنے سے بھی ذیادہ خوشی ہوگی۔
عمرزئی میں کئی نادار اور کمزور لوگوں کو وہیل چئیرز کی ضرورت ہے , جو مخیر دوست احباب اس کار خیر میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں وہ خپل اولس فلاحی تنظیم کے ساٹھ تعاون کریں تاکہ ان لوگوں کی زندگی میں خوشیاں لانے کا سبب بنیں ❤️

30/08/2024

السلام علیکم پیارے دوستو
تنظیم کی طرف سے ایک مستحق گھرانہ جس میں ایک بیوہ بہن رہتی ہے
اور ان کے چھوٹے بچے ہے ان کو گھر کے ہرچے کے لیے اور ایک گھرانے کو معذور بچے کے علاج کے لیے پیسے دی گئے ۔۔۔۔
اللہ پاک اپ دوستوں کے صدقہ و خیرات کو قبول فرمائے۔۔۔۔امین

29/08/2024

انسان کے پاس صدقہ کرنے کے لیے بہت سی آپشن ہیں لیکن ان میں سے کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا سب سے افضل ہے

16/08/2024

خپل اولس فلاحی تنظیم عمرزئی کی طرف سے ایک غریب ,نادار اور ضعیف العمر خاتون کو دوائی خریدنے کے لیے نقد رقم حوالہ کر دی گئی.

15/08/2024

” سلف صالحین اس بات کو ناگوار جانتے تھے کہ کوئی آدمی اپنے بچے کو (مہنگی)چیز دے کر باہر گلی محلہ میں بھیج دے، پھر یتیم و مسکین بچے اسے دیکھ کر اپنے گھر والوں سے اسکی خواہش کرتے ہوئے گڑگڑانے لگیں “

امام عمرو بن قیس ملائی رحمہ اللّٰہ
المصنف لابن أبي شيبة (٣٨٤٠٩) وسنده صحيح

12/08/2024

امریکہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ویٹریس نے لنچ کا مینو ایک شخص اور اس کی بیوی کو دیا اور اس سے پہلے کہ وہ مینو کو دیکھتے، انہوں نے اس سے کہا کہ وہ انہیں دو سستے ترین کھانے پیش کرے کیونکہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔ کئی مہینوں سے تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ جس کی وجہ سے وہ مشکل وقت سے گذر رہے ہیں ۔

ویٹریس سارہ نے زیادہ دیر نہیں سوچا۔ اس نے انہیں دو ڈشیں تجویز کیں اور وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مان گئے کہ وہ سب سے سستے ہیں۔ وہ دونوں آرڈر لے کر آئی اور انہوں نے بھوک کی شدت سے جلدی سے کھانا کھایا، اور جانے سے پہلے انہوں نے ویٹریس سے بل مانگا۔ وہ اپنے بلنگ والیٹ میں کاغذ کا ایک ٹکڑا لے کر ان کے پاس واپس آئی جس پر اس نے لکھا تھا کہ : "میں نے آپ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کا بل اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ادا کیا۔ یہ میری طرف سے تحفے کے طور پر ایک سو ڈالر کی رقم ہے، اور میں آپ کے لیے کم سے کم اتنا تو کر سکتی ہوں۔ آپ کی آمد کے لیے شکریہ۔ سارہ کے دستخط شدہ۔

ریستوراں سے نکلتے ہی یہ جوڑا بہت خوش تھا۔
مشکل صورتحال میں مبتلا سارہ کے لئے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ اس نے اپنے سخت مالی حالات کے باوجود جوڑے کے کھانے کا بل ادا کرنے میں بے حد خوشی محسوس کی۔ حالانکہ وہ تقریباً ایک سال سے ایک آٹومیٹک واشنگ مشین خریدنے کے لئے پیسے بچا رہی تھی کیونکہ پرانی واشنگ مشین سے کپڑے دھونے میں اسے بہت مشکل ہوتی تھی

لیکن جس چیز نے اسے سب سے زیادہ دکھ پہنچایا وہ یہ تھا کہ جب اس کی دوست کو اس معاملے کا پتہ چلا تو سارہ کی دوست نے اسے بہت ڈانٹا۔ کیونکہ اس نے خود اپنی اور اپنے بچے کی ضرورتوں کو پس پشت ڈال کر یہ پیسے بچائے تھے اسے دوسروں کی مدد کرنے سے زیادہ اپنے لئے واشنگ مشین خریدنے کی ضرورت تھی۔

اسی دوران اسے اپنی ماں کا فون آیا جس میں اسے اونچی آواز میں کہا گیا: "سارہ تم نے کیا کیا؟"
اس نے ایک ناقابل برداشت جھٹکے سے ڈرتے ہوئے دھیمی، کانپتی ہوئی آواز میں جواب دیا: ’’میں نے کچھ نہیں کیا۔ کیا ہوا؟"
اس کی والدہ نے جواب دیا: "فیس بک تمہاری تعریف کرنے اور تمہارے طرز عمل کی تعریف کرنے میں زمین آسمان ایک کر رہا ہے۔ اس بندے اور اسکی اہلیہ نے فیس بک پر تمہارا پیغام پوسٹ کیا جب تم نے ان کی طرف سے بل ادا کیا اور بہت سے لوگوں نے اسے شیئر کیا۔ مجھے تم پر فخر ہے۔" ...
اس نے بمشکل اپنی والدہ کے ساتھ اپنی بات چیت مکمل کی تھی جب اسکول کے ایک دوست نے اسے فون کیا جس سے یہ ظاہر ہوا کہ اس کا پیغام تمام ڈیجیٹل سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکا ہے۔
جیسے ہی سارہ نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ کھولا، اسے ٹیلی ویژن کے پروڈیوسروں اور پریس رپورٹرز کے سینکڑوں پیغامات ملے جن میں اس سے ملنے کے لیے کہا گیا تاکہ وہ اپنے مخصوص اقدام کے بارے میں بات کریں۔
اگلے دن، سارہ سب سے مشہور اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے امریکی ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک پر نمودار ہوئی۔ پروگرام پیش کرنے والے نے اسے ایک بہت ہی پرتعیش واشنگ مشین، ایک جدید ٹیلی ویژن سیٹ اور دس ہزار ڈالر دیے۔ اس ایک الیکٹرانکس کمپنی سے پانچ ہزار ڈالر کا پرچیز واؤچر حاصل کیا۔ اس پر تحائف کی بارش ہوئی یہاں تک کہ اس کے عظیم انسانی رویے کی تعریف میں حاصل ہونے والی رقم $100,000 سے زیادہ تک پہنچ گئی۔

دو کھانے جن کی قیمت چند ڈالر + $100 سے زیادہ نہیں تھی نے اس کی زندگی بدل ڈالی۔

سخاوت یہ نہیں ہے کہ جس چیز کی آپ کو ضرورت نہیں ہے وہ کسی کو دے دیں بلکہ سخاوت یہ ہے کہ جس چیز کی آپ کو ضرورت ہے وہ کسی دوسرے ضرورت مند کو دے دیں۔

حقیقی غربت انسانیت اور رویوں کی غربت ہے۔

04/08/2024

لوگوں کو ہمہ وقت نصیحت کی ضرورت نہیں ہوتی! کبھی انہیں تھامنے والا ہاتھ، سننے والا کان، اور سمجھنے والا ایک دل بھی درکار ہوتا ہے .🙏

02/08/2024

سعد بن عبادہ ؓ نے آپ ﷺ سے پوچھا، یا رسول الله! میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے اور میں اس وقت موجود نہیں تھا، تو اگر میں ان کی طرف سے صدقہ (خیرات) کروں تو اُنہیں اس کا فائدہ پہنچے گا؟
آپ ﷺ نے فرمایا: "ہاں!"

بخاری 2762
(بخاری 2756، 2770؛ ترمذی 669؛ ابوداؤد 2882؛ نسائی 3685، 3680)

01/08/2024

اِس اِنتظار میں مت رہیں کہ کوئی دُوسرا آپ کو روشن کرے گا۔ یہاں سب کو اپنی پڑی ہے خود کو خود روشن کیجیے تاکہ آپ کی روشنی دوسروں کی زندگی کے اندھیرے دور کر سکے.

01/08/2024

سب سے بڑی اچھائیاں وہ ہیں جن سے دوسروں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے۔
ارسطو

26/07/2024

اپنے ہر عمل سے پہلے اپنی نیت کا رخ درست کر لیجیے، اسے اللہ کے لیے خالص کر لیجیے، کیونکہ درست سمت ہی منزل تک لے جاتی ہے، نیک نیتی کا راستہ خیر کا راستہ ہے، جو سیدھا رب کی رضا سے جا کر ملتا ہے

25/07/2024

اگر کسی کے بس میں کسی کے کام آنے کی طاقت ہو تو کر دیا کریں سب کچھ اِدھر ہی رہ جانا ہے انسانیت ہی آخر میں کام آئے گی✨💛

24/07/2024

❞ اگر آپ کی ذات لوگوں کے لیے پھل دار درخت جیسی نہیں ہے تو کوشش کریں آپ کا کردار لوگوں کے لیے سایه دار درخت جیسا ضرور ہو۔❝
اینڈریو جیکسن

24/07/2024

نبی کریمﷺ نے فرمایا
بے شک اللہ تعالی تمھاری شکلوں اور تمھارے مالوں کی طرف نہیں دیکھتا
بلکہ وہ تمھارے دلوں اور تمھارے اعمال کی طرف دیکھتا ہے۔
(مسلم 2564)

23/07/2024

❞ انسان جتنا ذہین اور مہربان ہوتا ہے، اتنا ہی وہ لوگوں میں اچھائیاں دیکھتا ہے، اور جتنا زیادہ احمق اور بُرا ہوتا ہے، اُتنا ہی اُن میں عیب اور خامیاں دیکھتا ہے۔❝
لیو ٹالسٹائی

21/07/2024

ہمیشہ ان لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں جن کی کوئی پرواہ نہیں کرتا ہے۔
~ آسکر وائلڈ

Want your organization to be the top-listed Government Service in Charsadda?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

خپل اولس فلاحی تنظیم عمرزئی کی طرف سے عوام کے کپڑوں کاسستابازار نہایت مناسب قیمت پر اعلی کوالٹی کے کپڑے حاصل کریں پتہ : ...
جن گھروں میں پانی کا مسئلہ تھا اللہ کریم کے فضل و احسان اور اپ سب دوست احباب کے تعاون سے ان کا مسئلہ حل ہو گیا اوران کے ...
عمرزئی میں ایک گھر جھاں ایک ضعیف العمر جوڑا رہتا ہے ان کے گھر پانی کا کوئی انتظام نہیں , درد دل رکھنے والے  تمام دوست اح...
فری سکن کیئر کیمپ بمقام عمرزئی بالمقابل چینہ روڈ الفلاح کلینیکل لیبارٹری اج یعنی 25 اور 26 مئی بروز ہفتہ اور اتوار صبح 9...
تنظیم کی طرف سےگورنمنٹ پرائمری سکول عمرزئی نمبر 1 کے مستحق بچوں کو سٹیشنری , سکول بیگ, یونیفارم اور شوز کی فراھمی اور تن...
خپل اولس فلاحی تنظیم عمرزئی کےچئیرمین سید زلفت شاہ کی صحافی محمود جان عمرزئی کے ساتھ تنظیم کے حوالے سے بات چیت
یہ ایک بیوہ اور  یتیم بچوں کا گھر ہے ۔۔۔کچھ دن پہلے اس گھر میں نہ پانی کا کوئی انتظام تھا اور نہ اس کی چار دیواری تھی ۔۔...
ایک بیوہ خاتون جس کے چھوٹے بچے ہیں . اور گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے . اس کا گھر صرف ایک کمرے پر مشتمل ہے کمرہ بھی و...
اج خپل اولس فلاحی تنظیم عمرزئی کی طرف سے ایک مستحق گھرانے کے ساتھ جھیز کے مد میں امداد کی گئی.جس  بچی کی شادی ہونے والی ...
ایک بیوہ خاتون جس کے چھوٹے بچے ہیں . اور گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے . اس کا گھر صرف ایک کمرے پر مشتمل ہے کمرہ بھی و...

Category

Telephone

Website

Address


Umarzai
Charsadda
24510

Other Social Services in Charsadda (show all)
Islahi, Falahi Tanzeem, Pir Qalla Islahi, Falahi Tanzeem, Pir Qalla
Pir Qalla, Shabqadar, KPK
Charsadda, 24631

Zia UL Haq '' official''. Zia UL Haq '' official''.
Sheikh Abad Rajjar
Charsadda

Please like and share my page and posts and never use curse language it is my personal page and i j

UDO KPK UDO KPK
Charsadda

social work

VOV TV VOV TV
Matta Mughal Khel
Charsadda, 25000

It is a page which committed to work for positive social change in the community especially at Distr

Muhammadey channel Muhammadey channel
Charsadda
Charsadda, CHARSADDA

welcome to muhammadey channel

Caring Hands by Saud Ullah Sani Caring Hands by Saud Ullah Sani
Charsadda, 24420

The purpose of creating this page is to create a spirit of humanity in you. Let's become the voice of

Al Ihsan foundation Pakistan Al Ihsan foundation Pakistan
Charsadda
Charsadda

Everything in the universe will be shared with you for infotainment, entertainment, health, education, news, etc

Aimal khan Official Aimal khan Official
BEHLOLA
Charsadda, 42420

Team Sar-e-Aam Charsadda Team Sar-e-Aam Charsadda
Charsadda

social worker

Muhammad Haris Khan Muhammad Haris Khan
Kot
Charsadda

Justice at doorstep Justice at doorstep
Charsadda

Human rights defender..social activist and also works on child protection...

Qasim akbar nomani Qasim akbar nomani
Mera Nissata Kabali Korona
Charsadda