Jughoor Model School & College Jughoor Chitral Lower
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jughoor Model School & College Jughoor Chitral Lower, School, Chitral Lines.
Class activity..
Class activity...
Class 4th activity time..
1st week activities of new Jughoor Model School & College Jughoor Chitral Lower
Class activity by miss Erum..
Red day activity..
New uniform....
ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی،نوکری کی طلب لئےحاضر ھوا،*
قابلیت پوچھی گئ، کہا ،سیاسی ہوں ۔۔
(عربی میں سیاسی،افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے والے معاملہ فہم کو کہتے ھیں)
بادشاہ کے پاس سیاست دانوں کی بھر مار تھی،
اسے خاص " گھوڑوں کے اصطبل کا انچارج " بنا لیا
جو حال ہی میں فوت ھو چکا تھا.
چند دن بعد ،بادشاہ نے اس سے اپنے سب سے مہنگے اور عزیز گھوڑے کے متعلق دریافت کیا،
اس نے کہا "نسلی نہیں ھے"
بادشاہ کو تعجب ھوا، اس نے جنگل سے سائیس کو بلاکر دریافت کیا،،،،
اس نے بتایا، گھوڑا نسلی ھے لیکن اس کی پیدائش پر اس کی ماں مرگئ تھی، یہ ایک گائے کا دودھ پی کر اس کے ساتھ پلا ھے.
مسئول کو بلایا گیا،
تم کو کیسے پتا چلا، اصیل نہیں ھے؟؟؟
اس نے کہا،
جب یہ گھاس کھاتا ھےتو گائیوں کی طرح سر نیچے کر کے
جبکہ نسلی گھوڑا گھاس منہ میں لےکر سر اٹھا لیتا ھے.
بادشاہ اس کی فراست سے بہت متاثر ھوا،
مسئول کے گھر اناج،گھی،بھنے دنبے،اور پرندوں کا اعلی گوشت بطور انعام بھجوایا.
اس کے ساتھ ساتھ اسے ملکہ کے محل میں تعینات کر دیا،
چند دنوں بعد، بادشاہ نے مصاحب سے بیگم کے بارے رائے مانگی،
اس نے کہا.
طور و اطوار تو ملکہ جیسے ھیں لیکن "شہزادی نہیں ھے،"
بادشاہ کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی ، حواس بحال کئے، ساس کو بلا بیجھا،
معاملہ اس کے گوش گذار کیا. اس نے کہا ، حقیقت یہ ھے تمہارے باپ نے، میرے خاوند سے ھماری بیٹی کی پیدائش پر ھی رشتہ مانگ لیا تھا، لیکن ھماری بیٹی 6 ماہ ہی میں فوت ھو گئ تھی،
چنانچہ ھم نے تمہاری بادشاہت سے قریبی تعلقات قائم کرنے کے لئے کسی کی بچی کو اپنی بیٹی بنالیا.
بادشاہ نے مصاحب سے دریافت کیا، "تم کو کیسے علم ھوا،"
اس نے کہا، اس کا "خادموں کے ساتھ سلوک" جاہلوں سے بدتر ھے،
بادشاہ اس کی فراست سے خاصا متاثر ھوا، "بہت سا اناج، بھیڑ بکریاں" بطور انعام دیں.
ساتھ ہی اسے اپنے دربار میں متعین کر دیا.
کچھ وقت گزرا،
"مصاحب کو بلایا،"
"اپنے بارے دریافت کیا،" مصاحب نے کہا، جان کی امان،
بادشاہ نے وعدہ کیا، اس نے کہا:
"نہ تو تم بادشاہ زادے ھو نہ تمہارا چلن بادشاہوں والا ھے"
بادشاہ کو تاؤ آیا، مگر جان کی امان دے چکا تھا،
سیدھا والدہ کے محل پہنچا، "والدہ نے کہا یہ سچ ھے"
تم ایک چرواہے کے بیٹے ھو،ہماری اولاد نہیں تھی تو تمہیں لے کر پالا ۔
بادشاہ نے مصاحب کو بلایا پوچھا، بتا،
"تجھے کیسے علم ھوا" ؟؟؟
اس نے کہا،
"بادشاہ" جب کسی کو "انعام و اکرام" دیا کرتے ھیں تو "ہیرے موتی، جواہرات" کی شکل میں دیتے ھیں،،،،
لیکن آپ "بھیڑ ، بکریاں، کھانے پینے کی چیزیں" عنایت کرتے ھیں
"یہ اسلوب بادشاہ زادے کا نہیں "
کسی چرواہے کے بیٹے کا ہی ھو سکتا ھے.
عادتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں ۔۔۔
عادات، اخلاق اور طرز عمل ۔۔۔ خون اور نسل دونوں کی پہچان کرا دیتے ھیں ۔
*خوف، آپ کے سکون کا دُشمن*
🌈➖🪞👇👇🪞➖🌈 (قاسم علی شاہ)
دونوں دوستوں کو دریا کی سیر کا شوق تھا، چنانچہ ایک دِن انھوں نے پروگرام بنایا ،
وہ دریا کے کنارے جا پہنچے اور ایک ملاح سے کرایہ طے کرکے کشتی میں بیٹھ گئے۔
کشتی چل پڑی اور وہ آپس میں گپ شپ کرتے ہوئے دریا کی روانی
اور آسمان میں اُڑتے پرندوں سے لطف اندو زہونے لگے ۔
ایک دوست باتونی قسم کا تھا ۔ اس نے ایک نظر اپنے کام میں مصروف ملاح پر ڈالی اور اس کی طرف متوجہ ہوکر پوچھا۔ ’’چاچا جی آپ یہ کام کب سے کر رہے ہیں؟‘‘
ملاح بولا: ’’ہم خاندانی ملاح ہیں۔ میرا دادا بھی ملاح تھا بلکہ اُس کا تو انتقال بھی اِسی دریا کے پانی میں ہوا تھا۔‘‘
’’اچھا ، وہ کیسے؟‘‘ مسافر نے افسوس اور تجسس سے ملے جلے لہجے میں کہا۔’’ایک دِن پتوار ٹھیک کرتے ہوئے اس کا پاؤں پھسلا اور وہ پانی میں جا گرا۔ بدقسمتی سے اُس دِن طغیانی آئی ہوئی تھی ، اس نے کافی دیرتک ہاتھ پاؤں مارے لیکن بچانے والا کوئی نہیں تھا ، چنانچہ دو دِن بعد اس کی لاش ملی۔‘‘
’’اوہ، یہ تو بڑے افسوس کی بات ہے۔‘‘ مسافر پریشان ہوا لیکن اپنی باتونی طبیعت سے مجبور ہوکر ایک اور سوال پوچھ بیٹھا۔’’اور آپ کا والد؟‘‘
’’وہ بھی ملاح تھا اور اسی دریا میں ڈوب کر فوت ہوا۔‘‘ملاح کا جواب سن کر مسافر اور بھی رنجیدہ ہوا اور پھر بولا:’’جب یہ اس قدر خطرناک پیشہ ہے تو پھر اس کو چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟‘‘
ملاح نے دور آسمان کی طرف دیکھا ، ایک لمبا سانس لیا اور پھر مسافر سے مخاطب ہوکر بولا:’’اچھا مشورہ ہے مگر ایک سوال میرا بھی ہے۔‘‘
جی جی پوچھیں چاچاجی ۔‘‘ مسافر نے باچھیں پھیلاتے ہوئے کہا۔
’’یہ بتاؤ کہ تمھارے دادا کہاں فوت ہوئے تھے؟‘‘ ملاح نے پہلا سوال داغا۔
مسافر نے کچھ دیر سوچا اور پھر بولا:’’وہ چارپائی پر فوت ہوئے تھے۔ ان کی عمر کافی ہوچکی تھی ، آخری دِنوں میں بیماری شدت اختیار کرگئی تھی ، کافی علاج کروایا لیکن افاقہ نہ ہوا اور بالآخر وہ اللہ کو پیارے ہوگئے۔‘‘ ’’ھممم‘‘ ملاح نے سرہلایا اور دوسرا سوال پوچھا۔’’اور تمھارے والد؟‘‘ مسافر کچھ ڈگمگایا، کیونکہ وہ سمجھ چکا تھا کہ ملاح اس کو گھیر رہا ہے مگر جواب تو دینا ہی تھا ،سو وہ بولا:’’وہ بھی اپنے باپ کی طرح چارپائی پر فوت ہوئے تھے ۔‘‘ ملاح نے غصے سے کہا:’’جب چارپائی اس قدر خطرناک چیز ہے تو پھر اس کو اُٹھا کر پھینک کیوں نہیں دیتے!!‘‘
یہ کہانی ہے تو کافی پرانی لیکن یہ ایک بہترین نکتے کو بیان کرتی ہے کہ اِس دنیا میں اگر کامیابی سے زندگی گزارنی ہے تو اپنے ڈر اور خوف کو نکالنا ہوگا۔ایک فطری چیز کو اس سوچ کے ساتھ چھوڑ دینا کہ اس کی وجہ سے تو فلاں کی جان چلی گئی تھی، عقل مندی نہیں۔کیونکہ اگر سارے انسان اسی سوچ کے مطابق زندگی گزارنے لگ گئے تو پھر دنیا کا نظام ہی نہیں چل پائے گا۔
*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
💥Dear students Save these link as soon as possible...
```Best MDCAT nEET nums shortcuts and tricks for difficult mcqs```
https://youtu.be/2nsSNZX4aKI
RedSpot Books PDF
https://wisegot.com/category/redspot- books/
NEARPEER BOOKS PDF
https://wisegot.com/category/nearpeer-entry-test-books/
KIPS BOOKS 2021 PDF
https://wisegot.com/category/kips-entry-test-books/
ANEES HUSSAIN BOOKS PDF
https://wisegot.com/category/anees-hussain-books/
AL-REHMAN SERIES BOOKS PDF
https://wisegot.com/alrehman-sereis-physics-books/
MDCAT 2021 LOGICAL REASONING
https://wisegot.com/category/logical-reasoning-mcqs/
PUNJAB TEXTBOOK PDF
https://wisegot.com/download-punjab-textbooks-in-pdf-new-edition-2020/
KPK TEXTBOOK PDF
https://wisegot.com/1st-year-and-2nd-year-kpk-text-book-in-pdf-form/
FEDERAL BOOKS
https://wisegot.com/category/federal-materials/
FEDERAL FULL MATERIALS
https://wisegot.com/federal-entry-test-materials/
ALL STEP MATERIALS
https://wisegot.com/category/step-academy-stuffs/
ALL KIPS MATERIALS
https://wisegot.com/category/kips-academy-test/
AKU TEST MATERIALS
https://wisegot.com/category/aku-past-related-stuffs/
NUMS FULL MATERIALS
https://wisegot.com/category/nums/
NUMS, MDCAT, ETEA PAST PAPERS
https://wisegot.com/category/past-papers/
ALL PAKISTAN ACADEMIES PRACTICE AND SUNDAY TESTS
https://wisegot.com/category/past-papers/
ALL PESHAWAR ACADEMIES TEACHERS NOTES
https://wisegot.com/category/academies-teacher-notes/
Remember us in your special prayers😊
JazakAllah❤
Projectile motion| PHYSICS Short cut 2| MDCAT nums aku AMC neet|Tricks Bank ...
*︗︗•︗︗•_﷽ _•︗︗•︗︗*
*🍁 خــوفــنـاک پــہـاڑ 🍁*
*╯┄┅🌐┅ ▣🌹▣ ┅🌐┅┄╰*
۔"" "" "" "" "
میں نے کسی کتاب میں ایک کہانی پڑھی تھی کہ کسی زمانے میں ایک انتہائی بلند اور خوفناک پہاڑ ہوتا ہے جسے سر کرنا انتہائی مشکل اور گھٹن کام ہوتا ہے۔
کوئی شخص بھی اس پہاڑ کی چوٹی پر چڑھنے میں کامیاب نہیں ہوتا۔
بہت سے لوگ کوشش کرتے ہیں لیکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
یہ ناممکن سا لگنے لگتا ہے کہ اس پہاڑ کی چوٹی پر بھی کوئی جا سکتا ہے۔
لوگ اس پہاڑ کی چوٹی پر اپنے نام کی تختی لگانے کے لئے اپنی جان تک کی پرواہ کئے بغیر اس جستجو میں لگے رہتے ہیں۔
لیکن کوئی بھی کامیاب نہیں ہو پاتا۔
ایک دن ایک شخص اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر اس پہاڑ پر چڑھ دوڑتا ہے اور آخر اس پہاڑ کی چوٹی تک پہنچ جاتا ہے، لیکن وہ یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ چوٹی پر پہلے سے ایک تختی موجود ہے اور چوٹی کو سر کرنے والے بہادروں کے ناموں سے بھری پڑی ہے۔ اس پر مزید نام لکھنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔ وہ تختی پر ایک نام مٹا کر وہاں اپنا نام لکھ دیتا ہے اور انتہائی افسردہ ہو کر واپس لوٹتا ہے۔ سوچتا ہے کہ یہ کیسی کامیابی ہے اسے تو مجھ سے پہلے ہی بہت سے لوگ سر کر چکے ہیں۔ کل کو کوئی اور میرا نام مٹا کر اس پر اپنا نام بھی لکھ جائے گا۔
اسی طرح ہمیں بھی اپنی زندگیوں کے مقاصد کی سمت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ہمارا زندگی گزارنے کا مقصد کیا ہے یا پھر ہم جس مقصد کے حصول کے لئے اتنی کوشش اور محنت کر رہے ہیں۔ دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، اس کا کیا فائدہ ہے۔ آج اس معاشرے میں اولاد اور والدین بچے کے سکول کے پہلے دن سے لے کر ڈگریوں کے حصول تک اپنے ذہن اور تصور میں صرف ایک ہی مقصد رکھتے ہیں، وہ ہے خوشحال زندگی اور ہم نے خوشحال زندگی کو مشروط کر رکھا ہے بڑے بنگلوں بڑی امپورٹڈ گاڑیوں اور ڈھیر سارے بینک بیلنس سے۔ اس سے بڑھ کر ان سب چیزوں کا مقصد یہ ہے کہ دوسروں کو دکھانا اور رعب جمانا۔ خود کو دوسروں سے الگ پیش کرنا۔ دنیا مری جا رہی ہے اس مقصد کے پیچھے یقین کریں ان سب چیزوں کا تعلق انسان کے جسم اور اس کی راحت سے تو ہو سکتا ہے، لیکن انسان کی روح سے نہیں۔ روحانی خوشی دوسروں کے کام آ کر ہی ملتی ہے۔ مثلآ آپ چاہے سات آٹھ کروڑ کی لگثری کار خرید لیں، کچھ عرصے بعد آپ اس کی حیثیت بھی اتنی ہی محسوس کریں گے جتنی کہ ایک عام گاڑی کی۔ کیونکہ آپ کا تجسّس اور دوسروں کو دکھانے کا رعب اور شوق پورا ہو کر ختم ہو چکا ہو گا۔ تب آپ کو احساس ہو گا کہ یہ بھی بالکل دوسری گاڑیوں جیسی ہے۔ خود ہی تیار ہو کر بیٹھنا پڑتا ہے، فیول ڈلوانا پڑتا ہے، خود ہی چلانا پڑتا ہے اور سب سے بڑی بات کہ حادثے کے دوران موت اس میں بھی واقع ہو سکتی ہے۔ لہٰذا یہ کوئی اتنی خاص شے نہیں کہ اسے زندگی کا مقصد بنا لیا جائے۔ رہی بات دکھاوے اور رعب کی، تو آپ کو احساس ہو گا کہ کتنے ہی اور لوگ بھی اس کار کے اور اس سے بھی قیمتی گاڑیوں کے حامل ہیں۔ لوگ ان کو بھی حسرت بھری نگاہوں سے تکتے ہیں۔ لہٰذا میرے پاس اس کے ہونے یا نہ ہونے سے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
آج کل حقیقی طور پر لوگوں کے مقاصد صرف لگژری لائف سٹائل ہی ہے وہ مہنگے کپڑوں، مہنگے گھروں اور مہنگی گاڑیوں کے حصول کو ہی کامیاب زندگی تصور کئے ہوئے ہیں اور ان کے حصول کے لئے حلال حرام تک کا فرق بھلائے ہوئے ہیں جو کہ لمحۂ فکریہ ہے ہمیں اپنی سوچ اور سمت تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
*◈❂•┈•⊰••✿🌻✿••⊱•┈•❂◈*
```ایک بار درود شریف پڑھ لیجئے```
✨🌱سبق آموز تحریریں🌱✨51 WhatsApp Group Invite
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴
*قدیم یونان میں ایک پہلوان تھا جس کا نام مائیلوتھا۔۔۔*
یہ اُس دور میں چھ دفعہ اولمپک جیت چکا تھا۔۔۔ اس پہلوان کی پہچان تھی یہ ایک بڑے بیل کو اپنے کندھے پر لے کر چلتا تھا. طاقت کا یہ نظارہ ہی اس کے مخالفین کیلئے کافی ہوتا۔۔۔وہ جنگ سے پہلے ہی جنگ ہار جاتے تھے.
۔۔۔
فرض کیا آپ بھی کورڈن گاوں میں ہوتے اور دیکھتے ملو ایک بیل کندھے پر بٹھائے چل رہا ہے تو آپ کیا کرتے..؟ آپ بھی ایک بیل کو اٹھانے کی کوشش کرتے اور ناکام ہو جاتے. لیکن ملو نے کسی کو دیکھ کر بیل نہیں اٹھایا تھا. اس نے بیل کے بچے کو سارا دن کندھے پر گھمانے سے یہ سفر شروع کیا تھا. تب شائد لوگ اس پر ہنستے ہوں گے.
روزانہ بیل کے بچھڑے کو کندھے پر بٹھا کر گھومنے والے ملو کی طاقت بیل کے بچے کی بڑھتی جسامت کے ساتھ بڑھتی چلی گئ. یہاں تک کہ اب یہ دیکھنے والوں کیلئے حیرت کے دور میں داخل ہوگئی. ملو اب اس جسامت کا بیل لیکر گھوم رہا ہوتا تھا جس کا دوسرا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا.
۔۔۔
مایوسی اپنی صلاحیت اپنی طاقت اور اپنا مقام کسی ایسے فرد کے ساتھ تولنے میں ملتی ہے جس کے ماضی کے سفر سے ہم آگاہ نہ ہوں. آپ بھی یہ سفر کسی بھی وقت شروع کر سکتے ہیں، لیکن آج کے اس مقام کیلئے شروعات کا یہ سفر شرط ہے.(منقول)
۔۔۔
علمی میدان میں پہلوان بننے کے لیے صرف ایک ہی شرط ہے اپنے سفر کا آغاز کر دیجیئے ۔۔۔ کسی کو ہرانے کےلیے نہیں بلکہ علم کے سمندر سے سیراب ہونے کےلیے۔۔۔ جتنا گہرا غوطہ اتنا سُچا موتی
۔۔۔
مولا کریم ہمیں علم کے سمندر میں سے سیراب ہونے کی توفیق بخشیں۔آمین
۔۔۔ ❤️
✨🌱سبق آموز تحریریں🌱✨12 WhatsApp Group Invite
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Chitral Lines
Educate the children and it won't be necessary to punish the men.
Chitral Lines
Government High School and DSS Prayet Chitral Lower