Government High School and DSS Preyit Chitral Lower

Government High School and DSS Prayet Chitral Lower

19/02/2024
Photos from Government High School and DSS Preyit Chitral Lower's post 06/09/2023

آج مؤرّخہ6 ستمبر 2023ء بروز بدھ گورنمنٹ ہائی سکول پرئیت میں "یوم دفاع پاکستان" کی مناسبت سے ایک سادہ اور پُررونق تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے پہلے ختم قرآن کے بعد شہداء کے لیے ایصال ثواب اور دعائیں کی گئیں۔ تلاوت کلام پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سکول ہٰذا کے ہیڈماسٹر محترم جناب احمد اللّٰہ صاحب نے یوم دفاع پاکستان کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔طلباء وطالبات نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیے۔

Photos from Government High School and DSS Preyit Chitral Lower's post 31/08/2023

Pictorial glimpses of Bazm-e-Adab Program at GHS Preyit held today on 31st of August 2023.

28/08/2023

گورنمنٹ ہائی سکول اینڈ ڈی ایس ایس پرئیت میں فسٹ اور سیکنڈ ائیر کے سائنس اور آرٹس گروپ میں داخلے جاری ہیں۔ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچے اور بچیوں کے داخلے فرماکر علم دوستی کا ثبوت دیں۔

Photos from Government High School and DSS Preyit Chitral Lower's post 25/08/2023

گورنمنٹ ہائی سکول پرئیت کےجماعت دہم کے نتائج ملاحظہ فرمائیں۔ امتحان میں شریک ہونے والی 52 طلباوطالبات میں سے 49 طلباوطالبات نےکامیابی حاصل کی ہے۔اسی طرح نتیجہ 94 فیصد آیا ہے۔ تفصیل کے لیے نتائج کے سکرین شاٹس حاضر خدمت ہیں۔ ہم اپنے سکول کے جملہ سٹاف کی طرف سے امتحان میں نمایان مقام حاصل کرنے والے طلبا محمد سمیع اللّّٰہ ولد عظمت اللّٰہ حاصل کردہ نمبر874،محمد اسماعیل ولدابراہیم خان حاصل کردہ نمبر856،محمد یحیٰیٰ ولد محمد فراز خان حاصل کردہ نمبر846،جواد احمد ولد شیردولہ خان حاصل کردہ نمبر 840 اور ذیشان اللّٰہ ولد بشیر احمدخان حاصل کردہ نمبر 800 اور تمام کامیاب طلباوطالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے اور ان کےروشن مستقبل کی امیدرکھتے ہیں۔ساتھ ہی امسال سن2023ء ، آیندہ سال سن 2024ء کے سالانہ امتحان میں شریک ہونے والی اور مڈل کلاسز اور DSS کلاسز کی طلباوطالبات کے والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچے اور بچیوں کی تعلیمی تعمیروترقی کے لیےسکول انتظامیہ اور اساتذہ کرام کے ساتھ مل کر مثبت اور بارآور اقدامات اٹھائیں۔

17/08/2023

گورنمنٹ ہائی سکول اینڈ ڈی ایس ایس پرئیت کی کچھ تصویری جھلکیاں

Photos from Government High School and DSS Preyit Chitral Lower's post 15/08/2023

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ کل مؤرّخہ ۱۴ اگست ۲۰۲۳ء بروز پیر گورنمنٹ ہائی سکول اینڈ DSS پرئیت میں ملکِ خداداد پاکستان کی چھیتّر ویں یومِ آزادی کےسلسلے میں جشنِ آزادی کی ایک پُروقار تقریب کا اہتمام فرمایا گیا۔ تقریب کی صدارت سکول ہٰذا کے ہیڈ ماسٹر جناب احمداللّٰہ صاحب نے کی۔ ممتاز ماہر تعلیم اور ریٹائرڈ پرنسپل محترم جناب صاحب الرحمٰن صاحب آف ریشن چترال اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ شہداء قوم کے لواحقین کو بھی خصوصی طور پر مدعو فرمایا گیا تھا۔ عمائدینِ علاقہ بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔تقریب کے باقاعدہ آغاز سے پہلے قرآن خوانی کا اہتمام ، شہداء پاکستان کی روحوں اور ملک کی سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں فرمائی گئیں۔بعد ازاں طلباء کے ایک چاق وچوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مہمان خصوصی سے پرچم کشائی کرائی گئ اور قومی ترانہ اجتماعی طور پر پیش فرمایاگیا۔ محمد الیاس جماعت دہم نے اپنی پُرسوز آواز میں تلاوت کلام پاک اوراسکا اردو ترجمہ پیش فرمانے کی سعادت حاصل کی اور یوں تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ منتخب طلباء وطالبات نے حمدیہ و نعتیہ کلام ،ملّی نغمے، آزادی کی مناسبت سےعنوانات پر اردو اور انگریزی تقاریر،اقوال زرّین اور ظرافت آمیز لطیفے پیش فرمائیں۔ ہیڈماسٹر صاحب نے اپنے صدارتی خطبے میں مہمانان گرامی کا شکریہ ادا فرمایا اور سامعین کرام کو سکول کی تعمیروترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ مہمان خصوصی کے خطاب کے بعد قاری صاحب الدین صاحب کی دعا سے یہ تقریب بخیروعافیّت اپنے اختتام کو پہنچی۔

Photos from Government High School and DSS Preyit Chitral Lower's post 15/08/2023

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ کل مؤرّخہ ۱۴ اگست ۲۰۲۳ء بروز پیر گورنمنٹ ہائی سکول اینڈ DSS پرئیت میں ملکِ خداداد پاکستان کی چھیتّر ویں یومِ آزادی کےسلسلے میں جشنِ آزادی کی ایک پُروقار تقریب کا اہتمام فرمایا گیا۔ تقریب کی صدارت سکول ہٰذا کے ہیڈ ماسٹر جناب احمداللّٰہ صاحب نے کی۔ ممتاز ماہر تعلیم اور ریٹائرڈ پرنسپل محترم جناب صاحب الرحمٰن صاحب آف ریشن چترال اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ شہداء قوم کے لواحقین کو بھی خصوصی طور پر مدعو فرمایا گیا تھا۔ عمائدینِ علاقہ بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔تقریب کے باقاعدہ آغاز سے پہلے قرآن خوانی کا اہتمام ، شہداء پاکستان کی روحوں اور ملک کی سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں فرمائی گئیں۔بعد ازاں طلباء کے ایک چاق وچوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مہمان خصوصی سے پرچم کشائی کرائی گئ اور قومی ترانہ اجتماعی طور پر پیش فرمایاگیا۔ محمد الیاس جماعت دہم نے اپنی پُرسوز آواز میں تلاوت کلام پاک اوراسکا اردو ترجمہ پیش فرمانے کی سعادت حاصل کی اور یوں تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ منتخب طلباء وطالبات نے حمدیہ و نعتیہ کلام ،ملّی نغمے، آزادی کی مناسبت سےعنوانات پر اردو اور انگریزی تقاریر،اقوال زرّین اور ظرافت آمیز لطیفے پیش فرمائیں۔ ہیڈماسٹر صاحب نے اپنے صدارتی خطبے میں مہمانان گرامی کا شکریہ ادا فرمایا اور سامعین کرام کو سکول کی تعمیروترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ مہمان خصوصی کے خطاب کے بعد قاری صاحب الدین صاحب کی دعا سے یہ تقریب بخیروعافیّت اپنے اہتمام کو پہنچا۔

15/08/2023

This is the official page of Government High School and DSS Preyit Chitral Lower .Please follow,like and share the posts posted on this page.

Want your school to be the top-listed School/college in Chitral Lines?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Chitral Lines

Other Schools in Chitral Lines (show all)