Cattle Farming DIK
Dera Ismail Khan ya Aas pas k areas mei Wachey/Bachrray zarorat hon to rabta kar sakte hain. Live we
Jo dost janwar rkhny ka shouq rkhty ha unhain is chez ka zror ilam hona chahie
ایک شخص تھا اس نے جہاز سے چھلانگ لگا دی کہ مجھے
آج الله نے بچانا ہے۔
گر رہا تھا زمین پر تو ایک جہاز پاس سے گزرا لوگوں نے رسی پھینکی کہ اسکو پکڑ کر آ جاؤ ۔
اس آدمی نے کہا نہیں آج الله نے بچانا ہے مجھے۔
وہ جہاز چلا گیا۔پھر ایک اور آیا رسی پھینکی اس نے نہ پکڑی۔پھر وہی جواب دیا الله نے بچانا ہے۔
آخر گرا اور مر گیا۔
مرنے کے بعد رونے لگا فرشتوں نے پوچھا کہ رو کیوں رہے۔کہنے لگا میں نے تو اس لئے چھلانگ لگائی تھی کہ اللہ بچائے گا۔
فرشتوں نے جواب دیا وہ جو دو جہاز آئے تھے مدد کے لئے وہ تمھاری پھپھی نے بھیجے تھے کیا۔😒
وہ شخص پاکستانی تھا۔باقی آپ خود سمجھ جائیں ۔😁😂
Aslam o alikum friends please 1 dfa is dua ko khd b parh lain or agay b share krain apni family or friends k sath jazak Allah... jitne log parhain gy or jitni zindagian save hogi Allah pak apko iska ajar dega.
Jazak Allah...
Aslam o alikum...💕💕💕❤❤❤
Ameen suma Ameen
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے:
“يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ”
اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔
(جامع ترمذی ،۳۵۲۴)
Aslam o alikum
Good morning Friends...💕💕💕
❗ شائد کل تم جان سکو ❗
❤ ماں ❤
میرے بچو...❗
اگر تم مجھ کو بڑھاپے کے حال میں دیکھو
اُکھڑی اُکھڑی چال میں دیکھو
مشکل ماہ و سال میں دیکھو!
🌴صبر کا دامن تھامے رکھنا
کڑوا ہے یہ گھونٹ پر چکھنا
"اُف" نہ کہنا، غصے کا اظہار نہ کرنا
میرے دل پر وار نہ کرنا!
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
🌺 ہاتھ مرے گر کمزوری سے کانپ اٹھیں
اور کھانا،مجھ پر گر جائے تو
مجھ کو نفرت سے مت تکنا، لہجے کو بیزار نہ کرنا!
🌴 بھول نہ جانا ان ہاتھوں سے تم نے کھانا کھانا سیکھا
جب تم کھانا میرے کپڑوں اور ہاتھوں پر مل دیتے تھے
میں تمہارا بوسہ لے کر ہنس دیتی تھی!
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
🌺 کپڑوں کی تبدیلی میں گر دیر لگا دوں یا تھک جاؤں
مجھ کو سُست اور کاہل کہہ کر، اور مجھے بیمار نہ کرنا!
🌴 بھول نہ جانا کتنے شوق سے تم کو رنگ برنگے کپڑے پہناتی تھی
اک اک دن میں دس دس بار بدلواتی تھی!
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
🌺 میرے یہ کمزور قدم گر جلدی جلدی اُٹھ نہ پائیں
میرا ہاتھ پکڑ لینا تم، تیز اپنی رفتار نہ کرنا!
🌴 بھول نہ جانا، میری انگلی تھام کے تم نے پاؤں پاؤں چلنا سیکھا
میری باہوں کے حلقے میں گرنا اور سنبھلنا سیکھا!
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
🌺 جب میں باتیں کرتے کرتے رُک جاؤں، خود کو دھراوں
ٹوٹا ربط پکڑ نہ پاؤں، یادِ ماضی میں کھو جاؤں
آسانی سے سمجھ نہ پاؤں!
🌴 مجھ کو نرمی سے سمجھانا
مجھ سے مت بے کار اُلجھنا،
اکتا کر، گھبرا کر مجھ کو ڈانٹ نہ دینا
دل کے کانچ کو پتھر مار کے
کرچی کرچی بانٹ نہ دینا
بھول نہ جانا جب تم ننھے منے سے تھے
ایک کہانی سو سو بار سنا کرتے تھے
اور میں کتنی چاہت سے ہر بار سنایا کرتی تھی
جو کچھ دھرانے کو کہتے، میں دھرایا کرتی تھی.
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
🌺 اگر نہانے میں مجھ سے سُستی ہو جائے
مجھ کو شرمندہ مت کرنا، یہ نہ کہنا آپ سے کتنی بُو آتی ہے!
🌴 بھول نہ جانا جب تم ننھے منے سے تھے اور نہانے سے چڑتے تھے
تم کو نہلانے کی خاطر چڑیا گھر لے جانے میں تم سے وعدہ کرتی تھی
کیسے کیسے حیلوں سے تم کو آمادہ کرتی تھی
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
🌺 گر میں جلدی سمجھ نہ پاؤں، وقت سے کچھ پیچھے رہ جاؤں
مجھ پر حیرت سے مت ہنسنا، اور کوئی فقرہ نہ کسنا
مجھ کو کچھ مہلت دے دینا
شائد میں کچھ سیکھ سکوں
بھول نہ جانا❗
🌴 میں نے برسوں محنت کر کے تم کو کیا کیا سکھلایا تھا
کھانا پینا، چلنا پھرنا، ملنا جلنا، لکھنا پڑھنا
اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے اس دنیا کی، آگے بڑھنا!
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
🌺 میری کھانسی سُن کر گر تم سوتے سوتے جاگ اٹھو تو
مجھ کو تم جھڑکی نہ دینا
یہ نہ کہنا، جانے دن بھر کیا کیا کھاتی رہتی ہیں
اور راتوں کو کُھوں کھوں کر کے شور مچاتی رہتی ہیں!
🌴 بھول نہ جانا میں نے کتنی لمبی راتیں
تم کو اپنی گود میں لے کر
ٹہل ٹہل کر کاٹی ہیں❗
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
🌺 گر میں کھانا نہ کھاؤں تو تم مجھ کو مجبور نہ کرنا
جس شے کو جی چاہے میرا، اس کو مجھ سے دور نہ کرنا
پرہیزوں کی آڑ میں ہر پل میرا دل رنجور نہ کرنا
کس کا فرض ہے مجھ کو رکھنا
اس بارے میں اک دوجے سے
بحث نہ کرنا❗
🌴 آپس میں بے کار نہ لڑنا
جس کو کچھ مجبوری ہو اس بھائی پر الزام نہ دھرنا!
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
🌺 گر میں اک دن کہہ دوں، اب جینے کی چاہ نہیں ہے
یونہی بوجھ بنی بیٹھی ہوں، کوئی بھی ہمراہ نہیں ہے
🌴 تم مجھ پر ناراض نہ ہونا
جیون کا یہ راز سمجھنا
برسوں جیتے جیتے آخر ایسے دن بھی آ جاتے ہیں
جب جیون کی روح تو رخصت ہو جاتی ہے
سانس کی ڈوری رہ جاتی ہے!
شائد کل تم جان سکو گے، اس ماں کو پہچان سکو گے
گرچہ جیون کی اس دوڑ میں، میں نے سب کچھ ہار دیا ہے
لیکن، میرے دامن میں جو کچھ تھا تم پر وار دیا ہے
تم کو سچا پیار دیا ہے❗
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
📌 جب میں مر جاؤں تو مجھ کو
میرے پیارے رب کی جانب
چپکے سے سرکا دینا
اور، دعا کی خاطر
ہاتھ اُٹھا دینا❗
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
🌴 میرے پیارے رب سے کہنا،
رحم ہماری ماں پر کر دے
جیسے اس نے بچپن میں
ہم کمزوروں پر رحم کیا تھا
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
بھول نہ جانا، میرے بچو❗
جب تک مجھ میں جان تھی باقی❗
خون رگوں میں دوڑ رہا تھا❗
دل سینے میں دھڑک رہا تھا❗
خیر تمہاری مانگی میں نے❗
میرا ہر اک سانس دعا تھا❗
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
🌹 قالَ اللهُ تعالی 🌹
📖 اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرنا۔ اگر تیری موجودگی میں ان میں سے ایک یا یہ دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے آگے اف تک نہ کہنا، نہ انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا بلکہ ان کے ساتھ ادب و احترام سے بات چیت کرنا • اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو پست رکھے رکھنا اور دعا کرتے رہنا کہ "اے میرے پروردگار! ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا hiانہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے"
📚 الإسراء: 23-24
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
Aslam o alikum
Subh Bakhair...💖💖💖
ایک گاؤں میں ایک باپردہ خاتون رہتی تھیں
جن کی ڈیمانڈ تھی کہ شادی اس سے کریں گی جو انہیں باپردہ رکھے گا
ایک نوجوان اس شرط پر نکاح کے لیے رضامند ہوجاتا ہے
دونوں کی شادی ہوجاتی ہے ۔ وقت گذرتا رہتا ہے یہاں تک کہ ایک بیٹا ہوجاتا ہے ۔
ایک دن شوہر کہتا ہے کہ میں سارا دن کھیتوں میں کام کرتا ہوں ۔ کھانے کے لیے مجھے گھر آنا پڑتا ہے جس سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے تم مجھے کھانا کھیتوں میں پہنچادیا کرو
بیوی راضی ہوجاتی ہے ۔۔
وقت گذرتے گذرتے ایک اور بیٹا ہوجاتا ہے
جس پر شوہر کہتا ہے کہ اب گذارا مشکل ہے تمہیں میرے ساتھ کھیتوں میں ہاتھ بٹانا پڑے گا
یوں وہ باپردگی سے نیم پردے تک پہنچ جاتی ہے
اور تیسرے بیٹے کی پیدائش پر اس کا شوہر مکمل بے پردگی تک لے آتا ہے
وقت گذرتا رہتا ہے یہاں تک اولاد جوان ہوجاتی ہے
ایک دن یونہی بیٹھے بیٹھے شوہر ہسنے لگتا ہے
بیوی سبب پوچھتی ہے
تو کہتا ہے کہ بڑا تو پردہ پردہ کرتی تھی آخر کار تیرا پردہ ختم ہوگیا ۔۔ کیا فرق پڑا پردے اور بے پردگی کا
زندگی تو اب بھی ویسے ہی گذر رہی ہے
وہ بولتی ہے کہ تم ساتھ والے کمرے میں چھپ جاؤ میں تمہیں پردے اور بے پردگی کا فرق سمجھاتی ہوں
شوہر کمرے میں چھپ جاتا ہے
عورت اپنے بال بکھیرے رونا پیٹنا شروع کردیتی ہے
پہلے بڑا بیٹا آتا ہے ۔ رونے کا سبب پوچھتا ہے
کہتی ہے تیرے باپ نے مارا ہے
بڑا بیٹا ماں کو سمجھاتا ہے کہ اگر مارا ہے تو کوئی بات نہیں وہ آپ سے محبت بھی تو کرتے ہیں آپ کا خیال رکھتے ہیں ۔
وہ سمجھا بجھا کر چلا جاتا ہے
عورت پھر سے رونے کی ایکٹنگ کرتی ہے اور منجھلے بیٹے کو بلا کر بتاتی ہے کہ تیرے باپ نے مجھے مارا
منجھلا بیٹا کو غصہ آتا ہے وہ باپ کو برا بھلا کہتے ہوئے ماں کو سمجھا بجھا کر چپ کروا کر چلا جاتا ہے
آخر کار عورت یہی ڈرامہ چھوٹے بیٹے کے سامنے کرتی ہے
چھوٹا بیٹا تو غصہ سے آگ بگولہ ہوجاتا ہے اور زور زور سے گالیاں بکتے ہوئے ڈنڈا اٹھاتا ہے اور کہتا ہے کہ ابھی باپ کی خبر لیتا ہوں
پھر عورت شوہر کو بلا کر بولتی ہے
کہ پہلا میرے پردے کے وقت پیدا ہوا
تو اس نے تیرا پردہ رکھا
دوسرا نیم پردے کے زمانے میں پیدا ہوا
تو تیری آدھی لاج رکھ لی
جبکہ تیسرا جو مکمل بے پردگی کے زمانے میں ہوا
تو وہ مکمل طور پر تیرا عزت کا پردہ اتارنے گیا ہے
حاصل کلام:
پردہ عورت کا فطری تقاضا ہےخالق کی طرف سے قاعدہ بھی ہے ۔
Aslam o alikum
Subh Bakhair...💕💕💜💜💜
Masha Allah
Aslam o alikum
Subh Bakhair
Aslam o alikum
Have a great Sunday ahead...❤❤❤
Ameen Suma Ameen
Aslam o alikum
Good morning...❤💜❤
جس کے گھر میں غریبی کا شجر ہو محسن...
ان کی ہر بات زمانے کو بری لگتی ہے...
Yesterday we learnt
Addition : *19.1.20*
Today we will learn
Multiplication : *20.1.20*
Division : 20.1.20
Tomorrow we shall learn
Subtraction : *21.1.20*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
Dera Ismail Khan
29050
Arham Traders Near Nadeem Bakers Chota Bazar, Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan, 29050
We deal in imported luxurious goods and mobile accessories. Wholesales & Retail dealers! � Courier d
Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan, 29050
جندری لکڑی پر رنگ بکھیرنے کا وہ قدیم فن جسے ایک گھرانہ ہی زندہ رکھے ہوئے ہے
Khan Saheb Fabrics
Dera Ismail Khan, 29050
KHAN SAHEB FABRICS (Dera ismail khan), PK Mob: +92 345-9319922 Khansaheb Shop Addres : al falah
Fatah Morh Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan
(y) <3 we deals with latest fancy,winter,summery & all best varieties of clothes with best tailori
Moryali Morr
Dera Ismail Khan
it's best quality if you use once again then you will never use any other quality
Dera Ismail Khan
hamry han ap ko wo sab bazar sy sasta mely ga jo ap bazar me menga le kar apny pesy zaya karty hen..