DPO DIKhan

DPO DIKhan

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس
عوام دوست پولیس

13/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔13
*ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری*
♦️ قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ طیب جان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی اور امن وامان کا قیام کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں مختلف تھانوں کے حدود میں متعلقہ ایس ایچ اوز کے قیادت میں رات کے وقت ناکہ بندیاں لگائے گئیں ہیں، جس میں مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہیں ۔ موجودہ کشیدہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، جس کا مقصد معاشرے میں امن و امان کی قیام کو قائم و دائم رکھتے ہوئے جرائم پیشہ افراد و سماج دشمن عناصر کا سرکوبی کرنا ہے ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

13/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔13
*سٹی سرکل پولیس کی منشیات فروشوں و جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں*
*مجرم اشتہاری سمیت 08 منشیات فروش گرفتار*
*1293 گرام ہیروٴین، 1325 گرام آئس برآمد*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ۔
🔹 سٹی سرکل پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او سٹی محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او تھانہ کینٹ سبطین حسین و ایس ایچ او تھانہ سٹی ذیشان اقبال نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے محمد نعمان ولد محمد رمضان قوم بلوچ سکنہ مریالی کے قبضہ سے 245 گرام ہیروٴین، محمد حنیف ولد محمد رفیق قوم راجپوت کے قبضہ سے 110 گرام آئس، محمد عمران ولد شاہنواز قوم بھٹی سکنہ اعجاز آباد مریالی کے قبضہ سے 210 گرام ہیروٴین اور 375 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف تھانہ کینٹ میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرلئے جبکہ جعلی چیک کے مقدمہ میں مطلوب مجرم محمد تنویر ولد سیدالدین قوم راجپوت سکنہ محلہ گوسائیانوالہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا اسی طرح تھانہ سٹی پولیس نے اسرار ولد منظور قوم سروردی سکنہ محلہ فاروق اعظم کے قبضہ سے 355 گرام آئس اور 390 گرام ہیروٴین، عرفان عرف ڈوڈا ولد عبدالرحمن قوم علی خیل سکنہ محلہ جوگیانوالہ کے قبضہ 390 گرام آئس اور 350 گرام ہیروٴین ،محمد ایوب ولف فاروق سکنہ باب ڈیرہ کے قبضہ سے 95 گرام آئس جبکہ کامران ولد زمان قوم سلطان خیل سکنہ محلہ حافظ میرن کے قبضہ سے 98 گرام ہیروٴین برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج رجسٹر اور پابند سلاسل کردیا۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

13/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔13
*ایس ایچ او تھانہ گومل یونیورسٹی کی بڑی کاروائی*
*موٹرسائیکل چوری کے 08 مقدمات ٹریس*
*متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 02 کارندے گرفتار*
*سرقہ شدہ 08 عدد موٹرسائیکل برآمد*
♦️ قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ طیب جان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ۔
🔹 تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پروآ نور حیدر خان ہمراہ ایس ایچ او سید ثمر عباس شاہ نے موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس کو چوری کے متعدد مقدمات کو ٹریس کرکے 08 مقدمات میں مطلوب گروہ کے 02 کارندے شاہ باران ولد شاہجہان قوم موچی سکنہ درابن کلاں اور محمد رمضان ولد محمد بلال قوم کنیرا سکنہ خیر آباد کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں سرقہ شدہ 04 عدد موٹرسائیکل ہنڈا 125 اور 04 عدد ہنڈا 70 برآمد کرلئے جبکہ چوری کی وارداتوں میں ملوث متذکرہ بالا گروہ کے دیگر کارندے جو روپوش ہیں کی تلاش جاری ہے ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

13/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔13
*تھانہ بندکورائی پولیس کی کامیاب کاروائی*
*چوری کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار*
*سرقہ شدہ طلائی زیورات برآمد*
♦️ قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ طیب جان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ۔
🔹 تھانہ بندکورائی پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل نقیب اللہ خان ہمراہ ایس ایچ او ملک عمران مڑھل نے نقب زنی و چوری کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد امین ولد حاکم خان قوم اعوان سکنہ حافظ آباد کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم سے سرسری انٹاوگیشن میں حسب نشاندہی پر ملزم کے گھر سے سرقہ شدہ طلائی زیورات برآمد کرلیا ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

13/09/2024
12/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔12
*ٹریفک پولیس ڈیرہ کی سکولوں کیلئے پک اینڈ ڈراپ کرنے والے گاڑیوں و رکشہ ڈرائیور کی آگاہی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز*
*بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والے گاڑیوں اور رکشاوٴں میں LPG سیلنڈرز کے استعمال پر سخت کاروائی کی جائے گی،انچارج ٹریفک*
♦️ قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ طیب جان کی ہدایت اور ڈی ایس پی ٹریفک سید صغیر عباس گیلانی کی زیر قیادت انچارج ٹریفک ڈیرہ آصف لاشاری نے امروز مختلف مقامات پر سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں اور رکشہ ڈرائیورز کو غیرقانونی و جان لیوا LPG سیلنڈرز کے استعمال،گاڑی / رکشہ میں گنجائش کے مطابق بچوں کے سوار کرنے اور ڈرائیونگ لائسنس بارے باقاعدہ مہم کے ذریعے آگاہ کیا ۔ انچارج ٹریفک ڈیرہ آصف لاشاری نے تمام ڈرائیورز کو سختی سے ہدایت کی کہ بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مہیا کرنے والے گاڑیوں اور رکشاوٴں میں LPG سیلنڈرز کے استعمال پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

Photos from DPO DIKhan's post 12/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔12
*اعجاز شہید پولیس لائن میں ڈیرہ پولیس کے مختلف ونگز کے درمیانی فرینڈلی مقابلوں کا انعقاد*
♦️ قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ طیب جان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹر ڈیرہ محمد نواب خان کی زیرنگرانی اعجاز شہید پولیس لائن میں جوانوں کے ذہنی سکون کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس اور FRP کے پولیس اہلکاروں کے درمیان رسہ کشی اور والی بال کے فرینڈلی میچ کرائے گئے پولیس نے جوانوں و افسران نے ان فرینڈلی مقابلوں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیا اور بھرپور لطف اندوز ہوئے ۔ قائمقام ڈی پی او ڈیرہ کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں کا مقصد ابتر حالات میں پولیس افسران و جوانوں کے ذہنی سکون ہے ۔ ایسے مواقع جوانوں و افسران کی صحت اور سکون کیلئے انتہائی موزوں ثابت ہونگے ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

11/09/2024

ڈیرہ اسماعیل خان :
اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور سوہنی سلیم صاحبہ اور ایس پی پہاڑپور گوہر علی خان عید میلاد النبی کے سلسلہ علماء کرام و اکابرین،تاجران سے میٹنگ کررہے ہیں

Photos from DPO DIKhan's post 11/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔11
*پولیس لائن ڈیرہ میں پولیس دربار کا انعقاد،افسران و جوانوں نے مسائل پیش کئے*
*محدود وسائل کے باوجود ڈیرہ پولیس کی بہترین انداز میں فرائض منصبی کی انجام دیہی قابل تحسین اور قابل فخر ہے،طیب جان کا دربار سے خطاب*
♦️ قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ طیب جان نے اعجاز شہید پولیس لائن میں پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل سے آگاہی کیلئے پولیس دربار کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و جوان شریک ہوئے اور اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر ڈیرہ محمد نواب خان بھی موجود تھے ۔ڈی ایس پیز نے سرکلز اور ایس ایچ اوز نے دربار میں تھانہ جات میں درپیش مسائل بارے عرض و معروض کی ۔ قائمقام ڈی پی او ڈیرہ نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو درپیش مسائل افسران بالا کے نوٹس میں لاکر ہر ممکن کوشش کرینگے کہ انکا حل کیا جائے ۔ محدود وسائل کے باوجود ڈیرہ پولیس کے افسران و جوانوں کی فرائض منصبی کی بہترین انداز میں انجام دیہی قابل تحسین اور قابل فخر ہے ،تھانہ جات میں درپیش مسئلے مسائل سے آگاہ ہیں اور انکے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ آخر میں ملکی سلامتی اور امن وامان کے قیام کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

10/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔10
*پہاڑپور پولیس کی بڑی و کامیاب کاروائی*
*کمسن بچے کے اغواء برائے تاوان کے کیس کا ڈراپ سین*
*مغوی بچہ 24 گھنٹوں میں بازیاب،02 اغواء کار گرفتار*
♦️ قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ طیب جان خصوصی ہدایت پر ایس پی پہاڑپور گوہر علی خان کی زیر نگرانی تھانہ پہاڑپور پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او نقیب اللہ خان،ایس ڈی پی او عمران اللہ خٹک، ہمراہ ایس ایچ او، خالد جاوید لاشاری،ایس ایچ او پنیالہ حبیب اللہ بلوچ،انچارج انوسٹی گیشن ضمیر حسین و شیر محمد خان نے نہایت حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے علاقہ سید علیاں میں اراضیات سے 06 نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں تاوان کی نیت سے اغواء ہونیوالے کمسن بچے کے کیس کو ٹریس کرکے پہاڑی سلسلہ علاقہ بدنی خیل سے مغوی کمسن بچے کو بازیاب اور اغواء کاروں کے 06 رکنی گروہ کے 02 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی جبکہ دیگر 04 اغواء کار نصراللہ،گلزمان عرف لٹو،فرمان اللہ اوت زیڑ خان پہاڑوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنکی تلاش پولیس نے شروع کردی، بازیاب مغوی بچے کو اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور سوہنی سلیم اور ایس پی پہاڑپور گوہر علی خان نے ورثاء کے حوالے کردیا جس پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ڈیرہ پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

Photos from DPO DIKhan's post 10/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔10
*ایس پی پہاڑپور گوہر علی خان کی زیر صدارت پولیس افسران کی میٹنگ کا انعقاد*
♦️ ایس پی پہاڑپور گوہر علی خان نے امروز اپنے دفتر میں پہاڑپور ڈویژن کے پولیس افسران سے میٹنگ کی جس میں ایس ڈی پی اوز پنیالہ و پہاڑپور جبکہ دونوں سرکلز کے ایس ایچ اوز شریک ہوئے ۔ میٹنگ میں ایس پی پہاڑپور نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے سرکل و تھانہ کی حدود میں NCP سمگلنگ و جرائم کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ۔ علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کی جائے ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

Photos from DPO DIKhan's post 09/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔09
*ڈیرہ پولیس کا رات گئے تک ہوٹلز و سرائے کی چیکنگ کا سلسلہ جاری*
♦️ قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ طیب جان کی زیر نگرانی امن وامان کا قیام کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف تھانوں کے حدود میں متعلقہ ایس ایچ اوز کے قیادت میں رات گئے تک ہوٹلز اور سرائے کی چیکنگ کی گئی،ہوٹلز پر انٹری رجسٹرات کو بھی چیک کیا گیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق موجودہ کشیدہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ناکہ بندیوں اور سرچ آپریشن، ہوٹلز و سرائے کی چیکنگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا جس کا مقصد معاشرے میں امن و امان کی قیام کو قائم و دائم رکھتے ہوئے جرائم پیشہ افراد و سماج دشمن عناصر کا سرکوبی کرنا ہے۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

Photos from DPO DIKhan's post 09/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔09
*انچارج ٹریفک ڈیرہ کی کاروائی، اضافی سواریوں،کرایوں اور LPG سلنڈر پر متعدد گاڑیاں چالان*
♦️ قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ طیب جان کی ہدایت پر زیر قیادت ڈی ایس پی ٹریفک سید صغیر عباس گیلانی ہمراہ انچارج ٹریفک ڈیرہ آصف لاشاری نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے مختلف روٹس کی گاڑیوں ( پبلک ٹرانسپورٹ ) کی چیکنگ کی ،گاڑیوں میں سواریوں کے اضافے اور غیر قانونی نصب LPG سیلنڈرز اور مقررہ سے زیادہ کرایوں کی وصولی پر متعدد گاڑیوں کو چالان کئے گئے ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

Photos from DPO DIKhan's post 09/09/2024

ڈیرہ اسماعیل خان :
ایس ایچ او سٹی ذیشان اقبال تھانہ سٹی کی حدود میں واقع مختلف بنکوں کے منیجرز سے ملاقات اور سیکورٹی چیک کرتے ہوئے

09/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔09
*تھانہ پروآ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں*
*چور سمیت 02 ملزمان گرفتار*
*سرقہ شدہ سامان و منشیات برآمد*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ۔
🔹 تھانہ پروآ پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پروآ سرکل نور حیدر خان ہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم مزمل ولد غلام رسول قوم بلوچ سکنہ نائیویلہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے سرقہ شدہ 01 عدد سہراب سائیکل اور ایک عدد بیٹری 150 وولٹ برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم محمد عمران ولد اللہ ڈتہ قوم بلوچ سکنہ بستی میکن کے قبضہ سے 385 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار اور مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

07/09/2024

شهید پولیس کانسٹیبل ميرزمان کے بیٹے جذبہ شہادت سے سرشار

Photos from DPO DIKhan's post 07/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔07
*انسداد پولیو مہم کے دوران کلیدی کردار ادا کرنے پر پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد*
*پولیو جیسے موزی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،محمد عدنان*
♦️ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو کمپینز میں اہم کردار ادا کرنے پر پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد عدنان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈیرہ چن شاہ، ایس ایچ او انسپکٹر منظور خان،ایس ایچ او سٹی زیشان اقبال،ایس ایچ او کینٹ سبطینحسین،لائن آفیسر سجاد چوہان،ایس ایچ او امان اللہ کنڈی،ایڈیشنل ایس ایچ او تیمور خان سمیت دیگر افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان نے کہا کہ پولیو جیسے موزی مرض کے مکمل خاتمہ کیلئے پولیس نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ۔ اس فرض کی ادائیگی میں محکمہ پولیس کے افسران و جوانوں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے،زخمی ہوئے ۔ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ اس موزی مرض کے جڑ سے خاتمے کیلئے سب ملکر کام کریں گے،تقریب سے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا اور پولیس کے کردار کو سراہا،آخر میں پولیس افسران و جوانوں میں شیلڈیں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کی گئیں ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

05/09/2024

ڈیرہ اسماعیل خان :
قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ طیب جان اپنے آفس میں سیکورٹی آرگنائزیشن سسٹم (SOS) کے ڈپٹی کنٹری ہیڈ کرنل (ر) فواد خان کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات کررہے ہیں

05/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔05
*سٹی سرکل پولیس کی کامیاب کاروائی*
*ایک اور ڈکیتی کیس ٹریس،03 ڈکیت گرفتار*
*سرقہ شدہ طلائی زیورات، موٹرسائیکل، موبائل فونز،نقد رقم اور آلہ تخفیف برآمد*
♦️ قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ طیب جان کی زیر نگرانی تھانہ کینٹ پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد عدنان ہمراہ سرکل انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر صابر حسین بلوچ،ایس ایچ او سبطین حسین نے ڈکیتوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 08 روز قبل ہونیوالی ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کرکے واردات میں ملوث ملزمان عادل عباس ولد گلزار حسین قوم کھیارہ سکنہ حیدری چوک،محمد عمیر ولد نذیر احمد قوم تھہیم سکنہ بستی ڈیوالہ اور محمد اقبال رضا ولد بلال حسین قوم جوئیہ سکنہ تھلہ بھورا شاہ کو حسب ضابطہ گرفتار اور ملزمان کے قبضہ سے سرقہ شدہ طلائی زیورات،موٹرسائیکل،موبائل فونز،نقد رقم اور آلہ تخفیف پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

Photos from DPO DIKhan's post 05/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔05
*قائمقام ڈی پی او ڈیرہ کی زیر صدارت PSRMS کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد*
♦️ قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ طیب جان کی زیر صدارت پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم (PSRMS) کا جائزہ لینے کےلئے ایک میٹنگ ہوئی جس میں سپریٹنڈنٹ دی پی او آفس سید کفایت حسین زیدی،ڈی ایس پی سیکورٹی عالمگیر خان، انچارج محمد رمضان ناصر،ریڈر نعمان قصوریہ و تھانہ جات پر تعینات آپریٹرز نے شرکت کی،میٹنگ میں PSMRS کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ قائمقام ڈی پی او ڈیرہ نے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

Photos from DPO DIKhan's post 04/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔04
*ایس پی صدر عثمان خالد کی زیر صدارت پولیس افسران کی میٹنگ، NCP و منشیات سمگلنگ کیخلاف مزید سخت اقدامات کا فیصلہ*
♦️ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ جہانزیب نذیر خان کی ہدایت پر ایس پی صدر عثمان خالد نے امروز اپنے دفتر میں اپنے ایس ایچ اوز و انچارج چیک پوسٹس سے میٹنگ کی ، میٹنگ میں ایس پی صدر نے پولیس افسران کو نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ جس تھانہ کی حدود میں NCP اشیاء یا منشیات کی سمگلنگ کی شکایات موصول ہوئیں تو متعلقہ افسران و زمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

02/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔02
*تھانہ بندکورائی پولیس کی چوروں کیخلاف کامیاب کاروائی*
*گرڈ اسٹیشن پر چوری کرنیوالے 02 چور گرفتار*
*سرقہ شدہ سامان و استعمال۔ہونیوالی گاڑی برآمد*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ۔
🔹 تھانہ بندکورائی پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پہاڑپور نقیب اللہ خان ہمراہ ایس ایچ او ملک عمران مڑھل نے چوروں کیخلاف کامیاب کاروائی کرکے چوری کے مقدمہ کو ٹریس کرتے ہوئے بندکورائی گرڈ اسٹیشن پر چوری کرنیوالے ملزمان ذیشان سلیم ولد محمد سلیم قوم بلوچ سکنہ محلہ سودیاں والا سٹی ڈیرہ اور محمد وقاص ولد شاہجہان قوم بلوچ سکنہ کنہری تحصیل و ضلع بھکر کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ سرکاری سامان 46 عدد ٹرانسمیشن لائن باڈی،08 عدد پلیٹس، 10 عدد کلیٹس اور آلٹو کار نمبر BCY:993 برآمد کرکے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

Photos from DPO DIKhan's post 02/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔02
*ایس پی پہاڑپور گوہر علی خان کی زیر صدارت پہاڑپور ڈویژن کے پولیس افسران کی کرائم میٹنگ کا انعقاد*
♦️ ایس پی پہاڑپور گوہر علی خان نے امروز اپنے دفتر میں پہاڑپور سرکل اور پنیالہ سرکل کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز و انچارج انوسٹی گیشن صاحبان سے ماہانہ کرائم میٹنگ کی جس میں گزشتہ ماہ کے دوران جرائم کے خلاف کارکردگی پیش کی گئی ۔ ایس پی پہاڑپور گوہر علی خان نے تمام ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشن کو ہدایت کی کہ عدم پتہ مقدمات کو ٹریس اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری و جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید سخت ایکشن لیا جائے ۔ علاقہ میں جرائم کے خاتمہ کیلئے مزید کام کیا جائے ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

Photos from DPO DIKhan's post 01/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔01
*ڈی پی او ڈیرہ کا عوامی شکایات کا نوٹس،پیشہ ور بھیکاریوں کیخلاف کاروائی کا حکم*
*درجنوں بھیکاریوں حوالات بند،مقدمات درج*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ پولیس کو ضلع مضافات میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ۔ ڈی پی او ڈیرہ کے احکامات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے سٹی سرکل پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ اوز سبطین حسین، ذیشان اقبال،ایڈیشنل ایس ایچ او جمشید خان نے ڈیرہ شہر میں متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرکے تھانہ میں بند اور مقدمات درج رجسٹر کرلئے ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

01/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔01
*تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن*
*03 منشیات فروش گرفتار*
*745 گرام آئس،2500 گرام چرس برآمد*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ۔
🔹 تھانہ سٹی پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او سٹی محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او ذیشان اقبال خان نے منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بلال ولد عبدالعزیز قوم اعوان سکنہ محلہ عالمشیر کے قبضہ سے 2500 گرام چرس معہ فروختگی رقم، ٹیسٹ پرچیز 10 گرام ،ڈیجیٹل سکیل ،غلام رسول ولد محمد فاروق قوم راجپوت سکنہ مجاہد نگر کے قبضہ سے 395 گرام آئس اور محمد عمر ولد علی پور قوم بنوچی سکنہ نیو بنوں چونگی کے قبضہ سے 350 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار اور علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرلئے ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

01/09/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔09۔01
*تھانہ شہید نواب پولیس کی ڈکیتوں کیخلاف کامیاب کاروائی*
*ڈکیتی کیس ٹریس،ملزم گرفتار*
*چھینے گئے پک اپ ، موبائل فونز اور نقدی برآمد*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ۔
🔹 تھانہ شہید نواب خان پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پنیالہ عمران اللہ خٹک ہمراہ ایس ایچ او ملک جاوید خان نے ڈکیتی کیس کو ٹریس کرتے ہوئے واردات کے مرکزی ملزم محمد شعیب ولد شفیق احمد قوم بھٹنی سکنہ کاکاخیل کو حسب ضابطہ گرفتار اور ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی 01 سوزوکی پک اپ نمبری BRE:3238 ،ٹچ سکرین موبائل فون 02 عدد اور نقد رقم برآمد کرکے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

Want your organization to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

#DIKhan #police #dpodikhan #NewsUpdate #Rozenews #traffic #police #KPK
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک انعا...
بم دھماکہ،دہشت گردوں نے ایک اور بزدلانہ وار کیا ہے جس کا بھرپور جواب دینگے،پولیس کا سامنا جب بھی ان سے ہوا پولیس نے انہی...
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے زیر اہتمام جوڈیشل کمپلیکس میں شعبہ تفتیش سے متعلق ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
#dpodikhan #KPK #police #NewsUpdate #SUCHTV
#DPO #DIKhan #KPK #police #NewsUpdate #Headlines #92News #arynews #GeoNews #SamaTv #DawnNews
#DPO #DIKhan #KPK #police #NewsUpdate #Headlines #92News #arynews #GeoNews #SamaTv #DawnNews
ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی سردارتوحیدخان کی پولیس کلب آمد پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود ستی اور ضلعی پولیس سربراہ ڈ...
#DPO #DIKhan #KPK #police #NewsUpdate
*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*               *پریس ریلیز*      مورخہ : 2023۔10۔17*تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس کی کامیاب کاروائی*...
*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*               *پریس ریلیز*      مورخہ : 2023۔10۔16*تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس کی بروقت اور ...
#KPK #police #DPO #DIKhan #NCP #smuggling

Telephone

Website

Address

Dera Ismail Khan
29050

Other Government Organizations in Dera Ismail Khan (show all)
Faculty of Pharmacy, Gomal University Faculty of Pharmacy, Gomal University
Gomal University
Dera Ismail Khan

This is Official Page of Faculty of Pharmacy, Gomal University Dera Ismail Khan & will be operated u

Assistant Commissioner Paharpur Assistant Commissioner Paharpur
Hospital Road, Opposite To Police Station, Tehsil Paharpur
Dera Ismail Khan, 29160

Asslam-o-Alikum Dear all, the Assistant Commissioner Paharpur page is an official page.

Labour Office DIKhan Labour Office DIKhan
Dera Ismail Khan, 29050

The Directorate of Labour is the custodian of the guaranteed rights of the workers like the right to

BISE Dera Ismail Khan BISE Dera Ismail Khan
BISEDIK
Dera Ismail Khan, 96

All reasult are uploaded on the website

Government Jobs Alert Government Jobs Alert
Dera Ismail Khan

Village Office ZaffarAbad-1 Village Office ZaffarAbad-1
Dera Ismail Khan

Every living People of Zaffar Abad-1 tells the problems on this pages.Birth Certificate&Death Certificate&Maraige Certificate make in this office

MTI D I Khan MTI D I Khan
Dera Ismail Khan, 29050

This is official page of MTI DIK.The page has been created to update the public about the activities, initiatives and developments of MTI D i Khan

Consumer Protection Council, Industries & Commerce DIKhan Consumer Protection Council, Industries & Commerce DIKhan
Opposite To Government Islamia High School, Circular Road
Dera Ismail Khan, 29050

The council is responsible for formulation of policies for the promotion and protection of the right

PUBG Pocket PUBG Pocket
Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan, 29050

This Page is for PUBG Lovers Only

PM Tigar Force Dera Ismail Khan PM Tigar Force Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Prime Minister` Tigar force Dera Ismail Khan

BISE, Dera Ismail Khan BISE, Dera Ismail Khan
Indus River Road
Dera Ismail Khan, 29050

Board of Intermediate and Secondary Education, Dera Ismail Khan, Khyber Pakhtuhkhwa, Pakistan

Department of Industries & Commerce Development and CPC, D.I.Khan Devision Department of Industries & Commerce Development and CPC, D.I.Khan Devision
North Circular Road
Dera Ismail Khan, 29050

Our main objective is to boost industry and protect the ultimate consumer rights