Haraf-E-Kun

"کن" میرے رب کا مجھ سے کیا گیا پہلا کلام۔۔۔۔۔۔

18/11/2023

نگھی چادر تان کے سو گئے، مالک چور پچھان کے سو گئے
لٹن والیاں رج کے لٹیا، جاگن والے جان کے سو گئے۔۔۔

15/11/2023

خوش نصیبی میں ہے یہی اک عیب
بد نصیبوں کے گھر نہیں آتی

12/11/2023

کہیں عام ہوں کہیں خاص ہوں
میں سنہرے دشت کی پیاس ہوں
مرے محرماں میں لباس ہوں
میں لباسِ حسنِ مجاز ہوں
کہیں سوزِ ہوں کہیں ساز ہوں
میں محبتوں میں چھپا ہوا
کوئی ایک سوز و گداز ہوں
میں کسی غزل کی ردیف ہوں ،
کسی نظم کی کوئی داد ہوں
مرے محرماں، مرے رازداں!
میں سراپا عشق کی بات ہوں۔۔۔!

05/11/2023

لِکھا گیا ، ہُوا نہیں ، پڑھا گیا ، کھُلا نہیں
زباں کا عیب جانیے کہ حرفِ رائیگاں ہوں میں

03/11/2023
31/10/2023

محبت کی ایک نظم
امجد اسلام امجد
محبت کی ایک نظم

اگر کبھی میری یاد آئے

تو چاند راتوں کی نرم دلگیر روشنی میں

کسی ستارے کو دیکھ لینا

اگر وہ نخل فلک سے اڑ کر

تمہارے قدموں میں آ گرے

تو یہ جان لینا وہ استعارہ تھا میرے دل کا

اگر نہ آئے

مگر یہ ممکن ہی کس طرح ہے

کہ تم کسی پر نگاہ ڈالو

تو اس کی دیوار جاں نہ ٹوٹے

وہ اپنی ہستی نہ بھول جائے

اگر کبھی میری یاد آئے

گریز کرتی ہوا کی لہروں پہ ہاتھ رکھنا

میں خوشبوؤں میں تمہیں ملوں گا

مجھے گلابوں کی پتیوں میں تلاش کرنا

میں اوس قطروں کے آئینوں میں تمہیں ملوں گا

اگر ستاروں میں اوس قطروں میں خوشبوؤں میں نہ پاؤ مجھ کو

تو اپنے قدموں میں دیکھ لینا میں گرد ہوتی مسافتوں میں تمہیں ملوں گا

کہیں پہ روشن چراغ دیکھو

تو جان لینا کہ ہر پتنگے کے ساتھ میں بھی بکھر چکا ہوں

تم اپنے ہاتھوں سے ان پتنگوں کی خاک دریا میں ڈال دینا

میں خاک بن کر سمندروں میں سفر کروں گا

کسی نہ دیکھے ہوئے جزیرے پہ

رک کے تم کو صدائیں دوں گا

سمندروں کے سفر پہ نکلو

تو اس جزیرے پہ بھی اترنا

27/10/2023

سر صحرا مسافر کو ستارہ یاد رہتا ہے
میں چلتا ہوں مجھے چہرہ تمہارا یاد رہتا ہے

تمہارا ظرف ہے تم کو محبت بھول جاتی ہے
ہمیں تو جس نے ہنس کر بھی پکارا یاد رہتا ہے

محبت میں جو ڈوبا ہو اسے ساحل سے کیا لینا
کسے اس بحر میں جا کر کنارہ یاد رہتا ہے

بہت لہروں کو پکڑا ڈوبنے والے کے ہاتھوں نے
یہی بس ایک دریا کا نظارہ یاد رہتا ہے

صدائیں ایک سی یکسانیت میں ڈوب جاتی ہیں
ذرا سا مختلف جس نے پکارا یاد رہتا ہے

میں کس تیزی سے زندہ ہوں میں یہ تو بھول جاتا ہوں
نہیں آنا ہے دنیا میں دوبارہ یاد رہتا ہے...

عدیم ہاشمی

26/10/2023

ہوا کے واسطے اک کام چھوڑ آیا ہوں
دیا جلا کے سرِ شام چھوڑ آیا ہوں

کبھی نصیب ہو فرصت تو اس کو پڑھ لینا
وہ ایک خط جو ترے نام چھوڑ آیا ہوں

ہوائے دشت و بیاباں بھی مجھ سے برہم ہے
میں اپنے گھر کے در و بام چھوڑ آیا ہوں

کوئی چراغ سرِ رہ گزر نہیں ، نہ سہی
میں نقشِ پا کو بہر گام چھوڑ آیا ہوں

ابھی تو اور بہت اس پہ تبصرے ہوں گے
میں گفتگو میں جو ابہام چھوڑ آیا ہوں
یہ کم نہیں ہے وضاحت مری اسیری کی
پروں کے رنگ تہہِ دام چھوڑ آیا ہوں

وہاں سے ایک قدم بھی نہ جا سکی آگے
جہاں پہ گردشِ ایام چھوڑ آیا ہوں

مجھے جو ڈھونڈھنا چاہے وہ ڈھونڈھ لے اعجاز
کہ اب میں کوچۂ گمنام چھوڑ آیا ہوں

اعجاز رحمانی

24/10/2023

یہ کارِ زندگی تھا ، تو کرنا پڑا مجھے
خود کو سمیٹنے میں ، بِکھرنا پڑا مجھے
پھر خواھشوں کو کوئی ، سَرائے نہ مِل سکی
ایک اور رات ، خود میں ٹھہرنا پڑا مجھے

23/10/2023

مجھ کو معلوم تھا رستے سے پلٹ جائیں گے
میں نے بیکار میں یکجا کیے بھٹکے ہوئے لوگ

21/10/2023

دل بھی عجیب خانۂِ وحدت پسند تھا
اس گھر میں یا تو تُو رہا یا بے دلی رہی

17/10/2023

اور بارشوں کے دن ہیں۔۔۔

11/10/2023

باغی میں آدمی سے نہ منکر خدا کا تھا
درپیش مسئلہ مری اپنی انا کا تھا

گم صم کھڑا تھا ایک شجر دشتِ خوف میں
شاید وہ منتظر کسی اندھی ہوا کا تھا

اپنے دھوئیں کو چھوڑ گیا آسمان پر
بجھتے ہوئے دیے میں غرور انتہا کا تھا

دیکھا تو وہ حسین لگا سارے شہر میں
سوچا تو وہ ذہین بھی ظالم بلا کا تھا

لہرا رہا تھا کل جو سرِ شاخ بے لباس
دامن کا تار تھا کہ وہ پرچم صبا کا تھا
ورنہ مکانِ تیرہ کہاں، چاندنی کہاں
اُس دستِ بے چراغ میں شعلہ حنا کا تھا

میں خوش ہوا کہ لوگ اکٹھے ہیں شہر کے
باہر گلی میں شور تھا لیکن ہوا کا تھا

اس کو غلافِ روح میں رکھا سنبھال کر
محسن وہ زخم بھی تو کسی آشنا کا تھا

محسن نقوی
(برگِ صحرا)

10/10/2023

میں انھی میرا دل وی انھا
تے انھیاں دے وچ وساں
جتھے مینوں رونا چاہیدا
میں پئی کھڑ کھڑ ہساں
وسیا دل کنج اجڑ گیا
کنوں جا کے دساں
کوئی نہ دل دا محرم ایتھے
وچ بیگانیاں وساں

09/10/2023

اذیت ۔۔۔🥺

04/10/2023

جا پہنچتے ہیں جہاں رزق بلاتا ہے ہمیں
گھر سے چلتے ہیں مضافات میں آجاتے ہیں

ہم ستارے ہیں میسر نہیں آتے دن میں
عشق ذادوں کے لئیے رات میں آجاتے ہیں

وہ ہاتھ کیا ہاتھ میں آتا ہے میرے
سارے حالات میرے ہاتھ میں آجاتے ہیں

01/10/2023

‏منیر نیازی...

رَنجِ فراقِ یار میں رُسوا نہِیں ہُوا
اِتنا مَیں چُپ ہُوا کہ تماشا نہِیں ہُوا

اَیسا سفر ہے ، جس میں کوئی ہمسفر نہِیں
رَستہ ہے اِس طرح کا ، جو دیکھا نہِیں ہُوا

مُشکل ہُوا ہے رہنا ہمیں اِس دیار میں
برسوں یہاں رہے ہیں یہ اَپنا نہِیں ہُوا

وُہ کام شاہِ شہر سے ، یا شہر سے ہُوا
جو کام بھی ہُوا ہے وُہ اچھا نہِیں ہُوا

مِلنا تھا ایک بار اُسے پِھر کہِیں مُنیرؔ
ایسا مَیں چاہتا تھا پر ایسا نہِیں ہُوا

مُنیرؔ نیازی

21/09/2023

چنگا ویلا موڑ دے سائیاں،
تینوں کاہدی تھوڑ وے سائیاں

میرے ورگے لَکھ نیں تینوں،
تیرے ورگا ہور نہ سائیاں

ہر پل تیرے ناں دی تسبیح،
دل وچ غارِ ثور ہے سائیاں

ڈونگیاں رمزاں کی جاناں میں،
دل دا کَڈ دے چور وے سائیاں

شِکر دوپہری اگ بلدی اے،
ٹھنڈیاں چھانواں موڑ دے سائیاں

دنیا مینوں توڑ دی پئی اے،
ہُن تے آ کے جوڑ دے سائیاں

تیرے باجھ میں کِنّوں دَسّاں،
مینوں ماں دی لوڑ اے سائیاں

سجن بیلی سب ٹُر گئے نیں،
کَلّاہ رہ گیا بوڑ وے سائیاں

یاد تیری دا چانن مِل جائے،
روشن ہو جائے گور وے سائیاں

فضل کریں تے بخشیں مینوں،
تَرلا ہے، نئیں زور اے سائیاں

18/09/2023

بَدن میں اُتریں تھکن کے سائے تو نیند آئے
یہ دِل کہانی کوئی سُنائے تو نیند آئے

بس ایک آنسو بُہت ہے محسنؔ کے جاگنے کو
یہ اِک ستارہ کوئی بجھائے تو نیند آئے

01/09/2023

عُمر کے جزیرے پر
غم کی حکمرانی ہے

― نوشی گیلانی

05/08/2023

اور ہم محبت میں۔۔۔۔۔۔

04/08/2023

ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیں
شکریہ مشورت کا چلتے ہیں

ہورہا ہوں میں کس طرح برباد
دیکھنےوالے ہاتھ ملتے ہیں

کیا تکلف کریں‌ یہ کہنے میں
جو بھی خوش ہےہم اس سے جلتے ہیں

تم بنو رنگ،تم بنو خوشبُو
ہم تو اپنے سخن میں‌ ڈھلتے ہیں

ہے عجب فیصلے کا صحرا بھی
چل نہ پڑیے تو پاؤں جلتے ہیں

— جون

03/08/2023

تیرا شمار بڑھانے کو صفر ہو جاؤں...
مجھے بس اتنا بتا دے کہاں نہیں ہونا...

02/08/2023

اوری گوری، بانکی چھوری
عشق وسیلے کھا جاتا ہے

جاگتا سپنا ، آنکھ کا جادو
نین نشیلے کھا جاتا ہے

تُو کیا ماپے بالشتوں سے
ہجر قبیلے کھا جاتا ہے

30/07/2023

مگر حسین کا ہے۔۔۔

29/07/2023

شَہسوارِ کربلا“

لِباس ہے پھٹا ہُوا، غُبار میں اٹا ہُوا
تمام جِسمِ نازنِیں، چِھدا ہُوا کٹا ہُوا
یہ کون ذِی وقار ہے، بَلا کا شَہ سوار ہے
کہ ہے ہزاروں قاتِلوں کے سامنے ڈٹا ہُوا
یہ بِالیقِیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

یہ جِس کی ایک ضرب سے،کمالِ فنِ حَرب سے
کئی شَقی گرے ہُوئے، تڑَپ رہے ہیں کَرب سے
غَضَب ہے تیغہءِ دوسر کہ ایک ایک وار پر
اُٹھی صدائے الاماں زبان شَرق و غَرب سے
یہ بِالیقِیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

یہ مردِ حق پرَست ہے،مئے رضاۓ مَست ہے
کہ جِس کے سامنے کوئ،بلند ہے نہ پَست ہے
اُدھر ہزار گھات ہے مگر عجِیب بات ہے
کہ ایک سے ہزار ہا کا حوصلہ شِکَست ہے
یہ بِالیقِیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے
عبا بھی تار تار ہے، تو جِسم بھی فِگار ہے
زمین بھی تَپی ہُوئی،فَلَک بھی شُعلہ بار ہے
مگر یہ مردِ تیغ زن یہ صف شِکن فَلَک فِگن
کمالِ صبر و تنں دہی سے محوِ کارزار ہے
یہ بِالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

دِلاوَری میں فَرد ہے، بڑا ہی شیر مرد ہے
کہ جِس کے دَبدَبے سے،دُشمنوں کا رَنگ زَرد ہے
حبیبِ مُصطفٰی ہے مُجاہدِ خُدا ہے یہ
جبھی تو اِس کے سامنے یہ فوج گرد بُرد ہے
یہ بِالیقِیں حُسین ہے، نبی کا نورِ عین ہے

اُدھر سپاہِ شام ہے، ہزار اِنتِظام ہے
اُدھر ہیں دُشمنانِ دِیں، اِدھر فَقَط اِمام ہے
مگر عجِیب شان ہے غَضَب کی آن بان ہے
کہ جِس طرَف اُٹھی ہے تیغ بَس خُدا کا نام ہے
یہ بِالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

شاعر ابو الاثر حفیظؔ جالندھری

15/07/2023

اس بار وہ ملا تو عجب اس کا رنگ تھا
الفاظ میں ترنگ نہ لہجہ دبنگ تھا
اک سوچ تھی کہ بکھری ہوئی خال و خط میں تھی
اک درد تھا کہ جس کا شہید انگ انگ تھا
اک آگ تھی کہ راکھ میں پوشیدہ تھی کہیں
اک جسم تھا کہ روح سے مصروف جنگ تھا
میں نے کہا کہ یار تمہیں کیا ہوا ہے یہ
اس نے کہا کہ عمرِ رواں کی عطا ہے یہ
میں نے کہا کہ عمرِ رواں تو سبھی کی ہے
اس نے کہا کہ فکر و نظر کی سزا ہے یہ
میں نے کہا کہ سوچتا رہتا تو میں بھی ہوں
اس نے کہا کہ آئینہ رکھا ہوا ہے یہ
دیکھا تو میرا اپنا ہی عکسِ جلی تھا وہ
وہ شخص میں تھا اور حمایتؔ علی تھا وہ
(حمایت علی شاعرؔ)

Visit TikTok to discover videos! 30/06/2023

Visit TikTok to discover videos! Watch, follow, and discover more trending content.

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Faisalabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

اذیت ۔۔۔🥺
اور ہم محبت میں۔۔۔۔۔۔
مگر حسین کا ہے۔۔۔

Category

Website

Address

Faisalabad

Other Public Figures in Faisalabad (show all)
A.T.P A.T.P
204 Rb Canal Road
Faisalabad

LasaniSarkar LasaniSarkar
39/4 Ghulam Rasool Nager, Near People's Colony No. 2
Faisalabad, 38000

The Leader of spiritual revolution His Holiness Sufi Masood Ahmed Siddique Lasani Sarkar is the greatest spiritual personality of this epoch.

Syed Zeeshan Mehmood Bukhari YouTube Channel Syed Zeeshan Mehmood Bukhari YouTube Channel
Faisalabad

The Legend Of Shiat

Tribute to Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah Tribute to Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
Faisalabad

The founder of Pakistan, Quaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah was born in Karachi on 25 December, 1876.

Farooq Jamal Farooq Jamal
The University Of Faisalabad
Faisalabad

Well this page is created for Sir Farooq Jamal Fans to give them a Plateform as He is the best teacher at The University Of Faisalabad

IzharSoft IzharSoft
P-298, Kashmir Road, Khayaban Colony # 2
Faisalabad, 38000

Welcome to IzharSoft The Leading Manufacturing, Marketing, and Promotion Solutions Provider In Pakis

Qaiser Typist Qaiser Typist
Pirmahal
Faisalabad

Alhumdulliah❤

rubab_writez rubab_writez
40/C Samanabad
Faisalabad

And then one day , we stop being the person we used to be 🥀🎭 .

Maulana Ihsan Saqibi Maulana Ihsan Saqibi
Faisalabad

معرا ہوں ہنر سے سراپا عیب ہوں اکبر عنایت ہے احباء کی گر ?

Quran ki Mohabat Quran ki Mohabat
Faisalabad

Quran bayan | Quran tilawat tarjuma #quranbayan #quranbayan #tariqjameel #quranbayanstatus #quranbay

Raees Ali Raees Ali
Millat Road
Faisalabad, 3800

Thanks